نوازشریف، مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج ساڑھے 12 بجے سنائیں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن میں موجودگی کی وجہ سے آج پیش نہیں ہوئے جبکہ نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر مانسہرہ میں موجودگی کی وجہ سے عدالت

Read more

قندیل بلوچ نے مجھے ملاقات میں بشریٰ بی بی کے بارے میں بھی بتایا تھا: مفتی عبدالقوی

عالمی شہرت یافتہ عالم دین اور پاکستان تحریک انصاف کے علما و مشائخ ونگ کے سربراہ مفتی عبدالقوی نے ایک مقامی اخبار کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دست بوسی، چوکھٹ بوسی اور قدم بوسی کو سجدہ نہیں کہا جا سکتا۔ یہ عقیدت کے معاملات ہیں۔ ہونٹ لگانے کا نام بوسہ ہے۔ پیشانی کو زمین پر رگڑنا سجدہ کہلاتا ہے۔ مفتی عبدالقوی نے کہا کہ اگرچہ عمران خان سیاسی رہنما ہیں، مذہبی رہنما نہیں لیکن میں سمجھتا

Read more

بشیرا ان ٹربل

پاکستان کی پہلی پنجابی فلم جو انگریزی زبان میں تیار کی گئی۔ ایک سنگ میل ثابت ہونے والا شاہکار جس کے تمام اداکاروں نے چھے ماہ انگریز ماہرین کی زیرنگرانی چھے ماہ کا ایک خصوصی تربیتی کورس کیا۔ پینڈو پروڈکشنز کی رنگین انگریزی فلم – بشیرا ان ٹربل۔

Read more

نوازشریف، مریم کی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 9 بجکر 40 منٹ پر سماعت کا آغاز کیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن میں موجودگی کی وجہ سے آج پیش نہیں ہوئے جبکہ نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر مانسہرہ میں موجودگی کی وجہ سے

Read more

پی ایف یو جے نے ’غیرعلانیہ سنسرشپ‘ کے خلاف ملک گیر ’تحریک آزادی صحافت‘ کا اعلان کر دیا

پاکستانی صحافیوں کی نمائندہ سب سے بڑی تنظیم پی ایف یو جے (پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس) نے صحافیوں اور صحافتی اداروں کے خلاف دھونس، تشدد، دھمکیوں، اغوا اور اطلاعات کی نشریات و ترسیل پر غیرعلانیہ پابندیوں کے واقعات، خصوصاﹰ روزنامہ ’ڈان‘ کی فروخت اور ترسیل میں حائل رکاوٹوں اور حال ہی میں نجی ٹی وی چینل ’جیو‘ کی نشریات روکے جانے جیسے واقعات کے خلاف یہ ملک گیر تحریک شروع کی ہے۔ پاکستان میں صحافت اور صحافیوں کے حقوق،

Read more

خوف ہے کہ اٹھارویں ترمیم واپس نہ ہو جائے: رضا ربانی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اورسابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کے الیکشن کے بعد خوف ہےکہ اٹھارہویں ترمیم واپس نہ ہو جائے جب کہ ہمارے آئینی ادارے آپس میں لڑ رہے ہیں اور پارلیمنٹ کو کمزور کر دیا گیا ہے۔ سابق چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار نجی یونیورسٹی میں ایک سیمینار سےاپنے خطاب میں کیا اور کہا کہ الیکشن سے پہلے مقتدر قوتیں اب تک جو کرچکیں، کرچکیں اب وہ آخری

Read more

نوازشریف نے قوم کے نام اہم پیغام جاری کر دیا

پاکستان اس وقت اہم موڑ پر کھڑا ہے۔ کیا پاکستان کی قسمت کا فیصلہ چند لوگوں کے ایک گروہ کو کرنا چاہیے یا پھر عوام کا حق ہے کہ ووٹ کی طاقت سے اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں؟ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اپنی پارٹی، اس کے جانثار کارکنوں اور پاکستان کے عوام کا شکر گزار ہوں جو حالات کے تمام تر اتارچڑھاؤ کے

Read more

ایون فیلڈ ریفرنس فیصلہ: ہنگامہ آرائی کا خدشہ، بڑی تعداد میں رینجرز طلب

ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلہ کے موقع پر عدالت کے باہر کسی بھی ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے 5 سو رینجرز اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ رینجرز اہلکار احتساب عدالت کے احاطہ کے اندر اور باہر موجود ہوں گے۔ ان کی احتساب عدالت میں تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کو موخر کرنے

Read more

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ کو 20 سال کی مجموعی قید

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ سمیت دیگر ملزمان کو مجموعی طور پر20 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سنایا۔ شعیب شیخ کو 4 مقدمات میں مجموعی طور پر 20 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، تمام سزاؤں کا اطلاق ایک ساتھ ہو گا یعنی شعیب شیخ کو 7 سال کے لئے جیل جانا ہوگا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

Read more

نواز شریف کی درخواست پر سماعت سے احتساب جج کی معذرت

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ مؤخر کرنے کی درخواست کی سماعت سے جج نے معذرت کر لی۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ مؤخر کرنے کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ مؤخر کرنے کی درخواست نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے معاون وکیل ظافر خان نے دائر کی تھی۔ احتساب عدالت کے جج

Read more

جنرل اشفاق کیانی کے بھائی اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو گرفتار کیا جائے: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن تک کرپشن کے الزام میں سیاستدانوں کی گرفتاری روکنے کا نیب کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے نیب کی طرف سے دہرا معیار اپنانے کی بھی مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن تک سیاستدانوں کی گرفتاریاں روکنے کے نیب کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔ نیب کو سیاستدانوں کے

Read more

ٹھوس ثبوت نہ ہونے باوجود فواد حسن فواد کو گرفتار کیوں کیا گیا؟

سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری اور پاکستان کے اہم ترین بیوروکریٹ فواد حسن فواد کو آج نیب میں پیشی کے موقع پر گرفتار کر لیا گیاہے۔ فواد حسن فواد کی گرفتاری کے حوالے سے معروف صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ فواد حسن فواد کی نیب میں پیشی کے موقع پر گرفتاری ظاہر کر رہی ہے کہ نیب کے پاس فی الحال ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت

Read more

سنی لیون کی اپنے مداحوں سے ملاقات کے لئے انوکھی پیشکش

  بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے ملاقات کے لئے ایک انوکھی شرط رکھ دی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹوئٹ میں سنی لیون نے کہا ہے کہ ’’اس سے پہلے کہ میں تم کو اپنی کہانی سناؤں، میں تم کو سننا چاہتی ہوں۔ تم ایسی کہانی جو تمہاری زندگی کو بیان کرتی ہو، شیئر کر کے مجھ سے ملنے کا موقع حاصل کر سکتے ہو۔    

