پاکستان میں کون سے عسکریت پسند گروہ چینی مفادات کو نشانہ بناتے ہیں؟

کراچی یونیورسٹی میں اساتذہ کی وین کے قریب مبینہ خودکش دھماکے میں تین چینی باشندوں سمیت چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ کراچی — منگل کو کراچی یونیورسٹی میں اساتذہ کی وین کے قریب مبینہ خودکش دھماکے میں تین چینی باشندوں سمیت چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دھماکہ اس وقت

Read more

دعا زہرا کو دارالامان بھیجنے کی استدعا مسترد؛ ’لڑکی جہاں جانا چاہے جا سکتی ہے‘

کراچی سے مبینہ طور پر لاپتا ہونے والی دعا زہرا کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے پولیس کی جانب سے لڑکی کو دارالامان بھیجنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی جہاں جانا چاہے جاسکتی ہے۔ پولیس نے دعا زہرا اور ظہیر کو اوکاڑہ سے تلاش کیا اورمنگل کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں دعا زہرا نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا جس کے بعد عدالت نے دعا کو

Read more

کیا پانی کی بیٹریاں شفاف توانائی کی عالمی ضرورت پوری کر سکتی ہیں؟

مشی گن میں واقع ایک تالاب جو برقی بیٹری کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی — موبائل فون سے لے کر موٹرگاڑیوں اور ہزاروں دوسرے آلات میں لیتھیم کی بیٹریاں استعمال ہوتی ہیں، مگر بیٹریوں کی ایک قسم ایسی بھی ہے جو دو تالابوں کو جوڑ کر بنائی جاتی ہے جس سے بیک وقت لاکھوں گھروں اور سینکڑوں کارخانوں کی ضروریات بیک وقت پوری کی جا سکتی ہیں۔پانی کی بیٹریوں کا تصور سب سے پہلے سوئٹزرلینڈ

Read more

بڑے جلسے اور سوشل میڈیا پر حمایت، کیا عمران خان عام انتخابات میں فائدہ اٹھا سکیں گے؟

فائل فوٹو اسلام آباد — سابق وزیرِ اعظم عمران خان وزارتِ عظمٰی سے الگ کیے جانے کے بعد سےعوامی رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے اب اعلان کیا ہے کہ نئے انتخابات تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ عمران خان کے حالیہ جلسوں میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی لیکن یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ کیا وہ عام انتخابات میں اپنی اس ‘مقبولیت’ سے استفادہ کر سکیں گے یا نہیں؟ تجزیہ کاروں

Read more

عاصمہ جیلانی کیس: ایک عدالتی فیصلہ جس کی گونج 50 سال بعد بھی سنائی دیتی ہے

عاصمہ جیلانی دراصل وہی عاصمہ جہانگیر ہیں جو بعد میں پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کی ایک توانا آواز بن کر ابھریں اور عالمی سطح پر ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ کراچی — یہ کہانی عوامی لیگ سے وابستہ سیاسی رہنما ملک غلام جیلانی کے اس وقت کے فوجی آمر جنرل یحییٰ خان کے نام لکھے گئے خط سے شروع ہوتی ہے۔سات اپریل 1971 کو لکھے گئے اس خط میں26 مارچ کو مشرقی پاکستان میں شروع ہونے

Read more

کیا شہباز حکومت صدر علوی کو عہدے سے ہٹا سکتی ہے؟

فائل فوٹو اسلام آباد — پاکستان کی وفاقی کابینہ سے صدرِ پاکستان کے بجائے قائم مقام صدر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حلف لیا تھا۔اطلاعات یہ ہیں کہ صدر عارف علوی نے وفاقی کابینہ سے حلف لینے سے معذوری ظاہر کی تھی۔ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کی حلف برداری کے موقع پر بھی اچانک طبیعت خرابی کے باعث صدر عارف علوی مختصر رخصت پر چلے گئے تھے۔ وزیرِ اعظم نے گزشتہ دنوں ہی پنجاب کے گورنر کو

Read more

حمزہ کی حلف برداری میں تاخیر، اس وقت پنجاب کا انتظامی سربراہ کون ہے؟

پاکستان کے صوبے پنجاب کے گورنر کی جانب سے نو منتخب وزیرِ اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کے باعث صوبے میں آئینی بحران بدسستور برقرار ہے۔ ادھر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے سردار عثمان بزدار کے استعفے کے دوران آئینی تقاضے پورے نہ ہونے کے بیان نے کئی قانونی سوالات کو جنم دیا ہے۔ پنجاب کی سیاسی صورتِ حال کے باعث آئینی اور قانونی حلقے یہ سوال اُٹھا رہے ہیں کہ اس وقت صوبے کا چیف ایگزیکٹو کون

Read more

نئی وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس؛ ’ہمارے بچوں کا آخری بال بھی قرضوں میں جکڑا جا چکا ہے‘

فائل فوٹو اسلام آباد — پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدارت میں نئی کابینہ کے پہلے اجلاس میں ملک کی معاشی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسمٰعیل کہتے ہیں کہ اب روپیہ مستحکم رہے گا ،اس کی قدر میں مزید کمی نہیں ہوگی۔ ایسا کوئی طریقہ نکالا جائے گا کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوجائے۔ وزیرِ اعظم شہبازشریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو ہوا، جس

Read more

خیبرپختونخوا: تیمر گرہ کی مسجد پر پی ٹی آئی کےمشتعل کارکنوں کا حملہ، خطیب سمیت 5 افراد زخمی

صوبۂ خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع لوئر دیر کے انتظامی اور تجارتی مرکز تیمرگرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے مسجد اور اس سے متصل مدرسے پر حملہ کر کے خطیب سمیت 5 افراد کو زخمی کر دیا۔ عینی شاہدین اور پولیس اہل کاروں کے مطابق تیمرگرہ میں احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے اچانک مسجد پر حملہ کر کے وہاں توڑ پھوڑکی اور مسجد کے خطیب مولانا طفیل کو شدید زد

Read more

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی: نئی حکومت کو کن معاشی چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے؟

پاکستان میں بائیسویں وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے ہیں۔ اس تحریک کی حمایت میں 174 اراکین نے ووٹ دیے۔ ہفتے اور اتوار پاکستان میں سیاسی ماحول کے لحاظ سے غیرمعمولی دن رہے اور ہفتے کی صبح دس بجے شروع ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس کئی مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد اتوار کو ختم ہوا۔ جہاں عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن

Read more

تحریک عدم اعتماد پر کارروائی ، کب کیا ہوا؟

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے وقت پاکستان تحریک انصاف کے ارکاکین اسمبلی ایوان سے واک آوٹ کر گئے۔ ان کی نشستیں خالی نظر ِآ رہی ہیں۔ 9 اپریل 2022  اسلام آباد — پاکستان میں متحدہ حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد کثرت رائے سے منظور ہونے کے بعد عمران خان وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیے گئے ہیں۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ہونے والی اس رائے شماری میں ایوان کے 342 میں سے 174 اراکین تحریک عدم اعتماد

Read more

سپریم کورٹ کا فیصلہ: کیا عمران خان اب بھی کوئی’سرپرائز’ دے سکتے ہیں؟

حکومت کی بحالی سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان نے جمعے کو کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق اعلان کا عندیہ بھی دیا ہے۔ آئینی اور قانونی ماہرین کے مطابق عدالتی فیصلہ اسمبلی کی کارروائی سمیت وزیر اعظم اور صدر کے اقدامات سے متعلق آئندہ کی صورتِ حال کے تمام پہلوؤں کا بھی احاطہ کرتا ہے۔ اس لیے کسی غیر متوقع یا ‘سپرائز’ کی گنجائش

