مریم نواز نے سہالہ ریسٹ ہائوس سب جیل جانے سے انکار کیوں کیا؟

بیٹی نے باپ کو جیل بھیجے جانے اور خود کو سہالہ ریسٹ ہائوس میں پہنچائے جانے کی سختی سے مخالفت کی اور سرکاری حکام پر واضح کیا کہ وہ اپنے باپ کو اکیلے اڈیالہ جیل میں رکھنے اور خود سہالہ پولیس ٹریننگ کالج ریسٹ ہائوس میں نہیں جا سکتیں۔ یہ بات ن لیگی رہنما شیخ ارسلان حفیظ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کی توجہ جیو اور دوسرے ٹی وی چینل پر بار بار میاں نواز شریف اور

Read more

نواز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی

سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کے کاغذات پر دستخط کر دیئے ہیں۔ نوازشریف نے دستخط لندن سے ابوظہبی کی بین الاقوامی پرواز کے دوران کئے۔ نوازشریف اور ان کے وکیل خواجہ حارث کے درمیان احتساب عدالت کے فیصلے اور اس کے خلاف اپیل پر ایک گھنٹے سے زائد کی مشاورت بھی کی گئی۔ جمعہ کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم کے ہمراہ لندن سے براستہ ابوظہبی لاہور پہنچے۔ بین

Read more

مستونگ خود کش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 85 ہو گئی: 150 زخمی

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہونے والے خودکش دھماکے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 85 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ترجمان اسپتال کوئٹہ کے مطابق مستونگ کے علاقے درین گڑھ کے دھماکےمیں زخمی ہونے والے 100 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق پی بی 35 کے امیدوار سراج رئیسانی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ گاہ پہنچے تھے کہ وہاں دھماکا ہو گیا۔ موقع پر ہی 10

Read more

اسلام آباد میں موٹر وے، جی ٹی روڈ، موبائل سروس اور انٹرنیٹ بند: ن لیگ کے سینکڑوں کارکن گرفتار

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے طیارے کی اسلام آباد لینڈنگ کی صورت میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، ایئرلائینز کے آفس سمیت تمام دفاتر کو بند کروا دیا گیا، سیکورٹی اداروں اور اے ایس ایف نے ایئرپورٹ کی سیکورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کی تعداد

Read more

نواز شریف کی والدہ کو نظر بند کر دیا گیا

  نگراں حکومت پنجاب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم کونظربند کردیا ہے۔ نوازشریف کی والدہ نے اپنے بیٹے کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ جانے اور گرفتاری کی صورت میں ان کے ساتھ جیل جانے کا اعلان کر رکھا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف کی وطن واپسی کے موقع پر جہاں ن لیگی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے اور کئی رہنمائوں کو گھروں میں نظر بند کرنے کے احکامات دے دئیے گئے ہیں۔ وہیں نواز

Read more

مستونگ: انتخابی مہم کے دوران دھماکے میں سراج رئیسانی سمیت 42 افراد شہید

مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں دھماکے میں 42 افراد شہید اور 35 زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے افراد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پی بی 35 کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکا سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے دوران کیا گیا نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے کہ وہ زخموں کی

Read more

نوازشریف کی آمد: لاہور ایئرپورٹ کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال لیا

نوازشریف اور مریم نواز کو وطن واپس پر ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انتظام رینجرز نے سنبھال لیا ہے اور ایئرپورٹ پر بھاری تعداد میں ایدھی کی ایمبولینسز بھی پہنچا دی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ایئرپورٹ عملے کے موبائل فون استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ

Read more

بنوں: اکرم خان درانی کے قافلے کے قریب بم دھماکا، 4 افراد شہید

بنوں: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے قافلے کے قریب بم حملے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے، تاہم وہ خود اس واقعے میں محفوظ رہے۔ اکرم خان درانی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 35 سے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے)کے ٹکٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق اکرم خان درانی انتخابی

Read more

عمران خان کا سیاسی کارکنوں کو گدھا کہنا قابل مذمت ہے: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا سیاسی کارکنوں کو گدھا کہنا قابل مذمت ہے۔ عمران خان کی تقاریر سے ان کی سیاسی اور اخلاقی تربیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ لاکھوں افراد اپنے قائد کا فقید المثال استقبال کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تقریر پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب کی سیاسی تربیت پر دکھ ہوتا ہے۔ انہوں

Read more

عوام نواز شریف کے استقبال کے لئے باہر نکلیں، کارکنوں کو گرفتار کرنے والے انصاف سے بچ نہیں سکیں گے:شہباز شریف

مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف نے نگران حکومت اور پولیس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے کارکنوں کو گرفتار کرنے والے 26 جولائی کو جیلوں میں ہوں گے۔ انتظامیہ اور پولیس کو واضح کہنا چاہتا ہوں کہ ظلم و زیادتی روک دیں۔ نواز شریف ملک بچانے آ رہے ہیں۔ آج سب لوگ ان کے استقبال کیلئے باہر نکلیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھٹہ چوک میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے

Read more

نواز شریف نے اسلام آباد سے ملنے والا خاص پیغام مسترد کر دیا

دو روز قبل، پیر کی رات (9 جولائی) کو چوہدری منیر کے پاس ان کے اسلام آباد والے گھر میں ایک بن بلایا مہمان آیا۔ اس مہمان کے پاس نواز شریف کیلئے ایک پیغام تھا۔ واضح رہے کہ چوہدری منیر مریم نواز کی بیٹی کے سُسر ہیں۔ مہمان چاہتا تھا کہ چوہدری منیر نواز شریف کو پیغام دیں کہ وہ اور ان کی بیٹی لندن میں اپنے قیام کو طوالت دیں اور حالات بہتر ہونے پر ہی واپس آئیں۔ چوہدری

Read more

نوازشریف اور مریم نواز وطن واپسی کے لئے روانہ ہوئے تو تمام اہل خانہ آب دیدہ ہو گئے

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز وطن واپسی کے لئے گھر سے روانہ ہوئے تو تمام اہل خانہ آب دیدہ ہو گئے۔ اس دوران سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور حسین نواز نے انہیں گلے لگا کر الوداع کیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب جب مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف جب اپنی صاحبزادی مریم نواز شریف کے ہمراہ وطن واپسی کیلئے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ جانے لگے تو اس دوران

Read more

عمران خان معروف صحافی سلیم صافی کو کس نام سے پکارتے تھے؟

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں صحافی سلیم صافی کے بارے میں عمران خان کی حقیقی رائے لکھ دی ہے۔ ریحام خان لکھتی ہیں کہ میں نے جیو نیوز کو اپنا پہلا اور آخری انٹرویو سلیم صافی کو دیا۔ تحریک انصاف والوں نے اس انٹرویو کا انتظام کیا تھا۔ اس انٹرویو کے لیے سلیم صافی نے نہیں کہا تھا۔ ریحام لکھتی ہیں کہ جہانگیر ترین اور عون چوہدری نے مجھے بتایا تھا

Read more

نواز شریف اور مریم نواز کی لندن سے بیگم کلثوم نواز کے ساتھ الوداعی تصویر سامنے آ گئی

