دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو

ہم سب کو اپنی پیشہ ورانہ تربیت کے دوران اکثر یہ سننے کو ملتا ہے کہ کام کے دوران پروفیشنل رویہ اپناتے ہوئے، جذباتیت سے احتراز کرنا چاہیے۔ یہ بات بہت حد تک درست بھی ہے کیونکہ جذبات درست اور بروقت فیصلہ لینے کی راہ میں مانع ہو سکتے ہیں۔ لیکن کیا ہمیشہ ایسا ہو پاتا ہے؟ میرا تجربہ کہتا ہے کہ ایسا نہیں ہوتا۔ ہم کسی بھی پیشہ سے تعلق رکھتے ہوں، ہم نہ صرف اپنے گرد لوگوں کے

Read more

آٹزم کی آگاہی کا عالمی دن

گزشتہ دنوں مجھے آٹزم آگاہی کے عالمی دن کے سلسلے میں منعقدہ ایک عالمی کانفرنس میں شرکت کا موقع ملا۔ اس کانفرنس کا اہتمام آٹزم سپیکٹرم ڈیس آرڈر ویلفیرٹرسٹ کی طرف سے کیا گیا تھا۔ میرے لیے سب سے زیادہ خوش آیند بات یہ تھی کہ بہت سے سرکاری، پرائیویٹ اور فلاحی اداروں کے ساتھ ساتھ والدین کی ایک کثیر تعداد نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ یہ بات اس چیز کی غمازی کرتی ہے کہ آٹزم کے بارے میں

Read more

آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر Autism Spectrum Disorder

قریب قریب دو دہائی ہونے کو آئی جب میں نے پہلی مرتبہ ایک ایسا بچہ دیکھا جو آٹزم کے ساتھ تھا۔ وہ بہت خوبصورت اور صاف ستھرا بچہ تھا جس کی عمر لگ بھگ آٹھ برس تھی۔ مجھے پہلے پہل تو بہت عجیب لگا جب اس کی والدہ نے بتایا کہ اس کو کسی کا چھونا اور پیار کرنا ناگوار گزرتا تھا، لیکن پھر دھیرے دھیرے اندازہ ہو گیا کہ اس کے ساتھ کیسے کام کرنا ہے۔ وہ کرسیوں کے

Read more

ہمدردی یا ہم گدازی

دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کر و بیاں دردِ دل انسان میں ہمدردی اور گداز پیدا کرتا ہے۔ یہ دنیا اسی لیے قائم ہے کہ یہاں دوسروں کے ساتھ محبت کرنے اور ان کا خیال رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔ ایک فلاحی ادارے سے منسلک ہونے کی وجہ سے مجھے ایسے بہت سے افراد سے بالمشافہ ملنے کا موقع ملتا ہے جو انسانی ہمدردی کی جیتی جاگتی مثال ہوتے

Read more

آن لائن سکولنگ اور خصوصی بچے

کووِڈ کے دوران پہلی مرتبہ ہمیں لاک ڈاؤن اور آن لائن سکولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ اس تجربے نے تدریس میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں آگاہی پیدا کی۔ بہت سے آن لائن ریسورسز کے بارے میں ہمیں معلوم ہوا اور اس کے ساتھ ساتھ بہت سی نئی تعلیمی ٹیکنالوجی بھی سامنے آئی۔ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ کووڈ کے بعد تدریس کے عمل میں عمومی طور پر ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ ہوا کیونکہ معلمین و متعلمین

Read more

خصوصی بچوں کے والدین

جذبات اور منطق عام طور پر ایک دوسرے کے ساتھ کچھ اس طرح منسلک ہوتے ہیں کہ ان دونوں کو الگ کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ عمومی طور پر ہمارے طرز عمل کے پیچھے جہاں عقل و فکر کارفرما ہوتے ہیں وہیں جذبات اور احساسات بھی ہمارے عمل کو ایک سانچے میں ڈھالنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر آج کسی والدین کو یہ معلوم ہو کہ ان کا بچہ خصوصی ہے، وہ سن نہیں سکتا یا دوسرے بچوں کی

Read more

رائزنگ سن۔ خصوصی بچوں کی خدمت کے چالیس سال

ستمبر 1984 کی ایک شام کا قصہ ہے، ایک خصوصی بچی کی والدہ ایک مشہور ماہرِ اطفال کے گھر میں واقع ان کی کلینک میں بیٹھی تھی۔ وہ ڈاکٹر صاحب سے کہہ رہی تھی کہ بیرونِ ملک سے پاکستان آنے کے بعد وہ اپنی بیٹی فاطمہ، جو ڈاؤن سنڈروم کے ساتھ تھی، کی تعلیم کے لیے کوئی خصوصی تعلیم کا معیاری ادارہ تلاش نہیں کر پا رہی تھی۔ وہ دو تین اداروں میں اپنی بیٹی کو بھیج چکی تھی لیکن

Read more

بچوں میں موبائل فون کی وجہ سے آٹزم جیسی علامات کا ظہور

کتابوں کی طرح ہے وہ بھی الفاظ سے بھرپور مگر خاموش میرا یہ ماننا ہے کہ بسا اوقات شاعر ایک مصرعے میں وہ کہہ جاتے ہیں جو کہ ایک افسانے یا کتاب میں بھی سمانا ناممکن لگتا ہے۔ اِس شعر کو پڑھنے کے بعد بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ ہم آٹزم کو بیان کے کرنے کے لیے بہت سی مشکل اصطلاحات اور تکنیکی وضاحتوں کا سہارا لیتے ہیں لیکن شاید اس شعر میں وہ تمام وسیع معانی سمو سے گئے

