ہندو لڑکے کو بھگوان کو گالیاں دینے پر مجبور کرنے والے عبدالسلام نے گرفتاری کے بعد معافی مانگ لی

عبدالسلام ابو داؤد: ”کسی مذہب پر میں نے نفرت آمیز بات نہیں کی۔ کیونکہ میں خود بہت احترام کرتا ہوں۔ کسی مذہب کو لے کر میں نے کبھی کوئی نفرت انگیز بات نہیں کی۔ وہ صرف ایک واقعہ ہوا اس پر میں معافی چاہتا ہوں۔“
عبدالسلام ابو داؤد: ”میں بتا رہا ہوں نا کہ بھگوان یا رام ہیں تو اللہ محمد کے ہی، یعنی وہ اللہ کو ہی بولتے ہیں وہ بھی۔ لیکن اس وقت وہ جذبات میں آ کے یہ ہو گیا تھا میں دوبارہ اس پہ معافی مانگتا ہوں“

Read more

فارن فرنٹ: چین کی ناراضگی، افغان سفیر کی لڑکی کا اغوا، برطانیہ میں گرفتاری

داسو واقعے پر چین کا ردعمل اتنا غیر معمولی کیوں تھا؟
چین اب پراجیکٹس شروع کرنے کے لیے اگلے الیکشن کا انتظار کرے گا۔

ہماری زیادہ کمائی اور برآمد مغرب کی طرف ہے۔ قرضے وہیں سے ملتے ہیں۔ کیا ہم مغرب کو نظرانداز کر کے چین کی طرف زیادہ جھک گئے تھے؟
ہم مغرب کی طرف چلے گئے۔ ہمیں ریسپانس نہیں ملا تو چین کی طرف آ گئے۔ یوں دونوں طرف ہماری صورتحال دونوں طرف خراب ہو گئی۔

عالمی میڈیا داسو بم دھماکے اور اس پر چین کے ردعمل کو کس طرح دیکھ رہا ہے؟

افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کی ٹائمنگ معنی خیز ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان میں افسوس کا اظہار نہیں ہے۔ عالمی میڈیا میں اسے کیسے ڈسکس کیا جا رہا ہے؟
برطانیہ میں پاکستانی ایکٹی وسٹ پر حملے کے الزام میں پکڑے جانے والے پاکستانی نژاد شخص کی گرفتاری کی ٹائمنگ کے کیا نتائج نکل سکتے ہیں؟

Read more

فارن فرنٹ: چین کو افغانستان میں ٹریپ کرنے کی امریکی کوشش؟

کیا امریکہ اب چین کو افغانستان میں ٹریپ کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟ ترک فوج کی تعیناتی اورچین کی افغانستان میں فوجی ایکشن کی دھمکی۔ افریقہ سے انڈیا اور افغانستان تک چین کا گھیراؤ کرنے کی امریکی کوشش۔ وجاہت مسعود، وسی بابا اور عدنان کاکڑ کی بات چیت

Read more

فارن فرنٹ: وجاہت مسعود اور محمد مہدی کے ساتھ امور خارجہ پر ایک نظر

افغانستان سے امریکی واپسی کے بعد کیا ہو گا؟ ترک فوج کی افغانستان میں تعیناتی پر چین کے کیا تحفظات ہیں؟ کیا چین اپنی فوجیں افغانستان میں داخل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ یورپ اور امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اس وقت کیا رخ اختیار کر رہے ہیں؟ طالبان پر پاکستان کا کتنا اثر ہے؟ انڈیا اس وقت پاکستان کے لیے کیا مشکلات پیدا کر رہا ہے؟ کیا ہماری عالمی تنہائی بڑھ رہی ہے یا خارجہ پالیسی کامیاب ہے؟

Read more

ہم سب کے مہمان: سجاد پرویز اور ان کی کتاب 22 لوگ

ملیے ”ہم سب کے مہمان“ سجاد پرویز سے۔ وجاہت مسعود ان سے بات چیت کرتے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کی تاریخ، ریڈیو پاکستان کے لیے ریکارڈ کیے گئے بائیس مشاہیر کے انٹرویوز پر مبنی کتاب ”22 لوگ“ کا تذکرہ، مختلف یادیں اور باتیں۔

Read more

عمران خان کی تقریر میں افغان پالیسی کے متعلق نکات پر تبصرہ

عمران خان نے بجٹ اجلاس میں افغان پالیسی کے متعلق ایک اہم تقریر کی ہے۔ یہ نہ صرف پاکستان کی گزشتہ افغان پالیسی کے خلاف ہے بلکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے لیے ایک امتحان ثابت ہو سکتی ہے۔ ایک طرف مغربی ممالک فیٹف کے ذریعے پاکستان کو شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں، اور دوسری طرف پاکستان اپنے دوستوں سے محروم ہو رہا ہے۔

