ایم کیو ایم نفیس جماعت ہے؟

وزیر اعظم عمران خان نے سب کو یہ کہہ حیرت میں ڈال دیا کہ ایم کیو ایم کے ارکانِ قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی و سینیٹ سے زیادہ نفیس میں نے کسی کو نہیں دیکھا۔ اس بحث میں الجھے بغیر کہ ان کا یہ کہنا کتنا حیرت انگیز یا کتنا بڑا ”یوٹرن“ ہے، میں چند گزارشات قارئین کے سامنے رکھنا چاہوں گا جس سے اس بات کا اندازرہ ہو سکے کہ ایم کیو ایم ہے کیا۔ متحدہ قومی موومنٹ جو کبھی

Read more

کیا فیس بک جانبدار ہوگئی؟

سماجی میڈیا کی ویب سائیٹ ”فیس بک“ لگتا ہے کہ حرکت میں آگئی ہے۔ پاکستان کے کئی اہم محکموں کا سماجی میڈیا کی اس ویب سائیٹ پر بہت شدید دباؤ تھا کہ وہ ایسے تمام جعلی اور حقیقی اکاؤنٹ بند کردے جس کی وجہ سے پاکستان کی ”سیکورٹی“ کوخدشات لاحق ہو سکتے ہیں۔سماجی ویب سائیٹس خواہ فیس بک ہو، ٹیوٹرہو یا پھر کسی بھی اور نام سے ہو، پوری دنیا میں مقبولِ عام ہوتی جارہی ہیں۔ وہ تمام خبریں جن کو ہر ملک کی حکومتیں صیغہ راز میں رکھنا چاہتی ہیں اور اپنے تئیں یہ سمجھ بیٹھی ہیں کہ ان کا الم نشرح ہونا ان کے اپنے ملک اور حکومت کے مفاد میں نہیں، اب وہ تمام باتیں بھی لحظوں اور لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائیرل ہوجاتی ہیں۔ اس قسم کی اطلاعات، خبریں اور باقاعدہ ان کی ویڈیوز ایسی حکو متوں اور اداروں کے لئے درد سر بن جاتی ہیں جن کی خواہش ہوتی ہے ان کی ہر ایسی پالیسی یا کارروائی جو ان کی ”نفی“ میں جاتی ہو، وہ عوام یا دنیا کے سامنے نہ آئے۔

Read more

پہلے ڈراؤ، کوئی نہ ڈرے تو خود ڈر جاؤ

”پہلے یرکاؤ نہ یرکے تو خود یرک جاؤ“۔ پنجانی کے اس مقولے کو میں کچھ ایسا ہی سنا ہے۔ ممکن ہے میں نے لکھا بھی غلط ہو اور سمجھا بھی غلط ہو تو تصحیح کا خواستگار ہوں گا۔ مجھے جو مفہوم سمجھ میں آیا وہ کچھ یوں ہے کہ ”پہلے ڈراؤ، کوئی نہ ڈرے تو خود ڈر جاؤ“۔ ایسا ہی کچھ موجودہ حکومت کا طرز عمل سامنے آرہا ہے۔ گزشتہ دنوں حکومت نے واضح اعلان کیا تھا کہ ”بینظیر انکم

Read more

وزیر اعظم کا دورہ کراچی، اعلانات، جائزہ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کردیں تو انہیں چھوڑ دیں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جو بھی بد دیانت، گمراہ اور ڈاکو ہو اس کو اپنے کیے کی سزا ضرور ملنی چاہیے لیکن جو بات سمجھ سے بالاتر ہے وہ یہ ہے کہ کیا پاکستان میں کوئی محکمہ، فرد یا ادارہ کسی بھی قسم کے آئین و قانون کا پابند ہے یا سب کے سب بے نکیل اونٹ بنے ہوئے ہیں۔باد شاہوں کے زمانے تک تو بے شک ایسا ہی ہوتا تھا کہ جو وہ چاہتے تھے ویسا ہی ہوجا یا کرتا تھا لیکن فی زمانہ، جہاں شہنشاہیت نہیں ہے، وہاں ہر ادارے، عہدیدار اورمحکمے کے لئے قانون سازی کرکے ان کے دائرہ اختیار کی حدود مقرر کردی گئی ہیں جن کی حدود و قیود کو نہ تو کوئی فرد یا ادارہ از خود توڑ سکتا ہے اور نہ ہی ان میں کوئی کمی بیشی اپنی مرضی و منشا کے مطابق کر سکتا ہے

Read more

کرسکتے ہو تو کر گزرو

آج کی تازہ خبروں کے مطابق بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے مزید 4 اور ایک اپوزیشن رہنما کو جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کی ایک خصوصی عدالت نے پاکستان کی حامی تنظیم جماعت اسلامی کے 4 رہنماؤں اور ایک اپوزیشن رہنما کو قتل، اغوا، جلاؤ گھیراؤ، لوٹ مار اور زیادتی کے الزام میں سزائے موت سنادی ہے۔ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جانب سے 1971 کی جنگ کے حوالے سے بنائے گئے متنازع ٹریبونل کی جانب سے جماعت اسلامی کے 6 سرکردہ رہنماؤں کو پہلے ہی پھانسی دی جاچکی ہے جبکہ جماعت اسلامی پر پاکستان کی حمایت کا الزام لگا کر پابندی بھی عائد کی جاچکی ہے۔

