77 ہزار روپے میں ترکی کا پرتعیش سفر جس میں ’چھپے ہوئے ثقافتی ہیرے‘ دیکھے جا سکتے ہیں

یہ تقریبا 1051 کلومیٹر طویل سفر ہے جو ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے شروع ہو کر خوبصورت پہاڑی نظاروں سے بھرپور راستوں پر ملک کے سب سے اہم تاریخی مقامات سے گزرتا ہوا دیاربکر تک جاتا ہے۔

Read more

بالی وڈ اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا کو تھپڑ مارنے والی خاتون کانسٹیبل معطل: ’پہلے خوشی ہوئی، پھر مجرمانہ احساس ہوا‘

بالی وڈ اداکارہ اور انڈین ریاست ہماچل پردیش سے حکمران جماعت بی جے پی کی نومنتخب رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو موہالی کے ہوائی اڈے پر تھپڑ مارنے والی خاتون کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Read more

دنیا کا پہلا ’سائبر قحبہ خانہ‘ اور اے آئی سیکس ڈول: مصنوعی ذہانت اور پورن انڈسٹری کا ملاپ جس نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں

رواں ماہ کے آخر میں دنیا کا سب سے پہلے سائبر قحبہ خانہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں خدمات فراہم کرنے کا آغاز کرے گا جن کے تحت صارفین مصنوعی ذہانت کی حامل سیکس کی گڑیا کے ساتھ وقت بتا سکیں گے۔

Read more

اگر پاکستان میں مہنگائی واقعی کم ہوئی تو عام آدمی کے لیے صورتحال اب بھی پریشان کن کیوں؟

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون کے رہائشی منیر احمد نے حال ہی میں اپنا ایک کاروبار بند کر کے ایک دوست کے ساتھ مل کر دوسرا کام شروع کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ انھیں ابھی بھی مہنگائی کا سامنا ہے اور ان کی آمدن سکڑنے کے بعد ان کے لیے ابھی بھی گھریلو اخراجات چلانا مشکل ہے۔

Read more

وہ تین خوبیاں جن کی بدولت لوگوں نے نوکری چھوڑ کر اپنے کاروبار میں کامیابی پائی

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کاروبار میں بڑی منصوبہ بندی کرنے کے بعد کامیاب ہوئے ہیں تو پھر آپ مکمل تصویر کو نہیں دیکھ پا رہے ہیں۔ ان کاروباری حضرات نے خاص مواقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دیا اور انھوں نے اپنے لیے مواقع پیدا کیے ہیں۔

Read more

علی خان کی امریکی کرکٹ ٹیم تک پہنچنے کی کہانی: ’پاکستان سے امریکہ پہنچا تو لگا کرکٹ کھیلنے کا خواب ٹوٹ چکا ہے‘

ضلع اٹک کے شہر فتح جنگ کی گلیوں میں ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے والے علی خان کو یہ خیال بھی کبھی نہیں آیا تھا کہ وہ ایک دن امریکہ کے لیے کھیلتے ہوئے پاکستانی مڈل آرڈر کے سب سے اہم بلے باز کو آؤٹ کریں گے۔

Read more

انڈین الیکشن کے غیر متوقع نتائج جنھوں نے بی جے پی اور اپوزیشن، دونوں کو چونکا دیا

ایودھیا کی نشست بی جے پی کے وقار کے لیے اہم تھی کیونکہ یہ وہ حلقہ ہے جہاں اس نے 1992 میں مسمار کی گئی بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کا افتتاح کیا۔ یہ حالیہ انتخابات کے دوران ایسے غیر متوقع نتائج میں شامل ہے جنھوں نے صرف بی جے پی، اپوزیشن اور عوام سب کو حیران کیا ہے۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: میزبان امریکہ نے بوکھلائی ہوئی پاکستانی ٹیم کو سپر اوور میں اپ سیٹ شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو اپنے پہلے ہی میچ میں میزبان ٹیم امریکہ سے اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

Read more

’سر، آپ کہتے ہیں تو میں کنکلوڈ کر دیتا ہوں‘: سپریم کورٹ میں عمران خان کی پیشی کے دوران کیا ہوا

عمران خان اپنی حکومت کے خلاف پیش کی جانے والی عدم اعتماد کی تحریک، امریکی سفارت کار ڈونلڈ لو اور کبھی ملک میں مارشل لا کی باتیں کرنا شروع کر دیتے جس پر انھیں بینچ کی جانب سے ایسے بیان دینے سے روک دیا جاتا۔

Read more

سخت عالمی پابندیوں کے باوجود روس کی معیشت یوکرین جنگ کی مدد سے ہی کیسے ترقی کر رہی ہے؟

مغربی دنیا کو توقع تھی کہ معاشی بحران کے خوف سے روس اپنی افواج کو یوکرین سے واپس بلا لے گا۔ لیکن انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے مطابق روس کی معیشت دنیا کی کئی ترقی یافتہ ممالک سے زیادہ ترقی کر رہی ہے۔ یہ کیسے ممکن ہوا اور کیا روس کی یہ ترقی دیرپا بھی ہے یا نہیں؟

Read more

حکومتی دستاویزات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی زندگی کیسی ہے؟

سپریم کورٹ میں پیش کی گئی دستاویزات میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان جیل میں اپنے کھانے تک کا فیصلہ خود کرتے ہیں جبکہ ان کو دن میں دو بار راہداری میں چہل قدمی کا موقع بھی دیا جاتا ہے۔

Read more

آپ کے منھ میں موجود بیکٹریا جو بڑی آنت کے کینسر سمیت تین دیگر بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے

منھ میں موجود مائیکرو بایوم میں تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی کچھ عام بیماریاں دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماری (پیریوڈونٹائٹس) ہیں۔ لیکن شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ منھ کے مائیکرو بایوم کا تعلق بہت سی دیگر سنگین بیماریوں سے بھی ہے جو جسم میں کہیں اور ہوتی ہیں۔

