”شتر مرغ کا انڈا“ اور پاکستانی معیشت

”کیا آپ یقین کریں گے کہ صرف شتر مرغ کا انڈا ہی پاکستان کے سارے قرضے اتار سکتا ہے“ ۔ ہال میں میں راجہ طاہر لطیف کے اس جملہ کے گونجنے کی دیر تھی کہ وہاں بیٹھا ہوا ہر شخص ہی سیدھا ہو کر بیٹھ گیا، سوائے مجھ جیسے اکا، دکا سست ترین افراد کے جو ابھی تک اسی شش و پنج میں ہی مبتلا تھے کہ آیا راجہ طاہر لطیف نے شتر مرغ کا انڈا ہی کہا ہے یا

Read more

کتابوں کا مقابلہ حسن۔ جسے ہے دماغ عزیز، وہ تو ضرور جائے گا!

ہیلن کیلر نے کیا خوب صورت بات کہی ہے کہ ”کتابیں میری ایسی ساتھی ہیں جو مجھ سے وہ باتیں کرتی ہیں، جو میں سننا پسند کرتی ہوں“ ۔ اس جملے میں پنہاں سچائی کی گواہی فقط وہی لوگ پورے تیقن کے ساتھ دے سکتے ہیں، جو کتابیں پڑھتے بھی ہیں اور انہیں خریدتے بھی ہیں۔ اگر آپ کا بھی شمار ایسے ہی چنیدہ صاحب ذوق عاشقان کتاب میں ہوتا ہے تو پھر خوش ہوجائیں کہ روشنیوں کے شہر کراچی

Read more

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن یا سلیکشن؟

جس طرح کاروبار زیست میں غلط وقت پر غلط کام کرنا باعث ننگ و عار سمجھا جاتا ہے، بالکل اسی مصداق سیاست کی لغت میں غلط وقت پر صحیح کام کرنا بھی غلط کام ہی کی ذیل میں شمار کیا جاتا ہے اور اس کے سیاسی نتائج و عواقب بھی کبھی بہت اچھے برآمد نہیں ہوتے۔ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر خان کا بطور پارٹی چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہونے کو بھی یقیناً کچھ اسی قسم

Read more

حرفِ دشنام سے سنگِ الزام تک

مرزا غالب کو ایک ناراض شخص کا خط ملا جس میں انہوں نے مرزا غالب کو بے شمار گالیوں سے نوازا۔ مرزا غالب نے خط پڑھ کر اس ناراض شخص کو جو جوابی خط لکھا وہ کچھ اس طرح سے تھا کہ عزیزم آپ کا خط ملا آپ نے جو کچھ لکھا جو اباً وہی کچھ لکھنے کو میرا دل بھی چاہا مگر اس لیے نہ لکھ سکا کہ میاں آپ کو تو یہ بھی نہیں معلوم کے گالی دی

Read more

”مہمان پرندے“شکار یوں کے نرغے میں ہیں

معصوم پرندوں کا شکار ہمیشہ سے عرب شہزادوں کا محبوب ترین مشغلہ رہا ہے۔ اپنے اسی جذبے اور خواہش کی تسکین کی خاطر مختلف خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے عرب شہزادے اپنے لاؤ لشکر سمیت معصوم پرندوں کے شکار کے لیے ہر سال پاکستان کا رخ کرتے ہیں اور ہمارے حکمران اور ارباب اختیار انہیں ہنسی خوشی پرندوں کے شکار کرنے کے پرمٹ تھوک کے حساب سے جاری کر دیتے ہیں کیونکہ اس کے عوض انہیں ملک اور بیرون

Read more

پیپلز پارٹی کو سندھ میں شکست دی جا سکتی ہے؟

جس طرح اس وقت پورا پاکستان سیاسی بھونچال کی زد میں آیا ہوا ہے وہیں سندھ میں بھی بڑے پیمانے پر سیاسی تبدیلیوں کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ سندھ کے بڑے بڑے سیاسی خاندان اس وقت اپنے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے ایک عجیب سی ذہنی کشمکش کا شکار ہیں ان کے سامنے اگر ایک طرف پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت مختلف ترغیبات سے ان کی آنکھیں خیرہ کرنے کے لیے موجود ہے تو دوسری

