ٹوئیٹر لوگو کی تبدیلی اور”نواۓ وقت ٹائپ” اخبار کا اداریہ

گزشتہ کچھ عرصہ سے اقوام عالم نے یہ وتیرہ اختیار کر رکھا ہے کہ وہ ترقی پسندی، سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل ایج جیسی اصطلاحات کی آڑ میں ڈیرہ ارب سے بھی زائد مسلمانوں کے جذبات سے کھیلتے رہتے ہیں۔ کبھی یہ لوگ کشمیر پر ہندو اور ارض مقدس فلسطین پر صیہونی ایجنڈے کی تکمیل میں اپنی توانائیاں صرف کرتے نظر آتے ہیں تو کبھی مسلم کش پالیسیوں کو روا رکھتے ہوئے افغانستان اور عراق کے مسلمانوں پر ستم ڈھاتے ہیں۔

Read more

اظہار مذمت و دعوت مناظرہ

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، پاکستان میڈیکل و ڈینٹل کونسل، ساؤتھ ایشیاء فارما کانگریس، انجمن ماہرین امراض معدہ و جگر، نیشنل ہومیو سوسائٹی، قومی طب یونانی فاؤنڈیشن، انجمن سویٹس و بیکری کنفیشکنرز مشترکہ طور پر اعلان کرتے ہیں کہ عوام ہوشیار و آگاہ رہیں۔ آج کل سوشل میڈیا پر یوٹیوبرز اور ٹک ٹاک سٹارز کا ایک چالاک اور مشکوک گروہ سرگرم عمل ہے جو ہاتھ دھو کر عوام کی صحت برباد کرنے پر تلا ہواء ہے۔ اس گینگ کا سر غنہ

Read more

پیجا ان ٹربل۔ مستقبل کی ایک جھلک

( نوٹ: درجہ زیل خاکہ کے تمام کردار فرضی ہیں۔ کسی بھی قسم کی مماثلت محض اتفاقی ہو گی) پائلٹ: ہیلو ہیلو کنٹرول ٹاور اسلام آباد: پی کے سیون ایٹ سکس۔ کیپٹن پرویز سپیکنگ کنٹرول ٹاور۔ اپنے آپ کو شناخت کروائیں۔ پائلٹ: سر بتایا تو ہے پی کے سیون ایٹ سکس کیپٹن پرویز کنٹرول ٹاور: سوری سر۔ ہمارے ریڈار پر آپ کا آئی ڈی۔ پی کے ڈی اے کے او ( DAKO) چار دو صفر آ رہا ہے۔ اور آپ

Read more

سلطنت مغلیہ کی نئی کابینہ کا اہم اجلاس

آج سلطنت مغلیہ کی نئی نویلی کابینہ کا اہم اجلاس سلطنت کے نئے امیر سلطان عقاب الدین سحر خیز المعروف مغل صغیر کی زیر صدارت دیوان خاص میں منعقد ہواء۔ اجلاس کے شروع ہوتے ہی وفاقی وزیر مذہبی امور ملا فیضی نے کورنش بجا لاتے ہوئے تجویز پیش کی کہ خاندان مغلیہ کے دائمی منبع فیض، رہبر اعلی اور مغل صغیر کے بڑے بھائی مغل کبیر کی جلد صحت یابی اور باحفاظت وطن واپسی کے لئے دعا کروائی جائے۔ چنانچہ

Read more

توہین عدالت، ملکہ کی موت اور درویش کا کالم

ملکہ چل بسی مگر ٹارزن کیوں خاموش ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹارزن کو بولنے سے روک کر اچھا نہیں کیا۔ دل کی بھڑاس عدالت میں نکال لیتا، کچھ رو لیتا، کچھ گا لیتا تو بوجھ ہلکا ہو جاتا۔ اب پھر صحرا میں بھٹکنے والے اونٹوں کی گھنٹیوں سے مضطرب ساربانوں کی طرح جلسوں میں شکایت کرے گا اور کہے گا ”اوئے ججا۔ مروا دیتا ای“ درویش نے مرد آہن کے ساتھ کام کرنے والے ایک مجاہد سے پوچھا تو