Read more

عماد وسیم کی انجری، اعظم اور شاداب کی فارم سمیت وہ مسائل جو پاکستانی ٹیم کو درپیش ہیں

گروپ سٹیج کے میچز پاکستان کو جن پچز پر کھیلنا ہیں، وہاں پر اب تک ہوئی کرکٹ کا محدود ڈیٹا یہ تجویز کرتا ہے کہ چار پیسرز کی موجودگی ضروری ہے اور یہاں پاکستان اپنے پرانے کمبینشن شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف کے ساتھ محمد عامر کا قابلِ قدر تجربہ شامل کر کے سرخرو ہو سکتا ہے۔

Read more

حمزہ سہیل: ’بہت عرصے تک اقرا عزیز اور سجل علی سے ڈرتا رہا‘

حمزہ سہیل آج کل ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے دو ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ ’برنز روڈ کے رومیو اور جولیٹ‘ میں اقرا عزیز کے ہمراہ ’فرہاد‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ نئے ڈرامے ’زرد پتوں کا بن‘ میں وہ ’ڈاکٹر نوفل‘ کا کردار نبھا رہے ہیں اور اس ڈرامے میں اداکارہ سجل علی ان کے ہمراہ ہیں۔

Read more

اپر چترال میں قوت گویائی اور سماعت سے محروم خاتون کا ریپ کرنے والا ملزم دس ماہ بعد کیسے پکڑا گیا؟

خیبرپختونخوا پولیس کے لیے یہ کیس مشکل اس لیے تھا کیونکہ متاثرہ خاتون قوتِ گویائی اور سماعت سے محروم تھیں اور ضلع چترال کے پولیس افسر اجمل خان کے مطابق وہ اشاروں کے ذریعے بھی یہ بتانے سے قاصر تھیں کہ ان کا ریپ کس نے کیا ہے۔

Read more

انڈیا الیکشن: ’پاکستان کو چوڑیاں پہنانے والے‘ نریندر مودی کے تیسری بار وزیراعظم بننے سے کیا تبدیلی آ سکتی ہے؟

پاکستان میں روایتی طور پر انڈین سیاست میں زیادہ دلچسپی نہیں دیکھی جاتی اور نہ ہی عام لوگوں کو وہاں کے سیاسی خدوخال سے زیادہ واقفیت ہے لیکن پاکستانی عوام کو صرف اس بات کو لے کر خدشات تھے کہ اگر انڈیا میں ایک بار پھر بی جے پی سرکار بنی تو وہاں کے مسلمانوں کے ساتھ کیا ہوگا؟

Read more

محمود احمدی نژاد کا ایران میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان: سابق صدر جو اپنی سادگی اور لڑائیوں کے لیے مشہور ہیں

ایران کے رہبر اعلی سمیت مسلسل دو امریکی صدور، ایران کی تمام حزب مخالف گرین موومنٹ، یورپی اتحاد کے زیادہ تر ممالک اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈروں سے لے کر قدامت پسند اراکین اسمبلی کی ایک بڑی تعداد سے لڑائیاں مول لینے والے محمود احمدی نژاد کون ہیں؟

Read more

آن لائن سیکس فراڈ اور بھتہ خوری: ’چھ گھنٹے میں میرا بیٹا مر چکا تھا‘

آن لائن جنسی دھوکے بازوں کا نشانہ بننے کے چھ گھنٹے میں اپنی جان خود ختم کرنے والے نوجوان جارڈن کی والدہ اب دیگر نوجوانوں کے لیے شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم چلا رہی ہیں جس میں وہ بتاتی ہیں کہ یہ مجرم کتنے تیز اور بے رحم ہو سکتے ہیں۔

Read more

دھرو راٹھی: مودی کے ناقد انڈین یو ٹیوبر کون ہیں اور پاکستان میں ان کا ذکر کیوں ہو رہا ہے؟

29 سالہ یوٹیوبر راٹھی کو گذشتہ سال معروف ٹائم میگزین کی ’نیکسٹ جنریشن لیڈرز 2023‘ کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ انھیں ’حقائق کی جانچ‘ کے کام اور اپنے چینل کے ذریعے مختلف موضوعات پر ’تعلیمی مواد‘ پیش کرنے کے لیے نامزد کیا گیا۔

Read more

وہ پانچ غذائیں جو جسمانی تھکاوٹ اور سُستی کا خاتمہ کرتی ہیں

چینی یا شکر کا استعمال آپ کی جسمانی توانائی پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔ لیکن چینی آپ کے لیے ایک قسم کا پھندا بھی ہے۔ اس تحریر میں ہم پانچ ایسی ہی غذائیں پیش کر رہے ہیں جو آپ کے جسم کو توانائی بخش سکتی ہیں۔

Read more

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ: ’جو کوئی بھی فری لانسنگ میں آیا اسے واپس جاتے نہیں دیکھا‘

آئی ٹی کی وزارت کی جانب سے بی بی سی کے ساتھ شیئر کیے جانے والے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 24-2023 میں گذشتہ دو سالوں (جولائی سے اپریل) کی نسبت آئی ٹی کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ تو آخر یہ حالیہ گروتھ کی وجہ کیا ہے اور کیا پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ اپنی صلاحیت کے مطابق نتائج دے رہا ہے؟ انھی چند سوالوں کے جواب جاننے کے لیے ہم نے اس شعبے سے جُڑے چند لوگوں سے بات کی ہے۔

Read more

اربوں لوٹنے والی لاپتا ’کرپٹو کوئین‘ زندہ ہیں یا مر گئیں؟

پچھلے ایک سال سے بی بی سی ورلڈ سروس کی آئی انویسٹی گیشن اور پینوراما نے ان کے بارے میں مزید جاننے کی کوشش کی ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہوا۔ وہ مرچکی ہیں یا ابھی بھی زندہ ہیں؟ اور اس کے لیے اہم تھا کہ ان کے قریبی لوگوں اور ان کے اندرونی حلقے کو جانا جائے۔

Read more

انڈیا الیکشن: ’کمزور اکثریت‘ مودی اور بی جے پی کے لیے کیا مشکلات پیدا کر سکتی ہے؟