Read more

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ مسترد: سپریم کورٹ میں جمعرات کی سماعت کے دوران کب کیا ہوا؟

سپریم کورٹ آف پاکستان نے تین اپریل کی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کر دی ہے۔ عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو حکم دیا ہے کہ نو اپریل کو وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف آنے والی تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل مکمل کرایا جائے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ جب ڈپٹی اسپیکر کا اقدام غیر آئینی تھا تو اس کے بعد وزیرِ اعظم کا اسمبلی تحلیل

Read more

تحریکِ عدم اعتماد بیرونی سازش؟ ‘فوج صرف میٹنگ منٹس کی تصدیق یا تردید کر سکتی ہے’

وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد کو بیرونی سازش قرار دے کر مسترد کیے جانے کا معاملہ جہاں سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے تو وہیں اپوزیشن جماعتیں فوج اور خفیہ اداروں پر زور دے رہی ہیں کہ وہ اس حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں۔ اپوزیشن رہنماؤں نے عسکری اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ بھی عمران خان کے الزامات سے متفق ہیں یا اُن کے پاس شواہد ہیں تو وہ

Read more

پاکستان میں آئینی بحران پر ہیومن رائٹس واچ کا اظہارِ تشویش

وزیرِاعطم عمران کے خلاف پیش کردہ حزبِ اختلاف کی عدم اعتماد کی تحریک کو بیرونی سازش قرار دے کر مسترد کرنے کے اقدام کو انسانی حقوق کی تنظیمیں اور آئینی ماہرین طے شدہ پارلیمانی اصولوں اور روایتوں سے انحراف قرار دے رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بدھ کو ایک بیان میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے اقدام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم کے

Read more

جب سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی ٹوٹنے کے بعد بحال کی مگر حکومت پھر بھی نہ چلی

پاکستان کی تاریخ میں اسمبلیوں کی تحلیل ایک آئینی مسئلہ رہا ہے اور جب جب یہ فیصلہ ہوا اسے کسی نہ کسی طرح ملک کی اعلیٰ ترین عدالتوں سے توثیق حاصل ہوتی رہی۔لیکن 1993 میں نواز شریف کی حکومت کی برطرفی واحد ایک موقع تھا جب سپریم کورٹ نے اسمبلی توڑنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ سپریم کورٹ سے بحالی کے بعد بھی یہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کر پائی تھی لیکن اس کے بعد سے

Read more

‘اپوزیشن جماعتیں انتخابی اصلاحات کیے بغیر الیکشن میں نہیں جانا چاہتیں’

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے رائے شماری سے قبل ہی مسترد کیے جانے کے بعد حزبِ اختلاف نے اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔ تاہم بعض تجزیہ کاروں کے بقول اپوزیشن جماعتیں اس صورتِ حال میں نہایت محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ حزبِ اختلاف نے سپریم کورٹ کے سامنے مؤقف رکھا ہے کہ عدم اعتماد کی قرارداد کو ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے مسترد کرنا

Read more

حکومت اور اپوزیشن لڑ رہے ہیں، معاملہ عدالت کے گلے میں ڈالا جا رہا ہے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی طرف سے تحریکِ عدم اعتماد کے خلاف دی جانے والی رولنگ پر ازخود نوٹس اور سیاسی جماعتوں کے وکلا کی درخواستوں پر سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔ حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے وکلا نے دلائل مکمل کر لیے ہیں۔ سماعت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ عدالت چاہے تو حساس ادارے کے سربراہ سے ان کیمرا بریفنگ لے سکتی ہے۔ دوسری جانب عدالت کا کہنا

Read more

وزیرِ اعلٰی پنجاب کا انتخاب 16 اپریل تک مؤخر، ‘فرنیچر کے بجائے آئین ٹوٹنے کی فکر کریں’

پنجاب میں وزیر اعلٰی کے انتخاب کے لیے چھ اپریل کو بلایا گیا اجلاس اسمبلی میں ہونے والی مبینہ توڑ پھوڑ کے باعث 16 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق تین اپریل کو اجلاس کے دوران اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی گئی جس کی وجہ سے یہ ممکن نہیں کہ چھ اپریل کو اجلاس ہو سکے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور

Read more

چوہدری سرور عمران خان کے خلاف پھٹ پڑے، بزدار اور پرویز الہٰی پر بھی تنقید

سبکدوش گورنر پنجاب نے اعتراف کیا کہ اُنہوں نے دباؤ میں آ کر ایک سمری پر دستخط کیے جو غیر آئینی کام تھا ۔ ویب ڈیسک — پنجاب کے برطرف گورنر چوہدری محمد سرور نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اُن پر غیر آئینی اور غیر قانونی کام کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا۔ اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اُن پر دباؤ ڈالا گیا

Read more

رپورٹرز ڈائری: ڈپٹی اسپیکر کا اعلان ختم ہوا تو اپوزیشن پر سکتہ طاری تھا

چھٹی کا دن اور رمضان کی یکم تاریخ جب یوں بھی اسلام آباد خاموش نظر آتا ہے لیکن شہر پر ہفتے کی شام ہی سے سناٹا طاری تھا جسے بہت سے لوگ کسی طوفان کا پیش خیمہ بھی کہہ رہے تھے۔ اتوار کو صبح ساڑھے گیارہ بجے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے والا تھا جس میں وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش ہونے والی تھی اور سب نظریں اس اجلاس پر جمی تھیں۔ اسمبلی کے

Read more

آئین کی وہ شقیں جو اس وقت پاکستان میں موضوعِ بحث ہیں

قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بجائے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے قرار داد کو خلافِ آئین قرار دے کر مسترد کرنے اور وزیر اعظم کی تجویز پر اسمبلی کی تحلیل سے پاکستان میں ایک نیا آئینی بحران پیدا ہوگیا۔ جس کے بعد سے ملک میں آئین کی بنیادی آرٹیکلز میں شامل آرٹیکل پانچ ،چھ اور دستور میں بیان کردہ اسپیکر، صدر اور وزیر اعظم کے اختیارات پر قانونی و آئینی بحث کا

Read more

زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات

زلمے خلیل زاد نے اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈائیلاگ سیمنار میں شرکت کے بعد جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستانی فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ یکم اپریل 2022 اسلام آباد — اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈائیلاگ میں شریک امریکہ کے سابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی

Read more

فلوریڈا کے سلیبرٹی بندر

فلوریڈا کے شہر لوڈرڈیل کے ہالی وڈ اانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریبی جنگل میں آباد افریقی نسل کے بندروں کو علاقے میں ایک طرح سے سلیبرٹی کا درجہ حاصل ہے۔ واشنگٹن ڈی سی — اگر آپ کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لوڈرڈیل کےہالی وڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جانے کا اتفاق ہو تو وہاں آپ کو ایئرپورٹ کے آس پاس اور گاڑیوں کی پارکنگ میں بندر گھومتے، اچھلتے کودتے ہوئے اور کھانے پینے کی چیزوں پر جھپٹتے نظر آئیں گے۔ وہ

Read more

’بیرون ملک سفارت کار کے بھیجے گئے مراسلے معمول کی بات ہے‘

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جب سے اپنے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا اصل محرک بیرونی سیاسی مداخلت کو قرار دیا ہے، وہ اپنے اس دعوے کے ثبوت کے طور پر ایک مبینہ دھمکی آمیز خط کا تذکرہ کر رہے ہیں، اس کے بعد سے پاکستان میں سفارتی مراسلت یا کیبلز کی حساسیت اور اہمیت زیر بحث ہیں۔ وزیر اعظم نے جمعرات کی شب قوم سے اپنے خطاب میں مبینہ دھمکی آمیز خط کے معاملے پر