Read more

عوام مسلم لیگ (ن) کے عورت دشمن امیدوار ہارون سلطان کو ووٹ نہ ڈالیں: تہمینہ درانی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کو ہارون سلطان سے جان چھڑانی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگی امیدوارہارون سلطان سے ٹکٹ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ شہبازشریف کی اہلیہ نے کہا کہ ہارون سلطان مسلم لیگ ن کے لیے بے عزتی کا باعث بنے۔ انہوں نے پارٹی کی سیاسی

Read more

چکوال سے تحریک انصاف کے امیدوار سردار غلام عباس اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری ثابت ہونے پر نااہل

عدالت نے چکوال کے این اے 64 سے تحریک انصاف امیدوار سردار غلام عباس کواثاثے چھپانے اور ٹیکس ادا نہ کرنے پر نااہل قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سردار غلام عباس کے خلاف قاضی عمر ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی جس پر انہیں اپیلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا تھا۔ اپیلٹ ٹربیونل کے

Read more

عدالت ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ چند دن کے لیے موخر کر دے: نواز شریف

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ چند دن کے لیے موخر کیا جائے۔ میں پاکستان آ کر عدالت میں خود فیصلہ سنوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جانے سے پہلے اہلیہ کو ہوش میں دیکھنا چاہتا ہوں، کسی مرحلے پر قانونی طریقہ کار سے انحراف نہیں کیا۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ میں ڈکٹیٹر نہیں جو بھاگ جاؤں گا، ساری دنیا میرے خلاف کارروائی سے

Read more

سونالی بیندرے کو کینسر ہو گیا

بھارت کی معروف اداکارہ سونالی بیندرے کو کینسر کا مرض لاحق ہو گیا ہے اور وہ امریکا میں زیر علاج ہیں۔ بالی ووڈ میں کئی تاریخی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سونالی بیندر ے نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ ’زندگی بہت دفعہ غیر متوقع طور پر آپ کی طرف مشکل گیند پھینک دیتی ہے، حال ہی میں مجھ میں ’’ہائی گریڈ کینسر‘ کی تشخیص ہو ئی ہے جو کہ جسم کے دیگر حصوں

Read more

تین سروے کے نتائج آگئے! پاکستان کس کو ووٹ دے گا؟

پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں ووٹرز کی ترجیحات میں تبدیلی نہیں آئی، مرکز میں ووٹ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں تقسیم رائے عامہ کا جائزہ لینے والے تین اہم اداروں گیلپ پاکستان Gallup Pakistan(ملک گیر)، پلس کنسلٹنٹ Pulse Consultant (ملک گیر) اور آئی پی او آر (صرف پنجاب) کے سرویز کے مطابق مسلم لیگ (ن) اب بھی پنجاب کی سب سے مقبول جماعت ہے تاہم پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان ووٹوں کے فرق میں خاطر خواہ

Read more

میرا پروفیسر تین سال سے مجھے جنسی ہراساں کر رہا ہے: پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کی طالبہ

پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کی طالبہ مہوش امین نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا اپنا استاد اسے گزشتہ 3 سال سے ہراساں کر رہا ہے۔ مہوش امین نے فیس بک پوسٹ میں الزام عائد کیا کہ اس کا استاد جو کہ فرانزک میڈیسن کا اسسٹنٹ پروفیسر ہے اسے مسلسل 3 سال سے ہراساں کر رہا ہے۔ طالبہ نے کہاکہ پروفیسر خرم راجا نے طب جیسے مقدس شعبے کے تقدس کو پامال کیا ہے اور ایسا کام کیا

Read more

امام کعبہ کی تقریر کے دوران ایک شخص کے چبھتے ہوئے سوال: عبدالرحمن السدیس جواب نہ دے سکے

سوٹزرلینڈ کے دورے پر گئے ہوئے مسجد الحرام کے امام عبدالرحمن السدیس کے ساتھ ایک مسجد میں خطاب کے دوران ایک غیرمتوقع واقعہ پیش آ گیا۔ ذرایع ابلاغ کے مطابق مسجد میں خطاب کے دوران ایک شخص نے امام کعبہ سے کچھ انتہائی ناگوار قسم کے سوالات پوچھ لئے، جس کی ویڈیو اب دنیا بھر میں گردش کر رہی ہے۔ (وڈیو کا لنک ذیل میں موجود ہے) اس شخص نے امام کعبہ کے سیاسی نظریات پر تنقید کرتے ہوئے پہلا

Read more

آبپارہ چوک پر بند سڑک کا ڈراپ سین: سیکرٹری دفاع اور ڈی جی آئی ایس آئی کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا

آبپارہ چوک کھولنے کے معاملے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سیکرٹری دفاع اور ڈی جی آئی ایس آئی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی ہے۔ فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہمیں کوئی شوق نہیں، کسی کو طلب کرنے کا۔ بیان حلفی پر دستخط کئے جائیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے فیض آباد غیر قانونی اڈا

Read more

چین نے’زی کے زی ایم 500 ‘گن ایجاد کر لی: وزن صرف 3 کلوگرام، 2 سیکنڈ میں ایک ہزار فائر

چین نے نئی لیزر ’زی کے زی ایم 500 ‘رائفل ایجاد کر لی ہے۔ اس گن لیزر کی مدد سے کسی فرد کے جسم میں آگ بھڑکائی جا  سکتی ہے۔ بندوق کا وزن صرف تین کلوگرام ہے۔ اس میں ری چارج ایبل لیتھیم بیٹریاں استعمال کی گئی ہیں۔ اس بندوق سے 2 سیکنڈ میں ایک ہزار فائر کئے جا سکتے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین میں سائنسدانوں نے ایسی پروٹوٹائپ لیزر رائفل تیار کی ہے جو دیکھنے میں

Read more

ارمینا خان کی مغربی لباس میں تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تبصرے

اداکارہ ارمینا خان اپنی سادگی اور بہترین اداکاری کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی منفرد شناخت قائم کرچکی ہیں ۔ انہوں نے فلموں اور ڈراموں میں ایک سادہ لڑکی کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مغربی لباس پہن کر سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی تو ان پر تنقید کا ایسا طوفان امڈا کہ انہوں نے انسٹا گرام پر سارے کمنٹس ڈیلیٹ کرکے یہ آپشن ہی بند کردیا۔ ارمینا

Read more

جیپ کو ڈالا جانے والا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا: مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاداری کسی نے تبدیل نہیں کی بلکہ وفاداری تبدیل کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو زبردستی شیر کے نشان سے اتار کر جیپ میں سوار کرایا جا رہا ہے۔ جیپ کا نشان خلائی مخلوق کا نشان بنتا جارہا ہے۔ جیپ کو ڈالا جانے والا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب نے