Read more

فوجی عدالتیں کیوں؟

دنیا کا کوئی بھی ملک ہو وہاں صرف عدالت ہوتی ہے خواہ حکومت پر کوئی بھی متمکن ہو۔ بادشاہت ہو، صدر ہو، صدارتی پارلیمانی نظام ہو، فوج کی حکمرانی ہو یا جس کو عرف عام میں جہمہوریت کہا جاتا ہے، وہ نظام ہو۔ ہر طرز حکومت میں ایک ہی عدالت ہوتی ہے اس لئے کہ ہر ملک ایک آئین رکھتا ہے خواہ وہ تحریری ہو یا غیر تحریری، اسی آئین اور طے شدہ قوانین کے تحت عدالتوں کا دائرہ اختیار

Read more

مدد نہیں، مواقع پیدا کریں

یہ بہت خوش کن بات ہے کہ پاکستان میں ہر آنے والے حکمران نے عوام کی فلاح و بہبود کے بڑے بڑے پروگرام دیے لیکن پاکستانیوں کی بدقسمتی یہ ہے کہ کوئی بھی دیا گیا ایسا پروگرام جو ان کی غربت یا مشکلات دور کرنے کے لئے ہو، ان کی نہ تو غربت دور کرسکا اور نہ ہی ان کی مشکلات میں کمی لا سکا۔منصوبے بنا بھی کرتے ہیں، چلابھی کرتے ہیں، کامیابیوں سے ہمکنار بھی ہوتے ہیں اور ناکام بھی ہو جاتے ہیں۔ انسان کا کوئی کام بھی ایسا نہیں جس کو کاملیت حاصل ہو۔ انسان کا کام مسلسل آگے کی جانب بڑھتے رہنے کا عمل ہے لیکن منزل تک پہنچانا اللہ کا کام ہوتا ہے۔ بے شک کسی بھی کام کا آغاز اتنا مشکل نہیں ہوتا جتنا دشواراسے انجام تک پہنچانا ہوتا ہے۔

Read more

پاکستان میں اسلامی نظام ہی کیوں؟

کہتے ہیں کہ ایک نہایت غریب لیکن بے حد ذہین شخص نے ایک کھیل ایجاد کیا جس کو آج شطرنج کہا جاتا ہے اور کھیلنے والوں کو شاطر۔ فی الحال اس کھیل کو کھیلنے اور سمجھنے والا وہ واحد انسان ہی تھا لیکن وہ اس کے سارے قواعد و ضوابط طے کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا کہ یہ کھیل جس معیار کا ہے اس کا کھیلنا بادشاہوں پر ہی سجے گا چنانچہ اس نے فیصلہ کیا کہ کیوں

Read more

مارنا تھا یا ڈرانا مقصد تھا؟

کراچی میں ایک مرتبہ پھر سکون بے سکونی کا شکار ہوتے ہوتے بچ گیا۔ اگر مولانا تقی عثمانی دہشتگردوں کا نشانہ بن جاتے تو حالات کوئی بھی سنگین صورت اختیار کر سکتے تھے لیکن مولانا تقی عثمانی محفوظ رہے البتہ ان کا ایک گارڈ چلائی گئی گولیوں کے زد میں آگیا جبکہ دوسری گاڑی میں سوار 4 افراد کو نہایت زخمی حالت میں گاڑی سے نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا جس میں سے دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے، باقی دو افراد کی حالت بھی بہت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Read more

یوم پاکستان پر امیر جماعت اسلامی کا خطاب

پاکستان میں جتنی بھی قومی تقاریب ہوتی ہیں وہ نہایت پُروقار اور جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی جاتی ہیں۔ 14 اگست کی تقریب تو اتنی دھوم دھام سے منائی جاتی ہے کہ اس کا آغاز یکم اگست سے ہی ہو جا تا ہے اور 14 اگست کے بعد بھی اس دن کومختلف حوالوں سے یاد کیا جاتا رہتا ہے۔ یہی حال 23 مارچ کا ہے۔ 23 مارچ آنے سے کہیں پہلے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر اس کی

Read more

اعلیٰ عدالتی این آر او

پاکستان میں قانون کی حکمرانی اب خواب و خیال ہی بنتی جا رہی ہے۔ جو ادارہ بھی غالب پوزیشن میں آتا ہے وہ اپنی چلائے بغیر مان کر نہیں دیتا۔ پاکستان میں بادشاہ یا بادشاہ گر ہی اب تک اپنی من مانیاں کرتے نظر آتے تھے لیکن اب ایک ایسا ادارہ بھی میدان ”من مانی“ میں کود پڑا ہے جس کا اس طرح میدان میں آجانا شاید قانون کی حکمرانی کے تابوت میں آخری کیل ہی ثابت ہوگا۔ اس ادارے

Read more

اسد منیر: خود کشی یا ۔۔۔ ؟

پاکستان کے اہم ترین خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سابق افسر اور بعد میں کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے منسلک سابق بریگیڈئیر اسد منیر نے اسلام آباد میں خودکشی کر لی ہے۔ اسد منیر کا ایک خط سوشل میڈیا پر شئیر کیا جا رہا ہے جس میں انھوں نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے ان کے خلاف کی جانے والی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ”میں اس لیے خودکشی کر رہا ہوں تاکہ میں ہتھکڑیاں لگنے