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف وطن واپسی کے لئے روانہ ہو چکے ہیں جہاں جیل کی کوٹھری ان کے انتطار میں ہے۔ ہیتھرو ائیرپورٹ روانہ ہونے سے قبل عزیز و اقارب سے ملاقات کی تصاویر بھی منظرعام پر آ چکی ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی افسردہ ہے مگر اب نواز شریف اور مریم نواز شریف کی بیگم کلثوم نواز کے ساتھ الوداعی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے۔ اس تصویر میں دیکھا جا

Read more

عمران خان اور ریحام خان اس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے گھر کیوں گئے تھے؟

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اپنی کتاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے گھر جانے کے حوالے سے لکھتی ہیں کہ جب جنرل راحیل شریف کی والدہ کا انتقال ہوا تو میں اس وقت لندن میں تھی۔ میں نے فون پر عون چوہدری سے بات کی اور عمران خان کے بارے میں پوچھا کہ کیا انہوں نے راحیل شریف کی والدہ کے جنازہ میں شرکت کی تھی یا نہیں تو جواب نہیں میں

Read more

مریم نواز اور حسین نواز کے بیٹے لندن میں گرفتار

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکریا حسین کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مظاہرین کے ساتھ جھگڑے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر اور ان کے دوست کو لندن پولیس

Read more

نواز شریف کو ایئرپورٹ لینے جانے والوں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں: عمران خان

  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو ایئرپورٹ لینے جانے والوں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں۔ جمعرات کو نارووال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم پچیس جولائی کو باہر نکلے۔ شریف خاندان تیس سال سے پنجاب میں حکومت کر رہا ہے۔ یہ لاہور میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو سکے۔ عمران

Read more

آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹنٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے عمران خان کو کیا خطاب دیا؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اپنی کتاب کے صفحہ 266 پر لکھتی ہیں کہ جن دنوں میرے اور عمران خان کے درمیان ناچاقی شروع ہو ئی تو میری ایک کزن میری قریبی دوست ہونے کے ناتے ہم دونوں کی اختلافات دور کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ ایک روز اس خاتون دوست سے فون پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے مجھ پر الزام لگایا کہ میں آئی ایس آئی کی تنخواہ یافتہ

Read more

جنرل (ر) حمید گل کے لوگوں کے پاس عمران کے خلاف کیا ثبوت تھے؟ صحافی عمر چیمہ کا کیا کردار تھا؟

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اپنی کتاب کے صفحہ 220 پر لکھتی ہیں کہ جب عمران خان نے مجھے شادی کی آفر کی تو انہوں نے کہا کہ وہ 2013ء کے عام انتخابات کے نتائج کی وجہ سے بہت ذہنی تناؤ کا شکار تھے۔ چنانچہ اس دوران ان سے بہت سی غلطیاں سرزد ہوئیں۔ وہ لکھتی ہیں کہ اسی دوران ایک نوجوان لڑکی عمران خان کے ساتھ تعلق کی وجہ سے حاملہ ہو گئی۔

Read more

کتاب میں جو لکھا اُسے عدالت میں ثابت کرسکتی ہوں: ریحام خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور اپنی کتاب میں لکھے گئے واقعات کی سچائی کے متعلق مطمئن ہیں اور اللہ کو جواب دہ ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ انہوں نے وہی باتیں کتاب میں لکھی ہیں جن کے شواہد ان کے پاس موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں عدالت میں جا کر کہہ سکتی

Read more

عمران خان کے پانچ ناجائز بچے ہیں، بڑے لڑکے کی عمر 34 سال ہے: ریحام خان کا انکشاف

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی منظر عام پر آنے والی کتاب میں لکھا ہے کہ ایک بار ہم عمران خان کی ناجائز بیٹی ٹیریان کے بارے میں بات کر رہے تھے، ریحام نے لکھا کہ عمران نے بتایا کہ وہ اپنے دونوں بیٹوں سے زیادہ ٹیریان سے بات کرتے ہیں۔عمران خان نے مجھے ٹیریان کی جانب سے کیے گئے ٹیکسٹ میسج بھی دکھائے۔ ریحام خان لکھتی ہیں کہ ان سے میں نے یہ نتیجہ نکالا کہ

Read more

عمران خان اپنی پلاسٹک سرجری کیوں کروانا چاہتے تھے؟ ریحام خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اپنی کتاب میں لکھتی ہیں کہ ”عمران خان اپنے عضو مخصوص کو مزید  دو انچ لمبا کرنے کی شدید خواہش رکھتے تھے۔ وہ اکثر مجھ سے کہتے کہ ”میں سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں کہ سرجری کروا کے اپنے عضو مخصوص کی لمبائی میں اضافہ کروا لوں۔ میں محسوس کرتا ہوں کہ اسے مزید دو انچ لمبا ہونا چاہیے۔‘ یہ بات انہوں نے کئی بار مجھ سے کہی اور اس

Read more

عمران خان کی کوکین کی مبینہ علت کا این اے 71 میانوالی سے کیا تعلق ہے؟ ریحام خان کا انکشاف

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کی مبینہ طور پر کوکین استعمال کرنے کی علت کا ایک دلچسپ تناظر بیان کیا ہے۔ ریحام خان لکھتی ہیں کہ "عمران خان کی جنسی بداعتدالیاں تو ان کے کرکٹ کیریر سے بھی پہلے شروع ہو گئی تھیں لیکن ان کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے کوکین جیسی منشیات کا استعمال اس وقت شروع کیا جن جمائمہ خان ان کے بچوں کو

Read more

عمران خان کو جمائمہ گولڈ سمتھ نہیں بلکہ ان کی بڑی بہن پسند تھی: ریحام خان کا انکشاف

ریحام خان اپنی کتاب میں لکھتی ہیں کہ عمران خان دراصل جمائما سے نہیں بلکہ اس کی بڑی بہن کو پسند کرتے تھے اور اس سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ عمران خان نے ایک بار مجھے بتایا کہ میں دراصل جمائما کی بڑی بہن کو پسند کرتا تھا جو اس کی سوتیلی بہن تھی۔ میری ان کے باپ کے ساتھ بھی دوستی تھی۔ تاہم نوجوان جمائما خان مجھ سے اس قدر محبت کرتی تھی کہ ایک بار میں نے زیک

Read more

عمران خان منشیات کے حد سے زیادہ استعمال کے باعث مردانہ کمزوری کا شکار ہوئے: ریحام خان کا الزام

ریحام خان نے اپنی کتاب میں جہاں عمران خان کی جنسی زندگی کو موضوعِ بحث بنایا ہے وہیں کپتان پر منشیات کے بکثرت استعمال کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ ریحام خان لکھتی ہیں جب بھی مجھے گھر میں نشے کے شواہد ملتے تو میں ناراضی کا اظہار کرتی اور عمران خان کی صحت کے حوالے سے فکر مندی دکھاتی تو وہ آگے سے کہتے بے بی! تم منشیات کے بارے میں جانتی ہی کتنا ہو؟ تم نے کبھی نشہ

Read more

راستے میں جیل آئے یا پھانسی اب قدم نہیں رکیں گے، لاہور ائیرپورٹ پر خطاب کا اعلان نواز شریف

لندن: گرفتاری کے امکان کے باوجود سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف نے جمعے کو وطن واپسی کے موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر عوام سے خطاب کا اعلان کردیا۔ لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت پر اپنی قوم کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ راستے میں جیل آئے یا پھانسی پر چڑھادیا جائے لیکن اب ان کے قدم نہیں رکیں گے۔