اس تقریر کے نتیجے میں پاکستان کے لیے کیسے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ جانئیے وجاہت مسعود کی زبانی

Read more

عمران خان کا ریپ اور لباس کے بارے میں مکمل انٹرویو

عمران خان نے ریپ اور لباس کے بارے میں کیا کہا تھا؟ کیا انہوں نے وکٹم بلیمنگ کی تھی؟ کیا غیر ملکی چینل نے ضروری مواد کاٹ دیا تھا؟ عمران خان کی طرف سے ریلیز کیا گیا غیر ایڈٹ شدہ انٹرویو دیکھ کر خود فیصلہ کریں۔

Read more

مجھے نشہ پلایا گیا تھا، ویڈیو ڈھائی سال پرانی ہے، اور ویڈیوز اور فیک کال بھی موجود ہیں، مفتی عزیز الرحمان

مفتی عزیز الرحمان کے دعوے: ویڈیو ڈھائی سال پہلے بنائی گئی تھی۔ مجھے مدرسے سے نکالنے اور نئے بورڈ کے ساتھ الحاق کے لیے سازش کی گئی ہے۔ منتظمین، قاری حنیف جالندھری اور مولانا حافظ الرحیم کے علم میں یہ ویڈیوز تھیں۔ میں ان ویڈیوز سے انکار کرتا رہا کیونکہ مجھے اپنی پاکدامنی پر یقین تھا اور ویڈیو نہیں دکھائی گئی تھی۔ میری آواز میں کچھ فیک کالز بھی بنائی گئی ہیں۔ اس لڑکے نے یہ ویڈیو بنانے سے پہلے مجھے چائے میں نشہ آور چیز پلائی جس کے بعد میں اپنے ہوش حواس میں نہیں رہا ۔ میں تیسری بار قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اللہ گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ یہ ویڈیو اور ہو سکتا ہے کہ اور بھی بنائی گئی ہوں، اس میں سے کچھ بھی اپنے ہوش و حواس میں سرانجام نہیں دیا۔

Read more

عمران خان اور جہانگیر ترین – تنازعات، معاملات اور پس پردہ کردار

حالات کیا رخ اختیار کر رہے ہیں؟ پس پردہ ہدایتکار کون ہے؟ کیا اس کی وجہ سے عمران خان کی حکومت خطرے میں ہے؟ جہانگیر ترین نے اسد عمر اور پرویز خٹک سے ملاقات سے انکار کیوں کیا؟ عمران خان نے جہانگیر ترین کے حامیوں سے ملاقات سے انکار کیا تو کس نے انہیں اس پر آمادہ کیا؟ کیا عمران خان واقعی جہانگیر ترین گروپ کے مطالبات مان چکے ہیں یا پھر اس یقین دہانی کا حال بھی وہی ہو گا جو تحریک لبیک سے معاہدے کا ہوا تھا؟

Read more

پاکستانی آئین کا ارتقا: 1973 کا آئین

پاکستان کے تمام طبقات کی آرا کی آئین میں شمولیت۔ آئین میں حقوق دینے کے ایک دن بعد انہیں معطل کر دیا گیا۔ بھٹو کے دور میں آئین میں سات ترامیم کی گئیں جن میں حزب اختلاف کو بلڈوز کیا گیا۔ ضیا الحق کے زمانے میں آئین کو منسوخ نہیں معطل کیا گیا۔ جسٹس انوار الحق نے بیگم نصرت بھٹو کیس میں لکھے ہوئے فیصلے پر اپنے قلم سے لکھ کر جنرل ضیا کو آئین میں ترامیم کا اختیار بھی دے دیا۔ جنرل ضیا نے ایک صدارتی ہی حکم کے تحت آئین میں سو سے زیادہ ترامیم نافذ کر دیں۔ بعد میں آٹھویں ترمیم کے ذریعے آئین کو بہت حد تک صدارتی کر دیا گیا۔ 258 ٹو بی کی شق جو صدر کو حکومت ختم کرنے کا اختیار دیتی تھی۔ یہ اختیار ہاتھ سے نکلنے کے باعث ہی پرویز مشرف نے مارشل لا لگایا ورنہ پہلے کی طرح صدر کے ذریعے حکومت کو گھر بھیج دیا جاتا۔ جنرل پرویز مشرف کی سترہویں آئینی ترمیم۔

