شراب بنانے والی ڈچ کمپنی کو صرف ایک یورو میں اپنی سات فیکٹریاں فروخت کرنا پڑیں

شراب بنانے والی معروف بین الاقوامی کمپنی ہینیکن کی روس میں سات فیکٹریاں تھیں جن میں تقریباً 1,800 لوگ کام کرتے ہیں۔ روس میں اتنا بڑا کاروبار ہونے کے باوجود اس ڈچ کمپنی نے سب کچھ ایک یورو میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

پاکستانی بلائینڈ کرکٹ سٹارز: ’جب میچ نہیں ہوتا تو والد کے ساتھ مزدوری کرتا ہوں‘

پاکستان بلائینڈ کرکٹ ٹیم آج برطانیہ میں جاری انٹرنیشنل بلائینڈ سپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ابسا ورلڈ گیمز 2023 کے فائنل میں انڈیا سے مدمقابل ہے۔ دنیا کے بہترین بولرز میں سے ایک سمجھے جانے والے شاہزیب حیدر کہتے ہیں کہ ’صرف 20 ہزار ماہانہ سے تو گھر نہیں چلتا۔‘

Read more

’مسلم بچے کو مارو‘ مظفر نگر میں سکول کی ویڈیو پر ٹیچر کی گرفتاری کا مطالبہ

انڈیا کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں ایک سکول ٹیچر کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ کلاس کے دوسرے طلبہ کو مبینہ طور پر ایک مسلم بچے کو تھپڑ لگانے کا کہہ رہی ہیں۔

Read more

’زہر کے سوداگر‘ جن پر 88 افراد کو انٹرٹیٹ کے ذریعے زہر دینے کا الزام ہے

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق ایک کینیڈین شہری سے زہر لینے کے بعد 88 شہری ہلاک ہوئے۔ 57 سال کے کینتھ لا کے بارے میں یہ مانا جاتا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر خودکشی سے متعلق سامان بیچتے تھے۔

Read more

توہین کی تلاش

ہم نے یونیورسٹی کی ادب کی کلاسوں میں، عشق رسول میں ڈوبی ہوئی فلموں میں، سیاست دانوں کی تقریروں میں، بلاگوں اور وی لاگوں میں، ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھنے والوں اور ہاتھ باندھ کر نماز پڑھنے والوں میں، ججوں اور وکیلوں میں، اپنے گانوں اور ترانوں میں توہین ڈھونڈی ہے۔ محمد حنیف کا کالم۔

Read more

توہین مذہب کے الزام کا خوف: ’لگتا ہے کسی بھی وقت کوئی ہمیں ختم کر دے گا‘

پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانا کوئی نئی بات ہے نہ ہی ان خاندانوں کی تکلیف بھری کہانیاں۔ ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سنہ 1994 سے اب تک توہین مذہب کے الزام میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے کئی مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہوئے جبکہ درجنوں واقعات میں املاک اور عبادت گاہوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

Read more

کراچی میں ’غیرت کے نام‘ پر والد نے بیٹی سمیت دو افراد کو قتل کر دیا: پولیس

پاکستان میں انسانی حقوق کے کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2022 میں ملک بھر میں غیرت کے نام پر 520 قتل ہوئے جن میں 197 مرد اور 323 خواتین ہیں۔

Read more

’انتقام کی ٹھنڈی ڈش‘: صدر پوتن کے وہ مخالفین جن کی موت پراسرار حالات میں ہوئی

صدر پوتن ان لوگوں میں شامل ہیں جن کا ماننا ہے کہ ’انتقام ایک ایسی ڈش ہے جو ٹھنڈی کر کے کھانی چاہیے۔۔۔‘ شاید یہی وجہ ہے ان کے مخالفین جو موت سے بچنے کے لیے بیرون ممالک بھی فرار ہوئے انھیں بھی انتہائی پراسرار حالات میں موت کا سامنا کرنا پڑا۔

Read more

86.79 میٹر کی تھرو: ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے فائنل میں، پیرس اولمپکس میں بھی جگہ بنا لی

ہنگری کے دارالحکومت بداپیشت میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جمعہ کو ہونے والے جیولن تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم نے 86.79 میٹر کی تھرو کر کے اس ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

Read more

’معاملہ لفٹ کے اردگرد گھومتا رہا‘ ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کا احوال

عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ کے لیے جمعے کا آغاز ہی غلط نوٹ پر ہوا تھا۔ وہ غصے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو کمرۂ عدالت سے یہ کہہ کر باہر نکل آئے کہ ’میں آپ کی عدالت میں نہیں آؤں گا۔‘

Read more

دنیا کے سب سے بڑے زیر زمین ’انسانیت کے مندر‘ جن کی تعمیر 15 برس تک رازداری میں جاری رہی

یہ مندر اطالوی شہر ٹیورن سے 50 کلومیٹر شمال میں واقع ہے اور اس کی بنیاد اطالوی فلسفی اوبرٹو ایئراڈی نے رکھی تھی اور جس نے اپنا نام مصری قدیم دیوتا کی مناسبت سے فالکو ٹراساکوز رکھ لیا تھا۔

Read more

ٹرمپ کی دوران قید کھینچی گئی غیر معمولی تصویر جس نے امریکی تاریخ کا نیا باب رقم کیا

