جنگ کے میدان میں پھنسے بچے

ایک بار پھر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کا طبل بجا اور چند ہی گھنٹوں کے اندر فضا میں گولیوں کی آوازیں، بارود کی بو اور دھوئیں کے بادل منڈلانے لگے۔ ان دردناک لمحات میں میڈیا ہمیشہ کی طرح بٹا ہوا تھا۔ ہر چینل اس سانحے کو اپنے اپنے نقطہ نظر سے پیش کر رہا تھا۔ جنگ کی افراتفری اور تباہی کے درمیان، سارہ نامی ایک رپورٹر تھی جسے اچانک اندازہ ہوا کہ وہ باقی صحافیوں سے بچھڑ کر

Read more

مئی 2007 اور مئی 2023

مئی 2007 اس وقت کے سیاسی حالات میں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا اور ایک قہر جو ملک کے سب سے بڑے شہر پر برپا کیا گیا سب کو لے ڈوبا۔ 12 مئی ہمیشہ کراچی میں ہونے والی قتل و غارت گری کے ایک المناک سانحے کی کرب ناک یاد کو تازہ کرتا رہے گا جس نے پاکستان کے سیاسی منظر نامے کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس بدترین تشدد اور بھیانک خونریزی میں 50 کے قریب سیاسی کارکنوں

Read more

خیالی پلاؤ سے خیالی میڈم ثنا تک

خبر یہ ہے کہ ایک طرف ہم لوگ وطن عزیز میں اب تک خیالی پلاؤ پکانے سے باہر نکل نہیں پا رہے تو دوسری طرف پڑوسی ملک نے ایک خیالی میڈم ثنا تخلیق کر ڈالی ہے۔ ہندستان نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ملک کی پہلی نیوز اینکر تخلیق کر لی ہے۔ ثنا کی تخلیق کو الیکٹرانک میڈیا ہی نہیں بلکہ شوبز کی دنیا میں مصنوعی ذہانت کے کرشمات کی ابتدا کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ایک خیال

Read more

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا حال اور ماضی

چند روز قبل مصنوعی ذہانت کے مستقبل پر لکھا تو کچھ دوستوں نے اعتراض کیا کہ پہلے اس کے ماضی اور حال پر لکھنا بنتا تھا اس کے بعد مستقبل پر۔ میں چونکہ قدیم یونانیوں کا بہت بڑا فین ہوں، جو کہ بڑے کمال کے لوگ تھے۔ آج دنیا میں جو بھی علوم ہیں، فن ہو سائنس ہو یا مذہب وغیرہ سب کی جڑیں آپ کو قدیم یونان میں ملیں گی۔ دنیا میں پہلی بار اہم دریافتیں کرنے، تخلیقی کام

Read more

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا مستقبل

آج کل مصنوعی ذہانت کے بڑے چرچے ہیں۔ میڈیا اور خاص طور پر سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ زیر بحث موضوع ان دنوں یہی ہے۔ مصنوعی ذہانت کے کمالات اور اس کے مستقبل کے بارے میں بہت سے علامہ گیان بانٹ رہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے یقیناً پر مغز تجزیے پیش کیے ہیں لیکن زیادہ تر لوگوں کا معاملہ اندھوں کے ہاتھوں سے ہاتھی کی حقیقت معلوم کرنے جیسا ہے۔ ایسے میں خیال آیا کہ کیوں نہ مصنوعی ذہانت

Read more

تاریخ اور ہم

کچھ وقت پہلے ایک ڈاکیومنٹری دیکھنے کا اتفاق ہوا جس میں کچھ قدیم تاریخی بلکہ مقدس چیزوں کی حقیقت کا فرانزک سائنس اور آثار قدیمہ کے ماہرین کی مدد سے جائزہ لیا گیا۔ اس ڈاکیومنٹری کے بارے میں تو خیر آگے چل کر بات ہوگی فی الحال تاریخ پر ہی تحریر مرکوز رکھتے ہوئے بڑھتے ہیں۔ تاریخ کی بدقسمتی ہے کہ اسے اکثر اوقات تاریخ نویس ٹھیک نہیں ملے۔ انہوں نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ جب مذہبی

Read more

مختصر فلم: ہزارہ

ہزارہ تحریر: ایاز علی رند (مختصر فلم) منظر 1 وقت: شام کردار: حسن بخش اور سو سے زیاد ہزارہ برادری کے لوگ سخت سردی میں کچھ لوگ احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ہیں۔ لوگوں کے درمیاں دس تابوت پڑے ہیں جن میں سے ہر تابوت کے سرہانے کوئی عزیز مرد یا خاتون بیٹھے ہیں۔ ایک تابوت کے سرہانے درد سے نڈھال بوڑھے حسن بخش کو فوکس کیا جاتا ہے اور پھر فلیش بیک میں کہانی کی شروعات ہوتی ہے۔ ۔ کٹ۔

