عمران خان کی کابینہ میں کون کون شامل ہو گا؟

< p dir=”rtl”> انتخاب 2018 میں جیت کے ساتھ وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت بنی اور عمران خان وزیراعظم بن گئے تو ان کی وفاقی کابینہ کے 10 اہم ارکان کون، کون ہوںگے جبکہ اس دوڑ میں پی ٹی آئی کے کون سے رہنما اور اتحادی کون ہیں؟ عام انتخابات 2018 میں تحریک انصاف میدان مار چکی جس کے بعد اب حکومت بنانے کی باری ہے۔ عمران خان وزیر اعظم بنے تو پہلا بڑا چیلنج کابینہ بنانے کا ہو

Read more

ہمیں کوئی حلقہ کھلوانے میں دلچسپی نہیں، انتخاب کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن نتائج کو مسترد کر دیا، انہوں نے کہا کہ ہم صرف ایک حلقہ کھولنے کی نہیں الیکشن کالعدم کرانے کی بات کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کالعدم کرانے کے لیے سب جماعتوں کو اتفاق رائے پر لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن تو ہوا ہے لیکن یہ عوامی مینڈیٹ نہیں ہے بلکہ عوامی مینڈیٹ پر بدترین ڈاکہ ڈالا

Read more

این اے 125 لاہور: ابتدائی نتائج میں تحریک انصاف کی یاسمین راشد مسلم لیگ (ن) کے وحید عالم سے بہت پیچھے

این اے 125 لاہور کے چار پولنگ سٹیشن کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ آ گیا ہے۔ ان ابتدائی نتائج کے مطابق  پی ٹی آئی کی یاسمین راشد صرف 673 ووٹ لے سکی ہیں جب کی مسلم لیگ (ن) کے وحید عالم 2313 ووٹ لے کر جیت رہے ہیں۔ دونوں امیدواروں کے ووٹوں میں اتنا واضح فرق کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔

Read more

سعد رفیق چنے والے سے چیف جسٹس ثاقب نثار انصاف والے ناراض

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ادارے نہیں چل رہے تو سمجھ سے بالا ہے کہ ملک کیسے چل رہا ہے؟ریلوے میں کیا گزشتہ 5سال میں سب سے زیادہ خرابی پیدا ہوئی ؟ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے کے خسارے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران پاکستان ریلوے میں خسارے سے متعلق فرانزک آڈٹ رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ۔ چیف جسٹس نے آد ٹ افسر سے استفسار کیا کہ

Read more

شہباز شریف پنجاب اور خیبر پختون خوا میں حکومت بناتے نظر آ رہے ہیں: حامد میر

معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف خیبر پختونخوا میں جیت کیلئے پر اعتماد ہیں جبکہ عمران خان اتنے مطمئن نظر نہیں آرہے، شہباز شریف کو یقین ہے کہ وہ مرکز، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنالیں گے ۔ نجی ٹی وی کی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ شہباز شریف اپنی دانست میں وزیر اعظم بنے بیٹھے ہیں وہ کہتے ہیں کہ مشکلات موجود ہیں لیکن انہیں الیکشن مہم میں

Read more

آپ این اے 62 سے بھی الیکشن لڑ رہے ہیں، آپ کا پتہ چل جائے گا: چیف جسٹس ثاقب نثار کی شیخ رشید کو چتاؤنی

 سپریم کورٹ نے این اے 60 میں الیکشن کروانے سے متعلق شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد کل این اے 60 میں الیکشن نہیں ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس نے شیخ رشید کی درخواست کی سماعت کی۔ مختصر سماعت کے بعد چیف جسٹس نے این اے 60 میں انتخاب کے بارے میں شیخ رشید کی درخواست مسترد کر دی۔ واضح رہے کہ شیخ رشید نے اس سے پہلے

Read more

چیف جسٹس نے شیخ رشید کی اپیل مسترد کر دی

لاہور: سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 پر انتخاب ملتوی کیے جانے کے خلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست منظور اور اپیل مسترد کردی جب کہ اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد کردی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروقی نے پیپلز پارٹی کی

Read more

شہباز، پیار ے دوست، پیارے بھائی، سی پیک میں تعاون پر شکریہ، چینی سفیر کا خط

اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان میں چین کے سابق سفیر سن وائی ڈانگ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نام خط میں پاک چین اقتصادی راہ داری(سی پیک) کے تحت پنجاب میں منصوبوں کو بروئے کار لانے میں تعاون پر ان سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔ ان پروجیکٹس میں کوئلے سے چلنے والا ساہیوال پاور پلانٹ، زوزجی سولر پروجیکٹ اور اورنج لائن میٹرو وغیرہ اہمیت کے حامل ہیں۔ جن سے مقامی آبادیاں بھرپور استفا دہ کر سکیں گی۔

Read more

2013 میں منتخب ہونیوالے ن لیگ کے 54 فیصد ایم این ایز پارٹی چھوڑ گئے

اسلام آباد ( زاہد گشکوری ) 2013 کی قومی اسمبلی کے 43 فیصد سے زائد (272میں سے115) ارکان ایسے ہیں جنہوں نے یا تو اپنی سیاسی وفاداری تبدیل کر لی ہے یا پھر وہ 2018کے الیکشن میں آزاد امیدوار کے طور قسمت آزما رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ کے 54 فیصد (115میں سے61)سابق ارکان قومی اسمبلی یا تو پارٹی چھوڑ گئے ہیں یا پھر وہ آزاد امیدوار کے طور الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں یا سرے سے الیکشن ہی

Read more

این اے 60 کے انتخاب کا التوا: چیف جسٹس، شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کریں گے

لاہور: قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 پر انتخاب ملتوی کیے جانے کے خلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ شیخ رشید کی درخواست پر سپریم کور ٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ سہ پہر 3 بجے سماعت کرے گا۔ شیخ رشید بھی پیروی کے لیے اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے، درخواست گزار نے سماعت اسلام آباد کے

Read more

جیل میں نواز شریف کے ساتھ 14 جولائی سے 22 جولائی تک کیا بیتی؟

سینئر رجسٹرار کارڈیالوجی ڈاکٹر حامد شریف خان کی جانب سے جاری کی گئی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے۔ واضح رہے کہ میاں محمد نواز شریف کو 13 جولائی 2018ء کو راولپنڈی جیل میں منتقل کیا گیا ، 14 جولائی کو سینئر رجسٹرار کارڈیالوجی ڈاکٹر حامد شریف خان اڈیالہ جیل انہیں دیکھنے کے لیے گئے۔ ڈاکٹر حامد شریف خان نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ جب وہ 14 جولائی کو میاں نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں ملے

Read more

برسوں سے ہماری خرابیوں کی ذمہ دار دیوار کو آخری دھکا دینے کا لمحہ آ گیا: نوازشریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ برسوں سے ہماری خرابیوں کی ذمہ دار دیوار کو آخری دھکا دینے کا وقت آگیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے اکاؤنٹ سے نوازشریف کا آڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ 25 جولائی کا تاریخی دن آن پہنچا ہے اور میں جیل اور اس قید میں

