بابری مسجد کے قضیہ نے اتاردیے نقاب

6دسمبر 1992 کی رات، بی بی سی نے اپنی نشریات روک کر اعلان کیاکہ اتر پردیش کے شہر فیض آباد سے سنڈے آبزرور کے نمائندے قربان علی لائن پر ہیں اور وہ ابھی ابھی ایودھیا سے وہاں پہنچے ہیں۔ اگلی پاٹ دار آواز قربان علی کی تھی۔ جس میں انہوں نے دنیا کو بتایا کہ مغل فرمانروا ظہیر الدین بابر کی ایما پر تعمیر کی گئی بابری مسجد اب نہیں رہی۔ جس وقت و ہ ایودھیا سے روانہ ہوئے، وہ ملبہ کے ایک ڈھیر میں تبدیل ہو چکی تھی۔

اس دن 12 بجے کے بعد سے کسی بھی میڈیا ادارے کا ایودھیا میں موجود اپنے رپورٹروں سے رابط نہیں ہو پا رہا تھا۔ حکومت دعویٰ کر رہی تھی کہ ایک ہجوم نے مسجد پر حملہ کر کے اس کو معمولی نقصان پہنچایا اور سکیورٹی دستوں نے ان کو کافی پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ہندو قوم پرست تنظیموں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور ویشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے جب رام مندر تحریک شروع کی، تو میں بھی تقریباً اسی وقت دہلی میں صحافت کی تعلیم مکمل کر رہا تھا۔

Read more

لداخ :امارت سے مفلسی کی ایک داستان

خطے کے روابط منقطع ہونے کا سب سے زیادہ نقصان مسلم اکثریتی کرگل ضلع کو اٹھانا پڑا۔ اس کے علاوہ بھارت، پاکستان جنگوں میں اس ضلع کے کئی دیہات کبھی ادھر تو کبھی ادھر چلے آتے تھے۔ 1999 ء کی کرگل جنگ کے بعد جب لداخ کے پہلے کور کمانڈر جنرل ارجن رائے کی ایما پر دیہاتوں کی سرکاری طور پر پیمائش وغیرہ کی گئی، تو معلوم ہوا کہ ترتک علاقے کے کئی دیہات تو سرکاری ریکارڈ میں ہی نہیں ہیں۔ اس لئے 2001 ء کی مردم شماری میں پہلی بار معلوم ہوا کہ لداخ خطے میں مسلم آبادی کا تناسب 47 فیصد ہے اور بدھ آبادی سے زیاد ہ ہے۔

ورنہ اس سے قبل اس خطے کو بدھ اکثریتی علاقہ مانا جاتا تھا اور اکثر لکھاری ابھی بھی پرانے اعداد شمار کو ہی استعمال کرتے ہیں۔ کرگل اسکردو تحصیل کا حصہ ہوتا تھا۔ اس لیے یہاں کی زمینوں و جائیداد کے ریکارڈ ابھی بھی اسکردو کے محافظ خانے میں موجود ہیں۔ کسی عدالتی مقدمہ یا تنازع کی صورت میں ابھی بھی ریکارڈ اسکردو سے ہی منگوایا جاتا ہے۔ لداخ کو باقی دنیا سے ملانے والے دو راستہ سرینگر کی طرف زوجیلا درہ اور ہماچل پردیش کی طرف روہتانگ درہ چھ ماہ کے لئے بند ہو جاتے ہیں۔

Read more

جب بھارتی فوج علاقہ سرینڈر کر گئی ۔ بھارت سرکار بے خبر رہی

لداخ کے لہیہ قصبہ کے مکین بزرگ نوانگ زیرنگ ایک چلتی پھرتی انسائیکلوپیڈیا تھے۔ دس سال قبل جب لہیہ میں ان سے ملاقات ہوئی، تو وہ اپنی عمر نوے سال بتارہے تھے۔ چند برس قبل انکا انتقال ہوا۔ اس پیرانہ سالی میں وہ 1962ء کی بھارت،چین جنگ کے قصے کچھ ایسے بیان کرتے تھے ، جیسے کل کے واقعات ہوں۔ ان کی بات چیت تاریخ کے کچھ ایسے دریچے کھول دیتی تھی، جو صفحات پر آنے سے قاصر رہے ہیں۔

Read more

فتوے، ارطغرل اور ٹیپو سلطان

جس طرح کے فتوے آج کل بعض علماء ارطغرل ڈرامہ سیریل کے حوالے سے صادر کر رہے ہیں، مجھے یاد آتا ہے کہ نوے کی دہائی کے اوائل میں شہید ٹیپو سلطان پر مبنی سیریل کو بھی کچھ اسی طرح نشانہ بنایا گیا تھا۔ ارطغرل پر نشانہ کچھ زیادہ ہی ہے کیونکہ نوجوان نسل اس میں اپناروشن اورتابناک ماضی، حمیت اور تہذیب وثقافت تلاشنے لگی ہے۔ بھگوان گڈوانی کی ناول دی سورڈ آف ٹیپوسلطان پر سیریل بنانے کا بیڑا معروف بالی ووڈ اداکار اور ہدایت کار سنجے خان نے اٹھایا تھا۔

