شلوار میں پھنسی سوچ

یہ کہانی ٹک ٹاک کی نہیں، بلکہ کئی عشروں پر محیط گہرے اور مسلسل جاری معاشرتی زوال کی داستان ہے۔ ٹک ٹاک تو جمعہ جمعہ آٹھ دن کی بات ہے، جو کوویڈ۔ 19 کے دوران مقبول ہوئی۔ اصل مسئلہ وہ بیمار ذہنیت ہے جو ہماری رگوں میں سرایت کر چکی ہے۔ ہماری اجتماعی بے حسی، چند گروہوں کی بالادستی، اور آئین و قانون کی مسلسل پامالی نے اس معاشرے کو اس نہج تک پہنچا دیا ہے جہاں ظلم اب روزمرہ

Read more

مسافر پر چالان

گاڑی کی پچھلی سیٹ پر خیالوں میں گم بیٹھا تھا، اور جیسے ہی ہم جوزے ریلواز شاہراہ سے ٹرین اسٹیشن کی طرف مڑے تو ناکے پر موجود پولیس والوں نے گاڑی روکی اور میری طرف رخ کیا۔ پولیس نے فوراً میرے کاغذات چیک کیے اور چہرے پر بے تکلفی کی ایک مسکراہٹ چھپائے ہوئے، مجھے 120 یورو کا چالان تھما دیا۔ میں سمجھتا تھا کہ یہاں بھی پاکستان کی طرح گاڑی کے ڈرائیور پر ہی جرمانہ عائد ہوتا ہے، مگر

Read more

پچاس سال بعد صندوق سے خوشبو پھیل گئی

فرناندو پسوا پرتگال کے عظیم فلسفی، شاعر اور ادیب تھے، جو زندگی بھر تنہائی کا شکار رہے۔ انہوں نے عمر بھر لکھا اور لکڑی کے صندوق میں اپنے تحریری مواد کو ڈالتے رہے۔ یہ صندوق ان کا کل اثاثہ تھا۔ مرنے سے ایک سال قبل ”پیغام“ کے نام سے ایک کتاب شائع ہوئی، جسے کوئی خاص پذیرائی نہیں ملی۔ آپ کی وفات کے بعد یکے بعد دیگرے کئی کتابیں شائع ہوئیں، مگر ان کا بھی کوئی خاص اثر نہیں ہوا۔

Read more

پاستہ دی ناتہ: مونکس کی سوغات

پاستہ دی ناتہ کا شمار پرتگال کی مشہور سوغات میں ہوتا ہے، جسے عموماً ناتہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ ایک کریمی کسٹڈ ٹارٹ ہے، جس کے اجزا میں فلکی پیسٹری، انڈے کی زردی، چینی، دودھ، دار چینی، اور لیموں کی چھال شامل ہیں۔ یہ مٹھائی باہر سے کرسپی اور اندر سے نرم و کریمی ہوتی ہے۔ اسے عموماً گرم کھایا جاتا ہے اور پیش کرنے سے پہلے اس پر دار چینی یا چینی پاؤڈر چھڑکا جاتا ہے۔

Read more

کوہ پیما سرباز خان کو آٹھ ہزاری بننے پر مبارک باد

ہنزہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مہم جو سرباز خان کرہ ارض پر موجود آٹھ ہزار میٹر بلند تمام 14 پہاڑ سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ سرباز خان نے دنیا کی چودھویں بلند ترین چوٹی شیشا پنگما سر کر کے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ سرباز خان ایک پیشہ ور کوہ پیما ہیں، جو مہم جوئی اور کوہ پیمائی کے تمام پہلوؤں سے گہری واقفیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے گیارہ سال تک مختلف مہمات میں شریک

Read more

کرنسی نوٹوں کی تبدیلی

خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان میں زیر گردش کرنسی نوٹوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ان نئے نوٹوں کی ڈیزائننگ میں یورو اور لبنانی پاؤنڈ کی مشابہت محسوس ہو رہی ہے۔ ان نوٹوں کا رنگ اور نقش و نگار یورو اور لبنانی پونڈ سے ملتے جلتے ہیں، جس پر عوامی سطح پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ بعض افراد اس تبدیلی کو مثبت قدم قرار دے رہے ہیں، کیونکہ جدید اور معیاری نوٹ بین الاقوامی سطح

Read more

انگریزوں کے جاسوس نے چائے کیسے چرائی

چائے ہمارے معاشرتی اور ثقافتی زندگی کا اہم حصہ بن چکی ہے۔ چاہے وہ دوستوں کے ساتھ بیٹھک ہو، خاندانی محفل ہو، یا کوئی خاص تقریب، چائے کا ہونا لازمی سمجھا جاتا ہے۔ خصوصاً پاکستان کے مختلف علاقوں میں چائے کی مختلف اقسام، جیسے کہ نمکین چائے (جسے عام طور پر گلگتی چائے کہتے ہیں ) کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف گرم مشروب کے طور پر استعمال ہوتی ہے بلکہ ہمارے تعلقات اور بات چیت کو

Read more

دی ریڈ مونیسٹری (لال خانقاہ) بروغل

غیر معروف لیکن انتہائی اہم تاریخی اور مذہبی آثار قدیمہ ہے۔ یہ قدیم زمانے میں بدھ مت کی عبادت اور تعلیم کا مرکز رہا ہے، جو اس خطے کے وسیع تر بدھ ثقافتی دائرے سے تعلق ظاہر کرتا ہے۔ بدھ خانقاہ اس دور کی ہے جب بدھ مت شاہراہ ریشم کے کنارے پروان چڑھا تھا، جس نے جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، اور مشرقی ایشیا کے درمیان ثقافتی اور مذہبی تبادلے کو آسان بنایا تھا۔ یہ ممکنہ طور پر بدھ خانقاہی

Read more

بروغل: آؤ نوحہ کریں

سطح سمندر سے 13600 فٹ بلند وادی بروغل نو دلفریب وادیوں کشمانجہ، سلیم آباد، گرم چشمہ، ویدنگ گوت، چیکار، اشکروارز، چلی مار آباد، گریل اور لشکر گاز پر مشتمل ہے۔ سلسلہ ہائے قراقرم، ہندو راج، ہندوکش اور پامیری پہاڑوں کے درمیان انڈس اور اکسس ریور کے سنگم پر واقع وادی بروغل کے 288 گھرانوں میں 2080 افراد رہائش پذیر ہیں۔ جغرافیائی لحاظ سے بروغل کے مشرق میں چینتئر، شمال مشرق میں قرمبر، شمال میں واخان، جنوب میں درکوت اور مغرب

Read more

سوغات

احمد سلیم سلیمی صاحب کی چوتھی سوغات ”کھڑکی بھر چاند“ مجھ تک پہنچی ہے۔ آج شتیال، منیکال، گیال، شمشال، سمال اور جوٹیال کا چاند پرتگال میں اترا ہے۔ وطن سے کوسوں دور دیار غیر میں وطن کے حقیقی باسی، راقم کا پسندیدہ اور عظیم قلمکار کی تخلیق کردہ شاہکار ناول کا ملنا بھی خداوند کی طرف سے انعام ہے۔ میں ”کھڑکی بھر چاند“ کو پڑھے بنا یقین سے کہہ سے سکتا ہوں کہ اس ناول کو پڑھنے کے لئے دیا

Read more