بس کہانی مکمل کرنے دیجیے

اس تصویر کو غور سے دیکھیے یہ سینتالیس کے بٹوارے کے بعد ہوئے اجاڑے کی تصویر ہے۔ یار لوگ اسے آزادی کہتے ہیں۔ اگر کہتے ہیں تو ٹھیک ہی کہتے ہوں گے۔ ہمارا یہ موضوع نہیں بلکہ موضوع یہ تصویر ہے۔ میرا مطالعہ یقیناً واجبی سا ہے اور میرے اندازے کے مطابق یہ خاتون ایک غیر معروف خاتون ہے جو ہجرت کی کلفتوں میں نہ جانے کن کن عذابوں میں سے گزر کر اس مقام پر پہنچی ہو گی۔ مجھے

Read more

گوئبلز سے بڑا لیڈر

قریب مہینہ پہلے جب تحریک عدم اعتماد کی چاپ سنائی دی تو جس طرز کا ردعمل حکومتی ایوانوں سے نظر آیا وہ اعتماد سے کہیں زیادہ دل دہلا دینے ولا تھا۔ وزیراعظم کے قریبی رفقا نے ایسا ماحول بنا دیا تھا کہ یوں لگتا تھا جیسے ہی تحریک پیش ہو گی انسانوں کا ایک سمندر اسلام آباد کی سڑکوں پر بپھرا ہوا پھر رہا ہو گا جن کے ہاتھوں میں برچھیاں ہوں گی اور پاسداران انقلاب کسی بھی منحرف ہونے

Read more

Perfume: The Story of a Murderer 2006

میں ایک مرغزار کے کنارے اپنے رفیق کے ساتھ چلتا جا رہا تھا اردگرد کئی چہرے کئی افراد کچھ آنکھوں میں رکے بغیر اور کچھ دل تک میں اتر کر چند لمحے قیام کے بعد آگے نکل جاتے۔ جتنے چہرے اتنی طرح کی خوشبو ایک پری چہرہ میرے قریب سے گزری چہرے پر مسکراہٹ کا لیپ کیے اپنی سہیلیوں کے ساتھ نقرئی قہقہے لگاتی گزری لیکن اس کی خوشبو تو سسکیوں کی کہانی سنا رہی تھی آنسوں میں جلی خوشبو۔

Read more

یوکرائن یا روس کے لیے شہد کا جال

پاکستان میں اچھے بھلے صاحب فہم بھی اسی فکری مغالطے کا شکار ہیں کہ ہم نے سوویت یونین کو افغانستان میں پھنسا کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ اکثر پاکستانیوں کے نزدیک لفظ سوویت یونین اور اور روس میں کوئی فرق نہیں، اسی طرح پاکستان میں اکثریت کے نزدیک سرد جنگ سے مراد وہ جنگ ہے جو افغانستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں روسی پروردہ حکومت روسی فوجوں اور پاکستان کے حمایت یافتہ مجاہدین کے مابین لڑی گئی۔ ہمارے نزدیک اس سرد

Read more

فلم دی لائیوز آف ادرز پر ریویو

The Lives Of Others 2006 یہ میرے لڑکپن کے آخری دنوں کی بات ہے سیاست کا جنون اور اوپر سے شدید انقلاب لاحق تھا۔ بدقسمتی سے کوئی انقلابی جماعت تو دستیاب نہ تھی سو ایک تقریباً سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی۔ بس اہل اقتدار کو للکارنا بھی کوئی ایسا ڈھنگ کا کام نہیں بس ایک نشہ ہے اور نشہ کون ضروریات زندگی سمجھ کے کرتا ہے۔ بس ایک سرور سا ہی تو ہوتا۔ اور اقتدار بھی ایسا کہ

Read more

حکومتی اور اپوزیشن دونوں کے راہنماؤں کو اپنی ہار کا یقین ہے

زندگی میں ہم کئی لطائف پڑھتے سنتے ہیں لیکن کبھی کبھار ایسا بھی ہو جاتا ہے کہ ہم کسی لطیفے کو خود مشاہدہ کریں یا ہم خود اس لطیفے کا حصہ ٹھہریں گزشتہ روز ایسی ہی مضحکہ خیز داستان مجھ پر بیتی۔ ہوا یوں کہ کل صبح تحریک انصاف اسلام آباد کے سرکردہ راہنماؤں سے ملاقات ہوئی اور شام اپوزیشن کے راہنماؤں سے ظاہر ہے حالات کی مناسبت سے موضوع تحریک عدم اعتماد ہی تھا۔ لطیفہ یہ ہوا کہ حکومتی