Read more

نیوزی لینڈ میں مسلمانوں پر حملہ: ایک تجزیہ

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشتگرد حملوں میں 49 افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور کے پاس پانچ بندوقیں تھیں اور ان کے پاس اس کا لائسنس بھی تھا۔ 28 سالہ حملہ آور برینٹن کو سنیچر کو عدالت میں ہیش کیا گیا جہاں ان پر قتل کے الزامات عائد کیے گئے۔ برینڈن کے علاوہ حکام کی تحویل میں

Read more

چت بھی اپنی پٹ بھی اپنی

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی مزید بڑھے گی جس پر عوام چیخیں گے۔ ہمارا سوشل میڈیا واقعی بہت تیز رفتار ہے لیکن کیونکہ وہ قابل اعتبار نہیں ہے اس لئے اس کی ہر خبر کو مصدقہ مان لینا بہت مشکل ہے۔ کل رات ہی کی بات ہے کہ میں نے پاکستان کے موجودہ وزیر خزانہ کا مذکورہ بیان فیس بک میں پڑھا تھا لیکن میں اسے ہوائی ہی سمجھا تھا۔بیشمار خبریں اور بیانات ہوتے ہیں جو ہوائیوں کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوا کرتے۔ بالکل اسی طرح جب اسد عمر صاحب کا بیان نظروں سے گزرا تو میں اسی حسن ظن کا شکار رہا کہ کسی دل جلے مخالف نے کوئی افواہ پھیلائی ہوگی اس لئے کہ کوئی بھی وزیر حکومت میں رہتے ہوئے ”اپوزیشن“ کے لب و لہجے میں کس طرح بات کر سکتا ہے۔ ممکن تھا کہ یہ بات تو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کی ہو لیکن منسوب وزیرخزانہ اسد عمر سے کردی ہو لیکن جب آج صبح کے جسارت اخبار پر میری نظر پڑی تو اس کی شہ سرخی پڑھتے ہی مجھے اپنے حسن ظن پر شرمندگی ہوئی کہ انسان کو اتنا سادہ بھی نہیں ہونا چاہیے کہ بعد میں وہ اپنی سادگی پر پشیمان ہوجائے۔

Read more

جو گزرتے ہیں داغ پر صدمے

عام طور پر کہا یہی جاتا ہے کہ زمانہ بدل گیا۔ کوئی یہ نہیں کہتا کہ ”ہم“ بدل گئے ہیں۔ دور مت جایئے، ذرا ظاہری آنکھیں بند کرکے دل کی آنکھیں کھول کر اپنے ماضی کو کریدیئے۔ جنگ تو بہت بڑی اور ہولناکی کی بات ہے۔ ملک میں بھی اگر بد امنی پھیل جایا کرتی تھی یا حالات کوئی سنجیدہ شکل اختیار کر لیا کرتے تھے تو ریڈیو ٹی وی کا ہر پروگرام غم و اندوہ میں ڈوب جایا کرتا

Read more

مگر یہ رائے مری ذات تک رہی محدود

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان غیرریاستی عناصر کو ملک اور خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا اور یہ کہ وہ شدت پسند گروہوں کے خلاف کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت کسی ملیشیا یا کسی جنگجو تنظیم کو ہتھیاروں کے استعمال اور ان کے ذریعے دہشتگردی کے پھیلاؤ کی اجازت نہیں دے گی۔ اگر کوئی گروپ ایسا کرتا ہے تو

Read more

مسٹر بی بی سی! ہم محض دعوے نہیں کرتے

منگل، فروری 26 سنہ 2019 کو جو کچھ بھی ہوا اس کا خلاصہ بی بی سی نے کچھ یوں پیش کیا ہے۔ 1۔ پاکستان فوج نے منگل کی صبح دعویٰ کیا کہ انڈین فضائیہ کے طیاروں نے مظفر آباد کے پاس لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔ 2۔ پاکستانی فوج کے مطابق جوابی کارروائی کے نتیجے میں انڈین طیارے واپس چلے گئے اور انھوں نے جلدی میں اپنا گولہ بارود گرا دیا جو بالاکوٹ کے قریب جابہ کے علاقے میں

Read more

سنہ 1965 سے 2019 تک کا سفر

ملک محبتوں کے سائے میں پروان چڑھا کرتے ہیں۔ سختیاں اور چھا جانے کا جذبہ بظاہر ایسا احساس ضرور دلاتا ہے کہ ”سب اچھا“ ہے لیکن یہ احساس دھوکے کی ٹٹی کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوتا۔ آزادی کے لئے کیا کچھ کرنا اور قربان کرنا پڑتا ہے اس بات کا ادراک آج کل کے جوانوں اور نو جوانوں کے لئے بہت مشکل ہے بلکہ پاکستان میں موجود کروڑوں لوگوں کو بھی اس کا اندازہ کرنا کہ آزادی کتنی قربانیوں کے بعد حاصل ہوتی ہے، بہت مشکل ہے اس لئے کہ یہ بات آگ و خون کے دریاؤں کو عبور کرنے والوں کے دل ہی جان سکتے ہیں۔