Read more

عمران خان امریکہ مخالف جذبات کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں: ماہرین

واشنگٹن ڈی سی — پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکہ کے ان کی حکومت کو دھمکی دینے کے دعوے کو امریکی محکمہ خارجہ نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ واشنگٹن میں ماہرین اور سابق سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ غلط فہمی پر مبنی ایک معاملے کو وزیراعظم سیاسی مفاد کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور اس سے مستقبل میں پاکستانی سفارت کاری کو نقصان ہوگا۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو قوم سے براہ

Read more

حکومتی اتحادیوں کا اپوزیشن کی جانب جھکاؤ، کیا حکومت کا جانا ٹھہر گیا؟

پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد سے ملک میں نئی سیاسی صف بندیاں ہو رہی ہیں۔ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں ایک ایک کر کے اپوزیشن کے ساتھ مل رہی ہیں۔ اتحادیوں کا اس طرح دور ہونا مبصرین کی نظر میں بظاہر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کی جانب اشارہ ہے لیکن حکومت پرعزم ہے کہ یہ بازی وزیرِ اعظم عمران خان ہی جیتیں گے۔ حکومتی اتحاد میں شامل جمہوری وطن

Read more

آرٹیکل 63 اے سے متعلق سماعت: سسٹم کمزور ہو تو آئین بچانے کے لیے سپریم کورٹ کو آنا پڑتا ہے

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق حکومتی ریفرنس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ منحرف رُکن کو شفاف ٹرائل اور الزامات کی تصدیق کے بغیر تاحیات نااہل کیسے قرار دیں۔ بدھ کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریفرنس کی سماعت کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیے کہ حکومت چاہتی ہے کہ سپریم کورٹ ریفرنس کی بنیاد پر آئین کو دوبارہ

Read more

کیا چوہدری پرویز الہٰی عمران خان کی حکومت بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش ہونے اور اُن کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیرِاعلٰی نامزد کرنے کے بعد سیاسی رابطوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ لیکن سیاسی اور عوامی حلقوں میں یہ بحث جاری ہے کہ پرویز الہٰی وفاق میں عمران خان کی حکومت بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں یا نہیں۔ بعض تجزیہ کاروں کے بقول اگر وفاق میں عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے

Read more

تحریکِ عدم اعتماد اور عثمان بزدار کا استعفٰی، پنجاب کی سیاست میں نیا موڑ

وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے حکمراں جماعت نے پنجاب میں چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلٰی نامزد کر دیا ہے جس کے بعد پنجاب کے وزیرِ اعلٰی عثمان بزدار نے اپنا استعفٰی وزیرِ اعظم عمران خان کو جمع کرا دیا ہے۔ پاکستان کی سیاست میں تیزی سے ہوتی ہوئی تبدیلیوں کے دوران پیر کو چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی جہاں وزیرِ اعظم نے

Read more

سپریم کورٹ: ‘حکومت گرانے کے لیے وفاداریاں تبدیل کرنا مذاق ہے’

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے ججز نے وزیرِ اعظم عمران خان کے عدلیہ سے متعلق ریمارکس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن نے پیر کو ریفرنس کی سماعت کے دوران استفسار کیا کہ کیا وزیرِ اعظم کو عدلیہ پر اعتماد نہیں اور کیا انہیں غیر ذمہ دارانہ بیانات سے نہیں روکا جاسکتا؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے

Read more

معاشی بحران: سری لنکا دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کیسے پہنچا؟

ملک کے پاس ڈالر نہ ہونے کی وجہ سے سری لنکا میں دودھ سمیت بنیادی غذائی اشیا کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ ویب ڈیسک — سری لنکا میں معاشی بحران کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث خوراک سے لے کر ایندھن تک تمام اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا ہے اور ان کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ قلت کے باعث ملک میں پیٹرول کے حصول کے لیے طویل قطاروں میں انتظار

Read more

چین اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی ملاقات: ‘بیجنگ سے تعلقات معمول پر نہیں ہیں’

چین اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی نئی دہلی میں ملاقات ہوئی ہے۔ نئی دہلی — نئی دہلی کے دورے پر آئے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعے کو نئی دہلی میں اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر کے ساتھ باہمی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ وہ پاکستان اورافغانستان کے دورے کے بعد جمعرات کی شام کو نئی دہلی پہنچے تھے۔ نئی دہلی کے بعد وہ نیپال روانہ ہو گئے۔ چین نے تعلقات کو معمول

Read more

پاکستانی سیاست میں ’قادیانی کارڈ‘ کا استعمال کیوں بڑھنے لگا ہے؟

احمدی برادری کے افراد اپنے رشتہ دار کی ہلاکت پر احتجاج کر رہے ہیں پاکستانی سیاست ایک بار پھر بحرانی دور سے گزر رہی ہے۔ حکمران جماعت پر حزب اختلاف تابڑ توڑ حملے کر رہی ہے۔ دونوں جانب سے بیان بازیوں میں تیزی آرہی ہے اور فریقین اپنے حق میں عوامی طور پر ہرمقبول حربہ بلا امتیاز استعمال کر رہے ہیں۔ معیشت سے لے کر مذہب تک ہر موضوع کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان

Read more

صدارتی ریفرنس پر 24 مارچ کو سماعت، سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے وکلا صدارتی ریفرنس پڑھ کر تیاری کریں۔ اٹارنی جنرل کے مطابق ووٹ ڈالنے کے بعد کیا ہو گا یہ ریفرنس میں اصل سوال ہے۔ صدارتی ریفرنس پر لارجر بینچ سماعت کرے گا: چیف جسٹس فائل فوٹو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے حکم دیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس پر 24 مارچ سے سماعت ہو گی اور سپریم کورٹ

Read more

خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو ہراساں کرنے کا واقعہ؛ ’اعلیٰ عہدوں پر موجود خواتین کو دباؤ میں رکھا جاتا ہے‘

فائل فوٹو اسلام آباد — خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے تین ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔اس واقعے کے بعد سماجی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ اگر اسسٹنٹ کمشنر سطح کی کوئی خاتون ہراساں ہونے سے محفوظ نہیں ہے تو عام خواتین کا کیا حال ہو گا؟ اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر کو ہراساں کرنے کا واقعہ جمعے کو اس وقت

Read more

عمران خان کوشش کر رہے ہیں کہ ادارے نیوٹرل نہ رہیں؛ بلاول کا الزام

’عمران خان یہ نہ سمجھیں کہ وہ بھٹو بن سکتے ہیں‘ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کوشش کر رہے ہیں کہ ادارے نیوٹرل نہ رہیں۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ کوشش کر رہے ہیں کہ اگران کو کھیلنے نہ دیا جائے تو یہ کسی کو بھی کھیلنے نہ دیں۔ ان کا

Read more

پاکستان: سیاسی غیر یقینی کے بادل ہچکولے کھاتی معیشت کو کہاں لے جائیں گے؟

پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کے بعد جہاں سیاسی میدان گرم ہے اور حزبِ اختلاف کی بھرپور کوشش ہے کہ وہ اس تحریک کو کامیاب بنائے وہیں معاشی میدان میں بھی چیلنجز نمایاں نظر آ رہے ہیں۔ تاجر، صنعت کار اور بیشتر معاشی تجزیہ کار اس غیر یقینی کی صورتِ حال میں ملک کی معاشی صور تِ حال مزید گمبھیر ہونے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔ وائس آف امریکہ

Read more

پاکستانی خواتین کو ہراسانی سے بچانے کے لیے فیس بک کے نئے سیکیورٹی فیچرز کتنے فائدہ مند؟