Read more

سائنسی کالم

بندہ ناچیز چونکہ علوم فنون کی بیشمار جہتوں سے آگاہ ہے تو سوچا کیوں نہ اپنے پڑھنے والوں کو سائنسی گیان بانٹا جائے۔ اور ایسے دور میں جب تعلیم کے نرخ کافی بڑھ گئے ہیں تو کیوں نا ہم مفت سائنس کی تعلیم دے کر انسانیت کی خدمت کریں۔ میں آج آپ کو بتانا چاہوں گا چیزیں کیسے کھڑی رہتی ہیں۔ مثلاً ایک میز کی اگر چار ٹانگیں ہیں تو ان میں سے اگر ایک ٹانگ نکال بھی دی جائے

Read more

مشرقی محبوبہ اور امریکی حسینہ

محبت عشق رومانس بڑی ظالم چیز ہے۔ لمحوں میں تخت کو تختہ اور شاہوں کو فقیر کر دیتا ہے۔ اس لیے بڑے بوڑھے کہا کرتے تھے کہ محبوب بھی نسلی ہونا چاہیے۔ مشرق کی مٹی عشق محبت اور لازوال رومانس کا خمیر رکھتی ہے پورے یورپ کی محبت کی مشہور داستانیں اکٹھی کر لیں تو ادھر ہمارے پنجاب کی داستانوں کا پلڑا بھاری ٹھہرے گا۔ ہمارا شمال ہی سہی لیکن مشرق و مغرب کی تفریق میں روس بھی مشرقی ہی

Read more

جب ریڈیو اہم ہوا کرتا تھا

بچپن کی حسین یادوں میں ایک ریڈیو بھی ہے۔ صبح جب آنکھ کھلتی تو ریڈیو پر حی علی الفلاح کی آواز گونج رہی ہوتی تھی۔ اس کے اختتام پر پڑھا جانے والے درود شریف آج بھی کانوں میں گونجتا ہے۔ اس درود کی آواز میں ابا جی دفتر کے لیے نکتے تھے۔ پھر جو پروگرام لگتا اس میں خبروں پر تبصرے ہوا کرتے تھے جس سے ظاہر ہے ہمیں کوئی سروکار نہیں ہوتا تھا اور اماں جی کو بھی کوئی

Read more

راولپنڈی کا آخری غار

پاکستان میں خبروں کی دنیا کبھی بانجھ نہیں ہوتی۔ دنیا میں کئی جگہوں پر بہت بڑی خبریں سمجھے جانے والی خبریں تو یہاں روز مرہ کی کارروائی ہیں۔ افغانستان کے انقلابات، عدلیہ میں اکھاڑ پچھاڑ، جمہوریت کی بحالی، غداری، حب الوطنی، عورت مارچ، اسلامی انقلاب کیسی کیسی رنگا رنگی ہے اس میں ایک معمولی سی چیز کا تذکرہ پاکستان میں ابلاغی دنیا کی توہین ہی تو ہے۔ لیکن گوارا کر لیں ایک معمولی سے غار کا تذکرہ۔ زیادہ پرانی بات

Read more

مسلم لیگ (ن) اور سسی کا لٹتا بھنبھور

پاکستان کی سیاسی رنگا رنگی میں کچھ بھی پردہ غیب سے نمودار ہو سکتا ہے اس لیے کوئی بھی تجزیہ معمولی سی یقینی کیفیت نہیں رکھتا لیکن پھر بھی اندازہ تو لگایا جا ہی سکتا ہے۔ ہمارے پڑوس میں اس صدی کی سب سے بڑی سیاسی تبدیلی وقوع پذیر ہے۔ افغانی بندوبست کو آخری لمحے تک مکمل تعاون کا یقین دلاتے امریکی اشرف غنی کو یوں غچہ دے کر اڑن چھو ہوئے کہ ساتھ لے جانے کو سامان پیک کرنے

Read more

نور مقدم قتل اور بھیانک سچ

نور مقدم کو بے رحمی سے قتل ہوئے کئی روز گزر گئے لیکن خلاف معمول اب بھی اس قتل کا ارتعاش ہمارے سماج میڈیا اور بحثوں میں موجود ہے۔ اس کی شاید واحد وجہ ہر دو جانب کے خاندانوں کا ہماری اشرافیہ سے متعلق ہونا ہے۔ یہ نہیں معلوم کہ نور مقدم کیس کی خوش قسمتی ہے یا بدقسمتی۔ اس قتل نے پاکستان میں ایک نظریاتی بحث بھی چھیڑ رکھی ہے۔ ایک سمت کے دلائل قاتل کے ساتھ مقتولہ کو