Read more

قصہ دہلی کی افطار پارٹیوں کا

بھارت کی موجودہ حکمران ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی نے 1998 ء میں پارلیمانی انتخابات کے دوران اشوکا روڑ اپنے ہیڈ کوارٹر میں پہلی اور آخری افطار پارٹی دی تھی۔ اٹل بہاری واجپائی ابھی اپوزیشن لیڈر ہی تھے۔ مجھے یاد ہے کہ جب میں اس تقریب میں پہنچا تو دیکھا کہ پارٹی آفس کے وسیع و عریض لان میں شامیانہ لگا ہوا تھا، جس کے دروازے پر خود واجپائی اور چند دیگر لیڈران ٹوپی پہنے مہمانوں کا استقبال کر رہے تھے۔

Read more

بھارت، طالبان اور امریکی ثالثی

29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان اور امریکہ کے درمیان ہوئے معاہدے سے تقریباً دوہفتے قبل بھارتی فضائیہ کے ایک طیارہ نے کابل ایر پورٹ پر لینڈ کیا۔ اس طیارہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک دست راست صدر اشرف غنی کے لئے ایک خصوصی پیغام لے کر آئے تھے۔ اسی رات واپس دہلی پہنچ کر افسر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو مشن کی کامیابی کی اطلا ع دید ی۔ امریکہ و یورپ سمیت پڑوسی ممالک نیز افغانستان کی سیاستی جماعتیں توقع کر رہی تھیں کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کے طے ہونے تک افغانستان کا الیکشن کمیشن انتخابات کے نتائج کا اعلان نہیں کرے گا۔

Read more

آفات، سفارت کاری اور امن مساعی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوتریس کی اپیل پر دنیا کے مختلف شورش زدہ علاقوں میں متحارب گروپوں اور حکومتوں نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے فی الحال جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ فلپائن میں تقریباً پچھلے 50 سالوں سے برسرپیکار نیوپیپلز آرمی نے سیز فائر کا اعلان کیا ہے تاکہ طبی عملہ کو متاثرہ علاقوں تک جانے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ اسی طرح کولمبیا میں بھی حکومت اور نیشنل لیبریشن آرمی نے عارضی

Read more

بھارت: ہندو مسلم فسادات، وہی قاتل وہی منصف

 میں علاقے میں پہنچا تو مغرب کی اذان ہو رہی تھی۔ پہلوان صاحب وہیں کرسی پر براجمان تھے ، جب ان کو معلوم ہوا کہ میں بس ڈاکومنٹ واپس کرنے آیا ہو توانہوں نے میرے ساتھ آنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔ دروازہ پر دستک دی تو معلوم ہوا کہ دستاویزات کا مالک مسجد میں نمار ادا کرنے گیا ہوا ہے۔ میں بھی مسجد میںجاکر نماز میں شامل ہوگیا۔ میں جب نماز مکمل کر رہا تھا ، تو محسوس ہوا

Read more

بھارت: ہندو مسلم فسادات، وہی قاتل وہی منصف

بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات کا برپا ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 1947ء میں آزادی کے بعد سے پچھلے 73سالوں میں ملک کے طول و عرض میں 58400فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔ بڑے فسادات جہاں 50یا اس سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے کی تعداد لگ بھگ 110 کے قریب ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق 2008ء سے 2018ء کے دس سالوں کے وقفہ کے درمیان کم و بیش 8ہزار فسادات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔یعنی

Read more

کشمیری زبان و ثقافت پر یلغار ، یونیسکو سے فریاد

بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی کے برسر اقتدار آنے سے قبل یا اسکے فوراً بعد کشمیر، بھارتی مسلمانوں اور پاکستان کے حوالے سے جو خدشات ظاہر کئے جا رہے تھے ، ایک ایک کرکے وہ سبھی درست ثابت ہو رہے ہیں۔ غالباً 2014 ء اور 2015ء میں جب ان خطرات سے آگاہ کرانے کیلئے میں نے مودی کا کشمیر روڑ میپ ، کشمیر میں ڈوگرہ راج کی واپسی وغیرہ جیسے موضوعات پرکالم لکھے توکئی افراد نے قنوطیت پسندی کا

Read more

دہلی انتخابات : عمران خان کیلئے بھی پیغام

انتخابی مہم کے دوران عآپ کے کارکنان محلوں و بستیوں میں گھوم گھوم کر یہی عوام کو بتاتے پھر رہے تھے کہ اگر واپس دس ہزار روپے بجلی کا بل دینا ہے تو بے شک بی جے پی کو ووٹ دینا۔عآ پ کا ایک اور بڑا کارنامہ سرکاری اسکولوں کی بہتری تھی۔ کہاں وہ پانچ سال پہلے کے سرکاری اسکول، جہاں ٹاٹ پر بچے پڑھتے تھے اور کئی اسکولوں میں تو ٹاٹ اور بلیک بورڈ تک ناپید تھے۔ اب ہر