Read more

بیگم کلثوم نواز نے تیس دن میں پہلی بار آنکھیں کھول دیں

لندن میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے ایک ماہ میں پہلی مرتبہ اپنی آنکھیں کھولیں۔ بیگم کلثوم نواز کی ایک ماہ بعد پہلی بار آنکھیں کھولنے کی تصدیق مریم نواز اور حسین نواز نے بھی کی ہے۔ سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کی عید سے دو روز قبل ہارٹ اٹیک کے باعث طبیعت بگڑگئی تھی جس کے بعد سے وہ بے ہوش تھیں۔ مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ 30

Read more

بیگم  کلثوم نواز نے آنکھیں کھول دیں اور۔۔۔ نواز شریف کی آنکھوں میں آنسو آ گئے

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے ایک ماہ بعد آنکھیں کھول دی ہیں۔ اس حوالے سے حسین نواز نے کہا کہ ایک مہینے کے بعد آنکھیں کھولی ہیں، آنکھیں جھپکی بھی ہیں اور ادھر ادھر بھی دیکھا ہے۔ میری درخواست ہے کہ انہیں دعاﺅں میں یاد رکھیں۔ حسین نواز نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ان کی طبیعت میں بہتری آرہی تھی اور انہیں دی جانے والی بے ہوشی کی دوائیوں میں بھی کمی لائی

Read more

عمران خان ننگے بدن پر کالی دال مل کر کالے جادو کا علاج کرتے ہیں: ریحام خان

   عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے قائد چیئرمین عمران خان کی زندگی کے ان گنت انتہائی نجی گوشے طشت از بام کر دیئے ہیں ایک جگہ وہ لکھتی ہیں کہ ’’میری شادی کو چند دن ہی ہوئے تھے اور ابھی اسے خفیہ رکھا جا رہا تھا۔ نومبر کا مہینہ تھا اور ڈی چوک میں دھرنا جاری تھا۔ ایسے میں ایک روز میں بنی گالا گئی اور عمران خان کے کمرے میں داخل ہوئی تو وہ

Read more

پی ٹی آئی کی خواتین رہنما عمران خان کو باقاعدگی سے اپنی برہنہ تصاویر بھیجتی تھیں: ریحام خان کا الزام

ریحام خان نے اپنی کتاب میں پی ٹی آئی کی معروف رہنما عظمیٰ کاردار کے حوالے سے الزام لگایا کہ عظمیٰ کاردار نہ صرف اپنے اعضائے مخصوصہ کی تصاویر باقاعدگی کے ساتھ عمران خان کو بھجواتی تھی بلکہ جب بھی وہ عمران خان سے روبرو ہوتی تو کوشش کرتی کہ وہ ان کے سامنے کھڑی رہے یا ان کے سامنے بیٹھ جائے۔ میری موجودگی میں بھی عظمیٰ کاردار اس بات کی پرواہ نہیں کرتی تھی اور عمران خان کے سامنے

Read more

 تحریک انصاف چکوال کی ماہا خان روزانہ عمران خان کو میسج کر کے گزشتہ رات کی سرگرمیاں بتاتی تھی: ریحام خان

ریحام خان نے اپنی کتاب میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سیاسی زندگی سے زیادہ ان کی جنسی زندگی پر بھرپور طور پر اور ’ انتہائی کھلے‘ انداز میں فوکس کیا گیا ہے۔ ریحام خان نے اپنے سابق شوہر کی زندگی کے متعدد جنسی واقعات اپنی کتاب میں تحریر کیے ہیں جن میں سے ایک پی ٹی آئی چکوال کی خاتون ماہا خان کے حوالے سے بھی ہے۔ ریحام خان نے لکھا کہ انہوں نے ایک بار عمران

Read more

جوڈیشل ایکٹویزم پینل نامی تنظیم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی میڈیا کوریج روکنے کے لئے متحرک ہو گئی

سزا یافتہ نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائیرڈ صفدر کی میڈیا کوریج روکنے کے لیے پیمرا کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ خط میں نواز شریف سمیت دیگر مجرموں کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خط جوڈیشل ایکٹویزم پینل نامی تنظیم کی جانب سے لکھا گیا۔ 2008 میں سامنے آنے والی یہ تنظیم ماضی میں کرکٹر شاہد آفریدی کے خلاف پیٹیشن داخل کروا چکی ہے۔ یہ تنظیم ڈاکٹر عافیہ صدیقی

Read more

نوازشریف نے الیکشن 2018 کو ریفرنڈم قرار دے دیا

سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ 25 جولائی 2018ء کا الیکشن سب سے بڑا ریفرنڈم ہوگا۔ عوام ایسا فیصلہ سنائیں گے کہ دنیا خراج تحسین پیش کرے گی۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے بعد لندن سے پاکستان واپسی کے حوالے سے پریس کانفرنس میں نوازشریف نے کہا کہ جیل کی کال کوٹھری اپنے سامنے دیکھ کر بھی پاکستان آ رہا ہوں۔ انہوں نے آصف زرداری کا نام لئے بغیر کہا کہ وہ بھی سن لیں جو

Read more

نواز شریف نے لندن ورکرز کنونشن میں عرفان صدیقی کی لکھی تقریر پڑھی

باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 11 جولائی (بدھ) کو مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا لندن میں ورکرز کنونشن سے خطاب ان کے سابق مشیر عرفان صدیقی کا تحریر شدہ تھا۔ عرفان صدیقی گزشتہ کئی دنوں سے لندن میں نواز شریف کے ہمراہ موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو یہاں لندن میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ورکرز کنونشن سے تحریر شدہ تقریر پڑھی ۔اس حوالے

Read more

بند گیراج سے ملنے والے برہنہ جوڑے کی پراسرار اموات کا معما حل ہو گیا

امریکی ریاست نیو جرسی کے قصبے نیو آرک کا رہنے والا ایک شہری کاہالی جانسن گھر واپس آیا تو گیراج میں اس کی بیوی اور ایک اجنبی شخص کی برہنہ لاشیں پڑی تھیں۔ دوہرے قتل کی اس واردات کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔ 39 سالہ خاتون اور 56 سالہ مرد موت کے وقت برہنہ حالت میں گاڑی کے اندر ایک دوسرے کے ساتھ لپٹے ہوئے تھے۔ بظاہر دونوں کی موت اس وقت واقع ہوئی جب وہ

Read more

استعمال شدہ کنڈوم کے ذریعے بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار

استعمال شدہ کنڈوم کے ذریعے بلیک میل کر کے تاوان وصول کرنا ایک انوکھا طریقہ واردات ہے لیکن بھارت کے شہر بھوپال میں ایسا ایک آدھ نہیں بلکہ درجنوں واقعات پیش آ چکے ہیں۔ بالآخر یہ انوکھی واردات کرنے والا گروہ پکڑا گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھوپال شہر میں کئی ماہ سے ایک ایسا گروہ سرگرم تھا جو مالدار لوگوں کو جسم فروشی کی آڑ میں پھنساتا تھا اور پھر ان کے استعمال کردہ کنڈوم کے ذریعے

Read more

نواز شریف کے خلاف انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے، نہایت کمزور فیصلہ ہے: سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری

پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ نواز شریف کے خلاف میری جماعت نے ہی ریفرنس دائر کیا تھا اور یہ سلسلہ چلتا رہا اور یہ فیصلہ آ گیا۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا کہ اس فیصلہ پر میر ے خدشات درست ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو بنیاد

Read more

دانیال بلور نے والد کی میت لانے والی ایمبولینس پر بیٹھ کر سرخ پوش عزم و ہمت کی لاج رکھی

   ہارون بلور شہید کی میت لے جانے والی ایمبولینس پر بیٹھے ان کے بیٹے دانیال بلور’’زندہ ہے بلور زندہ ہے‘‘کے نعرے لگاتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پشاور کے علاقہ یکہ توت میں اے این پی کی کارنر میٹنگ میں خودکش حملے کے نتیجے میں اے این پی کے رہنما اور انتخابی امیدوار ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید ہو گئے۔ سکیورٹی اداروں کے مطابق خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ ہارون بلور تھے۔ دھماکے کے بعد اطلاعات آئیں

Read more

ترکی میں معروف اسلامی مبلغ اور ٹیلی ویژن شخصیت عدنان اوکتر 234 پیروکاروں سمیت گرفتار

ترکی میں استنبول پولیس نے گزشتہ رات کارروائی کر کے معروف اسلامی مبلغ اور ٹیلی ویژن شخصیت عدنان اوکتر کو 234 پیروکاروں سمیت گرفتار کر لیا۔ 62 سالہ ترک شہری عدنان اوکتر عام طور ہارون یحییٰ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ وہ ٹیلی ویژن پر اپنے مقبول مذہبی پروگرام مین ایسی خواتین کے ہمراہ شریک ہوتے ہیں جو بکنی میں ملبوس ہوتی ہیں۔ ترکی کے روایت پسند مذہبی حلقوں میں عدنان اوکتر المعروف ہارون یحییٰ کے بارے میں شدید

Read more

حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم

راولپنڈی: ہائیکورٹ نے انسداد منشیات کی عدالت کو حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم دے دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف شاہد اورکزئی نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں گزشتہ سماعت پر حنیف عباسی پیش ہوئے تھے جہاں انہوں نے عدالت سے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا۔ جیونیوز

Read more

نواز شریف اور فرحت اللہ بابر نے مبینہ انتخابی مداخلت میں ملوث حساس ادارے کے افسروں کے نام بتا دیے

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ لوگوں کو زبردستی کسی سیاسی پارٹی سے الگ کرنا فوج کے حلف سےانحراف ہے۔ مسلم لیگ ن کے لوگوں کو دھونس دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی میں شامل کیا جا رہا ہے۔ بہت سےلوگوں سے زبردستی پارٹی چھڑوائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام حساس ادارے کے اعلیٰ افسر میجر جنرل فیض حمید کی سربراہی میں ہو رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے

Read more

سنی لیونی نے اپنی بائیو پک فلم میں ایسا کون سا سچ بتا دیا کہ اب ڈرنا شروع ہو گئی ہیں؟

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم ”کرن جیت کور“ میں کچھ ایسے سچ بھی بتائے ہیں کہ فلم کی ریلیز سے پہلے ہی انہیں ڈر لگنا شروع ہو گیا ہے۔ 37 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس فلم میں اپنی زندگی سے متعلق پورا سچ دکھانے کی کوشش کی ہے لیکن لوگوں کو یہ کاوش کیسی لگے گی؟ اس بارے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنی

Read more

خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پرویز خٹک، سراج الحق اور صحافیوں کے نام پر 20 کروڑ روپے کے جعلی بل بنائے گئے

خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک، سراج الحق، صحافیوں و دیگر سیاستدانوں کے نام پر میگا کرپشن کے جعلی بل بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بھی کروڑوں روپے غبن کر لئے گئے۔ تحقیقاتی اداروں نے میگا کرپشن سے متعلق اہم دستاویزات حاصل کر لیں۔ دستاویزات کے مطابق کے پی کے ہاؤس کے کنٹرولر کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سمیت متعدد

Read more

عمران خان جیل میں روتا رہتا تھا: خواجہ آصف

سابق وزیرخارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میں اور عمران جیل میں تھے۔ وہ روتا رہتا تھا ،پرویز الہٰی سے معافی مانگ کر چوتھے دن رہا ہوگیا۔ سیالکوٹ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے عمران خان پر خوف ناک تنقید کے تیر برسائے اور کہا کہ عدلیہ بحالی تحریک میں، میں اور عمران خان اکٹھے قید میں رہے۔ پی ٹی آئی کے سربراہ جیل میں روتے

Read more

پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے اجتماع پر خود کش حملہ: تازہ ترین اپ ڈیٹ

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی کارنر میٹنگ پر خود کش حملہ کیا گیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے باخبر ذرائع کے مطابق ہارون بلور سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد دس سے تجاوز کر چکی ہے۔ متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق ہارون بلور کے نوجوان صاحبزادے دانیال بلور بھی حملے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔ کے پی کے 78 سے اے این پی کے امیدوار

Read more

پشاور میں اے این پی کی کارنر میٹنگ میں دھماکا: ہارون بلور سمیت چار افراد شہید

  پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی کارنر میٹنگ کے دوران زبردست دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا یکہ توت میں ہوا جس کے دوران بشیر بلور کے بیٹے اور اے این پی کے پی کے 78 کے امیدوار ہارون بلور سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہارون بلور کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے

Read more

نوازشریف کو جیل میں مشقت کے لئے کمپوٹر پر لگا دیں تاکہ ان کی انگلش بہتر ہو سکے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ ن کے صدر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کو پریس کانفرنس کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ مسلم لیگ ن فوج پر تنقید کرتی رہے گی۔ مسلم لیگ ن ہارنے جا رہی ہے۔ نواز شریف خاندان کی تباہی کی ذمہ دار مریم نواز ہیں۔ علیم خان نے لاہور اور ایم کیوایم نے کراچی سے الیکشن لڑانے کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے انکار کر دیا۔ نوازشریف کو جیل میں اے کلاس

Read more

گجرات، چکوال اور بہاولپور کی نشستوں پر پی ٹی آئی اور (ق) لیگ میں پھوٹ پڑ گئی

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان گجرات، چکوال اور بہاولپور کی نشستوں پر انتخابی ایڈجسٹمنٹ خطرے میں پڑ گئی۔ تحریک انصاف کے ناراض مقامی رہنماؤں و کارکنوں نے (ق) لیگ کے امیدواروں کی حمایت کرنے کی بجائے اپنی ہی پارٹی کے جیپ کا نشان رکھنے والے آزاد امیدواروں کی حمایت کر دی۔ اس پر (ق) لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم

Read more

برداشت کا مزید امتحان نہ لیا جائے، الیکشن میں کسی ادارے کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے: نواز شریف

  مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری برداشت کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ الیکشن میں کسی ادارے کی مداخلت برداشت نہیں کر یں گے ۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری برداشت کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ جو کچھ آج ہو رہا ہے اس سے الیکشن کو نقصان پہنچ چکا ہے۔ الیکشن میں کسی ادارے کی مداخلت تسلیم نہیں کریں گے۔

