افغان امن معاہدے کی ضمانت؟

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان امن معاہدے پر خیر مقدمی پیغام کے ساتھ ہی انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغان طالبان نے پاسداری نہیں کی تو معاہدہ منسوخ بھی کیا جاسکتا ہے۔ امریکی صدر نے افغان طالبان کی قیادت سے جلد ملاقات کا عندیہ بھی دیا۔ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ کا مشترکہ اعلامیہ جب جاری کیا گیا تو اعلامیہ پر امریکا کے قومی نشان کے ساتھ افغانستان کا قومی نشان (National emblem) سر فہرست

Read more

افغان امن معاہدہ: امارات اسلامیہ کو درپیش چیلنجز؟

16 مہینے کے مذاکراتی عمل کے بعد بالاآخر امریکا کے ساتھ 18 برس کی طویل ترین جنگ کے خاتمے کی توقعات ہیں، تاہم دوحہ قطر میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان افغان مفاہمتی عمل پردستخط کے باوجود امارات اسلامیہ افغانستان کو کئی سنگین چیلنجز کا سامنا رہے گا۔ دونوں فریقین کے درمیان معاہدے کی جزویات صدر ٹرمپ کی جانب سے گذشتہ برس مذاکرات ”مردہ“ قرار دیے کے بعد سامنے آچکی تھی، تاہم 28 ستمبر 2019 تا 18 فروری 2020

Read more

صدر ٹرمپ کا دورہ بھارت میں دوہرا معیار

صدر ٹرمپ، بھارت سے واپس امریکا جا تے ہوئے نیا پنڈورا بکس بھی کھلا چھوڑ گئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل اپنا پہلا بھارت کا دورہ کیا۔ دو روزہ دورہ تاریخی قرار نہیں پاسکا، بلکہ اسے ٹرمپ کی انتخابی مہم کا ایک حصہ سمجھا گیا، پانچ ماہ قبل امریکی صدر ٹرمپ نے نریندر مودی کی دعوت پر ٹیکساس فٹ بال سٹیڈیم میں خطاب کیا تھا، حالیہ دورے میں ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم مودی نے احمد آباد

Read more

پاکستان میں افغان مہاجرین کے قیام کے چالیس سال مکمل

پاکستان میں افغان مہاجرین کے قیام کے چالیس سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں انعقاد کیا گیاجس میں پاکستان کی جانب سے مہاجرین کے لئے قربانیاں دینے کا اعتراف کیا گیا۔ کی۔ افغان مہاجرین کے پاکستان میں 40 سالہ قیام اور یکجہتی سے متعلق نئی پارٹنرشپ کے موضوع پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیو گیتوریز، قائم مقام امریکی نائب وزیر برائے آبادکاری مہاجرین وتارکین وطن کیرول تھامپسن اوکونیل، اور امریکی نمائندہ برائے

Read more

پاکستان بلیک لسٹ سے بال بال بچ گیا

منی لانڈرنگ اس وقت مملکت کا سب سے بڑا مسئلہ بھی رہا ہے کیونکہ عوام کے ٹیکسوں سے فلاح و بہبود کے کاموں میں رقم صرف کرے کے بجائے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کیا جاتا ہے، جس سے ایک جانب مملکت کے پروگراموں کو نقصان پہنچتا ہے تو دوسری جانب مفاد عامہ کے کام بھی تیزی سے نہیں کیے جا سکتے، تاہم منی لانڈرنگ کا سب سے بڑا نقصان دہشت گردی و انتہا پسند تنظیموں کی فنڈنگ

Read more

کرونا وائرس پاکستان کی دہلیز پر

چین سے دنیاکے 26 ممالک میں پھیلنے والا کرونا وائرس، ایران میں داخل ہوچکاہے اور موصولہ اطلاعات کے مطابق اس سے ایران میں ہلاکتوں و وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد اور ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت و افغانستان میں بھی کرونا وائرس داخل ہوچکا ہے، جس طرح ایران سے افغانستان اور پاکستان شہریوں کی آمد و رفت با آسانی ہوتی ہے، اس کے بعد پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا آنے کے خدشات میں

Read more

احسان اللہ کا فرار، گتھی مزید اُلجھ گئی!

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کالعدم تنظیم طالبان پاکستان و جماعت الاحرار کے ترجما ن احسان اللہ احسان کی سرکاری تحویل سے فرار ہونے کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ راہدری سے گزرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اس معاملے پرکام ہورہا ہے۔ فروری 2017 میں احسان اللہ احسان گرفتار ہوا تھا، غیر ملکی اخبار نے 11 جنوری 2020 کو دعویٰ کیا کہ احسان اللہ احسان سرکاری تحویل سے فرار ہوگیا ہے، اس خبر

Read more

افغانستان میں نسلی بنیاد پر سیاسی تقسیم سے پائیدار امن کو خطرات

افغان امن معاہدے پر امریکا اور امارات اسلامیہ کے درمیان دستخط سے قبل صدارتی انتخابات میں اشرف غنی کے دوبارہ منتخب قرار دیے جانے کے بعد نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ افغان طالبان نے صدارتی اعلان کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دے دیا، جب کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔ واضح طور پر افغانستان میں نسلی بنیادوں پر سیاسی تقسیم نے افغان

Read more

شاہراہ شاہین باغ بھارت کا سب سے طویل المدتی احتجاجی استعارہ

مودی کی انتہا پسند سرکار کی کی جانب سے شہریت ترمیمی بل 2019 کی منظوری کے بعد، بھارت میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ ہندوانتہا پسند حکومت کی جانب سے مسلم کش اقدامات کے خلاف بھارتی عوام سراپا احتجاج ہیں او ان مظاہروں میں سب سے زیادہ شہرت دو ماہ سے جاری شاہین باغ دھرنے کو حاصل ہوئی، شاہراہ شاہین باغ دھرنا اپنی انفرادیت کے سبب بھارت کا سب سے طویل مدت کا احتجاجی استعارہ بن چکا ہے۔

Read more

افغان امن معاہدہ: صدی کی عظیم خبر!

رواں ماہِ فروری کے آخری ہفتے تک افغان طالبان و امریکی انتظامیہ کے درمیان افغان مفاہمتی عمل کے مسودے پر دستخط کیے جانے کی مصدقہ اطلاعات نے بہت بڑی پیش رفت کی نوید سنائی ہے۔ افغان طالبان کے ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ ”دونوں فریقین کے درمیان امن مسودہ پر دستخط کیے جانے پر امکان ہے، تاہم امریکا اگر عین وقت پر حالات خراب نہ کریں۔ “ امارات اسلامیہ کی جانب سے مسودے پر دستخط سے قبل عارضی

Read more

پاک، ترک تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ

پاکستان و ترکی دیرینہ تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ جدید ترکی کے قیام سے قبل سلنطت عثمانیہ سے مسلم امہ کی خصوصی والہانہ وابستگی تاریخ کا سنہرا باب رہا ہے۔ ترکی میں جدید اصلاحات کے بانی کمال اتاترک کے بعدصدر رجب طیب اردوان کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ ترکی اسلامی دنیا کا وہ ملک ہے، جس کی حدود بیک وقت یورپ اور ایشیا دونوں براعظموں میں پھیلی ہوئی ہیں۔ ترکی کی آبادی تقریباً ساڑھے سات کروڑ ہے۔ ترکی میں