Read more

بھارت، پاکستان تجارت کی معطلی : کس کو ہوا نقصان

داخلی محاذ پر جارحانہ تیور دکھاتے ہوئے وزیرا عظم نریندری مودی اپنی دوسری مدت حکومت میں سفارتی سطح پر بھارت کو اس خطے میں ایک سپر پاور کے بطور منوانے کی حکمت عملی پر گامزن ہے ۔ اس کے حصول کیلئے چانکیہ کی تجویزکی ہوئی صدیوں پرانی پالیسی سام (گفتگو) دھام (لالچ)، ڈھنڈ ( سزا) اور بھید (بلیک میل) پر عمل پیرا ہے۔ اگر ایک حساس پڑوسی کی حیثیت سے اور استعماری قوتوں کے خلاف محاذ کے لیڈر کی حیثیت

Read more

بھارت اور پاکستان کا نظام: احتساب، استحکام و انتقام

بھارت کی آئین ساز اسمبلی میں آئین کا مسودہ پیش کرتے ہوئے معروف دلت لیڈر اور دستورساز کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر بھیم راو ٗ امبیڈکر نے کہا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی آئین کامل نہیں ہوسکتا ہے۔ اسکو موثر اور قابل استعداد بنانا، روبہ عمل لانے والے افراد اور اداروں کی نیت اور ہیئت پر منحصر ہے۔ اسی تقریر میں انہوں نے مزید کہا کہ ایک اچھے سے اچھا آئین بھی اگر نااہل اور بے ایمان افراد کے ہتھے

Read more

اپنے سفارتخانے پر راکٹ مارنے والے روسیوں نے انٹرنیٹ سے ڈھونڈے

 روس کے ملٹری کمانڈرز ان مذاکرات کا حصہ نہیں تھے۔ مذاکرات ہمیشہ طاقتور فرد کے ساتھ ہی کرنے چاہئیں۔ ورنہ ہر معمولی فیصلہ کیلئے بھی بار بار ا نکو روک دینا پڑتا ہے کیونکہ مذاکرات میں شامل افراد کو اپنے لیڈروں سے صلاح و مشورہ کرنا پڑتا ہے۔‘‘ میں نے پوچھا کہ کیا اب ایک نئے روس کا ظہور ہو رہا ہے ،کیونکہ ماضی میں روس عالمی معاملات اور مصالحت کاری میں شامل نہیں رہا ہے، تو ماریہ نے کہا

Read more

شام میں سرگرم روسی مصالحت کار سے ایک ملاقات

کسی حاضر سروس ڈپلومیٹ کے ساتھ آن ریکارڈ گفتگو کرنا اور وہ بھی جب وہ کسی نازک اور حساس عمل کا حصہ ہو،کسی بھی صحافی کیلئے چلینج ہے۔ پچھلے دنوں استنبول میں ایک بین الاقوامی مصالحتی کانفرنس کے دوران جب شام میں روس کی مصالحت کار ڈاکٹر ماریہ خودنسکایہ گولینچی شچیوا سے ملاقات ہوئی، تو میری رگ صحافت بری طرح پھڑکنے لگی۔ شام میں قتل و غارت، مہاجرین کی بے بسی اور زبوں حالی اور بڑی طاقتوں کی ریشہ دوانی

Read more

ترکی میں تقریر لائیو دکھائی گئی ۔ کپتان نے ترکوں سے داد پائی

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے، تو میں اسوقت ترکی کے دارلحکومت انقرہ کی ایک سڑک سے گزر رہا تھا ۔میں نے دیکھا کہ چائے خانوں میں بڑی تعداد میں لوگ بغور ان کی تقریر سننے میں محو تھے۔ نہ جانے کیسے یہ بات زد و وعام تھی، وہ کوئی تاریخی تقریر کرنے والے ہیں۔ کئی ترک چینل نہ صرف تقریر براہ راست نشر کر رہے تھے، بلکہ اسکا ترک

Read more

کشمیری زبان پر حملہ ، ایک اور یلغار کی تیاری

ریاست جموں و کشمیر کو تحلیل کرنے کے بعد اب کشمیری عوام کی غالب اکثریت کے تشخص ،تہذیب و کلچر پر کاری ضرب لگانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ جہاں ابھی حال ہی میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہندی کو قومی زبان قرار دینے کا عندیہ دیا، وہیں دوسری طرف حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے چند عہدیداروں نے ایک عرضداشت میں مطالبہ کیا ہے کہ علاقائی زبانوں کا اسکرپٹ یعنی رسم الخط دیوناگری یعنی ہندی میں تبدیل کرکے

