ٹڈی دل پر بات کیوں نہیں کرتے

ہمارا مسئلہ یہی ہے کہ ہم بہت جلد کسی کی باتوں میں آ جاتے ہیں‘ اپنا وقت بے کار میں ضائع کرتے ہیں۔ یہی دیکھ لیں ان دنوں گندم اور چنے کی فصل پر ٹڈی دل کا حملہ ہوا۔ حرام ہے جو کسی کو توفیق ہوئی ہو کہ اس معاملے پر لکھے!۔ مستنصر حسین تارڑ صاحب کہتے ہیں:’’لکھنے کا حق اسے ہے جسے اپنے اردگرد کے ماحول کا علم ہو‘ جسے یہاں تک معلوم ہو کہ اس کے علاقے میں

Read more

طالبان پاکستان کی افغان پالیسی کے محافظ ہیں

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد ہماری توقعات سے کہیں بڑھ کر معاملہ شناس نکلے۔ برادرم شاہد خان نے مترجم کے فرائض ادا نہ کئے ہوتے تو ہم پشتو میں ان کے جوابات کا مطلب سمجھ نہ پاتے۔ ذبیح اللہ مجاہد امن معاہدے کے سلسلے میں خاصے مصروف تھے بعد میں لیکن ارشاد احمد عارف صاحب اور اسد اللہ کے شو ’’کراس ٹاک ‘‘میں بھی فون پر بات کرتے رہے ان سے جو سوال ہوئے ان کے جواب میں

Read more

آئین کو سماج کا معاہدہ سمجھنے والے

ذرائع ابلاغ کے ذریعے بطور قوم ہم دو طرح کے آئینی ماہرین سے مرعوب رہے ہیں۔ ایک وہ جو اے کے بروہی اور شریف الدین پیرزادہ کہلائے، فوجی آمروں کے اقدامات کو تحفظ دینے والے، آئین کی شقوں میں سے آمروں کے ہر فیصلے کی تائید تلاش کرنے کی صلاحیت سے مالا مال جو ثابت کر سکتے ہیں کہ سامنے بیٹھا کوا کالا نہیں سفید رنگ کا ہے۔ ایس ایم ظفر صاحب ان کی زندہ نشانی ہیں۔ دوسرے وہ لوگ

Read more

مہنگائی ہم پر عاشق کیوں ہے؟

جیسے چندہفتے قبل ہمارے ہاں آٹے کی کمی دیکھنے میں آئی، قدیم روم میں اچانک روٹی کی قلت ہو گئی۔ شہنشاہ ڈائیکلیٹان نے پرائس سیلنگ جاری کر دی، اعلان کیا گیا کہ جس کسی نے روٹی کی مقررہ زیادہ سے زیادہ قیمت سے بڑھ کر نرخ وصول کیے اسے موت کی سزا دی جائے گی۔ درمیان کے عہد سے گزر کر ہم بیسیویں صدی میں آ جاتے ہیں۔ 1941 ء میں پرل ہاربر پر حملہ ہوا، امریکہ نے جرمنی اورجاپان

Read more

تائیوان نے اہداف سے زیادہ ٹیکس کیسے جمع کیا

کام کی بات کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ نہیں ہوتی۔1951ء میں تائیوان کی حکومت نے ٹیکس چوری روکنے کے لئے بعض اقدامات کئے۔ یہ تدابیر اس قدر موثر ثابت ہوئیں کہ اس بار گزشتہ سال کی نسبت تین گنا زیادہ ٹیکس جمع ہوا۔ اس سے پہلے کہ میں ٹیکس چوری کے انسداد کا تائیوانی طریقہ بتائوں چند ایسے طریقوں کی بات کر لیتے ہیں جو ٹیکس چور استعمال کرتے ہیں۔ ٹیکس چوری کا ایک معروف طریقہ کار یہ ہے کہ اپنی

Read more

پرانی پنجابی فلمیں، ساحر لدھیانوی اور نئے ڈرامے

اس بار ہفتہ وار چھٹی پر مستنصر حسین تارڑ صاحب سے ملنا تھا۔ دو اور دوستوں سے ملاقات طے تھی مگر سب کی مصروفیات میں ایسی تبدیلی آئی کہ میرے پاس اپنے نرسری فارم پر جانے کے سوا کوئی کام نہ رہا۔ گھر آیا اور کئی برسوں بعد ایک نشست میں دو فلمیں دیکھیں۔ دونوں فلمیں پنجابی ہیں مگر ایک پاکستان اور دوسری بھارت میں نمائش کی گئی۔ چھومنتر 1958 ء کو ریلیز ہوئی تھی اور اس میں نورجہاں، اسلم

