مگر کمنز نے دن کا حلیہ بدل دیا: سمیع چوہدری کا کالم

ایک بھرپور دن جو پاکستان کے لیے خوابناک خوبیوں سے مزین تھا، یکسر پاکستان کے نام ہو سکتا تھا لیکن کمنز کے دوسرے سپیل میں پاکستانی مڈل آرڈر کی کم مائیگی سامنے آئی اور پورے دن کا حلیہ ہی بدل گیا۔ سمیع چوہدری کا کالم۔

Read more

’مجھے انجینیئرنگ کی تعلیم اس لیے چھوڑنی پڑی کیونکہ میں روزانہ کسی پر بوجھ نہیں بننا چاہتا تھا‘

جہاں پیروں سے معذور طلبا کو بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں ریمپ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے وہیں یونیورسٹی میں بصارت سے محروم طلبا کو بریل سسٹم نہ ہونے کے باعث تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات ہیں۔

Read more

اکیلے سفر کرنے والے چھ سالہ بچے کو ایئرلائن نے غلط منزل پر پہنچا دیا

کیسپر امریکی شہر فیلاڈیلفیا سے فارٹ مائرز، فلوریڈا اپنی دادی سے ملنے جا رہے تھے۔ لیکن وہ فورٹ مائرز سے چار گھنٹے کی مسافت پر اورلینڈو پہنچ گئے۔ انھیں فضائی کمپنی کی طرف سے غلطی سے غلط جہاز پر سوار کروا دیا گیا تھا۔

Read more

فاروق عبداللہ کے بیان پر تنازع: ’پاکستان سے بات چیت نہیں کی گئی تو کشمیر کا حشر غزہ جیسا ہوگا‘

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر ہم نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل نہیں کیا تو ہمیں اسی حشر کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا آج غزہ اور فلسطینیوں کو سامنا ہے۔

Read more

دوسری عالمی جنگ میں ہزاروں قیدیوں کو لے جانے والے جاپانی بحری جہاز جو ان کے لیے’جہنم‘ ثابت ہوئے

بحرالکاہل میں فوجی کارروائیوں میں جاپانیوں نے ہزاروں برطانوی، ہندوستانی، فرانسیسی، ولندیزی، آسٹریلوی اور امریکی فوجیوں کو گرفتار کیا اور پہلے تو حراستی مراکز میں رکھا اور پھر مئی 1942 میں مال بردار جہازوں سے جبری مشقت کے لیے جاپان اور اس کے زیرِقبضہ علاقوں میں بھیجنا شروع کیا۔

Read more

شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ سنی کی ’غدر 2‘ اور رنبیر کی ’اینیمل‘۔۔۔ بالی وڈ کے لیے سال 2023 کیسا رہا؟

سال 2023 میں جہاں بڑے بجٹ کی میگا فلمیں سنیما ہالوں کی رونقیں واپس لائیں وہیں کئی چھوٹی فلموں نے بڑے اور اہم مسائل پر بات کرنے کی جرات دکھائی۔

Read more

علاقائی اثرو رسوخ سے تیل کی پیدوار تک۔۔۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تنازعات میں جیت کس کی ہو گی؟

متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان ہمیشہ سے اقتصادی، سیاسی اور تزویراتی شراکت داری رہی ہے، جو کہ دو خلیجی ہمسایہ ممالک کے محل وقوع اور ان کے ایک جیسے مفادات کا نتیجہ ہے۔ مزید یہ کے دونوں کو خطے میں مشترکہ چیلنجوں کا بھی سامنا ہے جس نے انھیں بہت سے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر ہم آہنگی رکھنے والے اتحادی بنا رکھا ہے۔

Read more

ریاض الجنہ: ’میرے شوہر کو تو جانے دیا مگر میں روضہ رسول دیکھے بغیر واپس آ گئی‘

سعودی حکام نے زائرین کی بڑی تعداد کے باعث ریاض الجنہ میں وبا سے بچنے کے حفاظتی اقدامات کے طور پر نہ صرف زائرین کے لیے مختلف اوقات مقرّر کیے بلکہ یہاں آنے کی حد بھی مقرر کر دی۔

Read more

چٹان عورتوں کی زنانہ وار تحریک

بلوچستان کی حالیہ تحریک کو سمجھنا ہو گا، گزشتہ تحاریک سے یہ تحریک قطعی مختلف اور یکسر جُدا ہے۔ اس بار یہ تحریک یوں بھی مختلف ہے کہ راہبر عورتیں ہیں، یہ سمجھنا ہو گا کہ حق دو تحریک کی مائی زینب ہو یا ماہ رنگ بلوچ اور سمی یہ سب عورتیں بدلے ہوئے بلوچستان کا پتا دے رہی ہیں جس کا اندازہ نہیں لگایا جا رہا۔ پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم۔

Read more

بیوی کے ساتھ غیرفطری انداز میں سیکس کرنے پر شوہر کو 9 سال قید بامشقت، تشدد کے الزام میں ساس، سسر اور نند کو بھی سزائیں

انڈین ریاست چھتیس گڑھ کی ایک عدالت نے اپنی بیوی کے ساتھ غیر فطری انداز میں سیکس کرنے کا جرم ثابت ہونے پر شوہر کو 9 سال قید بامشقت اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

Read more

چینی کے مفید اور سستے متبادل کی تلاش: کیا ’ایلولوز‘ نسخۂ کیمیا ثابت ہو سکتا ہے؟

ایلولوز اپنے ذائقے میں تقریباً 70 فیصد تک شکر کی طرح میٹھا ہوتا ہے لیکن یہ بہت کم کیلوریز کا حامل ہوتا ہے اور اس کے بلڈ شوگر کی سطح پر نہ ہونے کے برابر اثرات ہوتے ہیں۔ اس کے اثرات کو گلائیسیمک انڈیکس سے ناپا جاتا ہے۔
ایلولوز قدرتی طور پر بہت کم مقدار میں پایا جاتا ہے مثال کے طور پر انجیر اور کشمش میں اس کی موجودگی پائی جاتی ہے۔

Read more

نریندر مودی کا سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے روس نہ جانا کیا ظاہر کرتا ہے؟

انڈیا کے وزیر خارجہ جے شنکر اِن دنوں روس کے پانچ روزہ دورے پر ہیں اور یہ لگاتار دوسرا سال ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی دونوں ممالک کے درمیان سالانہ سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔

Read more

’اب کیا وارنر ہاتھوں میں گیند تھمائے؟‘ آسٹریلوی اوپنر کی قسمت جو اکثر پاکستان کے خلاف ان کا ساتھ دیتی ہے

صبح سویرے میچ کے لیے اٹھنے والے پاکستانی شائقین کو پہلا جھٹکا تو اسی وقت لگا جب اطلاعات کے مطابق کرکٹ بیٹنگ کمپنیوں کے ورچوئل سروگیٹ اشتہارات کے تنازع پر سرکاری چینل پی ٹی وی نے میلبرن ٹیسٹ براہِ راست نہیں دکھایا۔

Read more

شام میں قاسم سلیمانی کے ساتھی ایرانی کمانڈر ’فضائی حملے میں ہلاک‘، ایران کی اسرائیل کو جواب دینے کی دھمکی

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شام میں ایک سینیئر ایرانی کمانڈر کو مبینہ اسرائیلی حملے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔
دمشق میں ایرانی سفیر حسین اکبری نے کہا ہے کہ موسوی ایرانی سفارتخانے میں کام کرتے تھے، وہ دوپہر دو بجے دفتر سے نکل کر گھر گئے جہاں ان پر اسرائیلی میزائل حملہ ہوا۔

Read more

خیبرپختونخوا کا وہ علاقہ جہاں غیر قانونی طور پر پانی سے سونا نکالنے کا کام کیا جاتا ہے

مقامی لوگ کسی نہ کسی طریقے سے اس کاروبار سے وابستہ ہیں تاہم اس حوالے سے جب بحیثیت صحافی آپ کسی سے بات کرتے ہیں تووہ آپ کو کسی سرکاری ادارے کا اہلکار سمجھ کر خاموشی اختیار کر لیتا ہے اور یہی مشورہ دیتا ہے کہ یہ کام غیر قانونی طور پر ہو رہا ہے اور ’بڑے لوگ‘ اس میں ملوث ہیں۔

Read more

جنس تبدیل کروا کر مرد بننے والی دوست جس نے یکطرفہ محبت میں بچپن کی سہیلی کو ہی قتل کر دیا

نندنی پیشے کے اعتبار سے ایک سافٹ ویئر انجینیئر تھیں اور ایک نجی سافٹ ویئر کمپنی میں کام کرتی تھیں۔ وہ گزشتہ آٹھ ماہ سے چنئی میں رہ رہی تھیں۔

Read more

پہلی بار کشتی رانی کے مقابلے میں تاریخی شرکت کرنے والا بِلّا ’اولی‘

اولی کے مالک باب ولیمز کہتے ہیں کہ ’ہم دونوں کوئی مثال قائم کرنے کی غرض سے نہیں نکلے تھے۔ یہ ایک عام سی بلی ہے اور یہ میری کشتی کا ایسے ہی لازمی حصہ ہے جیسے اس میں موجود فرنیچر اور اسے پیچھے چھوڑ جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔‘

Read more

آئی پی ایل کے پہلے قبائلی کھلاڑی رابن منز: ’سلیکشن کے بعد ماں کو فون کیا تو وہ رونے لگیں، پاپا بھی رونے لگے‘

19 دسمبر کو دبئی میں انڈین پریمیئر ليگ (آئی پی ایل) کے 17 ویں سیزن کے لیے چھوٹی نیلامی میں مشرقی انڈین ریاست جھارکھنڈ کے تین کھلاڑیوں کو مختلف ٹیموں نے خریدا ہے۔

Read more

لیکن مچل سٹارک کو کون بتلائے؟: سمیع چوہدری کا کالم

جس بورڈ میں آنے والے چیئرمین کو نہ تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ کیوں لایا گیا اور نہ ہی یہ خبر کہ وہ کیونکر نکالا جائے گا، وہ بورڈ اپنے ہڑبونگ میں ہی اس قدر سرشار رہتا ہے کہ وسائل کی نگہداشت جیسی لایعنی باتوں کو درخورِ اعتنا سمجھنا گوارا ہی نہیں کر پاتا۔

Read more

آم کا اچار، سموسے کی ترکیب اور فلم جوان۔۔۔ 2023 میں پاکستان اور انڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیزیں

سرچ انجن گوگل نے مختلف ممالک کے حوالے سے ڈیٹا شیئر کیا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ سال 2023 کے دوران صارفین نے کیا جاننے میں سب سے زیادہ دلچسپی ظاہر کی۔

Read more

انڈین فوج کی حراست میں شہریوں کی ہلاکت: راجوری پونچھ میں 20 سال بعد بھڑکنے والا تشدد مبینہ دراندازی ہے یا مقامی برادیوں کی خلش

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں مسلح جھڑپ میں فوجی ہلاکتوں کے بعد فوج پر تین عام شہریوں کے حراستی قتل کا الزام ہے اور فوج نے تحقیقات میں تعاون کا اعلان کیا ہے۔ پونچھ اور راجوری خطوں کی اہمیت کا تذکرہ گذشتہ دنوں انڈین پارلیمنٹ میں بھی ہوا جہاں انڈیا کے وزیرداخلہ امیت شاہ نے کشمیر کے حالات کے لیے جواہر لعل نہرو کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ کشمیر کے سوال پر اقوام متحدہ کا رُخ کرنا بہت بڑی غلطی تھی۔

Read more

’میں ہوں عونی، ایک نئی ویڈیو کے ساتھ۔۔۔‘: 12 سالہ فلسطینی لڑکے کا وہ خواب جو اس کی موت کے بعد پورا ہوا

صرف ایک سال بعد عونی حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ میں مارے جانے والے پہلے فلسطینی بچوں میں سے ایک بن گئے۔

Read more

کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز کہاں دفن ہیں؟

ہمیں اس پراپرٹی کو دکھاتے ہوئے میو اور ٹم نے ہمیں بتایا کہ سینٹ نکولیس ہمیشہ یہاں سے یہاں آباد تھے۔انھوں نے ہمیں چرچ کے قبرستان میں ایک پتھر پر کھدی ہوئی ایک شکل دکھائی۔ اس تصویر میں، سینٹ نک آگے دیکھ رہے ہیں اور یہ ان کی خیراتی فطرت کو ظاہر کرتا ہے۔

Read more

80 سے زیادہ ممالک میں استعمال ہونے والی آدھے سر کے درد کی دوا کتنی مؤثر ثابت ہو رہی ہے؟

