ایران، اسرائیل جنگ اور ایک نمبر

پان کے کیبن پہ فیصی نے ماچس کی تیلی کو جلا کر اپنے پنج تنی ہاتھ سے شعلے کو قابو کیا تاکہ میں سگریٹ سلگا سکوں۔ اب دونوں بھرپور کش بھر رہے تھے۔ کش بھرتے ہوئے میں نے کہا یار دیکھو! کیا بات ہے ایران نے اسرائیل پہ حملہ کر دیا۔ وہیں موجود اک صاحب نے ہماری بات سنتے ہی کہا اماں چھوڑو ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔ میں نے سگریٹ کے کش کو ذرا طویل کیا۔ اور کہا بھائی

Read more

سفر حج۔ حصہ پنجم

میں مسجد خیف میں بیٹھا حج کے سفر کی پانچویں اور شاید آخری قسط مکمل کر رہا ہوں۔ اور سوچ رہا ہوں کہ کہ اگر کافر ترقی نہیں کرتا تو بحیثیت مسلمان حج کے لئے روانگی، قیام، مناسک کی احسن اور اطمینان بخش ادائیگی بہت مشکل عمل ہو جاتا۔ کفار کی اس ترقی کا قدم قدم پہ احساس ہوتا رہا اور اس بات پہ واللہ خدا کا شکر ادا کیا کہ اللہ تبارک و تعالی نے یہ ترقی کا کام

Read more

سفر حج۔ چوتھا حصہ

صحن حرم میں ہوں کعبہ اپنی پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے رات کے اخیر پہر میں بھی مصنوعی لائٹس سے دن کا سماں بندھا ہوا ہے۔ کعبے کا غلاف نیچے سے تھوڑا اٹھایا ہوا ہے جیسے اکثر لوگ پائنچے ٹخنوں سے اوپر کرلیتے ہیں۔ لاکھوں لوگ دیوانہ وار کعبے کی مقناطیسیت کے گرد چکر لگا رہے ہیں اور اپنی اپنی زبانوں میں اپنے اپنے مولویوں کے بتائے ہوئے وظیفے پڑھ رہے ہیں۔ یہاں ایرانی گروپس نے موبائل

Read more

سفر حج۔ حصہ سوئم

میں اس وقت مدینے میں ہوں اور اپنے حج کے سفر کا تیسرا حصہ لکھ رہا ہوں۔ پہلے حصے میں بلاوا، دوسرے میں دوستوں کا پیار اور اب دوست، احباب کے پیغامات اور محبتیں سمیٹتے جہاز کے منتظر تھے جہاں 3 فلائٹیں یکے بعد دیگرے نکلنی تھیں جدہ کی فلائیٹ پی آئی اے کی تھی اور فلائیٹ 10 بجے نکلنی تھی اور مسافروں کو شام 4 بجے سے ائر پورٹ بلوایا ہوا تھا جو احرام باندھ کر آئے تھے ان

Read more

سفر حج۔ حصہ دوئم

گروہ عاشقاں پکڑا گیا ہے جو نامہ بر رہے ہیں ڈر رہے ہیں حج کے سفر کا ابتدائیہ لکھا تو بہت سارے دوست احباب ایسے تھے جنہیں اس مضمون سے ہی پتہ لگا۔ اور پھر فون کالز، پیغامات کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پیغامات کی نوعیت ایسی ہی تھی جیسا مجھے لوگ سمجھتے ہیں، یعنی جو مجھے انتہائی نیک سمجھ رہے تھے ان کے پیغامات میں سبحان اللہ ماشاءاللہ اور خدا کا نام اتنا تھا

Read more

سفر حج

یہ بات بالکل اسی طرح ہے جیسے میں یہاں لکھ رہا ہوں کہ مجھے یاد ہے جب میں آئی سی ایم اے میں تھا تو میرا ایک دوست بنا عامر (آج بھی ہے ) جب پہلی ملاقات ہوئی علیک سلیک کے ساتھ گھر والوں کا پوچھا تو پتہ لگا ابو عمرے پہ گئے ہوئے ہیں میں روایتی ماشا اللہ اور سبحان اللہ کہہ کے آگے گفتگو میں لگ گیا اس کے پھر کچھ دنوں بعد ایسے ہی گفتگو کے دوران

Read more

اور کتنی آزادی چاہیے؟

یہ ناشکرے لوگ ہیں۔ پاں ہاں یار ایسی نا شکری قوم نہیں دیکھی۔ پاں اور سناؤ کیا چل رہا ہے۔ پاں بس یار جشن آزادی اور پاں ہاں یار اللہ کا شکر ہے کرم ہے ملک آزاد ہوا۔ پاں چائے پیو گے فیصی ہاں ہاں۔ پاں پاں تو جناب پاں پاں کرتے ہوئے ہوٹل چل پڑے۔ یار ہوٹل کا نام بدل گیا۔ پاں شاید یہ نام ہی پاں رکھ رہا ہو۔ ہاں بھئی دو چائے لیا۔ پاں یار تو خود

Read more

بارے فارمی مرغی کے

شفیق خلش کی غزل کا مشہور ضرب المثل شعر ہے کہ ٹپکے ان پر رال برابر گھر کی مرغی دال برابر یار فیصل مرغی کے ریٹ کا کچھ اندازہ ہے؟ میں اس بے حیا سے باز آیا۔ فیصل یہ کیا جواب ہُوا یار جانوروں میں کیسی بے حیائی، اللہ نے جیسا بھیجا ویسے ہی رہے۔ اور پرندوں میں مرغ یا مرغی ان جانوروں یا پرندوں میں شامل ہے جس میں اردو کا بہت کام ہے یار محاورے، ضرب الامثال، شاعری

