بچے کا نام کیا رکھیں

حضرت مولانا سید محمد خلیل چشتی امروہوی رحمۃ اللہ علیہ بہت ہی خوش مزاج و تفریح پسند تھے۔ اکثر لطائف و ظرائف سنا دیا کرتے تھے۔ ایک مجلس میں قافیہ بندی کا ذکر چھڑ گیا تو ارشاد فرمایا کہ ہمارے یوپی کے ایک مولانا صاحب ریاست حیدرآباد کے کسی گاؤں میں وارد ہوئے تو دیکھا کہ ایک جگہ بہت سے لوگ فرش پر خاموش بیٹھے ہوئے ہیں شیرینی کے طباق درمیان میں رکھے ہوئے ہیں۔ مولانا صاحب بھی فرش پر

Read more

”رواداری“ ۔ اور۔ ”فتنۂ رواداری“

رواداری مسلمانوں کی تاریخ کی ایک روشن روایت، ان کی تہذیب کا جزو لاینفک اور ان کے لیے ایک اہم دینی فریضہ ہے۔ یہ اسلامی تہذیب کا اہم وصف ہے۔ رواداری ایک مثبت قدر ہے۔ عدم رواداری اور عدم برداشت ایک منفی قدر ہے۔ رواداری جب حد سے بڑھ جائے تو بے غیرتی و بزدلی بن جاتی ہے اور ضرورت سے بھی کم ہو جائے تو تعصب و تنگ نظری سمجھی جاتی ہے۔ حقیقی مومن رواداری کا راستہ اپناتا ہے

Read more

زندہ ہو تو جینے کی سزا دیتی ہے دنیا

عمران خان کی حکومت آتے ہی ملک میں سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی گئی جس میں یہ مطالبہ تھا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ان کی خدمات کے صلے میں صدر پاکستان بنایا جائے۔ یہ مطالبہ بیچارے عوام کا تھا جو فرط محبت میں یہ باتیں کر رہے تھے۔ انہیں کیا معلوم کہ یہاں خدمات کے صلے میں عہدے نہیں دیے جاتے بلکہ دیے گئے عہدے بھی چھین لیے جاتے ہیں۔ انہیں عزت دینے کے بجائے ان

Read more

جشن آزادی اور طوفان بدتمیزی

آزادی کی داستانیں بڑی درد ناک ہیں۔ ایک تاجر کتب اپنی زہرہ گداز داستان اس طرح بیان کرتا ہے کہ میرا گھر جل چکا تھا اور میں دکان میں بیٹھا تھا۔ جب مجھے پتہ چلا کہ میرا گھر جلا دیا گیا ہے تو میں گھر پہنچا تو صرف دو سال کا بچہ زخمی حالت میں زندہ تھا۔ میں نے اسے اٹھایا اور دکان کی طرف چل دیا۔ جب دکان کے قریب پہنچا تو کچھ غنڈے دکھائی دیے۔ میں نے بچے کو

Read more

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا نظام حکومت

حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ تاریخ اسلام کی ایسی شخصیت ہیں جن کا دور خلافت قیامت تک کے آنے والے حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ آپ نے اپنی سیاسی بصیرت سے اسلامی سلطنت کو وسعت دے کر تقریباً 23 لاکھ مربع میل تک پھیلایا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے دس سالہ عہد خلافت میں بڑی بڑی سلطنتوں کو اپنے زیر نگیں کیا۔ تاریخ کے نامور فاتح سکندر اعظم، چنگیز خان اور تیمور لنگ کے ناموں سے کون

Read more

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ

سیدنا فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کا نام عمر ، کنیت ابوحفص اور لقب فاروقِ اعظم ہے۔ آپ کا شجرۂ نسب آٹھویں پشت میں حضور نبی اکرم ﷺ کے خاندانی شجرہ سے ملتا ہے۔ آپ واقعہ فیل کے تیرہ سال بعد پیدا ہوئے۔ آپ نے نبوت کے چھٹے سال ستائیس برس کی عمر میں اسلام قبول کیا۔ آپ اسلام قبول کرنے والے چالیسویں مرد تھے۔ آپ مرادِ مصطفی تھے۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے دعا فرمائی تھی : اے اللہ

Read more

سوال تو بجا ہے!