وکلا تحریک اور جنرل پرویز مشرف اور جنرل اشفاق پرویز کیانی کی چپقلش۔ اٹھارہویں آئینی ترمیم سنہ 1973 کے آئین کی تخلیق کے بعد ہماری سیاسی قیادت کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ترمیم ہے۔

کیا آئین کو تبدیل کرنے کا اختیار اسمبلی کو حاصل ہے؟ کیا آئین کے لیے آئین ساز اسمبلی درکار ہوتی ہے یا کوئی بھی اسمبلی ایسا کر سکتی ہے؟

Read more

تاریخ وجاہت مسعود کے ساتھ: پاکستان کا دستوری ارتقا 1947 سے 1973 تک

پاکستان کا دستوری ارتقا۔  نوابزادہ لیاقت علی خان۔ قرارداد مقاصد۔ 1956 کا دستور۔ اسکندر مرزا۔ جنرل ایوب خان۔ 1962 کا دستور۔ جنرل یحییٰ خان۔ جنرل یحییٰ کی دستور سازی کی کوشش۔ سقوط ڈھاکہ۔ ذوالفقار علی بھٹو۔ قائد اعظم، لیاقت علی خان، اسکندر مرزا اور جنرل ایوب خان کی بے بسی۔

Read more

پاکستان کا ریجن میں کیا رول ہے؟

پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اور اس سے جڑے مواقع۔ ٹریڈ کاریڈور۔ چین، انڈیا، روس، امریکہ، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا سے تعلق۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی۔ پاکستان کی تاریخ۔ معیشت۔ سیاحت۔ مذہبی مراکز۔ سی پیک۔

Pakistan’s geographical importance and opportunities. Trade corridor. CPEC. China, India, Russia, United States, Middle East and Central Asia. Pakistan’s foreign policy. Economy. Pakistan’s regional history. Tourism.

Read more

23 مارچ – یوم جمہوریہ سے یوم پاکستان تک

کانگریس کی 26 جنوری 1930 کی آزادی کی قرارداد۔
ہندوستان چھوڑ دو تحریک برطانیہ کے لیے کیوں پریشانی کا باعث تھا
مارشل لا ختم ہونے کے بعد ذوالفقار علی بھٹو اسے واپس یوم جمہوریہ کیوں نہ بنا سکے؟
کیا 1971 میں ملک میں کوئی دستور موجود تھا؟

Read more

تاریخ وجاہت مسعود کے ساتھ: پاکستان میں 1971 سے سیاسی ارتقا

ذوالفقار علی بھٹو اقتدار سنبھالتے ہیں۔ شملہ معاہدہ۔ 1973 کا دستور۔ نیپ پر پابندی۔ حیدر آباد ٹریبونل۔ بھٹو نے ایمرجنسی کیوں نافذ کی؟ ایجنسیوں نے بھٹو کو گمراہ کیا۔ نیشنل ازم۔ سوشل ازم کا زوال۔ جنرل ضیا الحق کی حکومت۔ سیاسی کارکنوں پر کیا کیا لیبل چسپاں کیے گئے۔ کراچی میں کیا ہوا؟ پاکستانی معیشت کا عروج اور زوال۔ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کی حکومتیں۔ جنرل مشرف کی حکومت۔ نائن الیون اور پاکستان۔ چارٹر آف ڈیموکریسی۔ بے نظیر بھٹو کا قتل۔ پیپلز پارٹی کی حکومت۔ اٹھارہویں ترمیم۔ پاکستان کی زرعی اور صنعتی معیشت۔ معیشت میں خواتین کا کردار۔ بیوروکریسی اور سیاسی عزائم۔

Read more

سوال آپ کا جواب ہمارا

عدنان کاکڑ: آپ ایسے مضامین کیوں شائع کرتے ہیں جن میں فیکٹ کی غلطی ہو؟
ایم افضل: کیا اس دور حکومت میں معاشی استحکام ہو پائے گا۔ سیاسی استحکام تو ناممکن ہے۔ کیا غریب عوام کو یہ حکومت ریلیف دے پائے گی
عطیہ عمر: اپنے مقاصد کے لئے جس طرح عدم برداشت اور سر پھٹول کا رویہ اختیار کیا جا رہا ہے اس سے معاشرے میں بہتری آ سکتی ہے؟
غلام علی کھوسانی: اسٹیبلشمنٹ سیاست سے الگ کیوں نہیں ہوتی؟
طاہر راجپوت: کیا پاکستان کبھی حقیقی جمہوریہ بن پائے گا؟
نوید نواز: پاکستان کے ادیب ہو یا ملاں انھوں نے نیشنل ازم کو پیدا کرنے کی بجائے مستعار لیے نظریات باہر کی ہی فکر کو کیوں پروموٹ کیا اس کی کیا وجہ ہے؟