Read more

پی ٹی آئی کے اتحادیوں کا سیاسی فٹبال میچ

دو ہفتے قبل تحریک انصاف کی حکومت جن خطرات کا شکار دکھائی دیتی تھی آج وہ ان خطرات سے نجات پا چکی ہے۔ بغاوت پر آمادہ اتحادی اب اپنے طرز عمل کو مشورے اور اصلاح احوال کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ پنجاب میں ن لیگ‘ پی پی اور ق لیگ کے بعض ارکان تو مخلوط حکومت کی صورت میں وزارت اعلیٰ‘ سپیکر شپ اور وزارتوں تک کی منصوبہ بندی کر بیٹھے تھے۔ صورت حال اس قدر تشویشناک تھی کہ

Read more

فیاض الحسن چوہان:پرانے لوگ نئے آدمی سے ڈرتے ہیں

دوراہے ہمیشہ اس کے سامنے آتے ہیں جو اپنے راستے سے واقف نہیں ہوتا۔ قوم خارجہ تعلقات اور معاشی مجبوریوں سے لڑھکتی ہوئی اس سطح پر آ پہنچی ہے کہ ہمیں ایک آخری موڑ کا انتخاب کرنا ہے۔ ایک راستہ وہ ہے جو ہمیں پھر سے کرپشن کی وادیوں، جھوٹے اعداد و شمار اور قرض کی طرف لے جائے گا، بدلے میں دستار ہی نہیں اس بار سرگروی رکھنا ہوں گے۔ دوسرا راستہ تھوڑا مشکل، طویل اور پتھریلا ہے۔ طے

Read more

”میڈم سیکرٹری“ میڈلین البرائٹ کی یادداشتیں

یہ امریکہ کی ممتاز دانشور، استاد، سفارت کار اور سابق وزیر خارجہ میڈلین البرائٹ کی خود نوشت ہے۔ پہلی بار 2003 ء میں شائع ہوئی۔ مجھے عمومی پیرائے میں بیان واقعات متوجہ نہیں کرتے۔ انداز بیان میں علمی روشنی پھوٹتی دکھائی نہ دے تو دل اوبھ جاتا ہے۔ میڈلین البرائٹ کمیونسٹ ریاست چیکو سلواکیہ میں پیدا ہوئیں۔ ان کی والدہ اور والد ہائی سکول میں ملے اور چند برسوں بعد 1935 میں شادی کر لی۔ والدہ کی تعلیم سکول تک

Read more

نواز شریف کے لندن پلان کی کچھ جھلکیاں

معاشرے میں جس طرح کا نظام زر ہو گا اس کا سیاسی ڈھانچہ بھی ویسا ہو گا۔ گندم، چاول اور گڑ صدیوں تک ہماری کرنسی رہے ہیں آج بھی دور دراز کے کسان اجناس کے بدلے ضروریات زندگی خریدتے ہیں۔ اس عہد کے نظام میں جاگیردار کی مدد کے لئے کئی طرح کے عمال حکومت تھے۔ انگریز نے تھوڑا سا نظام بدلا۔ جاگیر دار کی بادشاہت برقرار رکھی بلکہ اسے موروثی اور قابل انتقال بنا کر مزید طاقتور کر دیا۔

Read more

جنرل سلیمانی کی موت:پاکستان کے لئے چیلنجز

مسلکی سوچ نے ہمیشہ مسلمانوں کو ان شخصیات کا احترام کرنے سے روکا جو پوری امہ کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے دشمن کے ہاتھوں شہید ہوئیں۔ جنرل قاسم سلیمانی کا مسلک اور عقائد اگر مجھ سے مختلف تھا تو اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ میں ان کی خدمات سے انکار کر دوں۔ مسلمان سمجھتے ہیں کہ مقدس سرزمینوں پر تمام مذاہب کا یکساں حق ہے۔ یہودی‘ عیسائی اور مسلمان ارض فلسطین کے مشترکہ وارث ہیں لیکن جب

Read more

ایک این آر او محروم طبقات کے لئے بھی!

سردی کے ساتھ یکطرفہ رومان میں مبتلا ہم اہل لاہور اس بار سردی کی جانب سے اظہار محبت کا لطف اٹھا رہے ہیں ۔سردی کسی کے گھٹنوں سے لپٹ رہی ہے تو کسی کے ماتھے پہ بوسے دے رہی ہے اور ہم ہیں کہ اس کی بے باکیوں سے شرما کر سکڑے جا رہے ہیں۔ لحاف میں دبکے بیٹھے ہیں یا ہیٹر کی قربت میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ لوہے کی بنی ہر چیز گویا برف کی بن چکی ہے۔