یہ محض 20 منٹ کی بات تھی مگر اس سے صدیوں کی تاریخ بدل گئی۔ یہ وہ تصویر ہے جو امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مختصر قید کے دوران پولیس نے اتاری اور جسے خود انھوں نے ٹوئٹر پر 2021 کے بعد اپنے پہلے پیغام میں شیئر کیا۔

Read more

’یہ چیز آپ کے پاس ضرور ہونی چاہیے۔۔۔‘ ٹک ٹاک پر وہ طریقے جو اشیا خریدنے پر قائل کرتے ہیں

جب آپ سب سے اچھے صفائی کے سامان کے بارے میں سوچتے ہیں تو شاید ذہن میں پہلا نام ٹک ٹاک کا نہیں آتا لیکن اب لوگ پراڈکٹ ڈھونڈھنے کے لیے سوشل میڈیا کا رُخ کر رہے ہیں۔ وہ بڑے انفلوئنسرز اور کونٹینٹ بنانے والوں کی تجاویز کی بنیاد پر چیزیں خرید رہے ہیں۔

Read more

برکس اجلاس: کیا امریکہ کو ٹکر دینے کے لیے اس اتحاد میں توسیع ہو رہی ہے؟

اگلے برس سے چھ نئے ممالک ارجنٹینا، مصر، ایران، ایتھوپیا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات برکس میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ چین اس اتحاد میں توسیع لانے کی کوشش کر رہا ہے مگر کیا وہ اس سے مغربی غلبے پر قابو پا سکے گا؟

Read more

پاکستان کی آخری اوور افغانستان پرفتح: ’شاداب کو رن آؤٹ کر کے نسیم کو دوبارہ غصہ چڑھا دیا‘

پاکستان نے سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان کو ایک کانٹے کے میچ کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ اس میچ میں کہانی میں سب کچھ تھا، ایک بہترین سنچری، نصف سنچریاں، یکِ بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے ساتھ ساتھ متنازع رن آؤٹ اور آخری اوور کا ڈرامہ۔

Read more

چندریان 3 کے چاند پر پہلے قدم: پراسراریت کے پردے میں لپٹا چاند کا قطب جنوبی اتنا خطرناک کیوں ہے؟

انڈین خلائی ایجنسی اسرو نے بتایا ہے کہ چندریان تھری نے چاند کی قطب جنوبی پر تاریخی لینڈنگ کے ایک روز بعد آج پہلی مرتبہ حرکت کی ہے۔ چاند کا قطب جنوبی چاند کے دیگر حصوں کے مقابلے میں بہت مختلف اور پراسرار کیوں ہے اور مختلف ممالک یہاں کیوں پہنچنا چاہ رہے ہیں؟

Read more

کمپیوٹر، مائیکرو چپس اور سمارٹ فون کیمرے: چاند پر جانے کے لیے بنائی گئی پانچ اشیا جو عام انسانوں کے کام آئیں

چاند میں مشنز بھیجنے کی وجہ سے انسانوں کو بہت سارے فائدے ہوئے ہیں جس سے ہماری زندگیاں مزید آرم دہ ہوئی ہیں۔ ہمیں ایسی چیزیں ملیں یا دریافت ہوئی ہیں جس کی مدد سے ٹیکنالوجی میں ترقی ہوئی ہے۔

Read more

عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں کس بنیاد پر ریلیف مل سکتا ہے اور کیا وہ گھر جا سکیں گے؟

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں خامیوں کا خدشہ بیان کیا تھا جس کے بعد مصبرین کے مطابق عمران خان کی سزا معطلی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ تو کیا عمران خان اس کیس میں سزا معطلی کے بعد گھر جا سکیں گے؟

Read more

دنیا کا چوتھا ’بدترین‘ پاسپورٹ ہونے کے باوجود آپ پاکستانی پاسپورٹ کا بہتر استعمال کیسے کر سکتے ہیں؟

کسی ملک کے پاسپورٹ کی طاقت کا تعین زیادہ سے زیادہ مقامات کے لیے ویزا فری یا ویزا آن ارائیول سے کیا جاتا ہے۔ گذشتہ تین برس سے پاکستانی پاسپورٹ ایچ پی انڈیکس پر نیچے سے چوتھے نمبر پر ہے۔

Read more

آلائی کیبل کار حادثہ: ’ہماری حالت ایسی تھی جیسے قبر کے کنارے پر کھڑے ہوں‘

ایک چھوٹی سے لفٹ فضا میں معلق ہے، اس کی ایک کیبل ٹوٹ چکی ہے، ہوا سے لفٹ بار بار جھول رہی ہے اور اس میں سات بچے اور ان کے ساتھ ایک نوجوان موجود ہے۔ یہ لوگ اس حالت میں 15 گھنٹوں تک رہے، جہاں بس یہی خوف تھا کہ آج زندہ نہیں لوٹیں گے۔

Read more

پوتن کے خلاف ناکام ’بغاوت‘ کرنے والے یوگینی پریگوژن کا طیارہ گر کر تباہ

روس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثے میں اس پر سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور روس کے مسلح گروہ ویگنر کے سربراہ یوگینی پریگوژن بھی طیارے کے مسافروں میں شامل تھے۔

Read more

پراسرار حالات میں گاؤں کے 20 بچوں کی موت: ’اب بچے نہیں چاہییں، ہم مرنے کے لیے بچوں کو کیوں جنم دیں؟‘

