کیا جنوبی ایشیا مذہبی انتہا پسندی کے سامنے گھٹنے ٹیک چکا ہے؟

پاکستان میں جس طرح انتہا پسند گروہ من مانی اور خون ریزی کو اپنا حق سمجھتے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ بھارت میں جس طریق پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے پورے بھارتی معاشرے کا حلیہ بگاڑ دیا وہ سب کے سامنے ہے۔ لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جنوبی ایشیا میں مذہبی انتہا پسندی کسی خوفناک وائرس کی طرح نہ صرف پھیل رہی ہے بلکہ شدید سے شدید تر ہوتی جا رہی ہے۔ جب سے بنگلہ دیش میں

Read more

مودی صاحب کی گولی، محمود غزنوی کا گھوڑا اور ایٹمی قحط

مودی صاحب نے اپنی جنگی خدمات کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف شہروں میں ترنگا یاترا نکالنے کا اہتمام کیا۔ وہ جہاں گئے وہاں ان پر اتنے پھول نچھاور کیے گئے کہ کیا کسی دولہا کے حصہ میں آئے ہوں گے۔ اور حسب عادت مودی صاحب مختلف جلسوں میں فلمی قسم کے ڈائیلاگوں سے سننے والوں کا خون گرما رہے ہیں کبھی وہ حاضرین کو یہ خوش خبری سناتے ہیں کہ میرا دماغ تو ٹھنڈا ہے لیکن میری رگوں میں

Read more

ششی تھرور صاحب، کشمیر اور میری لائبریری

بھارت اور پاکستان کے درمیان جھڑپ ہوئی شکر ہے کہ سیز فائر ہو گیا۔ ہم سکرینوں سے چپکے ہوئے سنتے رہے کہ پاکستان تباہ ہو رہا ہے۔ کراچی اجڑ رہا ہے۔ نہ صرف کراچی بلکہ لاہور کی بندرگاہ بھی تباہ ہو گئی۔ راولپنڈی ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے۔ بھارتی سینا بین الاقوامی سرحد عبور کر کے داخل ہو گئی۔ (اس اعلان پر مسرت پر بھارتی صحافی تالیاں بجاتے اور ہوا میں بازو لہراتے نظر آتے تھے ) ۔ پھر

Read more

پاک بھارت تنازعہ اور ایک ناول کا منظر

  پہلگام کا افسوس ناک واقعہ ہوا۔ کئی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جیسا کہ توقع تھی اس کے بعد نہ صرف سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا گیا بلکہ بیانات کی جنگ کا آغاز بھی ہو گیا۔ مودی صاحب کی سرکار تو ایک طرف رہی بھارتی میڈیا نے جنگ کی آگ بھڑکانے کی بھرپور کوششیں شروع کر دیں۔ یوٹیوب پر کوئی پروگرام سن لو بس یہی راگ الاپا جا رہا ہے کہ حملہ کر دو ان

Read more

ایران امریکہ تنازعہ کا کاروبار

ٹرمپ صاحب کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد عالمی سیاست پر مسلسل چھوٹے اور بڑے پیمانے کے زلزلے آ رہے ہیں۔ کچھ روز قبل انہوں نے ایران کو دھمکی دی ہے اگر اس نے جوہری صلاحیتوں کو محدود کرنے کے معاہدے پر مذاکرات کا آغاز نہ کیا تو اسے امریکہ کی طرف سے حملوں کو سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سے مراد راکٹوں کے ذریعہ ایران کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا ہے۔ اس کے بعد ایران کی طرف

Read more

ٹرمپ صاحب کی ’میں‘ اور غزہ کا گالف کورس

چار سال کے وقفہ کے بعد ٹرمپ صاحب دوبارہ وائٹ ہاؤس واپس آ گئے۔ اور جیسا کہ توقع تھی ان کی واپسی کے ساتھ ہی امریکی اور عالمی سیاست میں اتھل پتھل شروع ہو گئی۔ پہلے تو کابینہ کے لئے ان کے نامزد حضرات اتنے متنازع تھے کہ ان کے ماضی اور ان کے کردار پر ہی بحث شروع ہو گئی۔ پھر صدر بنتے ہیں حسب توقع غیر ملکی درآمدات پر ٹیرف لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ اور از

Read more

علمائے دیوبند اور مسلم لیگ: ایک موازنہ اور پورا سچ

رسالہ ’الحق‘ دارالعلوم اکوڑہ خٹک کی طرف سے شائع کیا جاتا ہے۔ دسمبر 2015 کے شمارے میں ایک مضمون ’مولانا محمد قاسم نانوتوی کا سیاسی تفکر اور شیخ الہند‘ کے نام سے شائع ہوا۔ شیخ الہند کا لقب مدرسہ دیوبند کے عالم محمود حسن صاحب کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اور جیسا کہ سب کو علم ہے، پہلی جنگ عظیم کے دوران انہیں حجاز سے گرفتار کر کے مالٹا میں قید رکھا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں

Read more

کیا زندگی میں روح جسم سے علیحدہ ہو سکتی ہے؟

اس کالم کو شروع کرنے سے پہلے یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ اس کالم میں جو واقعات اور مشاہدات درج کیے جا رہے ہیں وہ سائنسی اصولوں کے مطابق ثابت شدہ نہیں ہیں۔ گو کئی دہائیوں سے کئی ڈاکٹر اور سائنسدان ایسے واقعات کو شائع کر رہے ہیں لیکن ایک طویل عرصہ سے ان دعووں کو نا قابل یقین قرار دے کر نظر انداز کیا گیا تھا۔ لیکن اگر یہ دعویٰ کیا جائے کہ ان کو حتمی طور پر

Read more

فضل الرحمٰن صاحب ان فتووں پر غور فرمائیں

آج کل مدارس کی رجسٹریشن کا بل بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ اسے پارلیمنٹ نے تو منظور کر لیا لیکن صدر پاکستان نے اسے اپنے تحفظات کے ساتھ مزید غور کرنے کے لئے واپس بھجوا دیا۔ اس پر خاص طور پر فضل الرحمٰن صاحب کی تلملاہٹ قابل توجہ ہے۔ کچھ دیر قبل ٹی وی پر یہ خبر چل رہی تھی کہ فضل الرحمٰن صاحب نے کہا ہے کہ علماء آپس میں بھائی بھائی ہیں اور انہیں تقسیم کرنے کی

Read more

لوگوں کو پڑھنے کی آزادی دو

اچھی بھلی دنیا چل رہی تھی۔ اگر کوئی کتاب لکھ دیتا تھا تو اسے ہاتھ سے نقل کرنے میں اگر سال نہیں تو کئی مہینے ضرور لگتے تھے۔ اگر کوئی کتاب لکھ بھی دے تو اسے کون نقل کرے؟ اور یہ نسخہ کتنے لوگ پڑھ لیں گے؟ کسی کسی امیر یا نواب کو توفیق ہوتی تھی کہ اپنی لائبریری بنائے۔ اور اس سے استفادہ کرنے کے لئے بھی سفارش درکار ہوتی تھی۔ اتنے پر سکون ماحول میں لگ بھگ 1450

Read more

علما سیکولر ازم کی حفاظت کے لئے جان لڑا دیں گے

جی ہاں! آپ نے درست پڑھا ہے۔ یہ نہ سمجھیں کہ آپ خواب دیکھ رہے ہیں۔ آج کل نہ صرف علماء سیکولر ازم کی حفاظت کے لئے کوشاں ہیں بلکہ یہ اعلانات بھی کر رہے ہیں کہ ہم سیکولر ازم کی حفاظت کے لئے جنگ شروع کریں گے اور اس راستے میں خون کا آخری قطرہ تک بہانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ اور جمعیت العلماء کے صدر اب جلسوں میں یہ اعلان کر رہے ہیں کہ میری سنو

Read more

جعلی مذہبی مقدمات اور ہنی ٹریپ: وزیراعظم کہاں ہیں؟

اگر میری طرح آپ کے بال سفید ہو چکے ہیں۔ منہ میں اکثر دانت ڈینٹسٹ کی عنایت ہیں۔ اور چہرے پر جھریوں میں اسی تیزی سے اضافہ ہو رہا جس طرح کوئی پارلیمنٹ عجلت میں آئینی ترامیم کر رہی ہو۔ کبھی دمہ کی وجہ سے سانس رکتا ہے اور اگر سینے کے دائیں جانب ٹیس اٹھے تو یہ وہم ہوتا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے والا ہے۔ اور یکایک حفیظ جالندھری مرحوم آپ کے پسندیدہ شاعر بن گئے۔ اس

Read more

فیض کے والد لندن کیوں گئے تھے؟

یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ فیض احمد فیض اردو زبان کے محبوب ترین شاعر ہیں۔ انہوں نے طعن و تشنیع کے خاردار جنگل میں راستہ نکال کر مقبولیت کی بلندیوں پر سفر جاری رکھا۔ نا مساعد حالات میں سے راستہ نکالنے کا ہنر انہوں نے اپنے والد سے ورثہ میں پایا تھا۔ ان کے والد سلطان محمد خان صاحب کا تعلق ضلع سیالکوٹ کے گاؤں کالا قادر کے ایک نہایت غریب گھرانے سے تھا۔ بچپن میں سکول جانے