واشنگٹن ڈی سی — فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز چلانے والے ادارے ‘میٹا’ نے ان سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پاکستانی خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دو نئے اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ان اقدامات میں فیس بک کی جانب سے انگریزی اور اردو میں آن لائن سیفٹی کے لیے رہنمائی کتابچے جاری کرنا شامل ہے جس کے ذریعے خواتین صارفین کو یہ سکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ فیس بک

Read more

پاکستان اور آسٹریلیا میں آخری ٹیسٹ؛ کیا لاہور کی وکٹ نتیجہ خیز ہو سکتی ہے؟

تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا یہ میچ جو بھی جیتے گا، وہ یہ سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گا۔راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کی وجہ سے سیریز اب تک بے نتیجہ رہی ہے۔ (فائل فوٹو) کراچی — پاکستا ن اور آسٹریلیا کے درمیان 24 سال بعد پاکستانی سرزمین پر ہونے والی ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ پیر سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے۔تین میچز پر مشتمل

Read more

تحریکِ عدم اعتماد: ووٹنگ میں تاخیر کی صورت میں اپوزیشن کا اسمبلی میں دھرنا دینے کا انتباہ

ہفتے کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی عمران خان کا آلۂ کار نہ بنیں۔ فلور کراسنگ اور ‘چھانگا مانگا’ سیاست کے الزامات: پاکستان میں کب کیا ہوا؟ وزیرِ اعظم پاکستان کے خلا ف تحریکِ عدم اعتماد آنے کے بعد ملک میں ان دنوں فلور کراسنگ موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ تحریکِ انصاف کے منحرف اراکینِ اسمبلی سندھ ہاؤس میں مقیم ہیں تو وہیں

Read more

فلور کراسنگ اور ‘چھانگا مانگا’ سیاست کے الزامات: پاکستان میں کب کیا ہوا؟

وزیرِ اعظم پاکستان کے خلا ف تحریکِ عدم اعتماد آنے کے بعد ملک میں ان دنوں فلور کراسنگ موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ تحریکِ انصاف کے منحرف اراکینِ اسمبلی سندھ ہاؤس میں مقیم ہیں تو وہیں تحریکِ انصاف نے ان اراکین کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان میں ایک پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں جانے کی روایت نئی نہیں ہے بلکہ ملک کی سیاسی تاریخ ایسے واقعات سے بھری ہوئی ہے جہاں اراکینِ اسمبلی

Read more

جب وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو نے تحریکِ عدم اعتماد کو ناکام بنایا لیکن حکومت نہ بچا سکیں

عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے سے تین روز قبل تک وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو مطمئن تھیں کہ ان کی حکومت محفوظ ہے۔ (فائل فوٹو) کراچی — پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو کے خلاف متحدہ اپوزیشن 23 اکتوبر 1989 کو عدم اعتماد کی تحریک جمع کرا چکی تھی جس پر یکم نومبر کو رائے شماری ہونا تھی۔ہر طرف افواہوں، دھمکیوں اور تند و تیز بیانات کا بازار گرم تھا۔ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم

Read more

تحریکِ عدم اعتماد اور سیاسی جوڑ توڑ: ‘اب بات بہت آگے نکل چکی ہے’

وزیرِ اعظم عمران خان نے حال ہی میں مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے لاہور میں اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ لاہور — پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد آنے کے بعد ملک میں سیاسی درجۂ حرارت بڑھ چکا ہے اور جوڑ توڑ کی سیاست بھی عروج پر ہے۔ مرکز اور پنجاب میں حریف، حلیف بن رہے ہیں تو وہیں ماضی میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا دم بھرنے والے سیاست

Read more

مائیکرو چپس کی کمی: ٹویوٹا گاڑیوں کی پیداوار میں کٹوتی کا اعلان

ٹوکیومیں ٹویوٹا موٹر شو۔ 24 اکتوبر 2019ء (فائل فوٹو) ویب ڈیسک — ٹویوٹا موٹر کارپوریشن نےمنگل کو کہا ہے کہ وہ سیمی کنڈکٹر چپس کی کمی کی وجہ سے مارچ کی اضافی پیدوار میں کٹوتی کررہا ہے۔ جاپانی کار ساز کمپنی نے یہ اعلان پیدوار میں اپریل تا جون سہ ماہی میں اپنے ہدف میں بیس فیصد کمی کرنے کے اعلان کے چند ہی دنوں بعد کیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہےکہ وہ بائیس مارچ سے پورے ایک ہفتے کے

Read more

سلیکون ویلی کے سب سے بڑے فراڈ کی کہانی جس میں ایک پاکستانی نژاد شخص بھی ملزم ہے

فائل فوٹو واشنگٹن ڈی سی — امریکہ کی بائیو ٹیک اسٹارٹ اپ کمپنی ’تھیرانوس‘ کی بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر الزبتھ ہومز پر مقدمے کی کارروائی جنوری میں ختم ہونے کے بعد منگل سے کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر پاکستانی نژاد رمیش بلوانی کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا آغاز ہو رہا ہے۔ رمیش بلوانی عرف سنی کا ٹرائل 18 رکنی جیوری کے سامنے ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں عدالتی کارروائی 13 ہفتے تک لگاتار جاری رہے گی۔

Read more

تحریک عدم اعتماد: حکومت کے پاس بچ نکلنے کے کیا راستے ہیں؟

وزیر اعظم عمران خان، فائل فوٹو اسلام آباد — پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد سے سیاسی ہلچل میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کو اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے کئی محاذوں کا سامنا ہے جس میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ ساتھ اپنی جماعت کے ناراض اراکین کو ساتھ رکھنا بھی آسان معرکہ دکھائی

Read more

کیا داعش خیبر پختونخوا میں بڑا خطرہ بن کر اُبھر رہی ہے؟

فائل فوٹو اسلام آباد — پاکستان کے شہر پشاور کی مسجد میں حالیہ خود کش حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کی تھی جس کے بعد یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ شدت پسند تنظیم صوبہ خیبرپختونخوا میں منظم ہو رہی ہے۔ مذکورہ خود کش حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ شیعہ مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتباہ کیا ہے

Read more

جے 10 طیاروں کی شمولیت سے پاکستانی فضائیہ کو کتنا فائدہ ہو گا؟

اسلام آباد — چینی ساختہ چھ جدید جے 10 سی لڑاکا طیارے پاکستان ایئر فورس میں شامل کر لیے گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ برِصغیر میں طاقت کا توازن بگاڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے لیے مضبوط دفاعی نظام ناگزیر ہے۔ اسلام آباد کے قریب پاکستان ایئر فورس بیس کامرہ میں ایک تقریب کے دوران جدید سہولیات کے حامل جے 10 سی طیاروں کو پاکستانی فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا۔

Read more

ذہنی دباؤ کا شکار صحافی؛ ’کوئی ماہر نفسیات کے پاس جائے تو کہا جاتا ہے کسی کام کے قابل نہیں رہا‘

کراچی — معاشرتی مسائل، دہشت گردی، تنازعات اور اس طرح کے دیگر واقعات رپورٹ کرنا صحافی کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن یہ واقعات کئی مرتبہ ان کی ذہنی صحت پر گہرا اثر چھوڑ جاتے ہیں۔ پاکستان میں اگر کوئی صحافی ذہنی دباؤ کا شکار ہو تو اس مسئلے کو یا تو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا یا پھر مہنگا علاج تھیراپی کرانے کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔ گزشتہ برس نومبر میں کراچی کے ایک میڈیا ورکر فہیم مغل

