کیا چین کا ترقیاتی ماڈل پاکستان کے معاشی ڈھانچے سے مطابقت رکھتا ہے؟

چین اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون پر مبنی قائم اصولی اور طویل المیعاد تعلقات کی تاریخ ابتدائی برسوں سے شروع ہوتی ہے، جب پاکستان عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کرنے والے پہلے بڑے ممالک میں سے ایک تھا۔ یہ ”ٹائم ٹیسٹڈ اینڈ آل ویدر“ دوستی سماجی اور اقتصادی بنیادوں پر باہمی تعاون کی مضبوط ستونوں پر استوار ہے۔ اعتماد اور تعاون کی ہم آہنگ وراثت کو جاری رکھتے ہوئے 2006 میں چین فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر دستخط کے بعد

Read more

مُلا جاگیردار بندھن اور زمینی اصلاحات

نوآبادیاتی دور سے قبل برصغیر کے کچھ خطوں میں زمین یا تو اجتماعی طور پر ملکیت میں تھی یا پھر ریاست، مقامی حکمرانوں اور سرداروں کی ملکیت تھی۔ گاؤں کی معیشت تھی جہاں پیداوار کے ذرائع پر دیہاتوں کا کنٹرول تھا اور انفرادی خاندانوں کو مخصوص اجازت کے ساتھ فصلوں کی کاشت اور کٹائی کے لیے زمینی حقوق دیے جاتے تھے۔ قبیلوں کے افراد کو زمین کاشت کرنے اور استعمال کرنے کا حق دیا گیا تھا لیکن اسے فروخت کرنے

Read more

ٹرانسجینڈر ایکٹ اور جماعت اسلامی کا اگلا مینی فیسٹو

گزشتہ کچھ دنوں سے جماعت اسلامی ٹرانسجینڈر ایکٹ کو لے کر ایک سیاسی بیانیہ ترتیب دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ ابہام پھیلا رہی ہے کہ اس ایکٹ کے پاس ہو جانے کی وجہ سے ملک میں ہم جنس پرستی کو فروغ ملے گا۔ اس موضوع کے اوپر فرید پراچہ صاحب نے ایک تفصیلی کالم بھی تحریر کر دیا۔ سب سے بنیادی ابہام جو جماعت اسلامی اس ایکٹ کو لے کر لوگوں میں پھیلا رہی ہے وہ ہے لفظ

Read more

ٹرانسجینڈر ایکٹ اور پروہتی ہٹ دھرمی

گزشتہ روز پنجاب کے مذہبی رہنماؤں کے اتحاد نے منگل کو خواجہ سراؤں کے ایکٹ 2018 میں کی گئی ترامیم کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا اور اس قانون کو قرآن و سنت کے خلاف قرار دیا۔ علما کے مطابق اسلام نے خواجہ سراؤں کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کیا لیکن 2018 کا خواجہ سرا قانون اسلامی احکام کے مکمل طور پر خلاف تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وفاقی دارالحکومت میں ایک سیمینار کا انعقاد

Read more

کیا سیلاب واقعی گناہوں کی سزا ہیں

کہتے ہیں کہ سقراط نے جب زہر کا پیالہ پی لیا تو اس کے شاگرد کریٹو نے پوچھا کہ اے استاد بتا کہ ہم آپ کی تجہیز و تکفین کن رسومات کے مطابق کریں۔ سقراط ہنسا اور بولا میری ”تجہیز و تکفین“ اور پھر سنجیدہ ہو کر کہنے لگا کہ کریٹو میں نے تم لوگوں کو تمام عمر سمجھایا کہ لفظوں کو ان کے صحیح معنوں میں استعمال کیا کرو مگر معلوم ہوتا ہے کہ تمہیں ابھی بہت کچھ سیکھنا

Read more

کیا پاکستان بھی کبھی کاوربار کیلئے موزوں ہوسکتا ہے؟

جب ہم موزوں کاروباری ماحول کی بات کر رہے ہیں تو ہمیں اس ماحول یا ایکو سسٹم کی نشاندہی کرنی ہوگی جو کسی بھی ملک کو کاروبار کے لیے موزوں یا سازگار ملک یا معیشت بناتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہم ”بزنس ایکو سسٹم“ کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ 1930 کی دہائی میں، برطانوی ماہر نباتات آرتھر ٹینسلے نے ماحول میں موجود عوامل کا ایک دوسرے اور ان کے ماحول کے ساتھ تعامل کرنے والے جانداروں کی کمیونٹی کی