Read more

تانیہ ایدریس ہر ماہ 450 برس بچائیں گی

محنت اور محنت کے ٹولز بدل رہے ہیں۔ کوئی چاہے تو ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کو تبدیلی کی علامت قرار دے سکتا ہے۔ تانیہ ایدریس کسی سیاستدان یا معروف پاور بروکر کی بیٹی نہیں، ایک عام پاکستانی خاتون ہے جس نے ٹیکنالوجی کے ذریعے ذرائع پیداوار تبدیل کرنے کی سائنس سیکھی۔ تانیہ ایدریس اور ان کی ٹیم گوگل میں اہم ذمہ داریاں ادا کرتی رہی ہے۔ گوگل کو جو لوگ نہیں جانتے وہ جان لیں کہ اس ڈیجیٹل کمپنی کا سالانہ

Read more

کتنے گریباں چاک ہوں گے

موسم بدلا رت گدرائی اہل جنوں بے باک ہوئے ظہیر کاشمیری کی یہ غزل تو موسم بہار کی آمد کا مضمون باندھتی ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ دس ماہ گرمی کی لپیٹ میں رہنے والے ہم لوگوں کے لیے سردیاں وہی لطف لاتی ہیں کہ جنون میں بے باک ہونے کو جی چاہتا ہے۔ اس بے باکی کے ساتھ ہوش ضروری ہے وگرنہ خواہ مخواہ جی چاہے گا کہ اس تصفیے کی حقیقت جانی جائے جس کے نتیجے میں

Read more

آگ لگی ہمری جھونپڑیا میں

کبھی سوچا؟ ہم ،پوری قوم سنسنی خیزی کے نشے کی لت میں پڑ چکے ہیں۔ ہم میں سے کچھ لوگ اس بات پر خوشی سے پرجوش ہو جاتے ہیں کہ ہمارے گھر میں آگ لگی ہے۔ آگ لگی ہمری جھونپڑیا میں ہم گائے رے ملہار چلیں کچھ تاریخی معلومات کو دیکھتے ہیں،جس طرح برصغیر میں قدیم عمارتیں ماش کی دال، پتھر اور گارے سے تیار مرکب سے تعمیر ہوئیں اس طرح سیمنٹ کو سب سے پہلے اہل یونان نے استعمال

Read more

دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی

دنیا وہی ہے ۔ کائنات بھی وہی ہے جو ہزاروں اور لاکھوں سال سے موجود ہے۔ اس کو بدلتا دیکھنے والی آنکھ اور شعور کس چیز کو تبدیلی سمجھتے ہیں اس کا انحصار معاشرے کی عمومی سوچ پر ہے۔ کسی ایک صاحب دل کی آنکھ اورتجزیہ بسا اوقات اپنے پورے عہد کا شعور بن کر سامنے آتا ہے یا پھر پورا معاشرہ’’موت کا منظر‘‘ کا اسیر ہو سکتا ہے۔ مستقبل کی جنگوں اور قوم کی نشاۃ ثانیہ پر پیشگوئیاں کی

Read more

کیا کسی نے مارچ اور دھرنا خرید لیا ہے ؟

سیاست کتنی بے رحم ہوتی ہے۔ شیرجیسے درندے سے زیادہ۔ مولانا کیا بیچتے تھے؟ ریاستی اداروں سے ماضی کی شراکت داری کے راز‘ مدارس کے طلباء کی عقیدت و سرفروشی‘کچھ حسینوں کے خطوط اور کچھ تصاویر بتاں۔ادارے کب کسی سے بلیک میل ہوتے ہیں‘ مدارس کے طلباء کے علاوہ مارچ میں کوئی نہیں تھا۔ اسے سیاسی مارچ نہیں مدرسہ مارچ کہا جا سکتا ہے۔ چند روز قبل جس زبان سے لاکھوں کے مجمع کی بات کی جا رہی تھی وہ

Read more

خرابا ، جہاں کپتان نوازشریف کی قیمت ایک ہو

تذکرہ غوثیہ حضرت سید غوث علی شاہ پانی پتی کے ملفوظات و حالات کا بیان ہے۔ اس کتاب کی تالیف حضرت کے مرید مولانا شاہ گل حسن نے کی جبکہ ترتیب مولانا اسمعیل میرٹھی نے فرمائی،بڑی سبق آموز حکایتوں سے بھر پور کتاب ہے۔ ایک حکایت ہے گرو اور اس کا چیلا سفر کرتے کرتے‘ منزلیں مارتے ایک شہر میں پہنچے۔ شہر میں ہر چیز ایک روپے کلو تھی۔ دیسی گھی اور بناسپتی گھی دونوں کی قیمت ایک روپیہ تھی۔

