پاکستانی معاشرے میں عدم برداشت

اگر گلیلیو ببلیکل فلکیاتی نظریات کے خلاف اظہار اسی دور کی عدم برداشت کا سامنا رہتا تو ہم آج بھی کرۂ ارض کو کائناتی مرکز تصور کر رہے ہوتے۔ اگر سائنس کے سمندروں میں غوطہ زن لوگوں کو معاشرتی عدم برداشت کے نتیجے میں شیطانی پیروکار ہی سمجھا جاتا رہا ہوتا تو انسان آج فلک شگاف عمارتیں تعمیر نہ کر پاتا، فضاؤں میں پرندوں کی مانند اڑ نہ رہا ہوتا، اپنی تاریک راتوں کو دن کے اجالوں کے مشابہ نہ

Read more

ماں بولی، سید حسن مرتضیٰ،مختارا اور پنجابی اکھان

کہتے ہیں ماں بولی زبان سب کو پیاری ہوتی ہے اور اس کا پرچار کرنا سب پر لازم ہے لیکن پنجابی کے ساتھ جو سلوک پنجاب میں کیا جا رہا ہے ، اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ بچوں کے کلاس رومز سے لے کر بیڈ روم تک پنجابی بولنے پر ممانعت ہے جس کا نہ صرف پنجابی زبان کو بلکہ پنجابی کلچر اور پنجابی روایات کو نقصان پہنچے گا۔

21 فروری پنجابی ماں بولی کا عالمی دن ہے ، اس دن کا انعقاد اور پنجابی کی ترویج ایسے ہی کریں جیسے پچھلے ایک سال سے پنجابی کی کچھ تقاریر اور پنجابی اکھان کی کی جا رہی ہے۔

Read more

یہ کاغذی پھول جیسے چہرے

فیس بک سکرولنگ کے دوران بہت اچھی کوالٹی اور سٹائل میں بنی تصاویر نظر سے گزرتی ہیں تو دل خوش ہوجاتا ہے لیکن جیسے ہی اوپر موجود کیپشن پر نظر پڑتی ہے تو حیرانی ہوتی ہے کہ یہ تو سائیں لوک ہیں جنہوں نے اپنی زندگی اپنے محبوب کے غم میں ضائع کردی اور اب بڑے دکھی انداز میں کسی پارک میں کھڑے ہو کر تصویر بنائی جا رہی ہے یا ہو سکتا ہے کہ شاید اسے محبوب کو دوبارہ

Read more

خدا کسی کو اولاد کا دکھ نا دے!

ابھی پشاور حملے کے زخم تازہ ہی تھے کہ بد قسمتی نے یہ دن بھی دکھایا کہ کابل یونیورسٹی میں نوجوان حصول علم کے لیے اکٹھے ہوئے اور شہید ہو گئے۔ کابل یونیورسٹی حملے میں نوجوان ہلاکتوں نے جہاں سب کے دل دہلا کر رکھ دیے تو اس کے ساتھ والدین کی آنے والی فون کالز اور میسجز جو کہ محبت سے بھرپور ہیں اور ان کو پڑھ کر ایک صاحب اولاد اور درد دل رکھنے والا انسان ضرور کانپ

Read more

کچھ الفاظ ادھار دے دیں

کل رات خواب میں ملک جہانگیر اقبال صاحب کو فون کیا اور ان سے درخواست کی کہ مجھے کچھ الفاظ ادھار دے دیں۔ جہانگیر صاحب پہلے تو ہچکچائے کہ کیا چاہیے؟ میں نے کہا الفاظ ادھار چاہیے۔ کون سے الفاظ؟ کیسے الفاظ؟ میں نے کہا وہ الفاظ جن سے غم کا اظہار لکھا جاتا ہے۔ وہ میری بات سمجھ گئے اور سمجھانے لگے کہ جس طرح دکھ ادھار نہیں نا دے سکتے اسی طرح الفاظ بھی ادھار نہیں ملتے۔ اپنے

Read more

سگریٹ نوشی اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا یوٹرن

مئی کے ماہ میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایک رپورٹ پیش کی کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو کورونا زیادہ متاثر کرتا ہے بہ نسبت اس کے کہ جو سگریٹ نوشی نہیں کرتے۔ بھلا ہو میڈیا کا یہ خبر پہنچی کچھ کمزور دل والے افراد کو اور کچھ زندگی سے پیار کرنے والے کو جن میں ہمارے استاد محترم بھی شامل ہیں نے فوراً سگریٹ نوشی ترک کی اور حفاظتی اقدامات کو اپنے ارد گرد بڑھانا شروع کر دیا۔