Read more

ن لیگ اور ایم کیو ایم کا انتخابی اتحاد: پیپلز پارٹی کے لیے خطرہ؟

قومی انتخابات سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف مسلم لیگ نون اور ایم کیو ایم کا اتحاد بننا کوئی نئی اور انوکھی بات ہرگز نہیں ہے۔ اگر بہ نظر غائر جائزہ لیا جائے تو منکشف ہو گا کہ سندھ کی سیاسی تاریخ میں اب تک ایک بھی قومی انتخاب ایسا نہیں گزرا ہے، جس میں پیپلز پارٹی کے خلاف انتخابی اتحاد تشکیل دے کر اسے شکست دینے کی کوشش نہ کی گئی ہو۔ یہاں سوال یہ نہیں ہے کہ

Read more

نواز شریف کی واپسی کو حسنِ اتفاق کہیں یا مکافات عمل

انیسویں صدی میں ایڈون بوتھ نامی ایک عظیم امریکی اداکار گزرا ہے۔ جو اپنے وقت میں امریکی ناظرین میں دیو مالائی شہرت کا حامل تھا۔ ایک بار یہ ہی ایڈون بوتھ اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے بذریعہ ریل گاڑی نیویارک سے نیو جرسی شہر پہنچا۔ جب وہ نیو جرسی اسٹیشن پر اترا تو لوگوں کا ایک جم غفیر اس کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے امڈ آیا۔ اس کے استقبال کے لیے آنے والا ہجوم اس سے ملنے

Read more

آپ کن آنکھوں سے دنیا کو دیکھتے ہیں

میرے ملک کے جمیع ”حکمران“ اختیارات کی آنکھوں سے دنیا کو دیکھتے ہیں۔ اس لیے انہیں صرف ملکی خزانے نظر آتے ہیں، غریب عوام کی خالی جیبیں دکھائی نہیں دیتیں۔ ان کی کوشش ہے کہ ”حق حکمرانی“ ہاتھ سے جانے سے پہلے پہلے ملکی خزانے کی ایک ایک پائی سات سمندر پار واقع ان کے سوئس بنک اکاؤنٹوں تک پوری رازداری سے پہنچا دی جائے۔ کیونکہ کسے خبر ہے کہ کل ”حکمرانی کا یہ تاج“ ان کے سر پر سجا

Read more

نوازشریف کی واپسی، فائدے اور نقصانات

نواز شریف کی واپسی ملکی معیشت کو صحیح ڈگر پر ڈالنے کے لیے تو شاید اتنی ضروری نہ ہو، جتنا کہ بعض سیاسی تجزیہ کاروں کی جانب سے رنگ آمیزی کی جاری ہے۔ مگر بہرکیف پارٹی کی اعلان کردہ تاریخ پر نواز شریف کا ملک میں واپس آ کر بھرپور انتخابی مہم چلانا اگلے انتخابات میں مسلم لیگ نون کی انتخابی جیت کے لیے لازم و ملزوم ہے۔ جبکہ اگلے قومی انتخابات سے پہلے نواز شریف کے ملک میں واپس

Read more

چیف جسٹس کے 404 دن اور عوام کے 56 ہزار مقدمے

سپریم کورٹ آف پاکستان کے 29 چیف جسٹس، جناب قاضی فائز عیسیٰ انتہائی سخت آزمائشوں اور امتحانات سے گزر کر عدل و انصاف کی کرسی تک پہنچے ہیں۔ مگر یہاں پہنچ کر وہ اطمینان اور سکون کی گہری سانس اس لیے نہیں لے سکتے کہ قاضی القضاۃ کے منصب پر فائز ہونے کے بعد انہیں اب پہلے سے بھی زیادہ سخت امتحانات اور مشکل آزمائشوں کا سامنا ہو گا۔ قاضی فائز عیسیٰ کی تقرری ایک ایسے نازک وقت میں ہوئی

