ایک عنصر، ایک کہانی: کائنات کی پہلی چنگاری

(پہلی قسط) لوگ دھماکوں میں جان سے جاتے ہیں، اور میں؟ میں تو پیدا ہی دھماکے سے ہوئی! اپنے گھرانے کا پہلا فرد۔ ننھی منی سی، ہلکی پھلکی، نہ رنگ، نہ خوشبو۔ انتہائی سادہ۔ مگر وہ کسی شاعر نے کہا ہے نا کہ سادگی میں بھی قیامت کی ادا ہوتی ہے یہ مصرع مجھ پر سولہ آ نے صادر آ تا ہے۔ میں ستاروں کی روشنی ہوں اور زمین پر زندگی کی سانس، جانداروں کے جینیاتی مادے اور پروٹین کی

Read more

ویلنٹائین ڈے، محبت اور سائنس

یادش بخیر، ہمیں پہلی محبت اس وقت ہوئی جب ہم پہلی جماعت کے طالب علم تھے اور دل و جان سے اپنی ہی ہم عمر اور ہم جماعت عفیفہ پر دل و جان سے فدا ہو گئے۔ یہ الگ بات ہے کہ اس وقت ہمیں معلوم نہیں تھا کہ یہ جذبہ محبت کہلاتا ہے۔ وہ تو بعد میں فلمی گیتوں میں دی گئی علامات (دل کا دھڑکنا یہ بھی چاہت ہے، نیند نہ آنا یہ بھی چاہت ہے ) سے

Read more

سرمہ، کاجل، قاتل نین اور سائنس

گمان غالب ہے کہ اس دنیا میں آنکھ کھولنے کے بعد ہماری آنکھ میں جو سب سے پہلے چیز پڑی ہو گی وہ کورے سرمے کی سلائی ہے۔ نومولودوں کے استقبال کا یہ طریقہ زمانہ قدیم سے رائج ہے جس کا مقصد نومولود کو نظر بد اور بیماریوں سے بچانا ہوتا تھا۔ ایک روایت کے مطابق اس سے آنکھیں بڑی اور خوبصورت ہوتی ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ ذہین قارئین ہماری تصویر کو اس روایت کی ضعیفی کے ناقابل

Read more

کیا ”ویکسین“ لگنے سے ہم لوگ مر جائیں گے؟

اگلے روز بیگم کو ویکسین لگوانے پی کے ایل آئی لے گیا۔ دوپہر دو بجے کا وقت دانستہ چنا تھا کہ دھوپ کی وجہ سے رش کم ہو گا۔ مگر خلاف معمول رش زیادہ تھا جس کی وجہ سے ہم ناکام واپس لوٹ آئے۔ شام چھ بجے دوبارہ کوشش کی جو تیس چالیس منٹ کی تگ و دو کے بعد کامیاب ٹھہری۔ شام کو معمول کی چہل قدمی کے بعد گھر لوٹا تو بیگم کا چہرہ ستا ہوا تھا۔ استفسار پر انھوں نے موبائل میرے سامنے رکھ دیا۔ واٹس اپ پر ایک اخباری تراشہ نظر آیا جس کی شہ سرخی تھی کہ ”تمام کرونا ویکسین لینے والے افراد 2 سال کے اندر مر جائیں گے“ ۔ چار دن پہلے میں بھی ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا آیا تھا (ذہین قارئین نے اس بات سے مصنف کی عمر کا اندازہ لگا لیا ہوگا) ۔ جون ایلیا کا ایک شعر فوراً یاد آیا جسے بیگم کو سنا کر داد وصول کی:

Read more

محققین کیلئے بچھایا گیا کانفرنسوں اور جعلی تحقیقی جرائد کا جال

یہ یونیورسٹی میں بطور پروفیسر ہمارا پہلا سال تھا۔ بقول یوسفی، ”آدمی ایک بار پروفیسر ہو جائے تو پھر عمر بھر پروفیسر ہی کہلاتا ہے خواہ بعد میں سمجھ داری کی باتیں ہی کیوں نہ کرنے لگے۔“ ایک سہانی صبح، اپنے دفتر میں برقی خطوط کا سرسری جائزہ لیتے ہوئے ایک خط کے عنوان نے نگاہوں کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ انگلی کی ایک خفیف سی حرکت سے برقی خط کے مندرجات سامنے آ گئے جو ہمارے دل کی

Read more

انور مسعود، مخولیات اور ماحولیات

شام تک شام سی رہتی ہے صبح آتی ہے پر نہیں آتی بڑھ گیا شہر میں دھواں اتنا ”کوئی صورت نظر نہیں آتی“ پنجاب خاص طور پر لاہور کے ان دنوں کی اس سے بہتر اور منظوم تصویر کشی ممکن نہیں۔ اور یہ انور مسعود کے قلم کا خاصہ ہے کہ انتہائی پیچیدہ اور خشک موضوعات میں بھی طنز و مزاح سے چاشنی بھر دیتا ہے۔ مثال کے طور پر یہ قطعہ دیکھیے : کیا دیکھنا ہے کچھ بھی دکھائی

Read more

بیرومیٹر، عمارت کی بلندی اور نیل بوہر

سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر ایک ممتحن اور طالب علم کا واقعہ گردش میں ہے جس میں یہ طالب علم، بیرو میٹر (دباؤ ماپنے والا آلہ) سے عمارت کی بلندی معلوم کرنے کے دلچسپ طریقے بیان کرتا ہے مگر ممتحن اسے صفر نمبر دیتا ہے جس پر طالب علم سراپا احتجاج ہوتا ہے۔ بالآخر ایک غیر جانبدار فرد کی ثالثی سے یہ مسئلہ حل ہوتا ہے۔ مقامی اور عالمی ذرائع اس طالب علم کو ڈنمارک کے نوبل انعام یافتہ سائنس