Read more

افسانہ: سارہ

ہوٹل کی لفٹ سے نکل کر سارنگ گراؤنڈ فلور پر آیا تو اسے کوریڈور میں آتے جاتے لوگوں میں سارہ دکھی۔ برسوں بعد ہوٹل میں یوں اچانک اسے دیکھا تو سارنگ کی آنکھوں میں چمک سی آ گئی، اس نے اپنی دھڑکن کی آواز بلند ہوتی محسوس کی۔ اس دن اسے سمجھ آیا کہ کچھ جذبوں کا خاتمہ دراصل وہم ہوتا ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ ہم انہیں کب کا کچل چکے ہیں، مار چکے ہیں، لیکن پھر اچانک کسی

Read more

ڈالر خرید لو

میرے ایک بزرگ دوست نے نصیحت کی کہ ڈالر خریدتے رہنا چاہئیں، بہت ہی منافع بخش کام ہے۔ وہ میرا پہلا یا اکلوتا محسن نہیں تھا جس نے یہ مفید مشورہ دیا ہو۔ آپ کو بھی اکثر و بیشتر دوستوں اور رشتے داروں کی طرف سے ڈالر خریدنے کے مشورے ملتے ہوں گے۔ شروع شروع میں تو دوستوں کے اس مشورے پر کان نہ دھرنے کا پکا پکا ارادہ کر لیا تھا بالکل پکی پکی معشوق کے اٹل ارادے کی

Read more

جاہل عوام اور بیکار ادارے

ہمارے سیاستدان بھی عجب بادشاہ لوگ ہوتے ہیں۔ الیکشن کے دنوں میں ووٹ مانگنے کے لیے جب گلی محلوں کے دروں، دیواروں اور کھمبوں پر پوسٹرز چھپوا کر لٹکاتے اور چپکاتے ہیں تو ان میں لکھتے ہیں ”منجانب: حلقے کے باشعور عوام“ لیکن اقتدار میں آکر وہی عوام نجانے کیوں انہیں جاہل لگنے لگتے ہیں۔ حال ہی میں پنجاب کی صحتمند وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ نے وطن عزیز میں کورونا کے بے قابو ہوتے جن کا ذمہ دار عوام کو ٹھہراتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ دنیا میں شاید ہی کوئی قوم اتنی جاہل ہو اور یہ کہ یہ خدا کی کوئی الگ ہی مخلوق ہے جو کچھ سمجھتی ہی نہیں۔

حالانکہ بظاہر تو الگ مخلوق ہمارے حکمران لگتے ہیں کہ جو اول تو صورتحال پر قابو پانے کے لیے کوئی حکمت عملی بنانے سے قاصر رہے اور پھر اپنی ناکامی چھپانے کی غرض سے عوام پر ذمہ داری ڈالتے ہیں۔ ایسا بھی نہیں کہ یہ اتنے سادہ ہیں کہ اپنی نا اہلی اور ناکامی سے ناواقف ہوں اور نہ جانتے ہوں کہ یہ کوئی عوام کی اخلاقیات کا مسئلہ نہیں بلکہ انتظامی ناکامی کا معاملہ ہے لیکن ان میں اتنی اخلاقی جرآت بھی نہیں کہ وہ یہ ذمہ داری قبول کر سکیں اور نہ اتنے اہل ہیں کہ اس کا ازالہ کر سکیں۔

Read more

سپرمین بابے

چند دہائیاں پہلے جب وطن عزیز میں ڈکیتوں کا راج تھا نامور لکھاری امر جلیل نے ایک شاہکار کہانی ”اروڑ کا مست“ لکھی جس کی بعد میں ڈرامائی تشکیل بھی ہوئی۔ کہانی میں ایک سفاک اور بے رحم ڈاکو ڈکیتی چھوڑ دیتا ہے اور جعلی پیر بن کر لوگوں کو لوٹنے کا محفوظ طریقہ اختیار کر لیتا ہے۔

اس کہانی کو اب دہائیاں گزر چکیں۔ اب ڈکیت تو دکھائی نہیں دیتے البتہ جعلی پیروں اور عاملوں میں غیر معمولی اضافہ ضرور ہوا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ جیسے سارے سفاک اور بے رحم ڈاکوؤں نے نام نہاد پیروں اور عاملوں کا لبادہ اوڑھ لیا ہے۔

Read more

شکریہ کورونا

وطن عزیز میں جہاں موت کی ننگی تلواروں کا بلا ناغہ رقص ہوتا ہو وہاں کورونا کی چٹکیوں سے کون ڈرتا ہے بھلا! ویسے بھی ہم شاہین ہیں اور بحر ظلمات میں گھوڑے دوڑانے کے لیے تیار کیے جاتے ہیں تیری کیا مجال کہ تو ہمیں موت سے ڈرا سکے کورونا۔ ہم مذہب پرستوں، فرقہ پرستوں، قوم پرستوں، نسل پرستوں، شخصیت پرستوں، پیسہ پرستوں، عہدہ پرستوں، شہرت پرستوں، شہوت پرستوں، جماعت پرستوں، لیڈر پرستوں کے خون میں جنون کی آگ

Read more