بہروپ شخصیت

اس کرہ ارض پہ بسنے والی مخلوقات میں سے انسان ہی صرف ایک ایسی مخلوق ہے جس کو سمجھنا بہت مشکل ہے کیونکہ انسان صرف گوشت سے بنا ہوا، چلتا پھرتا جاندار نہیں بلکہ ادنیٰ یا اعلیٰ دماغی صلاحیتوں کا مالک بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا میں بسنے والے اربوں افراد، نہ صرف جسمانی طور پر الگ الگ ہیں بلکہ ذہنی طور پر بھی مختلف ہیں۔ ایک ہی ماحول میں پرورش پانے والے جڑواں بچے بھی سوچنے اور

Read more

ہمارے حوصلے بلند ہیں

ملکی حالات کتنے بھی ابتر کیوں نہ ہوں۔ ذلت اور رسوائی کا سامنا ہو، ہر میدان میں شکست در شکست نصیب ہو اور دنیا میں ہم ایک مشہور بھکاری کی حیثیت سے جانے جاتے ہوں، لیکن ہمارے حکمرانوں کی ایک عادت بہت اچھی ہے کہ وہ حوصلہ افزا اور مثبت جھوٹ بولتے ہیں، بلکہ جھوٹ پہ جھوٹ بولے جاتے ہیں، مثلاً ہمارے حوصلے بہت بلند ہیں، ہم دشمن کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ہماری طرف کوئی بھی میلی آنکھ

Read more

قومی یکجہتی کا نیا نسخہ

پہلے کہا گیا کہ انگریزوں اور ہندؤں سے آزادی لے کر مسلمانوں کے لئے ایک الگ وطن بنا کر رہیں گے۔ بس یہی حل ہے بلکہ آخری حل بھی یہی ہے کہ مسلمانوں کے لئے بالکل الگ وطن ہو جس میں ان کی قومی یکجہتی پھلے پھولے اور پروان چڑھے ورنہ متحدہ ہندستان میں تو مسلمانوں کی شناخت ہی ختم ہو جائے گی اور پھر 1947 میں ہم نے دو حصوں پہ مشتمل الگ وطن بنا ہی لیا۔ الحمدللہ اب

Read more

جرگائی فیصلہ (سندھی کہانی)

آج دو سرداروں کی سربراہی میں گزشتہ دو سالوں سے، دو متحارب دھڑوں میں جاری خونی تصادم کا فیصلہ ہوا۔ دونوں دھڑوں میں یہ خونی تصادم دراصل کسی کی فصل میں، مویشی کے اچانک گھس آنے سے شروع ہوا تھا، جس میں اب تلک چالیس خون ہو چکے۔ ایک طرف ظالمانی ذات کے لوگ اور دوسری طرف مظلومانی ذات کے لوگ بیٹھے تھے۔ دونوں سرداروں کا تعلق بھی ان دو مختلف دھڑوں کی ذاتوں سے تھا۔ ایک کا تعلق حکومتی

Read more

زراعت ایک یتیم پیشہ

بنیادی طور پر ہمارا ملک ایک زرعی ملک ہے۔ ملک کی تقریباً 64 فیصد آبادی دیہات میں رہتی ہے جس کا بالواسطہ یا بلاواسطہ تعلق زراعت کے شعبے سے ہے۔ پاکستان کی کل آبادی میں سے تقریباً چھ کروڑ افراد محنت کش طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، ان میں سے 43 فیصد کا تعلق زراعت کے شعبے سے ہے۔ ملک کی اہم فصلیں گندم، گنا، چاول اور کاٹن ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر چھوٹی چھوٹی فصلیں، سبزیاں اور پھل بھی