تجزیہ کاروں کے مطابق اس طرح کے غیر متوقع نتائج کا مطلب یہ ہے کہ اگرچہ بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتیں مرکز میں حکومت بنانے میں کامیاب رہیں گی لیکن انھیں ہمیشہ یہ خطرہ رہے گا کہ حزب اختلاف حکمراں اتحاد سے ناراض جماعتوں کو اپنی جانب راغب کرکے ان کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔

Read more

ایل انفیرنیٹو: وہ بدنام زمانہ جیل جہاں خطرناک قیدیوں سے مگرمچھ، مرغیاں اور ریفریجریٹرز تک برآمد ہوئے

مگرمچھ، مرغیاں، ٹیلی ویژن، ریفریجریٹرز اور ویڈیو گیم کھیلنے کے لیے استعمال ہونے والی کرسیاں۔۔۔ یہ وہ سب سامان ہے جو گوئٹے مالا کے حکام کو ’ایل انفیرنیٹو‘ کے نام سے مشہور نام نہاد انتہائی سکیورٹی جیل کی تلاشی کے دوران ملا۔

Read more

نیوی ڈاک یارڈ حملہ: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان نیوی کے پانچ افسران کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان نیوی کے پانچ سابق افسران کو جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے دی گئی سزائے موت پر عملدرآمد روکتے ہوئے حکم دیا ہے کہ مذکورہ درخواست پر حتمی عدالتی فیصلے تک نیوی کے اہلکاروں کو دی گئی سزاؤں پر عمل درآمد نہ کیا جائے۔

Read more

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خدمات دینے والے عالمی بینک ’سٹینڈرڈ چارٹرڈ‘ پر دہشت گردوں کی مالی معاونت میں مدد کا الزام

ایک امریکی عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات میں ایک برطانوی بینک پر دہشت گرد گروہوں کے لیے اربوں ڈالر کی لین دین کا الزام لگایا گیا ہے۔

Read more

’کاؤ بوائے‘ پاکستانی کرکٹر: امریکی تشخص کی علامت ’سٹیٹسن ہیٹ‘ کیوں مقبول ہیں؟

جیسا دیس، ویسا بھیس کی روایت پر عمل کرتے ہوئے امریکی ریاست ٹیکساس میں موجود پاکستانی ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں کی کاؤ بوائے ہیٹ یا سٹیٹسن ہیٹ پہنے تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

Read more

پاکستانی ائیر لائنز کے یورپ جانے پر پابندی: کیا ملکی ائیر سیفٹی بین الاقوامی اصولوں کے مطابق نہیں ہے؟

یورپی یونین کی ائیر سیفٹی کمیٹی کی جانب پاکستانی ائیر لائنز پر پابندی سے سب سے زیادہ نقصان پی آئی اے کو ہوا ہے کیونکہ دیگر پاکستانی ائیر لائنز کے یورپ تک آپریشن نہیں۔

Read more

روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کی خراب فارم: کیا انڈیا آئی سی سی ٹورنامنٹ نہ جیتنے کی روایت توڑ سکتا ہے؟

انڈیا کے سلیکٹرز نے کوشش کی ہے کہ سلیکشن کے وقت وہ تمام شعبوں کو مدنظر رکھیں اور ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم تشکیل دے سکیں۔ انڈین کرکٹ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں جس سے یہ کام ممکن ہوتا ہے۔ مگر اس دوران کئی سٹار کھلاڑیوں کی فارم پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔

Read more

وہ کار جس کے فُل ٹینک میں آپ ’2100 کلومیٹر کا سفر طے کر سکتے ہیں‘

گاڑیوں کی چینی کمپنی بی وائے ڈی نے اپنی گاڑیوں کے لیے ایک نیا ہائبرڈ الیکٹرک سسٹم متعارف کرایا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ یہ 2.9 لیٹر پیٹرول میں 100 کلومیٹر کا سفر طے کر سکتا ہے۔

Read more

انڈیا: ’دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت‘ میں عام انتخابات کے نتائج کا انتظار، ووٹوں کی گنتی جاری

انڈیا کی 543 رکنی پارلیمان کے لیے ڈیڑھ ماہ تک سات مرحلوں میں ہونے والے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی شروع ہو چکی ہے ابتدائی رجحانات میں حمکراں جماعت بی جے پی آگے چل رہی ہے۔

Read more

’بیٹا ایک سال پہلے گٹر میں گِرا، آج تک اس کی لاش نہیں ملی‘: کراچی میں مین ہولز کے ڈھکن کہاں جاتے ہیں؟

سوال یہ ہے کہ یہ گٹروں کے ڈھکن آخر جاتے کہاں ہیں؟ حکام کا کہنا ہے کہ نشے کے عادی افراد لوہا حاصل کرنے کے لیے ڈھکن توڑ دیتے ہیں۔ کراچی میونسپل کارپوریشن کے میر مرتضیٰ وہاب ان ڈھکنوں کی گمشدگی کا ذمہ دار نشے کے عادی افراد کو قرار دیتے ہیں۔

Read more

لاش کو عزت دو

دو ہزار گیارہ میں پاکستان کے ہر شہری پر یہ قرضہ 823 ڈالر فی کس تقسیم ہو رہا تھا۔آج بارہ برس بعد اس شہری کی گردن پر قرضے کا بوجھ مزید 36 فیصد ( 1122 ڈالر ) بڑھ گیا ہے۔ جبکہ اسی دورانیے میں فی کس قومی پیداوار میں چھ فیصد کمی ہوئی۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کی تحریر

Read more

یوکرین جنگ: کیا جدید مغربی ہتھیاروں کا ’روس کے اندر‘ استعمال جنگ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے؟

اب تک مغربی ممالک نے یوکرین اور روس کے درمیان جنگ میں اپنے ہتھیاروں کا استعمال یوکرین کے اندر واقع فوجی اہداف تک محدود رکھا ہوا تھا لیکن اب یوکرین مغربی ممالک کے ہتھیاروں سے روس کے اندر اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔

Read more

مقناطیس، جھیل اور تجوری سے ملنے والے ایک لاکھ ڈالر: وہ جوڑا جسے ’انوکھے شوق‘ نے مالامال کر دیا

جمعے کے دن فلشنگ میڈوز کورونا پارک کی جھیل سے نکلنے والی اس تجوری کا ملنا تعجب کی بات نہ ہوتی۔ لیکن اس تجوری کو کھولنے پر ان کو علم ہوا کہ یہ خالی نہیں بلکہ پیسوں سے بھری ہوئی تھی۔

Read more

’سیاحوں کی جنت‘ میں اسرائیلی شہریوں کے داخلے پر پابندی کیوں لگی

مالدیپ کے صدر محمد معیزو کے دفتر نے اتوار کو کہا کہ کابینہ نے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ملک میں داخلے سے روکنے کے لیے قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

سائفر مقدمے میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ’بریت‘ لیکن اس کا مطلب کیا ہے؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوموار کے دن سائفر کے مقدمے میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی سزاؤں کو کالعدم قرار دیا تو یہ 27 مارچ 2022 کو عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں ایک جلسے کے دوران ’سائفر‘ لہرائے جانے سے شروع ہونے والی کہانی میں ایک اور اہم موڑ تھا۔ تاہم اس فیصلے کے بعد سب سے اہم سوال یہ ہے کہ اب کیا ہو گا؟

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بلاک بسٹر آغاز: کہیں ’لاہور قلندرز کا خون‘ نمیبیا کو بچا گیا تو کہیں ویسٹ انڈیز اپ سیٹ سے بال بال بچا

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز انتہائی سنسنی خیز مقابلوں سے ہوا ہے اور ابھی سے یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران ٹورنامنٹ میں اپ سیٹس دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔

Read more

چین کا برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس پر چینی سرکاری ملازمین کو بطور جاسوس بھرتی کرنے کا الزام

چین کی ریاستی سلامتی کی وزارت کے سرکاری وی چیٹ چینل پر ایک پیغام میں کہا گیا ہے برطانوی خفیہ ادارے کے کارندوں نے ایک چینی جوڑے کو ملک کے خلاف کام کرنے پر آمادہ کیا۔ پیغام میں اس جوڑے کی شناخت وانگ اور چاؤ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

Read more

والدین کی بچوں پر ’بےجا سختی‘ سے ان کی ذہنی صحت کیسے متاثر ہوتی ہے؟

بے جا تنگ کرنے والے والدین میں ایک وہ ہیں جو اپنے بچوں کے کیریئر، تعلیم، پیشہ ورانہ زندگی اور رشتوں میں مداخلت کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان سے غیر حقیقی توقعات وابستہ کر لیتے ہیں۔

Read more

انڈیا کی دریائے راوی پر شاہ پور کنڈی ڈیم کی تعمیر: ’ہماری نظروں کے سامنے ایک دریا کا قتل ہوا ہے‘

انڈین پنجاب کے علاقے پٹھان کوٹ کے مقام پر بننے والے شاہ پور کنڈی ڈیم سے دریائے راوی کے پانی کا بہاؤ پاکستان کی طرف مکمل طورپر بند ہو گیا ہے۔ دریائے راوی کے گرد و نواح میں رہنے والے زیادہ تر لوگوں کا یہی کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہم نے اس دریا کا پانی کم ہوتے اور پھر ختم ہوتے دیکھا۔

Read more

انڈیا میں ’مسلم مرد اور ہندو خاتون کی شادی غیر قانونی قرار‘، ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے کیا اثرات ہوسکتے ہیں؟

مدھیہ پردیش کی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ایک مسلمان مرد اور ہندو عورت کی شادی، جس میں دونوں شادی کے بعد اپنے اپنے مذاہب پر عمل کرتے ہوں، کو درست نہیں مانا جا سکتا۔ کیا انڈیا میں پہلے سے موجود ہندو مسلم جوڑوں کی شادیاں اس فیصلے سے متاثر ہو سکتی ہیں؟

Read more

’سلمان خان پر حملے کے لیے ان کے گھر اور فارم ہاؤس کی ریکی کی گئی‘

ممبئی پولیس کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ کے 16 سے 17 ارکان نے فروری میں ’پینویل‘ میں سلمان خان کے گھر اور فارم ہاؤس کی ریکی کی تھی اور ان کی کار پر حملے کے منصوبہ بندی کی تھی۔

Read more

جرمنی کا ’موقع کارڈ‘ کیا ہے اور اس سے ملازمت کے خواہشمند افراد کیا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں؟

جرمن حکومت نے ملک کو درپیش ملازمین اور ہنر مند کاریگروں کی کمی پوری کرنے کے لیے یکم جون سے ’اپرچونیٹی کارڈ‘ یعنی موقع کارڈ کا اجرا شروع کر دیا ہے جس کے بعد اب غیر یورپی افراد کے لیے جرمنی میں قانونی طور پر کام کرنا قدرے آسان ہوسکتا ہے۔

Read more

انڈیا میں مٹی کے تیل پر چلنے والا تھری ڈی پرنٹڈ راکٹ: ’صرف 72 گھنٹوں میں انجن تیار ہو جاتا ہے‘

انڈیا کی ایک نجی کمپنی نے مکمل طور پر تھری ڈی پرنٹر سے پرنٹ کیا گیا راکٹ لانچ کیا ہے۔ انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) مدراس میں سنہ 2018 میں قائم کی گئی ایک سٹارٹ اپ کمپنی اگنی کول کوسموس نے انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی مدد سے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

Read more

امریکہ نے کینیڈا کا ہدف چھکوں، چوکوں میں اڑا دیا: ’امریکہ پاکستان کے لیے خطرے کی علامت بن چکا ہے‘

195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکہ کی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا اور صفر پر اس کی پہلی وکٹ چلی گئی جبکہ ساتویں اوور کی تیسری گیند پر ان کے ہند نژاد کپتان مونانک پٹیل بھی پویلین لوٹ گئے۔ اس وقت ٹیم کا سکور 42 رنز تھا اور پھر جو ہوا وہ تاریخ ہے۔