خواتین مردوں کے مقابلے مائیگرین سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق 15 سے 49 سال کی خواتین میں دماغی مسائل کی سب سے بڑی وجہ درد شقیقہ ہے، جس کی وجہ سے وہ کام نہیں کر پاتی ہیں۔

Read more

’کو ورکنگ سپیس‘ کیا ہے اور پاکستان میں چھوٹے کاروبار ایسی جگہوں کا انتخاب کیوں کر رہے ہیں؟

کسی بھی چھوٹے کاروبار یا سٹارٹ اپ کے لیے سرمایہ حاصل کرنے کے بعد دوسرا اہم کام ایسی جگہ کا انتخاب ہوتا ہے جہاں بیٹھ کر بزنس چلایا جا سکے۔ روایتی دفاتر تو دنیا بھر میں برسوں سے قائم ہیں مگر اب پاکستان میں ’کو ورکنگ سپیس‘ کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ مگر کو ورکنگ سپیس کیا ہے اور یہ روایتی دفاتر کی نسبت چھوٹے بزنسز کے لیے فائدہ مند کیوں ہے؟

Read more

پوسٹ مارٹم کے دوران لاشوں کے ٹکڑے کرنے والی حاملہ ورالو: ’لوگ کہتے ہیں ایسی حالت میں لاش کو مت چُھونا‘

انڈیا کے رہائشی ورالو نامی ایک نوجوان خاتون پوسٹ مارٹم روم میں لاشوں کے ٹکڑے کرتی ہیں۔ ان دنوں وہ حمل سے بھی ہیں اور لوگ ان کو اس کام سے منع بھی کرتے ہیں۔ لاشوں کی چیڑ پھاڑ اور ان کے ہر حصے کو جدا کرنے کا کام عام طور پر مردوں سے منسوب کیا جاتا ہے اور اس پیشے میں آنے والی خواتین کی تعداد بہت کم ہے۔ ایسے میں نوجوان ورالو اس پیشے میں کیسے آئیں؟

Read more

الیکشن ہو رہے ہیں یا منہ پے مارے جا رہے ہیں؟

جنہیں آٹھ فروری کے بعد بلوچستان میں بھی حکمرانی کی اداکاری کرنی ہے وہ کیا ہوئے؟ کوئی وفاق پرست بلاول یا مریم جو کوئٹہ جا کر بلوچ بچے بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھ کے اور گلے لگا کے فوٹو سیشن کرتے ہیں اب تک اسلام آباد پریس کلب کے اطراف میں بھی نہیں پھٹکے۔

Read more

امریکہ کے شہر میامی کے نیچے چھپی 2700 سال پرانی ثقافت

اگرچہ میامی میں آنے والے سیاحوں کو اس بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہے لیکن پرانے مقامی امریکیوں کے ورثہ ابھی بھی شہر میں رہتے ہیں اور وہ اپنی ثقافت کو نمایاں کرنے اور اپنے ورثے کے تحفظ کے لیے ایک مسلسل جنگ لڑ رہے ہیں۔

Read more

سردیوں کے موسم میں ٹھنڈے پانی میں غوطہ خوری کے فوائد اور نقصانات

سردیوں کے موسم میں جب ٹھنڈے پانی میں غسل کا خیال بھی رونگٹے کھڑا کر دیتا ہے تو آخر وہ کون لوگ ہیں جو برفیلے پانی میں منٹوں نہیں بلکہ گھنٹوں تیرنے کی ہمت دکھاتے ہیں؟

Read more

’محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی‘: گورداسپور کے مقبول جو انڈین اور پاکستانی جوڑوں کو قریب لانے میں مدد کرتے ہیں

مقبول احمد ہندوستان اور پاکستان کی سرحد کے دونوں طرف رہنے والے لڑکوں اور لڑکیوں کی، جو شادی کرنا چاہتے ہیں، کاغذی کارروائی مکمل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ان کا بنیادی کام ویزا کے عمل کے لیے کاغذی کارروائی مکمل کرنا ہے۔ وہ ایسا کیوں اور کب سے کر رہے ہیں؟

Read more

جڑانوالہ فسادات کے کئی ماہ بعد بھی مسیحی برادری خوفزدہ: ’گلی میں کسی کی چیخ کی آواز بھی آئے تو سب ڈر جاتے ہیں‘

پاکستان کے شہر جڑانوالہ میں چار ماہ قبل مسیحی برادری نے سینکڑوں مظاہرین کی جانب سے دو درجن گرجا گھروں اور دسیوں مکانوں میں توڑ پھوڑ کا منظر دیکھا۔ کرسمس کی تیاریوں کے دوران بھی یہ لوگ اپنے نقصانات کے صدمے میں ہیں۔

Read more

’شیطان کے زیرِ اثر‘ لڑکے کی کہانی جس سے متاثر ہو کر فلم ’دی اکسوسسٹ‘ بنی

حیرت کی بات یہ ہے کہ اس ناول اور فلم کو ریلیز ہوئے 50 سال ہو گئے ہیں اور اس کی بے پناہ کامیابی کے باوجود اس نوجوان کی حقیقی شناخت اور تاریخ جس کی کہانی سے متاثر ہو کر یہ ناول لکھا گیا آج بھی گمنامی میں ہے۔ .

Read more

بالی وڈ کی اداکارائیں اور معروف انڈین شخصیات ڈیپ فیک پورن بنانے والوں کے نشانے پر کیوں؟

اداکارہ رشمیکا مندانا، پرینکا چوپڑا جوناس اور عالیہ بھٹ ان بالی وڈ سٹارز میں شامل ہیں جنھیں ایسی ویڈیوز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان ویڈیوز میں ان کے چہرے یا آواز کی جگہ کسی اور کے چہرے یا آوازیں تھیں۔

Read more

ایران سے آنے والے ڈرون نے انڈیا کے ساحل کے قریب کیمیکل ٹینکر کو نشانہ بنایا: امریکہ

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ سنیچر کے روز ایران سے چھوڑے گئے ڈرون نے بحر ہند میں ایک کیمیائی ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے۔ جہاز میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا اور کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Read more

ہیر کو ہیرو اور کیدو کو ’اسٹیبلشمنٹ‘ بنانے والے وارث شاہ جن کے کردار امر ہوگئے

ہیر سے متعلق کسی کو قطعی طور پر یہ تو معلوم نہیں ہے کہ وہ کوئی حقیقی کردار تھا یا نہیں مگر قصہ ہیر کا ایک جغرافیائی پہلو ہے جس میں یہ پنجاب کی مقامی ذاتوں اور ان کے درمیان کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔

Read more

اسرائیل کا حماس کے سینکڑوں افراد گرفتار کرنے کا دعویٰ، بائیڈن کا شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے گذشتہ ہفتے حماس اور اسلامی جہاد کے 200 افراد گرفتار کیے ہیں جنھیں تفتیش کے لیے وہ اپنے علاقے میں لے گئے ہیں۔ ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے امدادی کارروائیوں کی معاونت اور شہریوں کے تحفظ پر زور دیا ہے۔

Read more

نگران وزیر اعظم کی خواب گاہ سے براہ راست

نگران وزیراعظم نے ایک بلوچ صحافی کو بتایا کہ جب میں سونے جا رہا تھا تو میں نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ بلوچ مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔ اب میں نہیں جانتا کہ جب نگران وزیراعظم اپنی خوابگاہ کا دروازہ بند کر لیتے ہیں تو کیا ہوتا ہے۔

Read more

دو بچہ دانیاں اور دونوں میں حمل، وہ خاتون جس نے دو دن میں دو بچوں کو جنم دیا

دنیا میں بہت سے افراد نایاب اور انوکھی خصوصیات کے حامل ہیں ایسی ہی ایک منفرد خصوصیت کی حامل ایک برطانوی خاتون بھی ہیں جن میں دو بچہ دانیاں ہیں اور انھوں نے دو دنوں میں دو بچوں کو جنم دیا ہے۔ اس دوران وہ 20 گھنٹے تک زچگی میں رہیں۔

Read more

بلوچ یکجہتی مارچ میں آٹھ ماہ کی بچی اور 85 سالہ بزرگ بھی موجود: ’وزیراعظم سے امید لگانا بے وقوفی ہو گی‘

بلوچستان کے علاقے مستونگ کی راج بی بی کا 14 سال پہلے جوان بیٹا لاپتہ ہوا جس کا آج تک سراغ نہیں ملا اور اس وقت وہ بلوچ یکجہتی مارچ کے ساتھ بلوچستان سے آنے والی ان 100 سے زائد خواتین میں شامل ہیں جن کے دل اپنے پیاروں کی جدائی کے غم میں نڈھال ہیں۔

Read more

’ساحر آسمان اور امروز میرے گھر کی چھت ہے‘ امریتا اور امروز جو کئی برس ایک ہی چھت کے نیچے الگ الگ کمروں میں رہے

دنیا میں عشق کرنے والے ہر فرد کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی محبت کا اظہار کرے لیکن امریتا اور امروز اس سب سے شاید بہت دور اور منفرد تھے، انھوں نے کبھی بھی ایک دوسرے پر یہ ظاہر نہیں ہونے دیا اور نہ ہی اس بات کا اظہار کہ وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

Read more

کیا ماضی میں بھی کسی سیاسی جماعت کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم ٹھہرایا گیا یا اسے انتخابی نشان سے محروم کیا گیا؟

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد چند حلقوں سے یہ بحث بھی سننے کو ملی کہ اگر پی ٹی آئی اپنے انتخابی نشان سے محروم ہوئی ہے تو پیپلز پارٹی سے بھی ماضی میں تلوار کا نشان چھینا جا چکا ہے تاہم یہاں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ تاریخی طور پر اگر ایسا کچھ ہوا تو کیوں ہوا اور الیکشن کمیشن کے تازہ فیصلے سے اُن تاریخی واقعات اور فیصلوں کی مماثلت کیا بنتی ہے؟

Read more

آسام میں 1281 مدارس ’مڈل انگلش سکولز‘ میں تبدیل: ’حکومت کہتی ہے کہ سرکاری پیسے سے مذہبی تعلیم نہیں دی جا سکتی‘

آسام حکومت نے 1281 مدارس کا نام بدل کر انھیں مڈل انگلش سکولز کا نام دے دیا ہے۔ آسام میں یہ مدارس کئی دہائیوں سے چل رہے ہیں اور ان کی بندش پر نہ صرف تنازعہ کھڑا ہوا ہے بلکہ ایک بڑا طبقہ بی جے پی حکومت پر تقسیم کرنے والی سیاست کرنے کا الزام بھی لگا رہا ہے۔

Read more

انسانی سمگلنگ کا شبہ، انڈین مسافروں سے بھرے طیارے کو فرانس کے ایئرپورٹ پر روک ليا گیا

دبی سے نکوراگوا جانے والے ایک طیارے کو فرانس کے ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔ اس طیارے پر 300 سے زیادہ مسافر سوار تھے اور ان میں سے زیادہ تر انڈین شہری بتائے جا رہے ہیں۔

Read more

انڈیا کا دیہات جہاں لوگ ڈائنوسار کے انڈوں کو دیوتا سمجھ کر پوجا کرتے رہے

پارلیا کی ایک رہائشی ویسٹا منڈولائی نے بی بی سی بنگلہ کو بتایا کہ ’کچھ دن پہلے تک ہمیں معلوم نہیں تھا کہ یہ پتھر دراصل ڈائنوسار کے انڈے کا فوسل ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ ہم کتنے سالوں سے ککڑ بھیرو کی پوجا کر رہے ہیں۔‘

Read more

سردی کے موسم میں ٹھنڈ اور فلو سے بچنے کی 10 آسان احتیاطی تدابیر

ہماری قوت مدافعت کو بڑھانے میں صرف اضافی وٹامنز حاصل کرنا ہی کافی نہیں ہوتے جو ہمیں بہت سارے بیش قیمت پھلوں اورسبزیوں سے ہی مل سکتی ہے بلکہ سردیوں کے مہینوں میں خود کو فٹ اور صحت مند محسوس کرنے کا بہترین موقع ہم چند دوسری غذائیں اور ایسے اقدامات کر کے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

Read more

پی ٹی آئی رہنماؤں کی ہراساں کیے جانے کی شکایات: ’کاغذات نامزدگی جمع کروائے تو وہاں لے جائیں گے جہاں جانے والے نامعلوم کہلاتے ہیں‘