Read more

می لارڈ! پھول ایک رنگ کے نہیں ہوتے

آج بحیثیت چیف جسٹس فائز عیسیٰ صاحب کا آخری دن ہے۔ کل نئے چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے۔ اور اس کے ساتھ پاکستان کی سپریم کورٹ کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ مکرمی سید مجاہد علی صاحب کا ایک عمدہ کالم ’ہم سب‘ پر شائع ہوا۔ اس کالم میں انہوں نے مکرم جسٹس فائز عیسیٰ صاحب کے دور کا جامع خلاصہ پیش فرمایا ہے۔ اس کالم میں انہوں نے تحریر فرمایا ہے : ’ سیاسی فیصلوں کی بنیاد پر

Read more

آئین کا غدار کون کون؟

خاکسار نے گزشتہ تحریر میں حامد میر صاحب کے ایک کالم پر تبصرے کا آغاز کیا تھا۔ حامد میر صاحب نے جن خیالات کا اظہار کیا تھا، بار بار میڈیا پر اس قسم کے خیالات سننے اور پڑھنے کو ملتے ہیں۔ اس لئے ان خیالات کا تفصیلی تجزیہ ضروری ہے۔ ان میں سے ایک نظریہ یہ ہے کہ آئین میں احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا ہے لیکن احمدی اپنے آپ کو غیر مسلم اقلیت تسلیم نہیں کرتے۔

Read more

حامد میر صاحب اور آئین میں درج بنیادی حقوق

چند روز قبل روزنامہ جنگ میں حامد میر صاحب کا ایک کالم ’سیرت فیسٹیول‘ کے نام سے شائع ہوا۔ اس کالم میں انہوں نے بہت سے موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے اور میری رائے میں اس کالم میں ان کے بعض تبصرے کچھ غیر واضح بھی ہیں۔ مگر ایک کالم میں ان سب پر تبصرہ کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس لئے اس کالم میں خاکسار حامد میر صاحب کے کالم کے صرف آخری جملوں پر کچھ گزارشات پیش کرے

Read more

ڈیڑھ فٹ کا مینارہ اور دیپالپور کی پولیس

چند روز قبل پاکستان ایک ادارے میں خاکسار ایک سیمینار میں شریک تھا۔ یہ سیمینار دوسری آئینی ترمیم کے پچاس سال مکمل ہونے پر منعقد کیا گیا تھا۔ اس ترمیم کے ذریعہ 1974 میں آئین اور قانون کی اغراض کے لئے احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے دس سال بعد جنرل ضیا صاحب نے ایک آرڈیننس کے ذریعہ احمدیوں پر مزید پابندیاں عائد کر دیں۔ خواہ مذہبی رواداری ہو یا اور کوئی پہلو ہو، ان پچاس

Read more

انسانوں کے دستوروں سے اینیمل فارم کے دستور تک

ایک مرتبہ لاہور میں ہیومن رائٹس کمیشن کے اجلاس میں مزدوروں کے ایک لیڈر کو تقریر کے لئے مدعو کیا گیا۔ ان صاحب کی تقریر نہایت عمدہ اور متوازن تھی۔ انہوں نے دیگر مسائل کے علاوہ اس مسئلہ کا بھی ذکر کیا کہ گو آئین میں تنظیم سازی کے حق کی ضمانت دی گئی ہے لیکن جب بھی مزدوروں کی کوئی یونین بنانے کی کوشش کی جاتی ہے تو کوئی نہ کوئی بہانہ کر کے اس عمل کو روکنے کی

Read more

پاکستان میں امارت اسلامی کا منصوبہ شائع ہو گیا

تین ہفتہ قبل اخبارات میں خبر شائع ہوئی کہ جمعیت علماء اسلام نے پشاور میں گرینڈ جرگہ کا اہتمام کیا۔ یہ حقیقت قابل توجہ ہے کہ جو جماعت عام انتخابات میں بدترین شکست سے دوچار ہوئی اور عوام نے جس جماعت کے اراکین کو منتخب کر کے پارلیمنٹ میں نہیں بھجوایا، وہ جرگہ بلکہ گرینڈ جرگہ منعقد کر کے ملک کی قسمت کے فیصلے کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ خیر یہ نہایت گرینڈ جرگہ تو منعقد ہوا لیکن اس

Read more

کیا عدالتوں سے رجوع صرف احمدیوں کا فرض ہے؟

خاکسار نے گزشتہ کالم میں مکرمی مجیب الرحمن شامی صاحب کے تین پروگراموں کا ذکر کیا تھا جن میں احمدیوں کی شکایات اور ان کے خلاف علماء کی شکایات کا ذکر کیا گیا تھا۔ اس دوران محترمی شامی صاحب اور ان علماء کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جو کہ اس وقت احمدیوں کے خلاف سرگرم ہیں۔ شامی صاحب نے ایک بہت عمدہ بات فرمائی کہ استدلال اور دلائل کے ساتھ مکالمہ کرنا چاہیے۔ اسی ارشاد کے مطابق خاکسار اس موضوع

Read more

مکرمی مجیب الرحمن شامی صاحب کی خدمت میں ایک سوال

کچھ روز قبل سینئر صحافی مکرم مجیب الرحمن شامی صاحب کا ایک پروگرام ’دنیا نیوز‘ پر نشر ہوا۔ اس میں انہوں نے فرمایا ’ایک اقلیت تو ایسی ہے کہ ہم اس کا نام بھی نہیں لے سکتے۔ وہ اپنے آپ کو احمدی کہتے ہیں ہم انہیں قادیانی کہتے ہیں۔ ان کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے۔ آپ کو قربانی نہیں کرنے دیں گے۔ آپ کو نماز نہیں پڑھنے دیں گے۔ آپ بکرے جو ہیں ہم اٹھا کر لے جائیں گے۔

Read more

سر بکر و بز سلامت کہ تو خنجر آزمائی

میرے خیال میں اگر اب صوبہ پنجاب کے بکروں میں ریفرنڈم کرایا جائے کہ پنجاب کا حکمران کسے ہونا چاہیے تو یقینی طور پر ان کی یہی رائے سامنے آئے گی کہ پنجاب کا انتظام مکمل طور پر پنجاب پولیس کے حوالے کر دینا چاہیے۔ کیونکہ اس عید پر پنجاب پولیس نے بکروں کی حفاظت کے لئے اتنی جانفشانی سے کام کیا ہے کہ انسان بکروں پر رشک کرنے لگے ہیں۔ اس بکرا بچائو مہم کی پشت پر تحریک لبیک

Read more

فلسطین : کیا ہرزل کی شکاری پارٹی شروع ہے؟

غزہ میں خون ریزی جاری ہے. ہسپتالوں کے قریب اجتماعی قبریں دریافت ہو رہی ہیں. ایک اطلاع کے مطابق دو ہسپتالوں میں دو ایسی اجتماعی قبروں سے 392 لاشیں دریافت ہوئی ہیں. ان میں بچوں عورتوں اور معمر افراد کی لاشیں بھی شامل ہیں. مرنے والے کتنے بے بس تھے اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ کچھ لاشیں ایسی حالت میں دریافت ہوئی ہیں کہ ان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے. بعض لاشوں کے متعلق یہ

Read more

آئین: اداروں میں تصادم سے لونڈیوں کی اجازت تک

خاکسار نے گزشتہ دو کالموں میں ملی مجلس شرعی کے کچھ مطالبات پر تبصرہ کیا تھا۔ اگر ان مطالبات کا دائرہ صرف کسی ایک مذہبی گروہ تک محدود ہوتا تو اس کے مختلف پہلوؤں پر تبصروں کی ضرورت نہ ہوتی لیکن اس آڑ میں وہ بیج بوئے گئے ہیں جن کی نشو نما کا نتیجہ صرف پاکستان میں اداروں میں مزید تصادم اور رہے سہے بنیادی حقوق کی پامالی کے نتیجہ میں ہی نکل سکتا ہے۔ اور چونکہ اب ان

Read more

چیف جسٹس صاحب کے نام ایک خط پر تبصرہ

خاکسار نے گزشتہ کالم میں ’ملی مجلس شرعی‘ نامی ایک تنظیم کے کچھ مطالبات پر تبصرہ کیا تھا۔ اس تنظیم نے احمدیوں کے خلاف مطالبات کی ایک طویل فہرست پیش کی ہے۔ اس عاجز نے عرض کی تھی کہ خاکسار اس کالم میں صرف ایک مطالبہ پر تبصرہ پیش کرے گا اور باقی مطالبات کا جائزہ آئندہ کسی کالم میں لیا جائے گا۔ لیکن پیشتر اس کے کہ خاکسار اگلا کالم لکھنا شروع کرتا، چیف جسٹس صاحب کے نام ایک