Read more

ٹرمپ کو ’طاقت اور اثرورسوخ حاصل کرنے کی تربیت‘ دینے والے بدنامِ زمانہ وکیل جو اُنھیں آج بھی یاد آتے ہیں

رائے کوہن ہی وہ شخصیت تھے جنھوں نے ٹرمپ کو ’حملہ کرنا، جوابی حملہ کرنا اور کبھی معافی نہ مانگنے‘ جیسی چیزیں سکھائیں۔

Read more

قدرتی اجزا سے بنے وہ سات مشروبات جو شدید گرمی کا توڑ بھی ہیں اور غذائیت سے بھر پور بھی

اس مضمون میں ہم آپ کو پاکستان میں موسم گرما کے دوران استعمال ہونے والے کچھ ایسے مشروبات کے بارے میں بتا رہے ہیں جو نہ صرف قدرتی اجزا سے بنتے ہیں بلکہ صحت بخش ہونے کے ساتھ ساتھ گرمی سے راحت کا سبب بھی بنتے ہیں۔

Read more

انڈین الیکشن 2024: آخری مرحلے کی ووٹنگ کے بعد ایگزٹ پولز میں کس پارٹی اور اتحاد کو سبقت مل رہی ہے؟

سنیچر کی شام انڈیا میں 57 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ کے ساتویں مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی 18ویں لوک سبھا کی کل 543 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ختم ہو گئی تھی جس کے بعد مختلف ایگزٹ پولز کے نتائج سامنے آنے کے بعد مختلف جماعتیں الگ الگ دعوے کرتی نظر آ رہی ہیں۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: کیا امریکہ دوسری بڑی کرکٹ مارکیٹ بن سکتا ہے؟

ایسا ہرگز نہیں کہ کرکٹ امریکہ کے لیے کوئی اجنبی کھیل ہے۔ امریکی سر زمین پر تین سو برس پہلے بھی کرکٹ کھیلی جاتی رہی ہے اور اس کی مقبولیت بھی کم نہ تھی کہ انگلش کرکٹ نے اپنے پہلے آسٹریلوی دورے سے کہیں پہلے امریکہ کا دورہ کیا تھا۔ پڑھیے سمیع چوہدری کی خصوصی تحریر۔

Read more

اگر دنیا سے شہد کی مکھیاں ختم ہو گئیں تو انسانوں کو کیا خطرہ ہو گا؟

’اگر دنیا سے شہد کی مکھیاں ختم ہو جائیں تو انسانی نسل چار سال کے اندر ختم ہو جائے گی۔‘
یہ کہاوت مشہور سائنسدان آئن سٹائن سے منسوب کی جاتی ہے۔ اگرچہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ یہ بات آئن سٹائن نے کہی بھی ہے کہ نہیں تاہم یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ شہد کی مکھیوں کے بغیر دنیا کی خوراک کی پیداوار کو نا قابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

Read more

آخری لمحات میں امتحانات کی بہتر تیاری کیسے کی جائے؟

امتحانات نزدیک آنے پر ایک وقت میں بہت ساری معلومات کو ایک ساتھ یاد کرنے کی کوشش کرنا کسی بھی سبق کو اچھے سے سیکھنے کا انتہائی غیرموثر طریقہ ہےلیکن امتحان پاس کرنا بھی تو ضروری ہوتا ہے۔
ایسی صورت حال میں اپنے امتحان کی تیاری کے لیے یاد کرنے کے عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے ہماری ان تجاویز کو بھی اپنی پریکٹس میں شامل کر سکتے ہیں جو یہ بتائے گا کہ سیکھنے یا یاد کرنے کا عمل کس طرح بہتر کام کرسکتا ہے۔

Read more

انیلا عمیر: وہ خاتون جو جانوروں کو اپنے بچے سمجھ کر پالتی ہیں

انیلا گذشتہ 19 سال سے گلی محلے اور پالتوں جانوروں کو ریسکیو کر رہی ہیں لیکن 2021 ایک روتے ہوئے ریچھ کے بچے کی ویڈیو ان کے پاس آئی تھی، اس کے رونے کی آواز نے انیلا کو اتنا متاثر کیا کہ انھوں نے اسے بچانے کا فیصلہ کیا اور اس واقعے کے بعد سے انھوں نے جنگلی جانوروں کو بھی ریسکیو کرنا شروع کیا۔

Read more

جنوبی کوریا سے چاول کی بوتلیں شمالی کوریا کیوں بھیجی جا رہی ہیں؟

پارک جنگ اوہ یہ بوتلیں تقریباً پچھلی ایک دہائی سے شمالی کوریا کی طرف بھیج رہے ہیں لیکن وہ یہ سب کھلے عام نہیں کرسکتے تھے کیونکہ جون 2020 میں جنوبی کوریا نے سرحد کی دوسری طرف شمالی کوریا مخالف مواد بھیجنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

Read more

ایگزٹ پول کیا ہے، کیسے کیا جاتا ہے اور ماضی میں انڈین انتخابی نتائج کے حوالے سے پیشگوئیاں کتنی درست ثابت ہوئیں؟

عام انتخابات میں ایگزٹ پول کی پیشگوئیاں کس حد تک درست ثابت ہوتی ہیں اور ایگزٹ پول کروانے والے اداروں یا ایجنسیوں کو کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

Read more

سوامی ویویکانند راک: وہ تاریخی مقام جہاں نریندر مودی الیکشن کے آخری مرحلے میں مراقبہ کر رہے ہیں

وہ جمعرات کی شام سے انڈیا کے معروف مفکر اور ہندو سکالر سوامی ویویکانند کے نام پر قائم یادگار میں مراقبے پر ہیں اور 45 گھنٹے تک وہاں رہیں گے۔ اسے جہاں کچھ لوگوں نے ’سستی چال‘ کہا ہے وہیں ان کے حامی اسے ان کی ’قوت ارادی‘ کہہ رہے ہیں۔