اگر آزادی کی قدر معلوم کرنا ہو اور اس کی خاطر قربانیاں دینے کا جذبہ اگر دیکھنا ہو تو کوئی کشمیر میں جاکر دیکھے۔ ہر روز بہنے والا تازہ تازہ خون، پیلٹ گنوں سے چھدنے والے بدن، سماعتوں اور بصارتوں سے محروم ہوجانے والے مردوزن، جلتی بستیاں، بلکتے بچے اور لٹتی عزتیں ا ور آبروئیں آزادی کی داستانیں سنا رہی ہوں گی۔

Read more

جمہوریت یا ذاتی مفاد کا کھیل؟

قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسپیکرسندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا جس پر سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دے دیا اور اب مزید وقت نہیں دیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن قدم بڑھائیں ہم ساتھ ہیں جب کہ پارٹی سربراہ بلاول نے اسپیکر قومی

Read more

یہ دو دن میں کیا ماجرا ہو گیا

خبروں کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم قراردیدیا۔ بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔ ہر قسم کی سرگرمیوں پر بھی پاندی عائد کردی۔ دفاتر سیل کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ دونوں تنظیمیں پہلے ہی واچ لسٹ میں شامل تھیں۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اورکالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کے اجلاس میں ہوا۔

اجلاس میں حکومت نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم قراردیدیا اورکالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد کیا جائے گا جس کے تحت کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن ہوگا۔

Read more

ہم بنجاروں کا حال مت پوچھو

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 2 روزہ تاریخی دورہ پر اتوار کی رات پاکستان پہنچ گئے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے حفاظتی حصار میں لیا۔ سعودی ولی عہد کا نورخان ائربیس پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی سفیر نے پرتپاک استقبال کیا جبکہ بچوں نے شاہی مہمان کو گلدستے بھی پیش کیے۔ سعودی ولی عہد کو نورخان ائربیس پر 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کی گاڑی خود ڈرائیور کی اور برابر میں ولی عہد بیٹھے۔ وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔

Read more

مسئلہ بلی کے گلے میں گھنٹی لٹکانے کا ہے

سپریم کورٹ کا واضح، صاف صاف اور تحریری فیصلہ آگیا ہے۔ اس قسم کے فیصلے کی موجودہ دور میں سامنے آنے کی کوئی توقع تو نہیں تھی اس لئے کہ عدالتیں روزاول تا حال، ہمیشہ ہی ”طاقت“ کے زیر اثر رہی ہیں جس کی وجہ اس کے علاوہ اور کچھ نہیں کہ ہر منصف نے اپنی تعیناتی کو سرکاری نوکری سمجھا اور اس سے علیحدہ ہوجانے کو بڑا نقصان جانا جس کی وجہ سے ”طاقت“ کے حوصلے بلند سے بلند ترہوتے چلے گئے یہاں تک کہ آئین کو توڑدینا یا مسخ کروادینا بھی ان کے لئے ایک ہنسی مذاق کا مشغلہ بن کر رہ گیا۔

پرویز مشرف اور اس سے قبل کے سارے عسکری ادوار میں یہی دیکھا گیا ہے کہ کورٹ عدل و انصاف پر مبنی فیصلے کرنے کی بجائے عسکری انقلابیوں کی مرضی و منشا کے مطابق فیصلے کر کے ان کے انقلاب کو قانونی تحفظ فراہم کرتی رہی ہے۔ جو بات سمجھ سے بالا تر رہی کہ وہ ججز جو احکامات ماننے سے انکار کی وجہ سے مستعفی ہونے پر مجبور کر دیے گئے یا مجبور ہو گئے ان کو عوام میں وہ پزیرائی نہیں مل سکی جو ان ججوں کے نصیب میں آئی جو قانون اور آئین توڑنے والوں کے ساتھی بنے۔

Read more

لیڈر بنائیں گے، بننے نہیں دیں گے

پاکستان پر کسی کا سایہ ہے۔ ایک تو وہ سایہ ہوتا ہے جو آنکھوں سے دیکھا جا سکتا ہے لیکن ایک وہ سایہ ہوتا ہے جو ظاہری آنکھوں سے دیکھا تو نہیں جا سکتا لیکن پھر بھی نظر آتا ہے۔ اس سائے کو سایہ تو کہاجاتا ہے لیکن کسی کو خبر ہو نہیں پاتی کہ سایہ کس کا ہے۔ اس کے لئے لوگ پیروں فقیروں کا سہارا لیتے ہیں۔ جھاڑ پھونک کرواتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو عام طور پر تواہم

Read more

سر دھنیں یا پیٹیں

کتے کی دم کے متعلق تو سنا تھا کہ وہ بارہ سال تک پائپ میں رہی لیکن جب پائپ نکالا گیا تو وہی ٹیڑھی کی ٹیڑھی، لیکن معلوم ہوا کی امریکیوں کی دموں کا اس سے بھی برا حال ہے۔ 17 برس افغانستان کے پائپ میں پھنسی رہنے کے باوجود بھی جب جب پائپ نکالا گیا ہے دمیں ٹیڑھی کی ٹیڑھی ہی نظر آئی ہیں۔