Read more

اجناس بحران کے خلاف آپریشن کی ضرورت

15 ارب روپے یوٹیلٹی اسٹورز کو سبسڈی دینے کے فیصلے پر عمل درآمد سے قبل ہی اشیا خوردنو نوش کی قیمتوں میں ردوبدل کی خبرعوام کے لئے دکھ کا باعث بنی۔ یوٹیلٹی اسٹورز نے سبسڈی نوٹیفیکشن سے قبل ہی چینی دو روپے اور گھی کی قیمت میں فی کلو پانچ روپے مہنگا کردیا (جس کی بعد میں تردید کردی گئی) ۔ متعدد حلقوں کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کو سبسڈی دینے کا فیصلہ درست نہیں سمجھا گیا، ملک بھر میں

Read more

سزا کا خوف

جب تک کسی بھی سزا کا احساس نہ ہو، اُس وقت تک سزا ؤں کو بڑھانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسر عام پھانسی دینے کی قرارداد تحریک انصاف کے رکن نے پیش کی جو کثرت رائے سے منظور کی گئی تاہم حکومتی سطح پر تسلیم کرنے کے بجائے قرار داد کو انفرادی فعل قرار دیا گیا۔ قرار داد کے حق و مخالفت میں دو طبقات میں مباحثہ شروع ہوا، عوام کی کثیر

Read more

روہنگیائی مسلمانوں پر مظالم اور مسلم امہ کی بے حسی

عالمی عدالتی انصاف نے روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی روک تھام کے لئے میانمار حکومت کو ضروری اقدامات کرنے کے احکامات دیے، میانمار حکومت کی جانب سے روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کے سبب لاکھوں مہاجرین نے بنگلہ دیش میں پناہ حاصل کی، بنگلہ دیش کی حکومت نے روہنگیائی مسلمانوں کو پناہ دینے سے روکنے کی بڑی کوشش کی لیکن جس طرح میانمار میں روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف ظلم وستم کا بازار گرم کرکے بستیوں کو جلایا

Read more

معاشی بہتری کے لئے راست اقدامات ناگزیر!

پاکستان میں امن و امان کی بحالی کے لئے ریاستی اداروں کی کوششیں رنگ لانا شروع ہوگئی ہیں۔ انتہا پسندوں کی وجہ سے چار دہائیوں سے زایدعرصہ مملکت دہشت گردی کی زد میں رہا۔ سیاحت و کاروبار کے لئے وطن ِ عزیز میں سرمایہ کاری و سیاحوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوئی اور یورپ، امریکا سمیت کئی ممالک کی پاکستان کے لئے سفری ہدایات اطمینان بخش نہ رہیں۔ تاہم ریاستی اداروں کی جانب سے دہشت گردی و انتہا

Read more

مشرق وسطیٰ میں صنعتی انقلاب کا آغاز

ورلڈ اکنامک فورم کا مشرق وسطیٰ سمٹ پہلی مرتبہ سعودی عرب میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے رہنما شرکت کریں گے۔ اس امر کا اعلان سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں اعلان کیا گیا۔ ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بورگ برینڈے کے مطابق رواں برس اپریل میں سمٹ کا انعقاد کیا جائے گا، سمٹ کا موضوع ”چوتھے صنعتی انقلاب میں اس خطے کا مقام“ تجویز کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں ورلڈ اکنامک فورم کی میزبانی

Read more

وزرائے اعلیٰ کو چیلنجز کا سامنا

پنجاب و بلوچستا ن میں وزرائے اعلیٰ کی تبدیلی کی لہر میں تیزی آتی جا رہی ہے۔ بلوچستان کے حوالے سے تو عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہاں ہمیشہ غیر مستحکم حکومت رہی، کسی بھی اتحادی جماعت کا روٹھ جانا، دراصل صوبائی حکومت کے لئے مشکلات کا سبب بن جاتا ہے۔ روٹھے، منانے کے عمل میں عوام کے ”وسیع تر مفاد“ کو دیکھ کر فیصلہ کیا جاتا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی پی ٹی آئی کے سنیئرز کے

Read more

ایف اے ٹی ایف اجلاس، ایلس ویلز کا دورہ اور افغان مذاکرات میں پیش رفت

بیجنگ، اسلام آباد اور دوحہ میں ایف اے ٹی ایف، پاک۔ امریکا تعلقات میں بہتری اوردوحہ میں افغان مفاہمتی عمل کے مذاکراتی ادوار رواں ہفتے ایک ساتھ شروع ہوئے، جس کے بعد خطے میں امن و امان کے حوالے سے اہم اعلانات کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ چین اور بھارت کی مشترکہ سربراہی میں بین الاقوامی تنظیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا 3 روزہ ( 21 تا 23 جنوری) مذاکراتی اجلاس چین کے دارالحکومت

Read more

چار کنگ میکر سیاسی جماعتوں کا مشترکہ پلان؟

بادی النظرایسا لگ رہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف ان کی حلیف اتحادیوں کے اندرون خانہ فاروڈ بلاک گروپ نے طے کرلیا ہے کہ اگر ان کے تحفظات دور نہیں کیے گئے تو وہ حکومت کی تبدیلی کے لئے کسی بھی ”قوت“ کا ساتھ دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ جس طرح آٹا بحران پر حکومت پر یک دم افتاد پڑی، گمان یہی کیا جارہا ہے کہ چار چھوٹی لیکن کنگ میکر سیاسی جماعتوں کا بیک وقت وفاقی حکومت

Read more

گھاس پھونس کی بادشاہی

حکومت اس وقت کسی سیاسی بحران میں مبتلا ہے یا نہیں، اس کے بجائے عوام کو اس سوال کا جواب نہیں مل پا رہا کہ ان کے مسائل کب حل ہوں گے۔ پاکستان جیسے حالت جنگ کا منظر پیش کررہا ہو، دشمن ملک کے ساتھ جنگ ہو رہی ہو اور عوام کو مختلف بحرانوں کا سامنا ہو۔ مہنگائی اور بے یقینی اپنے عروج پر پہنچی ہوئی ہے تو دوسری جانب ملک کے اصل دشمنوں نے عام عوام پر اشیا خورد

Read more

کراچی سے نئی سیاسی لہر کی بیداری

حکمراں اتحادی جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہوئے معاہدوں پر عمل در آمد نہ ہونے پر عملی احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ جس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے عملی طور پر احتجاج کرتے ہوئے اپنی اکلوتی وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا، جبکہ ڈیمو کرٹیک الائنس میں بھی بے چینی کو واضح محسوس کیا جارہا ہے۔ یہ ایک واضح پیغام تھا کہ ایم کیو ایم پاکستا ن، اتحادی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والے معاہدے

Read more

سلامتی کونسل بھارتی جارحیت کی گونج

16 جنوری کو سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ ترین صورتحال پر 16 اگست 2019 کے بعد بند کمرے میں دوبارہ اجلاس ہوا۔ یہ 1965 کے بعد تیسرا جبکہ چھ ما ہ کے دوران دوسراموقع تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کے لئے ایسے اقدامات کو نافذ کیا گیا جس کے بعد پاکستان و بھارت کشیدگی میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ چین بھی بھارتی غیر قانونی اقدامات کی زد میں آیا

