پاکستان بنگلا دیش تعلقات؛ ایک نئے دور کا آغاز

  بنگلہ دیش بننے کے بعد پاکستان دو سال تک اسے آزاد ریاست ماننے سے انکاری رہا، حتیٰ کہ جب کامن ویلتھ آرگنائزیشن نے بنگلہ دیش کی آزاد حیثیت کو تسلیم کیا تو پاکستان نے احتجاجاً اس سے علیحدگی اختیار کر لی۔ تاہم جب 22 فروری 1974 ء کو اسلامی تعاون تنظیم کا دوسرا اجلاس پاکستان میں منعقد ہوا، تو دیگر مسلم ممالک کے ایما پر پاکستان نے بنگلہ دیش کو الگ ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا۔ یوں

Read more

نظم مرشد کے خالق افکار علوی کا بیان حلفی یا معافی نامہ؟

جمہوریت عوام کی حکومت، عوام کے ذریعے، اور عوام کے لیے ہوتی ہے۔ جمہوریت کی یہ تعریف امریکی صدر ابراہم لنکن نے 1863 ء کو اپنی تاریخی گیٹس برگ تقریر میں دی تھی۔ یورپ اور امریکہ میں اسی معنی و مفہوم کے ساتھ آج جمہوریت وہاں کا کامیاب ترین سیاسی نظام ہے۔ مگر بدقسمتی سے پاکستان ایسے ممالک جہاں صدیوں سے بادشاہت اور جاگیرداری کا نظام رائج رہا ہے۔ یہاں پر کبھی جہموریت پنپ نہیں سکی۔ مملکت خداداد میں آمروں

Read more

ہندوستان کا پکاسو، ایم ایف حسین

مقبول فدا حسین المعروف ایم ایف حسین کو ہندوستان کا پکاسو کہا جاتا ہے۔ وہ متحدہ ہندوستان میں 1915 ء میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق مذہبی سلیمانی بوہرہ گھرانا سے تھا۔ ان کی مادری زبان گجراتی تھی۔ انہیں بچپن سے ہی مصوری کا شوق تھا۔ انہوں نے ممبئی کے آرٹ اسکول میں طالب علمی کے دوران ہی فلموں کے پوسٹر بنانے شروع کر دیے تھے۔ سال 1934 ء میں اندور کی ایک سڑک کنارے حسین کی پہلی تصویر دس

Read more

وہ ورق تھا دل کی کتاب کا: ایک شاہکار

اس کتاب کے مصنف محمد اقبال دیوان صاحب ہیں۔ دیوان صاحب کا تعلق ریاست جونا گڑھ کے دیوان اور پیٹل گھرانے سے ہے۔ آپ طویل عرصے تک بیوروکریسی کا حصہ رہے ہیں۔ ساٹھ سے زائد ممالک کی یاترا کر چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کا مشاہدہ عمیق ہے۔ یہ کتاب پڑھ کر دیوان صاحب کی معلومات، مطالعہ، مشاہدہ اور اپنے موضوعات پر گرفت دیکھ کر رشک آتا ہے۔ اس کتاب میں پیار و محبت کے قصے، راز و

Read more

عدم برداشت، مذہبی جنون اور فلم "زندگی تماشا”

یہ نومبر 2019 ء کا ایک دن تھا۔ جب نومبر کی زرد رو دھوپ ہر سو پھیلی ہوئی تھی۔ ہم دوست جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے اولڈ کیمپس میں محمد علی بلاک کے سامنے دھوپ سینک رہے تھے۔ جب ہمیں اطلاع ہوئی کہ جی سی کے نیو کیمپس جو جھنگ روڈ پر واقع ہے۔ وہاں معروف اداکار، فلم ساز اور ہدایت کار سرمد کھوسٹ اپنی آنے والی فلم ”زندگی تماشا“ کی پروموشن کے لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ تشریف

Read more

ڈاکٹر اسرار احمد: اردو کے سب سے بڑے مفسر قرآن

ڈاکٹر اسرار احمد (رحہ) صاحب کی شخصیت سے کون ناآشنا ہو گا؟ وہ اپنی ذات میں ایک قرآن اکیڈمی تھے۔ ڈاکٹر اسرار احمد صاحب آج سے تیرہ برس قبل یعنی 14 اپریل 2010 ء کو خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون کئی احباب کی طرح میرے ایسا دنیاوی اور غافل بھی ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کی فکر سے متاثر ہوا۔ جس کا پہلا فائدہ مجھے یہ ہوا کہ میں قرآن مجید کو ترجمہ و تفسیر

Read more

ڈرامہ سیریل بخت آور: معاشرے میں عورت سے سلوک کا عکاس

پاکستانی ڈرامہ سیریل ”بخت۔ آور“ اپنے پلاٹ کی انفرادیت اور تلخ سچائی کی وجہ سے ان دنوں ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس ڈرامے کی کہانی بختاور نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ جس کو حالات کے تھپیڑے اپنی لڑکی کی شناخت سے لڑکے کا روپ دھار کر اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ بختاور جس گھر میں آنکھ کھولتی ہے۔ وہاں گھر کی دہلیز پر غربت، جوئے و نشے کی