Read more

مسلم لیگ (ن) کے 61 ارکان قومی اسمبلی پارٹی چھوڑ گئے

2013 کی قومی اسمبلی کے 43 فیصد سے زائد (272میں سے115) ارکان ایسے ہیں جنہوں نے یا تو اپنی سیاسی وفاداری تبدیل کر لی ہے یا پھر وہ 2018 کے الیکشن میں آزاد امیدوار کے طور قسمت آزما رہے ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ کے 54 فیصد (115 میں سے 61) سابق ارکان قومی اسمبلی یا تو پارٹی چھوڑ گئے ہیں یا پھر وہ آزاد امیدوار کے طور الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں یا سرے سے الیکشن ہی نہیں

Read more

عمران خان وزیراعظم نہیں بنیں گے: منظور وسان

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان ملک کے وزیراعظم نہیں بنیں گے اور ہماری جماعت ہی وفاق میں حکومت بنائے گی۔ اپنے خوابوں کے ذریعے پیش گوئی کرنے میں مشہور سندھ کے سابق وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ ملک کے آئندہ وزیراعظم عمران خان نہیں ہوں گے بلکہ وفاق میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی۔ منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ

Read more

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو جانا چاہیے: جنرل (ر) امجد شعیب

جسٹس شوکت عزیز صدیقی طرف سے حساس ادارے پر الزامات کے بارے میں ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ میں کافی عرصہ سے سوچ رہا تھا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اب تک مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیارکیوں نہیں کر لی؟ انہوں نے کہا کہ اب انہیں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر ہی لینی چاہیے۔ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ

Read more

نواز شریف کی طبیعت ناساز: پمز کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

راولپنڈی: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ناساز طبیعت کے باعث پمز کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبی معائنے کے لیے سیل سے نکال کر جیل اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے علاج کے لیے میڈیکل ٹیم جدید موبائل لیبارٹری بھی ہمراہ لے کر آئی ہے۔ آئی جی جیل خانہ

Read more

سیاسی کارکنان کے تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا دم توڑ گیا

کراچی: سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا چل بسا۔ کراچی میں گزشتہ دنوں ایک سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران گدھے کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں اور وہ بے ہوش ہوگیا۔ جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم اے سی ایف اینیمل کی جانب سے اس گدھےکو ریسکیو کیا گیا اور علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔ اےسی ایف اینیمل کے مطابق سیاسی

Read more

نوازشریف کے گردے فیل ہونے کا خدشہ

راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف کے اڈیالہ جیل میں گردے فیل ہونے کا خدشہ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کے خون میں یوریا کی مقدار خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے جس سے ان کی کڈنی فیل ہونے کا خدشہ ہے، نوازشریف کے جسم میں پانی کی شدید کمی اور دل کی دھڑکن بھی ناہموار ہے۔ میڈیکل بورڈ نے ہیلتھ سیکریٹری پنجاب کو ایمرجنسی سے مطلع کردیا ہے جب کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف

Read more

ریحام سے شادی زندگی کی سب سےبڑی غلطی تھی، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سابقہ اہلیہ اور اینکرپرسن ریحام خان سے شادی کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج سے پہلے ریحام کے بارے میں کچھ نہیں کہا، زندگی میں کئی غلطیاں کیں، ریحام سے شادی سب سے بڑی غلطی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے بشریٰ بی بی کا چہرہ تک

Read more

ڈی آئی خان میں خود کش حملہ: سابق صوبائی وزیر اکرام گنڈا پور ڈرائیور سمیت شہید، 5 افراد زخمی

 ڈی آئی خان میں خود کش حملہ میں سابق صوبائی وزیر اکرام گنڈا پور ڈرائیور سمیت شہید ہو گئے ہیں۔ دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا اسمبلی سے امیدوار اکرام اللہ خان گنڈا پور کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سابق صوبائی وزیر، ان کا ڈرائیور اور 2 پولیس اہلکار وں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہسپتال منتقل کیا

Read more

کیا شرمیلا فاروقی کو بغیر امتحان دیے ڈاکٹریٹ (قانون) میں داخلہ دے دیا گیا ہے؟

کراچی یونیورسٹی نے لاء پی ایچ ڈی میں داخلہ ٹسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ان نتائج کے مطابق صرف بارہ امیدوار قانوں میں پی ایچ ڈی کے درجے مین داخلے کے اہل قرار پائے ہیں اور ان امیدواروں میں پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی شامل ہیں۔ نتائج آنے کے بعد وکلا نے شرمیلا فاروقی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بغیر ٹیسٹ دیے پی ایچ ڈی قانون کی طالبہ بن گئی ہیں۔ شرمیلا فاروقی

Read more

میجر جنرل آصف غفور کا جسٹس شوکت عزیز کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے ریاستی اداروں پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز جج نے عدلیہ اور سیکیورٹی ایجنسیوں سمیت ملک

Read more

چیف جسٹس پاکستان کا جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے بیان پر شدید ردعمل

کراچی: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اسلام آباد کے ایک جج کا بیان پڑھا جس پر بہت افسوس ہوا، بطور عدلیہ سربراہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم پر کسی کا دباؤ نہیں۔ جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ہم پوری طرح آزاد

Read more

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کون ہیں؟

آج راولپنڈی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ اور عسکری اداروں پر سنگین الزامات عائد کرنے والے جسٹس شوکت عزیز صدیقی گذشتہ سات سال سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جج کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ اُنھیں 21 نومبر سنہ 2011 کو صوبہ پنجاب کے کوٹے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پہلے ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا اور پھر اُنھیں مستقل جج مقرر کر دیا گیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی یکم جولائی 1959 کو

Read more

حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی اور حنیف عباسی کے وکیل تنویر اقبال نے عدالت کی دی ہوئی 12 بجے کی ڈیڈ لائن میں اپنے حتمی دلائل مکمل کیے۔ حنیف عباسی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ جو دوائیں فروخت کی گئیں ان کی بینک ٹرانزکشن موجود ہیں،

Read more

انجینیرڈ الیکشن ہوئے تو وفاق پر اس کے سنگین اثرات پڑیں گے – پیپلزپارٹی

اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے انتخابات سےمتعلق سوالات پوچھ لیے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نےکہا کہ نگران حکومت مکمل طور پر آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہے، ہارون بلور شہید ہوئے اور مستونگ میں تاریخ کا ہولناک واقع پیش آیا، شیخ آفتاب کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی، اکرم درانی کے جلسے پر حملہ ہوا، شاہد