گذشتہ چند دنوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جانے کے سلسلے میں مشکلات اور رکاوٹوں سے متعلق دعوے اور الزامات سامنے آ رہے ہیں۔ پنجاب کے بہت سے حلقوں میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں کاغذات نامزدگی کے حصول میں مشکلات درپیش آئیں اور اگر وہ انھیں حاصل کرنے میں کامیاب بھی رہے ہیں تو ان سے کاغذات چھین لیے گئے۔

Read more

پارٹنر سے جھگڑے کے بعد سیکس کرنے والے شخص کو کتے نے کاٹ لیا، عدالت کا کتے کو زہر دے کر مارنے کا حکم

ایک برطانوی عدالت کو بتایا گیا ہے کہ دو اگست کو 32 سالہ شہری سکاٹ تھرسٹن کے پالتو کتے ’ہینک‘ نے انھیں کماتھنشائر کاؤنٹی میں ان کے گھر میں کاٹ لیا تھا۔

Read more

ڈنکی: ’امریکہ جانے کے لیے 33 لاکھ روپے ضائع کیے، زمین بیچ دی اور کئی ماہ جیل میں گزارے لیکن اب اپنے ملک میں رہنا چاہتا ہوں‘

کلدیپ نے بتایا کہ جب وہ میکسیکو میں داخل ہوئے تو ایک ایجنٹ نے انھیں اپنی کار میں بٹھایا اور پیچھے لیٹنے کو کہا۔ اس ایجنٹ نے انھیں ایک ایسی جگہ پر اتارا، جہاں سے انھیں پیدل دو پہاڑیاں عبور کرنے کو کہا گیا۔

Read more

کینیڈا سے خفا لیکن امریکہ کو یقین دہانیاں، کیا امریکہ میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کا معاملہ انڈیا کے لیے مصیبت بن سکتا ہے؟

کینیڈا کی جانب سے انڈیا پر علیحدگی پسند سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات انتہائی خراب ہو گئے لیکن جب امریکہ نے اپنے ایک سکھ شہری کو انڈیا کی ایما پر مبینہ طور پر قتل کرنے کی ناکام سازش کا ثبوت پیش کیا تو انڈیا کا رویہ بالکل ہی نرم تھا۔ آخر اس کی وجوہات کیا ہیں؟

Read more

غزہ کی حمایت پر آئی سی سی کی سرزنش: ’میرا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں ہے لیکن یہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے‘،عثمان خواجہ

پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے آئی سی سی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔ جوتوں کے اوپر میں نے غزہ کے بارے میں جو کچھ لکھا وہ میرے احساسات کی ترجمانی تھی۔‘

Read more

برج بھوشن کے قریبی ساتھی انڈین ریسلنگ فیڈریشن کے نئے صدر منتخب، ساکشی ملک کا ریسلنگ چھوڑنے کا اعلان

سنجے سنگھ کے ریسلنگ فیڈریشن کے صدر منتخب ہونے کے بعد انڈین خواتین ریسلر نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنجے سنگھ سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے قریبی ساتھی اور بزنس پارٹنر ہیں اور ان کا صدر بننے کا مطلب ہے کہ ریسلنگ فیڈریشن کے حالات تبدیل نہیں ہوں گے۔

Read more

میکال ذوالفقار کا ڈرامہ ’جیسے آپ کی مرضی‘: ’بہت سی خواتین نے مجھے بتایا کہ ان کا شوہر بھی شیری جیسا تھا‘

اس ڈرامے میں دِکھایا گیا ہے کہ ایک پڑھی لکھی باشعور لڑکی علیزے اپنے والدین کی مرضی سے ایک امیر اور پُرکشش کاروباری شخصیت شیری سے شادی کرتی ہے اور اُسے آہستہ آہستہ احساس ہوتا ہے کہ اُس کا شوہر ایک خود پرست، غصے کا تیز اور بدلحاظ انسان ہے۔

Read more

پراگ کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 14 افراد ہلاک: ’حملہ آور کے داخل ہونے سے پہلے دروازہ بند کر دیا‘

مقامی حکام کے مطابق جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ کی چارلس یونیورسٹی میں ایک اسلحہ بردار حملہ آور نے فائرنگ کر کے 14 افراد کو ہلاک جبکہ 25 کو زخمی کر دیا ہے۔ اس حملے کو ملک کی حالیہ تاریخ کا سب سے خطرناک حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Read more

مکڑی سے لے کر پورے ناریل تک، وہ عجیب و غریب چیزیں جو انسانی جسم سے برآمد ہوئیں

ایک روز امریکی ریاست مسوری کے ڈاکٹروں نے ایک ایسی دریافت کی جس سے وہ خود بھی چونک گئے۔
ایک 63 سالہ مریض معمول کے مطابق بڑی آنت کے معائنے کے لیے آیا جس دوران ڈاکٹروں نے ان کی بڑی آنت کے اندر سے ایک زندہ مکھی برآمد کی۔

Read more

تیز دھار چاقو سے اپنی ’دوست‘ کا بہیمانہ قتل کرنے والے دو نابالغ جنھیں ’قتل کرنے کی حوس‘ تھی

قتل کرنے والے دونوں نوجوانوں کے درمیان واٹس ایپ پیغامات، لوگوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی، قتل، تشدد اور جُرم کی دُنیا سے متعلق دیگر معاملات پر بات چیت اور معلومات جمع کرنے سے متعلق جو باتیں سامنے آئی ہیں اُن کو پڑھنا انتہائی مُشکل اور بلند حوصلے والے لوگوں کا کام ہے۔‘

Read more

غزہ سے نقل مکانی: ’میں نے 10 لاشیں دیکھیں، ایک سر کٹی لاش کے ہاتھوں نے ابھی تک کار سٹیئرنگ تھام رکھا تھا‘

’میں نے سڑک کے کنارے مختلف جگہوں پر تقریباً 10 لاشیں دیکھیں جبکہ بکھرے اور گلے سڑے انسانی اعضا مکھیوں سے ڈھکے ہوئے تھے جنھیں پرندے نوچ رہے تھے۔ ان سے تعفن اور بدبو اٹھ رہی تھی جس کا میں نے پہلے کبھی تجربہ نہیں کیا تھا۔‘ بی بی سی عربی کے کیمرہ مین جہاد المشراوی نے غزہ سے اپنی نقل مکانی کے بارے میں چونکا دینے والی تفصیلات بتائیں ہیں۔

Read more

ڈنکی: تارکین وطن کی مشکلات پر مبنی شاہ رخ خان کی نئی فلم، جس میں پانچ دوست ہر قیمت پر انگلینڈ پہنچنا چاہتے ہیں