Read more

روس کی یوکرین کے خلاف جارحیت؛کیا چین تائیوان پر حملہ کر سکتا ہے؟

فائل فوٹو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد بعض مبصرین اس اندیشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ کیا چین بھی اپنے پڑوسی تائیوان پر، جسے وہ اپنے ملک کا حصہ سمجھتا ہے، حملہ کر سکتا ہے؟ مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں کے حالات میں کچھ مشابہت تو ضرور ہے۔ تائیوان ایک لمبے عرصے سے اگرچہ اپنے پڑوسی ملک کی آمرانہ حکومت کے دباؤ کو برداشت کر رہا ہے اور یہاں ایسا ہونا ممکن نظر نہیں آرہا۔ تائیوان

Read more

کیا چین نے اپنے ’بہترین دوست‘ روس سے منہ موڑ لیا ہے؟

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں رشیا مارکیٹ واقع ہے جہاں اکثر دکانوں کے باہر چینی کے ساتھ ساتھ روسی زبان میں اشتہارات آویزاں ہوتے ہیں۔ ویب ڈیسک — چین نے اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں روس کے خلاف امریکہ کی قرار داد کو ماسکو کے ساتھ مل کر ویٹو کرنے سے انکار کیا ہے۔چین نے اگرچہ اس قرارداد پر اپنا ووٹ نہیں دیا البتہ بیجنگ نے حالیہ دنوں میں ایسے بیانات دیے ہیں جو روس کے لیے انتہائی مایوس

Read more

یوکرین پر حملے کے خلاف روس بھر میں مظاہرے، سینکڑوں افراد گرفتار

یوکرین پر روس کی فوجی کارروائیوں کے خلاف 24 فروری کو میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے 54 قصبوں اور شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔ اس روز سب سے بڑا مظاہرہ ماسکو کے مرکزی چوک پشکن اسکوائر پر ہوا جس میں کئی ہزار افراد شریک ہوئے۔اس موقع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا۔

Read more

بھارت میں حجاب تنازع: ‘کلاس رومز میں مذہب کے نام پر تفریق خطرناک ہے’

بھارت کی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں نے کلاس رومز میں حجاب پہن کر آنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس پر مسلمان طالبات سراپا احتجاج ہیں۔ نئی دہلی — بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف مسلم طالبات کی جانب سے دائر درخواست پر بڑا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ عدالت نے ہائی کورٹ رجسٹر ی کو یہ معاملہ بھارت کے چیف جسٹس کے سامنے رکھنے کی بھی ہدایت کر

Read more

بھارت: حجاب اور کیسری رومال آمنے سامنے, مذہبی آزادی پر نئی بحث

خواتین حجاب کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی میں شریک ہیں۔ بھارت کی ریاست کرناٹک میں کالجز طالبات کے حجاب پہننے کے معاملے میں اب مزید شدت آ گئی ہے۔ ریاست میں مذہبی فسادات کے خدشے کے پیشِ نظر تمام کالجز کو پہلے ہی تین روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ منگل کو ریاست کرناٹک کے شہر مندیا کے پری یونیورسٹی کالج میں زعفرانی رنگ کے رومال گلے میں لپیٹے چند ہندو نوجوانوں نے ایک باحجاب طالبہ

Read more

مافیا ڈان پابلو ایسکوبار کے پالتو دریائی گھوڑے ‘کوکین ہیپوز’ جو اب کولمبیا کے لیے ‘فالتو’ ہیں

کولمبیا کے دریائی گھوڑوں کو ‘کوکین ہیپوز’ بھی کہا جاتا ہے۔ (فائل فوٹو) ویب ڈیسک — لاطینی امریکہ کے ملک کولمبیا کو ان دنوں ایک عجیب پریشانی کا سامنا ہے اور وہ ہے ملک میں دریائی گھوڑوں کی بڑھتی تعداد۔ سننے میں تو یہ کوئی بڑی بات نہیں لگتی لیکن یہ جانور کولمبیا کے لیے دردِ سر بنے ہوئے ہیں۔ کولمبین حکومت ان کی تعداد کو قابو میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کولمبیا نے گزشتہ ہفتے ہی ان

Read more

معاشرتی زندگی میں عبادت گاہوں کے گھٹتے ہوئے مقام کی جگہ کون لے گا؟

ایک کافی شاپ کا منظر، فائل فوٹو ویب ڈیسک — گرجا گھروں اور عبادت گاہوں کو تاریخی طور پر امریکی معاشرے میں اہم سماجی مقام حاصل رہا ہے اور بہت سے مواقع پر انہوں نے فعال سیاسی کردار ادا کیے ہیں۔ لیکن چند برسوں سے کئی وجوہات کی بنا پر عبادت گاہوں میں جانے والوں کی تعداد مسلسل گھٹ رہی ہے۔ سماجیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان گھر اور کام کی جگہوں کے علاوہ کہیں اور بھی مل

Read more

فرانس: صدر میخواں کی حکومت کا ’دی فورم آف اسلام‘ بنانے کا اعلان

نئے منصوبے کے تحت حکومت مقامی سطح پر ائمہ مساجد کی تربیت شروع کرے گی۔ ویب ڈیسک — فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں کی شدت پسندی کے خاتمے کی کوششوں کے تحت حکومت نے مسلمانوں کے لیے ایک نیا فورم بنانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد فرانس میں اسلام کی ’تشکیلِ نو‘ بتایا گیا ہے۔خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطاق صدر میخواں کی حکومت نے ہفتے کو ’دی فورم آف اسلام‘ بنانے کا اعلان کیا ہے

Read more

مچھروں سے بچنے کا ایک اور طریقہ۔۔۔ رنگ

فائل فوٹو واشنگٹن ڈی سی — مچھروں سے بچنے کے بہت سے طریقے ہیں، آپ مچھر بھگانے والی کوائل سلگا سکتے ہیں، ایک مخصوص برقی لیمپ جلا سکتے ہیں، مچھر دانی لگا سکتے ہیں، جسم پر مچھر دں کو دور رکھنے والا سپرے کر سکتے ہیں، کچھ اور نہیں تو دھواں ہی سلگا سکتے ہیں۔ مختلف علاقوں میں مچھروں کو دور رکھنے کے اور بھی بہت سے طریقے مستعمل ہیں، لیکن ہم آپ کو اس کا ایک بہت ہی آسان

Read more

تحریک انصاف کی ہاؤس فنانسنگ قرضہ اسکیم پر آئی ایم ایف کی نظریں، سستے گھروں کا کیا ہوگا؟

فائل فوٹو پاکستان میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے برسراقتدار آنے سے قبل ملک میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا مؤقف رہا ہے کہ نئے گھروں کی تعمیر سے نہ صرف معاشی سرگرمیاں پیدا ہوں گی بلکہ اس کے ساتھ عوام کو سستے گھر بھی میسر آ سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کی تھی ۔ بعدازاں اسٹیٹ بینک

Read more

گلوکارہ لتا کی آواز میں وہ سپر ہٹ گانے جو امر ہو گئے

فائل فوٹو کراچی — معروف گلوکارہ لتا منگیشکر نے سات دہائیوں تک بھارتی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ۔ گلوکارہ کا سن 1940 کی دہائی میں شروع ہونے والا کریئر 2010 تک جاری رہا جس میں انہوں نے بالی وڈ کی تقریباً تمام ٹاپ ہیروئنوں کے لیے پلے بیک گلوکاری کی۔ لتا منگیشکر نے اپنے طویل کریئر میں لاتعداد ایسے گیت گائے جنہیں ایوارڈز سے بھی نوازا گیا اور سننے والوں نے انہیں بے حد پسند کیا اور

