سنا ہے سال بدلے گا

میں ٹرین میں بیٹھا تھا اور میرے ساتھ والی نشست خالی تھی، چہرے پر کچھ نیا جان لینے کا تجسس نمایاں تھا۔ اچانک میرے ساتھ والی سیٹ پر روشنی کی کرن میرے ساتھ والی نشست پر براجمان ہو گئی۔ پہلے پہل تو میں اپنی کم معرفت کی وجہ سے اسے نہ پہچان سکا مگر کچھ احساس ضرور ہوا کہ کوئی راہ دکھانے والی ذات میرے ساتھ والی نشست پر براجمان ہے۔ اس احساس نے میرے تیور بدل دیے تھے جس

Read more

مجاہد عیاش طلبا

بھائی مزے تو اس کہ ہیں، دیکھ کس طرح گوروں کے ملک میں سیر سپاٹے کر رہا ہے اور ساتھ میں مفت تعلیم وہ بھی فرسٹ کلاس یونیورسٹی میں۔ یہ مکالمہ تھا میرے ان دوستوں کا جو ایک بین الاقوامی طالب علم کی طرز زندگی کے متعلق کر رہے تھے۔ یہ ایک معمولی طرز گفتگو ہے جو عموماً بین الاقوامی طلباء کے متعلق پاکستان میں رہنے والے دوست احباب اور رشتہ دار کرتے ہیں۔ خیر یہ تصویر کا ایک رخ

Read more

چورن اور جدید فلسفی

میں اور میرے ہمنوا دوست بچپن میں چورن نہایت شوق سے کھایا کرتے تھے۔ مجھے یاد ہے کہ میرا جیب خرچ نرسری سے دوسری جماعت تک ایک روپے فی یوم ہوا کرتا تھا۔ جس میں ہم املی، پاپڑ اور چورن نہایت شوق سے کھایا کرتے تھے۔ پھر زمانہ آگے بڑھا تو کھٹے چورن کے ساتھ ساتھ نمکین اور میٹھے چورن بھی مارکیٹ میں آ گئے۔ پھر وقت کے ساتھ ساتھ مزید Flavor آتے رہے اور چورن کی ماہیت بدلتی رہی۔

Read more

مذہب، معاشرہ اور سیاست

مذہب کا جب بھی تذکرہ ہو گا تو تخلیق انسان سے ہی اس کے آثار ملیں گے۔ جب سے انسان وجود میں آیا تب سے ہی مختلف عقائد چل نکلے جو کہ ابھی باقی ہیں اور آئندہ بھی باقی رہنے والے ہیں۔ ہر دور کے انسان نے مختلف عقائد کی بنیاد پر اعمال انجام دیے اور طرز زندگی اختیار کیا۔ انھیں عقائد کی بنیاد پر ہی مذاہب وجود میں میں آئے۔ یہ بھی حتمی بات ہے کہ ہر دور میں

Read more

نیم ملا خطرہ ایمان، نیم حکیم خطرہ جان

انسان کی تخلیق میں کچھ ایسے عناصر موجود ہیں جو اس کو ہمیشہ آسانی تلاش کرنے پر اکساتے ہیں اور اسی کے ساتھ ساتھ انسان کو اپنے لحاظ سے عقلمند تسلیم کرنے کے لیے برابر اکساتے ہیں۔ اس میں شک نہیں کہ عقلمندی انسان کی ہی خصوصیت ہے۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ ہم خود کو حکیم بھی سمجھ بیٹھتے ہیں۔ کوئی خود کو مذہب کا حکیم، صحت کا حکیم، سائنس و ٹیکنالوجی کا حکیم وغیرہ وغیرہ۔ انسانی زندگی کے