Read more

کال سینٹر اسکینڈل میں 21 بھارتیوں کو 20 سال کی سزا

امریکا میں کال سینٹر اسکینڈل میں ملوث 21 بھارتی شہریوں کو20 سال تک کی سزا سنادی گئی ہے۔ ذرائع کےمطابق ایجنٹس نے جعلی کال سینٹرکے ذریعے ہزاروں امریکی شہریوں کو کروڑوں ڈالر سے محروم کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی عدالت نےاسکینڈل میں ملوث 21 بھارتی نوجوانوں کو 4 سے 20 سال کی سزا سنائی ہے، کال سینٹر ایجنٹ مصیبت میں پھنسےامریکیوں کو ویلیو کارڈز خریدنے پر دباؤ ڈالتے تھےجبکہ انکار کی صورت میں انہیں گرفتاری کی دھمکی دیتے تھے۔

Read more

جہلم کے فلاپ سیاسی شو پر عمران خان نے فواد چوہدری سے پارٹی عہدہ واپس لینے کی دھمکی دے دی

جہلم کے ناکام جلسے پر عمران خان فواد چوہدری پر سخت برہم ہوئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے اپنی جماعت کے ترجمان کو آخری چانس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن نہ جیتے تو پارٹی عہدہ چھوڑنا پڑے گا۔ کپتان نے فواد چوہدری کو فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کے ناکام جلسے پر عمران خان برہم ہو گئے ہیں اور انہوں نے تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان اور جہلم سے انتخابی امیدوار فواد چوہدری کو بری طرح ڈانٹ

Read more

عابد باکسر نے اداکارہ نرگس پر تشدد اور بال مونڈنے کا اعتراف کر لیا 

سابق پولیس انسپکٹر اور جعلی پولیس مقابلوں کے ماہر عابد باکسر اس وقت پاکستان واپس آ چکے ہیں اور گزشتہ روز انہیں دس مقدمات میں ضمانت بھی مل گئی ہے تاہم اب وہ میڈیا پر بھی آنا شروع ہو گئے ہیں اور انہوں نے مبینہ طور پر کئی برس قبل نرگس کے بال مونڈنے کے معاملے پر پہلی مرتبہ کھل کر موقف دے دیاہے ۔ نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں صحافی ظفر ہلالی نے عابد باکسر سے

Read more

ڈاکٹر یاسمین راشد نے عمران خان کے حالیہ جلسوں میں عوام کی گھٹتی ہوئی تعداد کی وجہ بیان کر دی

لاہور کے حلقہ این اے 127  سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹریاسمین راشد نے عمران خان کے حالیہ جلسوں میں عوام کی تعداد کم ہونے کی ممکنہ وجہ بے نقاب کر دی۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ حبس اور گرمی کی وجہ سے عمران خان کے جلسے میں آنے والوں کی تعداد کم ہوگئی ہے ۔ کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر کے عمران خان کے حالیہ جلسوں میں تعداد کم

Read more

پی ٹی آئی کے جلسے پے در پے ناکام کیوں ہو رہے ہیں؟

تحریک انصاف کے انتخابی جلسوں میں شرکاء کی تیزی سے کم ہوتی تعداد کی قرین قیاس وجوہ کیا ہو سکتی ہیں؟ پنجاب میں تحریک انصاف کی یکے بعد دیگرے چار انتخابی ریلیوں میں شرکاء کی تعداد مایوس کن رہی۔ جن سے پارٹی چیئرمین عمران خان نے بھی خطاب کیا۔ اب انتخابات کے انعقاد میں ہفتہ بھر رہ گیا ہے۔ یہ پارٹی کے کارکنوں میں تھکن کے آثار ہیں یا نامناسب موسم یا پھر نواز شریف اور مریم کے استقبال کے

Read more

مریم نواز کا سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل ہونے سےانکار

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پولیس ریسٹ ہاؤس سہالہ منتقل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد اور خاوند کے ساتھ اڈیالہ جیل میں ہی رہیں گی۔ جیل انتظامیہ مریم نواز کو اڈیالہ سے ریسٹ ہاؤس منتقل کرنا چاہتی ہے، گزشتہ تین روز سے مریم نواز کی ریسٹ ہاؤس منتقلی کے انتظامات کیے گئے ہیں، اسلام آباد انتظامیہ نے ریسٹ ہاؤس میں تمام انتظامات کے

Read more

ڈیم چندے سے نہیں بن سکتا۔ کالعدم تنظیموں کی الیکشن میں شرکت سے ایف ٹی اے ایف پر اثر پڑے گا: نگران وفاقی وزیر قانون

نگران وفاقی وزیر قانون علی ظفر نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے افراد کے الیکشن میں حصہ لینے کا ایف ٹی ایف پر منفی اثر ہو گا۔ اس لئے الیکشن کمیشن کو فوری طور پر ایسے افراد اور تنظیموں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روک دینا چاہئے ۔ علی ظفر نے مزید کہا کہ چندہ اکٹھا کر کے ڈیم نہیں بنایا جا سکتا۔ لیکن قوم کو احساس دلانے کی ایک کوشش ہے۔ ڈیم بنانے کے لئے قرضے بھی

Read more

انسداد دہشت گردی عدالت میں راؤ انوار کی ضمانت منظور

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے  خلاف غیرقانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے راؤ انوار کی ضمانت منظور کر لی۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں راؤ انوار کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ذرائع کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کو

Read more

عابد باکسر کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور

لاہور کے بدنام زمانہ گینگسٹر اور سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عابد باکسر لاہور کی سیشن عدالت میں پیش ہوگئے۔ ان کو سیشن جج رحمت علی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے عابد باکسر نے قتل اقدام قتل سمیت دس مقدمات میں 4 اگست تک عبوری ضمانتیں منظور کیں۔ عدالت نے قتل کے 3 اور ڈکیتی کے 2 مقدمات میں ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں

Read more

پاکستان کے انتخابات میں عمران خان کی کامیابی دھاندلی کی روایت کا تسلسل ہو گی: دی اکنامسٹ

معروف برطانوی جریدے ”دی اکانومسٹ“ کے تازہ ترین مضمون میں پاکستانی انتخابات کے بارے میں ایک کاٹ دار تجزیہ شائع کیا گیا ہے۔ جریدے کا کہنا ہے کہ ”چند دن بعد ہونے والے عام انتخابات میں عمران خان کی فتح یقینی نظر آرہی ہے، لیکن ایک بار پھر یہ روایتی میچ فکسنگ دکھائی دے رہی ہے، (جس پر یہی کہا جاسکتا ہے کہ) اب وقت آ چکا ہے کہ پاکستانی جرنیل سیاست میں دخل اندازی بند کر دیں۔“ پاکستان تحریک

Read more

شہباز شریف کے حکم پر کس کس کو قتل کیا، سب بتانے کو تیار ہوں:عابد باکسر نے عمران خان اور چیف جسٹس سے مدد مانگ لی

سابق پولیس انسپکٹر عابد حسین قریشی عرف عابد باکسر نے آخر کار خاموشی توڑ دی ہے۔ عابد باکسر نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کن لوگوں کو قتل کروایا آئندہ دو روز میں سب بتا دوں گا، عابد باکسر نے انٹرویو کے دوران شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر براہ راست سنگین الزام لگا دیے۔ سابق انسپکٹر نے دو روز میں شہباز شریف کے خلاف بڑے انکشاف کرنے