Read more

وغیرہ وغیرہ وغیرہ

اب تک کے سارے اندازے غلط ثابت ہوئے۔ تجزیے، خدشات، تحفظات اور پیش گوئیاں وغیرہ وغیرہ۔ رجحان کے ساتھ، ایران امریکا تنازع کا یقینی نتیجہ سامنے آچکا کہ فی الوقت دنیا کو کسی تیسری عالمی جنگ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ دنیا بھر میں سیاسی پنڈتوں نے تیسری عالمی جنگ کا جو نقشہ کھینچا اور جن جن تباہ کاریوں کی منظر کشی کی تھی، وہ مناظر شاید اب ہالی وڈ کی کسی اچھی پروڈکشن کے اسکرپٹ میں شامل کرلئے جائیں۔

Read more

خطرے کو کہیں بھی مار دو؟

ایران اور امریکا کشیدگی پر بحث، دھمکیاں و انتقامی بیانات عروج پر ہیں، ایرانی جنرل سلیمان قاسمی کی ہلاکت کے ہر پہلو پر دنیا بھر میں مباحثہ کیا جا رہا ہے۔ ہلاکت کو غلط و صحیح ثابت کرنے کے لئے فریقین و ان کے اتحادی جواز فراہم و رَد بھی کررہے ہیں۔ ان تمام معاملات کو زیر بحث لانے کے ساتھ اس پہلو کو دیکھنا ہوگا کہ امریکا نے بغداد سفارت خانے پر حملے کا جس طرح ردعمل دیا ہے،

Read more

اشرف غنی اور افغان الیکشن کمیشن پر گٹھ جوڑ اور دھاندلی کے الزامات

گزشتہ ستمبر میں منعقد ہونے والے افغانستان کے چوتھے صدارتی انتخابات میں 3 کروڑ 50 لاکھ نفوس پر مشتمل افغانستان کے 90 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے صرف 22 لاکھ افراد نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا تھا، جو 2001 ء میں افغان طالبان کی حکومت کا تختہ الٹائے جانے کے بعد سب سے کم شرح ہے۔ امریکا کے مرتب قوانین کے تحت افغانستان میں ہونے والے جمہوری عمل میں تاریخ کے کم ترین ٹرن آؤٹ پر ایک بڑا

Read more

کیا ایران امریکی مفادات پر افغانستان میں حملہ کرسکتا ہے؟

پاکستان کو ایک با ر پھر 79 جیسی صورت حال درپیش ہے، جہاں ملکی سلامتی کے لئے دانش مندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔ ایران، امریکا کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، مشرق وسطیٰ کا امن ہی نہیں بلکہ دنیا کا مستقبل بھی خطرے میں ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے سے صدر ٹرمپ کی 2018 کو یک طرفہ دستبرداری کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ایک ایسی سرد جنگ کا آغاز ہوا، جو

Read more

پی پی پی گگلی ماسٹر بمقابلہ متحدہ کنگ میکر

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ حکومت میں دوبارہ شمولیت کے لئے ایک غیر رسمی دعوت دی۔ متحدہ نے پی پی پی کو ایک نپا تلا ردعمل دیا ہے لیکن اس وقت تحریک انصاف میں ہلچل مچی ہوئی ہے، کیونکہ ایم کیو ایم پاکستان نے وزرات اعظمیٰ کے لئے جن شرائط پر ووٹ دیا تھا، اس پر ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوا، پی ٹی آئی جانتی ہے کہ ان کی حکومت، متحدہ

Read more

2019 میں عالمی سیاسی بحرانوں میں الجھا منظر نامہ

میں سال نو کا آغاز پُر تشدد واقعے سے ہوا تھا جب مانچسٹر کے ایک ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے کم سے کم تین ا فراد کو زخمی کیا، ملزم نے گرفتاری کے وقت پولیس اہلکاروں سے کہا کہ جب تک تم دوسرے ملکوں پرحملے کرتے رہو گے اس طرح کے واقعات پیش آتے رہیں گے۔ حملے کی ذمے داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ اسی طرح جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک شخص

Read more

کیا ڈونلڈ ٹرمپ مواخذہ کارروائی سے بچ نکلے گا؟

امریکی تاریخ کے 243 برسوں میں ایک مرتبہ پھر طاقت ور ترین صدر ٹرمپ کو باضابطہ مواخذہ کا سامنا ہے۔ صدر جانسن کو 1868 میں مواخذہ کا سامنا ہوا تاہم صرف ایک ووٹ کی برتری کی وجہ سے وہ بامشکل کامیاب ہوئے۔ سابق صدر بل کلنٹن بھی مواخذہ کا سامنا کرچکے ہیں، سینیٹ نے دونوں صدور کو الزامات سے بری کردیا تھا، جبکہ صدر رچرڈ نکسن نے کارروائی سے قبل 1974 میں مخالفانہ عوامی رائے کی وجہ سے استعفیٰ دے

Read more

بس ایک بار ہی مار دو

کئی ہفتوں سے بھارت میں بڑے ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ ایسا زبردست ہنگام کم ازکم میں نے بہت کم دیکھا۔ مجھے ایک ویڈیو بھیجی گئی کہ دیکھو، کتنے لوگ سڑکوں پر نکلے ہیں۔ میں نے بے پروائی سے کہہ دیا کہ پٹرول ختم ہوگیا ہوگا، اپنے کام پر جانے کے لئے پیدل جارہے ہوں گے۔ پھر دھڑا دھڑ کئی شہروں میں ہونے والے احتجاج و مظاہروں کی ویڈیوز بھیجی کہ اب کیا خیال ہے؟ میں پہلے کھڑا تھا، پھر بیٹھا

Read more

کوالالمپور سمٹ اور مسلم امہ میں اتحاد و یگانگت کی ضرورت

امت مسلمہ کو ہم گیر مسائل کا سامنا ہے۔ موجودہ دور میں امت واحدہ کو ایک صفحے پرلانے کے لئے با اثر مسلم اکثریتی ممالک، متفقہ اسلامی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے آئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی اہم ذیلی تنظیم سلامتی کونسل میں کسی بھی مسلم اکثریتی ملک کو مستقل نشست و ویٹو کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ سلامتی کونسل کے اراکین ایٹمی طاقت سمیت ترقی وسائل کے حوالے سے ایک اہم پوزیشن رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ

Read more

پیرہن لفظوں کا بنتا ہے کہانی کا لباس

ایسا وقت قریباً ہر فرد ضرور آتا ہے جب اپنا سایہ بھی ساتھ چھوڑ دیتا ہے۔ ایسا سُنا ہے لیکن کبھی دیکھا نہیں کہ سایہ بھی ساتھ چھوڑ دے، کیونکہ جب تک انسان کی سانس ہے، اُس وقت تک آس ہوتی ہے۔ معاملات میں مدوجزر ا نسا نی زندگی کا حصہ ہیں، جو شش و پنج اور کشکمش میں الجھے ہوتے ہیں۔ الجھنوں، قوت فیصلہ و مستقبل کے تفکرات سے کوئی مبرا نہیں ہوسکتا۔ کئی ایسے سفید پوش دیکھے ہیں