Read more

پاکستانی مومن اور افغانی طالبان

پچھلی نصف صدی سے دنیا میں کچھ ایسی جنگی صورتحال ہے کہ ہر ملک دوسرے کو فریق بنا کر جنگ جیتنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس صورتحال میں ممالک کی مختلف اقسام شامل ہوتی ہیں۔ پہلی قسم وہ جو صورتحال پیدا کرنے کی چال بازی کرتی ہے، دوسری قسم کے ممالک اس بچے کی مانند بھولے بن جاتے ہیں جو منہ میں چوسنی لے کر خاموش ہو جاتا ہے، تیسری قسم ان ممالک کی ہے جو جان بوجھ کر غیروں

Read more

آخری بوند

میں بالکونی میں بیٹھا بارش سے لطف اندوز ہو رہا تھا کہ اچانک ایک بوند میرے ساتھ پڑی خالی کرسی پر بیٹھ گئی۔ اس کے آنے کا انداز ڈرا دینے والا تھا۔ میں ایک بار تو چونکا مگر فوری سنبھل گیا۔ اس سے دریافت کیا کہ اس انداز میں آنے کا کیا مقصد ہے ”اس سے پہلے تو جب بھی آئی ہو بڑے رومانوی انداز میں مگر اس دفعہ چونکا دینے والا انداز کیوں اختیار کیا؟“ جواب ملا ”کہ اس

Read more

میری بزرگی کھا گیا کون؟

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک ریاست کا بادشاہ ایک کم عقل نوجوان بن گیا۔ اس نے حکم دیا کہ جتنے بھی بڑھے ہیں سب کو ایک الگ بستی میں محدود کر دیا جائے اور ان سے کوئی رائے نہ لی جائے اور نہ ہی امور میں مداخلت کی اجازت ہو گی۔ سب بوڑھوں کو ایک بستی میں محدود کر دیا گیا۔ مگر ایک جوان کو اپنے دادا سے بے انتہا محبت تھی اس نے اپنے دادا کو گھر میں ہی چھپا لیا۔ کچھ عرصہ گزرا تو بادشاہ نے شہر سے بہترین نوجوانوں کا انتخاب کیا اور اپنے ساتھ سفر پر لے کر نکل پڑا۔

Read more

گمان اور معاشرہ

جس طرح سوچنا انسانی فطرت ہے ، اسی طرح کسی شے کے بارے میں گمان کرنا بھی انسانی فطرت میں شامل ہے۔ گمان خیال کرنے کی ایک کیفیت ہے۔ کسی بھی کام کے واقع ہونے پر یا کسی دوسرے شخص کی بات پر ذہن میں کچھ نہ کچھ خیال پیدا ہوتے ہیں ۔ یہ خیالات ہی گمان تصور کیے جاتے ہیں۔ گمان ایک ایسا اندازہ ہوتا ہے جس کو آپ کسی وجہ سے محسوس کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ احساس مستند نہیں ہوتا۔ اگر آپ اس کو اپنے مشاہدے کا نتیجہ بھی سمجھیں تو غلط نہ ہو گا۔

Read more

عزت مآب نوجوان

انسان کو ہر لحاظ سے مثالی مخلوق کا درجہ حاصل ہے۔ کوئی مخلوق بھی انسان کی قدرت اور اختیارات کا انکار نہیں کر سکتی۔ خدا نے انسان کے اندر بیش بہا خصوصیات رکھیں ہیں۔ جن خصوصیات میں سے ایک خاصیت ہے ”احساس“ کی یا ”محسوس“ کرنے کی۔ انسان کے اندر احساس کی حس رکھ دی گئی کہ وہ اپنے انداز سے محسوس کرے۔ اس احساس کی حس کے ساتھ خدا نے عزت اور بے عزت کا احساس بھی جوڑ دیا۔

Read more

قطار توڑنے والے معاشرے کو کیسے نقصان پہنچاتے ہیں؟

انسان کا وجود ایک کامل نظام کے تحت وجود میں آیا۔ انسان کے اندر کچھ احساسات اور جذبات کو کچھ اس طرح پیدا کیا گیا کہ وہ احساسات اور جذبات انسانی فطرت میں شمار کیے جانے لگے۔ اسی فطرت کی بنیاد پر انسان کسی بھی عمل کا ردعمل دینا شروع ہوا۔ وقت کے ساتھ ساتھ ایسی تبدیلیاں رونما ہوتی رہیں کہ جن کی وجہ سے انسانی فطرت کو پورا کرنے کے انداز بدلتے رہے اور مسلسل بدل رہے ہیں۔ ہر

