اقبال کا خط دیدہ ور کے نام

عزیزم بانی نیا پاکستان! میں تو کبھی بھی کشت ویراں سے نا امید نہیں تھا۔ اور جانتا تھا کہ ایک مرتبہ کھل کر بارشیں ہو گئیں تو مٹی کی زرخیزی ابھر کر سامنے آئے گی۔ تاہم میرے ہم نشین ہمہ وقت میرے خواب کی تعبیر پر فکر مند دکھائی دیتے تھے۔ ہم آداب سحر خیزی…

Read more

سید آل رضا کا لکھا ہوا سلام آخر

محرم الحرام میں اہل بیت و شہدا کربلا رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے ساتھ اہل محبت اپنے اپنے طریقے سے اظہار عقیدت کرتے ہیں۔ پاکستان میں ذرائع ابلاغ پر بھی بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ اخبارات کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک میڈیا پر بھی مجالس عزا، نوحے، مرثیے اور منقبت پیش کی جاتی ہیں۔ مختلف علما، ذاکرین اور نوحہ خواں امام عالی مقام کی خدمت میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔ لیکن جو مقبولیت سید ناصر جہاں کی آواز میں چھنو لال دلگیر کے نوحے ”گھبرائے گی زینب“ اور سید آل رضا کے لکھے ہوئے سلام آخر کو حاصل ہوئی وہ کسی اور کلام کے حصے میں نہیں آ سکی۔

Read more

ریورس لرننگ، وزیراعظم کا شاندار طریقہ تعلیم

وزیر اعظم نے ٹیگور کا جملہ خلیل جبران سے کیا منسوب کیا کہ سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو گیا۔ کپتان کو کوئی کچھ بھی کہے، میری نظر میں وہ اس قوم کی تعلیم کا سبب ہیں۔ دشمنوں سے اکثر آپ نے ایک گھسا پٹا جملہ دنیا کی اس ذہین ترین قوم کے بارے میں سنا ہو گا۔ کہ جس قوم میں کتابیں تھڑے پر ملتی ہوں اور جوتے شو کیس پر، تو اس قوم کو کتابوں کی نہیں جوتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ پس جوتوں کے فراونى اور علم کى کمى کے ستر برسوں کے بے سمت سفر کے بعد بالآخر اس ہجوم کو قوم بنانے والا ایک میر کارواں میسر آ گیا۔ جس کے پاس عصائے کلیمی بھی ہے اور تخت سلیمانی بھی۔ نوری، ناری، خاکی، سب اس کے مطیع و تابع۔ یہاں تک کہ خلائی مخلوق، ( اوہ، غلط تشریح سے گریز کریں ) یعنی کہ جنات بھی بنی گالوی سرکار کے مرید ہیں۔

Read more

نوبیل انعام یافتہ سربراہان مملکت و حکومت

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں امن کوششوں پر تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو نوبیل ایوارڈ دینے کی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے۔ جس پر وزیر اعظم نے ٹویٹ کے ذریعے خود کو اس انعام کا حق دار قرار دینے سے انکار کیا ہے۔ اس بات سے قطع نظر کہ اس قرارداد کی منظوری کس حد تک کامیابی سے ہم کنار ہوتی یے۔ آئیے ایک مختصر جائزہ لیتے ہیں کہ تاریخ میں اس سے پہلے کون کون سے سربراہان مملکت یا حکومت کو نوبیل انعام سے نوازا جا چکا ہے۔اب تک کل سولہ سیاسی رہنماؤں کو ان کے دور حکومت میں نوبیل پرائز جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ یہ تمام ایوارڈ امن کے شعبے میں عطا کیے گئے، ما سوائے 1953 کے، جب سر ونسٹن چرچل کو ادب کے شعبے میں نوبیل انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

Read more

ساہیوال کے مظلوم گھرانے کا حقیقی جرم: وقت اور مقام کا غلط انتخاب

فرض کریں ساہیوال کا واقعہ امریکہ میں ہوا ہوتا۔ میڈیا پر بریکنگ نیوز کچھ یوں بنتی۔ شکاگو میں پاکستانی فیملی کو شک کی بنا پر گولیوں سے بھون دیا گیا۔ اندوہناک واقعے میں دو مرد اور دو خواتین جاں بحق۔ تین معصوم بچوں کی آنکھوں کے سامنے بربریت کی اندھی کارروائی۔ بد قسمت خاندان شادی…

Read more

نیو خان بس کا ایک یادگار چورن فروش

میرے بھائی، میرے بیٹے، پیارے دوستو السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ اللہ آپ سب کو اپنی اپنی منزل پر بخیر و عافیت پہنچائے۔ بقول شاعر صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے۔ زندگی یونہی تمام ہوتی ہے۔ میں کوئی مانگنے والا نہیں۔ چاچا جی ادھر توجہ کریں۔ بیٹے غور سے سنیں۔ مجبوری انسان کو…

Read more

آئیں سکول بنائیں

سکولز کا بزنس ایک منافع بخش کاروبار ہے۔ اس میں سر سید ثانی کہلانے کا مارجن بھی موجود ہے اور ملک ریاض بننے کا امکان بھی۔ درمیانے درجے سے لے کر ایک وسیع و عریض کیمپس تک اس کو پھیلایا جا سکتا ہے۔ آپ کی جیب جتنی اجازت دے اس کے مطابق ایک کوٹھی دیکھ…

Read more

پاکستان کی خاتون اول

صدر عارف علوی کے حلف اٹھاتے ہی میڈیا میں ایک دلچسپ بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان کی آئندہ خاتون اول کون ہوں گی۔ ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی یا وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران؟ یوں تو خاتون اول با ضابطہ طور پر کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے۔ روائیتی…

Read more

عارف علوی، سندھ سے مسلسل پانچویں صدر ۔ اور دلچسپ اعداد و شمار

پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل اور موجودہ نائب صدر ڈاکٹر عارف علوی واضح اکثریت سے پاکستان کے 13 ویں صدر مملکت بن گئے۔ آئینی طور پر صدر کا عہدہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا بلند ترین منصب ہے۔ آئین پاکستان میں ہونے والی ترامیم کے نتیجے میں صدر کبھی تو طاقت کا مرکز ہوتا…

Read more

پرنسپل صاحب کو ڈی ایچ کیو کے ایم ایس نے سلام کیا: بھوٹانی میڈیا

بھوٹان میں میڈیکل کالج کا سربراہ عمومی طور پر پرنسپل ہوتا ہے۔ اگرچہ روایتی طور پر بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین عہدے میں پرنسپل سے بھی فائق ہوتا ہے۔ لیکن یہ محض ایک رسمی عہدہ ہوتا ہے۔ اصل اختیارات پرنسپل کے پاس ہی ہوتے ہیں۔ میڈیکل کالج کے زیر انتظام آنے والے ٹیچنگ ہسپتال کے…

Read more