Read more

ڈیم تعمیر کرنے کے لئے چیف جسٹس کی اپیل پر زبردست ریسپانس: قوم نے 25 لاکھ روپے جمع کر لئے

پاک فوج کی جانب سے گزشتہ روز ڈیمز کی تعمیر کیلئے فنڈز دینے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد پاکستانیوں نے بھی تیزی پکڑ لی اور دھڑا دھڑ فنڈز جمع کروا نے شروع کر دیئے ہیں جس کی تفصیلات سپریم کورٹ کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری کی جارہی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے مہمند اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے قوم سے فنڈز کی پیل کی تھی جس کے بعد پانچ جولائی کو سٹیٹ

Read more

ج سے جیپ، ج سے جرنیل، ج سے جے آئی ٹی، ج سے جیل، ج سے جج اور ج سے جسٹس، ج سے جنگ

  سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت سے سزا ملنے کے بعد اب سب کی نظریں نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی پر ہیں۔ دونوں نے جمعہ کے روز وطن واپسی کا اعلان کر رکھا ہے تاہم مریم نواز شریف لندن میں بیٹھ کر سوشل میڈیا پر خوب سرگرم ہیں اور کئی ٹویٹس کا جواب دینے کیساتھ ساتھ خود بھی ٹویٹس کرنے میں مصروف ہیں۔ معروف خاتون صحافی ثناءبچہ نے بھی ایک

Read more

میں نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر السلام کو نواز شریف کی اجازت سے دعوت دی تھی: چوہدری نثار

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے سابق وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آئی ایس آئی کے سابق چیف ظہیر الاسلام کو نواز شریف کی اجازت سے الوداعی دعوت دی تھی۔ انہوں نے پرویز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں جھوٹا ثابت ہونے والے شخص کی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا۔ میں میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے نہیں جاؤں گا اور

Read more

فوج الیکشن کے عمل کو غیر جانبدار ہوکر ادا کرے گی: میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کا انتخابات میں براہ راست کوئی تعلق نہیں اور فوج الیکشن کے عمل کو غیر سیاسی غیر جانبدار ہوکر ادا کرے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے متعلق شکوک و شبہات کا اظہار ہوتا رہا ہے، آپ نے دیکھا کہ تمام شکوک و

Read more

ترک صدر طیب اردوان نے عہدے کا حلف اٹھالیا، داماد وزیر خزانہ مقرر

استنبول:رجب طیب اردوان نے تیسری مدت صدارت کے لیے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جس کے ساتھ ہی ترکی میں وزیراعظم کا عہدہ ختم کرکے صدارتی نظام نافذ ہوگیا، جسے اپوزیشن کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ 24 جون کو ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے کامیابی حاصل کی

Read more

عمران خان نے کہا کہ ہمارے ساتھ آؤ، جتنی ٹکٹیں چاہو، دیں گے، میں نے انکار کر دیا: چوہدری نثار

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے کہا کہ ہمارے ساتھ آؤ جتنی ٹکٹیں چاہئیں دیں گے۔ میں نے عمران خان کو کہا کہ یہ مشکل وقت ہے۔ پیر کو کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے نوازشریف سے وفا داری نبھائی۔ مسلم لیگ نے مجھے کہا گیا کہ ٹکٹ چاہیے تو درخواست دے دو۔ میں نے کہا نہ کبھی درخواست دی ہے نہ کبھی دوں

Read more

کینیڈا کے پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈ وین سے منگنی کر لی

کینیڈا کے پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈ وین سے منگنی کر لی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں جسٹن بیبر کی منگنی کی تصدیق کی گئی۔ نیوز ویب سائٹ ٹی ایم زی کے مطابق 24 سالہ پاپ اسٹار نے بہاماس ریزورٹ میں 21 سالہ ہیلی بالڈ ون کو پروپوز کیا اور اس موقع پر ان کے سیکیورٹی اسٹاف نے ریسٹورنٹ کے اسٹاف سے اپنے موبائل فون بند رکھنے

Read more

سزا یافتہ مجرم کیپٹن (ر) صفدر کو پناہ دینے اور کار سرکار میں مداخلت پر (ن) لیگی رہنماؤں پر مقدمات

احتساب عدالت سے سزا یافتہ مجرم کیپٹن(ر)صفدر کو پناہ دینے، گرفتاری میں مزاحمت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلی نکالنے اور کار سرکار میں مداخلت پر سینیٹر چودھری تنویر اور این اے 62 سے قومی اسمبلی کے امیدوار بیرسٹر دانیال سمیت 15 لیگی رہنماؤں اور 100 سے زائد کارکنوں کے خلاف تھانہ سٹی، تھانہ وارث خان اور تھانہ نیوٹاؤن میں تین مقدمات درج کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز احتساب عدالت سے سزا یافتہ کیپٹن

Read more

انتخابی پوسٹر پر چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصویر لگانےوالے پی ٹی آئی امید وار ناصر چیمہ نااہل

الیکشن کمیشن نے انتخابی پوسٹر پر چیف جسٹس ثاقب نثار اور آرمی چیف کی تصویر لگانے پر پی پی 53 گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار ناصر چیمہ کو پو انااہل قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے پی پی 53 گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے پوسٹر پر چیف جسٹس اور آرمی چیف کےتصاویر لگانے کے معاملے کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی امیدوار ناصرچیمہ

Read more

سیکس پر بات کے لیے لطیفوں کا سہارا

ویت نام ایک انتہائی قدامت ملک ہے جہاں جنس ایک انتہائی حساس موضوع ہے۔ چوبیس سالہ ونہ کا کہنا ہے کہ ان کے والدین نے کبھی ان سے سیکس کے بارے میں بات نہیں کی۔ تاہم ان کے مطابق’وہ اس کے بارے میں لطیفے سناتے ہیں تاکہ میں سمجھ جاؤں کہ وہ مجھ سے کیا چاہتے ہیں‘۔ ونہ کے مطابق ان کے والدین کبھی کہتے ہیں کہ ’اگر تم نے اپنی ساتھی کو شادی سے پہلے حاملہ کر دیا تو

Read more

میجر جنرل آصف غفور کل دوپہر 2 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کل منگل کی دوپہر 2 بجے ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔ اس پریس کانفرنس میں فوجی جوانوں کی الیکشن ڈیوٹی سے متعلق آگا ہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ  میجر جنرل آصف غفور ملکی سلامتی، پاک افغان بارڈر کے معاملات اور آپریشن ردالفساد کی تازہ ترین صورت حال پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ یہ امکان بھی ظاہر

Read more

عمران کو وزیراعظم بنانے کا مطلب ہو گا میں اپنی سیاسی قبر کھود لوں: آصف زرداری

گزشتہ روز اسلام آباد میں آصف زرداری نے ایک معروف صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں عمران کو وزیراعظم بننے دوں اس کا مطلب ہے میں اپنی سیاسی قبر خود کھود رہا ہوں۔ میری مرضی کے بغیر عمران جتنا زور لگا لے، وزیراعظم نہیں بن سکتا کیونکہ وہ کبھی بھی سادہ اکثریت نہیں لے گا اور جس نے بھی حکومت بنانی ہے اس کو پی پی کی حمایت چاہیے۔ انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ اگر نیازی