ملک اس وقت کورونا کی چوتھی لہر کی زد میں ہیں۔ حکومت کی جانب سے اس وائرس سے بچاؤ کے لیے روز بروز نت نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ نہ صرف اقدامات کیے جا رہیں بلکہ سختی کی جا رہی ہے۔ اس وقت سارا زور ویکسینیشن پر ہے۔ ویکسینیشن نہ کروانے پر مختلف پابندیاں عائد کی جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ریل اور ہوائی سفر کی پابندی، سیاحتی مقامات پر داخلہ

Read more

مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ

پاکستانی اداکار اور اداکارائیں کسی نہ کسی بہانے سے اکثر اوقات خبروں میں رہتے ہیں۔ چاہے اس کے لیے انہیں اپنی عزت کا جنازہ کیوں نہ نکالنا پڑ جائے۔ ان کے نزدیک شہرت سے زیادہ کوئی بھی چیز اہمیت کی حامل نہیں ہوتی۔ اس کے لیے بعض اداکار اور اداکارائیں دینی شعائر کا مذاق تک اڑانے کے لیے یا مذہبی شخصیات کی توہین تک کرنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ بہرحال پاکستان میں حالیہ چند برسوں کے دوران نکاح

Read more

پاکستان کی پہلی سالگرہ کے موقع پر قائد اعظم کا الوداعی پیغام

قیام پاکستان کو سات دہائیاں گزرچکی ہیں۔ اگست کا مہینہ ہر سال ہمیں پاکستان جیسی عظیم نعمت کے حصول میں دی جانے والی قربانیاں یاد دلاتا ہے اور ہمیں اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ قیام پاکستان کا مقصدابھی تک خواب ہی ہے۔ پاکستان بنانے کا مقصد صرف زمین کا خطہ حاصل کرنا نہیں تھا۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے کئی مرتبہ اپنے خطبات و تقریروں میں قیام پاکستان کا مقصد واضح کیا ہے۔ ایک تقریر میں آپ

Read more

قائداعظم، اقلیتیں اور حکومت

قائداعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان سے پہلے اور بعد میں بھی جابجا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی تھی۔ آپ کے خطبات، تقاریر اور انٹر ویو شاہد ہیں کہ آپ جس طرح مسلم اکثریت کے حقوق کی بات کرتے تھے، اسی طرح اقلیتوں کے حقوق کی بھی بات کرتے تھے۔ بر صغیر میں رہنے والی غیر مسلم اقلیتیں یعنی سکھ، ہندو اور عیسائیوں کو باور کراتے تھے کہ مملکت پاکستان میں مذہب کی بنیاد پر

Read more

اسلام کا فلسفۂ حج، مقاصد، حکمتیں اور تقاضے

ارکان اسلام کا پانچواں رکن حج ہے جو ہر صاحب استطاعت پر زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے۔ حج عالم اسلام کا عظیم، پر وقار اور روح پرور اجتماع ہے۔ حج قرب الہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ میں حج کے کثیر فضائل وارد ہیں۔ حج کرنے والے کا حج اگر قبول ہو جائے تو اس کی جزا جنت ہے۔ چنانچہ ارشاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہے : حج مبرور کا

Read more

مذہبی تحریک کا سماجی کردار

1981 ء میں قائم ہونے والی مذہبی جماعت بنام ”دعوت اسلامی“ دنیا کے دو سو سے زیادہ ممالک میں دین اسلام کی اشاعت میں مصروف عمل ہے۔ دینی موضوعات پر کتب و رسائل کے اجراء اور ماہنامہ ”فیضان مدینہ“ کے نام سے رسالہ کی باقاعدہ اشاعت نے گھر گھر دین کے پیغام کو پہنچانے میں اہم کردار ادا کیاہے۔ پاکستان کی علاقائی زبانوں میں کتب و رسائل کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ دنیا کی تیس

Read more

قادیانی اور قومی اقلیتی کمیشن کا معاملہ

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی کابینہ نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قادیانیوں کو نیشنل کمیشن برائے اقلیت میں بطور غیر مسلم شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کو نیشنل کمیشن کی تشکیل نو کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ کابینہ ارکان نے تجویز دی تھی کہ آئین کے مطابق احمدی کمیونٹی کو غیرمسلم قرار دیا جا چکا ہے۔ کمیشن کا سربراہ بھی اقلیتی ممبر کو بنایا جائے۔ اس فیصلے کے بعد