Read more

ٹوپی کیسی پہنوں؟ داڑھی کیسی رکھوں؟

حال ہی میں علماء کی ایک تنظیم ملی مجلس شرعی کا لاہور میں اجلاس ہوا اور اس میں جماعت اسلامی کے فرید پراچہ صاحب سمیت بہت سے مختلف گروہوں سے تعلق رکھنے والے علماء نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں جو سوچ و بچار کی گئی اس کا زیادہ تر نشانہ احمدی تھے۔ اس اجلاس کے آخر میں جو قرارداد منظور کی گئی اس کا لب لباب یہ تھا کہ فوری طور پر پاکستان کے آئین اور قوانین میں کچھ

Read more

بیماری پرانی ہے یا وجاہت صاحب کا چورن؟

آج سے چند روز قبل "ہم سب” پر محترمی وجاہت مسعود صاحب کا ایک کالم ’مولانا مودودی نے قیام پاکستان کے بعد بھی قائد اعظم کی مخالفت کی‘ شائع ہوا۔ اس کالم کی خوبصورتی یہ تھی کہ کسی لمبی چوڑی تمہید یا تشریح کے بغیر محض ٹھوس حوالوں سے یہ ثابت کیا گیا تھا کہ ابوالاعلیٰ مودودی صاحب محض پاکستان بننے سے قبل ہی نہیں بعد میں بھی قائد اعظم کی مخالفت کرتے رہے تھے۔ ہر کسی کی طرح مودودی

Read more

یوم پاکستان، ڈینگ ژیاؤ پنگ اور چین کی نیشنل سائنس کانفرنس

آج 23 مارچ ہے۔ ہم قرارداد لاہور کی یاد میں یوم پاکستان منا رہے ہیں۔ ہمارا خون گرمانے کے لئے ہمیں ٹی وی پر فوجی پریڈ دکھائی جا رہی ہے۔ فخر سے پاکستان کے بنے ہوئے ٹینک اور میزائل دکھائے جا رہے ہیں۔ پریڈ میں پاکستان کا بنا ہوا ٹینک ’حیدر‘ دکھایا گیا۔ اور ہمیں یہ خوش خبری سنائی گئی کہ اس ٹینک کا شمار دنیا کے جدید ترین ٹینکوں میں کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد پاکستان کا بنا

Read more

فربہ مزاج لوگ درکار ہیں جو سوچتے نہ ہوں

بہت سے مصنف دنیا کے منظر پر نمودار ہوئے اور مدھم ہو کر بجھ گئے اور اب انہیں کوئی جانتا بھی نہیں۔ شیکسپیئر آج بھی زندہ ہے اس کے لکھے ہوئے ڈرامے اور ان میں درج مکالمے آج بھی انسانوں کے ذہن کو اسی طرح جھنجوڑ رہے ہیں جس طرح شیکسپیئر کے زمانے میں جھنجوڑ رہے تھے۔ ایسا کیوں ہے؟ اس لیے کہ آج بھی انسان کی فطرت اسی طرح خود پسند ہے جس طرح شیکسپئر کے زمانے میں تھی

Read more

کیا ہم شودر ہیں؟

آج کل چیف جسٹس صاحب ضمانت کے ایک فیصلہ کی وجہ سے مذہبی طبقہ کے زیر عتاب ہیں۔ ابھی اس فیصلہ پر ریویو کی سماعت ہو رہی ہے اور چیف جسٹس صاحب نے اس فیصلہ کے قانونی اور شرعی پہلوؤں کے بارے میں اسلامی نظریاتی کونسل اور نو دیگر مذہبی اداروں سے رائے طلب کی ہے۔ لیکن اس کے با وجود بعض طبقوں کی طرف سے چیف جسٹس صاحب پر اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ فیصلہ اعتراضات کی زد

Read more

بھٹو صاحب کا مقدمہ: صدارتی ریفرنس میں کیا سقم تھا؟

سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو صاحب کی سزائے موت کے بارے میں صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی اور کل سپریم کورٹ نے اپنی مختصر رائے جاری کی۔ اور اسے چیف جسٹس جناب فائز عیسیٰ صاحب نے خود عدالت عظمیٰ میں پڑھ کر سنایا۔ اس کے مطابق اس وقت جس طرز پر لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اس مقدمہ کی سماعت کی گئی اس سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے۔ اور جس طرز پر اس مقدمہ کی

Read more

مولانا عبید اللہ سندھی سے مولانا فضل الرحمن تک

ملک میں انتخابات ہوئے اور دوسری جماعتوں کی طرح مذہبی سیاسی جماعتوں نے بھی بہت بلند دعووں کے ساتھ ان میں حصہ لیا۔ ان جماعتوں کے لئے نتائج بہت مایوس کن ثابت ہوئے۔ تحریک لبیک اور جماعت اسلامی کا تو مکمل طور پر صفایا ہو گیا۔ بلوچستان میں جمیعت العلماء اسلام نے معقول تعداد نشستیں حاصل کیں۔ لیکن انتخابات کے بعد فضل الرحمن صاحب کے بیان نے سب کو حیران کر دیا۔ اب تک صرف مشرف دور میں ہونے والے

Read more

جمہوریت غلاموں کے لئے نہیں ہوتی

انتخابات ہوئے اور اب کچھ ہی دیر میں نتائج مکمل ہو جائیں گے۔ پہلے تیزی سے نتائج آ رہے تھے اور آزاد امیدوار (یعنی وہ امیدوار جنہیں زبردستی آزاد امید وار بنایا گیا تھا۔ ) حاوی نظر آ رہے تھے۔ جوں جوں رات کی تاریکی بڑھنی شروع ہوئی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سب حیران پریشان کہ کیا ہو رہا ہے؟ نتائج کے فارم سلیمانی ٹوپی اوڑھ کر کہاں چلے گئے۔ پھر پتہ چلا کہ فرض شناسی کے

Read more

بلوچستان کے حقوق اور بجلی کے بل

حال ہی میں پاکستان اور ایران کے درمیان جو تنازع پیدا ہوا، اس سے ہم سب واقف ہیں۔ چونکہ یہ حملے بلوچستان کے علاقہ میں ہوئے تھے، اس لئے ان کے بعد ایک نئے انداز میں عالمی میڈیا کی توجہ بلوچستان پر مرکوز ہوئی۔ اس سلسلہ میں الجزیرہ چینل کے پروگرام انسائڈ سٹوری میں پاکستان کے نامور مصنف احمد رشید صاحب اور سابق سفارتکار ملیحہ لودھی صاحبہ کو بھی مدعو کیا گیا اور ایران کی طرف سے تہران یونیورسٹی کے

Read more

ایٹم بم چلا دو۔ پھر کیا ہو گا؟

غزہ میں خون ریزی جاری ہے۔ روزانہ انسانی المیوں کی نئی کہانیاں منظر عام پر آ رہی ہیں۔ اس تنازع نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے اور کئی ایسے پہلو سامنے آئے ہیں جو کہ پہلے ابہام کی دھند میں پوشیدہ تھے۔ اس کالم میں ان میں سے صرف ایک پہلو یعنی ایٹمی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال پر تبصرہ کیا جائے گا۔ جب یہ جنگ شروع ہوئی تو اسرائیلی کابینہ کے ایک رکن امیچے الیاہو (Amichay Eliyahu) نے یہ

Read more

اسرائیل کا قیام: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی تقریر

پاکستان کے قیام کے فوری بعد 1947 میں اقوام متحدہ میں فلسطین کی تقسیم اور اسرائیل کے قیام کا مسئلہ پیش ہوا۔ اس وقت قائد اعظم نے چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کو اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کے طور پر بھجوایا۔ ابھی انہیں پاکستان کا وزیر خارجہ مقرر نہیں کیا گیا تھا۔ اس وقت نہ صرف امریکہ اور مغربی طاقتیں بلکہ سوویت یونین بھی اسرائیل کے قیام کی حمایت کر رہا تھا۔ جب یہ صاف نظر آنے لگا کہ

Read more

محترم وزیر اعظم! بہت دیر کی مہرباں…

ملک میں دہشت گردی بڑھتی جا رہی ہے۔ ایک منظم انداز میں دہشت گرد پاک فوج اور پولیس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ چند روز گزرتے ہیں کہ پھر کچھ جوانوں کی شہادت کی خبر پڑھنے کا عذاب جھیلنا پڑتا ہے۔ جب گھر میں آگ لگی ہو تو کیا کوئی غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگائے گا؟ کیا ملک کے اقتصادی حالات سنبھل پائیں گے؟ پڑھنے والے اس کا فیصلہ خود کر سکتے ہیں۔ چار ستمبر کو نگران

Read more

دہشت گردی: منی سوٹا (امریکا) سے بلوچستان تک

چند روز قبل امریکہ کی ایک عدالت نے ایک پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود کو اٹھارہ سال کی قید کی سزا سنائی۔ یہ شخص راچسٹر (منی سوٹا) میں میڈیکل ریسرچ کے کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کر رہا تھا اور عرصہ پانچ سال سے امریکہ میں ہی مقیم تھا۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے ایک بیرونی دہشت گرد تنظیم کو معلومات مہیا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ڈاکٹر محمد مسعود نے امریکہ میں قیام کے دوران ہی اسلامک سٹیٹ