فلم ساز راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ڈنکی‘ کی شاہ رخ خان سمیت پانچ دوستوں کے گروہ کے گرد گھومتی ہے، جو لندن جانے اور رہائش اختیار کرنے کے خواہاں ہیں

Read more

قتل کے جرم میں 48 سال جیل میں گزارنے کے بعد بیگناہ قرار دیے جانے والا قیدی: ’یہ میری ثابت قدمی کا صلہ ہے‘

جج ایمی پالمبو نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ’اس عدالت کو واضح اور ٹھوس شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ جس جرم کے لئے سیمنز کو قصوروار ٹھہرایا گیا، سزا سنائی گئی اور قید کیا گیا تھا۔۔۔ سیمنز نے ایسا نہیں کیا وہ اس جُرم کے مرتکب نہیں ہوئے۔

Read more

بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکا پر پولیس کا کریک ڈاؤن: ’ہمیں اسلام آباد سے کوئی توقع نہیں، اداروں پر بھروسہ نہیں‘

بلوچ یکجہتی مارچ کا آغاز چھ دسمبر کو بلوچستان کے شہر تربت سے ہوا تھا اور بدھ کی رات اس مارچ کے شرکا اسلام آباد پہنچے جہاں انھیں لاٹھی چارج، آنسو گیس اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مگر یہ مارچ کیوں ہو رہا ہے، مظاہرین کے مطالبات کیا ہیں اور یہ احتجاج ماضی کے مظاہروں سے کیسے مختلف ہے؟

Read more

کیا یہ ممکن ہے کہ آپ کے جسم میں موجود کوئی عضو آپ کی عمر سے زیادہ بڑا ہو؟

بیماریوں کے علاج کے لیے یا جسم میں ہونے والی شکایات کے بارے میں جاننے کے لیے ہم اکثر اپنا خون کے ٹیسٹ کرواتے ہیں لیکن کیا کوئی ایسا ٹیسٹ بھی ہے جس سے پتہ چل سکے کہ جسم کا کون سا عضو تیزی سے بوڑھا ہو رہا ہے؟

Read more

عالمی تجارت کے لیے ’خطرے کی علامت‘ بننے والے حوثی باغی کون ہیں اور وہ بحیرہ احمر میں جہازوں کو کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟

حوثی باغیوں نے عہد کیا ہے کہ وہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے ہر اسرائیلی بحری جہاز کو نشانہ بنائیں گے۔ مگر حوثی باغی کون ہیں اور وہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے جہازوں کو کیوں نشانہ بنا رہے ہیں۔

Read more

بانی پاکستان کی پوشیدہ تصویر میں چھپے ہندسے۔۔۔ آپ کے بٹوے میں موجود پانچ ہزار کا نوٹ اصلی ہے یا جعلی؟

پاکستان میں جعلی کرنسی کے زیر گردش ہونے کا معاملہ ایک مرتبہ پھر اس وقت سرگرم ہوا جب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے ایک اجلاس کے دوران کمیٹی چیئرمین نے پانج ہزار کا ایک جعلی نوٹ اجلاس میں موجود سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر کے سامنے رکھا گیا۔ مگر کرنسی کے اصلی یا جعلی ہونے کا کیسے پتا لگایا جا سکتا ہے اور اگر کوئی جعلی نوٹ آپ کو تھما دے کو آپ کیا کارروائی کر سکتے ہیں؟

Read more

50 روپے تنخواہ پر ملازمت کرنے والے چکوال کے موہن سنگھ جو دنیا بھر میں 35 لگژری ہوٹلوں کے مالک بنے

انڈیا، سری لنکا، نیپال، مصر، آسٹریلیا اور ہنگری میں تقریباً 35 لگژری ہوٹلوں کے ساتھ، اوبرائے گروپ، ٹاٹا گروپ کے تاج کے بعد ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی ہوٹل کمپنی بن گئی۔

Read more

ماہ رنگ بلوچ: ’ریاست یاد رکھے ہم گرفتاریوں اور تشدد سے کمزور ہوں گے اور نہ ہی جدوجہد سے پیچھے ہٹیں گے‘

ماہ رنگ بلوچ سنہ 2020 میں اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنی تھی جب صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں طلبہ کے آن لائن کلاسز کے خلاف ایک احتجاج کے دوران بولان میڈیکل کالج کے طلبہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Read more

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں دوسرے وقفے کے لیے کوششیں تیز، اسماعیل ہنیہ کی قاہرہ میں ملاقاتیں

اگرچہ اس وقت غزہ میں مکمل طور پر جنگ بندی دور دکھائی دیتی ہے تاہم کچھ تازہ پیشرفت کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں وقفے کا امکان موجود ہے۔

Read more

74 سال تک الیکٹرانکس کی صنعت کا بڑا توشیبا جو اب زوال کا شکار ہے

ماضی میں توشیبا ’جاپان انک‘ کے نام سے جانی جاتی تھی اور یہ کئی سال تک جاپان کی الیکٹرانکس کی صنعت پر چھائی رہی۔ لیکن 74 سالہ غلبے کے بعد اسے ٹوکیو سٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔

Read more

’شادی سے انکار پر‘ بیٹی کے قتل کا الزام، اٹلی میں پاکستانی نژاد والدین کو عمر قید کی سزا

اٹلی کی ایک عدالت نے ایک پاکستانی نژاد جوڑے کو اپنی 18 سالہ بیٹی کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس قتل کی وجہ بیٹی کی جانب سے ارینج میرج سے انکار بتائی گئی ہے۔

Read more

’اس عمر میں اتنے پیسے۔۔۔‘ وہ نوجوان انڈین کھلاڑی جنھیں آئی پی ایل کی نیلامی نے کروڑ پتی بنا دیا

انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل 2024 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کا پہلا دن کئی کھلاڑیوں پر دولت کی بارش کا دن تھا۔

Read more

کشمیر کا انوکھا مقدمہ جس میں شہری کو گھر کی کھڑکیاں کھولنے کے لیے پانچ سال انتظار کرنا پڑا

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع بڈگام کے دُور دراز گاوٴں میں غلام نبی شاہ کا خاندان برسوں انتظار کے بعد اپنے مکان کی اُن کھڑکیوں کو دوبارہ کھول سکتے ہیں۔ یہ وہ کھڑکیاں ہیں جنھیں اُن کے پڑوسی عبدالغنی شیخ نے مقامی عدالت میں شکایت کے بعد بند کروا دیا تھا۔