Read more

کرونا میں مشرق کو جاگنا ہو گا

اعداد و شمار ایسا گورکھ دھندا ہیں جس سے شاطر اذہان کمال چابکدستی سے بڑے ہوشیار لوگوں کو گمراہ کر لیتے ہیں ویسا ہی گورکھ دھندا کرونا کی اموات کا گمراہ کن میزانیہ ہے۔ اگر ہم کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد نکالیں تو ہمیں بھارت دوسرے جبکہ پاکستان اکتیسویں نمبر پر براجمان نظر آتا ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات ہم سے کہیں نیچے اکتالیسویں نمبر اور سعودی عرب مزید نیچے سینتالیسویں نمبر پر نظر آتا ہے۔ یہی وہ

Read more

سامراجی وبائیں

تا دم تحریر دنیا کرونا وائرس کی طبی، سماجی، نفسیاتی اور سب سے بڑھ کر کے معاشی غارت گری کو جھیل رہی ہے۔ دنیا میں اس بارے ردعمل مختلف ہے کچھ کے نزدیک یہ ویسے ہی ایک مجسم حقیقت ہے جیسے عالمی ادارہ صحت ہمیں اس کی ہولناکی بیان کرتا ہے۔ کچھ کے نزدیک یہ بس ایک بیماری ہے جس کا خوف اور دہشت بہت بڑھا دیا گیا جس کے پیچھے بہت سے شاطر اذہان کار فرما ہیں۔

Read more

پانامہ لیکس سے بڑی خبر قتل ہو گئی…

پاکستان میں سیاست کے ہنگام میں ایسی خبریں جن کا کوئی طاقتور سپانسر نہ ہو اپنی تمام تر اہمیت کے باوجود اخبار کے یک یا دو کالمی کوڑے دان یا پھر خبرناموں کے آخری لمحات کے ڈمپ اسٹیشن میں دفن ہو جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک خبر پگاسس لیکس بھی ہے جس کا ابھی تک پاکستانی اکثریت نے نام تک نہیں سنا لیکن پاکستانی اور عالمی سطح پر اس خبر کو اپنی تمام تر ہنگامہ خیزی کے باوجود قتل کیا

Read more

تحریک انصاف کی پچھتر سالہ حکومت

شیخ رشید فرماتے ہیں کہ آئندہ بیس سال تک تحریک انصاف کی حکومت ہو گی۔ اپنی جملہ مضحکہ خیز طبیعت و شخصیت کی باوجود مجھے تو ان کی یہ کئی ہزارویں پیشین گوئی بالکل درست محسوس ہوتی ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ محترم شیخ رشید صاحب روحانیت اور طریقت کے رموز و اسرار جاننے والے شیخ ہیں۔ ان کی بات کا عامیانہ معنی لینا نری جہالت ہے۔ اس میں کئی معرفت کے زمزمے بہتے ہیں۔ کئی سربستہ راز دفن

Read more

نواز شریف کا آخری موقع

چوہتر سالہ اسٹیون سپل برگ کو فلمی تاریخ کا سب سے کامیاب فلم ساز مانا جاتا ہے۔ کسی بھی پروڈیوسر ڈائیریکٹر کو اس قدر ایوارڈز اور اعزازات سے نہیں نوازا گیا جتنے اسٹیون سپل برگ اکیلے سمیٹ چکے ہیں۔ یوں کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم اسپل برگ کے عہد میں جی رہے ہیں۔ کسی بھی فلم میں جان ڈالنا جذبات کی شدت انڈیلنا کوئی اسپل برگ سے سیکھے۔ کئی ایسی سپر ہٹ فلمیں دیں جن میں کہانی

Read more

بھارتی پنجاب کے نادان دوست

کچھ عرصے سے دنیا ایک ٹرمپ زدہ سماج بن کے رہ گئی ہے۔ رعونت، غیر سنجیدگی ، انتقام اور عقل کل ہونے کا زعم   لیئے  حکمران ایسے نابغے بن کر ہم پر مسلط ہوئے کہ مسلط کنندگان کی نگاہ رساکی داد نہ دینا ظلم ہو گا۔ بس یہ سوچ کر ہی جھرجھری سی آتی ہے کہ اس کرہ ارض کو ان نابغوں اور ان کے فیصلوں کو کب تک بھگتنا ہو گا۔ کہیں ٹرمپ کے اثرات تلے کیپیٹل ہل بارود

Read more

وزیر اعظم! اب قوالی کا انترا بدل دیں

جگر مراد آبادی کی غزل کا مطلع ہے یہ ہے مے کدہ یہاں رند ہیں یہاں سب کا ساقی امام ہے یہ حرم نہیں ہے اے شیخ جی یہاں پارسائی حرام ہے ایک جانب کمال کا تغزل رکھتا ہے وہیں اس میں ایسے جہان معنی آباد ہیں کہ کیسے کیسے کمال کے قوالوں نے اسے گایا۔ کتنے بادہ کشوں اور پارسا ہم نے اس کی تکرار پر جھومتے دیکھے۔ کالج جس بس پہ جانا ہوتا، اس بس میں یہی کیسٹ

Read more