Read more

نیش عشق: ڈاکٹر اظہار ہاشمی کے قلم سے

جس دن سے کتاب ”نیش عشق“ ہاتھ میں آئی تھی، دل میں ایک خواہش تھی کے اس کے بارے میں کچھ لکھا جائے۔ بہت دن اس شش پنج میں گزر گئے کہ اس خوبصورت کتاب کے بارے میں اپنے جذبات کو کاغذ کی نذر کرنے کی جسارت کی جائے یا نہیں۔ آخر استدلال کو احساس کے ہاتھوں شکست فاش ہوئی اور طے پایا کہ ہماری رائے کتنی بھی ناپختہ کیوں نہ ہو، ایک باکمال کتاب کے بارے میں اپنے قلبی

Read more

بے گور میتیں اور مردہ معاشرہ

گزشتہ کئی روز سے ہزارہ قبیلے کی بے گور میتیں ہمارے مردہ معاشرے پر نوحہ کناں ہیں۔ زبان حال سے وہ ہمارے مردہ ضمیر کی ایسی عبرت انگیز داستان بیان کر رہی ہیں کہ شاید بے ضمیری بھی کہیں منہ چھپانے کے لیے جگہ تلاش کرتی پھر رہی ہو۔ میں نہ تو کوئی تجزیہ نگار ہوں اور نہ ہی کوئی سیاستدان، لیکن کیا ایک انسان کو دوسرے انسان کا دکھ محسوس کرنے کے لیے کسی مخصوص نوع یا قبیل سے

Read more

عمومی اور خصوصی تعلیمی ادارے

فکر معاش اور گھر داری کے جھمیلوں سے کچھ وقت چرا کر ٹیلی ویژن کے سامنے بیٹھ ہی جائیں تو سیاسی اکھاڑے کی اکھاڑ پچھاڑ کے علاوہ اگر کچھ دکھائی دیتا ہے تو وہ ہے معاشی اور معاشرتی ناہمواریوں کی داستان۔ ڈرامہ ہو، خبرنامہ یا پھر کوئی مذاکرہ، ہر جگہ معاشی اور معاشرتی تفریق کی بازگشت سنائی جاتی ہے۔ شعبہ تعلیم اور نفسیات کے ایک طالبعلم کے طور پر اکثر اوقات مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ امتیازی سلوک تو ایک بچے کی زندگی میں بہت ابتدائی زندگی سے شامل ہو جاتا ہے۔

Read more

ڈاکٹر عبدالحمید: میدان تعلیم کے مجاہد

معلمین کو رحمت عالمﷺ سے نسبت خاص حاصل ہے کہ وہ تعلیم و تربیت کے ارفع فرض کو پورا کرنے پر فائز ہیں۔ وہ معاشرہ سازی میں ایک ستون کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ ان کی تیار کردہ افرادی قوت نے مستقبل میں معاشرے کی باگ ڈور سنبھالنا ہوتی ہے۔ بلاشبہ ایک استاد کی طرف سے عطا کیا گیا تعلیم و تربیت کا نورانکے طلبہ کی تمام زندگی کو منور کر دیتا ہے۔ لیکن بعض اوقات استاد کی کاوشیں کمرہ

Read more

تعلیم سب کے لیے

انسان کی عظمت کو ترازو میں نہ تولو انسان تو ہر دور میں نایاب رہا ہے یہ ایک ایسا سبق ہے جو ہم سب کو ہمارے بچپن میں پڑھایا جاتا ہے۔ لیکن ہوش سنبھالا تو اندازہ ہوا کہ صرف الفاظ یاد کر لینے سے خیالات عمل کا حصہ نہیں بنتے۔ ہم ایک ایسے معاشرے کا حصہ ہیں جہاں انسان رنگ، نسل، زبان، اعتقاد، معاشی و معاشرتی مقام جیسے عوامل کی بنیاد پر منقسم ہیں۔ ایسا ہی ایک تصور ”خصوصی افراد“

Read more

خصوصی بچوں کی قابل فخر مائیں

وہ دو خصوصی بیٹوں کی والدہ تھیں۔ اکثر ان سے ملاقات ہوتی رہتی تھی اور میں نے انہیں ہمیشہ بہت راضی بہ رضا اور شکرگزاری کرنے والا پایا تھا۔ لیکن اس دن وہ میرے سامنے بیٹھی تھیں اور ان کی آنکھوں سے مسلسل آنسو جاری تھے۔ وہ کہہ رہی تھیں : کوئی ہمارے لیے کیوں نہیں لکھتا؟ ہمیں کبھی کبھی یہ سننے کی ضرورت ہوتی ہے کہ ہم بہت اچھے طریقے سے اپنے بچوں کی تربیت کر رہی ہیں۔ ہم

Read more

سماجی فاصلے اور نفسیاتی مسائل کا عفریت

سال 2020 کے آغاز میں کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ چین سے آنے والی چند خبریں ایک عالمی وبا میں منتج ہوں گی۔ کرونا وائرس نے جہاں ہمارے معاشی حالات پر بہت منفی اثرات مرتب کیے ہیں، وہاں ہماری معاشرتی زندگی بھی اس کی وجہ سے مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

ارسطو نے برسوں پہلے کہا تھا کہ ”انسان ایک سماجی حیوان ہے“ ۔ انسان کو زندگی گزارنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ اور سماجی رابطے کی ضرورت ہوتی ہے۔ پتھر کے زمانے کا انسان بھی گروہ میں رہنے کے ہنر اور اہمیت جان چکا تھا۔ لیکن کرونا وائرس نے ہمیں ایک ایسی زندگی سے متعارف کروایا ہے جس کا شاید کچھ عرصہ پہلے تک ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔

Read more