انڈیا کی ریاست آندھرا پردیش کے رودھکوٹا گاؤں میں 20 بچوں کی موت ہو گئی ہے اور اب یہاں کے نوجوان جوڑوں کا کہنا ہے کہ وہ تب ہی بچوں کو جنم دیں گے جب میڈیکل آفیسرز مناسب طریقے سے ڈیلیوری کریں گے۔

Read more

کام کرنے اور رہنے کے لیے بحرین اور ملائیشیا سمیت دنیا کے پانچ بہترین ممالک کون سے ہیں؟

بیرون ملک رہنے اور کام کرنے کے بارے میں ایک نئے سروے کیا گیا ہے جس میں غیر ملکیوں کے رہنے کے لیے بہترین ممالک کے بارے میں ہزاروں لوگوں نے اپنی اپنی رائے دی ہے۔ ملائیشیا سے لے کر میکسیکو تک غیر ممالک میں رہائش پزیر باشندے بتاتے ہیں کہ انھیں اپنے نئے گھر سے پیار کرنے کی کیا وجہ ہے۔

Read more

ہاتھ سے تحریر کیا گیا قرآن کا تاریخی نسخہ جسے تین مرتبہ چوری کرنے کی کوشش کی گئی

’توان گرو‘ کے سوانح نگار، شفیق مورٹن کا خیال ہے کہ توان گرو نے پانچ میں سے پہلے نسخے کی تحریر روبن جزیرے پر قید کے دوران لکھنی شروع کی، یہ وہی قید خانہ تھا جہاں نسل پرستی کے خلاف آواز بلند کرنے والی مشہور شخصیت نیلسن منڈیلا کو بھی سنہ 1960 سے سنہ 1980 کی دہائی میں قید کیا گیا تھا۔

Read more

چندریان 3: انڈیا چاند کے قطب جنوبی پر پہنچنے والا دنیا کا پہلا ملک بننے سے کچھ دوری پر

انڈیا پُرامید ہے کہ وہ اب سے کچھ دیر بعد چاند کے قطب جنوبی کے قریب اُترنے والا دنیا کا پہلا ملک بن کر تاریخ رقم کر دے گا اور اگر چندریان 3 ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو انڈیا چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔

Read more

ایف 16 لڑاکا طیارے روس یوکرین جنگ میں کیسے گیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں؟

امریکہ نے ڈنمارک اور نیدرلینڈز کو اپنے کچھ ایف 16 طیارے یوکرین کے حوالے کرنے کی حتمی منظوری دی ہے تو مبصرین کے خیال میں یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے لڑنے کے انداز میں ایک اہم تبدیلی آنے کا امکان ہے۔

Read more

15 گھنٹے تک ڈولی میں پھنسے افراد تک سب سے پہلے پہنچنے والا نوجوان جو ’کسی کی جان بچانے کا معاوضہ نہیں لیتا‘

اچانک ٹی وی سکرینز اور سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونا شروع ہوئیں جنھوں نے اب اس آپریشن کا بیڑا مقامی افراد کی درخواست پر اٹھا لیا تھا۔ یہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بشام کے رہائشی صاحب خان تھے جنھوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک عارضی ڈولی تیار کر کے بچوں کو ریسکیو کرنے کی ٹھانی۔

Read more

سارہ شریف قتل کیس: پاکستان میں پولیس کی مقتول بچی کے والد کے بھائیوں سے تفتیش

پاکستان کی پولیس نے بی بی سی کو تصدیق کی ہے کہ انھوں نے سارہ شریف کی ہلاکت کے معاملے میں مطلوب والد عرفان شریف کے دو بھائیوں اور ان کے والد سے پوچھ گچھ کی ہے لیکن انھیں گرفتار نہیں کیا گیا۔

Read more

آلائی ریسکیو آپریشن:’مشن امپاسیبل کو مقامی ہیروز نے چار گھنٹے میں مکمل کر لیا‘

مقامی افراد کی دلیری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کل شام سے ہی بات ہونا شروع ہو گئی تھی اور لوگ اپنی جان جوکھوں میں ڈالنے والے نوجوان زپ لائن آپریٹرز اور ریسکیو ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

Read more

’دوپٹہ کلر‘: شادی کا جھانسہ دے کر 16 لڑکیوں کو ان کے ہی دوپٹے سے قتل کرنے والے سیریل کلر کی کہانی

گاؤں والوں نے مہانند کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور اسے آگ لگا دی۔ اس کے بعد مہانند کی بیوی گھر چھوڑ کر اپنی بیٹی کے ساتھ محفوظ مقام پر چلی گئی۔ بیوی نے کہا کہ مہانند کے رویے کی وجہ سے اُنھیں کبھی اُن پر شک نہیں ہوا۔ وہ ایک ’مخلص‘ شوہر اور باپ تھے۔

Read more

امام الحق 61, افغانستان 59: ’انڈیا والو! کیا آپ نے ہمارے فاسٹ بولرز کو دیکھا آج؟‘

پوری افغانستان ٹیم میں سے صرف دو بلے باز 10 رنز کے ہندے کو عبور کر سکے۔ رحمان اللہ گرباز 18 رنز بنا کر سرفہرست رہے جبکہ عظمت اللہ عمرزئی 16 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ افغانستان کے چار بلے باز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