Read more

جب لتا منگیشکر ’پرنسز آف ڈونگرپور‘ بنتے بنتے رہ گئیں

نئی دہلی — شہرہ آفاق شخصیات کی اپنی نجی زندگی بھی ایک طرح سے عوامی ہو جاتی ہے اور ان کا کوئی بھی راز راز نہیں رہتا۔ لتامنگیشکر کی زندگی بھی عام لوگوں کے لیے ایک کھلی کتاب کی مانند تھی تاہم اس کتاب میں ایک ایسا باب بھی ہے جو عام لوگوں اور ان کے چاہنے والوں سے تقریباً مخفی ہی رہا۔ حالانکہ کچھ حلقوں میں اس پر بہت احترام کے ساتھ گفتگو ہوتی رہی ہے۔ یہ معاملہ معروف

Read more

’مجرم نے کہا جرم کرنا ٹی وی پر کرائم شوز دیکھ کر سیکھا‘

لندن — ‘کراچی میں رینجرز نے ہم سے رابطہ کیا کہ ہم نے کچھ خطرناک مجرم گرفتار کیے ہیں۔ تفتیش میں جب ان سے پوچھا کہ جرم ایسی مہارت سے کرنا کیسے سیکھا، پڑھے لکھے تو ہو نہیں، نہ تجربہ کار عادی مجرم ہو، تو ملزمان نے بتایا کہ ٹی وی پر کرائم شوز دیکھ دیکھ کر سیکھا۔ لہذٰا رینجرز کی اس شکایت پر پیمرا نے کچھ کرائم شوز پرپابندی لگائی’۔ پاکستان کے سینئیر صحافی ابصارعالم کے بقول، یہ واقعہ

Read more

کیا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے قائدین کی ملاقات تحریک عدم اعتماد کی راہ ہموار کرنے کی کوشش ہے؟

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری، ان کے صاحب زادے اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف، ان کے صاحب زادے حمزہ شہباز اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز موجود تھے۔  لاہور — پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں قومی اسمبلی میں

Read more

امریکہ میں نرسوں کے لیے گرین کارڈ اضافی تعداد میں دستیاب

یونیورسٹی آف لوزویل کے اسپتال کے ‘آئی سی یو’ میں کام کرنے والی نرس، فیتھ اکیناد جن کا تعلق نائجیریا سے ہے امریکی اسپتالوں میں ان دنوں نرسوں کی شدید قلت ہےجو کرونا کی وجہ سے بدترین ہوگیا ہے، کیونکہ بہت سے لوگوں نے ریٹائرمنٹ لے لی ہے یا ملازمت چھوڑ کرچلےگئے ہیں ویب ڈیسک — امریکہ میں کرونا کی وبا سے نبرد آزما ہسپتالوں کو نرسوں کی شدید کمی کا سامنا ہے اور اس کمی کو پورا کرنے اور

Read more

امریکہ شدید سرمائی طوفان کی زد میں

ٹیکساس میں برفباری ویب ڈیسک — جمعرات کو امریکہ کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقے طوفانی تھپیڑوں کی لپیٹ میں رہے۔ ٹیکساس سے اوہائیو تک کے علاقوں میں ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ مکانات بجلی سے محروم رہے۔ ایک طرف برفانی طوفان تھا تو دوسری جانب مغربی الاباما میں گرم موسم کے باعث جھکڑوں اور ٹارنیڈوز نے تباہی پھیلائی۔ جمعے کو بہت سے علاقوں میں بارش اور شدید سردی کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ۔ بہت

Read more

وزیرِ اعظم کی تاجروں سے ملاقات میں آرمی چیف کی موجودگی کیا معنی رکھتی ہے؟

فائل فوٹو کراچی — وزیرِ اعظم عمران خان نے چین جانے سے صرف ایک روز قبل ملک کے بڑے صنعت کاروں اور تاجروں سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اس اجلاس میں حکومت اور صنعت کاروں کے درمیان کم سے کم ماہانہ اجرت بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے وہیں صنعتوں کے فروغ کے لیے طویل المدت پالیسی اپنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ بعض مبصرین اس اجلاس کی خاص بات وفاقی

Read more

بھارت کے ساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی، میاں منشا کے دعوے پر نئی بحث چھڑ گئی

میاں منشا (فائل فوٹو) لاہور — پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت میاں محمد منشا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی روابط بحال کرنے کے لیے بیک چینل ڈپلومیسی کے ذریعے بات چیت جاری ہے جس کے بہت جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ میاں منشا کے اس بیان پر تاحال حکومت کا کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے البتہ پاکستان کا ماضی میں یہ مؤقف رہا ہے کہ جب تک بھارت کشمیر کی نیم خود

Read more

سویڈن : کوؤں نے سڑکوں سے سگریٹ کے ٹکڑے چننے کا کام سنبھال لیا

کوا ہر کام بڑی ذہانت اور سمجھداری سے کرنے کا ہنر جانتا ہے۔ کینتھر ہینس کا کہنا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ان کی کمپنی نے کوؤں کو ملازم رکھ لیا ہے۔ بلکہ وہ ہمارے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہیں اور اس کے بدلے میں ہم انہیں خوراک دیتے ہیں۔ ویب ڈیسک — آپ نے کوؤں کی ذہانت، چالاکی اور ہوشیاری کی بہت سی کہانیاں پڑھ سن رکھی ہوں گی، لیکن شاید یہ بات آپ کے

Read more

خیبرپختونخوا: صوبائی وزیر پانچ سال کے لیے نااہل حکمراں جماعت کو سیاسی نقصان ہو گا؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ کو حال ہی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اثر انداز ہونے کے الزام پر پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔ وزیر کی نااہلی کو صوبے میں حکمراں جماعت کے لیے بڑا دھچکہ سمجھا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ شاہ محمد کو کسی بھی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے نا اہل قرار دیا ہے جب کہ اُن کے بیٹے کو

Read more

عمران خان کا دورۂ چین: ‘پاکستان دنیا کو بتانا چاہتا ہے کہ وہ بیجنگ کے ساتھ ہے’

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر سرمائی اولمپکس کی تقریبات میں شرکت کے لیے جمعرات کو چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ وزیرِاعظم عمران خان چینی صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی کی چیانگ سے بھی ملاقات کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے میں وفاقی وزرا اور سرکاری حکام پر مشتمل اعلی سطحی وفد بھی وزیرِ اعظم

Read more

جسٹس گلزار احمد کا بطور چیف جسٹس دور کیسا رہا؟

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد (فائل فوٹو) کراچی — پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس کے عہدے پر تقریباً دو سال تک فائز رہنے کے بعد جسٹس گلزار احمد ریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔ ان کے دورکا زیادہ تر عرصہ کرونا وبا کے زیر اثر رہا لیکن اس کے باوجود بھی اس دور میں سپریم کورٹ سے جڑے کئی تاریخ ساز واقعات اور اہم فیصلے سامنے آئے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے جسٹس گلزار احمد نے بطور وکیل 1986

Read more

امریکہ کے لیے پاکستانی سفیر؛ مسعود خان کے نام کی منظوری میں تاخیر کیوں؟

حکومتِ پاکستان نے گزشتہ برس نومبر میں پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے سابق صدر مسعود خان کو امریکہ کے لیے پاکستانی سفیر کے طور پر نامزد کیا تھا۔  اسلام آباد — پاکستان کے دفتر ِخارجہ نے بھارت کے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے کہ امریکہ نے واشنگٹن کے لیے پاکستان کے نامزد کردہ سفیر مسعود خان کی سفارتی اسناد کی منظور ی کاعمل عارضی طور پرروک