Read more

حق کے لئے لڑنا بغاوت نہیں ہوتی

وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم و انتظامی ڈھانچے میں توازن کا نہ ہونا سنگین معاملا ت ہیں۔ موجودہ حکومت نے پنجاب کی انتظامی تقسیم سمیت سابق فاٹا علاقوں کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے سمیت ملک کی معاشی شہ رگ کراچی کے لئے خصوصی اعلانات کیے تھے۔ صوبہ پنجاب ایک ایسا اکثریتی صوبہ ہے جو ملک کے وسائل کا بڑا حصہ پاتا ہے اور کراچی ایسا شہر جو ملک کو چلانے کے لئے سب سے زیادہ ٹیکس دیتا و

Read more

ور حسابم را تو بینی ناگزیر

ایک بڑا مشہور واقعہ ہے کہ پارٹی کے ایک کنونشن میں بھٹو صاحب کی خوشامد میں دو معروف شخصیات میں مقابلہ ہوگیا۔ کنونشن کے بعد بھٹو صاحب نے سیاسی شخصیت سے کہا کہ آج اس قدر خوشامد ہوئی کہ میں خود بھی سراسیمہ ہورہا تھا۔ پی پی پی کے سینئر رہنما، فیصل آباد کی ریلی میں پرجوش اور ولولہ انگیز خطاب کررہے تھے، انہوں نے جوش خطابت میں کہا، بھٹو سورج ہیں عوام اس کی روشنی ہیں۔ بھٹو چاند ہیں

Read more

امریکا، افغانستان میں جنگ بندی کیوں چاہتا ہے؟

افغان مفاہمتی عمل کے ”زندہ“ ہونے سے خطے میں امن کے لئے ایک موقع دوبارہ میسر آیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی عجلت کے سبب افغانستان میں مفاہمتی عمل میں رکاؤٹ پیدا ہوئی تھی، تاہم ایک لحاظ سے یہ بہتر بھی ہوا کہ اس طرح دونوں فریقین کو افغانستان کے مستقبل پر دوبارہ غور وفکر کے لئے آزادنہ سوچ بچار کا موقع ملا۔ چونکہ دوحہ مذاکرات میں جنگ بندی، مسودے پر دستخط کے بعد عمل میں لائی جانے تھی اس

Read more

افغان مفاہمتی عمل کے لئے بامقصد رابطوں کا دوبارہ آغاز؟

امریکہ کے تہوار ’تھینکس گونگ‘ کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچے تھے جہاں انہوں نے بگرام ایئربیس پر امریکی فوجیوں کے ساتھ وقت گزارا تھا۔ افغان صدر اشرف غنی نے بھی بگرام ایئر بیس پر صدر ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔ فوجیوں سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ”ہم طالبان سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اور ہم کہتے رہے ہیں کہ جنگ بندی کی جائے۔ اور وہ جنگ بندی

Read more

نیا آئینی بحران، قومی مکالمے کی ضرورت؟

حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان آئینی معاملات پر محاذ آرائی کو صحت مند رجحان قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ویسے بھی موجودہ حکومت و اپوزیشن کے درمیان قومی معاملات پر اتفاق رائے کا شدید فقدان پایا جارہا ہے۔ تحریک انصاف کی اتحادی حکومت کو 15 ماہ ہوچکے ہیں، تاہم قانون سازی کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ حزب اقتدار کی سنجیدہ کوششیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ حزب اختلاف کو سب سے تنقید کا نشانہ بنانے والے وفاقی وزیر فواد

Read more

کہاں کا تجاہل، کہاں کا تغافل

گل خان بڑا ناراض تھا، اس کا کہنا تھا کہ مجھے جرات کس طرح ہوئی کہ اُسے مشورہ دوں۔ مجھے گل خان نے بڑا جھاڑا، ڈانٹ پلائی اور تین دن تک ناراض رہا۔ (کیونکہ وہ جانتا تھا قطع تعلق گناہ ہے ) ، میں بھی گل خان سے الجھنا نہیں چاہتا تھا، کیونکہ گل خان بہت طاقت ور ہے اس لئے میں مقابلے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ کہاں گل خان اور کہاں قادرخان۔ لیکن ایک بات مشترک تھی کہ

Read more

عالمی طاقتوں و دہشت گرد تنظیموں کی کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی خطرناک روش

کیمیائی ہتھیاروں سے ہلاکتوں و نقصانات سے آگاہی کا عالمی دن دنیا میں اس وقت خطرناک ہتھیاروں کے جمع و استعمال کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔ سلامتی کونسل کے مستقل ممالک کے علاوہ ترقی یافتہ و ترقی پزیر ممالک بھی اپنے دفاع کے لئے ہتھیاروں کے حصول کی دوڑ میں شامل ہیں۔ اس وقت دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں ہے جو خطرناک ہتھیاروں کو جمع کرنا نہیں چاہتا ہو۔ ہر ملک کا بظاہر مقصد اپنی سرحدوں و عوام

Read more

وائرس کی منتقلی کے بارے میں غلط تصورات ختم کرنے کی ضرورت

 اقوام متحدہ کی جانب سے ہر سال یکم دسمبر کو ایڈز سے متعلق آگاہی و شعور کی فراہمی کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ پاکستا ن میں بھی ایڈز سے بچاؤکا عالمی دن منایا جاتا ہے، ایڈزکا مرض دنیا کی چوتھی بڑی بیماری کے طور پر سامنے آرہا ہے۔ اقوام متحدہ کے تحت ایڈزکا عالمی دن پہلی مرتبہ 1987 ء میں منایا گیا، یہ دن منانے کا مقصد عوام میں اس مہلک مرض سے بچاؤکے لئے احتیاطی تدابیر کے

Read more

مکھی کی 86 آنکھیں، لیکن۔ ۔ ۔

کمال یہ نہیں کہ نکتہ نگاہ کیا ہے، بلکہ اہمیت اس کی ہے کہ نکتہ نظر کیساہے۔ اس حوالے سے کئی معاملات ایسے ہیں جس پر سیر حاصل بحث کی جا سکتی ہے اور ہتھیلی پر سرسوں جمانے کی بے سود کوشش بھی کرسکتے ہیں، لیکن پھر اس سوچ میں پڑ جاتا ہوں کہ سمندر کو کوزے میں بند کرنے اور ہتھیلی پر سرسوں جمانے کا کیا فائدہ۔ انہی خیالوں میں غلطاں تھا کہ گل خان نے دوڑے دوڑے میرے

Read more

یہ سب ہماری سیاست کا حصہ ہے

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بیرون ملک اپنی پراسرار بیماری کے علاج کی وجہ سے جاچکے۔ ان کی بیماری کے حوالے سے جس طرح افواہوں، طنز و تضیحک کا بازار گرم ہوا، اس سے اس امرکا یقین ہوگیا ہے کہ پاکستان میں بیماری پر سیاست بھی کمال ہنر کا کام ہے۔ گوکہ سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم کی سیاسی ساکھ و مستقبل اس وقت داؤ پر لگ چکا ہے، یا انہوں نے خود اپنے