Read more

کیا صدر مملکت کو صرف یہی ایک گناہ نظر آیا ہے؟

پاکستان میں کوروناکی وبا شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ معاشی صورتحال کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں بھی نرمی کی جارہی ہے۔ لیکن ماہرین کے مطابق یہ نرمی کیسز کے بڑھتے ہوئے صورتحال کے پیش نظر نقصان دہ ثابت ہوگی۔ اسی نرمی کے پیشِ نظر مساجد کو کھولنے کی بھی مشروط اجازت دی گئی۔ لیکن جوں جوں وقت گزرتا جارہا ہے بڑی شدو مد سے اسی بات پر زور دیاجا رہا ہے کہ اگر کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو

Read more

اسلاف کے دلچسپ اور پُرمزاح واقعات

بزرگانِ دین اور اولیاء اللہ اللہ تعالیٰ کی بندگی، تقویٰ اور پرہیز گاری کے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہوتے ہیں۔ خوفِ خدا سے لرزاٹھتے ہیں۔ احکام دین پر استقامت، سنتِ رسول پر مداومت اور مستحبات و سنن کی کثرت ان کی زندگی کا لازمی حصہ ہوتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ان کی زندگی کے بعض ایسے پہلو بھی ہیں جن سے ان کی زندگی میں سنجیدگی و متانت کے باوجود مزاح اور خوش طبعی کا اندازہ ہوتا ہے۔ مزاح

Read more

مذہب اور ریاست میں جنگ

نئی حکومت کے بعد سے وفاقی وزیر فواد چوہدری اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور ٹوئٹس کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ ان کے دل کی بھڑاس ہمیشہ دینی و مذہبی لوگوں پر نکلتی ہے۔ ابھی حال ہی میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر علماء کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ”رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت کی وجہ سے کورونا کی وبا پاکستان میں پھیلی اب ہمیں کہتے ہیں اللہ کا عذاب

Read more

ماہِ شعبانِ کی فضیلت

شعبان المعظم اسلامی سال کا آٹھواں مبارک و مقدس مہینہ ہے۔ شعبان کی وجہ تسمیہ کے متعلق شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں :شعبان کو شعبان اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس میں روزہ دار کی نیکیوں میں اس طرح اضافہ ہوتا ہے جس طرح درخت کی شاخوں میں اضافہ ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ روزہ دار جنت میں داخل ہوجاتا ہے۔ (ماثبت بالسنۃ) حضرت سیدنا شیخ عبد القادرجیلانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہی

Read more

تصور پاکستان۔ اکابر کی نظر میں

پاکستان کے قیام کو سات دہائیاں گزرچکی ہیں لیکن آج تک سیکیولر طبقہ نوجوانوں کے ذہنوں میں قیام پاکستان کے تصور اور مقاصدکے متعلق شکوک و شبہات پیدا کرنے میں مصروف ہے۔ پاکستان کس لیے بنایا گیا؟ اس کی ضرورت کیوں پڑی؟ اس کے مقاصد کیا تھے؟ ان موضوعات پر ڈھیروں کتابیں لکھی جا چکی ہیں۔ دورِ جدید میں نوجوانوں کے ذہنوں میں یہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان اور اسلام دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ حالانکہ

Read more

سفرِ معراج کے مشاہدات

معراج النبی ﷺ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کا ایک عظیم معجزہ ہے۔ اس معجزہ کا ذکر قرآن میں بھی صراحت کے ساتھ ملتا ہے کہ اللہ رب العزت نے اپنے پیارے حبیب ﷺ کو راتوں رات مسجد حرام سے لے کر مسجد اقصیٰ تک سیر کرائی۔ مسجدِ اقصیٰ سے آگے کاسفر احادیثِ مبارکہ میں صراحت کے ساتھ موجود ہے۔ سفر معراج ایک ایسا معجزہ ہے جس پرایمان رکھنا مدارِ ایمان ہے اور اس کا انکار کفر کی گھاٹیوں تک لے

Read more

کورونا وائرس۔ کہیں سازش تو نہیں؟

ویکیپیڈیا کے مطابق کورونا (Corona) لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی تاج یا ہالہ کے ہوتے ہیں۔ چونکہ اس وائرس کی ظاہری شکل سورج کے ہالے یعنی کورونا کے مشابہ ہوتی ہے، اسی وجہ سے اس کا نام ”کورونا وائرس“ رکھا گیا ہے۔ سب سے پہلے اس وائرس کی دریافت 1960 ء کی دہائی میں ہوئی تھی جو سردی کے نزلہ سے متاثر کچھ مریضوں میں خنزیر سے متعدی ہوکر داخل ہوا تھا۔ اس وقت اس وائرس کو