Read more

برطانوی شاہی جوڑا اور ہمارے شہزادے

کہانیوں میں شہزادہ بہادر ہوتا ہے اور شہزادی ہمیشہ خوبصورت۔ باوقار‘ نرم دل اور عوام کی محبوب۔ پرنس ولیم کی والدہ پاکستانیوں کی محبوب تھیں۔ لیڈی ڈائنا نے شوکت خانم ہسپتال کے لئے فنڈز جمع کرنے میں مدد دی۔ پرنس ولیم نو آبادیاتی حکمران خاندان کے چشم و چراغ کی بجائے اپنی والدہ لیڈی ڈائنا کی نسبت سے پاکستانیوں میں مقبول ہیں جبکہ ان کی اہلیہ شہزادی کیتھرین (کیٹ مڈلٹن) نے لیڈی ڈائنا کی طرح کینسر کے مریض بچوں، ایس

Read more

مجھے یقین ہے سردی میں مارے جائو گے

سردی اترتی ہے‘ جانے آسمان کی کھڑکیوں سے کون یخ ہوائوں کو زمین زادوں کے گھر بھیج دیتا ہے۔ سردی اترتی ہے‘ تو کئی دل عشق کی گرمی سے دہکنے لگتے ہیں اور کچھ آنکھیںدہلیز پر گلیشئر ہو جاتی ہیں۔ سردی اترتی ہے تو شہر میں گرم ملبوسات کی مہنگی دکانوں پر رش بڑھ جاتا ہے۔ سردی اترتی ہے تو کئی بے لباس جسموں کو اترن کی آس آ گھیرتی ہے۔ اس بار سردی اترے گی تو ہو سکتا ہے

Read more

سیاست جو ثقافت روایت کو کھا گئی

پنجاب یونیورسٹی میں ایم ایس سی فلم اینڈ ٹی وی کے طلباء کو گزشتہ چند برسوں سے میں ’’قومی و بین الاقوامی امور‘‘ پڑھا رہا ہوں۔ صرف ایک لیکچر رہ گیا ہے۔ سمسٹر مکمل۔ ’’ڈپلومیسی، اس کا ڈھانچہ اور اس کے مقاصد‘‘ ان فنکار طالب علموں کے لئے شاید ایسا ہی خشک موضوع ہے جیسا ہمیں ریاضی معلوم ہوا کرتا تھا۔ لیکچر مکمل ہونے پر میں نے کچھ فنی گفتگو کا فیصلہ کیا۔ میں نے پوچھا آپ میں سے کتنے

Read more

شکریہ عمران خان!

مستنصر حسین تارڑ صاحب ڈھائی ماہ کے بعد ملک واپس آ ئے ہیں۔ رات کو ان کے ہاں مدعو تھا۔ عمران خان کا خطاب شروع ہوا تو ابتدائی چند منٹ کے بعد مجھے دفتر سے تارڑ صاحب کی طرف نکلنا پڑا۔ اگلی صبح نشرر مکرر میں ساری تقریر سنی۔ عمران خان کہاں، ایک درد تھا جو لفظوں کے سیلاب میں ڈھلا اور اقوام عالم کو بہا لے گیا۔ کیا دکھ تھا جس کو عیاں نہ کیا۔ مسلم ریاستوں میں عربی

Read more

مولانا: کیا عمران مخالف دیوار گرنے کو ہے؟

مولانا فضل الرحمان کے مارچ کو ختم نبوت سے جوڑیں یا عمران مخالف جذبات کا اظہار کہیں یہ سچ ہے کہ ریاست کو اپنی تعمیر کردہ ایک اور دیوار کو دھکا دینے کا وقت آ پہنچا۔ مولانا کا مزاج اقتدار پسندانہ ہے۔ ان کے پاس اپنی بات کہنے کے سو طریقے ہیں۔ سب سے خطرناک طریقہ مذہبی کارڈ کا استعمال ہے جو شاید پہلی بار اداروں کی مرضی کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ چند ماہ قبل ایک کالم میں

Read more

دیکھنا ہو باغ عالم میں اگر رنگ فنا، آئیے پھر باغ میاں خان دیکھیے

نواب سعداللہ خان کا باپ بادشاہ شاہجہاں کا وزیر تھا۔ اس کی عالی شان حویلی ”حویلی میاں خاں“ کے نام سے اپنی لٹی ہوئی عظمت رفتہ کے ساتھ اب بھی لاہور میں رنگ محل کے پاس موجود ہے۔ وسیع و عریض حویلی کے اندر سینکڑوں خاندان چھوٹے چھوٹے دڑبے نما مکانوں میں رہ رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک مکان میں نواب سعداللہ خان کی اولاد میں سے ایک کوثر شمسی کا دو ماہ پہلے انتقال ہوا۔ کوثر شمسی کے متعلق جاننے سے پہلے کچھ ذکر میاں خان کی حویلی اور باغ کا ہو جائے۔