Read more

اسیران مالٹا اور کالا پانی کے وارث کشمیر کے ذخموں کو ناسور بنا رہے ہیں

ابھی حال ہی میں دہلی کے جنتر منتر چوراہے پر بائیں بازو کی طلبہ تنظیموں نے کشمیر پر ہوئی یلغار پر مظاہرہ کا اہتمام کیا تھا۔ مگر کسی مسلم تنظیم کو وہاں آنا گوارا بھی نہیں ہوا۔ کشمیر نے بھی گجرات سے کچھ کم نہیں دیکھا۔ پچھلے 26برسوں کے دوران کشمیر میں سیکورٹی ایجنسیوں اور اس کے حاشیہ برداروں کے ہاتھوں معصوم بچیو ں ‘ لڑکیوں اور عورتوں کی عصمتیں پامال کی گئی ہیں اس کا ہلکا سا اشارہ اینڈرن

Read more

بھارتی مسلم لیڈران، علماء و کشمیر

ریاست جموں و کشمیر کو تحلیل و تقسیم کرنے جیسے غیر آئینی یکطرفہ اقدامات کے بعد مواصلاتی ناکہ بندی اور ملٹری آپریشنز کے ذریعے مقامی آبادی کو ہراساں کرنے پر جہاں دنیا بھر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر لعن و طعن ہو رہی تھی، کہ بھارتی مسلمانوں کی قدیمی تنظیم جمعیت علماء ہند کے دونوں دھڑوں نے سادگی میں یا دانستہ ایسے قدم اٹھائے اور بیانات داغے کہ حکومت

Read more

آسام شہریت کا معاملہ : مودی کو اگلتے بنے نہ نگلتے

بھارت کے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی، جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان اور جنرل سیکرٹری کے عہدے پر براجماں تھے، تو ایک دن اشوکا روڑ پر پارٹی صدر دفتر میں یومیہ پریس بریفنگ کے دوران وہ بھارت کی روایتی مہمان نوازی، ہندو کلچر کے بے پناہ برداشت اور تحمل پر گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدیوں سے بھارت نے غیر ملکیوں کو پناہ دی اور ان کو سر آنکھوں پر بٹھا کر بلندیوں تک پہنچایا۔ دی ہندو کی پولیٹیکل ایڈیٹر نینا ویاس، جو بی جے پی کور کرتی تھیں، نے ان کو آڑے ہاتھوں لے کر سوال کیا کہ ان کی پارٹی پھر ہندو کلچر کے برخلاف، بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کے مطالبہ کو انتخابی موضوع کیوں بناتی ہے؟

Read more

کچھ یادیں: ارون جیٹلی اور سشما سوراج

اگست کا مہینہ جہاں کشمیری قوم کیلئے آزمائشیں لیکر آیا، وہیں بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کیلئے بھی خاصا بھاری رہا۔ اسکے تین مقتدر لیڈران سابق وزیر خارجہ سشما سوراج، سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ بابو لال گور انتقال کر گئے۔ دیگر بی جے پی لیڈران کے برعکس بابو لال گور اکثر عیدین و دیگر موقعوں پر بھوپال کی تاج المساجد یا عید گاہ میں ٹوپی پہنے ہوئے

Read more

موجودہ صورت حال اور کشمیری پنڈتوں کا کردار

کشمیر ی قوم پر اسوقت جو آفت آن پڑی ہے اور جس طرح بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت نے انکے تشخص و انفرادیت پر کاری وار کیا ہے، ہونا تو چاہئے تھا کہ مذہبی عناد سے اوپر اٹھ کر اس کا مقابلہ کیا جاتا۔ مگر افسوس کا مقام ہے کہ کشمیری پنڈتوں (ہندوٰں) کے بااثر طبقے اور اکثریت نے ایک بار پھر اپنے ہم وطنوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر تاریخ کے مختلف ادوار کو دوہرا کر ظلم

Read more

کشمیر، مسلمان اور یوگی آدتیہ ناتھ کا چشم کشا فلسفہ

90کی دہائی کے اوائل میں تعلیم اور روزگار کی تلاش میں جب میں وارد دہلی ہوا، تو ایک روز معلوم ہوا، کہ کانسٹی ٹیوشن کلب میں ہندو قوم پرستوں کی مربی تنظیم راشٹریہ سیویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی طلبہ ونگ اکھل بھارتیہ ودھیارتی پریشد کی طرف سے کشمیر پر مذاکرہ ہو رہا ہے۔ بطور سامع میں بھی حاضر ہوگیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سلجھے ہوئے اور اعتدال پسند مانے جانے والے لیڈر ارون جیٹلی خطاب کر رہے تھے۔

Read more

بین الاقوامی عدالت اور کل بھوشن جادیو

عالمی عدالت نے مبینہ بھارتی جاسوس کل بھوشن جادیو کو کونسلر رسائی نہ دینے کے معاملے میں پاکستان کی تنبیہ تو کی، مگر اسکی رہائی کی بھارتی درخواست مسترد کردی۔ بھارت میں ویسے تو حکومتی اور عوامی حلقوں میں یہ اعتراف ہے کہ جادیو پاکستان کے خلاف جاسوسی کرنے کا مرتکب ہوسکتا ہے ۔ علاو ہ ازیں اس معاملے میں اسٹیبلشمنٹ اور قومی میڈیا نے بھی جس طرح کا رویہ اختیار کیا، اس سے بھی ا س کے جاسوس ہونے