Read more

چودھری نثار نے عمران خان سے تین بار رابطہ کرنا چاہا، مثبت جواب نہیں ملا: صحافتی ذرائع

ایک قومی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت کے بعد چوہدری نثار علی خان نے براہ راست عمران خان سے رابطہ کرنے کے بجائے قریبی دوست کے ذریعے تین مرتبہ بالواسطہ طور پر رابطہ کیا لیکن عمران خان نے ان کی جانب سے شرائط کا کوئی خاص جواب نہ ملنے کے بعد شمولیت کی بات کو بند کرتے

Read more

نواز شریف وطن واپس آتے ہوئے کسے اپنے ہمراہ لا رہے ہیں؟

بیگم کلثوم نواز کی صحت میں بہتری آنے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان واپسی کی تیاریاں کر رہے ہیں لیکن اس بار وہ اکیلے نہیں آئیں گے بلکہ غیر ملکی صحافیوں اور مبصرین کو بھی ساتھ لائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز رواں ہفتے کسی بھی وقت لندن سے پاکستان پہنچ سکتے ہیں۔ وہ پاکستان آکر مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے اور مختلف شہروں

Read more

شمالی وزیرستان میں پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر پر حملہ، 10 افراد شدید زخمی

شمالی وزیرستان میں پی ٹی آئی امیدوار کے انتخابی دفتر پر حملہ ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دس کارکن زخمی ہو گئے۔ انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کے راہنما اور قومی اسمبلی حلقہ 48 کے امیدوار ملک اورنگ زیب کے انتخابی دفتر پر نامعلوم افراد نے ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا، جس سے دفتر میں موجود پی ٹی آئی کے کئی ورکرز زخمی ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کے تحصیل رزمک میں پاکستان تحریک انصاف کےٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے

Read more

ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جولائی کو سنایا جائے گا

احتساب عدالت نے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدرکے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جولائی کو سنایا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی، جہاں مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل ایڈووکیٹ امجد پرویز نے اپنے حتمی دلائل دیے۔ واضح رہے

Read more

عمران خان نے این اے 53 کی انتخابی مہم اسد عمر کی بجائے زلفی بخاری کے سپرد کر دی

  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 میں انتخابی مہم اسد عمر سے واپس لے کر اپنے قریبی دوست زلفی بخاری کے سپرد کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زلفی بخاری نے اپنے سسر اور مسلم لیگی رہنما ظفر علی شاہ کو تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ظفر علی شاہ حلقہ این 53 اسلام آباد میں عمران خان کی انتخابی مہم میں

Read more

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا

عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری نے اپنے سسر ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ کو تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے تیار کر لیا، ظفر علی شاہ پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت پانچ جولائی کو کریں گے۔ ظفر علی شاہ کی شمولیت کی تقریب اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہو گی۔ جس میں عمران خان شرکت کریں گے۔ ظفر علی شاہ سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر کافی عرصے سے ن لیگ کی

Read more

تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر عمر رحمن فاتح  افغانستان میں ہلاک

  مصدقہ اطلاعات کے مطابق ملا فضل اللہ کی ہلاکت کے بعد گزشتہ ماہ تحریک طالبان پاکستان کا نیا امیر مقرر ہونے کی ابتدائی خبروں سے شہرت پانے والا دہشت گرد عمر رحمن عرف فاتح آج صبح مشرقی افغانستان کے صوبے کنڑ کے گاؤں سرائے شا سلطان شاہ میںکی  ہلاک کر دیا گیا۔ ابتدائی خبروں کے چند دن بعد مفتی نور ولی محسود کو امیر بنانے کی خبر سامنے آئی تھی۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے

Read more

عمران خان کی سیال شریف دربار پر حاضری، پیر آف سیال خواجہ حمید الدین سیالوی سے ملاقات

تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیال شریف (سرگودھا) میں پیر آف سیال خواجہ حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی اس موقع پر پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کے صاحبزادے محمد قاسم سیالوی اور امیدوار این اے 92 نعیم الدین سیالوی اور دیگر زعما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عمران خان نے سجادنشین پیر خواجہ حمیدالدین سیالوی کی خیریت دریافت کی اور کچھ دیر بات چیت کرتے رہے۔  سیاسی حلقے اس ملاقات کو مسلم لیگ نواز کے

Read more

پرویز مشرف شب خون مارنے والا ڈکٹیٹر تھا، واپس آکر اپنے غلط کاموں کی وضاحت دے: جسٹس ثاقب نثار

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے شادی ہال کی تعمیر سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ پرویز مشرف شب خون مارنے والا ڈکٹیٹر تھا، وہ واپس آکر اپنے غلط کاموں کی وضاحت دے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ گن اینڈ کنٹری کلب میں بیٹھ کر لوگ شراب کی کپیاں پی رہے ہوتے ہیں ، کل تک مارکی گرا کر آئیں پھر کیس سنوں گا۔ سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کو غیرقانونی طور پر

Read more

جیپ کا انتخابی نشان میدان میں اتارنے والوں نے ’تحریک بحالی نوازشریف‘ شروع کر دی ہے: حامد میر

  معروف صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف اور شہباز شریف کے بیانیئے میں فرق کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ نوازشریف اور شہبازشریف میں فرق یہ ہے کہ شہبازشریف احتیاط سے چل رہے ہیں، میری آج ہی ان سے بات ہوئی ہے۔ نواز شریف کا بیانیہ اپنانے کے لئے شہباز شریف کو بھی مجبور کیا جا رہا ہے۔ بہت سے واقعات شہباز شریف اور ان

Read more

نواز شریف کے ساتھ لندن میں خاتون کی بدتمیزی

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لندن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک خاتون نے انہیں انتہائی نازیبا الفاظ سے مخاطب کیا۔ اس خاتون نے انتہائی غصے میں میاں نوازشریف کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور انہیں شرمناک القابات سے بھی نواز دیا۔ خاتون کے لفظی حملوں کے جواب میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کوئی جواب نہیں دیا۔ عام انتخابات کے نزدیک آنے کے بعد عوام کے ردعمل میں بھی

Read more

چار حلقوں سے الیکشن لڑنے والے شہباز شریف کیا ایک نشست بھی جیت پائیں گے ؟

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف قومی اسمبلی کے 4 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں لیکن تازہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی پوزیشن صرف لاہور والے حلقے سے مضبوط ہے جبکہ باقی تین حلقوں میں ان کی جیت کے امکانات بہت کم ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شہباز شریف لاہور کے حلقہ این اے 132 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جہاں ان کا مقابلہ پیپلز