میں متعدد بار لکھ چکا ہوں یہ منافقین کا ٹولہ ہے اور بے غیرتی کی اس حد پر ہے جہاں آگے جانے کی ایک ملی میٹر کی بھی گنجائش نہیں رہتی۔ وقت پر سب کو باپ بنانے والا وقت نکل جانے پر خود سب کا باپ بننے میں لمحہ نہیں لگاتا۔ یہی وہ امریکا ہے جو پاکستان اور طالبان کے آگے سجدوں پر سجدے کیے جارہا تھا لیکن جب اپنی مرضی و منشا میں کامیاب نہیں ہو سکا تو کہتا ہے کہ میں نے ساری نمازیں بلا وضو ہی پڑھیں تھیں۔

Read more

آسیہ بی بی کیس میں عدالت عدلیہ کا فیصلہ مسترد ہوا یا ماتحت عدلیہ پر فرد جرم لگائی گئی

عدالت عظمیٰ نے توہین مذہب کیس میں آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظر ثانی اپیل مسترد کردی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ گواہوں نے حلف پرغلط بیانی کی، کیس میں بہت زیادہ جھوٹ بولا گیا، سب گواہان کے بیانات میں واضح تضادات ہیں، اگر عام مقدمہ ہوتا تو گواہان کے خلاف کارروائی کرتے، بار ثبوت کا اصول 1987 ء سے طے ہے، نظر ثانی میں ایک نقطے کا دوبارہ جائزہ نہیں لے سکتے، اگر

Read more

یہ ہوتا ہے یو ٹرن

لوگوں کا کیا ہے وہ تو یوں ہی ہماری موجودہ حکومت کو بدنام کرنے میں لگے رہتے ہیں۔ دیکھو جی اپنی بات سے پھر گئے۔ دیکھو ”یو ٹرن“ لے لیا۔ ہر جگہ سے یو ٹرن کا نشان ہٹا لیا جائے وزیر اعظم کی تصویر لگادی جائے وغیرہ وغیرہ۔ یہاں تو ساری دنیا ہی ”یوٹرن“ ہے۔

پرسوں ہی کی بات ہے کہ بڑا شور تھا کہ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان نہ صرف مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں بلکہ فریقین کے درمیان ایک معاہدہ بھی طے پاگیا ہے جس کے تحت طالبان اس بات پر راضی ہوگئے ہیں کہ جب امریکا افغانستان سے اپنا مال و اسباب لے کر جارہا ہوگا تو ”جان کی امان پاؤں“ کے تحت کوئی اف تک نہ کریگا اور وہ نہایت سکون اور اطمنان کے ساتھ تمام مال و اسباب لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو جائے گا۔ ابھی پاکستان سمیت کئی ممالک اور فریقین کے شادیانوں کی گونج بھی نہیں تھمی تھی کہ ”تڑک کرکے“ ساری کی ساری امیدیں ٹوٹ کر رہ گئیں۔

Read more

ایسا تو چنگیزی دور میں ہی ہوا کرتا تھا

انسانی خون میں جو نشہ ہے اور اسے بہانے والے کو جو سرور حاصل ہوتا ہے وہ شاید کسی کا خون بہانے سے حاصل نہیں ہوتا۔ یہ بات بھی ایک اٹل حقیقت ہے کہ جو درد انسانی خون بہتا ہوا دیکھ کر ہوتا ہے وہ بھی ایسا درد ہے جو انسان کے علاوہ کسی بھی جاندار کے خون کو بہتا ہوا دیکھ کر نہیں ہوتا۔ ظلم انسانوں کے ساتھ ہی نہیں ہوتا جانوروں کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ دردِ دل

Read more

سعودی عرب کا مطالبہ کہ پاکستان قطر سے تمام تعلقات ختم کر دے

جس طرح ہپناٹائز کرنے والے یا جادو گر کسی کو اپنے حصار میں لینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور پھر جو کچھ چاہتے ہیں حصار میں آیا ہوا بندہ مجبور ہوجاتا ہے کہ وہی سب کچھ کہے اور کرے جو اس کا عامل اس کو حکم دے رہا ہے بالکل اسی طرح آج کل عربوں کا حال ہوکر رہ گیا ہے۔ امریکا نے جانے کیا منتر پڑھ کر پھونکا ہے کہ پوری دنیائے عرب اس کے اشارہ ابرو پر ناچ رہی ہے۔ ابھی کچھ ہی تو عرصہ ہوا ہے جب امریکی سرکار نے حکم دیا کہ تمام عرب ممالک اپنی مشترکہ فوج تشکیل دیں۔

حکم سننا تھا کہ راتوں رات ایک فوج ظفر موج تیار کردی گئی اور پھر کھرب ہا کھرب ڈالرز کا چیک کاٹ کر صدر ٹرمپ کو محض اس لئے دے دیا گیا کہ وہ بنائی گئی اس فوج کے لئے دنیا کا جدید ترین اسلحہ بھی فراہم کرے۔ صدر ٹرمپ نے چیک تو پکڑ لیا لیکن یہ کون پوچھ سکتا ہے کہ اس چیک کے بدلے جو اسلحہ سعودی عرب کی اس نئی تشکیل شدہ فوج کو ہتھیار فراہم کرنے تھے وہ معاہدے کے مطابق فراہم کر بھی دیے گئے یا نہیں۔