Read more

مذہبی دکانداری

آج کے موضوع کی ابتدا ایک لطیفے سے کرتے ہیں۔ ایک راسخ ا لاعتقاد شخص کے والد وفات پا گئے۔ اس نے کفن دفن کے بعد کوئی خیرو خیرات یا نذرو نیاز نہیں کی۔ گاؤں کے مولوی صاحب سے یہ بات ہضم نہ ہو سکی سو وہ ایک دن اس شخص کے ہاں جا پہنچا اور کہنے لگا کہ ”بیٹا، رات کو میں نے خواب میں دیکھا کہ فرشتے تمہارے والد کی پگڑی اتار کر، گلے میں ڈالے ادھر سے

Read more

صوفہ جلانے کے بعد مولانا عزیز کو اور کیا کرنا ہے؟

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پہ ایک وڈیو کلپ گردش کر رہی تھی جس میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز اپنے پندرہ بیس مریدین کے ساتھ ایک صوفہ سیٹ کے سامنے کھڑے ہو کر اعلان فرما رہے تھے کہ ”صوفہ پہ نہ تو نبی پاک ﷺ اور نہ ہی صحابہ کرامؓ بیٹھتے تھے بلکہ زمیں پہ بیٹھتے تھے، اس لیے صوفہ پہ بیٹھنا جائز نہیں ہے، حرام ہے لہٰذا میں اس کو آگ لگا رہا ہوں“ اور پھر وہ صوفے

Read more

میں ایک عورت ہوں لیکن!

میں ایک عورت ہوں جس کی تعریف میں دنیا کے تمام مردوں نے کئى زمانوں سے زمین و آسمان ایک کیے ہوئے ہیں۔ شاعروں نے مجھ پہ لاکھوں اشعار لکھے۔ ادیبوں نے کئی افسانے، کہانیاں، ناول اور ڈرامے لکھے۔ فلم سازوں نے کئی فلمیں بنا ڈالیں۔ فنکاروں نے میرے لئے گیت، غزل اور گانے ترنم سے گائے۔ سنگ تراشوں نے میرے ایسے ایسے مجسمے بنائے کہ جن میں سانس پھونکنا باقی رہ گیا تھا۔ پینٹرز نے میری دلکش پینٹنگز بنائیں۔

Read more

کورونا وائرس، مغرب کی سازش!

بہت سارے سادہ دل اور سادہ عقل پاکستانی مسلمان ابھی بھی یہ سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس مغربی ممالک کی طرف سے مسلمانوں کی خلاف ایک سازش کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اس کی ایک مثال وہ اس طرح دیتے یہ ہیں کہ سیاہ فام نسل کے جارج فلائیڈ نامی ایک شخص کے قتل کے بعد، امریکہ کی کم از کم 14 ریاستوں میں ہزاروں افراد احتجاج کرنے کے لئے گھروں سے باہر نکلے لیکن وہاں کورونا کے کیسز کیوں

Read more

کیا پاکستان کی ہر عورت مظلوم ہے؟

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک زبردست بحث ہوئی۔ ایک حلقے کا خیال ہے کہ ”پاکستان میں خواتین کو تمام حقوق عین اسلامی اور مشرقی روایات کے مطابق حاصل ہیں۔ خواتین کے حقوق کے نام پر، ہر سال 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منانا دراصل بیہودگی اور فحاشی کا ایجنڈا ہے“ تاہم، خواتین کی مختلف تنظیموں اور ان کے حامیوں کا خیال ہے کہ ملک میں خواتین کو ان کے

Read more

جسم سے قبضہ چھڑادو

خلیل الرمان قمر اور اس کی سوچ کے حامیوں کا خیال ہے کہ پاکستان میں عورت کو جو حقوق حاصل ہیں وہ عین اسلامی قانون اور مشرقی روایات کے مطابق ہیں۔ خواتین کو وہ تمام حقوق حاصل ہیں جس کی ہمارا معاشرہ اجازت دیتا ہے۔ مثلاَ، اسکول، کالج، یونیورسٹی میں پڑھنا، اپنی مرضی سے شادی کرنا، بلا خوف و خطر اور جنسی ہراسمینٹ کے نوکری کرنا اور صحیح سلامت گھر لوٹ کے آنا، نا ان کا قتل ہوتا ہے نا

Read more