Read more

عمران خان کتنے حلقوں میں الیکشن ہار سکتے ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پانچ حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جن میں سے 4 حلقوں کے سروے کے نتائج کے مطابق وہ میانوالی سے باآسانی جبکہ اسلام آباد سے دو بدو مقابلے کے بعد جیت سکتے ہیں لیکن بنوں اور کراچی کے حلقوں میں عمران خان کی پوزیشن کمزور ہے، اس سروے میں لاہور کا حلقہ این اے 131 شامل نہیں ہے جہاں عمران خان کا مقابلہ خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ہے۔ سروے

Read more

کیا چیف جسٹس اور آرمی چیف آپ کے رشتے دار ہیں؟

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان نے تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ کی جانب سے اشتہارات اور پوسٹرز پر چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر لگانے کا نوٹس لے لیا۔ پی ٹی آئی امیدوار نے چیف الیکشن کمشنر کو بتایا کہ یہ اشتہار اور پوسٹرز الیکشن شیڈول جاری ہونے سے پہلے لگائے گئے۔ جس پر چیف الیکشن کمیشن نے چنیوٹ سے پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ناصر چیمہ سے تحریری جواب طلب

Read more

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برائے قومی اسمبلی نے عورت کو ووٹ دینا حرام قرار دے دیا

مظفر گڑھ سے مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار ہارون سلطان نے عورت کو ووٹ دینے کو حرام قرار دے دیا ہے۔ ہارون سلطان نے اپنے حلقے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب میں کہا کہ میں دین کے مطابق چلوں گا۔ عورت کو ووٹ دینا حرام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کے منافی باتوں پر عمل نہیں کروں گا ۔ ہارون سلطان قومی اسمبلی

Read more

کراچی پولیس نے جبران ناصر کو گرفتار کر لیا

کراچی پولیس نے سماجی کارکن اور این اے 247 سے آزاد امیدوار جبران ناصر کو حراست میں لے لیا ہے۔ جبران ناصر نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو بھی ڈالی ہے جس میں وہ گرفتاری سے قبل کہہ رہے ہیں کہ پولیس اہلکاروں نے زدو کوب کیا ہے۔ اپنے بیان میں سماجی کارکن نے کہا کہ انہیں جج کے پروٹوکول میں شامل اہلکاروں نے مارا۔ میرے کپڑے پھاڑ کر گھسیٹ کر لے گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا

Read more

میرا مقابلہ عام ایم این اے یا وزیر سے نہ کریں: چوہدری نثار

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں 34 سالہ رفاقت کا حجاب رکھ رہا ہوں۔ نوازشریف بھی بات کرتے ہوئے حجاب کریں، ورنہ بات بہت دور تک جائے گی۔ اپنے حلقہ انتخاب میں جلسہ عام سے خطاب میں چوہدری نثار نے کہا کہ میرا مقابلہ عام ایم این اے یا وزیر سے نہ کریں۔ میرے حلقے کا موازنہ عمران خان، آصف زرداری کے حلقوں سے کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے دل میں

Read more

پشاور ریپڈ بس منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے پشاور ریپڈ بس منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاخیر کے باعث لاگت میں 15 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔ چیئرمین نیب نے پشاور بس ریپڈ ٹرانسپورٹ کے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منصوبہ مقررہ وقت کے اندر مکمل نہ ہونے کی وجہ سے لاگت میں اضافہ ہوگیا۔ تاخیر کے ذمہ دار افراد کا تعین کر کے

Read more

خواجہ آصف کو مریم نواز کے پیچھے کھڑے ہو کر سیاست کرنا کیسا لگتا ہے؟

سابق وزیر خارجہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مجھے مریم نواز کے پیچھے کھڑے ہو کر سیاست کرنے میں کوئی اعتراض نہیں۔ مجھے نااہلی کے بعد دوبارہ اہل قرار دیا گیا جس پر میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ میں کسی سے ڈرتا نہیں۔ گزشتہ تین دہائیوں سے سیاسی لڑائیاں لڑ رہا ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی

Read more

شوکت بسرا سمیت چار سینئر رہنمائوں کو پیپلزپارٹی سے نکال دیا گیا

پاکستان پیپلزپارٹی نے اہم رہنما شوکت بسرا سمیت چار اہم عہدیداروں کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق صدر پی پی ملتان ڈویژن نوشیر لنگڑیال اور جنرل سیکرٹری ڈی جی خان غلام فرید میرانی کو ہٹا دیا گیا جبکہ لیہ سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری جاوید اقبال کنجیال کو بھی پارٹی عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ شوکت بسرا اعجازالحق کے مقابلے

Read more

نواز شریف اور مریم نواز کی ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وطن واپسی کا فیصلہ سینیئر لیگی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا اور وطن واپس آ کر دونوں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نواز شریف نے مختلف شہروں میں انتخابی مہم چلانے کے لیے انتظامات کی ہدایت

Read more

نوازشریف کو صرف اپنے دکھ کا احساس ہوتا ہے: چوہدری نثار

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو اپنے دکھ کا فوری احساس ہو جاتا ہے۔ ایک بیان میں چوہدری نثار نے کہا کہ جو دکھ دوسرے کو پہنچاتے ہیں ان کا نوازشریف کو احساس نہیں ہوتا ۔ نوازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف قوم کو یہ توبتائیں کہ ان کو میرے کس بیان پر دکھ ہوا ہے؟ چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ

Read more

آج دنیا بھر میں خلائی مخلوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

ہر برس دو جولائی کو خلائی مخلوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ عوام میں خلائی مخلوق کے بارے میں آگہی پیدا کی جائے نیز ریاستوں کو آمادہ کیا جائے کہ خلائی مخلوق کے بارے میں معلومات کو دستاویزی شکل دی جائے۔ واضح رہے کہ دنیا کے بعض ممالک میں یہ دن 24 جون کو بھی منایا جاتا ہے کیونکہ امریکی ہواباز کینتھ آرنلڈ نے 24 جون 1947 کو واشنگٹن کے قریب

Read more

جہانگیر ترین کی لندن میں طبیعت ناساز: جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں

  پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما جہانگیر ترین کی لندن میں حالت بگڑ گئی۔ جگر کے عارضے میں مبتلا نکلے۔ ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں موجود تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے حوالے سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ جہانگیر ترین نے لندن میں ڈاکٹرز سے اپنا میڈیکل چیک اپ کروایا ہے۔ میڈیکل چیک اپ کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ جہانگیر ترین جگر کے عارضے میں

Read more

اسلام پسند سیاست کا داعی ہوں، اپنی سیاست اللہ اور اس کے رسول کے احکامات پر ڈھالی ہے: چوہدری نثار

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنی میں نے نہیں بلکہ نواز شریف نے میرے ساتھ کی ہے۔ مسلم لیگ (ن) میں ان لوگوں کو ٹکٹ دیے گئے جنہوں نے مجھے گالیاں دیں۔ اب مسلم لیگ نظریاتی جماعت نہیں رہی۔ آئندہ بھی اقتدار ملا تو اسلام پسند قوتوں کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ مجلس العلماء اسلام پاکستان کے زیر