Read more

1947 ء کے بعد خالصتان تحریک

1950ء کے عشرے یعنی آزادی کے فوری بعد جب کانگرس کی طرف سے سکھوں کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے ہوتے نظر نہ آئے تو پنجاب کی لسانی شناخت محفوظ بنانے کے لئے مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بھارت کے سٹیٹ ری آرگنائزیشن کمشن نے شدید احتجاج کے بعد پنجابی زبان کو قومی زبانوں میں شامل کرنے کے حوالے سے سکھوں کے مطالبات تسلیم کر لئے مگر اس کے بعد مشرقی پنجاب کے وسیع علاقے کو ہما چل پردیش

Read more

مطالبہ خالصتان کی تاریخی بنیادیں (2)

اس نے کہا کہ 14مئی 1946ء کے بیان کی بنیاد پر ہم چاہتے ہیں کہ اگر سرکار برطانیہ سکھوں کو بیچ منجدھار چھوڑ کے چلی گئی تو یہ بہت بڑی ناانصافی ہو گی‘‘ اس ملاقات میں کرتار سنگھ نے تجویز دی کہ پنجاب کے دو حصے کر کے انہیں اختیار دیدیاجائے کہ وہ جب چاہیں نئے آئین سے علیحدہ ہو سکیں۔ گیانی کرتار سنگھ نے اس موقع پر ایک سکھ ریاست کے کچھ خدوخال بھی گورنر کے سامنے رکھے۔ اس

Read more

مطالبہ خالصتان کی تاریخی بنیادیں

خالصتان کی آزادی پر سکھ آبادی ایک بار پھر متحرک ہو رہی ہے۔ سکھ کشمیریوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ برطانوی پارلیمنٹ کے سکھ رکن نے اسلاموفوبیا اور کشمیر پر بڑے جوش بھرے انداز میں بات کی۔ کینیڈا میں مقیم سکھ برادری نے کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائی ہے۔ برطانیہ میں سکھ نوجوانوں نے کشمیریوں کے ساتھ مل کر بھارتی ہائی کمشن کے دروازے پر انڈے پھینکے۔ خود بھارت کے اندر بہت سے دانشوروں کے علاوہ مشرقی پنجاب کی سکھ آبادی پاکستان اور اہل کشمیر کی حمایت کر رہی ہے۔

Read more

افغانستان : مقامیت اور بین الاقوامیت میں مذاکرات

دس روز قبل انگریزی کے ایک اخبار نے خبر دی کہ امریکہ اور طالبان انخلا کے معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔ ایسی ہی کچھ باتیں حساس اطلاعات تک رسائی والے مبصرین کر رہے تھے‘ افغانستان کے تنازعے پر مذاکرات کے آٹھ مرحلے ہو چکے تھے ان مذاکراتی ادوار میں جو پیشرفت ہوئی ہم اسے بھی زیر بحث لاتے رہے ہیں۔ امریکہ اور طالبان کا آٹھواں دور بہت اہم شمار ہو رہا تھا۔ امید تھی کہ اس بار معاہدے پر

Read more

گھنے پیڑ، ہیر کی لے اور وارث شاہ

پنجاب کی سانجھ اس کے پانچ دریا اور چھ بابے ہیں۔ بابا فرید‘ شاہ حسین‘ بلھے شاہ‘ سلطان باہو ‘ میاں محمد بخش اور وارث شاہ۔ وارث شاہ نے اپنی زندگی میں قصہ ہیر رانجھا کے علاوہ کچھ اور لکھا ہے تو میرے علم میں نہیں۔ انہوں نے ہیر لکھ کر پنجاب کی زبان ‘ اقدار اور ثقافت کے کئی ابدی رخ اجاگر کر دیے۔ یہ قصہ سیدھا چلنے والے اور سکھ کے ساتھ زندگی گزارنے کی آرزو کرنے والوں

Read more

ساغر اور جالب

کیا یہ دنیا سیاستدانوں نے بنائی ہے؟ آپ حمورابی‘ افلاطون‘ پنڈت چانکیہ ‘ روسو اور ہمارے عہد کے نوم چومسکی اور ہنری کسنجر جیسے فلسفیوں تک کو پڑھے ہوں گے۔ پھر بتائیے کیا یہ دنیا سیاسی مفکرین نے بنائی ہے؟ ہم جس دنیا میں رہتے ہیں اسے بادشاہوں اور شاعروں نے بنایا ہے۔ شاعر خواب دیکھتا ہے۔ بادشاہ خواب پورے کرتا ہے۔ بادشاہ کے خواب جنگ میں غلبہ حکومت‘ طاقت اور مال و زر میں اضافہ سے متعلق ہوتے ہیں۔

Read more

ریاست یا مخالفین:تاجروں نے کس کا ساتھ دیا

تاجروں نے ہڑتال کی۔ کس کے خلاف؟ اس ریاست کے خلاف جس کے وزیر اعظم اور آرمی چیف ایک ہی بات کہہ رہے ہیں کہ اب ہر صاحب استطاعت کو ٹیکس دینا ہو گا۔ سیاست کا ایک بیانیہ ریاست مخالف ہے۔ یہ بیانیہ پاکستان میں کئی شکلوں میں ابھرا۔ جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام نے جب پاکستان کے قیام کی مخالفت کی تو اس وقت صورتحال مختلف تھی۔ ملک آزاد ہوا تو ان دونوں جماعتوں کی قیادت نے آئین