Read more

برق گرتی ہے تو صرف اہلِ مدارس پر کیوں؟

مدرسے یا دینی ادارے آج کی پیداوار نہیں ہیں۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ دین اسلام کی پہلی درسگاہ مدینۃ المنورہ میں ”صفہ“ تھی جسے دین اسلام کی پہلی یونیورسٹی کہا جاتاہے۔ اس درسگاہ میں پڑھنے والے صحابہ کرام اور پڑھانے والے معلم اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہوتے تھے۔ وہاں قرآن پڑھایا جاتا تھا اور اسی کے متعلق تشریحات بیان کی جاتی تھیں۔ یہ سلسلہ چلتا ہوا آگے بڑھا۔ بعد کے دور میں بھی اسی طرز

Read more

کیا دین اسلام بازیچۂ اطفال ہے؟

دین اسلام کی حقانیت سے انکار ناممکن ہے۔ یہی وہ دین ہے جو رہتی دنیا تک کے لیے ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ادیان ناقابلِ قبول ہیں۔ اخروی فلاح و کامیابی کے لیے دینِ اسلام کا دامن تھامنا ضروری ہے۔ اس کے بغیر نجا ت کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ آج امتِ مسلمہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں بھی فتنوں کا شکار ہے۔ بدقسمتی سے دینِ اسلام کو بازیچۂ اطفال سمجھ لیاگیا ہے۔ ہر ایرا غیرا نتھو

Read more

سقوطِ ڈھاکہ اور ہمارا رویہ

پاکستانی قوم ہر سال 16 دسمبر کو وطن عزیز کے دو لخت ہونے کا سوگ مناتی ہے۔ اس سانحہ کو 48 برس بیت چکے ہیں لیکن ابھی تک سبق سیکھنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کسی بھی قوم کو اپنا تشخص اور وجود برقرار رکھنے کے لیے ناکامیوں اور غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ سقوط ڈھاکہ پر بہت کچھ لکھاگیا۔ اس کی کئی وجوہات بیان کی گئیں۔ کتابیں لکھی گئیں۔ مقالے

Read more

طلبہ او ر سیاست: قائدِ اعظم کی نظر میں

قائد اعظم کی دور رس نگاہوں نے جان لیا تھا کہ مستقبل میں کس طرح کے حالات ہوں گے اور نوجوانوں کو کس طرح کے اوصاف سے متصف ہونا پڑے گا۔ نیز ان کی دور رس نگاہیں یہ بھی دیکھ رہی تھیں کہ آزاد مملکت میں نوجوانوں کی کس قدر ضرورت ہوگی۔ اسی لیے انہوں نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا اور انہیں اپنی جوانی غیر ضروری امور میں ضائع کرنے سے منع کیا۔ ان کا زور اسی

Read more

سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحتیں

حضر ت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلا علیہ الرحمہ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ آپ یکتائے زمانہ ولی کامل تھے۔ آپ ولیوں کے امام تھے۔ آپ محض صاحب کرامت بزرگ نہیں تھے بلکہ اپنے زمانے کے متقی پرہیز گارعالم باعمل اور صوفی باصفا تھے۔ ظاہری و باطنی علوم کے ماہر تھے۔ مخلوق خدا آپ کی مجالس میں بیٹھ کر اپنی روحانی غذا حاصل کرتی تھی۔ آپ کے وعظ مخلوق خدا کے قلوب کو جلا بخشتے تھے۔ آپ کے چند

Read more

نوجوان طلبہ میں تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں کا فقدان۔ وجوہات اور اثرات کا جائزہ

تحقیق کا مرحلہ کبھی ختم نہیں ہوتا۔ ہر تحقیق کے بعد کوئی نئی تحقیق سامنے آجاتی ہے۔ اور یہ کوئی برا فعل یا امر نہیں ہے۔ انسان اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے دور کے تقاضوں کے مطابق تحقیق کے میدان میں اپنا کردار ادا کرتا رہتا ہے اور نت نئی تحقیقات سے دنیا کو روشناس کراتا رہتا ہے۔ تاریخی نوشتوں کے مطابق چند سو سالوں پہلے تحقیق کا میدان مسلمانوں کے ہاتھوں میں تھا۔ گزشتہ زمانے