Read more

اتنا آساں نہیں اکانومسٹ ہو جانا

ایک نظر ہم ڈالتے ہیں پاکستان میں اس وقت کمر توڑ مہنگائی کی طرف۔ کہ یہ مہنگائی ہوتی کیوں ہے۔ مہنگائی کی دو اقسام ہیں۔ کاسٹ پش اور دوسری ڈیمانڈ پل افراط زر ہے۔ پہلی قسم میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اشیاء کے طلب و رسد کے توازن میں بگاڑ لائے بغیر اور دوسری قسم میں جب چیزوں کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے مگر دوسری طرف رسد وہی کی وہی برقرار رہتی ہے۔ پاکستان میں پہلی

Read more

امن وآشتی کے سدھارتھ

لوک فنکار اور لوک گیت دراصل موسیقی اور موسیقار کا روپ نہیں بلکہ معاشرے کے امن و آشتی کے سدھارتھ گردانے جاتے ہیں۔ یہ وہ لوک فنکار تھے موسیقی جن کے لئے پیشہ نہیں بلکہ ایمان اور عبادت کا درجہ رکھتی تھی۔ یہ لوگ علاقائی لوک داستانوں کی زندگی اور ارتقاء کا واحد ذریعہ ہوتے تھے۔ لوک داستانوں، عشقی رموز اور انقلابی استعاروں کو حیات جاوداں بخشنے والے اور امن و آشتی کو امر کرنے والے یہ سرمائے وطن آخر

Read more

سیاسی نرگسیت اور ابھرتی شدت پسندی

مجھے پروفیسر مبارک حیدر کی شہرہ آفاق کتاب تہذیبی نرگسیت ہر اس موقع پر یاد آتی ہے جب کبھی میں پاکستان کے نوجوانوں کو پاکستان کو اسلامی قلعہ بنانے، ارطغرل غازی دیکھنے کے بعد دنیا پر اسلامی پرچم لہرانے اور مغربی دنیا کو نیست و نابود کرنے کا پلان بناتے پھرتے دیکھتا ہوں۔ دراصل یہ اخذ ہے اس کاوش کا جس میں ایک مذہب کو قوم بنانے کی کوشش میں کن کن طریقوں سے اسے نرگیست میں مبتلا کر دیا

Read more

یہ پیج اتنا آسان نہیں

تحریک انصاف کی حکومت جب سے برسر اقتدار میں آئی ہے تب سے اس بیانیے کا شورش بپا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں تمام وزرا اور بالخصوص عمران خان صاحب خود اس بیانیے کو ہر ہفتے دھرا کر یہ اعلامیہ دینے کی کوشش کرتے تھے کہ فی الحال پیج بھی ایک ہے ہم بھی اسی پیج پر ہیں اور ابھی پیج الٹنے کا وقت بھی نہیں آیا۔ اسی طرح محترمہ مریم نواز صاحبہ بھی اس بات

Read more

سٹیٹ یا پھر رئیل اسٹیٹ

میں اپنی گفتگو کا نقطہ آغاز عالمی کساد بازاری سے کرتا ہوں جس کا بنیادی محرک ہی رئیل اسٹیٹ سیکٹر تھا۔ پراپرٹی کی قیمتوں کے مصنوعی اتار چڑھاؤ نے تمام مالیاتی اداروں کو گمراہ کیا۔ بینکوں نے یہ سوچتے ہوئے کہ یہ قیمتیں ہمیشہ بڑھتی رہیں گی، لوگوں کو زیادہ سے زیادہ قرض دینے شروع کر دیے۔ درحقیقت یہ صارفین کے قرضوں کی سب سے زیادہ گمراہ کن صورتحال تھی۔ جس جائیداد کی اصلی قیمت ایک ملین ڈالر تھی، وہ