Read more

شہیدوں کی قبروں پر لگیں گے ہر برس میلے مگر؟

بھارت میں کچھ عرصہ سے جس طرح تاریخ کو از سر نو ترتیب دینے اور اسکو مسخ کرنے کا کام ہو رہا ہے، اس کی لپیٹ میں کشمیر کی تحریک آزادی کے یادگار لمحے بھی آر ہے ہیں۔ کم و بیش پچھلی آدھی صدی سے کشمیر کی سبھی سیاسی جماعتیں چاہے بھار ت نواز ہوں یا آزادی پسند، 13جولائی کواستحصال، جبر و استبداد اور غلامی کے خلاف ایک علامتی قومی دن کے طور پر مناتی آئی ہیں۔ جبر و استبداد

Read more

امیت شاہ : کشمیر کیلئے امتحان کی گھڑی

دہشت گردی کے الزامات میں ملوث پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو جب حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھوپال سے انتخابی میدان میں اتارا، تو ایک ساتھی نے ازراہ مذاق لقمہ دیا کہ بھارت کیلئے ایک نیا وزیر داخلہ تیار ہو رہا ہے۔ وہ ایسے بھارت کی منظر کشی کر رہے تھے، جس میں اتر پردیش کے حالیہ وزیر اعلیٰ اجے سنگھ بشٹ یعنی یوگی آدتیہ ناتھ وزیر اعظم اور پرگیہ سنگھ ٹھاکر وزارت داخلہ کے تخت پر برا

Read more

بھارت کے انتخابی نتا ئج: مودی کی جیت کہانی

معروف تجزیہ کار سعید نقوی کے مطابق موجودہ انتخابی نتائج نے بھارت کے چہرے سے نقلی سیکولرازم کا نقاب اتار دیا ہے ۔اس سیکولر ازم کی آڑ میں پچھلی سات دہائیوں سے مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ کیا گیا، اس کی عکاسی 2005ء میں جسٹس راجندر سچر کمیٹی نے کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ڈیکلیرڈ اور دیانت دار ہندو اسٹیٹ ایک کھوکھلی سیکولر اسٹیٹ سے بدرجہا بہتر ہے۔ ان انتخابات میں تو سیکولر جماعتوں نے بھی مسلمانوں

Read more

2019کے انتخابات: بھارتی مسلمانوں کیلئے سبق

گو کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی 1.3بلین آبادی میں مسلمان تقریباً14فیصد ہیں اور ایک طرح سے 145 پارلیمانی حلقوں میں امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرسکتے ہیں، مگر حالیہ انتخابات میں کسی بھی سیاسی پارٹی نے ان کو اپنے حق میں لبھانے کیلئے کوئی تگ و دو نہیں کی۔بھارت میں اب انتخابی عمل آخری دور میں داخل ہوگیا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ ماضی میں انتخابی مہم کے دوران ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت، مسلم راہنماوٗں

Read more

کشمیر: آر پار تجارت کی معطلی

دہلی میں میرے ایک سابق کولیگ کے والد ایک نامور تھوک تاجر ہیں۔ایک بار انہوں نے ایک قصہ سنایا کہ سرینگر کی پارمپورہ منڈی میں ان کے گودام میں مظفر آباد سے آر پار تجارت کے ذریعے پستوں کی ایک کھیپ پہنچی تھی۔ ڈبوں کو کھولنے پر معلوم ہوا کہ پستے سڑے ہوئے تھے اور ان میں کیڑے رینگ رہے تھے۔ ان سبھی پیٹیوں کو انہوں نے گودام کے پچھواڑے میں ڈالا تاکہ ان کو ٹھکانے لگایا جائے۔ اگلے روز

Read more

کشمیرقومی شاہرا ہ پربندش :سفری عصبیت کی بدترین مثال

اسکے علاوہ تجارت پیشہ لوگوں کو زبردست مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اس پابندی سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جو پہلے ہی کشمیر کی کی بگڑی ہوئی معیشت کے لئے مزید بگاڑ کا سبب بن سکتا ہے ، جبکہ سرینگر جموں شاہراہ کی حالت انتہائی خراب ہے اور موسم کی معمولی خرابی کی وجہ سے کئی کئی دونوں تک شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بند ہونا ایک معمول بن گیا ہے ۔