Read more

یورپی ممالک میں اسلام فوبیا کا بڑھتا رجحان

اسلام مخالفت یورپی ممالک میں شدت کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔ ناروے میں اشتعال انگیز واقعہ، اسی طرح آسٹریلیا میں حاملہ باحجاب خاتون پر حملہ کیے جانا اس کی تازہ ترین بدترین مثالیں ہیں۔ اسلام فوبیا، مہاجرین یا پھر نسل پرستی کی تعصب و نفرت کی خود ساختہ نظریات، دنیا بھر میں اپنے انتہا پسند جذبات و اقدامات سے مسلم کیمونٹی کے خلاف کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔ یورپی ممالک کو ترقی یافتہ و تعلیم یافتہ معاشرہ تسلیم کیا جاتا

Read more

مُردہ افغان مفاہمتی عمل کے زندہ ہونے کے امکانات؟

افغانستان میں بیک ڈور چینل کے ذریعے افغان مفاہمتی عمل کے ختم ہونے والے سلسلہ دوبارہ جڑ چکا ہے۔ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان افغان امن مفاہمتی کے عارضی تعطل کے بعد اعتماد بحالی کے نام پر قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ دونوں فریقین کی جانب سے جاری ہے۔ 19 نومبر کو افغان طالبان کے اہم رہنماؤں کی رہائی نے ان توقعات کی تصدیق کردی ہے۔ قیدیوں کے تبادلے سے توقعات پیدا ہوئی ہیں کہ امریکا اور افغان طالبان

Read more

سوال کرنے کی ہمت؟

پرسکون زندگی میں سب سے اہم کردار گھر کے افراد کا ہوتا ہے۔ نہ جانے کس نے کہا تھا کہ اُس کو شادی کے بعد حقیقی خوشی نہیں ملی، پھر اس نے دوسری اور پھر تیسری شادی کی۔ شاید گھر کے ماحول کی وجہ سے اُس کے لفظوں میں تلخی زیادہ شیرینی کم ہو، لیکن ماہرین متفق ہیں کہ حقیقی تربیت گھر سے شروع ہوتی ہے۔ مشرقی ماحول میں مشترکہ خاندانی نظام نے کئی خامیوں کو چھپانے میں مدد کی

Read more

راجہ گِدھ اور عشق ِلاحاصل کی جستجو

لفظوں کے بت ٹوٹ چکے ہیں کورا کاغذ پڑا ہوا ہے گدھ نے کب زندوں کو نوچا شیر نے کب مردوں کو چھوا ہے اپنی اپنی بین سنبھالو (سنا ہے شہر میں ناگ آیا ہے (احمد سوز ماحولیاتی ماہرین کے مطابق اس وقت پاکستان میں گدھ کی چار نسلیں موجود ہیں اور چاروں ہی اِس وقت خطرے سے دوچار ہیں۔ آپ اس چار نسل کو چار ستون سے مت جوڑیئے گا۔ کسی بھی ستون سے گدھ کی مماثلت آپ کی

Read more

اسلام فوبیا کا شکار فرانس

فرانس میں مقیم مسلم کمیونٹی نے ملک بھر میں اسلاموفوبیا کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے، پیرس سمیت فرانس کے مختلف شہروں میں مسلمانوں نے پُر امن ریلیاں نکال کر فرانسیسی و ویورپی عوام میں اسلام کے خلاف خود ساختہ خوف کو دور کرنے کی کوشش کی۔ فرانس جیسے ملک میں اسلام کے خلاف نسلی امتیاز و لڑائی کو بھڑکانے کی منظم کوشش ایک عرصے سے ہو رہی ہیں۔ اسلام فوبیا کی اصطلاح خصوصی طور پر مسلمانوں کے لئے 1976 میں

Read more

بابری مسجد پر بھی کشمیر جیسی بے بس خاموشی

بابری مسجد کے حوالے سے حسب روایت مسلمانوں کی جانب سے روایتی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ برائی کے خلاف خاموش رہنا ایمان کا کمزور ترین درجہ کہلایا جاسکتاہے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ حق فقط اہلِ اقتدار کو حاصل ہے، یعنی یہ حکومت کی ذمہ داری میں شامل ہے، افراد کی ذمہ داری نہیں ہے، کیونکہ اگر یہ حق افراد کے پاس ہو تو معاشرے میں فساد رونما ہوسکتا ہے۔ کچھ دوسرے لوگوں کا خیال یہ ہے

Read more

دنیا بھر میں بڑے پیمانوں کے مظاہروں میں یکسانیت

دنیا کے کئی ممالک میں حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کئی دنوں، جب کہ بیشتر ممالک میں کئی ہفتوں سے کیے جارہے ہیں۔ ان عوامی مظاہروں میں شریک لاکھوں افراد جہاں پُر امن ہوتے ہیں تو وہاں پرتشدد مظاہرے بھی رونما ہوجاتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کرتے ہیں۔ اسی طرح مشتعل مظاہرین ہنگامہ آرائیوں میں املاک کو نقصان سمیت فورسز کو بھی پتھراؤ کا

Read more

فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں

ہر سال 9 نومبر کو شاعرمشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش کو عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔ علامہ اقبالؒ کی شہرت جہاں مسلمانوں کے موجودہ دور میں مصلحانہ کردار کی تھی وہیں قیامِ پاکستان میں ایک ممتاز شخصیت کی تھی کیونکہ انہوں نے اپنے خطبہ الٰہ آباد میں مسلمانوں کی الگ مملکت کا پورا نقشہ پیش کر دیا تھا اور پھرمحمد علی جناحؒ کو جو مستقل طور پر لندن کوچ کر گئے تھے ’خط لکھ کر ہندوستان

Read more

آزادی مارچ کی ڈاکٹرائن؟

مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کو اس وقت اعصابی جنگ قرار دیا جا رہا ہے۔ بیش ترسیاسی رہنما جس قسم کے لب و لہجے کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کا مظاہرہ ذرائع ابلاغ میں وائرل بعض وزرا و رہنماؤں کی تقاریر میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔ بیانات اخلاقیات سے عاری، بے جا الزام تراشی اور تہمت سمیت غداری کے سرٹیفیکٹ تقسیم کرنا دو طرفہ عمل ہے۔ سوشل میڈیا میں تو جوطوفان بدتمیزی برپا ہے اس کو پڑھنا اور

Read more

سخت گیر یورپی دائیں بازو کے و فد کا مضحکہ خیز دورہ مقبوضہ کشمیر

دو خبریں کچھ یوں سامنے آئی جس میں سب سے پہلے مقبضہ کشمیر جموں اور لداخ کی انتطامی حیثیت کے تابوت پر آخری کیل ٹھونک دی گئی۔ اب مودی نازی سرکار مقبوضہ کشمیر کو لیفٹنٹ گورنر کے تحت چلائیں گے۔ عالمی برداری کی آنکھوں میں دھول جھونکے کے لئے مودی سرکار نے یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں موجود سخت گیر دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی جماعتوں کے 30 اراکین کو مقبوضہ جموں و کشمیر کا مبینہ دورہ کیا۔ سخت

Read more

نواز شریف کی رہائی پر ڈیل یا بیانیہ پر قائم ؟

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں طبی بنیادوں پر رہائی کی درخواست منظور کر لی ہے۔سابق وزیر اعظم کو طبیعت ناساز ہونے اور جسم میں پلیٹلیٹس کم ہونے کی وجہ سے نیب لاہور کی حوالات سے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔سابق وزیر اعظم کے معالج ڈاکٹر محمود ایاز  کے مطابق بیماری کی ابھی تک تشخیص نہیں ہو سکی ہے۔ڈاکٹر ایاز محمود نے عدالت کو بھی اپنے

Read more

حکومت بھی تحمل کا مظاہرہ کرے!