Read more

کیا عمران خان جیل سے الیکشن لڑ سکیں گے اور ماضی میں کن سیاستدانوں نے ایسا کیا؟

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے مطابق سابق وزیر اعظم اور جماعت کے بانی عمران خان جیل میں ہوتے ہوئے تین حلقوں سے عام انتخابات 2024 میں حصہ لیں گے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جیل میں موجود شخص جب تک سزا یافتہ نہیں ہوتا وہ اس وقت تک ایک آزاد شہری کی طرح الیکشن لڑ سکتا ہے۔

Read more

نوجوان لڑکیوں کے ریپ، قتل اور اغوا میں اپنے سیریل کِلر شوہر کی معاونت کرنے کے جرم میں خاتون کو عمرقید

مونیک اولیور کو سزا سنائے جانے کے بعد جوانا پیرش کے والد راجر پیرش نے جرائم میں اس کے کردار کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس کی مچل کے ساتھ موجودگی کا مقصد صرف معصوم لڑکیوں کا اعتماد حاصل کرنا ہوتا تھا۔ کیونکہ وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھیں کہ ایک عورت بھی اس گھناؤنے کھیل کا حصہ ہو سکتی ہے۔‘

Read more

چائے پینے کے 10 طبی فوائد جو شاید آپ نہ جانتے ہوں مگر ہمیں ایک دن میں چائے کے کتنے کپ پینے چاہییں

چائے کے بہت سے طبی فوائد ہیں۔ یہ ایک پرسکون کرنے والا مشروب ہے جو ہماری توجہ اور فوکس کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے، دل کا دوست ہے، آنتوں کے لیے اچھا ہے اور بلڈ شوگر کو منظّم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

Read more

عالمی تجارت کو ’نئے جھٹکے‘ کی وارننگ: بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے حملے جو امریکہ سمیت عالمی طاقتوں کو پریشان کر رہے ہیں؟

ماہرین نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اگر بحری جہازوں کو یمنی حوثیوں کے حملوں کی وجہ سے بحیرہ احمر سے بچنے والے راستوں کا استعمال کرنے پر مجبور کیا گیا تو ٹیلی ویژن اور ٹرینرز (جوتے) جیسی روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں تک میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔

Read more

پاکستان میں شدت پسندوں تنظیموں کی نئی حکمت عملی کتنی خطرناک ہے اور کیا طالبان سے ’دوبارہ مذاکرات‘ میں مولانا فضل الرحمان کی ممکنہ موجودگی مسئلے کو حل کر پائے گی؟

پاکستانی سکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں میں شدت لانے والے نئے گروہ بظاہر ایک حکمت عملی کا حصہ ہیں جس کا مقصد افغانستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں کسی سیاسی مصلحت کا شکار بننے سے بچنے کے لیے اس جنگ کو مزید پیچیدہ بنانا ہو سکتا ہے۔ مگر اس نئی حکمت عملی کے محرکات کیا ہیں، یہ کتنی خطرناک ہو سکتی ہے اور اس کے اثرات کیا ہوں گے؟

Read more

عمران خان کی وائس کلون کرنے کے لیے کس تکنیک کا استعمال کیا اور کیا ہمیں اس ٹیکنالوجی سے پریشان ہونا چاہیے؟

تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر عوامی اور سیاسی روابط قائم کرنے پر پابندی ہے اس لیے ’ہم نے سوچا کہ ووٹروں کی حوصلہ افزائی کے لیے بہتر یہ ہو گا کہ خود عمران خان اُن سے بات کریں۔‘

Read more

42 لاکھ یورو کا نایاب ماسک صرف 150 یورو میں فروخت کرنے والا معمر جوڑا ڈیلر کے خلاف مقدمہ ہار گیا

جوڑے نے فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا حصہ لینے کے لیے عدالت کا رخ کیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ ڈیلر نے انھیں ماسک کی اصل قیمت کے بارے میں گمراہ کیا تھا۔

Read more

مچل سٹارک آئی پی ایل کے سب سے مہنگے کھلاڑی قرار، فہرست میں اور کون شامل

آسٹریلیا کے بولر مچل سٹارک انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 2024 کے سیزن کے لیے مچل سٹارک کی خدمات 24.75 کروڑ انڈین روپوں میں حاصل کی ہیں۔

Read more

’یہ مسجد مندر کا حصہ تھی‘: گیان واپی مسجد کا تنازع کیا ہے جس پر الہ آباد ہائیکورٹ نے مسلم فریق درخواست مسترد کی

انڈیا کی الہ آباد ہائی کورٹ نے بنارس کی گیان واپی مسجد کے سلسلے میں مسلم فریقوں کی یہ درخواست مسترد کر دی ہے جس میں انھوں نے عدالت سے التجا کی کی تھی کہ عبادتگاہوں کے تحفظ سے متعلق 1991 کے قانون کے تحت گیان واپی مسجد میں سروے کی اجازت دینے کے ذیلی عدالت کے فیصلے پر روک لگا دی جائے۔

Read more

اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے فلسطینی: ’وہ پوچھتے رہے حماس کے لوگ کہاں ہیں، انھوں نے میری ٹانگ کاٹ دی‘

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے تقریبا ایک ماہ سے حراست میں لیے گئے چھ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ انھیں بری طرح پیٹا گیا اور ایک شخص نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کی گولی لگنے سے ان کی دائیں ٹانگ کاٹ دی گئی۔

Read more

دل کا دورہ، کورونا، دماغ میں رسولی اور اب زہر۔۔۔ انڈیا کو مطلوب داؤد ابراہیم دوبارہ خبروں میں کیوں

انڈیا میں سوشل میڈیا پر گذشتہ 48 گھنٹے سے داؤد ابراہیم کا نام ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے اور انھیں ’زہر دیے جانے‘ یا اُن کی ’کراچی میں موت‘ کی غیرمصدقہ خبریں گردش کر رہی ہیں۔

Read more

قصور ویڈیوز سکینڈل کے ملزمان بری: کیا ایسا ہو سکتا ہے اصل ملزم کبھی گرفتار ہی نہ ہوا ہو؟