Read more

آخری 15 منٹ جو انڈیا کے چاند کے قطب جنوبی تک پہنچنے کے مشن کی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ کریں گے

انڈیا کا چاند پر روانہ ہونے والا مشن چندریان-3 تاریخ رقم کرنے سے صرف چند گھنٹے کے فاصلے پر ہے۔ شیڈول کے مطابق 23 اگست کو شام 5 بجے کے بعد اسرو چندریان-3 کے لینڈر ماڈیول کو چاند کے جنوبی قطب کی سطح پر اتارنے کی کوشش کرے گا۔

Read more

رمن راگھو: ایک سیریئل قاتل جس نے 40 لوگوں کا قتل کیا لیکن کوئی سراغ نہیں چھوڑتا تھا

انڈیا کی مغربی ساحلی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں رمن راگھو نامی ایک قاتل نے انتہائی پیچیدہ اور وحشیانہ حملے میں نو افراد کو قتل کر دیا تھا۔ بعد میں جب اس نے تھانے آکر پولیس کو بتایا کہ اس نے قتل کیے ہیں تو پولیس نے سمجھا کہ وہ کوئی ذہنی مریض ہے۔ اس لیے رمن راگھو کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہوئی۔

Read more

ڈولی میں پھنسے چھ بچوں سمیت آٹھ افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

پاکستان میں صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع آلائی میں ایک کھائی پر مقامی افراد کی آمد و رفت کے لیے نصب دیسی ساختہ کیبل کار میں پھنسے چھ بچوں سمیت آٹھ افراد کو بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم ابھی تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

Read more

روپلو کولھی: وہ جنگجو جو انگریزوں کے سندھ پر قبضے میں آخری دم تک رکاوٹ بنے رہے

1843 تک ایسٹ انڈیا کمپنی سندھ کے بڑے حصے پر قابض ہو چکی تھی لیکن روپلو کولھی کی قیادت میں انھیں سندھ کے جنوب مشرقی صحرا تھرپارکر میں مزاحمت کا سامنا تھا۔

Read more

فیفا ویمنز ورلڈ کپ جیتنے کے بعد خاتون کھلاڑی کے ہونٹوں پر بوسہ لینے پر ہسپانوی فٹبال فیڈریشن کے صدر کی معذرت

اتوار کو کھیلے گئے ویمنز ورلڈ کپ فائنل میں سپین کی جیت کے بعد تقریب تقسیم انعامات کے دوران فیڈریشن کے صدر روبیلز سے جب ٹیم کی کھلاڑی جینی ہرموسو ملنے آئیں تو انھوں نے پہلے انھیں گلے لگایا اور پھر ان کے ہونٹوں پر بوسہ لیا۔

Read more

برکس سربراہی اجلاس میں مودی اور شی جن پنگ کی متوقع ملاقات سے کیا انڈیا اور چین میں کشیدگی کم ہو گی؟

اگر شی جن پنگ اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات ہوتی ہے تو مئی 2020 میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازع شروع ہونے کے بعد یہ ان کی پہلی طے شدہ ملاقات ہو گی۔

Read more

شمالی وزیرستان میں دھماکہ جس نے ایک باپ کو اپنے تین بیٹوں سے محروم کر دیا

صوبہ خیبر پختونخوا میں شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں حکام کے مطابق سنیچر کی شب دہشت گردوں نے ایک گاڑی کو بارودی مواد سے اُڑایا جس کے نتیجے میں 11 مزدور ہلاک ہوئے، جن میں سے نو کا تعلق سپین کمر سے ہے۔

Read more

انڈیا کا وہ فراڈ جس سے جڑے 40 لوگوں کی موت پراسرار حالات میں ہوئی

اس گھپلے میں دلالوں، سیاستدانوں اور افسروں کے نیٹ ورک نے 20-22 سال کے نوجوانوں کو پی ایم ٹی (پری میڈیکل ٹیسٹ)، انجینئرنگ وغیرہ میں داخلے کے امتحانات فراڈ کر کے پیسے کے عوض بیچ ڈالے تھے۔ سینکڑوں نوجوان مدھیہ پردیش جیل کی سلاخوں کے پیچھے سزا کاٹنے کے بعد آج بھی عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔

Read more

ریاست اور بجوکے: عاصمہ شیرازی کا کالم

آفیشل سیکرٹ ایکٹ صدر صاحب کی نیم رضامندی، نکی جئی ہاں اور نکی جئی ناں کے درمیان، معافی اور تلافی کے سوشل میڈیائی بیان اور کمال صدارتی چال کے سامان لیے ’اللہ دلوں کے حال بہتر جانتا ہے‘ کے اسلامی ٹچ کے ساتھ قانون بنا۔

Read more

’اپنے شوہر سے نس بندی کا کہا تو جواب ملا کہ تم کروا لو لیکن مجھے مت کہو‘ مرد اپنی نس بندی سے کتراتے کیوں ہیں؟

انڈیا کی حکومت کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی رپورٹ میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ نس بندی سے جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں کو دوسرے کے جسم میں داخل ہونے سے نہیں روکا جا سکتا۔ اس کے لیے کنڈوم کا استعمال ایک مؤثر ترین طریقہ ہے۔

Read more

رانی پور کی حویلی سے نوعمر بچیوں سمیت سات ’کنیزیں‘ بازیاب، ملزم پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر

صوبہ سندھ کے علاقے رانی پور میں کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں ایک مقامی عدالت نے پیر اسد شاہ کو مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے۔ جبکہ پولیس کے مطابق پیروں کی حویلی سے مزید تین خواتین اور چار نو عمر بچیوں کو بازیاب کیا گیا ہے۔

Read more

صدر عارف علوی کی ٹویٹ ’پریشر کُکر کی وہ سیٹی ہے جو موقع دیکھ کر کھولی گئی‘

مخالفین کی جانب سے مستعفی ہونے کے مطالبات کا سامنا کرنے والے صدرِ پاکستان عارف علوی نے آج اپنے سیکریٹری وقار احمد کو اس عہدے سے ہٹا کر ان کی خدمات واپس کر دی ہیں۔ مبصرین کی رائے میں یہ تنازع ملک میں جاری سیاسی بحران کی ایک نئی کڑی ہے۔

Read more

اترپردیش میں مسلمان میاں، بیوی کو ڈنڈوں اور سلاخوں سے پیٹ کر قتل کرنے کا معاملہ کیوں پیش آیا؟

معلوم ہوا ہے کہ دونوں خاندانوں کے درمیان کافی عرصے سے تنازع چل رہا تھا۔ مقتول جوڑے کا بیٹا شوکت ملزم کی لڑکی کے ساتھ فرار ہو گیا تھا۔ اس معاملے میں بھی ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور لڑکے کو چارج شیٹ کی بنیاد پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔’

Read more

کروڑوں کے گھر بیچنے والے پراپرٹی ایجنٹس: ’میں ارب پتی افراد کو گھر فروخت کرتا ہوں لیکن خود اپنے والدین کے گھر میں رہتا ہوں‘

کرش کے مطابق ’یہ عجیب سی بات ہے کہ آپ گھر تو فروخت کر رہے ہیں مگر پھر بھی اپنے لیے آپ ایک گھر بھی خرید نہیں سکتے۔ انھیں یہ امید ہے کہ انھیں جلد اپنی چھت نصیب ہو گی۔

Read more

سعودی سرحدی محافظوں کے ہاتھوں سینکڑوں تارکین وطن کا مبینہ قتل: گلی سڑی لاشیں، تازہ قبریں اور گولیوں کی بوچھاڑ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی ایک نئی رپورٹ میں سعودی عرب کے سرحدی محافظوں پر یمن کے ساتھ سرحد پر تارکین وطن کو بڑے پیمانے پر قتل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

Read more

اُڑنے والی الیکٹرک ٹیکسی کے سفر کا خواب اب حقیقت سے کتنا دور ہے؟

دنیا بھر میں کئی کمپنیاں ایسے جہاز تیار کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں جو سستے شہری ہوائی سفر کی ضمانت دی سکیں اور جن میں یہ صلاحیت ہو کہ وہ کسی بڑی شہر میں کسی بھی جگہ اتر سکیں۔

Read more

’مجھے ہر رات 10 مردوں کے ساتھ سونا پڑتا تھا‘: بہتر روزگار کا جھانسہ دے کر فروخت کی گئی لڑکی کی داستان

سلمیٰ کی یہ کہانی بنگلہ دیش سے شروع ہوتی ہے۔ انتہائی غربت میں رہنے والی سلمیٰ کو انڈیا میں رہنے والی ایک رشتہ دار، جن کو وہ خالہ کے نام سے پکارتی ہیں، نے جسم فروشی پر مجبور کر دیا۔

Read more

سپین کی خواتین فٹبال ٹیم کی کپتان جنھیں ورلڈکپ فائنل میں فتح کے بعد والد کی موت کی خبر دی گئی

کارمونا کو ان کے والد کی موت کی خبر ملنے کے بعد انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’میں جانتی ہوں کہ آج رات آپ مجھے دیکھ رہے تھے اور آپ کو مجھ پر فخر ہے۔ آپ کی روح پرسکون رہے ڈیڈ۔‘

Read more

خطرناک مجرموں کا ’آخری ٹھکانہ‘ سمجھی جانے والی ’سخت ترین‘ جیل اندر سے کیسی ہے؟

یہاں قیدیوں کو دھات کے تخت پر سلایا جاتا ہے جس پر کوئی کپڑا یا گدا نہیں ہوتا جبکہ پوری جیل میں ہوا کی آمد و رفت کے لیے کوئی کھڑکی ہے اور نہ کوئی پنکھا۔۔۔ دنیا کے خطرناک ترین قیدیوں کی جیل اندر سے کیسی ہے؟

Read more

آئین کی کتاب اور جوشیلے لونڈے

بدقسمتی سے جو نئی ریاست ایک مذہبی اقلیت کو مساوی حقوق دلانے کے لیے وجود میں آئی۔ وہ اپنی اکثریت کو بھی مطمئن نہ رکھ سکی۔۔۔ وسعت اللہ کا کالم

Read more

جڑانوالہ: ’ہمارا چرچ جلایا گیا، اب سڑکوں پر ہی عبادت کریں گے‘

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں بدھ کے روز مسیحی آبادی پر حملوں اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے بعد آج پہلا اتوار ہے جہاں مسیحی برادری کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگوں نے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں اور مختلف مقامات پر عبادت اور دعا کا اہتمام کیا ہے۔