Read more

پرویز خٹک نے صحافی سلیم صافی کو پونے دو لاکھ روپے کی چائے پلا دی

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سینئر صحافی سلیم صافی کو پونے دو لاکھ روپے کی چائے پلادی جس کا انکشاف بلوں سے ہوا۔ سلیم صافی نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا ہائوس اسلام آباد میں مہمانداری پر 20 کروڑ 37 لاکھ خرچ ہوئے، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے مجھے اور میری ٹیم کو پونے دو لاکھ روپے کی چائے پلا دی، کچھ عرصہ قبل میں جرگہ کی ٹیم کے ساتھ پرویز خٹک کا انٹرویو لینے خیبر پختونخوا ہاؤس گیا تھا،

Read more

قربانی ہم دیں گے، فائدہ آنے والی نسلوں اور قوم کا ہوگا: مریم نواز کا دبنگ اعلان

سابق وزیرا عظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے لندن میں کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت چاہنے والوں کی لڑائی ہم لڑیں گے۔ کمر درد کا بہانہ بنا کر بھاگیں گے نہیں۔ قربانی ہم دیں گے فائدہ آنے والی نسلوں اور قوم کا ہوگا۔ برطانیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب نے قدم بڑھا دیا ہے، قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے۔

Read more

آپ ایک ریفرنس میں فیصلہ سنا چکے، دیگر ریفرنس نہیں سن سکتے: خواجہ حارث کا جج محمد بشیر پر اعتراض، سماعت ملتوی

العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف حاضری سے استثنیٰ کی تین روز کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت12 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ ریفرنس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کی سماعت ہوئی جس دوران نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے احتساب عدالت کے جج پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ

Read more

نوازشریف اور مریم کو لاہور میں ”سیاسی شو“ نہیں کرنے دیا جائے گا: نگران حکومت نے تیاری کر لی

13 جولائی کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شام سوا چھ بجے لاہور ائیرپورٹ پر پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر لاہور ائیر پورٹ کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور دستیاب پہلی فلائٹ سے انہیں اسلام آباد پہنچا دیا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد 13 جولائی بروز جمعتہ

Read more

لندن میں نواز شریف اور حسین نواز کی قیام گاہ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا حملہ

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر پاکستان تحریک انصاف سے ہمدردی رکھنے والے کچھ افراد نے لندن کے ایوان فیلڈ اپارٹمنٹس میں گھسنے اور توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی جہاں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ مقیم ہیں۔ برطانوی حکام کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی رات پیش آیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادے کی قیام گاہ کے دروازے توڑنے کی کوشش کی۔ کچھ افراد گھر

Read more

گریڈ 22 کا جج ریٹائر ہو جاتا ہے تو کوئی اس کی قبر کھودنے نہیں آتا: کیپٹن(ر) صفدر

اسلام آباد کی احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ نااہلی 1 سال کی ہو یا 10 سال کی ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لیڈر ہمیشہ لیڈر رہتا ہے لیکن گریڈ 22 کا جج جب ریٹائر ہوتا ہے توان کی قبر کھودنے کوئی نہیں آتا۔ میں اولاد علی سے ہوں اور کربلا میں کھڑا ہونا جانتا ہوں میں وقت کے فرعونوں،

Read more

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے موقع پر کیا مناظر دیکھنے میں آئے؟

احتساب عدالت کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس میں ایک سال کی قید بامشقت سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے دو روز مفرور رہنے کے بعد بالآخر راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کی ریلی میں شرکت کے دوران نیب کو گرفتاری دے دی۔ نیب ٹیم نے کیپٹن (ر) صفدرکو سخت سیکیورٹی میں نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کیا جہاں ان کا ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا اور آج (پیر کو) انہیں احتساب عدالت میں

Read more

نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی: پورے ملک سے قافلے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے: مسلم لیگ (ن)

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعظم و پارٹی قائد محمد نواز شریف اور مریم نواز کی لندن سے لاہور آمد پر پرتپاک استقبال کے لئے راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل ددی ہے۔ تمام ٹکٹ ہولڈرز، سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کو کارکنوں کے ہمراہ لاہور ائیر پورٹ پہنچنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پورا ملک نواز

Read more

خواتین کے لیے جسم کے صرف دو حصے ڈھانپنا ضروری ہے: ترک اسلامی مبلغ عدنان اوکتر

62 سالہ ترک شہری عدنان اوکتر ایک معروف اسلامی مبلغ ہیں۔ تاہم گزشتہ دنوں خواتین کے لباس کے متعلق انہوں نے ایک حیران کن رائے دی۔ تفصیلات کے مطابق عدنان اوکتر کا کہنا ہے کہ ’’خواتین کواپنا پورا جسم نہیں ڈھانپنا چاہیے۔ انہیں صرف سرپستانوں (Nipples)  اور پوشیدہ حصوں کو کپڑے سے چھپانا چاہیے۔ اس کے علاوہ پورا جسم ننگا رکھنا چاہیے تاکہ لوگ ان کی خوبصورتی کو دیکھ سکیں۔‘‘ عدنان اوکتر نے خواتین کے متعلق رواں سال فروری میں

Read more

مریم نواز کو مرغی کی طرح پر لگے ہوئے ہیں: حسن نثار

سینئر صحافی حسن نثار نے کہا ہے کہ مریم نواز کو مرغی کی طرح پر لگے ہوئے ہیں لیکن وہ ان پروں کے ساتھ اڑ نہیں سکتیں ،اب جگہ جگہ بینرز لگے ہوئے ہیں کہ ووٹ مانگ کر شرمند ہ نہ ہوں۔ جیو نیوز کے پروگرام ”میرے مطابق میں“ گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ مریم نواز کو مرغی کی طرح پر لگے ہیں لیکن وہ مرغی ہی کی طرح اڑ نہیں سکتیں۔ ان کی وجہ شہرت سوائے

Read more

نواز شریف پہلی مرتبہ چوہدری نثار پر جنرل (ر) ظہیر الاسلام کی وجہ سے برہم ہوئے: سینٹر پرویز رشید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف پہلی مرتبہ چوہدری نثار پر جنرل (ر) ظہیر الاسلام کو الوداعی دعوت دینے پر برہم ہوئے، نواز شریف نے کہا ہمارے خلاف دھرنا کروانے والے کو کیوں شیلڈ دی؟ ہم فوج سے نہیں لڑتے، ہمیں کچھ فوجیوں کے سیاست کرنے پر اعتراض ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ ملنے کے بعد راجہ قمر الاسلام کو گرفتار کرلیا گیا۔ قمرالاسلام سے نیب کی

Read more

پی ٹی آئی نے متنازع ختم نبوتؐ ترمیم واپس لینے کی مخالفت کی تھی: راجا ظفرالحق کمیٹی رپورٹ

راجا ظفرالحق کمیٹی رپورٹ میں حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی نے متنازع ختم نبوتؐ ترمیم کو واپس لیے جانے کی مخالفت کی تھی جب کہ ختم نبوتؐ ترمیم کی ذمہ دار جماعتوں میں پی ٹی آئی بھی شامل تھی۔ تفصیلات کے مطابق، راجا ظفرالحق کمیٹی رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ نہ صرف ختم نبوتؐ سے متعلق آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ دو رکنی ذیلی کمیٹی نے تیار کیا تھا ، جس میں