Read more

وزیر اعظم پاکستان کے انٹرویو کی روشنی میں

ایک جانب امداد کی اس خبر پر چہرے پر دوڑتی ہوئی اطمینان کی اس لہر کو صاف دیکھا جاسکتا ہے تو دوسری جانب بے خبری کا یہ عالم ہے کہ پاکستان کی حکومت کے سب سے بڑے عہدے پر متمکن فرد کو اس بات کا علم ہی نہیں کہ چین میں موجود مسلمان کس حال میں زندگی گزار رہے ہیں۔ چین کی ریاست اپنے ملک میں چند لاکھ مسلمانوں کو انسان سمجھنے کے لئے تیار ہی نہیں ہے اور وہ برس ہا برس سے ظلم و جور کی چکی میں پیسے جارہے ہیں۔ چین جو اب پاکستان کے اندر داخل ہی ہو چکا ہے اور امداد کے بہانے انگلی پکڑتے پکڑتے اب پہنچا پکڑنے کے قریب ہو گیا ہے، جب وہ اپنے اندر بسنے والے مسلمانوں کو ہی انسان ماننے کے لئے تیار نہیں تو مستقبل میں وہ ہمارے ساتھ کیا کر سکتا ہے اگر اس بات کی سنگینی کا اب ادراک نہ کیا گیا تو پھر آنے والے وقتوں میں چین کی دست برد سے اپنے آپ کو بچا کر رکھنا دشوار ہی نہیں ناممکن ہوجائے گا۔

اسی انٹرویو میں چین میں مبینہ ریاستی جبر کا شکار اویغور مسلمانوں کے بارے میں ایک سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ انھیں چین میں اویغور مسلمانوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کے بارے میں تفصیل سے علم نہیں ہے لیکن وہ یہ ضرور کہیں گے کہ چین نے پاکستان کا مشکل وقت میں بھرپور ساتھ دیا ہے۔ وزیر اعظم نے جو جواب بھی دیا ہے وہ بہت نا مناسب سا لگتا ہے۔ ایک جانب تو ملک کے وزیر اعظم ہونے کے ناطے چین کے مسلمانوں کی جانب سے ان کی لاعلمی خود ایک حیرت والی بات ہے اور دوسری جانب یہ کہنا کہ کہ کچھ بھی ہو اس وقت اہمیت امداد کی ہے ناکہ اس بات کی کہ وہ اپنے مسلمانوں کے ساتھ کس قسم کا رویہ رکھے ہوئے ہے۔

Read more

غیر ملکیوں کے یا غیر ممالک کے دورے

ایک طویل عرصے سے جو بات قابل توجہ نظر آرہی ہے وہ پاکستان کے حکمرانوں کے غیرملکی دوروں کی نظر آرہی ہے۔ ادھر ملک کی مسند اقتدار پر براجمان ہونا اور ادھر دوروں کے دورے پڑنا۔ اس میں لطف کی بات یہ ہے کہ اقتدار میں آنے سے قبل اپنوں سے پہلے حکمرانوں کے یہ دورے وقت اور سرمائے کا زیاں کہنے والے جونہی اقتدار میں آتے ہیں تو وہی سارے اقدامات اٹھاتے ہوئے نہ تو وقت کا زیاں زیاں

Read more

کسے وکیل کریں

پاکستان کا اب ہر ادارہ سمجھ سے باہر ہوتا چلا جارہا ہے۔ اب تو اس بات پر سے بھی اعتبار اٹھتا جا رہا ہے کہ آیا پاکستان کا کوئی آئین بھی ہے یا نہیں۔ بالادستی آئین اور قانون کی ہے یا چند اداروں کے سربراہان کی۔ دیکھا گیا ہے کہ چند مقتدر اداروں کے سربراہوں کے آنے جانے اور تبدیل ہوجانے کی صورت میں آئین و قانون کی تشریحات اور ان پر عمل درآمد پر انتا واضح فرق پڑجاتا ہے

Read more

بیادِ پروفیسر غفور احمدؒ

میں اور میرا گھرانہ ان خوش قسمت لوگوں میں شامل ہے جس کو پروفیسر غفور احمد نے شرف میزبانی بخشا۔ کسی زمانے میں جماعت اسلامی کی سرگرمیاں عروج پر ہوا کرتی تھی۔ یہ وہ زمانہ تھا جب عوام سے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کاواحد اور سب سے بڑا رابطہ جلسے جلوس اور چھوٹے بڑے اجتماعات ہی ہوا کرتے تھے۔ عید میلاد النبی ﷺ کے مہینوں میں تو گلی گلی اور محلوں محلوں تقاریب سجا کرتی تھیں اور علمائے کرام مدعو

Read more

دہری شہریت کے مقدمے میں دہرا معیار؟

مجھے خوب اچھی طرح یاد ہے کہ جناب چیف جسٹس صاحب نے کراچی میں عدالت لگانے کے بعد میئر کراچی وسیم اختر کو کمرائے عدالت میں طلب کر کے سخت الفاظ میں کہا تھا کہ آپ کا کراچی کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے، میرے دوسرے وزٹ سے سے قبل اسے صاف ہو جانا چاہیے۔ کچرا اسی طرح اٹھتا رہا جو معمول تھا لیکن جب وہ چند دنوں کے بعد وزٹ پر آئے تو کراچی کی صفائی کی بہت تعریف کی اور کہا کہ اب کراچی کا سارا کچرا اٹھ چکا ہے اور کراچی بالکل صاف ستھرا ہو چکا ہے۔

