کیا یہ ملک فلمیں بنانے کے لیے بنا تھا؟
جیسے زر منڈی میں نظم و نسق برقرار رکھنا اسٹیٹ بینک کی یا ٹیکس قوانین پر عمل کروانا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی اور کمپنیوں اور اسٹاک ایکسچینج کو ریگولیٹ کرنا سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی ذمے داری ہے اسی طرح فلمیں سنسر کرنا وفاقی و صوبائی سنسر بورڈز کا کام ہے۔
ایک طویل زوالیہ گزارنے کے بعد پاکستان میں سینما کا احیا دو ہزار چھ سے ہوا ہے۔ تب سے اب تک کوئی مقامی فلم ایسی نہیں جسے سنسر بورڈ نے مکمل طور پر ناقابلِ نمائش قرار دے کر اس پر مستقل پابندی عائد کی ہو۔
Read more