Read more

معاشرے میں شعور کیسے پروان چڑھتا ہے؟

انسان کو تمام مخلوقات پر فضیلت بخشی گئی ہے۔ اس نے اشرف المخلوقات کا درجہ پایا ہے ، یہی وہ مخلوق ہے جس کو خدا نے اپنا خلیفہ مقرر کیا۔ اپنی ساری کائنات اس کے لیے مسخر کر دی اور اختیار بخشا کہ اس کائنات کو وہ اپنی گرفت میں لے سکتا ہے۔ خدا نے فرشتوں جیسی معصوم مخلوق کو حکم دیا کہ انسان کو سجدہ کریں اور سجدہ کیا گیا۔ خدا نے اگر اپنی صفات کا مظہر بنایا تو

Read more

تندور، حمام اور مسجد

ہر مذہب اجتماعیت کا قائل ہے مگر اسلام کو اس معاملے میں برتری حاصل ہے۔ اسلام نے دن میں پانچ مرتبہ ایک مقام پر چند لمحے اکٹھے گزارنے کا حکم دیا اور اس مل بیٹھنے کو افضل عبادت شمار کیا، عام لغت میں اس پنجگانہ وقت کے اجتماع کو نماز کا نام دے دیا۔ مذہب سے ہٹ کر بھی ہم اجتماعیت کے فوائد اور اہمیت کا انکار نہیں کر سکتے۔ ہر ثقافت میں، ہر معاشرے میں اجتماعیت کی حقیقت کو

Read more

ہوا، کھڑکی اور میں

دسمبر کی یخ بستہ شام تھی۔ میں کمرے میں بیٹھا تھا کہ جس کا دروازہ کنڈی سے بند نہ تھا۔ اچانک ہوا کا جھونکا بغیر اجازت دروازہ کھولے اندر آ گیا۔ مجھے ہوا کے جھونکے کی یہ حرکت نا گوار گزری اور اس کی بغیر اجازت آمد کو اپنی ہتک محسوس کیا۔ میرے احساسات کو جھونکے نے فوراً بھانپا اور گویا ہوا ” جناب کفایت صاحب خفا مت ہوئیے ہم تو آپ سے دکھ بانٹنے کو خود تشریف لے آئے

Read more

ایک مسجد کے دو اعلان

پہلا اعلان

السلام علیکم

میں بحیثیت صدر انجمن مسجد ہذٰا آپ کو یہ خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ ہم نے مسجد کو نئے سرے سے تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اور بفضل خدا ہمارے ایک باقاعدہ نمازی فلاں ابن فلاں نے وعدہ کیا ہے کہ میں مسجد کی تعمیر کا مکمل خرچہ اٹھاؤں گا چاہے وہ کتنے کروڑ بھی ہو۔ اگر آپ حضرات بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالیں گے تو خدا آپ کو اجر عظیم دے گا۔ آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ جس نے خدا کا گھر تعمیر کروایا اس نے جنت میں گھر خرید لیا۔

Read more

طلبہ اور یونین

ایک ریاست کا بادشاہ مر گیا۔ اس کی مسند پر بیٹھنے والا بادشاہ نیا نویلا سیاستدان، گرم جوش نوجوان اور قوم کی ہمدردی رکھنے والا تھا۔ حکومت سنبھالتے ہی اس نے عوام دشمن پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ٹھان لی مگر اس شرط پر کہ عوام اپنی رائے احتجاج کی صورت میں سامنے رکھے۔ کافی عرصے تک جب عوامی ردعمل سامنے نہ آیا تو اس نے حکم صادر کیا کہ عوام دشمن پالیسیاں مزید سخت کر دی جائیں مگر

Read more