استنبول کی معروف استقلال سٹریٹ پر دھماکہ، متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات
ترکی کے شہر استنبول میں واقع استقلال سٹریٹ پر ایک دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 11 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یہ سڑک استبنول کے مشہور سیاحتی مقام تقسیم سکوائر کے قریب واقع ہے۔ دھماکے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
موصول ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی ایمبولینسیں اور پولیس کی گاڑیاں علاقے میں بھیجی گئی ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
استنبول کے گورنر علی یرلیکایا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق چار بج کر 20 منٹ پر استقلال سٹریٹ پر ہوا۔ انھوں نے لکھا کہ اس دھماکے میں لوگ ’ہلاک اور زخمی‘ ہوئے ہیں تاہم انھوں نے اس حوالے سے مزید تفصیل نہیں لکھی۔
https://twitter.com/bbcturkce/status/1591793373286993921?s=20&t=FfoOUEFfOyLapiV9yE_WYQ
(یہ ابتدائی خبر ہے جسے اپڈیٹ کیا جا رہا ہے)
- ایپل مصنوعات کی فروخت میں ریکارڈ کمی کے باوجود ٹم کک پرجوش کیوں؟ - 04/05/2024
- پریگابالین: اضطراب کا علاج کرنے والی سکون آور دوا کا غلط استعمال کیوں بڑھ رہا ہے اور یہ کیسے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟ - 04/05/2024
- عید پر سرکاری چھٹی، سپیکر پر اذان دینے کی اجازت: امریکہ کا وہ شہر جسے عرب شہری ’وطن سے دور وطن‘ مانتے ہیں - 04/05/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).