Read more

اٹلی میں ’شادی سے انکار پر‘ بیٹی کے قتل کے الزام میں سزا پانے والی ماں پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر سے گرفتار

ثمن عباس کے لاپتہ ہونے کے 18 ماہ بعد ان کی لاش نومبر 2022 میں شمالی اٹلی کے ایک فارم ہاؤس سے برآمد ہوئی تھی۔ ان کے والدین نے انھیں ارینج میرج سے انکار پر قتل کر دیا تھا

Read more

غزہ جنگ کے خاتمے کے بارے میں اسرائیل کا مجوزہ منصوبہ: ’وقت آ گیا ہے کہ یہ جنگ ختم ہو۔۔۔ ہم یہ لمحہ نہیں کھو سکتے‘، بائیڈن

نئی اسرائیلی تجویز تین حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں چھ ہفتے کی ’مکمل جنگ بندی‘، آبادی والے علاقوں سے اسرائیلی فورسز کا انخلا اور فلسطینی قیدیوں کے بدلے کچھ اسرائیلی یرغمالیوں کا تبادلہ شامل ہے

Read more

ہیٹ ویو: پاکستان اور انڈیا میں ’انسانی وجود کا مسئلہ‘ بننے والی گرمی سے بڑے شہر کیوں متاثر ہو رہے ہیں؟

پاکستان اور انڈیا میں اس وقت قیامت کی گرمی پڑ رہی ہے۔ کچھ علاقوں میں تو درجہِ حرارت 50 ڈگری سے بھی تجاوز کر گیا ہے اور اس صورتحال کا سامنا دور دراز صحرائی علاقوں کو نہیں بلکہ بڑے بڑے شہروں کو کرنا پڑ رہا ہے۔

Read more

’کراچی کی شرفا کمیٹی کا آخری شریف‘

طلعت صاحب دوسرے دوستوں سے بھی ذکر کرتے تھے کہ وہ ایک کتاب پر کام کر رہے ہیں۔ ہمارے ایک مصنف دوست اکثر نصیحت کرتے ہیں کہ کتاب لکھو، اس سے پہلے کہ تم پر کتاب لکھی جائے۔ طلعت صاحب شرفا کی اس نسل کے آخری نمائندے تھے، جو سوچتے تھے کہ پہلے کچھ پڑھ تو لیں پھر لکھیں گے۔

Read more

محبوبہ کے ساتھ بچہ ہونے کے انکشاف کے بعد طلاق، عدالت کا بزنس ٹائیکون کو سابق اہلیہ کو ایک ارب ڈالر دینے کا حکم

یہ عدالتی فیصلہ ان کی طلاق کے دس سال بعد سامنے آیا، جب پہلی بار یہ انکشاف ہوا تھا کہ ان کا اپنی محبوبہ سے ایک بچہ بھی ہے۔

Read more

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں انڈین فوج اور پولیس کے درمیان تصادم کی وجوہات کیا ہیں؟

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں فوجیوں نے تھانے پر دھاوا بول کر ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں کی مار پیٹ کی اور ایک اہلکار کو اغوا کر لیا۔ تین فوجی افسروں سمیت 16 فوجیوں کے خلاف اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمے درج کیے گئے۔

Read more

احمد فرہاد بازیابی کیس: عدالتوں کی جانب سے خفیہ اداروں کے افسران کی طلبی کے بعد عموماً لاپتہ افراد کیوں منظرعام پر آ جاتے ہیں؟

پاکستان کی حالیہ تاریخ پر اگر نظر دوڑائی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ لاپتہ افراد کے مقدمات میں جب ججوں کی جانب سے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو طلب کیا جاتا ہے تو لاپتہ افراد کی بازیابی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

Read more

کیا اسرائیلی حملے میں رفح کے ’سیف زون‘ کو نشانہ بنایا گیا؟

بی بی سی نے ویڈیو فوٹیج، تصاویر اور دیگر شواہد بشمول عینی شاہدین کے بیانات کو استعمال کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کی کہ 26 مئی کو ہونے والے اس جان لیوا دھماکے میں ہوا کیا تھا، جس میں کم از کم 45 افراد ہلاک ہوئے۔

Read more

انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن: سگریٹ چھوڑنے کے چند آسان اور منفرد طریقے

یوں تو بری عادتوں کو پیچھے چھوڑنے کا کوئی اچھا، برا وقت نہیں ہوتا اور سگریٹ نوشی چھوڑنے سے پہلے آپ کو پیشہ ورانہ طبی ماہر سے بات چیت ضرور کرنی چاہیے لیکن آج انسداد تمباکو کے عالمی دن کے موقع پر ہم آپ کی مدد کے لیے تمباکو نوشی ترک کرنے کے چند ٹپس لائے ہیں۔

Read more

اناٹسا: اینڈرائیڈ فون سے مالیاتی معلومات اور پاس ورڈ چرانے والا میل ویئر کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

یوں تو انٹرنیٹ پر صارفین کو مختلف قسم کے فراڈز سے خود کو محفوظ رکھنے کے بارے میں بارہا تنبیہ کی جاتی ہے لیکن ایک آئی ٹی سکیورٹی کمپنی زیڈ سکیلر کی جانب سے شائع کی ایک چونکا دینے والی رپورٹ نے اینڈرائڈ صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔

Read more

سابقہ پورن سٹار کو ’خاموشی اختیار کرنے کے عوض پیسے دینے‘ کا مقدمہ: ٹرمپ ’قصوروار‘ قرار لیکن اب کیا ہو گا؟

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے وہ پہلے سابق صدر بن گئے ہیں جنھیں ایک دیوانی مقدمے میں ’قصوروار‘ ٹھہرایا گیا ہے لیکن نیو یارک کی عدالت میں جیوری کے اس فیصلے بعد ان کو سزا سنانے کا عمل باقی ہے جو صدارتی الیکشن سے صرف چار روز قبل سنائی جائے گی۔ ایسے میں اہم سوال یہ ہے کہ ٹرمپ جیل جا سکتے ہیں اور کیا وہ اب بھی صدر کا انتخاب لڑ سکتے ہیں؟