Read more

جڑانوالہ: ’باجی ہر کوئی فوٹو بنوانے آتا ہے اور چلا جاتا ہے، ہمارے گھروں کا کیا ہو گا‘

عیسیٰ کالونی کے رہائشی پرویز اپنے گھر کی حالت دکھاتے ہوئے بولے کہ ’جن کے گھر جل گئے ہیں ان کی تو سب بات کر رہے ہیں لیکن جن کے گھروں میں لوٹ مار ہوئی، ان کے نقصان کے بارے میں کوئی بات ہی نہیں کر رہا۔‘

Read more

کیا صدر کے دستخط کے بغیر کوئی بل قانون بن سکتا ہے؟

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے مطابق انھوں نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹس ایکٹ میں ترامیم کے دونوں بلز پر دستخط نہیں کیے بلکہ انھیں واپس بھجوا دیا تھا۔ تاہم نگران حکومت کا کہنا ہے کہ صدر کی جانب سے تاخیر کے باعث یہ بل اب قانون بن چکے ہیں۔ یہاں یہ جاننا ضروری ہے کہ ایوانِ صدر میں ایک فائل آخر آگے کیسے بڑھتی ہے۔

Read more

’ایٹمی طاقت والی ریاست کی انا کو ٹھیس پہنچی‘ ایمان مزاری کی گرفتاری پر اظہارِ برہمی

اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں انسانی حقوق کی کارکن اور جبری گمشدگیوں کے کئی متاثرین کی وکیل ایمان مزاری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔

Read more

پنڈی بھٹیاں بس حادثہ: ’بھتیجی کی کال آئی حادثہ ہو گیا، جب وہاں پہنچا تو آگ ہی آگ تھی، ایک قیامت تھی‘

کراچی سے اسلام آباد جانے والی بس کو فیصل آباد موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں کم از کم19 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے ہیں۔

Read more

غدر 2: دس سال تک فلاپ فلموں کے بعد سنی دیول کی فلم نے نو دن میں 300 کروڑ کیسے کمائے؟

اب اس نے ایک اور بڑا ریکارڈ بنا لیا ہے۔ فلم کی کمائی کا ہندسہ سنیچر کو 300 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ سب سے کم وقت میں 300 کروڑ روپے کمانے والی فلم بن گئی ہے۔

Read more

ویتنام جنگ: ایک جنگجو پادری جو 17 سال تک جنگل میں بھٹکتا رہا اور دنیا اس سے بے خبر رہی

آج امریکہ کی ریاست شمالی کیرولائنا میں 75 سالہ پادری وائی ہن نائی اپنے چرچ کے آرامدہ ماحول میں انجیل کی تبلیغ کر رہے ہیں۔ لیکن ان کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ اپنی نوجوانی میں تقریباً دو دہائیوں تک جنگل میں بھٹکتے رہے۔

Read more

نیو یارک واریئرز: انڈیا اور پاکستان کے پنجابی جو امریکہ میں ایک کامیاب کاروبار اور ٹی 10 لیگ کی ٹیم کے مالک ہیں

ان انڈین اور پاکستانی مالکان کی دوستی اور کاروباری شراکت کی کہانی دو، چار سال نہیں بلکہ اس صدی کے آغاز سے شروع ہوتی ہے۔

Read more

انڈیا، پاکستان کے بٹوارے میں ڈکوٹا طیاروں نے کیا کردار ادا کیا؟

ہر صبح رائل انڈین ایئر فورس کے طیارے حکمتِ عملی کے تحت اپنے مشن کا آغاز کرتے اور پناہ گزینوں سے لدی ٹرینوں کو بلوائیوں کے ممکنہ حملوں سے بچانے کے لیے ریلوے پٹریوں پر اُوپر ریل کے ساتھ ساتھ پرواز کرتے۔

Read more

پھاڑ کے، چیر کے، کاٹ کے رکھ دیں گے

جڑانوالہ میں مسیحی برادری پر حملے سے دوبارہ سوچنے پر مجبور ہوا کہ ہمسائے کی بات کیا کریں۔ وہاں طاقت کے نشے میں دھت ہندو انتہا پسند، مسلمانوں کو پاکستان بھیجنا چاہتے ہیں اور ہم یہاں عبادت گاہوں میں گھس کر مسلمانوں کے لیے مقدس سمجھی جانے والی کتاب کو آگ لگا رہے ہیں: محمد حنیف کا کالم

Read more

برکس گروپ کیا ہے اور روسی صدر کو اس کے اجلاس میں شامل ہونے پر گرفتاری کا ڈر کیوں ہے؟

برکس اتحاد میں شامل رہنما 22 اگست کو جوہانسبرگ میں ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔ ’برکس گروپ آف نیشنز‘ میں برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں، جو اب اس مسئلے پر بھی غور کریں گے آیا نئے ممبران کو اس اتحاد کا حصہ بنایا جائے۔

Read more

کیا سعودی عرب جانے سے نیمار کا فٹبال کریئر ختم ہوجائے گا؟

اطلاعات کے مطابق انھیں الہلال فٹبال کلب میں کھیلنے کے لیے سالانہ 150 ملین یوروز ملیں گے۔ انھوں نے دو سال کا معاہدہ کیا ہے لہٰذا یہ پی ایس جی کے مقابلے چھ گنا بڑی رقم ہے۔ تو اب نیمار کا مستقبل کیا ہو گا؟

