Author: عدنان خان کاکڑ
اہم اطلاع
ویب سرور اپ ڈیٹ ہم سب کی ویب سائٹ کے سو دن مکمل ہوتے ہی ہمیں اس کے ویب سرور کو اپ ڈیٹ کرنا پڑا ہے۔ ہم سب کی مقبولیت کے باعث ہمارا پرانا سرور ٹریفک کے لوڈ کے باعث کچھ سست پڑ رہا تھا اس لیے ہمیں کلاوڈ ہوسٹنگ سرور پرمنتقل ہونا پڑا ہے تاکہ ہم بڑھتی ہوئی ٹریفک کو سنبھال سکیں۔ اس وجہ سے ہماری پوسٹوں پر کل شام کیے جانے والے کچھ کمنٹس بھی نظر نہیں آ
Read moreبھیا ڈھکن فسادی اور دیوار کا معاملہ
بھیا ڈھکن فسادی سخت ناراض تھے۔ آتے ہی برس پڑے۔
بھیا ڈھکن فسادی: یہ قوم تباہ ہو جائے گی۔
ہم: بھیا اتنی قطیعت سے آپ نے یہ حکم کیسے لگا دیا ہے؟
بھیا ڈھکن فسادی: یہ نوشتہ دیوار ہے۔ تم نے دیکھا نہیں کہ بی این یو کے طلبا و طالبات نے دیوار پر کیا قبیح حرکت کی ہے؟
ہم: جناب یہ قبیح حرکت آپ مت دیکھیں اور کسی دوسری دیوار نظر ڈال لیں۔ شہر میں دیواروں کی کمی تو ہرگز بھی نہیں ہے۔
بھیا ڈھکن فسادی کہتے ہیں کہ بھٹو اسلام دشمن تھا
بھیا ڈھکن فسادی نے قہوے کا پیالہ اٹھایا اور آنکھیں سکیڑ کر بولے ’تم جو بھی کہو، لیکن حقیقت یہی ہے کہ بھٹو اسلام دشمن تھا‘ ۔
ہم: بھیا اس نے کیا اسلام دشمنی کی ہے؟ ہمیں بھی بتائیں تاکہ ہم بھی اسے برا جانیں۔
بھیا ڈھکن فسادی: دیکھو وہ شراب پیتا تھا۔
ہم: واقعی گناہ تھا، لیکن کیا کسی کا ذاتی گناہ اس کی اسلام دشمنی سمجھی جائے گی؟ اگر آپ کسی پر بہتان لگائیں تو کیا یہ گناہ بھی آپ کی اسلام دشمنی کے لیے حجت سمجھا جائے گا؟
بھیا ڈھکن فسادی: دیکھو بہتان طرازی اور شراب پینا دو مختلف درجے کے گناہ ہیں۔
ہم: درست فرمایا۔ لیکن سنا ہے کہ دونوں پر ہی درے پڑتے ہیں۔ ویسے فی زمانہ ’میٹھا پان‘ کھانے والے مشائخ کو تو آپ اسلام دشمن قرار نہیں دیتے ہیں۔ یہ محبت بھٹو کے ساتھ ہی کیوں مخصوص ہے؟
ممتاز قادری کا چہلم اور جنید جمشید پر حملہ
مورخہ 27 مارچ 2016– آج ممتاز قادری کا چہلم ہے۔ اور کل رات جنید جمشید پر ائیرپورٹ پر حملہ ہوا ہے۔ اطلاع ہے کہ حملہ کرنے والے کراچی سے جنید جمشید کے ساتھ ہی جہاز پر اسلام آباد آئے تھے اور ان کی آمد کا مقصد ممتاز قادری کے چہلم میں شرکت کرنا تھا۔ حملہ کرنے والے افراد، جنید جمشید کو گندی گالیاں دیتے ہوئے یہ کہہ رہے تھے کہ جنید جمشید کی طرف سے حضرت عائشہؓ کی شان میں
Read moreہم سب: ایک ملین کی تحسین