Read more

ہر دل عزیز پکوڑے

یار تمہیں پتہ ہے میں دراصل پہلے رمضان سے ہی سوچ رہا ہوں کہ پکوڑے پر لکھوں مگر لکھ نہیں پا رہا تھا۔ کیوں؟ پکوڑے کھانے سے فرصت ہی نہیں مل رہی تھی اور پکوڑے کھانے کے بعد ہمت ہی نہیں بچ رہی تھی کہ کچھ خاطر جمع کرکے کچھ لکھوں۔ بھائی تو اتنے پکوڑے کیوں کھا رہا تھا یہ بتا۔ فیصل نے حیرت سے پوچھا۔ یاردو ہی تو کیفیتیں ہیں جن میں پکوڑا اپنی شدت اور احساس کے عروج

Read more

اے دن محبت کے

ایمی تمہیں پتہ ہے چیز غلط ہونا اور ہوتا ہے اس کا استعمال غلط ہونا اور ہوتا ہے۔ کہنا کیا چاہتے ہو فیصل؟ جیسے فلم، ٹی وی، موبائل یہ سب چیزیں اتنی غلط بظاہر نہیں ہیں مگر ان کا غلط استعمال کیا جائے تو تم استعمال کو روکو گے یا اس چیز کو؟ میری کوشش وہی ہوگی جو تم سوچ رہے ہو میں اس غلط عمل کو روکوں گا۔ بس یار یہی بات ہے ایک بادشاہ تھا اس نے میدان

Read more

اے میرے خدا

اے خدائے بزرگ و برتر۔ میں تیرا ازلی نوکر اک عرض کرنی تھی سرکار کہ ہم بہت مذہبی لوگ ہیں خیر سے یہ پورا خطہ ہی اپنی غضب کی دینداری کے باعث دنیا کے دیگر ممالک میں مقبول ہے، ہماری دینداری کے چرچے پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ میں چونکہ اسی خطہ کا باشندہ ہوں اس لئے یہیں کی بات کروں گا اور بتانا یہ چاہوں کہ یہاں جس لیول کی دین داری ہے اس کا موازنہ خدا صاحب

Read more

چائے ہے میری چاہ

یار اس شہر میں چائے پانی کے سوا کوئی کام ہوتا بھی ہے؟ فیصل بھائی یہ چائے کے نام کو بدنام کرنے کی سازش ہے اور صرف اس بات کو شہر تک محدود کر کے تم نے اس شہر کو بدنام کرنے کی اک گھناؤنی سازش کی ہے مرے بھائی صرف شہر نہیں پورے ملک کہئے۔ چائے ایک معزز شے ہے اس کے اس طرح کے بے جا استعمال کے میں سراسر خلاف ہوں۔ کیا مطلب ہے تمہارا۔ میرے لئے

Read more

موٹر سائیکل اور سماج

تجھے تو پتہ ہے مجھے ذاتی طور پر موٹر سائیکل بہت پسند ہے، اس میں مجھے سردی اور گرمی دونوں موسم کا بھرپور احساس ہوتا ہے، ہنسی آتی ہے جب لوگ بند گاڑی سے اتر کر انتہائی بے شرمی سے کہتے ہیں ”بہت سردی ہے یار“ ایمی سردی تو بہت ہے آج لیکن قسم لے لے میں گاڑی سے نہیں فلیٹ سے اتر کر آ رہا ہوں۔ ویسے لوگ تو گاڑی کا دروازہ کھول کر پان یا گٹکہ بھی پیکتے

Read more

بریانی۔ ہماری شہ رگ

بریانی کے مشہور ہوٹل پہ بیٹھ کر میں نے فیصل سے کہا کہ برصغیر میں شاید ہی کوئی اس بات پہ مکمل دسترس رکھتا ہو کہ بریانی کب سے رواج پائی۔ سب کے پاس متضاد اطلاعات ہیں۔ لیکن وہ آیا۔ اس نے دیکھا۔ اور چھا گیا۔ اگر یہ مثال کھانوں میں پروسی جائے تو بریانی اس مثال پہ پوری اترتی ہے۔ یار اطلاعات جو بھی ہوں مگر بریانی کی حرمت پہ آنچ نہ آئے، فیصل نے کہا۔ تمہیں بریانی بھی

Read more

بہت استاد ہو

بغیر نام و پتہ بھی یاد ہوتے ہیں کچھ لوگ، واقعی استاد ہوتے ہیں فیصل یہ شعر زور زور سے پڑھتا ہوا ہوٹل میں میرے سامنے والی کرسی پہ بیٹھ گیا۔ یار معلوم تاریخ میں تمہیں پتہ ہے کہ لوگوں نے ایک دوسرے کو استاد کہنے کا سلسلہ کب شروع کیا؟ یار اتنا استاد تو میں کبھی نہیں رہا۔ چلو یہ بتا دو تمہارے منہ سے کسی کے لئے یہ لفظ پہلے پہل کب نکلا تھا؟ یار ایک مولوی صاحب

Read more

دسمبر 24۔ مہاجر یوم ثقافت

پنجاب کے مشہور شہر سے دوست کی کال آئی کہنے لگا 24 دسمبر ہے ثقافت کا دن مبارک اور سنا کیا حال ہیں تیرے لئے سیدی جون کا شعر ہے ٰیہ سندھی اور مہاجر ہڈ حرام کیوں نہیں یہ بیچتے ترکاریاں شعر سنتے ہی میرے منہ سے بے اختیار گالی نکلنے لگی، بہت مشکل سے خود کو روکا لیکن میری آدھی بات پوری پہنچ چکی تھی۔ وہ چلایا مجھے کیوں کہہ رہا ہے صد فیصد مہاجر کا شعر ہے تجھے

Read more