Read more

’دوزخ کا ہفتہ‘: انسانی جسم کتنی گرمی برداشت کر سکتا ہے؟

یورپ گرمی کی لہر میں پک چکا ہے۔ اٹلی میں اس لہر کو ’دوزخ کا ہفتہ‘ قرار دیا جا رہا ہے۔
چین اور امریکہ میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان ملکوں کے ہسپتالوں میں مریضوں کو گرمی سے بچانے کے لیے برف سے بھرے باڈی بیگز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ میں جون اب تک کا سب سے گرم مہینہ رہا۔

Read more

انڈیا کے معروف نغمہ نگار گلزار اور اداکارہ راکھی جن کی راہیں جدا ہوئیں مگر محبت برقرار رہی

انسان کسی بھی شعبے میں قابلیت، محنت اور لگن سے ایک خاص مقام حاصل کرتا ہے۔ لیکن اگر کوئی شخص مختلف شعبوں میں ہاتھ ڈالے اور ان سب میں خاص مقام حاصل کرے تو ایسا شاذ و نادر ہوتا ہے اور ایسے ہی ایک شخص انڈین سینیما کے نغمہ نگار اور فلم ساز گلزار ہیں۔

Read more

کار چوری کے نئے طریقے جن سے بغیر چابی کی گاڑیاں بھی محفوظ نہ رہ سکیں

موجودہ دور کی جدید گاڑیوں کو چلتے پھرتے کمپیوٹر کہنا غلط نہیں ہوگا۔ ان گاڑیوں میں 100 سے زیادہ کمپیوٹر اور سافٹ ویئر کوڈ کی لاکھوں لائنیں ہوسکتی ہیں۔ ان کمپیوٹروں کو ایک نیٹ ورک کے ذریعے جوڑا جاتا ہے۔ مگر اب یہ حیرانی کی بات نہیں کہ گاڑیوں کی چوری بھی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ہونے لگی ہے۔

Read more

تہاڑ جیل میں قید یاسین ملک کی اہلیہ کی نگراں حکومت میں شمولیت انڈیا کے لیے کوئی پیغام ہے؟

انڈیا کی تہاڑ جیل میں کئی برسوں سے قید کشمیری علیحدگی پسند رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ کو پاکستان کی نگراں حکومت میں وزیر اعظم کی خصوصی معاون برائے انسانی حقوق مقرر کیا گیا تواس اقدام کو جہاں پاکستان میں ایک اہم تقرری قرار دیا گیا وہیں انڈیا میں اسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Read more

لوسی لیٹبی: ایک سال میں سات نومولود بچوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والی ’سیریل کلر نرس‘ کون ہے؟

برطانیہ کی نرس لوسی لیٹبی کو بچوں کی سیریل کلر قرار دیتے ہوئے سات نومولود بچوں کے قتل اور چھ بچوں کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔

Read more

آرگیزم گیپ کیا ہے اور خواتین میں ہیجانِ شہوت کی شرح کم کیوں ہے؟

بہت سے مطالعات سے پتا چلتا ہے کہ خواتین میں مردوں کے مقابلے آرگیزم کی شرح کم ہوتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق زیادہ تر خواتین اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار جھوٹا آرگیزم ظاہر کرتی ہیں۔

Read more

کیا امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2024 کا صدارتی الیکشن لڑ سکیں گے؟

جعل سازی، قومی سلامتی سے متعلقہ دستاویزات غیر قانونی طور پر گھر پر رکھنے سمیت ڈونلڈ ٹرمپ کو متعدد مقدمات کا سامنا ہے جن میں ان کو سزا بھی ہو سکتی ہے تاہم اس کے باوجود ان کی مقبولیت میں کمی نہیں ہوئی اور امریکی قانون کے تحت سزا ہونے کے باوجود وہ الیکشن لڑنے کے اہل ہوں گے لیکن کیا ایسا ممکن ہو گا؟

Read more

گدی نشین کی حویلی پر کام کرنے والی کمسن ملازمہ کی ہلاکت: ’میں نے ویڈیو دیکھی ہے میری بیٹی تڑپ تڑپ کر ہلاک ہوئی‘

10 سالہ فاطمہ سندھ کے پیر گھرانے رانی پور کے گدی نشینوں کی حویلی میں کام کرتی تھی، دو روز قبل اس کی ہلاکت ہوئی تھی۔ فاطمہ کی والدہ شبانہ پھرڑو کے مطابق فاطمہ کی گردن، پسلیوں پر تشدد کے نشانات موجود تھے انھیں شبہ ہے کہ اس کا بازو بھی ٹوٹا ہوا تھا اس کے علاوہ پیٹھ پر بھی نشان ہیں۔

Read more

’مسلم ممالک کا رہنما‘ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار کیوں ہے؟

گذشتہ کچھ عرصے سے امریکہ کی ثالثی میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن گذشتہ ہفتے نائف السدیری کو فلسطین میں اپنا سفیر مقرر کر کے سعودی عرب نے واضح کر دیا ہے کہ وہ فی الحال وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے موڈ میں نہیں ہے۔

Read more

جڑانوالہ میں مسیحی برداری پر حملے: ’سوشل میڈیا پر اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلانے پر کارروائی نہیں ہوتی، پولیس بھی ڈرتی ہے‘