Read more

رحمۃ للعالمین کانفرنس (سرکاری) کا آنکھوں دیکھا حال

بارہ ربیع الاوّل کو رحمۃ للعالمین کانفرنس سیرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ یہ کانفرنس 44 ویں رحمۃ للعالمین کانفرنس تھی جس کا موضوع ”ریاستِ مدینہ اور اسلامی فلاحی مملکت کا تصور۔ ۔ تعلیماتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں ’‘ تھا۔ اس کانفرنس میں تمام مسالک کی نمائندگی، متعدد مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی نمائندگی اور تقریباً پاکستان کی تمام جامعات کی نمائندگی موجود تھی۔ اس کے علاوہ ایران، عراق، تیونس اور مصر سے بھی علماء

Read more

شعبۂ تعلیم اور نظام تعلیم: توجہ اور خاطر خواہ اقدامات کے منتظر

ملک کی ترقی کا دار و مدار تعلیم پر بھی منحصر ہوتا ہے۔ تعلیم انسان کو اچھائی اور برائی کی تمیز سکھاتی ہے۔ صحیح اور غلط کی پہچان کراتی ہے۔ تعلیم انسان کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ اپنی زندگی بہتر انداز سے گزار سکے۔ پوری دنیا میں تعلیمی نظام پر بہت زور دیا جاتا ہے۔ دنیا کے کئی ممالک ایسے ہیں جو معیشت سے زیادہ تعلیم پر توجہ دیتے ہیں۔ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے باقاعدہ

Read more

چاند کا تنازعہ: مسئلہ کچھ اور ہے!

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مقامی سطح پر مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی ”صرف“ رمضان اور شوال کے چاند کا اعلان کرتے ہیں اور ہمیشہ سرکاری رویت ہلال کمیٹی کی مخالفت کرتے ہیں۔ مسجد قاسم علی خان کو عید الفطر کے چاند کی 100 سے زیادہ شہادتیں موصول ہوئیں جس کی بنیاد پر اظہار یکجہتی کے لیے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے بھی منگل کو عید منانے کا اعلان کردیا۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی

Read more

تبدیلی اور نا اہلی

گذشتہ دنوں پہلے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کے کئی وزراء تبدیل کیے۔ ناقص کارکردگی دکھانے والے وزراء کو تبدیل کر دیا گیا۔ گویا کہ وہ وزراء نا اہل تھے کیونکہ انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی تھی وہ اسے درست طریقے سے نہیں ادا کرسکے۔ وزیرِ خزانہ نے معیشت کو کہاں سے کہاں پہنچادیا۔ ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر وزراء کی تبدیلی بظاہر بڑی خوش آئند ہے کہ عمران خان نے اپنی ہی پارٹی کے لوگوں کو وزارت سے فارغ کردیا۔

Read more

استقبالِ ماہِ رمضان

خالقِ کائنات نے انسان کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا۔ انسان کو اس کی استطاعت کے مطابق عبادت کا مکلف کیا اور اسے اشرف المخلوقات کا درجہ دیا۔ دراصل انسان روح اور جسم کے مجموعے کا نام ہے۔ حقیقت میں دونوں اپنی ضروریات و تسکین کی محتاج ہیں۔ اللہ رب العزت نے جسم کی ضروریات کا سامان یا اہتمام زمین سے کیا کہ تمام تر اناج غلّہ پھل اور پھول وغیرہ زمین سے اُگائے جبکہ روح کی غذا کا اہتمام آسمانوں سے کیا۔ سال کے گیارہ مہینے جسمانی ضروریات اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ اشیاء سے پوری کی جاتی ہیں جبکہ روح کی غذا ئی ضروریات کو پوراکرنے کے لیے ایک مہینہ مقرر کیا گیا جسے رمضان کا مہینہ کہا گیا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے :اے ایمان والو! تم پر روزہ رکھنا فرض کیا گیا ہے جس طرح تم سے پہلی امتوں پر روزہ رکھنا فرض کیاگیا تھاتاکہ تم متقی بن جاؤ۔ (سورہ البقر: 183 )

Read more

احترام رمضان آرڈیننس

جنرل ضیاء الحق نے 1891 ء میں پاکستان میں کل دس دفعات پر مبنی ”احترام رمضان آرڈیننس“ متعارف کروایا جس کے تحت روزے کے اوقات میں پبلک پلیسز (عوامی مقامات) پر کھانے پینے کی اشیاء بیچنے یا کھاتے ہوئے پکڑے جانے پر تین ماہ قید کیا جائے گا، یا پھر اسے 500 روپے جرمانہ دینا پڑے گایا پھر اسے بیک وقت دونوں سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل اس قانون میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر

Read more

غریبوں کی مدد کریں۔ مگر عزت کے ساتھ!

