چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کا کل رکنی اجلاس جمعرات کے روز بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اجلاس کے دوران چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اہم خطاب کیا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی بیورو کی جانب سے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے ورک رپورٹ پیش کی۔ جس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں 2021 تا 2025 کے دوران قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے پنج سالہ منصوبے اور 2035 کے طویل مدتی ترقیاتی منصوبے کی تجاویز کی منظوری دی گئی۔ شی جن پھنگ نے اجلاس میں مجوزہ مسودہ تجاویز پر روشنی۔
اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ چین کی جدید خطوط پر تعمیر کے سلسلے میں انوویشن کو کلیدی حیثیت پر برقرار رکھنا چاہیے، سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری کو قومی ترقی کے لئے اسٹریٹجک قوت سمجھا جانا چاہیے، اور سائنسی اور تکنیکی طاقت کی تعمیر کو تیز کیا جانا چاہیے۔ اجلاس میں قومی انوویشن کے نظام کو بہتر بنانے، قومی اسٹریٹجک سائنسی اور تکنیکی طاقت کو مضبوط بنانے، کاروباری اداروں کی تکنیکی جدت سازی کی صلاحیتوں کو بڑھانے، با صلاحیت افراد کی انوویشن کی حوصلہ افزائی، اور سائنسی اور تکنیکی انوویشن کے نظام اور طریقہ کار کو بہتر بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ معاشی ترقی کے لئے حقیقی معیشت پر توجہ دی جائے گی، مینوفیکچرنگ کے طریقے سے ترقی کی راہ پر گامزن رہا جائے گا، اور ایک ڈیجیٹل چین کی تعمیر اور اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں کو ترقی دی جائے گی۔
Read more