Read more

لاہور کا پانچواں موسم

یوسفی صاحب نے کہیں لکھا ہے کہ ”کیلنڈر سے اپریل، مئی، جون، جولائی اور اگست کے مہینے ہمیشہ کے لیے نکال دیے جائیں تو واللہ لاہور کا جواب نہیں!“ گزشتہ چند برسوں میں موسم کے جیسے حالات چل رہے ہیں، لگتا ہے کہ اکتوبر، نومبر، دسمبر، جنوری، اور فروری کو بھی نکالے بنا بات نہیں بنے گی۔ وجہ وہ پانچواں موسم ہے جس کا زندہ دلان لاہور کو چند سال سے سامنا ہے۔ اس رت میں سموگ کی صورت میں

Read more

پرندے، تجریدی آرٹ اور ہمارا سائنسی علم

لاک ڈاؤن کے دنوں میں ہماری قوت مشاہدہ نے یہ نوٹ کیا کہ پرندے آرٹ، خاص طور پر پینٹنگ سے کوئی خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں۔ جہاں کہیں شجر سایہ دار کے نیچے کوئی گاڑی کھڑی نظر آئے، ان کی اندر کا فنکار بیدار ہو جاتا ہے اوریہ قدرتی پینٹ سے اپنے فن کے نمونے، گاڑی پر منتقل کر دیتے ہیں۔ ہمیں فنون لطیفہ اور آرٹ کی زیادہ سمجھ بوجھ نہیں، مگرگمان غالب ہے کہ ان نمونوں کا تعلق تجریدی آرٹ

Read more

پھولوں کا کیا ہو گا؟

سنا ہے تتلیوں پر پھر کوئی حد جاری ہوتی ہے اگر گل قند ہی شہد کی سب مکھیوں کے گھر پہنچ جائے تو ان کو گل بہ گل آوارہ گردی کی ہے حاجت کیا ہوا کی چال بھی کچھ نامناسب ہوتی جاتی ہے سو تتلی اور مکھی اور ہوا نا محرموں سے دور رکھی جارہی ہیں مگر یہ بھی کوئی سوچے کہ پھر پھولوں کا کیا ہوگا چمن میں ایسے کتنے پھول ہوں گے کہ جو خود وصل اور خود

Read more

بارش، مٹی اور سوندھی خوشبو

طویل عرصے کے خشک اور گرم موسم کے بعد ہونے والی پہلی بارش، فضا کوایک مسحور کن خوشبو سے معطر کر دیتی ہے۔ جو رواں رواں کو فرحت اور تازگی کے احساس سے بھر دیتی ہے۔ محسن بھوپالی تو اس خوشبو کو مٹی کی مجبوری سے محمول کر کے ہمیں بارش کی بوندوں کو روکنے کی ترغیب دیتے ہیں (روک سکو تو پہلی بارش کی بوندوں کو روکو تم۔ کچی مٹی تو مہکے گی ہے مٹی کی مجبوری) ۔ مگر

Read more

پرانی کتابوں کی خوشبو، بھولی بسری یادیں اور سائنس

اتوار کو شہر کے مرکزی بازار میں پیدل گزر گاہوں پر سجی پرانی کتابوں کی منڈی کی سیر نوجوانی میں پسندیدہ ترین مشغلہ رہا ہے۔ اکثر کتابیں اور رسالے اسی بازار اور کالج کے کتب خانے کے توسط سے پڑھنے کو نصیب ہوئے۔ کتابوں کے بیچ ہماری حالت کی تصویر ضمیر جعفری کے اس مصرعے میں سموئی جا سکتی ہے : میں ہوں ایک طفل اور کھلونوں کی دکان ہے زندگی پرانی کتابوں کی اپنی ایک عجیب بو باس یا

Read more

چاندی کی انگوٹھی، گرہستی زندگی اور کیمیا

ہاتھوں میں انگوٹھی، چھلا یا اسی قبیل کی کوئی دوسری چیز پہننا مجھے کبھی پسند نہیں رہا۔ حالانکہ جس علاقے میں میرا بچپن اور نیم جوانی گزری وہاں لڑکے ان چیزوں کا کافی شوق رکھتے ہیں۔ قیمتی پتھروں کے نگینوں سے سجی انگوٹھیوں کا شوق میرے کچھ دوستوں، ایک بھائی اور والد صاحب کو بھی ہے۔ کچھ عرصہ قبل بیگم نے بڑے ارمانوں سے میرے لیے ایک چاندی کا چھلا بنوایا جسے میں بادل نخواستہ کچھ دنوں تک پہنتا رہا۔

Read more

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے جراثیم کش گزر گاہیں کتنی مفید ہیں؟

اسپتالوں، بازاروں، عبادت گاہوں، عمارات اور دفاتر کے لیے جراثیم کش گزر گاہوں کی تنصیب آپ نے اخبارات، ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا پر دیکھی ہوں گی۔ یہ راستے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کتنے مفید ہیں؟ دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس سے اب تک دنیا میں تقریباً 24 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ یہ وائرس جسے سارس۔ کووی۔ 2 کا نام دیا گیا ہے، زیریں نظام تنفس کو

Read more