اس صفائی کا سہرا میئر کراچی کی بجائے وزیر اعلیٰ سندھ جناب مراد علی شاہ کے سر باندھا گیا اور ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ڈانٹ اور ہدایت میئر کراچی کے لئے اور تعریفیں وزیراعلیٰ کی، بجائے خود یہ ایک تعجب خیز بات تھی ہی لیکن حیرت اس بات پر تھی کہ سارا کراچی انھیں کچرے سے پاک اور لش پش کرتا کیسے نظر آنے لگا؟

Read more

اسلام ایک مکمل دین ہے

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے لیے نظریہ پاکستان کی حفاظت ایٹم بم کی حفاظت سے بھی زیادہ ضروری ہے، نظریہ سے بے وفائی نہ کی جاتی توپاکستان دولخت نہ ہوتا، آج امریکا اور نیٹو فوجوں کو افغانستان کے اسلحے نے نہیں لاالہ الااللہ کی قوت نے عبرت ناک شکست سے دوچار کیا ہے، قائد اعظم اور لیاقت علی خان کے بعد قوم کو نظریاتی قیادت نصیب نہیں ہوئی، مخصوص ٹولہ 71سال سے ملک کی

Read more

افغانستان سے امریکی انخلا خوش آیند ہے؟

خبر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں 14 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں، جن میں سے ابتدائی طور پر 7 ہزار کو واپس بلایا جا رہا ہے۔ وزارت دفاع کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ 7 ہزار فوجی اہل کاروں کی واپسی میں 100 روز لگ سکتے ہیں۔ دوسری جانب امریکی میڈیا نے وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے

Read more

رہنماؤ ہمیں راستہ چاہیے

شاہ نامہ اسلام کے خالق جناب حفیظ جالندھری اپنے شاہ نامے میں ایک جگہ کچھ یوں ارشاد فرماتے ہیں کہ جو ہم آپس میں لڑتے ہیں یہ خصلت ہے دلیروں کی کہ مل کر بیٹھنا عادت نہیں ہو تی ہے شیروں کی بات تو سچ ہے مگر بڑی رسوائی کی بات ہے۔ اگر مذکورہ شعر کا تجزیہ تاریخ کی روشنی میں لیا جائے تو اس میں مبالغہ بھی نہیں کہ کئی صدیوں سے ایسا ہی ہوتا چلا آرہا ہے کہ

Read more

بخشو بی بلی ۔ ۔ ۔ ۔

بخشو بی بلی چوہا لنڈورا ہی بھلا، کہاوت پر کسی نے قصہ یوں بنایا کہ ایک بلی نے موقعہ پاکر ایک چوہے پر حملہ کردیا۔ جس طرح کرکٹ کے میدان میں شاٹ کھیلتے ہوئے ٹائمنگ کی غلطی ہو جاتی ہے اور گیند میدان سے باہر جانے کی بجائے آسمان سے بھی بلند ہونے کا گمان کرنے لگتی ہے بالکل ایسا ہی کچھ بلی کے ساتھ ہوا، ٹائمنگ رونگ ہونے کی وجہ سے نشانہ چوک گیا اور پورے کا پورا چوہا

Read more

مدرسے نہیں سوچیں دور بسائیں

ایک زمانہ تھا کہ میڈیا ریڈیوپاکستان، پاکستان ٹیلیوژن یا اخبارات پر ہی مشتمل ہوا کرتا تھا اس لئے کسی بھی قسم کی مذہبی و سیاسی دلچسپیاں یا تو ان ہی تین ذرائع تک محدود ہوا کرتی تھیں یا ان کی تفصیل سینہ بسینہ ایک دوسرے تک پہنچا کرتی تھی یا پھر پورے ملک میں سیرت النبی (ص) اور دیگر مذہبی و سیاسی جلسوں کا انعقاد ہوا کرتا تھا جس میں لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوکر براہ راست ساری کارروائی

Read more

کیا اسلام میں یو ٹرن ہوتا ہے؟

اگر ہم دیانتداری سے اس بات کا جائزہ لیں تو دنیا کے وہ تمام ممالک جن میں امن نظر آتا ہے، سکون نظر آتا ہے اور لوگ پر سکون اور مطمئن و خوشحال نظر آتے ہیں ان کے ملکی قوانین جن اصولوں اور ضابطوں کے مطابق ترتیب دیے گئے ہیں وہ سارے کے سارے اسلام کی عالمگیر سچائیوں کے نزدیک تر نظر آتے ہیں۔ ان کے معاشرے میں انسان کو انسان سمجھا جاتا ہے۔ ماحول کی صفائی ایمان تصور کی جاتی ہے۔ عدل ان کا بنیادی اصول کا درجہ رکھتا ہے۔ ہر قسم کے قانون پر عمل لازمی تصور کیا جاتا ہے اور قانون کی نظر میں ملک کا ہر شہری برابر خیال کیا جاتا ہے۔ جعل سازی نہ ہونے کے برابر ہے، کیے گئے وعدے کا مطلب اسے پورا کرنا ہی سمجھا جاتا ہے اور اس سے انحراف دھوکے کے علاوہ اور کچھ نہیں سمجھا جاتا۔