Read more

بلوچستان میں دہشت گرد تنظیم داعش کا امیر مفتی ہدایت مارا گیا

حساس اداروں اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں مستونگ دھماکے کا ماسٹرمائنڈ اور دہشتگرد تنظیم داعش کا بلوچستان کا امیر مفتی ہدایت مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں مستونگ دھماکے کا ماسٹر مائنڈ اور پاکستان کے صوبے بلوچستان میں دہشتگرد تنظیم داعش کی جانب سے مقرر امیر مفتی ہدایت مارا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مفتی ہدایت جمعے کی صبح ہونے والے کومبنگ آپریشن میں مارا گیا

Read more

مسلم لیگ (ن) نے دھاندلی سے نمنٹنے کی حکمت عملی تیار کر لی

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قبل ازانتخابات میں دھاندلی بے نقاب کرنے اور اس سے بچنے کیلئے جامع انسداد دھاندلی نظام تیار  کر لیا ہے تا کہ 25 جولائی کو صاف شفاف اور منصفانہ انتخاب ہوں۔ الیکشن ایجنٹوں، سوشل میڈیا اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کی ایک کانفرنس ماڈل ٹاؤن میں پی ایم ایل این کے ہیڈ کوآرڈرز میں منعقد ہوئی۔ سینیٹر مشاہد حسین نے، جو اس کانفرنس کے چیئرمین بھی تھے، اس نظام کا اعلان کیا جو پاکستان مسلم

Read more

تحریک لبیک کی خاتون امیدوار کا "شرعی” پوسٹر

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابا ت کے حوالے سے ہر طرف پارٹی پرچموں اور جھنڈوں کی بھرمار ہے تاہم اسی صورتحال میں تحریک لبیک کا ایک انوکھا پوسٹر سب کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے تقریباً ملک بھر میں 173 امیدوار انتخاب میں اتارے ہیں جو بھرپور طریقے سے اپنی الیکشن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان امیدواروں میں خواتین بھی شامل ہیں ۔ تحریک لبیک نے لاہور کے حلقہ

Read more

لیفٹنٹ جنرل غلام جیلانی نواز شریف سے کیا منگوایا کرتے تھے؟ نظریاتی سیاستدان میاں زاہد سرفراز کے انکشافات

میاں نواز شریف کے سابق قریبی ساتھی میاں زاہد سرفراز نے ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے 1985ء میں وزیراعلیٰ بننے میں میرا بھی ہاتھ تھا۔ جب میں 78ء میں وزیر تجارت تھا تو کابینہ میں میرا نہایت مثبت کردار تھا، لیفٹیننٹ جنرل غلام جیلانی خان ڈیفنس سیکرٹری تھے، وہ مجھ سے بہت متاثر ہوئے۔ ان سے میری دوستی ہو گئی، جب وہ گورنر بنے تو دوستی مزید مضبوط ہو گئی۔

Read more

ایون فیلڈ ریفرنس: وکلا صفائی کے اٹھائے گئے نکات زیربحث لانے کی ضرورت ہے، ہائیکورٹ

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ وکلاء صفائی کے اٹھائے گئے نکات زیر بحث لانے کی ضرورت ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے مجرموں کی اپیلوں پر فیصلہ تحریر کیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف

Read more

غریب ماں سے 50 لاکھ روپے میں 16 سالہ لڑکی خرید کر جنسی زیادتی کرنے والے وزیر پر فرد جرم عائد

بھارت میں ماں سے 50 لاکھ روپے میں 16 سالہ لڑکی خرید کر جنسی زیادتی کا ارتکاب کرنے والے سابق وزیر پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ سابق وزیر پر فرد جرم گوا کی عدالت میں عائد کی گئی ۔ پولیس کے مطابق 54سالہ سابق بھارتی وزیر کے خلاف ایک 16 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں”ویمن پولیس سٹیشن“ میں ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا تھا۔ لڑکی کی جانب سے سابق وزیر پر الزام لگایا

Read more

سماجی کارکن اور آغازِ دوستی کے کنوینر رضا محمود خان سات ماہ بعد بازیاب

سات ماہ قبل پراسرار حالات میں لاہور سے لاپتہ ہونے والے سماجی کارکن اور آغاز دوستی کے کنوینر رضا محمود خان بازیاب ہو گئے ہیں۔ گم شدہ افراد کے انکوائری کمیشن کے سربراہ کے پرسنل سیکرٹری رشید وانی نے تصدیق کی ہے کہ رضا محمود خان کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ رضا خان کو ماڈل ٹاؤن پولیس نے دس روز قبل بازیاب کیا تھا۔ امن کے لئے فعال کارکن رضا محمود خان

Read more

ہمارا انتخابات سے براہ راست کوئی تعلق نہیں: جنرل آصف غفور

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے خصوصی اجلاس میں جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو ) کے نمائندے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے بتایا ہے کہ ہمارا انتخابات سے براہ راست کوئی تعلق نہیں. فوج کسی سیاستدان کی سیکورٹی کی براہ راست ذمہ داری نہیں لے رہی، ہم صرف الیکشن کمیشن کی ہدایت پر امن و امان کی صورتحال بہتر رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں، سول اداروں کی ہمیشہ حمایت کی ہے، اپنے

Read more

انتخابی عمل میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کوئی کردار نہیں: الیکشن کمیشن

انتخابات کے پورے عمل میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کوئی براہِ راست کردار نہیں ہے۔ اس لئے کسی بھی ایجنسی سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی اہلکار پولنگ اسٹاف، ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے رابطہ نہیں رکھ سکتے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سینئر ترجمان چوہدری ندیم قاسم نے رابطہ کرنے پر دی نیوز کو بتایا کہ ان ایجنسیوں کا صرف بالواسطہ (Indirect) کردار یہ ہے کہ وہ کمیشن کو مناسب ذرائع (پراپر چینل) سے

Read more

نواز شریف کی واپسی پر ن لیگی ریلی میں صرف 10 ہزار لوگ تھے، کنٹینر لگا کر راستے بند نہیں کئے: وزیر اعلیٰ حسن عسکری

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ الیکشن قریب آتے ہی ہر سیاسی پارٹی مظلوم بن جاتی ہے۔ نواز شریف کی واپسی کے موقع پر (ن) لیگ کی ریلی میں لاکھوں نہیں صرف 10 ہزار لوگ تھے، ریلی کا راستہ نہیں روکا گیا، جہاں تک جا سکی، وہاں تک گئی ہے، میری زندگی میں شہباز شریف اور عمران خان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی تاہم نواز شریف سے ایک دو بار ملاقات ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی

Read more

انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مل کر حکومت بنائیں گی: ڈاکٹر عبدالقدیر خان

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے شہرت یافتہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر آئندہ انتخابات کے نتیجہ میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ہاتھ ملائیں گی اور ان کی مشترکہ حکومت بن سکتی ہے جو چل بھی سکتی ہے کیونکہ دو بڑے صوبوں میں ان کی گرفت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومتوں کو تو پریشان حکومتیں ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتسابی عمل کسی ایک