Read more

تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شاہد محمود خان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے

ملتان سے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شاہد محمود خان نے پی ٹی آئی قیادت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شاہد محمود خان اپنا استعفی بھجوانے کے بعد ن لیگ میں شمولیت کے لیے لاہور چلے گئے ہیں۔ شاہد محمود خان این اے 155 اور پی پی 214 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے اپنے استعفے میں موقف اختیار کرتےہوئے کہا کہ

Read more

مسلم لیگی امیدواروں کو ٹکٹ واپس کرا کے جیپ کا نشان الاٹ کیا جا رہا ہے، اس کام کی بنیاد کس نے رکھی؟ نوازشریف کا اہم بیان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے امیدواروں کو ٹکٹ واپس کرا کے جیپ کے نشان الاٹ کرائے جارہے ہیں۔ علیحدہ گروپ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ صاف اور شفاف الیکشن کی توقع ختم ہوتی جا رہی ہے۔ اس بات کی بنیاد چیف جسٹس ثاقب نثار نے رکھی ہے۔ دوسرے ادارے اس کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔ یہ سب واقعات آئین اور قانون کے

Read more

انتخابات کے بائیکاٹ کی خبر مضحکہ خیز ہے: شہباز شریف

سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کی خبر کو مضحکہ خیز قرار دے کر سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کی مضحکہ خیز خبر کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم اپنا کیس عوام کی عدالت میں لے کر جائیں گے۔ پاکستانی عوام اپنا فیصلہ 25 تاریخ کو ووٹ ڈال کر

Read more

سب جانتے ہیں کہ اقبال سراج کے ساتھ دراصل کیا ہوا؟ مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سب کو پتا ہے کہ اقبال سراج کے ساتھ کیا ہوا، جو انہوں نے بیان بدلا۔ پاکستان میں کیا ہوتا رہا ہے اور کہاں ہو رہا ہے، سب کو پتہ ہے۔ اتوار کو ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ اقبال سراج کے ساتھ کیا ہوا ہے کہ انہوں

Read more

25 جولائی کے بعد بھی ملک میں سیاسی استحکام کا کوئی امکان نہیں: آصف زرداری

  سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے خفیہ ملاقات کی تردید کردی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں آصف زرداری نے کہا کہ اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ پاور پالیٹکس کے ذریعے اقتدار میں آنے کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیں گے۔ آصف زرداری نے بینظیر کی سالگرہ پر مبارکباد کے ٹوئٹ پر

Read more

چین کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض دینے کی اطلاعات

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا قرض فراہم کیا ہے تاکہ پاکستان کے تیزی سے کم ہوتے ہوئے غیر ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دیا جاسکے۔ زرِ مبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے ان خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کو ایک بار پھر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رجوع کرنا پڑ سکتا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’

Read more

مشکلات میں گھری مسلم لیگ (ن) نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اشارہ دے دیا

مشکلات میں گھری سابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے انتخابی بائیکاٹ کا اشارہ دے دیا۔ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے تین شرائط رکھ دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے کیلئے تین شرائط رکھ دی ہیں۔ پہلی شرط یہ ہے کہ پاک فوج الیکشن پراسس سے باہر ہو جائے۔ دوسری شرط یہ ہے کہ عدالت سے نا اہل افراد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی جائے، فیصلہ عوام کریں گے۔ جب کہ تیسری

Read more

نواز شریف کی آئی ایس آئی پر الزام تراشی کے بعد حمزہ علی عباسی شدید مشتعل

  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اداکار حمزہ علی عباسی نے آئی ایس آئی پر لیگی امیدوار پر تشدد کا الزام لگانے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ نواز شریف! تم نے کلبھوشن یادیو کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا۔ پاکستان پر ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام لگانے کے بعد اب تم اپنے پیسے اور

Read more

نوازشریف آئی ایس آئی پر لگائے جانے والے الزامات پر قائم: ضروری ہوا تو نام بھی بتاؤں گا

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے لندن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے مسلم لیگی رہنما رانا اقبال نے خود بات کی ہے۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ اس نے کہا تھا کہ مجھے اور میرے بچوں کو بھی دھمکی دی گئی۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ آئی ایس آئی کے دفتر بھی گیا تھا۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ جس کرنل سے رانا اقبال سراج کی ملاقات

Read more

خادم حسین رضوی الیکشن مہم چلانے کیلئے کراچی پہنچ گئے

تحریک لبیک کے قائد علامہ خادم حسین رضوی نے کراچی کے تمام حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ وہ الیکشن مہم چلانے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی ایئر پورٹ پر تحریک لبیک کے کارکنوں نے بڑی تعداد نے علامہ خادم حسین کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ خادم رضوی نے کہا کہ وہ الیکشن مہم چلانے کراچی آئے ہیں۔ شہر کے ہر حلقے سے تحریک لبیک کے امیدوار الیکشن

Read more

بلاول بھٹو کی لیاری میں انتخابی ریلی پر حملہ

لیاری کے علاقے بہار کالونی میں علاقہ مکینوں نے بلاول بھٹو کی انتخابی ریلی کا راستہ روک لیا۔ مظاہرین نے پی پی مخالف نعرے بازی کی، قافلے پر پتھرائو کیا اور ایک گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔ علاقے کی خواتین چھتوں پر چڑھ کر خالی مٹکے بجاتی رہی۔ مظاہرین نے بلاول کے قافلے کو 40 منٹ سے زائد وقت تک روکے رکھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقہ مکینوں نے پارنی کی قلت پر احتجاج کیا ،اس دوران بلاول کے

Read more

چیف جسٹس شیخ رشید کے کہنے پر راولپنڈی ہسپتال گئے، کیا یہ انتخابی دھاندلی نہیں؟ صحافی کا سوال

چیف جسٹس پاکستان نے راولپنڈی میں زچہ و بچہ ہسپتال کے دورے کے بعد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے دورے کے دوران صحافی نے سوال کیا ”آپ ایک امیدوارکے کہنے پر راولپنڈی ہسپتال گئے کیا یہ قبل ازوقت دھاندلی نہیں؟“ اس کے جواب میں چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میں نے دورہ راولپنڈی کسی کے کہنے پرنہیں کیا، شیخ رشید نے راولپنڈی آنے کا نہیں کہا، میں

Read more

پاکستانی اداکارہ ریشم کی سنجے دت کے ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