Read more

ہندو قوم پرستوں کی مربی تنظیم آر ایس ایس پر ایک چشم کشا کتاب

متعدد تجزیہ کار کئی بار بھارت کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو یورپ کی دائیں بازو کی قدامت مگر غیر فرقہ پرست جماعتوں یعنی جرمنی کی کرسچن ڈیموکریٹ یا برطانیہ کی ٹوری پارٹی سے تشبیہ دے کر چوک جاتے ہیں، کہ ان یورپی سیاسی جماعتوں کے برعکس بی جے پی کی کمان اس کے اپنے ہاتھوں میں نہیں ہے۔ اس کی طاقت کا اصل سرچشمہ اور نکیل ہندو قوم پرستوں کی مربیً تنظیم راشٹریہ سیویم سنگھ (آرایس ایس) کے پاس ہے، جو بلاشبہ فی الوقت دنیا کی سب سے بڑی خفیہ تنظیم ہے، جس کے مالی وانتظامی معاملات کے بارے میں بہت ہی کم معلومات ابھی تک منظر عام پر آئی ہیں۔

گو کہ آر ایس ایس اپنے آپ کو ایک ثقافتی تنظیم کے طور پر متعارف کرواتی ہے، مگر حال ہی میں اس کے سربراہ موہن بھاگوت نے یہ کہہ کر چونکا دیا کہ ہنگامی صورت حا ل میں ان کی تنظیم صرف تین دن سے بھی کم وقفہ میں 20 لاکھ سیوم سیوکوں (کارکنوں ) کو اکٹھا کر کے میدان جنگ میں لا سکتی ہے۔ فوج کو لام بندی اور تیاری میں کئی ما ہ درکار ہوتے ہیں۔ وہ یہ بتانے کی کوشش کر رہے تھے، کہ آرایس ایس کی تنظیمی صلاحیت اور نظم و ضبط فوج سے بدرجہا بہتر ہے۔

Read more

آزاد کشمیر میں شاردا پیٹھ کھولنے کے مضمرات

کشمیر ی کی طرح سنسکرت بھی قد یم زمانے میں شاردا اسکرپٹ میں ہی تحریری کی جاتی تھی۔خیر امرناتھ علاقہ میں 1996ء میں برفانی طوفا ن کی وجہ سے 200 سے زائد ہندو یاتریوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس حادثے کی انکوائری کے لئے بھارتی حکومت کی وزارت داخلہ کی طرف سے مقرر کردہ‘ ڈاکٹر نتیش سین گپتا کی قیادت والی ‘ ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں یاتریوں کو ایک محدود تعداد میں کمی کرنے کی سفارش

Read more

جماعت اسلامی پر پابندی

70ء کی دہائی میں میرے چاچا ڈاکٹر مشتاق گیلانی (حال مقیم اسلام آباد) نے ہمارے آبائی قصبہ سوپور میں ایک تختی اور بستہ میرے کندھوں پر ڈال کر ہاتھ پکڑتے ہوئے محلہ مسلم پیر کی مرکزی درسگاہ میں پہلی جماعت میں درج کروایا۔ گو کہ امتداد زمانہ نے اکثر یادیں دھندلی کر دیں ہیں، مگر جن مشفق اساتذہ نے ہاتھ تھام کر تعلیم کا آغاز کروایا، وہ ابھی تک ذہن میں نقش ہیں۔ مگر بس د و سال بعد ہی

Read more

کشمیر :متشددانہ ڈاکٹرائن کی تجربہ گاہ

پلوامہ میں سکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ کے بعد دارالحکومت دہلی یا بھارت کے دیگر صوبوں میں مقیم شاید ہی کسی کشمیر ی طالب علم، تاجر یا فیملی نے سکون سے سانس لیا ہو۔ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات تو قیامت برپا تھی۔ کشمیر سے متواتر خبریں موصول ہو رہی تھیں کہ جنگی طیارے گھن گرج کے ساتھ فضا میں گشت کر رہے ہیں۔ شمالی کشمیر، جہاں فوج کا سب سے زیادہ جماوٗ ہے، بتایا گیا کہ سوپور، ہندواڑہ

Read more

پلوامہ حملہ کے بعد دہلی سے احوال

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے لیتہ پورہ۔ اونتی پورہ علاقہ میں عسکریت پسندوں کے خود کش حملے میں 40سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے ایک دن بعد دارالحکومت دہلی کے ویمن پریس کلب میں ایک کولیگ کی الوداعی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد باہر نکلا، تو دیکھا کہ اسکولوں کے نو خیز بچے ہاتھوں میں پرچم لئے پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف نفرت انگیز نعرے لگاتے ہوئے انڈیا گیٹ کی طرف رواں تھے۔ میڈیا کے ایک حلقے کی جانب

Read more

مقبول بٹ اور افضل گورو کیلئے دوہرا معیار کیوں

6فروری1984ء کی خنک آلود دوپہر جب دہلی سے انڈین ایئر لائنز کا طیارہ ریاست جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں ایئرپورٹ پہنچا، تو سانولے رنگ کا ایک پست قد شخص تیزی کے ساتھ سیڑھیاں طے کرتے ہوئے نیچے اترا۔ دیگر مسافر تو ایئرپورٹ بلڈنگ کی طرف روانہ ہوئے، یہ شخص ایک بریف کیس تھامے سیڑھی کے ساتھ ہی پارک کی گئی ایک ایمبسڈر کار میں بیٹھ گیا، جو فوراً ہی حرکت میں آگئی۔ اس کی منزل سیکرٹریرٹ سے متصل