Read more

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو انگلینڈ سے شکست: ’برطانوی مظالم پر ایک اور خط لکھنے کی ضرورت ہے‘

سیریز کے دو میچ بارش کی نظر ہو جانے کے بعد اوول کے میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیم کے درمیان چوتھے ٹی ٹوئنٹی کا میچ شروع ہوا تو اس بات کی توقع تھی کہ مقابلہ سخت ہو گا اور پاکستان کی ٹیم سیریز برابر کرنے کی سر توڑ کوشش کرے گی۔

Read more

پاک سیٹ ایم ایم ون: لاکھوں روپے کا سیٹلائٹ انٹرنیٹ کیا پاکستان میں عام آدمی کے لیے ’گیم چینجر‘ ثابت ہو گا؟

سپارکو کے عہدیدار پاک سیٹ ایم ایم ون کو پاکستان کے لیے ’گیم چینجر‘ قرار دے رہے ہیں۔ یہ سیٹلائٹ کیسے پاکستان میں انٹرنیٹ کی دنیا کو تبدیل کرے گا اور کیا عام آدمی کو بھی اس تک رسائی حاصل ہو گی؟

Read more

’ہم کالی بھیڑیں نہیں ’بمبل بِی‘ ہیں‘: عمران خان کا ویڈیو لِنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی کا احوال

اس مرتبہ تو عمران خان کے پاس کاغذ اور لکھنے کے لیے قلم بھی تھا جبکہ گذشتہ سماعت کے دوران وہ صرف دلائل کو سن رہے تھے اور انھیں ایک لفظ بھی بولنے کا موقع نہیں ملا۔ آج چیف جسٹس نے ویڈیو لنک پر موجود عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’مسٹر خان کیا آپ مجھے سن پا رہے ہیں؟‘ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ وہ انھیں سن پا رہے ہیں۔

Read more

جب جاپانی ریڈ آرمی نے دو عرب ہائی جیکروں کی موت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل کے ’لوڈ‘ ائیر پورٹ پر حملہ کیا

یہ واقعہ 52 سال قبل آج کے دن یعنی 30 مئی 1972کو اسرائیل کے شہر تل ابیب کے لوڈ ائیر پورٹ پر پیش آیا۔ یہ تینوں جاپانی پیرس سے ائیر فرانس کی فلائٹ لے کر تل ابیب ائیر پورٹ پہنچے اور وہاں گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔

Read more

دنیا کی سب سے مسلح سرحد پر چھڑی ’کچرے کی جنگ‘ جس میں غباروں کے ذریعے پاخانہ تک پھینکا گیا

جنوبی کوریا کی فوج نے ہدایت جاری کرتے ہوئے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ان سفید غباروں اور ان کے ساتھ لگے پلاسٹک کے تھیلوں کو نہ چھوئیں کیونکہ ان میں ’گندگی اور کچرا‘ بھرا ہو سکتا ہے۔

Read more

وہ پرفیوم برینڈ جن کی ’مہنگی خوشبو‘ کے پیچھے بچوں سے کروائی جانے والی مشقت چھپی ہے

بی بی سی کی ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ پرفیوم بنانے والے دو بڑے برانڈز کے سپلائرز کی جانب سے پرفیومز میں استعمال ہونے والے اجزا چننے کے لیے بچوں کی بڑی تعداد سے مشقت کروائی جاتی ہے جبکہ تمام لگژری پرفیوم برانڈز بچوں سے مشقت کروانے کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔

Read more

ظہور احمد: غیر ملکی سفیر کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں سزا پانے والے پولیس اہلکار کی رہائی کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی ظہور احمد کو مبینہ طور پر ایک غیر ملک سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کے الزام میں مقامی عدالت کی طرف سے دی گئی سزا کو معطل کرتے ہوئے اُن کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

Read more

معذور خاتون جنھوں نے 43 سال کی عمر میں ’سیکس کا پہلا تجربہ‘ 400 ڈالر فی گھنٹہ میں کیا

میلانیا کا کہنا ہے کہ ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ڈیٹنگ ایپس پر جاؤں گی اور مردوں سے آن لائن بات کروں گی اور اب میں عملی طور پر روزانہ ایسا کر رہی ہوں۔ میرا واحد افسوس یہ ہے کہ ایسا کرنے میں میں نے بہت دیر کر دی۔‘

Read more

عام اے سی اور انورٹر اے سی میں کیا فرق ہے اور بہتر آپشن کیا ہے؟

شدید گرمی میں مالی استطاعت رکھنے والے افراد بھی بجلی کے بھاری بل کے خوف سے سوچ سمجھ کر ہی ایئر کنڈیشنر کا استعمال کرتے ہیں لیکن کون سا اے سی بجلی کی کم کھپت کے ساتھ زیادہ ٹھنڈک فراہم کرتا ہے اور کیا 26 ڈگری پر ہی اے سی چلانا چاہیے؟ جانیے کہ اے سی استعمال کرنے والے صارفین کو توانائی کی بچت کے اعتبار سے کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے

Read more

’آل آئز آن رفح‘: انڈیا میں ’بائیکاٹ بالی وڈ‘ کے ٹرینڈ کا باعث بننے والی اے آئی سے بنی تصویر اتنی وائرل کیوں ہوئی؟

آئیے جانتے ہیں کہ یہ تصویر اس قدر وائرل کیوں ہوئی، ٹیکنالوجی اور اے آئی کی دنیا میں اس کے بارے میں کیا بحث ہو رہی ہے اور بالی وڈ اداکاروں کو اس تصویر کے باعث انڈیا میں تنقید کا سامنا کیوں ہے؟

Read more

’ہم عوامی لیگ ہیں نہ عمران خان شیخ مجیب‘: پی ٹی آئی نے 1971 کا موازنہ پاکستان کے موجودہ حالات سے کیوں کیا؟