Read more

افغانستان سے اچھی خبریں آنے والی ہیں

طالبان امریکہ مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا تو دونوں فریق اپنے اپنے ایجنڈے کے ساتھ میز پر آئے۔ امریکہ ابتدائی مرحلے میں افغان طالبان کو انگیج کر کے فائر بندی چاہتا تھا۔ افغان طالبان چاہتے تھے کہ حملہ آور ان کو فاتح جیسا پروٹوکول دے اور انخلاء کے بعد کی صورت حال کو ان پر چھوڑ دے۔ مذاکرات کے پہلے چھ مرحلے ہوئے‘ ہر بار زلمے خلیل زاد یہ تاثر دیتے رہے کہ افغان تنازع کے حوالے سے خوشخبری آیا

Read more

صادق سنجرانی کو کون ہٹائے گا؟

مولانا فضل الرحمن‘ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز جن دو باتوں پر متفق ہوئے ان میں سے ایک چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو ہٹانا اور دوسری وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں منظور نہ ہونے دینا تھا۔ ایک حکمت عملی اختیار کی گئی۔ جو پی ٹی آئی رکن کسی وجہ سے اپنے عہدے سے ہٹایا گیا یا تبدیل کیا گیا اس سے ہمدردی کی آڑ میں اسے عمران خان سے بیزار کرنے کی کوشش کی گئی۔ بلاول بھٹو نے فواد

Read more

مولانا کی انتشار پسند بیٹریاں

حکومت کے سامنے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار چیلنج آیا ہے۔ بجٹ پیش کیا جا چکا۔ بحث جاری ہے اور اب اسے پارلیمنٹ سے منظور کرانا ہے۔ دوسرا چیلنج یہ ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطے بڑھے ہیں۔ ساری اپوزیشن جماعتیں اب حکومت کو کچھ مہلت دینے کا موقف ترک کر کے مولانا فضل الرحمن کی رائے سے اتفاق کر رہی ہیں یعنی حکومت کے خلاف فوری تحریک کا آغاز۔ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو بجٹ منظور

Read more

’’منطق الطیر، جدید‘‘ ناول، تاریخ اور عشق

ریل کی پٹڑی پر ہوا ابلتی ہوئی محسوس ہو رہی تھی۔ حرارت کی لہریں تھیں جو کبھی نیچے سے اوپر کو اٹھتی اور کبھی اوپر سے نیچے کی جانب اترتی معلوم ہوتیں۔ گائوں میں چھوٹی چھوٹی نہروں کے کنارے کچے راستے اس موسم میں دھول سے اٹ جاتے ہیں۔ کیکر پیلے پھولوں کی چادر اتار کر پھلیوں کے گہنے کانوں میں آویزاں کر لیتے ہیں۔ ٹاہلیوں کی چھائوں فاختائوں کا ٹھکانہ بنتی ہے۔ گھاس حبس کی باس دیتا ہے اور

Read more

اپوزیشن کی احتجاجی قوت کی اصل اوقات

اپوزیشن نے تحریک انصاف کی حکومت کو گرانے کے لئے ماحول بنانا شروع کر دیا ہے۔ افطار پارٹی میں مولانا فضل الرحمن شہ بالا بنے ہوئے تھے۔ مسلم لیگ ن جانتی ہے اس کے کارکن احتجاجی تحریک نہیں چلا سکتے۔ حمزہ شہباز کا ونگ جانے کیوں مریم نواز کے مقرر کئے گئے عہدیداروں سے ناراض ہے۔ پنجاب میں ملک احمد خان کی جگہ عظمیٰ بخاری کو پارٹی ترجمان بنا کرداخلی تقسیم گہری کر دی گئی ہے۔ بلا شبہ ن لیگ

Read more

مودی‘ ہندو توا اور دو قومی نظریہ

فورٹ ولیم کالج کی خدمات کے نتیجے میں ہمیں انگریزی و سنسکرت کا بہترین ادب پڑھنے کا موقع ملا۔ فورٹ ولیم کی کوکھ سے دو قومی نظریہ ابھرا اور پھر بہت سے برسوں کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی قائم ہوئی۔ معلوم ہوا کہ زبان کو تقسیم کر کے کسی بھی آبادی کو تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ مذہب ‘ ثقافت اور نجی زندگی کا اختلاف پہلے سے موجود تھا مگر جب دیو ناگری اور فارسی رسم الخط ہندو اور مسلمان