Read more

میں پشاور تک لوگوں سے مل کر آیا ہوں، مسلم لیگ الیکشن جیت رہی ہے: حامد میر

  معروف صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ میں پشاور تک گیا ہوں اور میں نے لوگوں سے بات کی ہے۔ مسلم لیگ ن کا ووٹر موجود ہے، وہ اب بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ اگر الیکشن پچاس فیصد بھی صاف اور شفاف ہو گیا تو آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ووٹرز شیر کو ووٹ دیں گے اور عام انتخابات میں شیر ہماری توقع سے زیادہ ووٹ لے گا۔ حامد میر

Read more

سعودی عرب نے امریکی دباؤ پر افغانستان سے متعلق پالیسی تبدیل کر لی

سعودی عرب میں دس اور گیارہ جولائی کو اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے اشتراک سے افغانستان سے متعلق بین الاقوامی علماء کانفرنس کیلئے بھیجے گئے دعوت نامے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کا موقف افغان طالبان کے بارے میں سخت ہو رہا ہے۔ پاکستان، افغانستان سمیت تقریباً تیس سے زائد دیگر ممالک کے علماء کو بھیجے گئے دعوت نامے میں طالبان اور دیگر گروہوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ لڑائی بند کر کے افغان

Read more

چیف جسٹس نے 35 ارب کا فراڈیا قرار دیتے ہوئے زرداری سمیت 20 افراد کو ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق کیس میں فیصلہ دیتے ہوئےآصف زرداری اور فریال تالپور سمیت بیس افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ سات لوگوں کے نام پر قائم انتیس اکاؤنٹس سے 35 ارب

Read more

حسین لوائی اور ان کے ساتھی کا جسمانی ریمانڈ: آصف زرداری اور فریال تالپور کے گرد گھیرا تنگ

کراچی کی عدالت نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین حسین لوائی اور نجی بینک کے نائب صدر طلحہ رضا کو 11جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے سات ارب کی منی لانڈرنگ کی۔ چار ارب روپے ریکور کر لئے ہیں، جبکہ حسین لوائی کا کہنا ہے کہ جس نے جرم کیا، وہ ملک سے باہر ہے،

Read more

نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر لیا

نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر کو نیب نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم کی سربراہی محبوب عالم کر رہے تھے جنہوں نے راولپنڈی کے علاقے بھاوڑہ بازار سے کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا ہے۔ ن لیگی قیادت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کیپٹن صفدر کمیٹی چوک میں گرفتاری دیں گے لیکن نیب نے راولپنڈی پولیس کی مدد سے انہیں بھاوڑہ بازار سے حراست میں لے لیا جہاں سے انہیں سیدھا نیب کے دفتر منتقل

Read more

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی خفیہ ملاقات ”پاپارازی“ فوٹوگرافروں کی زد میں

بالی ووڈ کے نوجوان اداکار رنبیر کپور اور خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کے ’عشق‘ کے چرچے زبان زدعام ہیں۔ دونوں مختلف مقامات پر ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے گئے لیکن اب ”پاپارازی“ فوٹوگرافرز نے انہیں ’رنگے ہاتھوں‘ پکڑ لیا ہے اور ایسی تصاویر منظرعام پر آ گئی ہے کہ ان کے ’عشق‘ پر شک کرنے والے بھی اس ’پریم کہانی‘ پر یقین کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ رنبیر کپور عالیہ بھٹ کے گھر پہنچے تو ’پاپارازی‘ فوٹوگرافرز کے کیمرے

Read more

پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح  پر آرمی چیف قمر باجوہ کی قومی ٹیم کو مبارکباد

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو زمبابوے میں شاندار فتح اور ٹی ٹوئنٹی کی ٹاپ کرکٹ ٹیم بننے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے۔ اتوار کو پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو زمبابوے میں شاندار فتح اور ٹی ٹوئنٹی کی ٹاپ کرکٹ

Read more

این اے 63 میں چوہدری نثار کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار سرور خان انتخابی دوڑ سے باہر

ٹیکسلا کی عدالت نے جعلی ڈگری کیس پر سرور خان کی جانب سے لیا گیا حکم امتناعی خارج کر دیا۔ اینٹی کرپشن یونٹ کو کارروائی کا حکم دے دیا۔ این اے 63 ٹیکسلا اور واہ کے حلقے سے چوہدری نثار کے خلاف الیکشن لڑنے والے تحریک انصاف کے امیدوار سرور خان بڑی مشکل میں پھنس چکے ہیں۔ چوہدری سرور کے مخالف امیدوار نے ان کے خلاف جعلی ڈگری کا کیس کیا ہوا تھا جس پر سرور خان نے عدالت سے

Read more

عمران خان کی آمد پر نواز شریف کے حق میں نعرے

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں عمران خان کی آمد کے موقع پرکچھ لوگوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا کنونشن جاری ہے جس میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان بھی شرکت کےلئے پہنچے ،لیکن صورت حال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب عمران خان کے سامنے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں کچھ لوگوں نے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔ تحریک انصاف کے

Read more

سہ فریقی فائنل: پاکستان نے بڑے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

   ہرارے میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نےپاکستان کو میچ میں فتح کیلئے184رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی ٹم نے فخر زمان کے 91 اور شعیب ملک کے 43 رنز کی مدد سے یہ ہدف .219  اوورز مین چار وکتوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ قبل ازیں آسٹریلیا کے کپتان فنچ نے47 اور آرکی شوٹ نے 76 رنز بنائے۔ پاکستان کے محمد عامر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے میں کھیلی جانے والی سہ

Read more

نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد پر مسلم لیگی کارکن بڑی تعداد میں استقبال کرنے ائیر پورٹ پہنچیں گے

مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ میا ں نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان آمد پر بڑی تعداد میں کارکن لاہور ائیر پورٹ پہنچ کر ان کا استقبال کریں گے۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق نواز شریف پاکستان آمد کے حوالے سے تذبذ ب کا شکار تھے کہ وہ اسلام آباد آئیں یا لاہور۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ لیڈر شپ نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ نواز شریف لاہور میں

Read more

نواز شریف اور مریم نواز پیر کو لندن میں جلسے سے خطاب کریں گے

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لندن میں جلسوں کا پروگرام شیڈول جاری کردیا۔ پہلا جلسہ پیر کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جلسوں میں نواز شریف اور مریم نواز خطاب کریں گے۔ جلسے میں برطانیہ سے کاروباری شخصیات‘ ممبران پارلیمنٹ اور دیگر کو مدعو کیا جائے گا۔ جبکہ نوازشریف اور مریم نواز کی پاکستان واپسی کی تاریخ کا اعلان بھی جلسوں میں کیا جائے گا

Read more

کیپٹن (ر) صفدر ایک بڑے جلوس کے ہمراہ رات گئے کہاں جا رہے ہیں؟

   سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے گرفتاری دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر طورغر سے مانسہرہ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، جہاں وہ آج رات گرفتاری دیں گے۔ کیپٹن (ر) صفدر جلوس کے ساتھ طورغر سے مانسہرہ جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد کیپٹن (ر) صفدر روپوش ہو گئے تھے لیکن اب انہوں نے

Read more

ہدایت کاروں کے جنسی مطالبات نہ ماننے پر مجھے فلموں سے محروم رہنا پڑا: ملیکا شراوت