پنجاب پولیس نے فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں توہین مذہب کے دو مرکزی ملزمان کے ساتھ ساتھ مسیحی برداری کے گھروں اور عبادت گاہوں پر حملوں میں ملوث سو سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ مگر 16 اگست کے واقعات نے سوشل میڈیا پر اس مذہبی اقلیت کے خلاف نفرت انگیزی کے ایک طوفان کو جنم دیا ہے۔

Read more

جڑانوالہ میں بدھ کے روز چند گھنٹوں میں بات مسیحی املاک کے جلاؤ گھیراؤ تک کیسے پہنچی؟

جڑانوالہ کے علاقے سینیما چوک کے پہلو میں واقع عیسٰی نگری میں بدھ کے روز صبح سویرے ہی بیخ پڑ چکی تھی جب مسلمانوں کے محلے کی ایک گلی کے کونے سے چند اوراق ملے تھے، جس کے بعد وہاں لوگوں میں سخت غصہ تھا۔ لیکن بات چند ہی گھنٹوں جلاؤ گھیراؤ تک کیسے پہنچی؟

Read more

صحت کی حفاظت کے لیے 30 سال کی عمر کے بعد کون سے طبی ٹیسٹ کروانے ضروری ہیں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ 30 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد آپ کو اپنے جسم کا خیال رکھنا شروع کر دینا چاہیے۔ وہ کون سے ٹیسٹ ہیں جو آپ کو کچھ عرصے بعد ضروری کروانے چاہییں؟

Read more

امریکی وزیر خارجہ کے نگراں پاکستانی وزیراعظم کو دیے گئے تہنیتی پیغام پر عمران خان اور سائفر کا حوالہ کیسے آیا؟

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا ایکس (ٹوئٹر) پر پاکستان سے متعلق ایک پیغام اس پر قارئین کی جانب سے دیے گئے ’سیاق و سباق‘ کے بعد مزید توجہ حاصل کر رہا ہے۔

Read more

ڈومز ڈے گلیشیئر: دنیا کے خوفناک ترین مقامات میں سے ایک جسے گلوبل وارمنگ ’دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے‘

اس سے مجھے اپنے بچے کو ان چیزوں کو سکھانے میں بہت مدد ملے گی کہ آنے والے مشکل اور غیر معمولی حالات میں وہ کیسے زندگی گزار سکتا ہے۔ میرے خیال میں اسے دوسرے لوگوں کے ساتھ کام کرنے اور اُن کے ساتھ دوستی اور شراکت داری سکھانا اور بھی اہم ہے۔ لہذا، جتنا میں سمجھتی ہوں کہ اسے ایک اچھا انسان ہر قسم کے حالات میں بہتر زندگی گُزارنے والا ہو۔

Read more

’ٹوائلٹ مین‘: انڈیا کا ’ٹوائلٹ پرابلم‘ حل کرنے والے بندیشور پاٹھک جن سے امریکہ نے بھی مدد مانگی

انڈیا میں بیت الخلا کا انقلاب لانے والے بندیشور پاٹھک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے ہیں۔ انھوں نے سال 2014 میں سمارٹ سٹی سکیم پر بی بی سی سے خصوصی بات چیت میں کہا تھا کہ حکومت پہلے بیت الخلا بنائے اور پھر پیسہ ہو تو۔۔۔ سمارٹ سٹی۔ ان کی جدوجہد نے کس طرح انڈیا کو تبدیل کیا؟

Read more

چندریان 3: تاریخی خلائی مشن چاند سے قریب تر اور روس سے وہ ’سپیس ریس‘ جس پر سب کی نظریں ہیں

انڈیا کے چندریان-3 اور روس کے لونا-25 دونوں کا چاند کے اس حصے کی جانب جانے اور چاند کی سطح کا مشاہدہ کرنے کا سب سے بڑے، اہم ترین مقاصد اور اہداف میں سے ایک پانی کی موجودگی کا پتہ چلانا ہے، اور ان معلومات کے سامنے آنے کے بعد سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں چاند پر انسانوں کی آبادکاری کہ امکانات قوی ہو سکتے ہیں۔

Read more

یورپ جانے والے تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ، 60 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

پولیس نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس کشتی کو پہلی بار پیر کو سمندر میں دیکھا گیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی سمندر میں غرق ہو گئی تھی لیکن بعد میں واضح ہوا کہ یہ پانی میں بہتی ہوئی پائی گئی تھی۔

Read more

سنگاپور میں منی لانڈرنگ کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی، 735 ملین ڈالر کے اثاثے ضبط

سنگاپور پولیس نے منی لانڈرنگ کے خلاف اپنی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کے دواران تقریباً 735 ملین ڈالر کے اثاثے ضبط کیے ہیں۔ ان میں لگژری گھر، گاڑیاں اور گھڑیاں شامل ہیں۔

Read more

والدین سے تحویل میں لی گئی بچی جس نے جرمنی اور انڈیا کے درمیان سفارتی تنازع کو جنم دیا

یہ بچی اس وقت انڈیا اور جرمنی کے درمیان سفارتی نتازع کا سبب بنی ہوئی ہے۔ ستمبر 2021 میں جب یہ بچی صرف سات ماہ کی تھی تو حکام نے اسے اس کے والدین سے چھین لیا اور ان پر جنسی تشدد کا الزام لگایا۔

Read more