اپوزیشن جماعتوں کی 9 رکنی رہبر کمیٹی نے حکومت مخالف تحریک ’آزادی مارچ‘ میں شرکت کی منظوری دے دی۔ حزب اختلاف کی جماعتیں موجودہ حکومت کو مزید وقت نہ دینے کا عندیہ دے رہی ہیں۔ ان کے نزدیک موجودہ حکومت کو مزید وقت نہیں دیا جا سکتا۔ دوسری جانب احساس ’سیلانی لنگر اسکیم‘ کا افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لوگ صبر نہیں کرتے اور 13 ماہ میں کہتے ہیں، کہاں ہے نیا پاکستان۔ اب

Read more

آزادی مارچ، ایمپائر مایوس یا پھرڈیل؟

پاکستان میں جمہوریت کے ساتھ مذہب کے متعلق اظہار پر کوئی پابندی نہیں۔ جب بھی شعائر اسلام پر بات ہو تو اس میں دو نمایاں تفریق نظر آتی ہیں۔ اوّل سمجھا جاتا ہے کہ حکومت کا بیانیہ مذہبی کارڈ نہیں، دوم مذہبی /سیاسی جماعت کا مذہب پر بات کرنا مذہبی کارڈ ہے۔ دلچسپ صورتحال کہ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جب سے ’آزادی مارچ‘ اسلام آباد دھرنے کا اعلان کیا ہے تو حکومت سے زیادہ

Read more

افغان طالبان کا دورہ پاکستان

وزیر اعظم عمران خان نے 23 ستمبر کو نیو یارک میں کونسل آف فارن ریلیشنز نامی تنظیم کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ انہیں طالبان اور امریکا کے درمیان کوئی ڈیل نہ ہونے کی خبر کا علم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ٹویٹ سے ہوا تھا۔ انہوں نے کہا، ”اچھا ہوتا کہ مذاکرات کا سلسلہ ختم کر دینے سے پہلے ہم سے مشاورت کی جاتی۔ “ عمران خان نے کہا کہ جب جنگ اور

Read more

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی سبکدوشی

وزیر اعظم عمران خان نے دورہ امریکا سے وطن واپسی کے فوراً بعد خارجہ امور میں کئی اہم تبدیلیاں کیں۔ بڑی تبدیلی اقوام متحدہ کے (سابق) مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی سبکدوشی بھی تھی گوکہ مستقل مندوب کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد استعفیٰ دینے کا عندیہ پہلے ہی ذرائع ابلاغ میں آچکا تھا تاہم انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی وجہ سے استعفیٰ نہیں دیا۔ حکومت کی جانب سے امریکی دورے کے تمام اہداف

Read more

پوائنٹ آف نو یو ٹرن !

کیا حکومت پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر اپنے تمام کارڈ کھول دیے ہیں؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جو ہر خاص و عام کے دل و دماغ میں ابھر رہا ہے۔ 5 اگست کے بھارتی اقدام کے بعد وادی کشمیر، جموں، لداخ اور کارگل میں ایک ہیجانی کیفیت واقع ہوئی اور بھارت نے تمام کشمیریوں کو گھروں میں اسیرکردیا۔ 13 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو بھارت کی مختلف جیلوں میں قید کردیا گیا۔ احتجاج کا ایسا سلسلہ شروع ہوا

Read more

اسرائیلی سیکیورٹی انڈسٹری کی لیبارٹریوں میں نوجوان نسل پر ہتھیاروں کی مبینہ آزمائش

اسرائیل کے عام انتخابات چھ ماہ کی مدت کے دوران دوبارہ ہوئے لیکن حسب توقع ان میں حصہ لینے والی 40 سے زائد سیاسی جماعتوں میں سے کوئی جماعت بھی حتمی کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی انتہائی قدامت پسند جماعت ’لیکوڈ‘ پارٹی کا ان کے حریف سابق آرمی چیف بینی گینز کی جماعت ’بلیو اینڈ وائٹ‘ پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ بینی گینٹز کو نیتن یاہو کے مقابل معمولی برتری حاصل ہے۔ نیتن یاہو نے

Read more

چمن کو اپنا لہو پلایا نمود برگ و ثمر سے پہلے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج ( 27 ستمبر) کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنا خطاب کریں گے۔ اس سے قبل عمران خان صدر ٹرمپ سے ملاقات کرچکے ہیں۔ شیڈول کے مطابق اہم فورم سے خطاب اور اہم شخصیات سے ملاقات بھی کرچکے ہیں۔ حکومت وزیر اعظم کی تقریر کو تاریخ ساز قرار دے رہی ہے۔ ( 1995 میں بے نظیر بھٹو اور 2016 میں نواز شریف کی برہان وانی شہید والی تقریر بھی تاریخی تھی جس نے

Read more

کراچی، کچرا اور رینجرز

ماحولیاتی آلودگی و احساس محرومی سے عروس البلاد دم توڑ رہا ہے۔ کراچی اس وقت رہائش کے اعتبار سے دنیا کے بدترین شہروں میں پانچویں نمبر پرشمار کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل جرائم کی مناسبت سے کراچی دنیا کے خطرناک شہروں میں چھٹے نمبر پر تھا۔ اب ورلڈ کرائم انڈیکس میں 70 ویں نمبر پر ہے۔ کراچی اس وقت احساس محرومی کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے۔ مملکت کو 70 فیصد ریونیو دینے والے اس شہر کی حالت

Read more

مصر کے بعد عرب بہار ثانی تحریک کا سلسلہ دیگر ممالک میں بھی پھیلنے والا ہے

مصر میں موجودہ صدر اور سابق آرمی چیف عبدالفتح السیسی کو کرپشن کے الزامات کے تحت شدید عوامی مظاہروں کا سامنا ہے۔ اس سے قبل عوامی انقلاب کی ایک ایسی لہر اٹھی تھی جس میں 2013 میں منتخب ہونے والے اخوان المسلمون کے رہنمامحمد مرسی کو برطرف کرکے سابق آرمی چیف عبدالفتح السیسی نے اقتدار سنبھال لیا تھا۔ اخوان المسلمون کی حکومت کو اسلام پسند جماعت سمجھا جاتا تھا اس لئے مصر میں اخوان المسلمون کی حکومت سے خائف ہو