Read more

گورنر پنجاب نے گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل مسترد کردی

گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے گلوکار علی ظفر کے خلاف محتسب عدالت میں دائر کی گئی درخواست گورنر پنجاب نے مسترد کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر کے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا جو 4 صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا کہ وہ کسی صورت الزام واپس نہیں لیں گی، علی ظفر پر تمام الزامات درست اور حقائق پر مبنی ہیں جب کہ میرے بیان کے بعد

Read more

ہارون بلور پر حملے کا مرکزی کردار گرفتار

اے این پی کے شہید صوبائی امیدوار اور بشیر بلور کے صاحبزادے ہارون بلور پر حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنما ہارون بلور کے حوالے سے خیبر پختون خوا پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ہارون بلور پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ خود کش حملہ آور کا تعلق ہنگو سے تھا اور اس کے دو

Read more

وزیر اعلیٰ پنجاب کون بنے گا؟ سہیل وڑائچ کا دعویٰ

معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ پنجاب میں عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کی صورت میں شاہ محمود قریشی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے امکانات زیادہ ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو تحریک انصاف میں اہم حیثیت حاصل ہے اور وہ اس سے قبل بھی اہم حکومتی عہدوں پر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف

Read more

سبز مرچوں کی چٹنی کھاؤ: مولانا خادم حسین رضوی کا انقلابی معاشی پروگرام

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اینکر نے خادم حسین رضوی سے سوال کیا کہ ا گر آپ کی حکومت آتی ہے تو تحریک لبیک کی خارجہ پالیسی یہی ہو گی جس میں سخت زبان استعمال کی جائے گی؟ اس سوال پر خادم حسین رضوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی گی تو ہماری خارجہ پالیسی اسلام کے مطابق ہو گی، اگر ہمارے کوئی دو جملے سخت ہو گئے ہیں تو اس کا مطلب یہ

Read more

مستونگ میں 200 افراد کو شہید کرنے والے خودکش بمبار کا نام حافظ نواز اور تعلق داعش سے تھا

سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں سانحہ مستونگ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی بلوچستان نے مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خودکش حملہ کرنے والے شخص کی شناخت کا انکشاف کیا ہے۔ آئی جی بلوچستان نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو بتایا کہ مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خودکش حملہ کرنے والے بمبار کا نام حافظ نواز تھا اور وہ ایبٹ آباد سے سندھ گیا۔ جہاں اس کا کالعدم

Read more

کوئی سزا ہمیں منزل کی طرف بڑھنے سے نہیں روک سکتی: اڈیالہ جیل سے نواز شریف کا پیغام

  اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جیل سے نواز شریف کا پیغام ہے کہ کوئی سزا انہیں منزل کی طرف بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔ سابق وزیراعظم سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا عزم اسی طرح مضبوط ہے جیسے گرفتاری سے پہلے تھا، 25 جولائی کو شیر پر

Read more

تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا ٹیکس جھوٹ پکڑا گیا

تحریک انصاف کے رہنما اور پی ایس 111 کے امیدوار عمران اسماعیل کی ٹیکس ادائیگی سے متعلق غلط بیانی سامنے آ گئی۔ عمران اسماعیل نے کراچی میں تقریب سے خطاب میں دعویٰ کیا میں کرائے کے گھر میں رہتا ہوں، پچھلے سال 5 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر وائر ل ویڈیو میں پی پی رہنما مرتضی وہاب نے عمران اسماعیل کا ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے غلط بیانی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ پی پی رہنما نے

Read more

نوازشریف اور مریم نواز نے جیل میں آج پہلی مرتبہ ملاقات کی: پرویز رشید

سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز ایک ہی جیل میں ہیں لیکن انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی آج پہلی مرتبہ دونوں کی ملاقات ہوئی ہے۔ نوازشریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایک جیل میں ہونے کے باوجود باپ بیٹی کو ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ آج پہلی مرتبہ نوازشریف اور مریم نواز کی ملاقات ہو ئی ہے۔ احتساب عدالت

Read more

آئی ایم ایف کا شرطیں پوری کئے بغیر پاکستان کو بیل آوٹ پیکیج دینے سے صاف انکار

پاکستان نے اپنی ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) سے بیل آوٹ پیکیج کے لیے رابطہ کیا ہے تاہم آئی ایم ایف نے واضح کر دیا ہے کہ اس کی شرائط پر عمل درآمد اور جامع اصلاحات کے ایجنڈے کے بغیر پاکستان کو کوئی بیل آوٹ پیکیج نہیں دیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کے حکام

Read more

مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ

   ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مریم نواز کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سہالہ ریسٹ ہاؤس کو پہلے سے سب جیل قرار دے دیا گیا ہے اور اس کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی

Read more

عمران خان کا جہلم میں خالی جلسہ گاہ سے خطاب

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے جہلم میں خطاب کے دوران جلسہ گاہ پوری طرح نہیں بھر سکی۔ اس حوالے سے این اے 67 گجرات سے نامزد امیدوار اور پی ٹی آئی کےترجمان فواد چوہدری نے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سخت سیکورٹی انتظامات کے باعث لوگوں کو کافی مشکلات جھیلنا پڑیں،ہزاروں افراد اسٹیڈیم میں داخلے سے محروم رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہلم جلسے میں ہمارے بہت سے امیدوار بھی وقت

Read more

ججز کے فون ٹیپ کئے جاتے ہیں، ان کی زندگیاں محفوظ نہیں: جسٹس شوکت عزیز صدیقی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کہا ہے کہ عدلیہ میں ججز کو اپروچ کیا جارہا ہے اور ججز کے فون ٹیپ کئے جاتے ہیں، ان کی زندگیاں محفوظ نہیں ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں ایجنسی کا نمائندہ پیش ہوا۔ جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ آپ کے لوگ اپنی مرضی کے بینچ بنوانے کی کوشش کرتے ہیں، ان لوگوں کے کرتوت سامنے آنے چاہئیں۔ عدالت نے

Read more

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے 91ویں یوم پیدائش پر گوگل کا خراج عقیدت

برصغیر کے عظیم غزل گائیک مہدی حسن کے مداح آج اُن کی 91 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ معروف سرچ انجن گوگل نے اس موقع پر مہدی حسن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اپنا نیا ڈوڈل غزل کے شہنشاہ کے نام کردیا ہے۔ شہنشاہ غزل مہدی حسن بھارت کے شہر راجستھان میں 18 جولائی 1927 کو پیدا ہوئے، مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے کلاونت گھرانے کی سولہویں نسل سے تھا۔ مہدی حسن نے فن موسیقی کا آغاز

Read more

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں میثاق جمہوریت کی پھر سے گونج سنائی دینے لگی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی طرف سے وسیع تر میثاق جمہوریت پر مریم اورنگزیب کے خیر مقدم نے نئی بحث کا دروازہ کھول دیا ہے۔ کیا جمہوریت کے سائے تلے سیاسی جماعتیں ایک ہو پائیں گی؟ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نئے میثاقِ جمہوریت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کیلئے وسیع تر اتفاق رائے ناگزیر ہے، قومی مفاد میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے درمیان مکالمہ ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ

Read more

تحریک انصاف اور عسکری اداروں کو نواز شریف کے خلاف شواہد دینے والی نادیہ چوہدری کی پراسرار گمشدگی اور واپسی

احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ چھ جولائی کو سنایا گیا تھا جس کے بعد اسی روز پاکستان تحریک انصاف کی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن نادیہ چوہدری نے ٹویٹر پر دعویٰ کیا کہ ” میں اپنے آپ کو اور اپنے ذرائع کو مبارک باد پیش کرتی ہوں کہ ہم نے پی ٹی آئی، پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کو نوازشریف کو مجر م ثابت کرنے کیلئے ثبوت فراہم کیے”۔ نادیہ چوہدری برطانیہ میں رہایش پذیر پاکستانی

Read more

اڈیالہ جیل: نوازشریف کس حال میں ہیں؟

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو جیل حکام نے گزشتہ روز چارپائی کے ساتھ ایک گدا بھی فراہم کر دیا ہے۔ جبکہ ایک مشقتی کو کھانا پکانے کے لئے بھی مامور کر دیا ہے۔ جو سابق وزیر اعظم کی خواہش پر ان کا کھانا پکائے گا۔ اور بعد ازاں اپنی بیرک میں چلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کے کمرہ نما بیرک میں صرف چھت کا ایک پنکھا ہے اور بیرک کے سامنے ایک برآمدہ بھی

Read more

عمران خان کو اس کی پیرنی بیوی لے ڈوبے گی: مفتی طارق مسعود

گزشتہ دنوں عمران خان کے پاک پتن میں بابا فرید گنج شکر کے مزار پر اپنی موجودہ بیوی بشری مانیکا کے ساتھ حاضری اور وہاں پر بوسہ دینے کے عمل کو مذہبی حلقوں میں کافی تنقیدی نظر سے دیکھا گیا ہے اس حوالے سے گرما گرم بحث ابھی جاری ہے ۔ اس موقع پر مشہور اسلامی اسکالر اور عالم دین مفتی طارق مسعود بھی اپنی راۓ دیے بنا نہ رہ سکے مفتی طارق مسعود کا کہنا تھا کہ وہ کوئی

Read more

نواز شریف کا حامی سمجھ کر گرفتار کردہ ناروے کا صحافی رہا

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی کے روز ان کا حامی سمجھ کر گرفتار کیے گئے ناروے کے پاکستانی نژاد صحافی قذافی زمان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے سابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی وطن واپسی اور گرفتاری کے روز صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ان کی جماعت کے کارکنوں اور پولیس کے مابین جھڑپیں ہوئی تھیں۔ ایسے مظاہروں اور جھڑپوں کے

Read more

حمزہ علی عباسی وزیر اعظم بنتے ہی کن افراد کو لائن میں کھڑا کر کے گولی ماریں گے؟

معروف اداکار، اینکر پرسن اور تحریک انصاف کے سر گرم کارکن حمزہ علی عباسی اپنے انقلابی نظریات کے سبب نئی نسل کے نوجوانوں میں بہت پسندیدگی کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں حال ہی میں ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے بھی انہوں نے جس طرح پاکستان تحریک انصاف کا دفاع کیا، اس سے یہ امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ وہ الیکشن میں حصہ لے کر اسمبلی تک ضرور جائیں گے مگر انہوں نے اس بات کا

Read more

سپریم کورٹ کے جج سمیت چار جج صاحبان پریس کانفرنس میں بتائیں گے کہ دباؤ کہاں سے آ رہا ہے: شفیع نقی جامی

پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے اور اس وقت ملک میں سیاسی ہلچل جاری ہے ،ایک طرف عمران خان ملک بھر کے مختلف علاقوں میں جلسے کر رہے ہیں تو دوسری طرف سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت کے فیصلے پر جیل چلے گئے ہیں۔ نواز شریف اپنے خلاف آنے والے تمام فیصلوں کو کسی دباﺅ کے نتیجے میں آنے والے فیصلے قرار دیتے ہیں ۔ تاہم اب بی بی سی

Read more

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار وادی ہنزہ میں روایتی رقص سے لطف اٹھاتے ہوئے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار ان دنوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گلگت بلتستان میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ ان کا پاکستان کے ان خوبصورت علاقوں کا دورہ پانچ روز پر محیط ہے جس میں وہ بھرپور طریقے سے زندگی سے لطف اٹھاتے نظر آ رہے ہیں جس کا واضح ثبوت ہنزہ ویلی سے سامنے آنے والی ویڈیو ہے۔ ہنزہ ویلی میں بنائی گئی اس ویڈیو میں چیف جسٹس کے اعزاز میں منعقد کی

Read more

نوازشریف کے ساتھ اسلام آباد ایئرپورٹ پر تذلیل آمیز سلوک اور سخت برتاﺅ کیا گیا

اطلاعات کے مطابق 13 جولائی کی رات جب نواز شریف اور ان کی صاحبزادی لاہور سے اسلا م آباد ایئرپورٹ پہنچے تو نواز شریف کے ساتھ بہت برا سلوک اور سخت برتاﺅ کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم کو ذاتی معالج اور دوائیاں بھی ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کی آمد کے بعد تین مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی ان کی بیٹی کے سامنے

Read more

کترینہ کیف نے زندگی کی 35 بہاریں دیکھ لیں

اپنے دلکش خدو خال اور دلفریب حسن کی بدولت بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور کترینہ کیف نے زندگی کی 35 بہاریں دیکھ لیں۔ 16 جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی کترینہ کیف کے والد ’’محمد کیف‘‘ کا تعلق مقبوضہ کشمیر جبکہ والدہ ’’سوسانا ٹرکیوئٹ‘‘ برطانوی شہری ہیں، کترینہ کیف نے لڑکپن میں ہی ماڈلنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا تھا، ماڈلنگ کے دوران ہی انہیں بھارتی نژاد برطانوی فلم ہدایت کار کیزاد

Read more

جب سلمان خان نے جھانوی کپور کو ڈانس کرنے کیلیے کہا!