معاشرے میں معاشی توازن برقرار رکھنے کے لیے غریبوں، مسکینوں، یتیموں اور بیواؤں کی مدد کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اسلام بھی ضرورتمندوں کی ضرورت پوری کرنے اور حاجتمندوں کی حاجت روائی کرنے پر زور دیتا ہے۔ معاشی توازن برقرار رکھنے کے لیے اسلام نے مسلمانوں کو صدقہ، فطرا نہ اور زکوٰۃ کا نظام دیا تاکہ دولت صرف امیر اور مالداروں کے ہاتھوں میں مرتکز ہوکر نہ رہ جائے بلکہ غریب بھی بآسانی گزر بسر کرسکیں۔ اسی لیے اسلام میں سال میں ایک مرتبہ مخصوص شرح کے مطابق مالداروں پر زکوٰۃ فرض کی گئی جبکہ صدقات کے لیے کوئی قید نہیں لگائی گئی۔ مسلمانوں کو حکم دیا گیا کہ وہ وقتاً فوقتاً اپنے مال میں سے صدقہ کرتے رہیں تاکہ اس کی برکتیں بھی حاصل ہوتی رہیں اور غریبوں کی مدد بھی ہوتی رہے۔

Read more

پاکستانی تہذیب اور ثقافت کا فروغ

ثقافت کسی بھی معاشرے میں موجود ان رسوم و رواج اور اقدار کے مجموعے کو کہا جاتا ہے جن پر اس کے تمام افراد مشترکہ طور پر عمل کرتے ہوں۔ قوموں کی پہچان ثقافت سے ہوتی ہے۔ ہر قوم کی الگ ثقافت ہوتی ہے اور ہر قوم میں اپنی ثقافت کو رائج کرنے اور اسے پروان چڑھانے کا طریقہ مختلف رہا ہے۔ قو م اور معاشرے کی ثقافت اور اقدار کوفروغ دینے کے لیے فلم کو ایک اہم ذریعہ قرار

Read more

تاجدارِ کائنات حضور ﷺ کا حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے محبت کا انداز

ام المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ہیں۔ آپ کا نکاح حضور اقدس ﷺ سے قبل ہجرت مکہ مکرمہ میں ہوا تھا لیکن کاشانۂ نبوت میں ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں 2 ہ میں آئیں۔ حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا حضور اکرم ﷺ کی بہت ہی چہیتی زوجہ تھیں۔ فقہ و حدیث کے علوم میں حضور ﷺ کی ازواج کے درمیان حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی

Read more

پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کس حد تک؟

اسلام جس طرح مسلمان کی جان کو تحفظ دیتا ہے اسی طرح غیر مسلموں کی جانوں کو بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ دینِ اسلام نے جتنا اقلیتوں کے حقو ق پر زور دیا ہے اور ان کو تحفظ فراہم کیا ہے، دنیا کے کسی مذہب یا قانون نے اتنا تحفظ نہیں دیا۔ قدیم مصر، یونان، روم، بابل، عرب اور دیگر ممالک کی تاریخ گواہ ہے کہ وہاں اقلیتوں کے ساتھ کس قدر انسانیت سوز سلوک کیا جاتاتھا۔ دین اسلام ہی

Read more

علامہ عبدالعزیز پرہاروی رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔حیات و خدمات

علامہ عبد العزیز پرہاروی حنفی علیہ الرحمہ تیرہویں صدی ہجری کے نامور اور محقق علماء میں سے تھے۔ آپ مفکر اسلام، شیخ القرآن والحدیث، عارف باللہ اور مجتہد تھے۔ آپ نے صرف ۳۳ سال کی عمر پائی اور علوم دینیہ، علوم عقلیہ، الٰہیات، کلام، منطق، طب اور فلکیات پر نہ صرف کامل مہارت حاصل کی بلکہ ان علوم میں گرانقدر کتب تحریر کی ہیں۔ آپ کی ولادت ضلع مظفر گڑھ میں کوٹ ادّو کے نزدیک واقع ایک معروف بستی پُرہار