بالی ووڈ کی اداکارہ ملیکا شراوت نے بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہدایت کاروں کی خواہشات پوری نہ کرنے پر انہیں فلموں سے محروم رہنا پڑا۔ بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ ملیکا شراوت نے انڈسٹری میں جنسی ہراسانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی کئی بڑے پروجیکٹس سے اس لئے نکال دیا گیا کہ میں نے ہدایتکاروں کی جنسی خواہشات پوری نہیں کیں جب کہ مجھے یہ تک سننے کو ملا

Read more

تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی اپنی ہی جماعت کے صوبائی امیدوار سے ہاتھاپائی

اینکر پرسن زین علی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرارالحق کا اپنے ہی نیچے الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی امیدوار سے نہ صرف جھگڑا ہوا ہے بلکہ نوبت ہاتھاپائی اور گالم گلوچ تک جا پہنچی۔ ٹوئٹر پر حافظ زین علی نے لکھا ” نارووال میں تحریک انصاف کی یہ صورتحال ہے کہ ابرارالحق جو این اے 78 سے امیدوار ہیں، کل اپنے ہی صوبائی اسمبلی پی پی 48 کے امیدوار عارف خان

Read more

نواز شریف اور مریم نواز 13  جولائی کو لاہور پہنچیں گے

احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے خلاف سزا کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد تجسس پایا جاتا ہے کہ مریم نواز اور نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے۔  تاہم اب مریم نواز نے جمعے کو وطن واپسی کا اعلان کردیا ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز 13 جولائی کو لندن سے لاہور پہنچیں گے۔ لندن میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ نواز شریف اور میں جمعے کو

Read more

تقاریر اور بیانات کی قیمت چکانے کا پیغام مسلسل ملتا رہا: مریم نواز

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک پیغام مسلسل ملتا رہا کہ آپ کو اپنی تقاریر اور بیانات کی قیمت چکانا پڑے گی۔ مریم نواز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ ایک پیغام مجھے مسلسل ملتا رہا۔ آپ کا مائنڈ سیٹ ، تقاریر اور بیانات قابل اعتراض ہیں، ان کی آپ کو قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ وہ سمجھتے تھے میں نواز شریف کو ان کے خلاف

Read more

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اوپن ٹرائل کا فیصلہ

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی زیر صدارت سپریم جوڈيشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اوپن ٹرائل کا فیصلہ کیا گيا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کھلی عدالت میں ٹرائل کی درخواست دی تھی۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل کو 30 جولائی کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مقدمے کی سماعت 30جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ملکی تاریخ

Read more

صحافی صابر شاکر کو چار بجے سنایا جانے والا فیصلہ صبح 11 بجے ہی ٹھیک ٹھیک کیسے معلوم تھا؟

ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 10 سال قید اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ فیصلہ سہ پہر چار بجے کے بعد سنایا گیا۔ تاہم کچھ ایسے صحافی بھی سامنے آگئے ہیں جنہوں نے صبح ساڑھے گیارہ بجے ہی فیصلہ سنا دیا تھا۔ عدالت نے شام چار بجے قریب قریب وہی فیصلہ سنایا جس کی پیش گوئی مذکورہ صحافی کر چکے تھے۔ صحافی صابر شاکر نے دن

Read more

پاکستان کے لوگو، آؤ میرا ساتھ دو۔ نوازشریف کا مریم نواز کے ہمراہ فوری وطن واپسی کا فیصلہ

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز اتوار کو پاکستان پہنچیں گے۔ ن لیگ کی مرکزی قیادت کو نوازشریف اور مریم نواز کی واپسی کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم نواز نے احتساب عدالت کے فیصلے کی روشنی میں واپس آنے کا فیصلہ کیا۔ نواز شریف نے

Read more

عدالتی فیصلے سے نوازشریف کو فائدہ پہنچے گا: خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نوازشریف کے خلاف آنے والے فیصلے کے وقت کو غلط قرار دے دیا ہے۔ خورشید شاہ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ملنے والے سزائوں اور جرمانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے کا وقت غلط ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اب جب الیکشن کا وقت ہے، ایسا فیصلہ کئی معنی

Read more

نوازشریف کچھ دیر بعد قوم سے بات کریں گے: مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ کچھ ہی دیر میں نوازشریف پاکستانی قوم سے بات کریں گے۔ انہوں نے یہ خبر مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی ۔ انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں شہبازشریف کی افسردہ تصاویر پر مبنی سکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے ٹی وی چینلز کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ’ کوئی چینل سرجھکی اور پریشان دکھانے والی مضحکہ خیز تصاویر مت دکھائے، نواز شریف اور میں نہ ہی پریشان ہیں نہ

Read more

70 سال سے سرگرم قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے: مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کو دس سال اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو سات سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ اب اس سزا پر لندن میں موجود مریم نواز کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ ٹوئٹر پر مریم نواز نے لکھا کہ ’پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے۔ آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا‘۔ اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں مریم

Read more

ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف کو 10 اور مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا

احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنادی۔ احتساب عدالت نے نوازشریف کو 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز کو 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی کیا ہے جب کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو سرکاری تحویل میں لینے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت کی جانب سے فیصلے کو تین بار مؤخر کرکے اسے ساڑھے تین بجے سنانے

Read more

ہائے بشیرا

(مرحوم ابن انشا نے ذیل کی نظم سید سبط حسن کے دیرینہ ملازم بشیر عرف بشیرا کی شان میں ارزاں کی تھی۔ ابن انشا 1978 میں انتقال کر گئے تھے۔ حالیہ صورت حال سے کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہو گی) ہم نے کل جب دل کو چیرا صبر کا پایا ختم ذخیرہ جیب میں بھی اب پونڈ نہ لیرا ہائے بشیرا ہائے بشیرا جب ہم دس کا نوٹ دکھائیں تب اک گوشت کا ٹکڑا پائیں وہ بھی اونٹ

Read more

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر عقبی دروازے سے کس کے ہمراہ برآمد ہوئے؟

احتساب عدالت (1) اسلام آباد کے جج عزت مآب محمد بشیر تب اخباری سرخیوں میں آئے جب انہوں نے 3 اکتوبر 2017 کو میاں نواز شریف کی نیب عدالت میں سماعت کے بعد عدالت سے عقبی دروازے سے ایک حساس سرکاری اہلکار کو رخصت کیا۔ موقع پر موجود اخباری نمائندوں نے محترم جج صاحب اور ان کے حساس ملاقاتی کی وڈیو فلم بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ اس کے بعد جج محمد بشیرکی عدالتی غیر جانبداری پر سوالیہ

Read more

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کون ہیں؟

احتساب عدالت (1) کے جج محمد بشیر کل چھ جولائی 2018ء بروز جمعہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے خلاف ایوان فیلڈ پراپرٹی ریفرنس کا فیصلہ سنائیں گے۔ محمد بشیر آبائی طور پر ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں۔ 1958ء میں پیدا ہونے والے محمد بشیر کے آبا واجداد بھارت سے ہجرت کر کے جنوبی پختون خوا کے ہندکو اسپیکنگ علاقے میں آباد ہوئے تھے۔ ان کی مادری زبان

Read more