Read more

لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ اور اسلامی طرز کے مینارے

کم و بیش دو سال سے تحریک لبیک کی طرف سے یہ مہم چلائی جا رہی ہے کہ احمدیوں کی عبادت گاہوں کے مینار منہدم کیے جائیں۔ بہت مرتبہ خود اس تنظیم کی طرف سے حملے کر کے کئی مینار منہدم کیے گئے۔ اور کئی مقامات پر خود پولیس نے دھاوا بول کر مینارے توڑے۔ اس سال جنوری سے اب تک کراچی سے لے کر پنجاب کے مختلف شہروں میں بیس کے قریب ایسے واقعات ہو چکے ہیں۔ شورش کرنے

Read more

سلیم صافی صاحب کا پروگرام: کیا مظلوم گونگے ہیں؟

جڑانوالہ کا سانحہ ہوا اور بیس سے زیادہ گرجا گھر جلا دیے گئے تو گویا پاکستان میں سب کی آنکھوں سے پردے اٹھ گئے۔ جس کو دیکھو وہ مذہبی آہنگی کو فروغ دینے کے لئے کوشاں نظر آ رہا ہے۔ جس کو سنو وہ اس سانحہ پر اپنے دلی دکھ کا اظہار اس طریق پر کر رہا ہے کہ واقعی رونا آتا ہے۔ اور تو اور وہ میڈیا بھی جو کہ مین سٹریم میڈیا کہلاتا ہے اور جسے اس مسئلہ

Read more

مینارے گرائے اور چرچ جلائے گئے: باقی پاکستان ہوشیار باش

آج ایک بار پھر پاکستان کے شہریوں کا ایک طبقہ جوش اور غیرت سے بپھرا ہوا ہے۔ جڑانوالہ کی سڑکوں میں متعدد مقامات پر ہجوم کی آنکھوں سے خون ٹپک رہا ہے۔ گرجا گھروں سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ مسیحی شہریوں کے گھروں کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹا جا رہا ہے۔ رائٹرز کی خبر کے مطابق جڑانوالہ کے دو مسیحی شہریوں پر قرآن مجید کی توہین کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس کا پس منظر یہ ہے کہ یہ

Read more

مذہب ، ختنہ اور کرسٹوفر ہچنز

جب ہم کسی شخص یا کسی گروہ یا کسی نظریہ سے محبت کرتے ہیں تو اس سے وابستہ ہر چیز کی محبت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اور جب ہم کسی کو نا پسند کرنے لگتے ہیں تو بسا اوقات اس سے وابستہ ہر چیز کو نا پسند کرنے لگتے ہیں۔ تمام عمر انسان کی نفسیات اس سے کھیلتی رہتی ہے۔ ہم یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ ہمارے گروہ سے وابستہ ہر چیز اچھی ہے اور جس گروہ پر ہم

Read more

ندیم پراچہ صاحب کا کالم: اخبارات کا کردار

چھ اگست 2023 کو روزنامہ ڈان میں مکرمی ندم پراچہ صاحب کا ایک کالم ’Constitution and their Discontent‘ شائع ہوا۔ اس میں 1974 میں ہونے والی دوسری آئینی ترمیم کے مضمرات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دوسری آئینی ترمیم میں احمدیوں کو آئین اور قانون کی اغراض کے لئے غیر مسلم قرار دیا گیا تھا اور اس کے بعد 1984 میں جنرل ضیاء الحق صاحب نے ایک آرڈیننس کے ذریعہ احمدیوں پر مزید پابندیاں عائد کر دیں۔

Read more

کیا سائنسدان مذہب سے بیزار ہو رہے ہیں؟

کیا سائنس اور مذہب ایک دوسرے سے متصادم ہیں؟ اس سوال کو سنتے ہی دماغ میں گلیلیو کی تصویر آجاتی ہے۔ ایک طرف تنہا اور بے بس سائنسدان اور دوسری طرف چرچ کے عمائدین جنہوں نے زبردستی اس سے یہ اقرار کروا کر ہی دم لیا کہ سورج زمین کے گرد گھوم رہا ہے۔ ایک گروہ کا خیال ہے کہ ایک وقت تھا جب دنیا کے ذہنوں پر مذہب کی اجارہ داری تھی۔ پھر سائنس کی ترقی کے ساتھ انسانوں

Read more

کس نے زیادہ خون بہایا؟ مذہب یا دہریت

پاکستان مذہبی دہشت گردی کے ہاتھوں ایک قیامت سے گزرا ہے۔ ہزاروں پاکستانیوں کی شہادت ایسا واقعہ نہیں جسے ہم فراموش کر سکیں۔ اور جیسا کہ خاکسار نے گزشتہ کالم میں عرض کی تھی کہ ایک مرتبہ پھر یہ المیہ زور پکڑ رہا ہے۔ ہمارے مشرق میں افغانستان ہے اور وہاں کچھ دہائیوں سے طالبان کے نام نہاد جہاد نے تباہی پھیلائی ہوئی ہے۔ قتل و غارت اور المیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے جس نے اس

Read more

طالبان کا جہاد ڈالروں کی بہار سے چلتا ہے

بیس جولائی 2023 کو پشاور کے علاقہ میں دو حملوں میں چار پولیس اہلکاروں کی شہادت ہو گئی۔ حسب سابق یہ حملے پاکستانی طالبان کی طرف سے کیے گئے۔ 12 جولائی کو بلوچستان میں طالبان کے حملوں کے نتیجہ میں بارہ فوجی جوانوں کی المناک شہادت ہوئی تھی۔ جب سے افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہوئی ہے، پاکستان میں دہشت گردی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستانی طالبان خاص طور پر پولیس اور پاک فوج کو نشانہ

Read more

کتاب کا خوف: ہٹلر سے قرآن سوزی تک

بدھ کے روز اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں مذہبی منافرت کی ترغیب دینے اور اس کے اظہار کی مذمت کے علاوہ حال ہی میں سویڈن میں ہونے والے واقعہ کی بھی مذمت کی گئی جس میں عراق سے نقل مکانی کرنے والے دو باشندوں نے ایک مسجد کے سامنے قرآن کریم کے نسخہ کی بے حرمتی کی اور اسے جلایا۔ اس قرارداد میں ان افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی

Read more

فضل الرحمن صاحب کی عظمت سے جسم کے پہاڑوں اور غاروں تک

اس وقت رسالہ ’ختم نبوت‘ 23 جون  تا 7 جولائی 2023 کا اداریہ میرے سامنے ہے۔ اس تحریر کے اوپر لکھنے والے کا نام ’حضرت مولانا اللہ وسایا مد ظلہ‘ درج ہے۔ اور عنوان ہے ’مولانا کی استقامت کو سلام‘ ۔ اس اداریہ میں عمران خان صاحب اور انہیں اقتدار کی سیڑھی پر چڑھانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں پاکستان میں صرف تین اشخاص تھے جو کہ بروقت پہچان گئے تھے کہ عمران خان

Read more

ایک مسیحی شہری پر مقدمہ: کیا نتیجہ برآمد ہو گا؟

کوئی بھی موقع ہو پاکستان میں مذہبی اختلافات  کی وجہ سے کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا ہوتا رہتا ہے۔اور سابقہ عید بھی اس سے مستثنیٰ نہیں تھی۔ 30جون کو چک 49 شمالی سرگودھا کے ایک رہائشی ہارون شہزاد صاحب کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی۔ یہ صاحب مذہب کے اعتبار سے مسیحی ہیں۔ اور شکایت کنندہ نے یہ ایف آئی درج کرائی ہے کہ ہارون شہزاد نے اپنی فیس بک پر یہ عبارت شیئر کی ہے۔ ”جو

Read more

قرآن مجید کی تعریف کرنے پر زندہ جلا دیا

سویڈن میں عید الاضحیٰ کے موقع پر قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کا واقعہ عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہ واقعہ اپنی ذات میں تو قابل مذمت ہے لیکن جس انداز میں یہ فعل سرانجام دیا گیا وہ اتنا گرا ہوا ہے کہ صرف مسلمانوں کو نہیں بلکہ ہر شریف انسان کو اس سے گھن آتی ہے۔ ہم یہ تو تسلیم کر سکتے ہیں کہ سویڈن کی اکثریت اس فعل کو ناپسند کرتی ہے لیکن یہ ایک

Read more

پاکستانی سیاستدان گاندھی جی سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

اس دنیا کی ہر چیز سے وہی کام لیا جا سکتا ہے جس کے لئے وہ بنی ہے۔ مثال کے طور پر گائے سے دودھ حاصل کیا جاتا ہے۔ اگر کسی گائے کو خوب چارہ ڈالا جائے اور اس کی صحت کا خیال رکھا جائے تا کہ اسے تیز رفتاری سے سفر کرنے کے لئے استعمال کیا جائے تو ظاہر ہے کہ یہ ایک لاحاصل کوشش ہو گی۔ اگر کوئی مرغیاں پالے اور آخر میں یہ حساب کرنے بیٹھ جائے