Read more

”جب وی میٹ“ : زندگی میں خوشی اور امید کی کرن پیدا کرنے والی فلم

معروف بھارتی فلم ساز امتیاز علی کی 2007 ء میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ رومانٹک فلم ’جب وی میٹ‘ ایک شاہکار مووی ہے۔ جب یہ 25 اکتوبر 2007 ء کو سینما میں پہلی بار ریلیز ہوئی تھی تو اس نے باکس آفس میں ریکارڈ بزنس کیا تھا۔ ہر طرف سماجی، سیاسی اور معاشی مسائل میں جکڑی پاکستانی قوم کے پاس تفریح کے لیے کم ہی مواقع میسر آتے ہیں۔ ایسے میں انٹرنیٹ اور یوٹیوب پر بہت کچھ ایسا موجود

Read more

سرفراز احمد: ایک شاندار سویپر اور وکٹ کیپر بیٹر

اردو فکشن اور عہد حاضر کے نامور ادیب مستنصر حسین تارڑ نے اپنے ناول ”راکھ“ میں پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز امتیاز احمد کا تذکرہ خوبصورت الفاظ میں کیا ہے۔ امتیاز احمد کے مشہور سوئیپ شاٹ کو ”گوڈا ٹیک سٹائل“ قرار دیا ہے۔ جو کسی دور میں پاکستان میں بے حد مقبول تھا۔ جب امتیاز احمد اپنی باری کھیلنے کے لیے میدان میں اترتے تو کرکٹ شائقین ”گوڈا ٹیک“ کے نعرے لگانا شروع کر دیتے تھے۔

Read more

2022 ء: پاکستانی باؤلنگ اٹیک کا بلیک ائر۔

2022 ء کا سال پاکستان کرکٹ کے حوالے سے کئی یادگار اور کچھ تلخ یادیں لیے رخصت ہو چکا ہے۔ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی جبکہ ٹیسٹ میچوں میں شاہنوں کی پرفارمنس کافی مایوس کن ثابت ہوئی۔ مجموعی طور پر گزشتہ سال پاکستان نے نو ٹیسٹ میچ کھیلے۔ جن میں تین میچ ڈرا ہوئے، ایک پاکستان نے جیتا جبکہ پانچ میچوں میں شاہینوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جس میں حالیہ

Read more

سنہ 2022 میں ہم نے کیا پڑھا؟

گزشتہ برس ہم نے سال بھر میں پڑھی جانے والی کتابوں کی فہرست اپنی فیس بک وال پر لگائی تھی۔ جسے بہت سے احباب نے پسند کیا تھا اور کچھ نے تو اسی لسٹ سے کچھ کتابیں بھی خریدی تھیں۔ اس سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ہم یہاں پر رواں برس میں پڑھی جانے والی کتابوں سے آپ کو متعارف کرواتے ہیں۔ عہد حاضر میں کتاب کے لیے وقت اور پیسہ دونوں صرف کرنا بڑا مشکل کام ہے۔ مگر کتاب

Read more

نواز شریف کی آنکھوں سے جھلکتا درد

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا آبنائے کوریا کے ساتھ واقع دو ریاستیں ہیں۔ 1948ء تک یہ دونوں ریاستیں جاپان کے قبضہ میں تھیں۔ پھر اگست 1948ء کو جنوبی کوریا نے آزادی کا اعلان کر دیا۔ جس کے چند دنوں بعد شمالی کوریا بھی آزاد ریاست بن گئی۔ 1950ء میں یہاں خانہ جنگی چھڑ گئی اور ہزاروں لوگ موت کے گھاٹ اتار دیے گئے۔ یہ جنگ تین سال تک جاری رہی۔ شمالی کوریا کو روس اور چین جبکہ جنوبی کوریا کو امریکہ نے سپورٹ کیا۔

تین سال بعد جب جنگ کا خاتمہ ہوا، تو جنوبی کوریا میں جمہوریت اور سرمایہ درانہ نظام معیشت نے جھنڈے گاڑ لیے۔ جنوبی کوریا پسماندہ اور جنگ کی وجہ سے غربت میں پسا ہوا ملک تھا۔ جب یہاں جمہوریت آئی، تو سب سے پہلے سول اداروں کو مضبوط بنایا گیا اور ملٹری کو بارڈر پر سرحدوں کی حفاظت تک محدود کر دیا گیا۔ جس سے ملک کو فائدہ ہوا اور آج جنوبی کوریا کا شمار دنیا کی بہترین معاشی طاقتوں میں ہوتا ہے۔ لوگ خوشحال ہیں۔

Read more

ہڑپہ کی گلیوں میں گزرا اک دن

میں زندان تاریخ میں مقید ہوں۔ تاریخ سے مجھے لگاؤ ہے یہ مجھے بھا گئی ہے۔ لیکن تاریخ تو مبہم ہوتی ہے۔ تاریخ تو لکھوائی جاتی ہے۔ جیسے مشہور مقولہ ہے، ”تاریخ فاتح لکھتے ہیں۔“ جبکہ دوسری جانب ہم تو آج تک یہ واضح نہیں کرسکے، ہماری تاریخ کا نقطہ آغاز قیام پاکستان سے ہے، یا محمد بن قاسم کی سندھ آمد سے، کیا چندر گپت موریہ، اشوک اعظم ہمارا تاریخ کا حصہ ہیں کہ نہیں؟ مسلسل، قدم قدم پر

Read more