Read more

خبر اور تبصرہ: ججوں کی فائلیں کس نے تیار کی ہیں؟

ججوں کی فائلیں کس نے تیار کی ہیں؟
ایک صدر کو صاحبزادی کی ویڈیو سے دباؤ میں لایا گیا
پی ڈی ایم کا مستقبل کیا ہے؟

کس چیف جسٹس نے کہا ”خدا نہ کرے کسی عدلیہ کو اس دباؤ کا سامنا کرنا پڑے“
فیصلہ سنانے کے بعد جسٹس منیر کیوں صوفے پر گر گئے؟
بے نظیر کی شخصی آزادی میں کس طرح مداخلت کی جاتی تھی
عمر چیمہ پر کیا جانے والا تشدد اس ملک کے لوگوں کے لیے اعزاز ہے

پی ڈی ایم میں کس نے کس کے ساتھ ہاتھ کیا ہے
پیپلز پارٹی چون برس پرانی جماعت ہے، اس کی ایک تاریخ ہے
بلاول بھٹو کیوں اجلاس میں نہیں آئے؟ یہ اچھے آثار نہیں ہیں۔
مجھے مریم نواز اور بلاول بھٹو کی فراست پر اعتماد ہے۔
مولانا فضل الرحمان ملک کے سب سے تجربہ کار سیاسی لیڈر ہیں
کیا زرداری صاحب مولانا کے ساتھ ہاتھ کر گئے؟

Read more

سینیٹ الیکشن: عوام اور ریاست کا مقابلہ اور بے ڈھنگا پن

جب اکاؤنٹبلٹی کا ڈر نہ ہو تو بڑے سے بڑی طاقت کی استعداد مجروح ہوتی ہے۔
یہی کام ماضی میں بھی کیا جا رہا تھا مگر احتیاط برتی جاتی تھی۔ اب اپوزیشن باقی نہیں رہی تو ایروگنس بڑھ گئی ہے۔
اتنے کیمرے برآمد ہونا بے ڈھنگا پن ہے جو اس وقت آتا ہے جب کوئی پوچھنے والا نہ ہو۔
نتیجہ تو کل ساڑھے آٹھ بجے معلوم ہو گیا تھا کہ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ دباؤ پڑ چکا ہے اور ہم اب الیکشن نہیں جیت سکتے۔
کل نواز شریف کی تقریر، صبح مریم کی ٹویٹ، شام کو شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس۔
جنگل ہمارا مقدر نہیں ہے۔
اصل طاقت وہ ہوتی ہے جس کا اشارہ ہی بہت ہو۔ جب طاقت کا مظاہرہ کرنا پڑ جائے تو وہ کم ہوتی جاتی ہے۔
اب سیاسی کارکن سڑک کی بجائے سوشل میڈیا پر نکلتے ہیں تو کیا یہ بیکار ہے؟
کیا اب جدوجہد نہیں ہو رہی؟
ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر بات کرنے کے طعنے
کیا اگلے ڈھائی تین سال ایسا ہی ہوتا رہے گا؟

Read more

چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اور وسی بابا کا تبصرہ

کیا یوسف رضا گیلانی کی جیت کے امکانات ہیں؟
یوسف رضا گیلانی کو کون کون ووٹ دے گا؟
ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار مرزا آفریدی کون ہیں؟
چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے اتنی ٹینشن کیوں ہے؟
جب آصف زرداری صدر تھے تو ان کے بیرونی دورے کے وقت چیئرمین سینیٹ کو کیوں باہر بھیجا جاتا تھا؟
کیا اعتماد کا ووٹ لینے کے باوجود عمران خان عدم اعتماد کا خطرہ محسوس کر رہے ہیں؟
عثمان بزدار کو ہٹانا کس کا آئیڈیا ہے اور کیوں؟
نون لیگ کیا چاہتی ہے؟
کون تبدیلی کے مزے چاہتا ہے؟
حفیظ شیخ نے اپنی ہار کا بدلہ کیسے لیا ہے؟
جو ٹیکنو کریٹ وزیر خزانہ لوگوں سے جڑ کر نہیں رہتا وہ حکومت کو کیسے نقصان پہنچاتا ہے؟
اسد عمر جب تک اپوزیشن میں تھے اسی وقت تک معاشی ارسطو تھے، حکومت میں آ کر سب بھول گئے۔
کل کیا ہو گا؟ وسی بابے کی پیش گوئی۔
حکومت نے اپوزیشن کے کتنے لوگ توڑے ہوئے ہیں اور اپوزیشن نے کتنے؟

Read more