Read more

افغان امن مذاکرات، روس اور پاکستان

مسلمان ممالک کے جو جو بھی مسائل اور مشکلات ہیں بد قسمتی سے ان کا حل مسلمانوں کے پاس جیسے ہے ہی نہیں۔ اگر غور کیا جائے تو اس کی ایک ہی وجہ ہے جو خود مسلمانوں کو سمجھ میں آکر نہیں دے رہی اور جب تک مسلمانوں کی اپنی عقل اپنی جگہ پر نہیں آجائے گی اس وقت تک ان کے نصیب کی بد بختی ختم ہو کر نہیں دے گی۔ سیدھی سی بات ہے کہ اگر وہ مسلمان کے علاوہ اور کچھ نہیں تو پھر انھیں اسی دستور کو نافذ کرنا ہو گا جو اللہ اور اس کے رسول نے ان کے لئے بنادیا ہے بصورت دیگر وہ ذلت اور رسوائی کے علاوہ دنیا اور آخرت میں کچھ بھی حاصل نہ کر سکیں گے۔

نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ مسلمان اپنی ہر مشکل اور مصیبت کا حل اہل کفر سے دریافت کرتے ہیں اور جب بھی کسی آفت کا شکار ہوتے ہیں تو وہ چین، امریکہ، یورپین ممالک اور روس کی جانب ملتجی نگاہوں کے ساتھ دیکھنے لگتے ہیں۔ ایک عام سی بات ہے کہ آپ کا دشمن کیا آپ کے مسائل دور کرکے اپنے لئے کوئی مصیبت پال سکتا ہے؟ چند لمحوں کے لئے ملک، ملت، مذہب اور ہر قسم کی عصعبی منافرت سے ہٹ کر محض اپنی ذات کو سامنے رکھ کر بھی اس بات کو پرکھا جائے کہ کیا آپ کی ذات کا دشمن آپ کی خیر خواہی چاہ سکتا ہے؟

Read more

آزاد میڈیا کس کا پابند ہے؟

مجھ جیسا کوئی فرد جو جانتا ہی نہ ہو کہ سوشل میڈیا کیا چیز ہے، انٹر نیٹ کیا ہوتا ہے، فیس بک کس بلا کا نام ہے، واٹس اپ کس چڑیا کو کہتے ہیں، ایسے فرد کو یہ کیسے علم ہوگا کہ ملک میں بد امنی ہے، ابتری ہے، بے چینی ہے اور امن و امان کے حالات بہت بگڑ گئے ہیں۔ راقم کو جب بھی فرصت ملتی ہے تو وہ ’آزاد‘ چینلوں کے سامنے کچھ وقت گزار کر اس

Read more

خدا کرے چین چَین بنے

وزیر اعظم پاکستان آج کل چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ملک جس معاشی بحران کا شکار ہے اس کے لئے کسی بھی حکومت اور خصوصاً حکمران کی پریشانی بجا ہے لہٰذا وہ پریشانی حکمران کے چہرے سے عیاں ہے۔ ایک جانب نہ تو امن و امان کے لحاظ سے ملک کے اندرونی حالات اچھے ہیں اور نہ ہی سرحدیں پر سکون تو دوسری جانب پاکستان کے بگڑتے ہوئے معاشی حالات راتوں کی نیندیں اڑانے اور دن کا سکون برباد

Read more

کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور سرفراز کی کپتانی

پاکستان کرکٹ کا بہت برا حال تھا۔ نوبت یہاں تک آن پہنچی تھی کہ ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے بھی کوالیفائنگ راؤنڈ کی جانب جانا پڑ سکتا تھا، کرکٹ کے تینوں فارمٹ جس میں ٹسٹ میچ، ون ڈے انٹر نیشنل اور ٹی ٹونٹی شامل ہے، پاکستان سخت مشکلات کا شکار تھا۔ ٹیم کئی مشکلات کا شکار تھی جس میں سب سے اہم مسئلہ کیپٹن شپ کا اور اوپنرز کا تھا۔ قوم کی طرح ٹیم بھی لیڈر شپ کے اختلافات کا

Read more

ڈیم کیوں اور کیوں نہیں؟

پاکستان میں ڈیم بننے چاہئیں، ایک رائے ہے اور ڈیم نہیں بننے چاہئیں، دوسری رائے۔ دونوں کی آرا کو سنوں تو دونوں میں بہت وزن پایا جاتا ہے لیکن جو رائے ڈیم مخالفین کی ہے اس کو ملک دشمنی کے مترادف سمجھ کر سمجھنا تو دور کی بات، اسے سننے کے لئے بھی کوئی تیار نہیں۔ ڈیم کی مثال ایسی ہی ہے جیسے جدید شہروں میں ہر گھر میں ایک انڈر گراؤنڈ پانی کا ٹینک ہوتا ہے اور ایک ٹینک

Read more

خدا کرے دورہ چین چَین بنے

وزیر اعظم پاکستان آج کل چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ملک جس معاشی بحران کا شکار ہے اس کے لئے کسی بھی حکومت اور خصوصاً حکمران کی پریشانی بجا ہے لہٰذا وہ پریشانی حکمران کے چہرے سے عیاں ہے۔ ایک جانب نہ تو امن و امان کے لحاظ سے ملک کے اندرونی حالات اچھے ہیں اور نہ ہی سرحدیں پر سکون تو دوسری جانب پاکستان کے بگڑتے ہوئے معاشی حالات راتوں کی نیندیں اڑانے اور دن کا سکون برباد

Read more