بالی ووڈ کے معروف ترین اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو ‘ 29 جون کو ریلیز کر دی گئی تھی جس میں رنبیر کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور یہ فلم ممکنہ طور پر رنبیر کپور کے کیرئر کی بہترین فلم ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ اس نے پہلے ہی روز سلمان خان کی ریس تھری سمیت تمام فلموں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے تقریبا 35 کروڑ روپے کمائے۔ اس موقع پر پاکستانی ستاروں کی

Read more

ملتان سے مسلم لیگی رہنما راجن بخش گیلانی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

ملتان میں مسلم لیگی رہنما راجن بخش گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راجن بخش گیلانی نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چھ جولائی کو گولڑہ شریف میں مشائخ کانفرنس منعقد کی جا رہی

Read more

عمران خان کے خلاف آصف زرداری کی ترپ چال کامیاب ہو چکی: محمد مالک کا انکشاف

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف آصف زرداری نے اپنا کام کر دکھایا ہے۔ سابق صدر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو مذاکرات کی میز پر لے آئے۔ پنجاب سے آزاد امیدوار اور بلوچستان میں حالیہ حمایت گیم پلٹ دے گی۔ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو سکتی ہے۔ معروف صحافی و اینکر محمد مالک نے دعوی کیا ہے کہ جس دوران دوسری سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کے انتخاب کے سلسلے میں الجھی رہیں، اس تمام صورتحال میں

Read more

نواز شریف کے ساتھی سراج اقبال نے خفیہ اداروں کے دباؤ کی تردید کر دی

  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سراج اقبال نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گزشتہ روز کے بیان کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رہنما ن لیگ سراج اقبال نے سوشل میڈیا کی ویب سائیٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے کہ جس میں ان کا کہنا تھا کہ خفیہ اداروں سے متعلق میری تمام غلط فہمیاں دور ہو گئی ہیں نیز یہ کہ میرے

Read more

عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لئے شیخ رشید نے فارمولا پیش کر دیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر کم سیٹیں ملیں تو عمران خان کو وزیر اعظم بنوانے کے لئے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو ملوانے کی کوشش کروں گا۔ آصف زرداری سے نہیں تو بلاول سے تو تعلقات ہیں۔ اس سے بات کر سکتا ہوں۔ ایک انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ پی ٹی آئی مذہبی قوتوں کو ساتھ ملائے اور 10 سے 15 نشستوں پر بات

Read more

تحریک انصاف 112 سے 129 تک سیٹیں جیت سکتی ہے: حبیب اکرم

پاکستان کے ہر حلقے کا دورہ کرکے اعدادو شمار اکٹھے کرنے والے سینئرصحافی حبیب اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی 113 سے 129 تک سیٹیں حاصل کرسکتی ہے جس کی بڑی وجہ اس کی خیبر پختونخوا اور پنجاب میں اچھی کارکردگی ہوگی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ الیکشن ایک ہنڈولے کی طرح ہے جو دونوں طرف جاسکتا ہے ۔اگر پچھلی دفعہ کی ن لیگ کی سیٹوں

Read more

ریحام خان کے خلاف داڑھی والی تصویر شائع کرنے پر تھانے میں درخواست

  ریحام خان کے خلاف گوجرانوالہ کے تھانہ گرجاکھ میں درخواست دی گئی ہے جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ریحام خان نے ٹویٹر پر دین کا مذاق اڑایا۔ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر جاری کی تھی جس میں ان کے سر پر رومال اور چہرے پر داڑھی موجود ہے، اس تصویر کے باعث ریحام خان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور صارفین کی جانب سے ریحام

Read more

نوازشریف نے مجھ سے بے وفائی کی: چوہدری نثار

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ٹیکسلا مین مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف دونوں جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ میری نوازشریف سے 34 سال دوستی رہی لیکن انہوں نے مجھ سے بے وفائی کی۔ ٹیکسلا میں انتخابی جلسے سے خطاب میں چوہدری نثار نے کہا کہ تحریک انصاف تمام سیاسی جماعتوں کے کوڑے کرکٹ سے انقلاب لانے چلی ہے، یہ انقلاب نہیں بلکہ بگاڑ لائیں گے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ

Read more

ایف اے ٹی ایف: سعودی عرب نے کس لالچ میں پاکستان کا ساتھ چھوڑا؟

  پاکستان کو عالمی تنظیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے گرے لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔ ایک موقر انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے متعلق ایف اے ٹی ایف کا پہلا اجلاس فروری 2018ء میں ہوا تھا جس میں پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کی امریکی قرارداد کی مخالفت ترکی، چین اور سعودی عرب نے کی تھی لیکن 22 فروری کو امریکہ پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کروانے میں کامیاب

Read more

اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر مسلم لیگ (ق) نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا

پاکستان مسلم لیگ ق نے اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔  تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے اتوار کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا الیکشن مہم کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے اندر اہم پیش رفت ہو رہی ہے۔ اسلام آباد کے اندر سیاسی صورتحال بھی تبدیل ہورہی ہے۔ ہم نے نیشنل لیول پر مسلم لیگ (ق)

Read more

ٹکٹ سے محروم متعدد رہنماؤں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا

تحریک انصاف کے ٹکٹ سے محروم رہنے والے متعدد باغی سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ فیصل آباد کے حلقہ پی پی 97 چک جھمرہ میں تحریک انصاف کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری اجمل چیمہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ این اے 101 سے تحریک انصاف کے ظاہر اولکھ اور پی پی 104 سے رانا نعیم اقبال بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔ این اے 102

Read more

بیگم نے تین ہفتوں میں مجھے بوڑھا ہوتے دیکھا؛ عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ٹکٹ دینے کا مرحلہ عذاب تھا۔ ٹکٹوں کے معاملے پر بیگم نے تین ہفتوں میں مجھے بوڑھا ہوتے دیکھا۔ آئندہ پارٹی الیکشن لڑ کر آنے والی خواتین کو مخصوص نشستوں کا ٹکٹ دیں گے۔ ہفتہ کو اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج ہماری جتنی تیاری ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔ عمران خان نے کہا

Read more

مسلم لیگی امیدواروں کو ڈرا دھمکا کر جیپ کا نشان مانگنے پر مجبور کیا جا رہا ہے: نواز شریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018ء میں دھاندلی ہوئی تو طوفان اٹھے گا جو کسی سے سنبھالا نہیں جائے گا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ ساری توپوں کا رخ ن لیگ کی طرف ہے۔ ہمارے انتخابی امیدواروں کو بلا کر ڈرایا دھمکایا گیا۔ ملتان میں ہمارے امیدوار رانا اقبال سراج کو تھپڑ مارے گئے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نمائندوں کی وفاداریاں تبدیل