Read more

جب بھارتی وزیر دفاع جارج فرنانڈس نے انٹیلی جنس رپورٹ صحافی کو تھما دی

  جارج فرنانڈس کی سرکاری رہائش گاہ گیٹ کے بغیر تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی بنگلہ کے مقابل نرسمہا رائو حکومت میں وزیر داخلہ ایس بی چوان کی کوٹھی تھی۔ جب بھی وہ باہر نکلتے تھے تو پولیس راھگیروں کو کھدیڑ کر گلی کوچوں میں گھسنے پر مجبور کرتی تھی اور بقیہ تمام مکانوں کے گیٹ بند کرواتی تھی۔ جس سے خفا ہو کر انہوں نے اپنے بنگلہ کا گیٹ ہی اکھاڑ کر پھینک دیا۔ کچن میں چائے

Read more

عام انتخابات کا بگل او ر پھیکا پڑتا مودی کا جادو

حال ہی میں بھارت میں حکمران ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو جب پانچ صوبائی انتخابات میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، تو کسی نے تبصرہ کیا کہ حالیہ عرصہ میں پہلی بار کشمیر کی برف پوش چوٹیوں سے جنوبی صوبہ تامل ناڈو کے انتہائی کنارے کنہیا کماری تک کا سفر اب بی جے پی کے اقتدار والے صوبوں کو چھوئے بغیر کیا جاسکتا ہے۔ ان صوبوں با لخصوص مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ اور راجستھان

Read more

سوپور کا قتل عام۔ انصاف کا منتظر

ستم ظریفی یہ ہے کہ پرکاش سنگھ اس وقت بھارت میں پولیس میں اصلاحات اور فورسز میں انسانی حقوق کے تئیں بیدار ی لانے کے بڑے نقیب ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے سپریم کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن بھی دائر کی ہوئی ہے اور مختلف اخبارات میں پولیس ریفارمز پر لکھتے رہتے ہیں۔ کئی روز بعد دلّی سے مرکزی وزرا مکھن لال فوطیدار، غلام نبی آزاد کانگریس کی ریاستی شاخ کے صدر مرحوم غلام رسول کارکی معیت میں وارد ہوئے اور ہر ممکن امداد فراہم کرنے کاوعدہ کیا۔

لیکن سوپور کے باشندوں نے حکومتی امداد قبول نہیں کی، بلکہ عوامی سطح جو ریلیف جمع کیا گیا تھا، وہی متاثرین میں تقسیم ہوا۔ انشورنس کمپنیوں نے بھی منہ موڑ لیا جس کے بعد اس وقت کے مرکزی وزیر خزانہ اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی مداخلت کے بعد انشورنس کمپنیوں نے معاوضہ واگزار کرنے کا یقین دلایا تاہم یہ وعدہ بھی ایفا نہ ہو سکا۔ مقامی تجارتی انجمن نے عدالت سے رجوع کر کے انشورنس کمپنیوں سے معاوضہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی مگر چند ہی دکاندارخوش نصیب نکلے۔

Read more

سوپور کا قتل عام۔انصاف کا منتظر

یوں تو کشمیر میں ماہ جنوری ہر سال کئی خونچکاں یادوں کے ساتھ وارد ہوتا ہے، جس میں گائو کدل، مگھرمل باغ، ہندوارہ اور برسہلا (ڈوڈہ) میں ہوئے قتل عام شامل ہیں، مگر 6 جنوری1993ء کا دن تجارتی مرکز سوپور کیلئے ایک ایسی قیامت تھی، جو بھلائے بھی نہیں بھلائی جاسکتی۔ دسمبر 1992ء کو ایودھیا میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ دارلحکومت دہلی کے کئی علاقے بھی

Read more

صدر ٹرمپ، افغانستان اور بھارت

افغانستان میں بھارت کے رول اور اسکی ترقیاتی امداد پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے طنزیہ ریمارکس سے ایک ہفتہ قبل ہی بھارتی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ افسربتا رہے تھے کہ توقعات کے برعکس وزیر اعظم نریندر مودی اور ٹرمپ کی یارباشی میں جو گرمیاں اور شوخیاں ایک سال قبل نظر آرہی تھیں ، وہ مفقود ہوگئی ہیں۔ جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوتا ہے کہ خارجہ تعلقات لیڈروں کی ذاتی یا نظریاتی ہم آہنگی سے زیادہ