Read more

کیا پاکستان میں آڈیو لیکس کے لئے اسرائیلی ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے؟

گزشتہ سال اکتوبر میں خاکسار کا ایک کالم بعنوان ’آڈیو لیکس: کیا یہ سلسلہ پاکستان کو تباہی کی طرف لے جائے گا‘ شائع ہوا تھا۔ اس وقت آڈیو لیکس کا سلسلہ بہت محدود پیمانے پر شروع ہوا تھا۔ اب تک یہ سلسلہ بدستور روز بروز ترقی کر رہا ہے۔ اگر کسی جج کی کوئی گفتگو نہیں مل سکتی تو ان کی ساس صاحبہ یا صاحبزادے کی آڈیو نشر کر کے تماشا لگایا جاتا ہے۔ اسی طرح عمران خان صاحب اور

Read more

ہٹلر، مسولینی، سٹالن اور جماعت اسلامی کا منشور

یہ کہنا تو مشکل ہے کہ انتخابات کب ہوتے ہیں لیکن سیاسی ہیجان نے ابھی سے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ہر سیاسی گروہ اپنا بیانیہ لے کر پاکستان کے عوام کے سامنے پیش ہو رہا ہے۔ کسی پارٹی کے پاس بیرونی سازش کا بیانیہ اور اپنے لیڈر کی گرفتاری کا سیاسی اثاثہ موجود ہے اور کوئی اقتصادی ترقی کے وعدوں سے قوم کا جی بہلا رہا ہے۔ اور حسب سابق مذہبی سیاسی جماعتیں پاکستان میں

Read more

طالبان، عمران خان، سیکیورٹی ادارے اور اتفاقات کا سلسلہ

کس کا قصور ہے اور کس کا نہیں؟ یہ بحث چھوڑ دیں۔ لیکن ایک المیہ واضح ہے اور وہ یہ کہ اس وقت ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت اور ملکی فوج ایک دوسرے سے ٹکرا چکے ہیں۔ اور یہ تصادم صرف زبانی کلامی الزامات تک محدود نہیں ہے۔ ایک سال سے یہ بحث تو چل رہی تھی کہ کون نیوٹرل ہے؟ کس نے غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل کر عمران خان صاحب کو رخصت کروایا۔ اس وقت یہ واضح

Read more

حامد حمید صاحب! آئین کی دھجیاں اڑانے پر شکریہ

ویسے تو ہم روز کئی مرتبہ ’شکریہ‘ کا لفظ بولتے ہیں۔ کبھی راستہ دینے پر شکریہ کہتے ہیں۔ اگر کوئی تحفہ دے تو اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اگر کوئی ہماری تعریف بھی کرے تو ہم اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ لیکن اگر کوئی شخص کسی پر ظلم کرے اور اس کے حقوق سلب کرنے کی کوشش کرے اور کوئی صاحب جا کر اس کا شکریہ ادا کریں تو آپ یہی کہیں گے کہ کمال بے حسی اور

Read more

آئین بلوچستان کے حقوق کی حفاظت کیوں نہیں کر سکا؟

پاکستان میں اکثر اس قسم کی جذباتی تقریریں سننے کو ملتی ہیں کہ ہم اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لئے جان کی بازی لگا دیں گے۔ مقررین یہ نکتہ فراموش کر دیتے ہیں کسی ہتھیار کے حصول کا سب سے بڑا مقصد یہی ہوتا ہے کہ وہ اس ملک کے لوگوں کی حفاظت کرے۔ اگر کسی بھی ہتھیار کی حفاظت کے لئے پوری قوم کو جان ہتھیلی پر رکھ کر زندگی گزارنے پڑے تو اس کا کیا فائدہ؟ اسی

Read more

کراچی کے ذہین وکلاء اور سید باراک اوباما

ستائیس اپریل 2023 کو کراچی میں سپریم کورٹ کے ایک احمدی وکیل علی احمد طارق صاحب کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ گرفتاری زیر دفعہ 298 Bدرج ہونے والی ایف آئی آر کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ جبکہ اسی تھانہ سٹی کورٹ کراچی میں 21 نومبر 2022 کو علی احمد طارق صاحب کے خلاف اسی نوعیت کے الزام کے تحت زیر دفعہ 298 B/C کے تحت ایف آئی آر درج کی جا چکی تھی۔ حالیہ ایف آئی آر میں

Read more

کیا اس طرز پر پاکستان کا نظام چل سکتا ہے؟

آئین کو پچاس سال ہو گئے۔ ایک بار پھر ہماری سیاست کی کشتی ڈول رہی ہے۔ ہر ادارہ ایک دوسرے سے دست و گریبان۔ مزید یہ کہ ہر ادارہ اندرونی اختلافات کا شکار۔ سیاسی گروہ ایک دوسرے کے خلاف صف آرا۔ باہمی دشنام طرازی عروج پر۔ آخری خبریں آنے تک تمام گروہ سپریم کورٹ میں پیش ہو کر یہ گتھی سلجھانے کی کوشش کرتے رہے۔ اور اس کے بعد کئی لیڈر سپریم کورٹ کے خلاف پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں۔

Read more

جسٹس فائز عیسیٰ کا فیصلہ غائب

اس وقت پورے ملک کے ساتھ سپریم کورٹ بھی تنازعات کی لپیٹ میں ہے۔ فی الحال یہ نہیں کہا جا سکتا کہ سپریم کورٹ پر سیاسی کارکنوں کا ہجوم بدتمیزی حملہ آور ہے۔ اس مرتبہ معزز چیف جسٹس آف پاکستان کو سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان کی طرف سے ہی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ پہلے عزت مآب جسٹس منصور علی شاہ صاحب اور جسٹس مندوخیل صاحب کا ایک نوٹ سامنے آیا۔ اس کے بعد جسٹس اطہر من اللہ

Read more

موجودہ سیاسی بحران : کیا ایمرجنسی لگنے والی ہے؟

ابھی سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آیا تھا کہ کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری صاحب نے ایک تقریر میں انتباہ کہ اگر چیف جسٹس صاحب نے از خود نوٹس کا فیصلہ سناتے ہوئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا تو مجھے خدشہ ہے کہ ایسا آئینی بحران پیدا ہو گا جس کا نتیجہ ایمرجنسی یا مارشل لاء کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ اسی طرح وزیر داخلہ نے بھی ایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ آئین میں ایمرجنسی

Read more

انکل سام کا اسلحہ اور خون ہمارا

کل دہشت گردوں نے لکی مروت کے ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کر دیا۔ ڈی ایس پی اقبال ممند صاحب اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس سٹیشن میں محصور پولیس اہلکاروں کی مدد کے لئے روانہ ہوئے۔ ابھی وہ محصور سٹیشن سے تین کلومیٹر کے فاصلہ پر تھے کہ راستہ میں ان کی گاڑی کو ایک ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعہ اڑا دیا گیا اور ڈی ایس پی صاحب سمیت چار پولیس اہلکاروں کی شہادت ہو گئی۔ جب سے افغانستان پر

Read more

معزز وزرا ہمسائے کے مالی سے بات کر لیں

آج کل ایک بار پھر ملک شدید بحران سے گذر رہا ہے۔ بالکل اسی طرز پر جیسے 1971میں گذر رہا تھا۔ 1971 میں ریاست کا کوئی بھی ستون اور کوئی بھی سیاسی جماعت بیدار مغزی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور نتیجہ یہ نکلا کہ ملک دو لخت ہو گیا ۔ اس وقت فوج ملک پر حکمران تھی ۔ حکمرانی تو کیا کرنی تھی ملک کی سرحدوں کا دفاع بھی نہ کیا گیا۔ آج عدلیہ ایک سیاسی جماعت کے ساتھ

Read more

خلیل زاد، عمران خان صاحب اور سکرپٹ لکھنے والے

آج کل پاکستان سیاسی منظر اتھل پتھل ہو رہا ہے۔ روز کوئی نیا زلزلہ ملک کی عمارت کو ہچکولے دے رہا ہوتا ہے۔ کوئی عدالتوں کی طرف دوڑتا ہے، کوئی سڑکوں پر نعرے لگاتا ہے، کوئی شام کو ٹی وی کی کسی پروگرام پر بول کر دل کی بھڑاس نکالتا ہے۔ اور تمام سیاستدان صبح شام ایک دوسرے کے گریبان تار تار کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ لیکن حکومت پرایک پتھر بالکل غیر متوقع سمت سے چلایا گیا ہے۔ زلمے