Read more

چند اشتہارات و اعلانات

ضرورت رشتہ ہماری بیٹی چوبیس سالہ حال ہی میں ایم بی بی ایس گریجوایٹ، رنگ گورا، قد بغیر ہیل پانچ فٹ پانچ انچ، انتہائی ملنسار، جدید سوسائٹی کے تقاضوں سے ہم آہنگ، ذاتی یوٹیوب چینل، رواں انگلش، پورشے ایس یو وی کی مالکہ، پانچ وقت نمازی، باپردہ، دینی مزاج کے لئے ہم پلہ لوگوں میں پٹرول پمپ کے مالک/ مینیجر کا رشتہ درکار ہے۔ عام ڈاکٹر، آئی ٹی، زمیندار، کاروباری، صحافی یا انجینئر حضرات سے معذرت۔ ذات برادری اور مسلک

Read more

سلطنت مغلیہ ، پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھی اور پانچ رکنی بینچ

سرکاری وکیل: جناب آج اس پانچ رکنی معزز بینچ کو بتانا چاہتا ہوں کہ لاڈلے نے معمار اعظم سے پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھی رشوت میں لی ہے۔ ہمیں فوری کارروائی کی اجازت دی جائے۔ قاضی القضا : آپ کو کیسے معلوم ہوا کہ ایسا ہوا ہے وکیل: جناب معمار اعظم کی ایک آڈیو لیک ہوئی ہے۔ جس میں انہوں نے اپنی دختر ارجمند کو ایسی انگوٹھی خریدنے اور پھر ملکہ عالیہ کو ان کی خادمۂ خاص کے ذریعہ بطور

Read more

مملکت جنگلیہ میں ٹارزن کی واپسی

”جلد از جلد الیکشن کروا کے مجھے جتوایا جائے اس کے بعد مجھے صدر مملکت، وزیراعظم، فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ائر سٹاف، چیف آف نیول سٹاف، چیف جسٹس، وفاقی محتسب، چیئرمین پی آئی اے، چیئرمین ریلوے، چئیر مین واپڈا، چئیر مین نیب، آڈیٹر جنرل اور چیف الیکشن کمشنر مانا جائے۔ اس کے علاوہ تمام وفاقی وزرا، صوبائی وزراء اعلی اور گورنر حضرات کے اختیارات بھی مجھے تفویض کیے جائیں“ ۔ ٹارزن نے مملکت جنگلیہ میں پریس

Read more

سلطنت مغلیہ کی کابینہ کا آخری اجلاس

آج سلطنت مغلیہ کے دور ارطغرل ثانی کی کابینہ کا آخری اجلاس دیوان خاص میں منعقد ہواء۔ جس کی صدارت سلطنت مغلیہ کے بلا شرکت غیرے آخری وزیراعظم ارطغرل ثانی، غازی ال پارلیمان سلطان کپتان خان المعروف استاد جی نے کی۔ اجلاس کے شروع میں وزیر اطلاعات و نشریات باتو خان نے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ تین سالوں میں حکومت کی کارکردگی ہر محکمے میں انتہائی اعلی رہی۔ انہوں نے اپنے محکمے کے اعداد و شمار ثبوت کے طور پر

Read more

اگر مجھے ریٹائر کر دیا گیا“ ۔ ایک بک ریویو – طنز و مزاح

زیر نظر کتاب ”اگر مجھے ریٹائر کر دیا گیا“ جسٹس بابا رحمت کی خود نوشت روداد حیات، عدالتی زندگی کی گواہ اور ان کے رشحات فکر کا نتیجہ ہے۔ اگرچہ جج صاحب کو ظاہری طور پر ریٹائر ہوئے چار سال سے بھی کچھ زائد کا عرصہ گزر چکا۔ مگر عوام الناس، سرکاری وکلا اور محب وطن حلقوں میں اس کتاب کی شہرہ آفاقی اور لاثانی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ چنانچہ ایک نہایت ہی مختصر مدت میں اس ادبی