Read more

اسرائیلی بھی کشمیرپر بھارت کی مزمت کرتے ہیں

بھارت میں حال ہی میں پانچ صوبائی اسمبلی انتخابات میں جس طرح حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، اس سے لگتا ہے کہ ابتر ہوتی ہوئی معیشت، کسانوں کی بد حالی اور دو سال قبل نوٹ بندی اور نئے ٹیکس نظام کی وجہ سے تاجر طبقہ کو ہوئی پریشانیوں کی وجہ سے اس کا روایتی ووٹ بینک ٹوٹ گیا ہے۔ اب شاید اگلے چند مہینوں میںکسانوں اور تاجروں کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی

Read more

استنبول میں فلسطین پر بین الاقوامی میڈیا کانفرنس…(2)

گو کہ یروشلم شہر اسرائیلوں کے قبضہ میں ہے، مگر حرم کا انتظام و انصرام ا ردن کے اوقاف اور وہاں کی ہاشمی بادشاہت کے پاس ہے۔ بتایا گیا کہ مسجد میں داخلے کیلئے مجھے اپنے آپ کو مسلمان ثابت کروانا پڑے گا۔ گیٹ کے بار اسرائیلی سیکورٹی کا ہتھیار بند دستہ موجود تھا، بالکل سرینگر کی جامع مسجد کا سین لگ رہا تھا۔ ایک اہلکار نے مجھے روک کر پاسپورٹ طلب کیا۔ دوسرے اہلکار نے مجھے کوئی سور ۃ

Read more

کشمیر : بھارتی فوج کے افسران کے تاثرات

کشمیر کی ابتر ہوتی صورت حال کے بارے میں بھارتی حکومت کے سیکورٹی حلقوں میں بھی اب یہ تاثر ہے کہ فوجی کارروائیوں سے عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے میں کامیابی تو ملتی ہے، مگر اس سے عسکریت پسندی ختم نہیں کی جاسکتی ہے۔ پچھلے ہفتے نئی دہلی میں فوج کی ایک اہم فوجی تھنک ٹینک نے جب صورت حال کے بارے میں چیتھم ہائوس رول کے تحت ایک مذاکرے کا اہتمام کیا، تو کشمیر میں ڈیوٹیاں دے چکے فوجی

Read more

بھارت:ارتداد کی لہریا مسلمانوں کی کسمپرسی…(2)

مذہب تبدیل کرنے والوں کا یہ الزام ہے کہ ان کی داد رسی نہیں کی گئی، ان کی بھوک اور افلاس میں مدد نہیںکی گئی ۔ گو یہ تبدیل مذ ہب کا معقول عذر نہ ہو لیکن مسلم تنظیموں کو ملزم کے کٹہرے میں ضرور کھڑا کر دیتا ہے- زکوٰۃ کا نظام جو بے سر و سامان مسلمانوں کیلئے بنایا گیا تھا وہ زیادہ تر پیشہ ور اور مشاہرین کی نظر ہوجاتی ہے۔ دہرادون سے مفتی رئیس احمد قاسمی کے

Read more

کشمیر ی صحافیوں کی حالت زار: آخر یہ جانبداری کب تک؟

پچھلے ہفتے جب نوجوان کشمیری صحافی آصف سلطان کی پابہ جولاں تصویریں سوشل میڈیا پر گشت کر رہی تھیں، تو امید بندھی تھی کہ آزادی اظہار رائے کے علمبردار اس کا نوٹس لیکر کشمیر کی صحافتی برادری کے ساتھ بطور ہمدردی ہی اظہار یکجہتی کریں گے۔ پولیس کی معیت میں ہاتھوں میں ہتھکڑی پہنے آصف سلطان سوال کر رہا تھا کہ کیا صحافت ایک جرم ہے؟ 1990ء سے لیکر اب تک کشمیر میں 19صحافی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں۔

Read more

پومپیو پاکستان کا پیغام لے کر بھارت پہنچے تھے

پچھلے ہفتے پاکستان کی نئی حکومت نے خطہ کے دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ مائیکل رچرڈ پومپیوکے ذریعے بھارت کو خیر سگالی کا پیغام پہنچانے کی کوشش کی۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی حکام کو باور کرانے کی سعی کی کہ انکی حکومت پڑوسی ممالک کے ساتھ امن اور اس خطے میں استحکام کی خواہاں ہے اور ان سے درخواست کی کہ چونکہ امریکی وفد اسلام آباد کے بعد براہ راست دہلی

Read more

کلدیپ نیئر : بہتر رشتوں کا نقیب چلا گیا

ایک طرح سے کلدیپ نیئر کی صحافت کا آغاز انجام سے ہوا۔ ڈیڑھ سال وہاں کام کرنے کے بعد پرانی دہلی میں ہی ایک دوسرے اخبار وحدت کی ادارت میں چلے گئے۔ اسی دوران آفس سے متصل ایک کٹیا نما کمرے میں وہ ایک بزرگ شخص کو کھانستے ہوئے دیکھ کر دق ہوتے تھے اور غصہ بھی ہوتے تھے کہ یہ شخص اپنا علاج کیوں نہیں کراتا ہے۔ اس کٹیا میں کتابوں کا انبار بھی لگا ہو ا تھا۔ معلوم

Read more