Read more

پاکستان میں ’بہترین شرح نمو‘ کا فائدہ عام آدمی کو کیوں نہیں مل رہا؟

ادارہ برائے شماریات کے مطابق مالی سال21-2020 کے دوران قومی معیشت نے 5.37 فی صد کی رفتار سے نمو پائی جو مئی میں دیے گئے عبوری تخمینے یعنی 3.94 فی صد سے زیادہ ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے دوسرے سال میں معیشت نے گزشتہ 14 سال کے دوران تیز ترین ترقی کی۔ (فائل فوٹو)  کراچی — اسامہ نور نے 2018 میں مہران یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے مکینیکل انجینئرنگ میں بیچلرز مکمل کیا اوراس کے

Read more

یہ حوثی کون ہیں؟

صنعا میں مسلح حوثی باغی اپنی تحریک کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے (فائل فوٹو) جب بات یمن اور وہاں ہونے والی جنگ کی ہوتی ہے تو یہ سوال سامنے آتا ہے کہ یہ حوثی کون ہیں?۔ یہ جنگ کیوں ہو رہی ہے اسکے مقاصد کیا ہیں? اور حوثی کیا ایسے کر رہے ہیں کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے مطابق اس گروپ کو ایک مرتبہ پھر دہشتگرد گروپوں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور ہو رہا ہے؟

Read more

سائبر کرائم کورٹ: توہینِ مذہب پر 26 سالہ خاتون کو سزائے موت

فائل فوٹو اسلام آباد — راولپنڈی میں انسدادِ سائبر کرائم کی عدالت نے توہینِ مذہب کے الزام میں 26 سالہ خاتون کو سزائے موت سنا دی ہے۔ انیقہ عتیق کو 24 سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔ انیقہ عتیق پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اور ایپلیکیشن واٹس ایپ سمیت کئی سوشل میڈیا سائٹس پر توہینِ مذہب کی، جو عدالت کی کارروائی میں ثابت ہوئی۔

Read more

کیا برطانیہ کا اگلا وزیرِ اعظم کوئی پاکستانی یا بھارتی نژاد شہری ہو سکتا ہے؟

ویب ڈیسک — برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن اور ان کے اسٹاف کی جانب سے کرونا لاک ڈاؤن کے دوران پارٹی کرنے کے انکشاف کے بعد عوامی ردِ عمل کے باعث حکمران کنزرویٹو پارٹی کے بعض ارکان انہیں وزارتِ عظمی کے عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق اگر یہ ارکان بورس جانسن کو ہٹانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پارٹی میں نئے وزیرِ اعظم کی دوڑ شروع ہوجائے گی۔ اس

Read more

نیو یارک شہر کے میئر کرپٹو کرنسی میں ملنے والی تنخواہ کا استعمال کیسے کریں گے؟

کرپٹو میں تنخواہ حاصل کرنے کا یہ قصہ دراصل گزشتہ سال نومبر میں اس وقت شروع ہوا جب امریکہ کے نوجوان کروڑ پتی سرمایہ کار مائیک پومپلیانو نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ امریکہ میں کرپٹو کرنسی میں تنخواہ وصول کرنے والا پہلا سیاست دان کون ہو گا؟ (فائل فوٹو) واشنگٹن ڈی سی — ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور کرپٹو کرنسی کو دنیا کا مستقبل سمجھنے والے نیو یارک شہر کے نئے میئر ایرک ایڈمز آج اپنی پہلی تنخواہ

Read more

امریکی یونیورسٹیوں میں بین الاقوامی طلبا کے داخلے کی پالیسیوں میں تبدیلی

ہارورڈ یونیوسٹی، میساچیوسٹس (فائل فوٹو) صدرجو بائیڈن کی انتظامیہ نے امریکی معیشت کو مزید مسابقتی بنانے کی وسیع تر کوششوں کے سلسلے میں جمعے کو سائنس ، ٹیکنالوجی، انجنیئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں بین الاقوامی طلباٗ کو راغب کرنے کے لیے پالیسیوں میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے مطابق محکمہ خارجہ ان شعبوں میں جنھیں "ایس ٹی ای ایم "،اسٹیم کے نام سے جانا جاتا ہے، اہل طلبا کو چھتیس ماہ تک کی تعلیم

Read more

بائیڈن کا افغانستان کو "سلطنتوں کا قبرستان” قرار دینا ہی افغان اتحاد کا اعتراف ہے، طالبان وزارت خارجہ

ویب ڈیسک — طالبان کی وزارت خارجہ نے صدر جو بائیڈن کے اس بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ناقابل قبول قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ افغانستان اتحاد سے قاصر ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ صدر بائیڈن کے خطاب میں افغانستان کو”سلطنتوں کا قبرستان” قرار دینا خود افغان اتحاد کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ منقسم نہیں بلکہ متحد قومیں ہی حملہ آوروں اور عظیم

Read more

بھارت مخالف پروپیگنڈے کا الزام، مزید 40 یو ٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک

بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے جمعے کو یہ اعلان کیا ہے کہ ملک میں مزید 35 یوٹیوب چینلز، دو ویب سائٹس اور پانچ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا ہے۔ حکام کا دعوی ہے کہ یہ چینلز اور اکاؤنٹس پاکستان سے چلائے جا رہے تھے اور ان کا مقصد بھارت مخالف پروپیگنڈا کرنا اور دوسرے جعلی مواد کی تشہیر تھا۔ بلاک کیے گیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں سے ٹویٹر کے دو اکاؤنٹس، انسٹاگرام کے دو اکاؤنٹس اور

Read more

کوئٹہ: خواتین کی ‘نازیبا’ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار

کوئٹہ — پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس نے ایک گروہ کے سرغنہ سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لڑکیوں کو پہلے نوکری کا جھانسہ دیتے اور بعد میں نشہ آور دوا دے کر ان کی نازیبا ویڈیوز بناتے تھے۔ بعدازاں اُنہیں ریپ اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ ملزمان پر کوئٹہ سے

Read more

بالی وڈ اور لالی وڈ کے وہ جوڑے جن کی شادی نے مداحوں کو حیران کر دیا

کراچی — اپنے پسندیدہ فن کاروں کی شادی کا انتظار مداحوں کو بے صبری سے ہوتا ہے اور اگر کوئی اداکار یا اداکارہ اچانک ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائے تو یہ خبر ان کے چاہنے والوں کو کافی حیران کر دیتی ہے۔ ​ان دنوں بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے چرچے ہیں۔ دونوں نے آج تک نہ تو فلم میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور نہ دونوں نے سوشل میڈیا

Read more

‘گگ اکانومی’ کے فری لانس ورکرز کی بطور ریگولر ملازم درجہ بندی کی کوششیں

اوبر سمیت بہت سی کمپنیاں ایپ کے ذریعے اپنا کاروبار چلاتی ہیں۔ ویب ڈیسک — دنیا بھر میں ٹیکنالوجی سے متعلق چھوٹے اور عارضی پراجیکٹ مکمل کر کے پیسے کمانے والوں یعنی گگ اکانومی ورکرز(Gig Economy Workers) کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ ورکرز محدود نوعیت کے پراجیکٹس پر فری لانس کام کرتے ہیں۔ اس بڑھتی ہوئی لیبر مارکیٹ کے حالات سازگار بنانے کے لیے یورپی یونین نے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس

Read more

اب نہ تو کیلے کے چھلکے کوڑے میں جائیں، نہ ہی مرغی کی ہڈیاں!