Read more

عامر لیاقت پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کا مبینہ حملہ

کراچی کے علاقے پی آئی بی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت پر ایک مذہبی جماعت کے کارکنوں نے مبینہ حملہ کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔ پی آئی بی میں تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ حملے کے دوران سابق وفاقی وزیر ندیم اکرم کے بیٹے زبیر اکرم بھی زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد عامر لیاقت نے پی آئی

Read more

عمران خان نے حلقہ پی پی 269 سے کتنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیا؟

  پاکستان تحریک انصاف نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے پنجاب کے ایک حلقے میں تین امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے جسے دیکھ کر ریٹرنگ افسر بھی حیران پریشان رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے انتخابی عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ریٹرننگ افسران آج انتخابی نشان الاٹ کر رہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کا وقت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ انتہائی

Read more

پیپلز پارٹی کو پنجاب سے 100 امیدوار بھی نہیں مل سکے

عام انتخابات 2018 کے لئے امیدواروں کو انتخابی نشان جاری کرنے کا وقت ختم ہو گیا ہے لیکن پیپلز پارٹی ابھی تک پنجاب سے امیدوار ہی نہیں ڈھونڈ سکی۔ ذرائع کے مطابق امیدوار نہ ملنے کے باعث پنجاب سے پیپلز پارٹی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری نہیں کرسکی۔ پانچ بار ملک پر حکمرانی کرنے والی پیپلز پارٹی پنجاب مین قومی اسمبلی کے 141 حلقوں میں سے 100 امیدوار بھی نہ ڈھونڈ سکی اور ابھی تک اسے صرف 93 امیدوار ہی

Read more

جیپ کے انتخابی نشان میں کیا خاص بات ہے؟

سابق وزیر داخلہ چودھری نثارکے جیپ کا انتخابی نشان حاصل کرنے کے بعد ن لیگ کے ناراض اور آزاد امیدواروں میں جیپ کا نشان اہمیت اختیار کر گیا۔ الیکشن کمیشن میں 100 سے زائد درخواستیں دائرہو گئیں۔ اطلاعات  کے مطابق مسلم لیگ ن کے متعدد امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ لینے سے انکار کردیا ہے اور آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور انتخابی نشان جیپ کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر کردی ہیں۔ این اے 190 سے سابق

Read more

چار امیدواروں نے مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ واپس کر دیا: جیپ کا نشان الاٹ

راجن پور سے مسلم لیگ ن کے چار انتخابی امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ واپس کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ شیر علی گورچانی ،پرویز گورچانی ، حفیظ دریشک اور یوسف دریشک نے آخری وقت پر سابق حکمران جماعت ن لیگ کا ٹکٹ واپس کر دیا ہے۔ شیر علی گورچانی نے اپنے ساتھیوں کے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کی تصدیق تو کی ہے لیکن ٹکٹ واپس کرنے کی وجہ نہیں بتائی۔ ن لیگ کا ٹکٹ

Read more

چوہدری نثار ’جیپ‘ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے

  سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو الیکشن کے لیے ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اس بار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انہیں انتخابی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اس بار 4 حلقوں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں دو صوبائی اور دو

Read more

تحریک انصاف کے اہم رہنما مسلم لیگ (ن) میں شامل: صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ جاری

پاکستان تحریک انصاف کے جھنگ میں ضلعی سینئر نائب صدر آصف علی ڈھڈی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے جھنگ کے حلقہ پی پی 126 سے آصف علی ڈھڈی کو ٹکٹ بھی جاری کر دیا ہے۔  

Read more

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

عام انتخابات کی تاریخ قریب آنے کے بعد جہاں انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے وہاں مختلف سیاسی رہنماؤں کی کردار کشی کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک امیدوار کی ایک نامعلوم خاتون کے ساتھ قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)  کے مقامی رہنما شکیل احمد کوٹ ادو کے حلقہ پی پی 279 سے صوبائی انتخابات لڑ رہے ہیں۔ تاہم

Read more

نواز شریف اور صحافی سرل المیڈا کے خلاف غداری کے الزام میں نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ نے متنازعہ انٹرویو دینے اور حلف کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم نوازشریف اور صحافی سرل المیڈا کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف شہری آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے نجی اخبار

Read more

نقاب نہیں لے سکتی، داڑھی رکھ لوں؟ ریحام خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے فرضی داڑھی کے ساتھ ایڈٹ شدہ اپنی تصویر شیئر کردی۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان کو سیاسی جماعت میں شمولیت کی پیشکش ہوئی ہے۔ ر یحام خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دنوں پہلےایک سیاسی جماعت نے انہیں شامل ہونے کا کہا تو انہوں نے جواب دیا نقاب نہیں لے سکتی، داڑھی رکھ لوں؟ ریحام نے فرضی داڑھی کے ساتھ ایڈٹ شدہ

Read more

کیا مسلم لیگ (ن) انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی ہے؟ سعد رفیق نے کیا جواب دیا؟

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 131 لاہور کے عوام ان کے ساتھ ہیں اور وہ تحریک انصاف کے چیئرمین کو بھاری اکثریت سے شکست دیں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے شکوہ کیا

Read more

چین، سعودی عرب اور ترکی نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف ووٹ دیا

  ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالے جانے کے بعد پاکستان نے بدھ کے روز ایف اے ٹی ایف کو 26 پوائنٹس پر مبنی ایکشن پلان پیش کر دیا ہے جس پر اگلے 15 ماہ کے دوران سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ دہشت گرد تنطیموں کو مالی وسائل کی فراہمی مکمل طور پر روکی جا سکے۔ ان دہشت گرد تنظیموں میں لشکر طیبہ، جماعت الدعوة، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، داعش، القاعدہ، جیش محمد، حقانی نیٹ ورک

Read more

عمران خان کو دینی تعلیمات کی بالکل سمجھ بوجھ نہیں: علامہ ابتسام الٰہی ظہیر

معروف عالم دین اور مذہبی سکالر ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ عمران خان بابا فرید الدین ؒ کے مزار کے دروازے پر سجد ہ کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھی قبر پرست ہیں۔ انہیں دینی تعلیمات کی بالکل سمجھ بوجھ نہیں ہے ۔ ایسا شخص دینی امور سے بے بہرہ ہو کر ملکی قیادت کا کوئی حق نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملکی نامور عالم دین علامہ ابتسام

Read more

چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ ریفرنس آئین کی دفعہ 209 کے تحت دائر کیا گیا ہے ۔ ریفرنس کےمتن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس حکومت کے اختیارات میں بے جا مداخلت کر رہے ہیں، چیف جسٹس دو مرتبہ پی سی او کے تحت حلف اٹھا چکے ہیں۔ واضح رہے