Read more

خلیل زاد، عمران خان صاحب اور سکرپٹ لکھنے والے

آج کل پاکستان سیاسی منظر اتھل پتھل ہو رہا ہے۔ روز کوئی نیا زلزلہ ملک کی عمارت کو ہچکولے دے رہا ہوتا ہے۔ کوئی عدالتوں کی طرف دوڑتا ہے، کوئی سڑکوں پر نعرے لگاتا ہے، کوئی شام کو ٹی وی کی کسی پروگرام پر بول کر دل کی بھڑاس نکالتا ہے۔ اور تمام سیاستدان صبح شام ایک دوسرے کے گریبان تار تار کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ لیکن حکومت پرایک پتھر بالکل غیر متوقع سمت سے چلایا گیا ہے۔ زلمے

Read more

پاکستان میں کتنے فیصد غدار بستے ہیں؟

آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار صاحب نے ایک پریس کانفرنس طلب فرمائی۔ بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہو گا کہ خطاب فرمایا۔ وہ بے تکان بولتے رہے۔ اور اتنا تیز تیز بول رہے تھے کہ بیچ میں سانس لینے کا موقع بھی نہیں مل رہا تھا۔ اس پریس کانفرنس کے شروع ہونے سے قبل یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کے لئے کوئی نسخہ تجویز فرمائیں گے لیکن انہوں نے شروع

Read more

غلام پنجابی ٹولہ بمقابلہ آزاد محسود پشتون

ایک مرتبہ پھر پاکستانی طالبان کی دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک مرتبہ پھر حکومت کی طرف سے کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آ رہا ہے کہ اس دہشت گردی کو کس طرح روکا جائے۔ کسی گروہ کی جارحیت کا مقابلہ کرنے سے قبل یہ ضروری ہوتا ہے کہ مد مقابل کی ذہنیت کا تجزیہ کیا جائے اور اس کی سوچ کو سامنے رکھ کر حکمت عملی بنائی جائے۔ یہ درست ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں

Read more

علماء اہل حدیث اور برطانوی حکومت کے خلاف اعلان جہاد

با ادب با ملاحظہ ہوشیار شہنشاہ ہند تشریف لاتے ہیں۔ مغل بادشاہوں کے قلعوں میں یہ صدا اکبر جہانگیر شاہجہاں اور اورنگ زیب کے دور میں تو بلند کی جاتی تھی لیکن اسی طمطراق اور اہتمام سے لال قلعہ میں بہادر شاہ ظفر کے دور میں بھی بلند کی جاتی تھی۔ ارد گرد موجود چند تنخواہ دار ملازم جھک جھک کر سلام بھی کرتے تھے۔ اور بادشاہ سلامت بڑی بے فکری سے پر وقار انداز میں چلتے ہوئے دیوان عام

Read more

عمران خان صاحب کے غیرت مند مسلمان، خدا کی پناہ

جہاں تک قومی غیرت و حمیت کا تعلق ہے، یہ عمران خان صاحب کا پسندیدہ موضوع ہے۔ اور وہ بار بار اس بات کی تلقین کرتے رہے ہیں کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ایک منصوبہ کے تحت پاکستانیوں کی غیرت و حمیت کو کچلا گیا ہے۔ ہمیں سب سے زیادہ اپنی غیرت و حمیت کو بحال کرنے پر توجہ کرنی چاہیے۔ چنانچہ غیرت مند معاشرے کی تلاش میں وزیر اعظم بننے سے قبل انہوں نے سابقہ قبائلی علاقہ کا

Read more

کیا دنیا مذہب کو الوداع کہہ رہی ہے؟

کچھ عرصہ قبل "ہم سب ” پر دو تحریریں شائع ہوئیں  جن کا موضوع یہ تھا کہ آج کا نوجوان مذہب سے بیزار کیوں ہے؟  ان میں سے ایک تحریر  میرے محترم  عبدالستار صاحب کی تھی ۔ انہوں نے بہت عمدگی سے مذہبی دنیا کے مختلف المیوں کی نشاندہی کی ۔مجھے ان کی تحریر کے اکثر حصوں سے اتفاق ہے۔اسی طرح مکرم زین العابدین صاحب نے بھی بہت عمدہ طریق سے اس بات کی نشاندہی فرمائی کہ آج کا نوجوان

Read more

یہ سب کافر ہیں۔ شاباش انہیں مار دو

پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی لہر زور پکڑ رہی ہے۔ مختلف تجزیے سامنے آ رہے ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کو دوبارہ قدم جمانے کا موقع کس طرح ملا؟ کہ ایک روز میں سو سے زائد پاکستانی شہید کر دیے گئے۔ ان کا سہولت کار کون ہے؟ ان کی پشت پناہی کون کر رہا ہے؟ لیکن ساری بحث میں ایک اہم نکتہ فراموش کر دیا جاتا ہے۔ اور وہ یہ کہ یہ دہشت گرد خواہ

Read more

پشاور دھماکہ: خاموش نیرو بانسری بجا رہا ہے

پولیس لائن پشاور کی مسجد میں خود کش دھماکہ ہوا۔ آخری خبریں آنے تک سو سے زائد نمازیوں کی شہادت ہو چکی ہے۔ پہلے یہ خبر آئی کہ عمر مکرم خراسانی نے جو کہ تحریک طالبان پاکستان کے لیڈر ہیں، اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور یہ بیان دیا ہے کہ اس دھماکے کے ذریعہ ان کے بھائی خالد خراسانی کے قتل کا بدلہ لیا گیا ہے۔ خالد خراسانی کا تعلق مہمند ایجنسی سے تھا اور مہمند

Read more

ڈیزل کہا۔ چلو دوبارہ نکاح پڑھواؤ

ایک نیا فتویٰ آ گیا۔ جو تفصیلات سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، ان کے مطابق ایک سائل نے فتویٰ دریافت کیا کہ اگر کوئی شخص کسی عالم کو ڈیزل، خبیث، منافق سیاسی لحاظ سے کہے تو اس شخص کا شریعت میں کیا حکم ہے۔ اور سائل کی مشکل حل کرتے ہوئے حبیب الرحمن صاحب اور عرفان اللہ حقانی صاحب مفتیان مدرسہ دارالفرقان نے یہ فتویٰ صادر کیا کہ مذکورہ کلمات سخت گستاخانہ ہیں اور تحقیق کے بغیر علماء

Read more

کیا گاندھی جی قائد اعظم کو ہندوستان کا وزیر اعظم بنانا چاہتے تھے؟

برصغیر کی آزادی کی تاریخ بھی ایک دلچسپ کہانی ہے۔ اور اس کہانی میں ہماری ملاقات ایسے کرداروں سے ہوتی ہے جن کی مثال دنیا کی تاریخ میں کم ہی ملتی ہے۔ کبھی لنگوٹی میں ملبوس نحیف جسم کے گاندھی جی کی قد آور شخصیت نظر آتی ہے، کبھی ہماری ملاقات رومانوی مزاج پنڈت نہرو اور کٹر ہندو قوم پرست سردار پٹیل سے ہوتی ہے۔ آزاد جیسے چوٹی کے عالم ہیں تو مسلم لیگ کی مخالفت پر کمر بستہ۔ پھر

Read more

رچرڈسن کے مارشل لاء سے ایوب خان صاحب کی بادشاہت تک

جس خطے پر پاکستان واقعہ ہے، اس میں مارشل لاء کی ایک طویل تاریخ ہے۔ آزادی سے پہلے بھی اور آزادی کے بعد بھی۔ اپنے حال یا بے حالی کو سمجھنے کے لئے ماضی کا جائزہ لینا بہت ضروری ہے۔ 1942 میں برطانوی حکومت نے بالائی سندھ میں مارشل لاء لگا دیا۔ اس کا پس منظر یہ تھا کہ پیر صبغت اللہ صاحب پگاڑا اور ان کے مرید حروں نے مسلح تحریک شروع کی ہوئی تھی۔ پیر صاحب پگاڑا اور

Read more

سنہ 1953 کا مارشل لاء کس نے لگایا تھا

گزشتہ کالم میں ہم نے یہ جائزہ لیا کہ پاکستان میں پہلا مارشل لاء کس طرح لگایا گیا؟ اور اس نتیجہ پر پہنچے تھے کہ اگر مارشل لاء لگنے سے چند روز قبل بھی ہوشمندی کا مظاہرہ کیا جاتا تو آسانی سے امن عامہ کے حالات بہتر بنائے جا سکتے تھے۔ اس قسط میں ہم یہ جائزہ لیں گے کہ 6 مارچ 1953 کو لاہور میں مارشل لاء لگانے کا حکم کس نے صادر کیا تھا۔ کیا یہ فیصلہ وزیر

Read more

پہلا مارشل لاء کیوں لگا؟ کس نے لگایا؟

پاکستان میں مارشل لاء لگا، پھر لگا اور پھر لگتا ہی رہا۔ غیر سیاسی اداروں نے سیاست میں مداخلت شروع کی اور پھر یہ مداخلت ہوتی ہی رہی اور آج کل یہ موضوع ایک خطرناک تنازع میں تبدیل ہو چکا ہے۔ کیا یہ اتفاق تھا کہ یہ طویل سلسلہ شروع ہوا؟ کیا اس کی علامات پہلے سے ظاہر ہونی شروع ہو گئی تھیں؟ یا یہ کہ اچانک ایک روز پورے ملک کو علم ہوا کہ ملک میں مارشل لاء کا