Read more

مودی کی جیت، اب ہمیں بھی کچھ نیا سوچنا ہو گا

 ہارنے والوں کے پاس ہزار جواز ہوتے ہیں۔ کانگرس اور اس کی اتحادی جماعتیں وہ جواز پیش کر رہی ہیں مگر مودی کے پاس جیت کی ایک ہی وجہ ہے۔ وہ نیشنلسٹ ایجنڈے پر سمجھوتے کو تیار نہیں۔ اس ایجنڈے پر عمل کیلئے اقلیتوں کو خوفزدہ کرنا پڑے، داخلی سلامتی کے خطرات کا سامنا کرنا پڑے یا پوری قوم کو جنونی بنانے کا خدشہ ہو۔ ان کا ہدف بھارت کو اتنا طاقتور بنانا ہے کہ دنیا اس کی طاقت کا

Read more

گھاس اگانے کے دن

ذوالفقار علی بھٹو نے جب بھارت کے مقابلے میں ایٹمی پروگرام شروع کرتے وقت کہا کہ ’’گھاس کھا لیں گے مگر ایٹم بم بنائیں گے‘‘ تو قوم نے اسے محاورہ جان کر واہ واہ کی۔ لاہور میں جب اسلامی کانفرنس ہوئی تو اس میں شاہ فیصل، معمر قذافی اور بھٹو کی تکون خاص طور پر مرکز نگاہ رہی۔ تینوں نے اپنے ملکوں اور مسلم اُمہ کیلئے ’’گھاس کھانے‘‘ کا اعلان کیا اور تینوں کی موت افسوسناک طریقے سے ہوئی۔ نواز

Read more

محروم والدین کے ٹیکنوکریٹس بچے

  قصور شہر کا وہ حصہ جہاں اداکار یوسف خاں کا آبائی گھر ہے‘ اس کے پاس سے گزرتے ہوئے سیدھے چلتے جائیں۔ بابا بلھے شاہ کے مزار والے علاقے کے قریب ،ایک گلی میں بائیں طرف مڑیں‘ وہاں ایک پانچ چھ مرلے کا پلاٹ پڑا تھا۔ بتایا گیا کہ یہ سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے والد کا گھر تھا۔ پرانا مکان گرا دیا گیا۔ شاید یہ جگہ کسی دوسرے مالک کے پاس ہے۔ ڈاکٹر محبوب الحق‘ معین قریشی، ڈاکٹر حفیظ اے شیخ اور ڈاکٹر باقر رضا جیسے لوگوں کے ماں باپ بھی ایسے ہی چھوٹے چھوٹے گھروں میں رزق حلال سے اپنے بچوں کی پرورش کرتے اور انہیں تعلیم دلایا کرتے تھے۔جب یہ لوگ پڑھ رہے تھے تو حکمران طبقات کی اولاد یہ سیکھ رہی تھی کہ عمارتوں میں پڑا ریکارڈ کیسے جلایا جاتا ے۔ حرام کی کمائی کو کس طرح مزید حرام کمانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ لوگوں کے یقین اور اعتبار کا کس طرح خون کیا جاتاہے اور سیاست کو کس طرح خاندانی وراثت میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

Read more

بیٹیاں جب روزہ رکھتی ہیں تب پتہ لگتا ہے

مناہل اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ رہی تھی۔ پچھلے برس روزے کی ضد کیا کرتی۔ اس سے گزشتہ سال بھی روزہ رکھنے پر اصرار‘ دو سال چڑی روزہ کہہ کر سحری کے وقت کھلایا اور صبح افطار کرا دیا۔ اس بار چڑی روزے کا کہا تو فوراً انکار آ گیا۔ رات سونے سے پہلے صورت حال یہ کر دی کہ اس کی ماں اور مجھے ماننا پڑی۔ میں نے پہلا روزہ رکھا تو میری نانی اماں نے دودھ میں

Read more

افغانستان سے متعلقہ دوحہ مذاکرات پرائیویٹ کنٹریکٹر چلا رہے ہیں ؟

امریکہ کے سفارتی کنٹریکٹروں کی طالبان سے بات چیت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کی مذاکراتی نشست کا ایک اور مرحلہ کسی اہم اعلان کے بغیر ختم ہو گیا ہے۔ اس بار مذاکرات کے آخری تین دن رمضان المبارک میں آئے۔ پہلے روزے پر فریقین نے چھٹی کی۔ طالبان کی جانب سے افغان حکومت کو مذاکرات میں شامل کرنے سے انکار بدستور موجود ہے۔ صدر اشرف غنی نے اس بار بیانات کے ذریعے خود کو فریق ثابت کرنے کی بجائے کچھ عملی چالیں چلی ہیں۔