چار مارچ کو رات ایک بجے ’ہم سب‘ نے اپنے اجرا کے چھپن (56) روز بعد ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ ’ہم سب‘ پر ایک ملین – دس لاکھ – پوسٹیں پڑھی جا چکی ہیں۔ جب ساتھیوں نے جنوری کے اوائل میں ’ہم سب‘ کی داغ بیل ڈالی تھی، تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اتنی جلدی ’ہم سب‘ اتنی مقبولیت حاصل کر لے گا۔ لیکن ساتھی آتے گئے، لکھتے گئے، اور
Read moreبھیا ڈھکن فسادی پکڑے گئے
ٹررررن ٹرررررن ٹررررن۔ فون کی گھنٹی بجنے لگی۔
بمشکل آنکھیں کھول کر گھڑی پر نظر ڈالی۔ ابھی صبح کے چھ ہی بجے تھے۔ کون ہو سکتا ہے اس وقت جب اس وقت ہزاروں لاکھوں لوگ اس شہر ناپرساں میں نیند کے مزے لوٹ رہے تھے لیکن کوئی ہمیں جگانے پر تلا ہوا تھا۔ ٹررررن ٹرررررن ٹررررن۔ فون کی گھنٹی مسلسل بج رہی تھی۔
کون ہو سکتا ہے یہ مونگ پھلی جتنے دماغ والا شخص جس کو تمیز چھو کر بھی نہیں گزری۔ فون نہیں اٹھا رہا ہوں تو بند کر دے۔ کیوں جان عذاب میں ڈال رہا ہے۔ بمشکل ادھ کھلی آنکھون سے فون ڈھونڈ کر ’ہیلو‘ کہا تو دوسری طرف سے ایک درد بھری صدا آئی ’میں لیلی مجنوں ہوں‘۔
Read moreہونڈا اور ٹویوٹانے چین سے 1 ملین 3 لاکھ 48 ہزار 778 گاڑیاں واپس بلا لی ہیں
ہونڈا اور ٹویوٹانے چین سے 1 ملین 3 لاکھ 48 ہزار 778 گاڑیاں واپس بلا لی ہیں۔ چین کےپیمائش معیار کےادارےنے ہونڈاکےسن 2006 تا 2012 کے درمیانی عرصے میں تیار کردہ ماڈلز سی آر وی ، فٹ اور سٹی کی3 لاکھ 2 ہزار 90 گاڑیوں کے ایئر بیگ میں نقص کا پتہ چلایا ہے ۔ ٹویوٹا نے بھی اپنےراف فور نامی ماڈل کی پچھلی نشستوں میں فنی خرابی کی وجہ سے 4 لاکھ 33 ہزار 338 گاڑیوں کومرمت کےلیےواپس بلایا
Read moreدو گمراہ پاکستانی لڑکیوں کی اصل داستان
دو گمراہ پاکستانی لڑکیوں کی کہانی ۔۔ چھپی تو اتنی مقبول ہوئی کہ اسے اب تک لاکھوں افراد پڑھ چکے ہیں۔ اس تحریر پر بہت دلچسپ رد عمل ملا۔ پڑھنے والوں کی اکثریت کو اس میں صرف نرگس ماول والا ہی نظر آئیں۔ چند ایک کو ملالہ بھی مل گئی۔ بہرحال عمومی تاثر یہ بیان کیا گیا کہ یہ نرگس ماول والا اور ملالہ کی تحریر ہے۔ ظالمو تم نے پڑھا کیا ہے؟ ثاقبہ کاکڑ جو اس کالم کی اصل محرک
Read moreبھیا ڈھکن فسادی نے یوم حیا منایا
بھیا ڈھکن فسادی حسب روایت نہایت غصے میں تھے۔ آتے ہی اپنے جذبات ہمارے دماغ میں منتقل کرنے کی کوشش کرنے لگے۔
بھیا ڈھکن فسادی: دیکھے تم نے اپنے کرتوت؟ قوم کس طرح تباہ ہوئی جا رہی ہے۔
ہم: بھیا اس مرتبہ ہم نے قوم کو کیسے تباہ کر دیا ہے؟
بھیا ڈھکن فسادی: سارا میڈیا ویلنٹائن ڈے منا رہا ہے۔ حالانکہ ہماری روایات کہتی ہیں کہ یوم حیا منایا جائے۔
Read more