Read more

شاہ فاروق کی خلافت: محترم آغا خان سوئم سے کرنل محمد خان تک

دنیا کی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ کسی نہ کسی مذہبی مسلک کی پیروی کرتا ہے۔ اور ان میں سے کئی گروہ اپنے اپنے مذہبی راہنماؤں کی پیروی کرتے ہیں۔ یہ ایک معمول کی بات ہے۔ لیکن اب تک مسلمانوں میں کئی حکمران عالم اسلام کی خلافت کے حصول کی کوششیں کرتے ہیں۔ ان حکمرانوں کی ان کوشش کا مقصد اپنے ملک کی حدود سے باہر مسلمانوں میں اپنے اقتدار اور اثر و رسوخ کو بڑھانا ہوتا ہے۔ آج

Read more

شہنشاہ جارج پنجم اور علمائے دیوبند کا اعلان جہاد

برصغیر میں ایک رواج ہے کہ ہر ایک کا یہ دعویٰ ہے کہ اس کا گروہ یا اس کے آبا و اجداد کی تمام عمر انگریز سامراج کے خلاف جد و جہد میں گزری تھی اور جب انگریز یہاں پر حکومت کر رہا تھا تو ہم ہی تو تھے جو فرنگیوں کو ناکوں چنے چبوا رہے تھے اور انگریز ہمارے خوف سے تھر تھر کانپ رہا تھا۔ اور جس گروہ سے عداوت ہو اسے یا جس کو نیچا دکھانا ہو

Read more

کیا پاکستان کا قیام انگریزوں کی سازش تھا آخری قسط

گزشتہ دو قسطوں میں یہ جائزہ لیا گیا تھا کہ جب آل انڈیا مسلم لیگ کی طرف سے یہ مطالبہ پیش کیا گیا کہ ہندوستان کو تقسیم کر کے مختلف ممالک کی صورت میں آزاد کرنا چاہیے تو اس پر برطانوی حکمرانوں کا کیا رد عمل تھا؟ اس تجزیہ کی ضرورت اس لئے محسوس ہوئی کیونکہ ہر کچھ عرصہ بعد کسی نہ کسی طرف سے یہ دعویٰ سامنے آتا ہے کہ انگریزوں نے سازش کر کے ہندوستان کو تقسیم کروایا

Read more

کیا پاکستان کا قیام انگریزوں کی سازش تھا؟ قسط 2

گزشتہ قسط میں مرحوم خان عبد الولی خان صاحب کے اس دعوے کا ذکر کیا گیا تھا کہ قیام پاکستان کی تجویز برطانوی حکمرانوں کی طرف سے پیش کرائی گئی تھی اور اس کے بعد انگریز حکمران مسلسل اس تحریک کی، مسلم لیگ کی اور قائد اعظم کی سرپرستی کرتے رہے۔ اور اس سرپرستی میں پاکستان وجود میں آیا۔ اپنے اس دعوے کے ثبوت میں خان عبد الولی خان صاحب اس خط و کتابت کا حوالہ دیا تھا جو کہ

Read more

کیا پاکستان کا قیام انگریزوں کی سازش تھا؟ (1)

بحیثیت قوم ہم حقائق کی بجائے سنسنی خیز خبروں اور دعووں کو پسند کرتے ہیں۔ اور تاریخی حقائق کا جائزہ لیتے وقت بھی یہی رویہ غالب رہتا ہے۔ آج سے کئی دہائیاں قبل خان عبد الولی خان صاحب نے ایک کتاب Facts are Factsلکھی اور اس میں یہ دعویٰ کیا کہ پاکستان کا قیام اصل میں انگریز حکمرانوں کی سازش کا نتیجہ تھا۔ اور اس سلسلہ میں انہوں نے 1940 میں وائسرائے لنلتھگو اور برطانوی وزیر برائے ہندوستان لارڈ زیٹلینڈ

Read more

سنی، شیعہ، مسیحی اور احمدی مینارے

یہ 7 اور 8  دسمبر 2022 کی درمیانی رات تھی۔ رات کے دو بج چکے تھے۔ ساری دنیا سو رہی تھی۔ لیکن باغبان پورہ ضلع گوجرانوالہ کی پولیس فرض شناسی کے جذبہ سے سرشار ہو کر دو گاڑیوں میں سوار ہو کر ایک سڑک کی طرف بڑھ رہی تھی۔ ایک مقام پر پہنچ کر پولیس نے سڑک کو بند کر دیا۔ اور اس مقام پر احمدیوں کی عبادت گاہ کی ایک دیوار پر دو مینارے بنے ہوئے تھے۔ احمدیوں کے

Read more

لانگ مارچ: ماؤ زے تنگ بمقابلہ عمران خان

کچھ بھی ہو۔ تاریخ کی کتابوں میں کچھ بھی لکھا ہو۔ چین کی حکومت کچھ بھی پروپیگنڈا کرے۔ ایک بات یقینی ہے۔ اور وہ یہ کہ عمران خان صاحب نے حسن انتظام میں ماؤ زے تنگ کو شکست دے دی۔ نہ صرف عمران خان صاحب بلکہ پاکستان کی وہ تمام سیاسی جماعتیں جو کہ ہر کچھ سالوں بعد ایک عدد ”تاریخی لانگ مارچ“ کا اہتمام کرتی ہیں وہ آرام اور سہولیات مہیا کرنے کے اعتبار سے ماؤ زے تنگ سے

Read more

کیا روس اور یوکرین کی جنگ میں پاکستان کے بنے ہوئے گولے استعمال ہو رہے ہیں؟

روس اور یوکرین کی جنگ جاری ہے۔ یہ جنگ جلد ختم ہو جائے گی؟ اس کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا۔ 1970 کی دہائی میں جب روس [اس وقت سوویت یونین ] نے افغانستان میں فوج کشی کی تھی تو یہ سب کچھ ہماری سرحدوں پر ہو رہا تھا۔ اس وقت کے چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر صاحب نے پوری قوم کو یقین دلایا تھا کہ چپ چاپ میرے ظلم سہتے رہو ورنہ سوویت یونین یہاں گھس گیا تو تم

Read more

آڈیو لیکس: کیا یہ سلسلہ پاکستان کو تباہی کی طرف لے جائے گا

آج کل پاکستان میں لیک ہونے والی آڈیوز کا موسم چل رہا ہے۔ روز کوئی نہ کوئی آڈیو لیک کی جاتی ہے۔ اور اس کے بعد تمام میڈیا، تمام صحافی اور تجزیہ نگار اور ہر چائے خانے میں بیٹھ کر گپیں لگانے والا اور دفتر میں بیٹھ کر وقت گزاری کرنے والا ہر شخص اس آڈیو کے متعلق باتیں کرنے میں مصروف ہو جاتا ہے۔ کوئی کہتا ہے لو جی یہ سیاستدان پکڑا گیا۔ ہم تو پہلے ہی کہتے تھے

Read more

ٹرانسجینڈر بل: علماء سے چند سوالات

ٹرانسجینڈر بل 2018 میں منظور کیا گیا تھا۔ گزشتہ ایک دو ماہ سے بہت سے مذہبی حلقے اس بل کی مخالفت میں مہم چلا رہے ہیں۔ اور اس بل کو قرآن اور سنت کے خلاف قرار دیا جا رہا ہے۔ چونکہ آئین کی رو سے پاکستان میں قرآن اور سنت کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا، اس لئے اس بل کو وفاقی شریعت کورٹ میں چیلنج بھی کیا ہے اور سینٹ میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان

Read more

تحریک طالبان پاکستان اور بھتہ

گزشتہ چند دنوں میں خیبر پختونخوا علاقہ میں دو افراد کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔ یہ دونوں واقعات سابقہ قبائلی علاقہ میں ہوئے۔ ان میں سے ایک واقعہ باڑا میں اور دوسرا شمالی وزیرستان میں ہوا ہے۔ کچھ عرصہ سے ان علاقوں میں طالبان کی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے سوات میں تحریک طالبان پاکستان نے امن کمیٹی کے ایک رکن کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی۔ اور وہاں کے

Read more

بنوں میں خواتین کا پارک بند۔ طالبان کو کھلی چھٹی

افغانستان میں طالبان کے قبضہ کو ایک سال ہو گیا۔ ایک سال سے افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری سکول بند پڑے ہیں۔ یونیورسٹی کی تعلیم تو شاید اب افغان لڑکیوں کے لئے خواب و خیال ہو چکی ہے۔ کابل پر قبضہ کرتے ہی طالبان نے یہ فرمان جاری کیا کہ وہ خواتین جو کہ سرکاری ملازمت کر رہی تھیں گھروں میں رہیں۔ انہیں کام سے روک دیا گیا۔ افغانستان میں خواتین کے امور کی ایک وزارت کام کر رہی تھی۔