Read more

شریف خاندان کے لیے ماں کے جیسی ریاست

جنرل پرویز مشرف سے معاہدہ کر کے نواز شریف جدہ جا چکے تھے۔ پاکستان میں پارٹی کے معاملات نام کو جاوید ہاشمی کی صدارت میں سونپ دیے گئے تھے مگر عملاً بہت سے مخبر براہ راست سرور پیلس جدہ کو رپورٹ کرتے تھے۔ مسلم لیگ ن کے ایک کارکن کے ساتھ سروسز ہسپتال میں معائنے کے لئے آئے جاوید ہاشمی سے ملنے گیا۔ جاوید ہاشمی ان دنوں حراست میں تھے۔ جس روز انہوں نے ہسپتال آنا ہوتا لیگی کارکن اور

Read more

سرخ جھنڈے اٹھا کر اپنی صف بندی کر لیں

 ہمیں معلوم تھا کہ ریاست اب مزدور دشمنوں کو اپنا اتحادی بنا چکی ہے۔ نواز شریف کی مخالفت اس وجہ سے کرتے رہے کہ وہ مزدور دشمن طبقے کا گورا چٹا چہرہ ہے جس پر ظلم کا کوئی داغ اور ملال نظر نہیں آتا۔ پیپلز پارٹی کو اس لئے پسند کرتے تھے کہ وہ محنت کشوں کے حقوق کی بات کرتی تھی۔ ہمارے دانشور ریاست‘ دائیں بازو کے سیٹھ اور مذہبی طبقے کے اتحاد کا ہر فریم زیر بحث لاتے رہے مگر انہیں خدا مخالف اور دین بیزار کہہ کر مسترد کیا جاتا رہا

Read more

عمران کے خلاف تحریک کی باتیں

کپتان ایک غیر روائتی آدمی ہے۔ ویسے ہمارے سماج میں روایتی اور غیر روائتی کی شناخت عرصہ ہوا دھندلا چکی ہے۔ روائت سے جڑا ہوا شاعر ہو تو وہ اساتذہ کے رنگ میں شعر کہتا ہے۔ شعری خیالات کو باندھتا ہے اور لفظیاتت کے ہنر کو استعمال کرتا ہے۔ کرکٹ کا روائتی کھلاڑی ہو تو بھلا مانس بنا رہتا ہے‘ بیٹ کو قدیم کلاسیکل شاٹس کے لئے مہارت سے استعمال کرتا ہے۔ سٹائل‘ تحمل اور صاف ستھری کرکٹ کو ترجیح

Read more

طالبان کی ہوشیاری اور دوحہ بیٹھک کی ناکامی

دوحہ میں افغان طالبان اور کابل حکومت کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات ملتوی ہونے پر امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد بڑے مایوس ہوئے ہیں۔ اس مایوسی کی وجہ مذاکرات کا التوا نہیں بلکہ امریکہ کی ان کوششوں کی ناکامی ہے جو وہ کابل حکومت کو تنازع کا فریق بنانے کے لئے کر رہا ہے۔ افغان طالبان کی طرف سے کابل حکومت کی بجائے صرف امریکہ سے مذاکرات کی ضد امریکہ کے لئے آزمائش ہے۔ امریکی حکام اگر اشرف

Read more

عمران حکومت سے اتحادیوں کی توقعات

سوال اہم تھا‘ جواب اس سے بھی اہم آیاعمران خان اگر ریاستی اسٹیبلشمنٹ کو اتنا ہی عزیز تھے تو انہیں پندرہ سولہ نشستیں جتوا کر اتحادیوں کی بلیک میلنگ سے آزاد نہیں رکھا جا سکتا تھا۔جواب ایک سینئر صحافی کو ملا! ’’آپ اسی سے اندازہ کریں کہ عمران خان کو کامیاب کرانے کا الزام اگر درست ہوتا تو یہ پندرہ نشستیں بھی دلوائی جا سکتی تھیں‘‘۔ اس سوال کا تعلق عمران خان کے اتحادیوں مسلم لیگ ق ‘ایم کیو ایم

Read more

امریکہ افغانستان سے جاتے ہوئے اپنا اسلحہ کسے دے رہا ہے؟

میں جس علاقے میں تھا وہ کبھی علاقہ غیر کہلاتا تھا۔ اب آئینی ترمیم کے بعد آپ اسے ”اپنا علاقہ“ کہہ سکتے ہیں۔ افغانستان کی سرحد یہاں سے قریب تو نہیں مگر زیادہ دور بھی نہیں۔ یہاں ایسے کاروباری افراد رہتے ہیں جو افغانستان تجارت اور کاروبار کے سلسلے میں آتے جاتے رہتے ہیں۔ بظاہر سادہ سے لوگ، اردو بڑی مشکل سے سمجھتے ہیں۔ میں نے ایک نوعمر سے اس کی مصروفیات کا پوچھا تو وہ ہنسنے لگا۔ اس کے

Read more