Read more

وزارت تنہائی، ڈیپریشن اور موجودہ صورت حال

2018 میں بی بی سی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک نئی وزارت متعارف کروائی گئی جس کا بنیادی مقصد تنہا لوگوں کے لیے کسی اچھے رفیق کا بندوبست یا پھر تنہا لوگوں کی زندگی کو انٹرٹین کیسے کیا جائے۔ برطانیہ میں بوڑھے افراد زیادہ تر تنہا رہتے ہیں اور سالوں اپنے پیاروں سے نہیں مل پاتے جس کی وجہ سے ڈیپریشن اور تنہائی کا شکار ہو جاتے ہیں اسی طرح نوجوان نسل بھی اس کا شکار ہو رہی ہے

Read more

جس کو بھی دیکھنا ہو کئی بار دیکھنا

بظاہر خوش نظر آنے والے لوگ اپنے دل میں کیسے کیسے درد سنبھالے ہوتے ہیں یہ کوئی نہیں جان سکتا۔ کسی کی تنہائی بارے کوئی کیا بتا سکتا ہے کہ ایک شخص تنہائی میں کتنا روتا ہے کتنا پریشان ہے لیکن باہر لوگوں سے میل ملاپ میں بالکل نارمل انسانوں کی طرح پیش آرہے ہیں۔ ایسے لوگ عام لوگ نہیں ہوتے بلکہ بہت دل گردے والے لوگ ہوتے ہیں جو یا تو زندگی کی حقیقت کو سمجھ کر اس پر

Read more

شب برات، علامہ اقبال کی نظم، وزیراعظم اور امتحانی سوال

شب برات اسلامی کیلنڈر کے مطابق چودہ اور پندرہ شعبان کی درمیانی شب کو کہتے ہیں اور اس رات خدا سے گناہوں کی معافی؛ رزق اور مغفرت طلب کی جاتی ہے۔ پچھلے دنوں محترم وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نے شب برات کی مبارکباد شب برات کے اگلے دن قوم کو دی تو سب نے ٹھٹہ اڑایا اور خاں صاحب نے شرمندگی کے باعث وہ ڈیلیٹ کر دیا۔ ابھی شب برات والا قصہ تمام نا ہوا تھا کہ خاں صاحب نے

Read more

کنے کنے جانا بلو دے گھر: ابرارالحق کے لیے نیک خواہشات

کل ابرار الحق صاحب کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے یہ خبر پڑھی کہ وہ کورونا کا شکار ہو گئے ہیں تو دل پریشان سا ہوگیا اور ساتھ ہی ماضی کی وہ یادیں بھی تازہ ہوگئی جو ان کے گانوں کی وجہ سے قائم ہوئیں۔ ہم بچپن میں یہ گانا بہت مزے سے سنا کرتے تھے ٹی وی پہ لگا ہونا تو بہت مزے کے ساتھ سننا اور پھر جب سکول میں آنا تو اس گانے کو عملی شکل دینا کہ بچوں

Read more

ای لرننگ اور درپیش چیلنج

ای۔ لرننگ کیا ہے؟ آن لائن تعلیم کے کسی بھی سلسلے کو ای لرننگ کہا جاتا ہے جس میں یو ٹیوب؛ زوم؛ واٹس اپ اور دیگر ذرائع ہیں۔ پوری دنیا اس وقت عالمی وبا کورونا سے نبرد آزما ہے اور تمام ممالک نے اس وبا کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ اس لاک ڈاؤن سے جہاں زندگی کے تمام شعبے متاثر ہوئے، وہیں تعلیم کا شعبہ بھی متاثر ہوا ہے۔ تاہم اس کا متبادل آن لائن لرننگ اختیار کیا گیا ہے جس کے خاصے حد تک مثبت نتائج ملے ہیں لیکن پاکستان میں اس حوالے سے بہت چیلنج درپیش ہیں۔

Read more

ہائی الرٹ اور صنف نازک!

پچھلے دنوں پنجاب حکومت کی جانب سے ہائی الرٹ ڈسٹرکٹ کی ایک لسٹ جاری کی گئی جس میں اوکاڑہ کا نام بھی تھا اور لاک ڈاؤن میں نرمی بھی ہوگئی لیکن اس نرمی کا صنف نازک نے بہت ہی غلط فائدہ اٹھایا ہے کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے! ”وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ“ نرمی کے بعد کائنات کا یہ رنگ کرونا کی ہی نذر نا ہو جائے۔ بازار میں جس طرف بھی نظر دوڑائیں خواتین