Read more

کتے کے بچے کتے ہی ہوتے ہیں

مجھے کتوں سے ہمیشہ ڈرتا لگتا ہے۔ خاص کر وہ کتے جو بھونکے بغیر کاٹتے ہیں۔ یہ ڈر کیوں پیدا ہوا؟ اس سے میں ناواقف ہوں۔ میں اس بابت کچھ زیادہ جاننا بھی نہیں چاہتا۔ کیونکہ کتے جو بھی ہوں جیسے بھی ہوں، کتے کے بچے ہی ہوتے ہیں۔ پھر سوچتا ہوں کہ بھلا کتے کے بچے کتے نہیں ہوں گے تو کون ہوں گے۔ ابھی ابھی پتہ چلا کہ سندھ میں رواں برس ایک لاکھ سے زیادہ انسانوں کو

Read more

کراچی کے عوام پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم سے بے زار

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کراچی کے انتظامی معاملات میں بہتری کے لئے آئین کی شق 149 ( 4 ) کے نفاذ کا عندیہ دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و میئر کراچی وسیم اختر نے وفاقی وزیر قانون کی تجویز کی حمایت کی۔ جس پر سندھ کی تقسیم کے حوالے سے قیاس آرائیوں اور سخت بیانات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتہائی سخت ردعمل دیا اور بات کہاں

Read more

ٹرمپ کا امریکی جنگی تاریخ کا سب سے یوٹرن۔ افغان مفاہمتی عمل منسوخ

زلمے خلیل زاد و ملا عبدالغنی بردار امن معاہدہ کے مسودے پر متفق۔ کابل و امریکی انتظامیہ و افغان اپوزیشن جماعتوں کا امن معاہدے پر تحفظات۔ امریکی صدر ٹرمپ نے دوحہ مذاکرات کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ کابل پر حملے جواز قرار دیے گئے ہیں۔ تاہم مذاکراتی عمل مکمل ہونے کے بعد فائر بندی کا اعلان کیا جانا تھا۔ معاہدہ پر دستخط سے قبل مذاکرات کا منسوخ کیا جانا، جنگ کی مزید طوالت کا سبب بنے گا۔ جس کا

Read more

حیدرآباد کی ’پورن ایکٹرس‘ اور سوشلستان کا فدائی ’لالہ‘

سوشل میڈیا میں جھوٹی خبریں پھیلانے اور بنا تحقیق کیے ویڈیوز کو شیئرز کرنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اچھے خاصے پڑھے لکھے نوجوان اپنے فالواورز بڑھانے کے لئے جذباتی تقاریر کے ساتھ ویڈیو شیئرکرتے ہیں اور مدر پدری آزادی لئے کسی بھی شخص اور اداروں کے خلاف لعن طعن کا وہ گندا بازار گرم کردیتے ہیں کہ الامان الحفیظ۔ گذشتہ دنوں ایک خاتون نے سوشل میڈیا میں ویڈیو اپ لوڈ کی کہ دبئی میں کام کرنے والے ایک لڑکے نے اس کی عزت لوٹ لی ہے۔ اس کو بلیک میل کررہا ہے۔ اس کی نازیبا ویڈیو اس لڑکے نے پورن انڈسٹری کو فروخت بھی کردی ہے۔

Read more

افغانستان پر صدر ٹرمپ اور امریکی اسٹیبلشمنٹ کی بزکشی

صدر ٹرمپ اور امریکی اسٹیبلشمنٹ میں اختلافات اُس دن ہی شروع ہوگئے تھے جب، ٹرمپ نے 21 دسمبر 2018 کو شام اور افغانستان سے امریکی فوجی نکالنے کا اعلان کردیا تھا۔ جس پر امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور امریکی اتحاد کے خصوصی سفیربریٹ مک گروک نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا تھا۔ امن مذاکراتی عمل کے مخالفین میں کچھ جنگجو افراد سینیٹر، لنڈسے گراہم کے علاوہ امریکہ کے تین با اثر قانون سازوں نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو ایک

Read more

پاکستان، اسرائیل تعلقات؟

پاکستان بننے کے بعد بھارت نے ’اکھنڈ بھارت‘ کا خواب دیکھنا شروع کردیا۔ مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنانے کے بعداس نے فخر سے کہا کہ ’دو قومی نظریہ‘ کو دریا برد کردیا ’۔ جناح ؒ کو پہلے ہی کرم خوردہ پاکستان ملا تھا۔ اس دوران اسرائیل بھی عربوں کو شکست دے چکا تھا۔ اب بھارت و اسرائیل مل کر پاکستان کے خلاف سازشیں کو آگے بڑھانے لگے۔ سوویت یونین پاکستان کی سرحدوں تک پہنچ گیا۔ آج دنیا دیکھ رہی

Read more

تسی لوکاں نوں مارنا کتھوں سکھیا اے؟

کمال کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں جب بھی کسی با اثر سیاسی یا غیر سیاسی شخصیت کو گرفتار کیا جاتا ہے۔ اُسے فوراً دل کی بیماری کا عارضہ ہوجاتا ہے۔ اللہ ناں کرے کہ کسی کو دل کی بیماری لگے، عشق میں روگ تو لگ سکتا ہے، بیماری بھی بیماری ہے، جو پوچھ کر نہیں آتی، لیکن جیسے ہی احتسابی ادارے کسی بھی سیاسی یا غیر سیاسی شخصیت کو جائز یا ناجائز گرفتار کرتے ہیں تو کچھ دنوں بعد انہیں درد دل کی تکلیف ہوجاتی ہے۔ اب تو اس بات کا سو فیصد یقین ہوگیا ہے کہ کبھی عمران خان گرفتار ہوئے تو انہیں بھی دل کی تکلیف ہوسکتی ہے، حالاں کہ ان کا دل تو ان کے پاس نہیں ہے، نہ جانے کس کس کا دل رکھ کر ٹوٹا ہے اور بہت سے اب بھی ’ہم قطار میں ہیں‘ کہتے کھڑے ہیں۔

Read more

انڈو پاک ہم جنس جوڑے بیانکا مائیلی اور صائمہ کو شادی مبارک

کولمبیا کی کرسچن ہندوستانی خاتون بیانکا مائیلی اور مسلم پاکستانی خاتون صائمہ نے مشرقی روایات کے رنگ میں بس کر شادی رچا لی۔ ہنسوں کا یہ جوڑا ہم جنس طبقے سے تعلق رکھتے ہیں لیکن انہیں اس بات سے کوئی سروکار نہیں کہ معاشرہ انہیں کیا کہے گا۔ بڑے جوش و خروش سے ساری رسمیں تو مشرقی ہی تھیں لیکن ہم جنس شادی کا یہ رجحان مشرق کا دیا گیا نہیں بلکہ مغربی ثقافت کا یاد گار تحفہ ہے۔ اب

Read more

ویسے تو ہم سخت لونڈے ہیں لیکن!