Read more

تونسہ کا لوک گیت: سمی میری وار، میں واری

لوک ادب، داستان اور گیت کی تاریخ انسان کی تاریخ کی طرح قدیم ہے۔ جب کسی ماں نے پہلی بار اپنے بچے کو سلانے کے لیے کچھ گا کر سنا یا جب کسی نے دل بہلانے اور لوگوں کو سنانے کے لیے کوئی قصہ گڑھا تو لوک ادب کا آغاز ہوا۔ کچھ قصے کہانیاں گڑھی ہوئی ہیں مگر کچھ لوک داستانیں گزرے وقت کے احساسات، جذبات اور محبتوں کی عکاسی کرتی ہیں۔ اور اس وقت کے کرداروں اور ان کی

Read more

آمن و آشتی کی شمع: خدائی خدمتگار

میں نے اپنے زمانہ طالبعلمی سے ہمیشہ عدم تشدد اور رواداری کو اپنانے کی کوشش کی ہے اور ان شخصیات کی زندگیوں کو بھرپور طریقے سے پڑھنے، سمجھنے اور اپنانے کی کوشش کی جن کی ساری زندگیاں عدم تشدد، رواداری اور انسانیت کی فلاح و بہبود میں صرف ہو گئیں۔ بچپن سے تایا ابو جو کے جامعتہ الازہر اور مدینہ یونیورسٹی کے فاضل تھے کی ذاتی لائبریری میں موجود کتب کو پڑھنے سے ان موضوعات پر میری دلچسپی اور بڑھی۔

Read more

ہمارا تہذیبی سقوط

مبارک حیدر صاحب نے ایک شاندار تحریر مرتب کی تھی جس کا عنوان تھا تہذیبی نرگسیت۔ جس میں انہوں نے مسلمانوں کی اپنے آپ سے اور اپنے ماضی سے رومانویت کا برملا اظہار کیا لیکن انہوں نے اس کے پیچھے محرکات اور اسباب کے اوپر زیادہ روشنی نہیں ڈالی جس نے ہماری تہذیب کو جمود کا شکار کر دیا ہے۔ اس موضوع کے اوپر مفصل بیانیہ لکھنے سے پہلے ہمیں خود تہذیب کے عناصر ترکیبی کے بارے میں جاننا ضروری

Read more

جدید دور کی غلامی

لفظ غلامی کو عام طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک متروک شکل کے طور پر سمجھا جاتا ہے جسے 1948 میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ (UDHR) کے ذریعہ ختم کر دیا گیا ہے۔ ترقی یافتہ دور میں اس کے خاتمے کے باوجود بھی غلامی مختلف شکلوں میں موجود ہے۔ اگرچہ غلامی کے بارے میں زیادہ تر علمی ادب قبل از گلوبلائزیشن مرتب کیا گیا ہے اور اسکالرز نے اٹھارہویں اور انیسویں صدی کے دوران موجود ثقافتی،

Read more

جنوبی پنجاب : معاشی محرومیاں یا سماجی معزوریاں

ابھیجیت بینرجی اور ان کی اہلیہ نے 2011 میں ایک کتاب لکھی جس کا عنوان تھا Poor Economics: A Radical Rethinking of the Way to Fight Global Poverty بعد ازاں اسی کتاب کو 2019 میں نوبل پرائز سے نوازا گیا۔ دونوں میاں بیوی نے ایک انسٹیٹیوٹ جس کا نام تھا عبداللطیف جمیل پاورٹی ایکشن لیب (J۔ PAL) کا قیام بھی 2003 میں عمل میں لایا۔ نوبل انعام یافتہ اس کتاب کو مرتب کرنے کے لیے انہوں نے بھارت مراکش کینیا

Read more

چراغ مقبلاں ہرگز نمیرد

گزشتہ دنوں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے اپنے علاقے تونسہ شریف کا دورہ کیا اور کافی میگا پراجیکٹ کا افتتاح بھی کیا جن میں نمایاں تونسہ سنگھڑ پل اور تونسہ یونیورسٹی تھی تقریب کے دوران تونسہ کے دوسرے حلقے سے منتخب امیدوار خواجہ داؤد سلیمانی نے سنگھڑ پل کا نام شاہ سلیمان کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا اگرچہ اس بات میں کوئی قباحت تو نہیں ہے مگر شاہ سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ کی

Read more