27 مئی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر عمران خان کے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو ٹویٹ کی گئی اور لکھا گیا کہ ’ہر پاکستانی کو حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا مطالعہ کرنا اور یہ جاننا چاہیے کہ اصل غدار تھا کون تھا جنرل یحییٰ خان یا شیخ مجیب الرحمان۔‘ تحریک انصاف 1971 کے حالات کا پاکستان کے موجودہ حالات سے موازنہ کر کے کیا حاصل کرنا چاہتی ہے؟

Read more

ٹائٹن حادثے کے ایک برس بعد امریکی ارب پتی شخصیت نے ٹائٹینک کا ملبہ دیکھنے کے مشن کا اعلان کیوں کیا؟

امریکی ریاست اوہائیو کے بزنس ٹائیکون لیری کارنر اور ٹرائٹن نامی سب میرین کمپنی کے شریک بانی پیٹرک لاہے کا کہنا ہے کہ وہ شمالی بحرِ اوقیانوس میں 3800 میٹر کی گہرائی میں موجود ٹائٹینک کے ملبے کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

Read more

برطانوی میوزیئم سے برسوں تک بیش قیمت نوادرات کی چوری کا پول ایک ڈیلر نے کیسے کھولا

سنہ 2020 میں نوادرات کے ایک ڈیلر ڈاکٹ ایتائی گریڈل کو یہ شک ہونے لگا کہ آن لائن پلیٹ فارم ای بے پر جس شخص سے وہ اشیا خریدتے رہے تھے وہ دراصل ایک چور ہے جو کہ برٹش میوزیم سے چوری کر رہا ہے۔

Read more

جنسی بلیک میلنگ سکھانے والی ’سیکسٹارشن‘ معلومات کی آن لائن فروخت: ’یہ بچوں کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے‘

بی بی سی کو علم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر مجرم ایسی معلومات فروخت کر رہے ہیں جن میں بتایا جاتا ہے کہ ’سیکسٹارشن‘ یا جنسی بلیک میل کیسے کیا جا سکتا ہے۔

Read more

چمن میں دھرنا اور 25 دن سے پھنسے دو ہزار سے زائد ٹرک: ’شاہراہ بند رہی تو عید کے لیے گھر بھی نہیں جا سکیں گے‘

شاہراہ کی بندش سے نہ صرف چمن اور افغانستان جانے والی گاڑیوں کی بڑی تعداد کوژک کی پہاڑی پر پھنسی ہوئی ہے بلکہ اس سے زیادہ تعداد میں گاڑیاں چمن شہر میں پھنسی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ان کے ڈرائیور اور عملے کے دیگر افراد ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔

Read more

نواز شریف چھ سال بعد پارٹی صدر منتخب: مسلم لیگ میں ’ن‘ کی واپسی کیوں ہوئی؟

موجودہ سیاسی منظرنامے میں نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدارت ملنے نے کئی ایسے سوال پیدا کیے ہیں جو سیاسی حلقوں میں زیر بحث ہیں۔ تو کیا نواز شریف کو دوبارہ پارٹی کی صدارت کسی خاص مقصد کے تحت دی گئی ہے؟

Read more

سابقہ پورن سٹار کو ’خاموشی اختیار کرنے کے عوض پیسے دینے‘ کے مقدمے میں اگر ٹرمپ قصوروار پائے گئے تو کیا ہو گا؟

اگر مسٹر ٹرمپ کسی بھی معاملے میں قصوروار پائے جاتے ہیں تو وہ پہلے سابق امریکی صدر بن جائیں گے جنھیں مجرمانہ سزا سنائی گئی ہو اور اس کے ساتھ ساتھ وہ کسی بڑی پارٹی کے ایک مجرم کے طور پر وائٹ ہاؤس کے لیے انتخاب لڑنے والے پہلے امیدوار بھی ہوں گے۔

Read more

القادر ٹرسٹ: عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے ملک ریاض کا کیا تعلق ہے؟

گذشتہ چند دنوں سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف زیرِ سماعت القادر ٹرسٹ کیس عوامی سطح پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے اور اس کی بنیادی وجہ پاکستانی پراپرٹی ٹائیکون اور القادر ٹرسٹ کیس میں اشتہاری قرار دیے جانے والے ملک ریاض کی ایک ٹویٹ ہے۔

Read more

صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر تک ’سب سے پہلے‘ پہنچنے والے پانچ موٹر سائیکل سوار جنھیں دنیا کی نظروں سے ’چھپایا‘ جا رہا ہے

ترکی، پاسداران انقلاب اور ہلال احمر نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی جگہ کی سب سے پہلے نشاندہی کرنے کے دعوے کیے تھے تاہم بی بی سی فارسی نے سرچ آپریشن کی تصاویر کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی ہے کہ رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے ملبے تک سب سے پہلے آف روڈ بائیکرز کا ایک گروپ پہنچا تھا۔

Read more

’یوم تکبیر‘ کی چھٹی: کیا ’غیر متوقع‘ عام تعطیل کے کسی ملک کی معیشت پر منفی اثرات ہوتے ہیں؟

ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ پاکستان آخر دنیا کے دیگر ممالک میں عام تعطیلات کی تعداد کے اعتبار سے کہا کھڑا ہے اور دیگر ممالک میں ماضی ایک غیر متوقع عام تعطیل کے معیشت پر برے اثرات ہوئے ہیں؟

Read more

ڈیجیٹل جنریشن اور سکرین ٹائم: آج کی نسل اپنے والدین کے مقابلے میں کم ذہین کیوں ہے؟

’ڈیجیٹل کریٹن فیکٹری‘ یہ فرانسیسی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں تحقیق کے ڈائریکٹر اور فرانسیسی نیورو سائنٹسٹ مائیکل ڈیسمرگٹ کی تازہ ترین کتاب کا عنوان ہے۔ اس کتاب میں انھوں نے ٹھوس اعداد و شمار کے ساتھ اس چیز پر روشنی ڈالی ہے کہ کس طرح ڈیجیٹل آلات بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی نشوونما کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔

Read more