Read more

اظہار لاتعلقی -طنز ومزاح

بذریعہ اشتہار ہذا عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہماری کمپنی ”مغلیہ تھیٹرز لمیٹڈ“ جو جنوبی ایشیاء میں معیاری تفریح، فیملی انٹرٹینمنٹ اور دیگر متفرق سروسز فراہم کرنے میں منفرد اور مشہور و معروف ہے، کا مسٹر جو بائیڈن عرف ماما ٹھاکر نامی اداکار سے کوئی تعلق نہیں۔ لہذا اس شخص کے ساتھ کسی بھی طرح کے کاروباری لین دین، فلمی مراسم یا دیگر معاملات کے کمپنی کسی طور بھی ذمہ دار نہ ہو گی۔ کمپنی کے سابقہ اور

Read more

نئے سال کے نئے خواب – طنز و مزاح

جنوری کا شروع ہے، خوب کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے۔ ابھی صحیح طرح سے نیو ائر کی مبارکبادیں بھی ختم نہیں ہوئیں اور ذہن پر سال گزشتہ کی کامیابیوں کا خمار بھی باقی ہے۔ دل کرتا ہے کہ دو ایک چھٹیاں اور کر کے وزیراعظم یونیورسٹی (سابقہ وزیراعظم ہاؤس) کے لان پر خوب قلابازیاں کھاؤں اور خوب انگڑائیاں لوں۔ مگر صاحب عملیات کی دنیا میں چھٹی کہاں؟ ابھی کل کی بات ہے کہ میں اپنی کٹیا یعنی دھرم شالہ

Read more

آپ کا نیا سال کیسا رہے گا؟ طنز و مزاح

میاں نواز شریف کا سال شروع جنوری سے ہی پرہیزی کھانوں اور سلاد خوری پر مبنی منحوس خوابوں کی وجہ سے طبیعت میں ایک عجیب سی ویرانی اور مایوسی کی کیفیت رہے گی۔ طالع میں مریخ کے ہبوط سے دل دیسی گھی میں بنے ہوئے پراٹھوں اور مٹن قورموں کو ترستا رہے گا۔ گویا حالت یہی ہو گی کہ پیٹ میں چیونٹی نہیں، ڈکار لیں بریانی کے۔ فروری میں زحل کی آٹھویں گھر میں آمد سے سفری رکاوٹوں کی نشاندہی

Read more

فوری مدد کی اپیل

میں ماضی میں اڈیالہ جیل کا اور حال میں کوٹ لکھپت جیل کا رہائشی ہوں اور ایک عرصہ سے دل، جگر، تبخیر معدہ اور بلغمی کھانسی کا مریض ہوں۔ بارہا ان امراض کا علاج وطن عزیز میں ایلوپیتھک ڈاکٹروں سے کروایا۔ اور ہر طرح کی ہو میو دوا، حکیمی چورن اور معجون بھی استعمال کر دیکھی۔ اب یہ اعتراف کرنے میں کوئی حرج نہیں کہ سپیشلسٹ ڈاکٹروں کے ہتھے چڑھ کے میں نے اپنا بہت سا نقصان بھی کیا۔ وہ

Read more

یہ ریلو کٹا کہاں ہے؟

خط نمبر 1۔ محترمی و مکرمی ایڈیٹر صاحب۔ یہ آج سے کوئی تین ساڑھے تین سال پہلے کا واقعہ ہے کہ Darren Sammy یا simmi نام کا ایک شخص کام و دہن کی آزمائش سے دو چار گھومتا گھماتا ہمارے یہاں آیا اور چوک مزنگ چونگی میں بلا اجازت اہل محلہ کے رہنا شروع کر دیا۔ یہ شخص کبھی جمعہ یا عیدین کی نماز میں شریک دیکھا گیا اور نہ ہی اس نے مقامی میلاد کمیٹی کو اپنی بابت کوئی

Read more

پڑوسن پڑوسن سے

افتتاحی میوزک۔ ”مبارک ہو بہن۔ بہت بہت مبارک ہو! رب نے آپ کی بھی سن کی۔ بالآخر آپ کی بھی جھولی بھر ہی دی ” بس بہن اللہ کا شکر ہے۔ بڑی مرادوں اور دعاؤں سے پیدا ہوا ہے کہاں کہاں ہم نہیں گئے۔ کس کس سے مدد نہیں مانگی امریکی ڈاکٹروں کا علاج کروایا، دیسی حکیموں کی پڑیاں بھی کھائیں، یورپ بھی گئے، جاپان بھی گئے مگر بہو بیگم کو آرام آیا تو چینی علاج سے آیا چلیں بہن

Read more