Read more

سیاست نہیں معیشت بچاؤ

ایک دن مسند خلافت پر متمکن ہو کر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے رفقاء کار سے ارشاد فرمایا ”میرا خیال تھا کہ امیر لوگوں پر زیادتی کرتا ہے، مگر اب معلوم ہوا ہے کہ یہ عوام ہیں جو (اپنے ) امیر کے ساتھ زیادتی کے مرتکب ہوتے ہیں“ ۔ مدینۃ العلم کے اس مختصر سے جملہ میں امور مملکت کی یہ اہم ترین تلخ حقیقت مخفی ہے کہ بعض اوقات اہل یا نا اہل حکمرانوں کی وجہ

Read more

بُرے احتجاج کا بُرا نتیجہ

مارٹن لوتھر نے ایک بار کہا تھا کہ ”ہر وقت ہتھوڑی ہاتھ میں ہوتو ہر مسئلہ کیل نظر آتا ہے“ ۔ سچ پوچھیے تو یہ جملہ پاکستانی قوم پر پوری طرح سے صادق آتا ہے۔ کیونکہ پاکستانی عوام ہوں یا پھر خواص، اُن کے ہاتھ میں ہر وقت احتجاج کی ہتھوڑی نہیں بلکہ ایک بھاری بھرکم ہتھوڑا رہتا ہے اور وہ ملک میں رونما ہونے والی ہر خرابی کو احتجاج کا ہتھوڑا مار کر ہی ٹھونکنا یعنی اپنی دانست میں

Read more

کیا اسیری ہے، کیا رہائی ہے

ویسے تو من حیث القوم ہم نے ایک بار نہیں بلکہ کئی بار مختلف رہنماؤں کی جانب سے لگائے گئے انقلابی، مذہبی، لسانی اور سیاسی نعروں کا شکار ہو کر ان گنت سیاسی دھوکے کھائے ہیں مگر جتنا بڑا سیاسی فراڈبے چاری عوام نے 2018 کے انتخابات میں عمران خان کے تبدیلی کے نعرہ پر یقین کر کے کھایا ہے۔ یقیناً پاکستان کی سادہ لوح عوام اتنے بھیانک سیاسی فریب میں گزشتہ 76 برسوں میں شاید ہی کبھی مبتلا ہوئی

Read more

کتابیں جل رہی ہیں

طاقت ور کے سامنے پورا سچ بولنے کے لیے آزادی اظہار رائے سے زیادہ جرات اظہار کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ صاحب عزیمت افراد نے سماج میں آزادی اظہار رائے حاصل نہ ہونے کے باوجود بھی طاقت ور کے سامنے ڈٹ کر سچ بولا، صرف اس لیے کہ ان میں اخلاقی اعتبار سے اس بلندی پر تھے کہ ان میں جرات اظہار کی کمی نہ تھی۔ جبکہ دور جدید میں لوگوں کی اکثریت جھوٹ کے سامنے

Read more

عمران خان کے پیروکار اور اُن کے مغالطے

معروف یونانی فلسفی سقراط نے دوران مکالمہ کریٹون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”پیارے کریٹون! ایک بات تم بہت اچھی طرح سے جان لو کہ گفتگو میں غلط استدلال نا صرف تمہارے گناہ بڑھاتا ہے، بلکہ تمہاری روح کو بھی سیاہ کر دیتا ہے“ ۔ دراصل ایک غلط دلیل بہت سے مغالطوں کو جنم دیتی ہے اور مغالطوں کی گھمن گھیریوں میں بری طرح سے الجھا ہوا کوئی شخص ہو یا پھر کوئی قوم وہ بحث کی گتھی

Read more

آزادی اظہار رائے کی آڑ میں

معروف کینیڈین ماہر تعلیم نارتھ روپ فرائی نے اپنی کتاب ”دی ایجوکیشن امیجی نیشن“ میں ایک جگہ لکھا تھا کہ ”ہجوم اور آزادی اظہار ایک جگہ اکٹھے نہیں ہوسکتے۔ یعنی کوئی شخص اس وقت تک آزادی اظہار کے قابل نہیں ہو سکتا ، جب تک وہ یہ نہیں جان لیتا کہ زبان کو کیسے استعمال کیا جانا چاہیے۔ زبان کے استعمال کا یہ علم (جسے ہم نستعلیق گفتگو کا فن بھی کہ سکتے ہیں ) کسی بھی انسان کو پیدائشی