Read more

چیف جسٹس ثاقب نثار کو جس کا چہرہ اچھا نہیں لگتا، اس کی تضحیک شروع کر دیتے ہیں: جسٹس شوکت عزیز صدیقی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف سخت ریمارکس دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے مذاق بنا لیا ہے کہ کسی کا چہرہ اچھا نہیں لگتا تو اس کی تضحیک شروع کر دیتے ہیں۔ انہیں اختیار ہے کہ قانون کے خلاف دیے گئے فیصلوں کو کالعدم قرار دیں لیکن چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ اوپن کورٹ میں ججزکی تضحیک

Read more

بشریٰ بی بی کی روحانی و گھریلو سرگرمیاں

بشریٰ اور عمران خان کی شادی کے بعد بشریٰ بی بی پہلی دفعہ زمان پارک میں شوہرکے آبائی اور قدیمی گھر گئیں۔ سفید ریشمی برقع میں ملبوس بشریٰ، اپنے شوہر کوبابافرید کے مزار پاکپتن بھی لیکر گئیں۔ پہلے بشریٰ نے عقیدت سے چوکھٹ کو چوما،عمران خان نے بھی بیوی کی پیروی میں چوکھٹ کو چوما اور مزار کے دروازے سے گذرکر اندرچلے گئے۔ اس موقع پر بابا فریدکے مزار سے وابستہ مریدین نے ’’حق فرید یا فرید‘‘ کے نعرے بھی

Read more

جاوید ہاشمی انتخابات سے دستبردار

اسلام آباد: عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کے الیکشن سے دستبردار ہونے کا آج آخری روز ہے۔ عام انتخابات کے لیے تین مراحل طے کرلیے گئے اور اب اگلے مرحلے میں امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں اور ایسے امیدوار جن کے نامزدگی فارمز منظور ہوچکے ہیں وہ آج ہی اپنے پارٹی ٹکٹ بھی جمع کرائیں گے۔ ملتان سے قومی اسمبلی کی 2 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے سینئر سیاستدان جاوید

Read more

لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کارکنان کا دوسرے روز بھی احتجاج

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ زمان پارک کے باہر کارکنان آج دوسرے روز بھی سراپا احتجاج ہیں۔ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 65 منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے کارکنان پارٹی ٹکٹ کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر ہی رات گزاری اور صبح ہوتے ہی وہیں ناشتہ بھی کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اہل عہدیداروں کو نظرانداز

Read more

لاہور: درندہ صفت باپ کی 6 سالہ سوتیلی بیٹی سے مبینہ زیادتی

لاہور: صوبہ پنجاب کے علاقے بادامی باغ میں ایک درندہ صفت شخص نے اپنی 6 سالہ سوتیلی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کانشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق انسانیت کو شرما دینے والا یہ افسوس ناک واقعہ گزشتہ روز بادامی باغ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں صابر نامی شخص نے اپنی 6 سالہ سوتیلی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کانشانہ بنایا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سٹی آپریشنز احسن سیف نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق درندگی

Read more

ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے سفارشات نظر انداز، جہانگیر ترین لندن چلے گئے

جنوبی پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے جہانگیر ترین کی سفارشات نظر انداز کردی گئیں جس کے بعد جہانگیر ترین اپنی فیملی کے ساتھ لندن چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی طرف سے پارٹی میں لائے گئے بیشترالیکٹ ایبلز سے ٹکٹس واپس لے لیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جہانگیر ترین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیہ میں نیازی گروپ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

Read more

’ٹینس کھیلنے پر کہا گیا کہ کالی ہوجائے گی، کوئی شادی نہیں کریگا‘: ثانیہ مرزا

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ بچپن میں انہیں ٹینس کھیلنے پر کہا گیا کہ یہ کالی ہوجائے گی اور اس سے کوئی شادی نہیں کرے گا۔ ثانیہ مرزا جو ان دنوں حاملہ ہیں اور سب کی توجہ کا مرکز بھی ہیں، ان کی یہ نئی تصاویر ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر لی گئیں جس میں وہ فوٹوگرافروں کو انتہائی دلکش پوز دیتی نظر آرہی ہیں،ان کی

Read more

سرگودہا کے صوبائی حلقہ پی پی 81میں ایک اور ڈرامائی تبدیلی

سرگودہا کے صوبائی حلقہ پی پی 81میں ایک اور ڈرامائی تبدیلی ۔ ن لیگ نے اپنا امیدوار تبدیل کر دیا ۔ اب سابق ناظم میاں سیف الرحمن اس حلقہ سے ن لیگ کے امیدوار ہوں گے ۔ اس سے قبل ن لیگ نے چیئر مین ضلع کونسل سردار عاصم شیر میکن کے کزن  اور سابق ایم پی اے سرداربہادر عباس میکن کے  بھتیجے   سردارشفقت عباس میکن کو ن لیگ کی جانب سے پی پی 81کا ٹکٹ جاری کیا تھا لیکن

Read more

قومی حکومت  کی نوید یا جمہوری بالادستی پر مفاہمت کا اشارہ

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کراچی میں اخبار نویسوں سے باتیں کرتے ہوئے جولائی میں منعقد ہونے والے انتخابات کے بعد قومی حکومت قائم کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے صدر کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو اکثریت حاصل ہو گئی تو بھی وہ قومی حکومت بنانے کی حمایت کریں گے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ واضح کرنا بھی ضروری سمجھا ہے کہ

Read more

این اے 67: فواد چودھری عام انتخابات کے لئے نا اہل قرار

این اے 67 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو ایپلٹ ٹربیونل نے نا اہل قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایپلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس عبدالرحمان لودھی نے فواد چودھری کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ سنایا۔ ٹربیونل نے درخواست گزار کے اعتراضات منظور کرتے ہوئے فواد چودھری کو عام انتخابات کے لئے نا اہل قرار دے دیا۔ فواد چودھری کے خلاف اعتراض جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارفخرعباس کاظمی نے دائرکیے تھے۔ جن میں انہوں نے موقف

Read more

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ مستعفی

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ نگراں وزیراعظم ناصرالملک نے ناصر خان جنجوعہ کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ ترجمان نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مطابق ناصر خان جنجوعہ نے اپنا استعفیٰ نگراں وزیراعظم ناصر الملک کو بھیج دیا ہے۔ وہ 23 اکتوبر 2015 سے بحیثیت قومی سلامتی کا مشیر خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔ان سے قبل یہ عہدہ سرتاج عزیز کے پاس تھا جو اس وقت خارجہ امور

Read more

ایپلٹ ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے

راولپنڈی: الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے این اے 57 مری سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔ راولپنڈی کے الیکشن ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس عباد الرحمان لودھی نے پی ٹی آئی کارکن مسعود احمد عباسی کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر اپیل پر سماعت مکمل کرکے دو روز قبل اس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اعتراض کنندہ نے مؤقف اپنایا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے ریٹرننگ افسر

Read more