مسز خان ہوں یا اکبری صغری۔ ان کی لفظی جنگوں کا دائرہ پھیل کر، ہم جیسے ناتواں ’سرتاجوں‘ کے لئے سوہان روح بنا ہوا ہے۔ ایسی شعوری و آگاہی مہم سے بلاوجہ ہم بھی شکار ہو رہے ہیں لیکن ایسا کون ہے جو ہماری داد و فریاد کو بھی سنے کہ مظلوم ترین اقلیت میں تو صرف شوہر حضرات آتے ہیں، اب یہ ان کی بدقسمتی ہے کہ وہ مرد کیمونٹی ہیں، لیکن اس میں مرد حضرات کا کیا قصور کہ کیا ہم نے اپنی کلوننگ خود کرائی تھی کہ مرد بن گئے۔ بس بن گئے یہ تو ایک ’حادثہ‘ تھا جس کا چھکا پہلے لگا وہی میاں داد بنا۔

Read more

جنت کشمیر لہو لہان، ہزاروں نوجوان گرفتار، خواتین سے دست درازیاں

بھارتی ہند انتہا پسند حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیری عوام تین ہفتے گزر جانے کے باوجود دنیا کی سب سے بڑی اوپن ائیر جیل میں اسیر ہیں۔ زندگی کی بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی و مسلسل کرفیو کے سبب کشمیر کی صورتحال روز بہ روز سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ کشمیری عوام سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے اور عالمی دنیا صرف رسمی

Read more

نازی نظریے سے متاثر راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)۔

بھارت کو ہندو شدت پسند مملکت کا تشخص دینے میں ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس (راشٹریہ سیویم سیوک سنگھ) کی ایک طویل سیاہ تاریخ ہے۔ ہندوستان کی تقسیم کی بنیادی وجوہات میں دو قومی نظریہ اس لئے نمایاں تھا کہ سر سید احمد خان، علامہ اقبال ؒ سے لے کر مسلم قیادت اور قائد اعظم محمد علی جناح ؒ تک نے مستقبل میں جھانک لیا تھا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کا مستقبل تاریک ہوگا اور ہندو شدت پسند،

Read more

میں پیشہ ور صحافی ہوں

مجھ سے پوچھا کہ ”کیا کام کرتے ہو؟“ میں نے کہا ”صحافی ہوں۔“ اُس نے سر جھٹکا اور کہا ”اچھا، پیشہ ور ہو!“

میرے چہرے پر کئی رنگ آئے اور گئے، میں اپنی خجالت کو محسوس کرسکتا تھا۔ شاید اس نے بھی جان لیا، کہنے لگا کہ ”میرا مطلب ’پروفیشنل جرنلسٹ ہو۔‘“ میں نے ٹھنڈی سی سانس بھر کر کہا کہ ”صحافت میرا شوق ہے لیکن میرا روزگار نہیں ہے۔ تاہم میں ہر شعبے میں پروفیشنلزم پر یقین رکھتا ہوں اس لئے پروفیشنل جرنلسٹ ہوں۔“

Read more

کراچی مقبوضہ سا کیوں لگتا ہے؟

مقبوضہ کشمیر ہو یا کراچی کا مسئلہ، لگتا ایسا ہی ہے کہ دونوں علاقوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی نہ دکھانے کی قسم کھائی ہوئی ہے۔ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کو گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے دیکھ رہی ہے۔ اقوام متحدہ بھی کئی دہائیوں سے حل طلب مسئلے کو قانونی طور پر عمل درآمد کروانے کے بجائے ’سیاسی مصلحت‘ سے کام لیتے دکھائی دیتی ہے۔ یہ عالمی مفاہمت کی مکروہ شکل معلوم ہوتی ہے۔ اہل کراچی مفاہمتی

Read more

دوحہ افغان امن عمل کا آٹھواں دور بے نتیجہ ختم: خصوصی تحریر

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان 8 واں دور توقعات کے برعکس بغیر نتیجہ اختتام پذیر ہوا اور دونوں فریقین نے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور و فکر کے لئے اگلی نشست پر اتفاق کیا۔ آٹھویں دور میں توقع کی جا رہی تھی کہ 12 اگست تک دونوں فریقین کے درمیان نئے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے لیکن افغانستان و خطے میں پیدا شدہ پر تشدد صورتحال کے سبب دوحہ میں منطقی انجام تک پہنچنے والا آٹھواں دور

Read more

افغانستان میں بد امنی کا فائدہ کسے ہے؟

افغانستان میں شادی کی ایک تقریب میں خود کش حملے سے بڑی تعداد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ افغان طالبان نے فوری طور پر ہزارہ گروپ پر خود کش حملے کے تردید کی لیکن اشرف غنی نے حملے کا الزام افغان طالبان پر عاید کرتے ہوئے شدید تنقید کی۔ اشرف غنی 28 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے امیدوار بھی ہیں اور ان کے پینل میں سابق انٹلیجنس چیف امراللہ صالح اور سرور دانش شامل ہیں۔ صالح ایک

Read more

کشمیرپرسلامتی کونسل کا اجلاس عالمی ضمیر جھنجوڑنے کی کوشش

مقبوضہ کشمیر کی تاریخی و آئینی حیثیت کو عالمی قوانین کے برخلاف تبدیل کیے جانے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبوضہ جموں و کشمیر سے اظہار یک جہتی کے لئے پُرامن مظاہرے، احتجاج، ریلیاں اور جلوس نکالے جارہے ہیں۔ خاص طور پر پاکستان میں سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹی بڑی احتجاجی ریلیوں و مظاہروں نے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو و بنیادی انسانی حقوق سلب کیے جانے

Read more

کراچی کا حال: پوچھے بھی کوئی تو چپ ہی رہیے

کراچی سونے کی چڑیا ہے جس کے پَر نوچ نوچ کر کھائے جا رہے ہیں۔ آج کراچی کی حالت دیکھ کر یہ بات سچ معلوم ہوتی ہے کہ صرف کراچی کو نوچا، لوٹا اور روندا ہی جا رہا ہے۔ یہ سب کسی بیرونی دشمن نے نہیں بلکہ خود اہل کراچی نے کیا ہے۔ راقم شہرکے ان حالات کا ذمہ دار اہل کراچی کو ہی قرار دیتا ہے۔ کیونکہ پڑھے لکھے، باشعور و سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والے کراچی کے باسی

Read more

مودی کا ’ہندو ریاست‘ بنانے کا مشن؟

مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے ساتھ آئینی طور پر جو گھناؤنا کھیل کھیلا، اس کا شاید انہیں اندازہ نہیں ہے کہ انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کی سلگتی آگ میں تیل ڈال کر شعلوں کو مزید بھڑکا دیا ہے۔ مودی سرکار کا یہ قدم کوئی ایک دو دن یا ہفتوں کی غور وفکر کا نتیجہ نہیں لگ رہا کہ اچانک بھارتی لوک سبھا میں بغیر بحث کیے ایک ترمیم یک یکا منظور ہوجاتی ہے اور ایوان کو اعتماد میں

Read more

کرپشن کی آکاس بیل

سینیٹ میں کیا ہوا، کیوں ہوا، کس نے کیا؟ ہر سینیٹ انتخابات کے بعدایک بار پھر کھل کر بحث و قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ سینیٹ کی تاریخ میں جو کچھ ہوا، ایسا پہلی بار بھی نہیں ہوا کہ ہم حیرت میں مبتلا ہیں۔ اچھی طرح جانتے ہیں کہ دونوں ایوانوں میں یہ سب کچھ ہوتا رہتا ہے۔ اس کی کئی بنیادی وجوہات پر ذرائع ابلاغ میں مباحثہ بھی ہوچکے ہیں۔ جہاں دو بنیادی نکات سامنے آئے ہیں۔ پہلا یہ کہ

Read more