Read more

خالد مسعود خان کی خود نوشت: زمستاں کی بارش

خالد مسعود خان واقعی ایک استاد آدمی ہے، مگر وہ پڑھا لکھا استاد نہیں جو کسی مدرسہ، اسکول، کالج یا یونیورسٹی میں اپنے شاگردوں کو مرئی یا غیر مرئی مولابخش کی مار، سے ڈرا، دھمکا کر نصابی کتابیں ازبر کراتا ہے۔ بلکہ خالد مسعود خان تو چٹا ان پڑھ یا واجبی سی تعلیم رکھنے والے اس سیدھے سادھے استاد کی مانند ہے جو ہمارے ملک کے ہر چھوٹے بڑے قصبہ، دیہات یا شہر کی کسی گلی نکڑ پر واقع خستہ

Read more

بلدیہ عظمی کراچی کا قلعہ پیپلز پارٹی نے کیسے فتح کیا؟

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پیپلز پارٹی کا پہلا میئر منتخب ہونا ملکی سیاست کی تاریخ کا ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔ یاد رہے غیر معمولی اور تاریخی فتوحات کی خوشیاں اور صدمات بھی بہت بڑے ہوتے ہیں۔ جہاں ایک جانب آپ مرتضیٰ وہاب کے کراچی میں پیپلز پارٹی کے پہلے میئر کے طور پر انتخاب کے بعد فتح مندی کی روپہلی جھلک پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کے تمتماتے چہروں پر صاف دیکھ سکتے ہیں۔

Read more

پاکستان کا پائیڈ پائپر

اگر آپ نے ہیملن کے پائیڈ پائپر کی لوک کہانی کبھی نہیں سنی تو پھر آپ شاید سمجھ ہی نہ سکیں کہ عمران خان نے 9 مئی کو وطن عزیز کے معصوم نوجوانوں کو کس گہری کھائی میں دھکیلنے کی کو سازش کی تھی۔ یاد رہے Pied Piper انگریزی زبان کا لفظ ہے، جسے ہم اردو زبان میں بانسری بجانے والا بنجارا بھی کہہ سکتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ایک زمانے میں ہیملن نامی قصبے میں اناج کی فراوانی

Read more

عمرانی انقلاب کی عبرت ناک ناکامی

جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنے والوں کا سب سے بڑا المیہ یہ ہوتا ہے کہ اگر ان کا کوئی پسندیدہ خواب ٹوٹ بھی جائے تب بھی وہ بدستور محو خواب ہی رہتے ہیں اور اپنے ادھ ادھورے، ٹوٹے ہوئے خواب کی بکھری کرچیاں جوڑنے کے لئے خود کو ایک نئے خواب میں غرق کرلیتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایسے لوگ چاہیں بھی تو کبھی حقیقت کا درست ادراک نہیں کر سکتے، کیونکہ ان کی ذہنی و نفسیاتی سطح اتنی معمولی

Read more

عمران خان کی گرفتاری کے بعد اَب آگے کیا ہوگا؟

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو جس کا بہت زیادہ خوف اور ڈر تھا، آخر کار، وہی ہوا اور عمران خان کو نیب کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا۔ مگر افسوس صد افسوس! کہ عمران خان کو جس بات کی بہت زیادہ اُمید اور خوش فہمی تھی،اُن کی وہ تمنا پوری نہ ہوسکی اور ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما کو اُس کی جماعت کے کارکن گرفتار ہونے سے نہ بچا سکے۔ دراصل گزشتہ ایک برس میں پاکستان