Read more

شہباز گل صاحب کو مارا مگر شیری رحمان صاحبہ کا بل کہاں گیا؟

عمران خان صاحب نے ایک انٹرویو میں یہ دعویٰ کیا کہ حراست میں شہباز گل صاحب کو ننگا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تاکہ وہ ان کے خلاف گواہی دے دیں۔ اور انہوں نے کہا کہ تشدد کر کے شہباز گل صاحب سے پوچھا جا رہا ہے کہ جنرل فیض حمید کتنی مرتبہ عمران خان صاحب سے ملے تھے۔ پنجاب کے وزیر داخلہ محمد ہاشم ڈوگر صاحب نے اس خبر کی تردید کی کہ شہباز گل صاحب پر

Read more

کیا پنجاب حکومت نے یونیورسٹیوں کو عاق کر دیا ہے؟

ہم ایک سیاسی قوم ہیں۔ صبح دفتر جا کر اخبارات پر نظر ڈالتے ہیں یا دفتر جانے سے بھی قبل کسی چینل کا مارننگ شو لگا کر دیکھتے ہیں کہ آج کس سیاستدان نے اپنے مد مقابل کو غدار قرار دیا۔ آج کس سیاستدان پر مقدمہ بنایا گیا اور کس کے گھر پر دھاوا بول کر پولیس نے اس سیاستدان کو گرفتار کیا۔ کون سا ممبر اسمبلی قوم کے وسیع تر مفادات میں اپنی سیاسی جماعت سے لڑھکتا ہوا کسی

Read more

ربوہ میں خادم رضوی کے نام کا نعرہ نہ لگانے پر قتل

گیارہ اگست کو پوری قوم نے قائد اعظم کی اس تقریر کی یاد میں دن منایا جس میں آپ نے فرمایا تھا آپ آزاد ہیں۔ آپ اپنے گرجوں مندروں،مساجد یا جو بھی آپ کی عبادت کی جگہ ہے وہاں جانے کے لئے آزاد ہیں۔ آپ کا عقیدہ یا مسلک کیا ہے حکومت کو اس سے کوئی سروکار نہیں۔ لکھنے والوں نے اس تقریر پر کالم لکھے۔ جنہیں میڈیا پر بولنے کی آزادی ہے انہوں نے اس تقریر کے مندرجات کے

Read more

آرٹیکل 62 اور پاکستان میں صالح قیادت کی تلاش

حسب معمول ایک بار پھر ملک میں یہ بحث چل رہی ہے کہ ملک کے اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز ہونے کے لئے کون اہل قرار پائے گا اور کسے نا اہل قرار دیا جائے گا۔ کسے صادق و امین قرار دیا جائے گا؟ اور کسے اس کسوٹی پر پرکھ کر رد کر دیا جائے گا؟ سادہ الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک بار پھر اس بحث کی آڑ میں عوام سے یہ حق چھین لیا جائے

Read more

مسلم لیگ ق اور پاکستان سے علیحدہ ضلع خوشاب

ابھی پنجاب میں مسلم لیگ ق کے پرویز الہیٰ صاحب کو وزیر اعلیٰ بنے جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے تھے کہ بلی تھیلے سے باہر آ گئی۔ خدمت کے بلند و بانگ دعووں کے ساتھ آنے کے بعد مسلم لیگ ق کے کچھ اعلیٰ عہدیداروں نے ایسے مطالبات شروع کر دیے ہیں جو کہ آئین پاکستان کی توہین اور قائد اعظم کے نظریات سے غداری کے مترادف ہیں۔ مسلم لیگ ق پنجاب کے نائب صدر ملک الیاس اعوان صاحب

Read more

کراچی کے کچرے پر فتح کا اعلان

سندھ حکومت نے اپنی کارکردگی کے اشتہار نشر کروانے شروع کیے ہیں۔ ان میں سے ایک اشتہار شہروں کے کچرے کو اٹھانے کے بارے میں تھا۔ کہ ہم بہت جانفشانی سے کچرا اٹھا رہے ہیں اور اب ہمارے شہر صاف ستھرے نظر آ رہے ہیں۔ کاش یہ سب کچھ اتنا سادہ اور آسان ہوتا۔ کہ کچرا اٹھا لیا اور سارا مسئلہ حل ہو گیا۔ کیا ہم نے سوچا کہ یہ کچرا کہاں جمع کیا گیا؟ کیا یہ طریق سائنسی طور

Read more

مومند صاحب کی تحریر اور برق صاحب کی کتاب میں نام نہاد پوسٹ مارٹم

چند روز قبل مکرمی شمس مومند صاحب کی تحریر ”چند اسلامی نظریات کا پوسٹ مارٹم“ شائع ہوئی۔ اس میں مومند صاحب نے تحریر فرمایا ہے کہ: ”اس مرتبہ اپنی کتاب (پختون) میں سعد اللہ جان برق نے مسلمانوں کے چند بنیادی نظریات کی دھجیاں اڑا دی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس کالم کی اشاعت سے ایک صحت مندانہ مباحثہ شروع ہو گا۔“ خاکسار صحت مندانہ مباحثہ کی خواہش کی تو قدر کرتا ہے لیکن مباحثہ دلائل کی بنا

Read more

وہ گھرانا جو بھوکا رہتا ہے مگر خوراک کوڑے دان میں پھینکتا ہے

فرض کریں اگر کوئی ایسا گھرانا ہو جو غربت کا شکار ہو۔ جنہیں ضرورت کے مطابق خوراک میسر نہ ہو۔ کبھی کبھی فاقے بھی پڑتے ہوں۔ لیکن جب آپ ان کے گھر کا کوڑے دان دیکھیں تو آپ کو علم ہو کہ یہ گھر والے اچھی بھلی مقدار میں کھانے کے قابل خوراک روزانہ اپنے کوڑے دان میں پھینک دیتے ہیں۔ کبھی اس کوڑے دان سے تازہ پھل برآمد ہوتے ہوں۔ بعض مرتبہ تازہ تازہ سبزیاں ضائع کی جاتی ہوں۔

Read more

عفت نوید صاحبہ! سب مرد ایسے نہیں ہوتے

محترمہ عفت نوید صاحبہ کے کالم سے مستفید ہونے کا موقع ملا۔ اس کالم کو شروع کرنے سے قبل اس عاجز کا یہ اعتراف جرم سن لیں کہ بندہ بھی ایک مرد ہے۔ بہر حال عفت صاحبہ کے کالم کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر کوئی مرد شاعر یا ادیب خود کشی کر لے یا قتل ہو جائے تو کوئی سکینڈل نہیں بنتا۔ اگر کسی خاتون شاعرہ یا ادیبہ سے یہ حادثہ ہو جائے تو اسے بد کردار مشہور کیا

Read more

کامریڈ سولزینٹسن گرفتار ہوئے۔ پھر نوبل انعام حاصل کیا

جیل جانا۔ اور دوسری جنگ عظیم کے دوران سوویت یونین میں قید ہونا۔ اور وہ بھی پورے آٹھ سال کے لئے۔ یہ کسی بھی عام شخص کے لئے زندگی کا بھیانک اختتام ہی ہو سکتا تھا۔ لیکن گرفتار ہونے والے نے اس کو ایک نئی اور نہایت با مقصد زندگی کا آغاز بنا لیا۔ یہ گرفتار ہونے والے الیگزینڈر سولزینٹسن[Solzhenitsyn] تھے۔ دوسری جنگ عظیم شروع ہوئی تو انہوں نے سوویت آرمی میں شریک ہو کر محاذ جنگ کا رخ کیا

Read more

کس کو لگام دینے کی ضرورت ہے؟

 دو ہفتہ قبل اس عاجز نے ایک کالم میں خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلی کی ایک قرارداد پر تبصرہ کیا تھا۔ اس قرارداد میں یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ صوبائی حکومت اس صوبہ میں احمدیوں کو لگام دے۔ گذشتہ کالم میں یہ تجزیہ پیش کیا گیا تھا کہ اس قرارداد سے یہی تاثر ملتا ہے کہ معزز ممبران اسمبلی کے ذہنوں میں بنیادی حقوق کا تصور واضح نہیں ہے۔ اس کالم میں اسی قرارداد کے تجزیہ کو آگے بڑھاتے

Read more

مولانا اسلم قریشی صاحب کا اغوا، شہادت اور پھر زندہ ہونا (2)

گزشتہ کالم میں یہ بیان کیا گیا تھا کہ کس طرح احمدیوں کی مخالفت میں سرگرم مولانا اسلم قریشی صاحب غائب ہو گئے اور عوام کو یقین دلایا گیا کہ انہیں احمدیوں نے اغوا کر کے قتل کر دیا ہے۔ 1983 کے بالکل آخر میں یہ خبریں اڑائی جا رہی تھیں کہ اب قادیانیوں نے اسلم قریشی صاحب کے بیٹے صہیب کو بھی اغوا کرنے کی کوشش کی ہے۔ اور اس کے ساتھ یہ خبریں شائع ہونے لگیں کہ یہ

Read more