ویب ڈیسک — دنیا میں جہاں کئی ملکوں اور بڑے بڑے اداروں کو ماحولیاتی آلودگی اور فضلے میں اضافے پر تنقید کا سامنا ہے، وہیں ایسے بھی لوگ ہیں جو "زیرو ویسٹ” کے نظریہ پر عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کی کوشش ہے کہ کوئی چیز کوڑے میں نہ جائے۔ ماحول کو انسان دوست بنانے کے لئے ایک فرد کی سوچ میں تبدیلی بھی اہم ہے مگر جب ایسی کوشش اجتماعی طور پر ہوں تو اس

Read more

سری لنکن شہری کا توہینِ مذہب کے الزام پر قتل: پولیس سیالکوٹ میں ہجوم کو روکنے میں ناکام کیوں رہی؟

پولیس کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 800 سے 900 کے قریب افراد، جن میں چھ مسلح بھی تھے، ہنگامہ آرائی کر رہے تھے۔ لاہور — پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری مینیجر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

Read more

سیالکوٹ واقعہ: حکام کا 50 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ

ضیاء الرحمن، لاہور۔  پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں توہینِ مذہب کے مبینہ الزام پر مشتعل ہجوم نے ایک مقامی کارخانے کے غیر ملکی مینیجر کو قتل کرنے کے بعد لاش کو بے دردی سے جلا دیا۔واقعہ وزیر آباد کے ایک کھیلوں کے کپڑے بنانے والے کارخانے میں پیش آیا ہے۔ سیالکوٹ سے نجی ٹی وی کے صحافی نے اپنا نام نہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مبینہ طور پر توہینِ مذہب کے واقعے میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے

Read more

پاکستان کی خراب ہوتی معاشی حالت، کیا سرمایہ کاروں کا اعتماد ختم ہو رہا ہے؟

کراچی — پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو رواں برس کی سب بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔ اسٹاک مارکیٹ کے ہنڈریڈ انڈیکس میں 2135 پوائنٹس کی کمی آئی یعنی مارکیٹ سے تقریباً پانچ فی صد سرمایہ کم ہو گیا۔ دوسری جانب ملکی درآمدات میں اضافے اور برآمدات میں کمی کی وجہ سے معیشت عدم استحکام کا شکار ہے اور اس صورتِ حال میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز آنے والی

Read more

لوئر دیر میں میڈیکل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سول جج گرفتار

پشاور — خیبر پختونخوا کے دور افتادہ اور پسماندہ شمالی علاقے چترال سے تعلق رکھنے والی ڈینٹل کالج کی ایک طالبہ سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے الزام میں لوئر دیر میں تعینات ایک سینئر سول جج کو پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے درج کردہ مقدمے کے مطابق متاثرہ لڑکی نے جج پر 15 لاکھ روپے رشوت لے کر نوکری دینے کا وعدہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ

Read more

کرونا کی نئی قسم ’اومی کرون‘ کے خلاف کون کون سی ویکسین کار آمد ہو سکتی ہے؟

کرونا وبا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا اومی کرون ویریئنٹ کے خلاف موجودہ ویکسین محفوظ رکھنے میں کامیاب ہو گی یا نہیں۔ (فائل فوٹو)  ویب ڈیسک — جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والے کرونا وائرس کے نئے ویریئنٹ ’اومی کرون‘ کو پہلے سامنے آنے والی اقسام کے مقابلے میں قدرے مہلک قرار دیا جا رہا ہے اور دنیا کے متعدد ممالک میں اس ویریئنٹ سے بچاؤ کے لیے جنوبی افریقہ سمیت

Read more

امریکہ کی جمہوریت کانفرنس میں شرکت کی دعوت؛ کیا پاکستان کے لیے فیصلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے؟

مبصرین کے مطابق کانفرنس میں شرکت سے اسلام آباد کی چین سے دوریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ جب کہ عدم شرکت امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے اہم موقع کو گنوا دے گی۔ (فائل فوٹو) علی فرقان۔ اسلام آباد۔ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے وزیر اعظم سمیت 110 ممالک کے سربراہان کو جمہوریت کے لیے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جو آئندہ ماہ منعقد کی جا رہی ہے۔ پاکستان نے تاحال اس کانفرنس

Read more

کلبھوشن کے معاملے پر قانون سازی، حقیقت کیا ہے؟

واشنگٹن ڈی سی — پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کئے جانے والے دیگر بلوں کے ساتھ پاکستان میں مقید مبینہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے سلسلے میں ایک بل منظور کیا گیا۔ اس پر پاکستان میں بہت کچھ لکھا اور کہا جا رہا ہے۔ اس قانون سازی کے حوالے سے ممتاز ماہر قانون، سپریم کورٹ بار کے سابق صدر اور پاکستانی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین، بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ

Read more

فائزر نے امریکہ میں کووڈ نائنٹین کی دوا کے استعمال کی درخواست دے دی

کرونا وائرس کے خلاف فائزر کی نئی تجرباتی گولی۔ فائل فوٹو واشنگٹن ڈی سی — دوا ساز کمپنی فائزر نے امریکی حکام سے کووڈ نائنٹین کے علاج کی اپنی تیار کردہ تجرباتی گولی کے استعمال کی منظوری کے لیے درخواست دی ہے۔ کمپنی کی درخواست سے یہ امکان بڑھ گیا ہے کہ موسم سرما میں ہی اس امید افزا دوا کا استعمال شروع ہو سکتا ہے، جسے لوگ اپنے گھروں پر لے سکتے ہیں۔ خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ

Read more

پاکستان: عدالتی اصلاحات کی ایک بار پھر بازگشت، مگر اس میں رکاوٹیں کیا ہیں؟

کراچی — پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب کے رہائشی امین علی گزشتہ آٹھ ماہ سے منشیات اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں سینٹرل جیل کراچی میں قید ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ شہر کے ضلع شرقی کی ایک مجسٹریٹ عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔ آٹھ ماہ گزر جانے کے باوجود بھی پولیس کی تفتیش مکمل نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی کیس کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہوا ہے۔​ دیہاڑی دار ہونے

Read more

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: انتخابی اصلاحات ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ

ویب ڈیسک — پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق متنازع ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔ اس بل کی منظوری سے آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دیا گیا ہے۔ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں مشترکہ ایوان نے کثرت رائے سے مجموعی طور پر 33 قانونی بلوں کی منظوری دی گئی جن میں سے ایجنڈا

Read more

‘روحانی علاج’ کے دعوے دار عراقی ‘طبیب’ کا پاکستان میں چرچا کیوں ہے؟

مالا علی کردستانی کی سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر لی گئی تصویر اسلام آباد — پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ان دنوں عراق سے آئے ایک مبینہ روحانی معالج کے چرچے ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ وہ پیدائشی طور پر بصارت، سماعت اور بولنے سے محروم افراد کا روحانی علاج کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مختلف ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملا علی کالک جنہیں

Read more

کشمیر میں مبینہ در اندازی، بھارت کی فوج کے پاکستان پر امن عامہ خراب کرنے کے الزامات

بھارت کی فوج کے حکام نے پاکستان کی فورسز پر الزام لگایا ہے کہ وہ مذہبی انتہا پسندوں کو متنازع کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو عبور کرکے نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر میں داخل ہونے میں مدد دے رہی ہیں۔

Read more

ہو سکتا ہے کہ امریکہ بالآخر طالبان حکومت کو تسلیم کر لے: سابق امریکی جنرل

واشنگٹن ڈی سی — امریکی فوج کے ریٹائرڈ فور اسٹار جنرل ويسلی کلارک کا کہنا ہے کہ امریکہ نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا لیکن ہو سکتا ہے کہ بالآخر امریکہ طالبان حکومت کو تسلیم کر لے۔

Read more

سینیٹ کمیٹی میں سوال و جواب؛ امریکی جنرل کا چین کو کی گئی کالز کا دفاع

امریکی فوج کے چوٹی کے عہدیدار جنرل مارک ملی نے چین کو کی گئی دو کالز کا دفاع کرتے ہوئے کانگریس کو بتایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے آخری مہینوں میں اپنے چینی ہم منصب کو کی گئی کالز کھلے عام اور جائز تحفظات کے جواب میں تھیں۔

Read more