Read more

وے بابو! تیرے بچے جیون۔ ۔ ۔

وے بابو! تیرے بچے جیون۔ ۔ ۔ اچانک سے یہ آواز میرے کانوں میں آٹکرائی۔ کچھ لمحات کے لیے میں بیچ بازار سوچ میں پڑگیا کہ آج حلیہ تو ایسا اچھا نہیں کہ کوئی مجھے بابو بلائے اور منہ بھی رومال میں لپٹا ہوا ہے تو پھر یہ کون غلط فہمی کا شکار ہے۔ پیچھے مڑ کر دیکھا تو ایک خاتون ہاتھ پھیلائے کھڑی تھی اور بار بار اصرار کیے جارہی تھی کہ وے بابو تیرے بچے جیون۔ اب محترمہ کو کون سمجھائے کہ وہ جس بابو کے بچے جینے کی دعا کیے جارہی ہے وہ تو ابھی خود بچہ ہے۔

خیر یہ تو تھی آج کی روداد لیکن عام مشاہدہ کی بات ہے کہ مختلف جگہوں پر مانگنے والوں کے تکیہ کلام بھی مختلف ہوتے ہیں۔ آئیے مزید مختلف جگہوں کے مختلف تکیہ کلام ملاحظہ فرمائیے :

Read more

امان اللہ خان اور راوی کا آفتاب

امان اللہ خان صاحب کو عرصہ ہوا آفتاب اقبال کے ساتھ کام کرتے ہوئے اور جب بھی آفتاب اقبال صاحب فلاسفی پیش کرتے تھے تو امان صاحب برا مان جاتے تھے اور خوب کلاس لیتے تھے۔ پورے کا پورے ماحول بدل دیتے تھے۔ آخری ایام میں جب شو میں آتے تھے تو آفتاب اقبال کی ہر بات پر وہ کلاس لینے لگتے تھے۔ لیکن آفتاب صاحب انجوائے کررہے ہوتے تھے۔ آفتاب اقبال امان خاں کو ہیرا کہتے تھے اور کامیڈی

Read more

آخر یہ ماں باپ کیا چاہتے ہیں؟

کل ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک لڑکا جو بیرون ملک کمائی کرنے گیا اور ماں باپ کی خوشنودی کے لیے مختلف تکالیف برداشت کرتا رہا اور پیسے بھیجتا رہا لیکن حالات سے تنگ آکر اس نے خود کشی کرلی۔ ایسا کیوں ہوا؟ سوال ہر عقل رکھنے والے شخص کو کرنا چاہیے اور بطور استاد میں یہ بات دکھ سے کہ رہا ہوں کہ مستقبل میں یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ماں باپ بچے اپنی جنسی تسکین کے لیے پیدا

Read more

ذکر کچھ موٹیویشنل سپیکروں کا

جب بھی آپ کسی موٹیویشنل سپیکر کو دیکھتے ہیں تو ایک بابوں والی فیلنگ آتی ہے کہ جن کے پاس مریدین کا جم غفیر اور ایک ایک کرکے وہ سب کے دکھ درد سنتا ہے اور سب کو پھونک مار کر تسلی دیتا ہے اور اپنی شیرینی وصول کرتا ہے چونکہ اب تبدیلی آچکی ہے وقت تبدیل ہوچکا ہے اور اب بابوں کی جگہ موٹیویشنل سپیکر نے لے لی ہے اور اب شیرینی بھی وقت سے پہلے جمع کروانی ہوتی

Read more

بچپن۔ چند یادیں

یہ دولت بھی لے لو یہ شہرت بھی لے لو بھلے چھین لو مجھ سے میری جوانی مگر مجھ کو لوٹا دو وہ بچپن کا ساون وہ کاغذ کی کشتی وہ بارش کا پانی انسانی زندگی تین ادوار پر مشتمل ہے بچپن ؛ جوانی اور بڑھاپا لیکن ان سب سے جو یاد رکھنے والا دور ہے وہ بچپن ہے اور ہر انسان اسے اپنی زندگی کا خوبصورت دور سمجھتا ہے اور بچپن کے کھیل ہمیشہ انسان کو من و عن

Read more

میں اور میرے کھیت

میرے کھیت مجھ سے پیار کرتے ہیں میں روز شام کو ان سے پیار کرنے جاتا ہوں میں دیکھ رہا ہوتا ہوں کہ وہ میرا انتظار کر رہے ہیں جیسے ہی ان کی نظرمجھ پہ پڑتی ہے کھلکھلا اٹھتے ہیں

میرے دوست ہیں نا۔

تو میں سمجھ جاتا ہوں کہ کیا کہ رہے ہیں اگر میرے ہاتھ میں کتاب ہو تو ٹیوب ویل والا شیشم کا درخت خوشی سے جھومنے لگتا ہے وہ سمجھتا ہے کہ ابھی ادھر میرے پاس بیٹھ کر پڑھیں گے اور میں ان کو سایہ مہیا کروں گا۔

Read more