ایران میں غیر قانونی شراب پینے سے 42 افراد ہلاک
ایران کی حکومت کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر قانونی شراب پینے سے کم سے کم 42 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایران کی وزارتِ صحت کے ترجمان عراج ہریچی کا کہنا ہے کہ آلودہ شراب پینے سے 16 افراد اندھے جبکہ 170 افراد کو ڈائلیسس کروانا پڑا۔ واضح رہے کہ ایران میں گذشتہ تین ہفتوں کے دوران پانچ صوبوں میں کم سے کم 460 افراد کو شراب نوشی کی وجہ سے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔
Read more
































































