Read more

سوشل میڈیا سے عمران خان کی اجارہ داری کا خاتمہ

پاکستانی سیاست میں جس سیاسی جماعت نے سوشل میڈیا کی طاقت کا ادراک سب سے پہلے کیا وہ پاکستان تحریک انصاف تھی۔ بلکہ یہاں یہ کہنا زیادہ قرین قیاس ہو گا کہ ملک کی دیگر تمام سیاسی جماعتیں سوشل میڈیا کی جانب متوجہ ہی اس وقت ہوئی تھیں، جب پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا نیٹ ورک پر اپنا قبضہ مکمل طور پر مستحکم کر چکی تھی اور دنیائے انٹرنیٹ کی ڈیجیٹل اسپیس پر سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا جادو

Read more

عالمی یوم مزدور پر ، وفاقی نظامت تعلیمات کے محنت کش کی موت کا نوحہ

یکم مئی کو مزدور کے عالمی یوم کے طور منانے کا اہتمام کرنا ایک الگ بات ہے اور اس دن کی مناسبت سے محنت کش کو اس کے جائز حقوق دینے کے لیے عملی اقدامات کرنا بالکل ہی دوسری بات ہے۔ اگر تو ہم یوم مزدور صرف ایک دن کی چھٹی کے لیے منا رہے ہیں تو پھر یہ عالمی یوم اس محنت کش کی سراسر توہین کے مترادف ہے، جس کے نام پر عالمی یوم مزدور منایا جا رہا

Read more

کیا امریکی ڈالر قریب المرگ ہے؟

اس وقت دنیا میں 164 تسلیم شدہ کرنسیاں موجود ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے ان تمام سکہ رائج الوقت کرنسیوں پر امریکی ڈالر بلاشرکت غیرے حکم رانی کرتا چلا آ رہا ہے۔ اگرچہ ہر کرنسی عالمی مالیاتی نظام میں اپنی ایک مخصوص شرح تبادلہ اور قیمت رکھتی ہے لیکن کسی بھی کرنسی کی ہر نئے دن میں شرح تبادلہ اور قدر و قیمت کیا ہوگی اس کا فیصلہ امریکی ڈالر کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ۔ سادہ الفاظ

Read more

فیس بک کے پروفیسرز

لفظ پروفیسر سنتے ہی عموماً ذہن میں ایک ایسے پچاس، ساٹھ سال کی عمر کے ادھیڑ عمر آدمی کا تصور ابھر کر سامنے آ جاتا ہے، جس کے سر کے بال اڑے ہوئے، چندیا چمکتی ہوئی، آنکھوں پر موٹے موٹے محدب عدسوں والی عینک کی لگام کسی ہوئی ہو اور جو نیم اندھیرے کمرے میں تن تنہا میز پر اپنے سامنے بے ترتیب کاغذوں اور کتابوں کا پلندا رکھے بیٹھا ہو۔ جس کے سامنے چائے کے خالی کپ ایک خاص

Read more

محنت کی کمائی، جان دے کر بھی گنوائی

مرید عباس کھر کا تعلق میانوالی کے ایک انتہائی غریب اور پسماندہ خاندان سے تھا، اس کے والد ایک کسان تھے اور صرف اس کے والد ہی کیا مرید عباس کا سارا خاندان ہی کسان تھا اور کئی دہائیوں سے زراعت کے پیشہ سے منسلک چلا آ رہا تھا۔ مرید عباس اپنے والدین کا چھوٹا بیٹا ہونے کی وجہ سے سب کا انتہائی لاڈلا تھا۔ ویسے تو مرید کے گھر والوں کو اس کی ہر عادت دل لبھانے والی ہی

Read more

صدارتی اعزازات کی تقسیم پر جلنے، کڑھنے والے لوگ

ہر برس 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے چنیدہ افراد کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغے اور اعزازات سے نوازا جاتا ہے ۔ ان اعزازات کے لیے خوش نصیب قابل افراد کا انتخاب کس قاعدہ، قانون یا فارمولے کے تحت کیا جاتا ہے، یہ ایک ایسا سربستہ راز ہے، جس تک کسی ہما شما کی رسائی نہیں ہے۔ مگر ایک بات جو ساری پاکستانی قوم پر

Read more