Read more

علامہ اقبال کا تصور تعلیم

علامہ اقبال نے اپنی تحریروں، خطابات اور شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں علم کے حصول کی تحریک بیدار کی۔ ان میں علم حاصل کرنے کا جذبہ پیدا کیا۔ علامہ اقبال نے علم حاصل کرنے کے مختلف زاویوں اور اندازِ تعلیم کو بھی پیش کیا۔ علم حاصل کرنا بلاشبہ ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔ علم حاصل کرنے کی کوئی آخری عمر نہیں ہے۔ انسان آخری دم تک طفل مکتب ہوتا ہے اگرچہ وہ دنیا کے کسی بھی عہدے پر فائز

Read more

فاضلِ بریلوی امام احمد رضا قدس سرہٗ کا نظریۂ تعلیم

فاضل بریلوی امام احمد رضا قدس سرہ ٗچودہویں صدی ہجری کے مایۂ ناز نعت گوشاعر، محقق، فقیہ، مفتی اور مجدد ہیں۔ آپ نے اپنی زندگی دین کی خدمت، مسلمانوں کے مسلّمہ عقائد اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے گزاری۔ اس سلسلے میں آپ نے اپنے دور کے متعدد غیر اسلامی امور و معاملات سمیت مسلمانوں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے متعدد مسائل کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد آپ نے ان مسائل کے حل کے لیے

Read more

امام احمد رضا بریلوی علیہ الرحمہ اور رَدِّ بدعات و منکرات

امام احمد رضا فاضل بریلوی علیہ الرحمہ چودہویں صدی ہجری کے مجدد ، مفتی اور فقیہ تھے۔ آپ علیہ الرحمہ اپنے وقت کے بہترین مصنف اور محقق بھی تھے۔ آپ قرآن ، حدیث اور فقہ سمیت پچاس سے زیادہ قدیم اور جدید علوم میں کامل مہارت رکھتے تھے۔ سائنس، جغرافیہ، ریاضی ، علم توقیت، علم المیراث، منطق، بلاغت اور فلسفہ وغیرہ میں بھی آپ نے کئی ایک کتب تصنیف کیں۔ آپ کی تصانیف و تالیفات سے آج بھی امت مسلمہ

Read more

بادشاہوں کی شاہ خرچیاں اور آصف زرداری کی بھنڈیاں

کہتے ہیں کہ بڑے لوگو ں کی بڑی باتیں ہوتی ہیں۔ بعض لوگوں کے بڑے پن کا حال یہ ہوتا ہے کہ معمولی معمولی چیزوں پر بھی ہزاروں، لاکھوں بلکہ کروڑوں ڈالر خرچ کرکے اپنے بڑے پن کا اظہار کرتے ہیں۔ مختلف ممالک کے شاہی خاندانوں کے شاہی خرچوں کی تفصیل ملاحظہ کیجیے:برطانوی شاہی خاندان کے شہزادے ہیری اور سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی دنیا کی دس مہنگی ترین شادیوں میں شمار کی گئی۔ یہ شادی 19 مئی

Read more

مظلوم سائنسدان

عمران خان کی حکومت آتے ہی ملک میں سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی گئی جس میں یہ مطالبہ تھا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو ان کی خدمات کے صلے میں صدر پاکستان بنایا جائے۔ یہ مطالبہ بے چارے عوام کا تھا جو فرط محبت میں یہ باتیں کررہے تھے۔ انھیں کیا معلوم کہ یہاں خدمات کے صلے میں عہدے نہیں دیے جاتے بلکہ دیے گئے عہدے بھی چھین لیے جاتے ہیں۔ انھیں عزت دینے کے بجائے

Read more

گستاخانہ خاکے اور ہمارے رویے

پوری دنیا میں مسلمانوں کو کمزور کرنے اور دین اسلام کا نام مٹانے کی ناکام کوششیں عرصہ دراز سے جاری ہیں۔ صیہونی منصوبہ ساز باقاعدہ طور پر منظم طریقے سے ان کوششوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ صیہونی میڈیا نے اسلام کو مغربی دنیا میں ایک خطرے کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ مسلمانوں پر دہشتگرد کی چھاپ لگائی جارہی ہے۔ یہ پروپگینڈہ کیا جارہا ہے کہ مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی تعدادپوری دنیا کے لیے خصوصا مغربی دنیا کے لیے

Read more