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی انجہانی اداکارہ سری دیوی اور معروف ہدایتکار بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور نے سلمان خان سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ’ وہ اکثر اپنے والد اور والدہ کے ہمراہ فلم کے سیٹ پر جایا کرتی تھیں لیکن جب میں 10 سے 12 سال کی تھی تب مجھے یاد ہے میں ایک بار فلم ’وانٹڈ‘ کے سیٹ پر گئی جہاں سلمان خان اور کترینہ کیف ایک گیت پر ریہرسل کر

Read more

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی تقریر میں نامناسب الفاظ استعمال کر دیے

پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے الیکشن کمیشن سے عمران خان اور پرویز خٹک کے نامناسب الفاظ پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی لاہور میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ تحریک انصاف اور عمران خان کو ووٹ دینے کے حوالے سے نامناسب الفاظ کا استعمال کررہے ہیں۔  

Read more

نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم کی طبیعت ناساز ہو گئی: شہباز شریف جاتی امرا پہنچ گئے

سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی جس پر شہباز شریف اپنا دورہ مختصر کر کے فوراً جاتی امرا روانہ ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کاہنہ میں خطاب کر رہے ہیں کہ انہیں والدہ کی طبیعت ناساز ہونے کا علم ہوا جس پر وہ فوراً اپنا دورہ مختصر کر کے جاتی امرا واپس چلے گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے

Read more

عمران خان کو سیالکوٹ ، جھنگ اور فیصل آباد میں ناکام جلسوں کی ہیٹ ٹرک مبارک ہو: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست 25 جولائی کو دفن کردیں گے۔ انہیں سیالکوٹ ، جھنگ اور فیصل آباد مین یکے بعد دیگرے تین ناکام جلسوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ مریم اورنگزیب کی قیادت میں ن لیگی خواتین نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے حق میں ریلی نکالی اور اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ ن لیگی ترجمان نے کہا کہ

Read more

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف دیگر دو ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کر لی

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت میں نیا موڑ آ گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس پر سماعت سے معذرت کر لی۔ نجی نیوز چینل کے مطابق جج محمد بشیر کی معذرت کا خط اسلا م آباد ہائیکورٹ کو موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت کو منتقل کردیں کیونکہ میں ایون فیلڈ

Read more

آصف زرداری اور فریال کو ملنے والی سہولت کی حمایت کرتے ہیں، نوازشریف کو بھی یہی سہولت فراہم کی جائے: پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو دی جانے والی سہو لت کی حمایت کرتے ہیں۔ تاہم انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ سہولت نواز شریف کو بھی دی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا کہ انتخابات تک کسی کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہ روکا جائے۔ اسی بنیاد پر آصف زرداری اور

Read more

نواز شریف کے کمرے سے سانپ نکل آیا، شور مچانے پر بھاگ گیا

مقامی اخبار نے جیل ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میاں نواز شریف کے کمرے سے سانپ نکل آیا جس پر میاں نواز شریف کی طبیعت انتہائی خراب ہوگئی۔ دیگر افراد نے سانپ کو وہاں سے بھگایا تاہم سانپ کو مارا نہیں جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اچانک میاں نواز شریف کے کمرے سے سانپ نکل آیا جس کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف

Read more

آصف علی زرداری بھی مسلم لیگ (ن) کے دفاع میں سامنے آ گئے

سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جانے کی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے جلوس اور پبلک میٹنگز ہر شہری کا جمہوری حق ہے۔ روزنامہ ڈان کے مطابق پی پی پی کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکن جمہوریت

Read more

پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا

آل پاکستان مسلم لیگ کے صدرڈاکٹر امجد نے عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے عام انتخابات میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں ڈاکٹر امجد نے این اے 54 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اسد عمر کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا، اس کے علاوہ انہوں نے این اے 53 سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حق

Read more

ماں گواہ رہنا! شہباز کے بارے میں میرے خدشات درست نکلے: نواز شریف

آن لائن خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کے دوران نواز شریف نے گلے شکووں کے علاوہ شہباز شریف سے 13جولائی کی ریلی کی فوٹیج مانگ لی اور شہباز شریف سے اس سلسلے میں تمام ملاقاتوں اور اجلاسوں سے متعلق بھی معلومات مانگ لی ہیں۔ نواز شریف نے شہباز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنی والدہ سے کہا کہ ’ماں آپ گواہ رہنا، جو خدشات تھے وہ درست نکلے

Read more

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے انتخابات 2018 کے حوالے سے خدشات کا اظہار کر دیا

انسانی حقوق کے کارکن  آئی آے رحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات سے پہلے میڈیا کا گلا  گھونٹنا بہت تشویشناک بات ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کیسے انتخابات ہیں جن میں کالعدم تنظیموں پر سے تو پابندیاں اٹھائی جارہی ہیں مگر سیاسی کارکنوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن کے ممبر اور انسانی حقوق کے کارکن آئی اے رحمان نے الیکشن والے دن پولنگ بوتھ پر تعیناتی کے لیے پونے

Read more

اعلی سابق سرکاری افسر، مشہور فلم ڈائریکٹر عاشر عظیم، پاکستانی قوم سے مایوس، کینیڈا میں ٹرک چلا کر خوش

1992 میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’دھواں‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار، ہدایتکار اور مصنف عاشر عظیم نے پاکستان چھوڑ دیا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں عاشر عظیم نے وطن چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا، ’میں نے ملک چھوڑ دیا ہے، کیونکہ میں مایوس ہوگیا ہوں۔ شریف یا زرداری کی وجہ سے نہیں، یہ تو ہمیشہ ایسے ہی تھے، میں یہاں کے لوگوں سے مایوس ہوگیا ہوں۔ ‘ عاشر

Read more

ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، 128 روپے کا ایک ڈالر

کراچی: پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 127 روپے 99 پیسے تک پہنچ گیا۔ انٹر بینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 75 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ایک ڈالر 128 روپے 26 پیسے کا ہوگیا۔ کاروبار کے دوران ایک موقع پر ڈالر 126 روپے کی سطح پر پہنچا جس کے بعد اس میں کمی دیکھی

Read more

عمران خان کا جھنگ میں جلسہ بری طرح ناکام

 عمران خان کا اٹھارہ ہزاری، جھنگ میں جلسہ کامیاب نہ ہو سکا۔ وقت کو بھی ملحوظ خاطر نہ رکھا گیا اس جلسہ کیلئے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہو لڈر امیدوار ایک ہفتے سے تیاری میں مصروف تھے لیکن ان کی توقعات پوری نہ ہو سکیں۔ جلسہ میں پندرہ ہزار کرسیاں لگائی گئیں جو کہ آدھی سے زیادہ خالی رہیں شاید اس وجہ سے عمران خان نے خطاب کے آغاز ہی میں کہہ دیا کہ’’ آپ کو دیکھ کر لگ

Read more

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر”ووٹ کو عزت دو“ مہم چلانے لاہور پہنچ گئے

سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ جنید صفدر غیرملکی پرواز کیو آر 628 سے براستہ دوحا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے تو مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا، کارکنوں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے تاہم جنید صفدر میڈیا سے کوئی بات کیے بغیر روانہ ہو گئے۔ لیگی ذرائع کے مطابق جنید صفدر آج اڈیالہ

Read more

صحافیو! ضمیر بیچ کر نواز شریف کو ہیرو کیوں بنارہے ہو: عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن سے لڑنے کے لیے کیسے ان لوگوں کے ساتھ مل کر حکومت بناسکتے ہیں جن پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے کیسز ہیں۔ زرداری ٹکٹ بلیک کرتا تھا۔ نواز شریف اڈالیہ جیل میں انڈین فلم کے ڈرامے کر رہا ہے۔ صحافیوں سے پوچھتا ہوں ضمیر بیچ کر نواز شریف کو ہیرو کیوں بنا رہے ہو؟ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو فیصل آباد، جھنگ اور سیالکوٹ میں جلسوں سے خطاب

Read more

شہبازشریف اپنے موقف سے دستبردار ہو گئے: نواز شریف کے بیانیے کو درست تسلیم کر لیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شہباز شریف نے نواز شریف کے بیانیے کو درست قرار دیا اور اپنے بیانیے کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ہی تھا جس کے باعث لوگ 13 جولائی کو گھروں سے باہر نکلے۔  شہباز شریف نے آئندہ کے لئے نواز شریف کے بیانیے کو ہی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج نہ کرنے اور ہر حلقہ میں دو روز

Read more

اینکر طلعت حسین نے (ن) لیگ ریلی والا پروگرام نشر نہ ہونے پر جیو نیوز پر اپنا پروگرام جاری رکھنے سے انکار کر دیا

سینئر صحافی اور اینکر پرسن طلعت حسین  نے 13 جولائی کو (ن) لیگ کی ریلی کے دوران ریکارڈ کیا جانے والا پروگرام نشر نہ ہونے پر اپنا پروگرام ’’ نیا پاکستان‘‘ جاری رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینکر طلعت حسین جمعہ کو(ن) لیگ کی لاہور میں نواز شریف کے استقبال کیلئے نکالی جانے والی ریلی کی سارا دن کوریج کرتے رہے اور اپنا پروگرام بھی اسی ریلی پر کیا لیکن جیو نیوز کی انتظامیہ کی جانب

Read more

مر یم نواز نے جیل سے پہلا آڈیو پیغام جاری کر دیا

سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جیل سے پہلا آڈیو پیغام جاری کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مخالفین نے مجھے میرے والد کی کمزوری بنانا چاہا مگر میں اپنے والد کی طاقت بن کر ابھری ہوں۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مریم نواز نے اتوار کو جیل سے ایک آڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ میں اپنی والدہ کو شدید بیماری میں اکیلا

Read more

مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں نے شہبازشریف کی قیادت ماننے سے انکار کر دیا

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے جیل جاتے ہی ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آنا شروع ہو گئے۔ خواجہ آصف ،احسن اقبال اور امیر مقام نے میاں شہباز شریف کو اپنا قائد ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ رہنما شہباز شریف کی جانب سے کئے گئے الیکشن کے حوالے سے کئے جانے والے فیصلوں سے کترانے لگے۔ ذمہ دار ذرائع بے بتایا کہ نواز شریف کے لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کرنے

Read more

دعا کرنی چاہیے کہ علیم خان اور عون چودھری ملکر ملک کے تمام مسائل حل کر سکیں: ایاز امیر

معروف تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں تمام عوامل ایک ہی سیاسی پارٹی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں، دعا کرنی چاہئے کہ علیم خان اور عون چودھری ملکر ملک کے تمام مسائل حل کر سکیں۔ نجی ٹیلی ویژن چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ایاز میر نے کہا کہ ایک زمانے میں تمام گناہوں کی جڑ ایک جماعت پیپلز پارٹی کو سمجھا جاتا تھا اور ایک زمانے میں تمام کرپشن اور پیسے اکٹھا کرنے کا

Read more

نوازشریف کی وکلا سے پانچ منٹ کی ملاقات

سابق وزیراعظم نوازشریف سے اڈیالا جیل میں ان کے وکلاء نے ملاقات کی۔ پانچ منٹ کی ملاقات میں انہوں نے جیل میں سہولیات نہ ہونے کا شکوہ کیا اور کہا کہ کمرے میں اے سی نہیں، صرف گدا اور ایک پنکھا ہے جبکہ واش روم بھی صاف نہیں ہے۔ نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا ملنے کے بعد سلاخوں کے پیچھے ہیں، انہیں قیدی کی بہتر کیٹیگری نہیں دی گئی جبکہ

Read more

نواز شریف کی والدہ ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گئیں

سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ اپنے چھوٹے بیٹے شہباز شریف اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شریف فیملی نواز شریف اور مریم نواز شریف سے ملاقات کے لئے نجی طیارے کے ذریعے نور خان ائیربیس پہنچی جہاں سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل روانہ ہوئے۔ شریف فیملی کی اڈیالہ آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ واضح

Read more

100 سجادہ نشینوں، 600 علما کرام اور چھ مذہبی جماعتوں نے حمیت ایمانی کی لاج رکھ لی: پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان  

ممتاز عالم دین اور مرکزی امام حسین کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جائے انہوں نے یہ بات نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں سید واجد علی بخاری اور سید زلفی بخاری کےہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک جن حالات سے

Read more

عاصمہ شیرازی سے نواز شریف کا انٹرویو کیوں نشر نہیں ہو سکا؟

لندن سے لاہور تک سفر کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نواز شریف اپنے صاحبزادی کے ہمراہ پہلے ابو ظہبی پہنچے ہیں۔ اس سفر کے دوران نواز شریف اور معروف خاتون اینکر عاصمہ شیرازی اور دیگر صحافیوں کا نواز شریف کے ساتھ بذریعہ موبائل ٹیلی فون رابطہ ہوا۔ اس تمام گفتگو کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ صحافیوں سے بذریعہ موبائل فون گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے عاصمہ شیرازی سے اپنے انٹرویو کی بابت

Read more

عمران خان کو پیرنی بشریٰ مانیکا سے کس نے اور کب ملوایا؟

عمران خان کا بشریٰ مانیکا کی مریدی اختیار کرنا اور پھر انہیں اپنے عقد میں لینا حالیہ سیاست اہم موضوع رہا ہے۔ اب ریحام خان نے اپنی کتاب میں اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ عمران خان کو بشریٰ مانیکا سے کس نے اور کب ملوایا۔ کتاب میں ایک جگہ وہ لکھتی ہیں کہ ’’عمران خان کو بشریٰ مانیکا سے 2014ء میں عون چوہدری نے ملوایا۔ عمران خان کی زندگی میں پیروں فقیروں کی پہلے ہی کمی نہ

Read more

نواز شریف ابلیس کی نشانی ہے: عامر لیاقت حسین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور کراچی کے حلقہ این اے 245 سے امیدوار برائے قومی اسمبلی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کی وطن واپسی پر ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں نہایت سخت لفظ استعمال کئے ہیں۔ ماضی میں خود کو ڈاکٹر اور عالم دین کہلانے والے عامر لیاقت حسین نے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی خصوصی نشریات کے دوران میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

Read more

نواز شریف کے میڈیکل چیک اپ کے دوران دل کے بائی پاس کی تصدیق بھی کی جائے: مبشر لقمان

نیب حکام نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو گرفتار کر کے اسلام آباد پہنچا دیا ہے جہاں احتساب عدالت نے دونوں کی قید کے وارنٹ بھی جاری کر دئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا جبکہ ان دونوں کا میڈیکل چیک اپ بھی کیا جائے گا اس حوالے سے صحافی مبشر لقمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں

Read more