بعض اندازوں کے مطابق 400 سے زیادہ ویڈیو کلپس موجود تھے جن میں 300 کے قریب قصور کے گاؤں حسین خانوالہ کے بچوں کے حوالے سے تھے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مرکزی ملزم حسیم عامر سمیت تین افراد کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جنھیں اب لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے بری کر دیا ہے۔ ملزمان کو کن بنیادوں پر بری کیا گیا؟

Read more

ریپ کے الزامات کا سامنا کرنے والے ارب پتی انڈین تاجر سجن جندل کون ہیں؟

انڈیا کی معروف کاروباری شخصیت اور صنعتکار سجّن جندل پر بالی وڈ کی ایک اداکارہ کی جانب سے ریپ کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ارب پتی تاجر سجن جندل نے 30 سالہ اداکارہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو ’جھوٹا‘ اور ’بے بنیاد‘ قرار دیا ہے۔

Read more

انقلاب آن لائن دستیاب ہے

’نامعلوم چہروں‘ سے سوشل میڈیا پر دھوم مچانے سے انتخابات جیتے جا سکتے تو جا بجا پھرتے کروڑوں فالوونگ والے کئی سٹارز اس وقت سیاسی دنیا پر عروج کر رہے ہوتے جبکہ ای ووٹنگ میں ’نامعلوم ووٹرز‘ کی بھرمار ہوتی۔

Read more

پاکستانی بیلی ڈانسر یوشا حسین: ’گھاگھرا چولی پہنو گے تو کتنا برا لگے گا، تمھیں یہ سب کرتا دیکھ کر ہمیں شرم آئے گی‘

جب آپ یوشا کو ایک کراپ ٹاپ اور لانگ سکرٹ یا فراک پہننے اپنے کمر کو لچکاتے ہوئے رقص کرتا دیکھتے ہیں تو آپ صنف کی قید سے آزاد ہو کر انھیں داد دیے بنا نہیں رہ سکتے۔

Read more

’آل صباح‘: کویت کے طاقتور شاہی خاندان کی کہانی جو ملک پر 300 سال سے حکومت کر رہا ہے

شیخ نواف کی وفات کے بعد 83 سالہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو کویت کا نیا امیر نامزد کیا گیا ہے۔ وہ شیخ نواف کے کزن ہیں اور امیر بننے سے پہلے وہ ولی عہد کے عہدے پر فائز تھے۔

Read more

عام انتخابات میں بیوروکریٹس کی بطور آر اوز تعیناتی پر تحریک انصاف کے خدشات حقیقی ہیں یا الیکشن سے فرار کوشش

پاکستان میں عام انتخابات کے دوران ریٹرنگ اور ڈپٹی ریٹرنگ افسران کے پاس ایسے کون سے اختیارات ہوتے ہیں جن کے باعث انھیں الیکشن کے عمل میں اتنی اہمیت حاصل ہوتی ہے اور عدلیہ کے بجائے انتظامیہ کی نگرانی میں الیکشن کروانے سے متعلق تحریک انصاف کے خدشات میں واقعی جان ہے یا نہیں؟

Read more

کیا رات بھر چارجنگ یا لیتھیئم بیٹری کی وجہ سے جیب میں موجود آپ کا موبائل فون اچانک پھٹ سکتا ہے؟

اس ویڈیو کے اختتام پر وہ جس ماڈل کا ذکر کرتے ہیں اس میں لیتھیئم پولیمر بیٹری استعمال ہوتی ہے جو اس سے قبل ان فونز میں استعمال ہونے والی متنازع لتھیئم آئن بیٹری سے محفوظ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کی موبائل کمپنیوں نے جلدی چارج ہونے والی لتھیئم آئن بیٹریوں کی جگہ زیادہ محفوظ لتھیئم پولیمر بیٹریوں کا استعمال کرنا شروع کیا تھا۔

Read more

ایران میں پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی 70 فیصد تک معطل، اسرائیلی گروپ پر سائبر حملے کا الزام

ایران کے وزیر پیٹرولیم جواد اوجی نے پیر کو سرکاری ٹی وی کو بتایا ہے کہ ملک میں تقریباً 70 فیصد پیٹرول پمپس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور اس میں ممکنہ طور پر بیرونی عناصر کی سازش شامل ہے۔ ایران کی گیس سٹیشن ایسوسی ایشن کے ترجمان رضا نواز کے مطابق اس واقعے میں ’سائبر حملے‘ کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

Read more

افغانستان میں بھوک کا شکار بچے: ’طالبان نے کہا انھیں زہر دے دو لیکن کمانے کے لیے گھر سے باہر مت نکلنا‘

افغانستان میں خواتین کے زیر انتظام 20 لاکھ گھرانوں کو نا قابل بیان مشکلات کا سامنا ہے۔ سہیلہ کا کہنا ہے کہ طالبان کے دور حکومت میں وہ کام کرنے اور اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے باہر نہیں جا سکتیں۔ وہ کہتی ہیں ’ایسی کئی راتیں گزری ہیں جب ہمارے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں تھا۔ ‘

Read more

ہوٹل اور ہوائی ٹکٹ بک کرانے کے دوران آن لائن فراڈ سے بچنے کے 10 طریقے

آن لائن دھوکہ دہی کے شکار لوگوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے اور بکنگ ڈاٹ کام پر ہیکرز کی جانب سے بہت سے لوگوں کو دھوکہ دینے کی اطلاعات ہیں۔ لہٰذا اگر آپ چھٹیوں پر سفر کے دوران بکنگ کر رہے ہیں تو محتاط رہیں۔

Read more

انڈیا: پولیس افسر کے قتل کا ملزم جس نے وکالت پڑھ کر اپنا مقدمہ خود لڑا اور باعزت بری بھی ہوا

امِت چودھری کے مطابق ان کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے بری ہونا آسان نہیں تھا۔ وہ دو سال سے زیادہ جیل میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔

Read more

وہ پہاڑ جہاں چھ سالہ برطانوی بچے نے سپین سے لاپتہ ہونے کے بعد چھ سال گزارے

چھ سال تک سب سے کٹ کر رہنے کے بعد انھوں نے پہلا پیغام اپنی دادی کو بھیجا۔ ’ہیلو گرینڈ ما، میں الیکس ہوں۔ میں فرانس، ٹولوز میں ہوں۔ امید ہے آپ کو میرا یہ پیغام موصول ہوگا۔ میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔ میں گھر واپس جانا چاہتا ہوں۔‘

Read more

تحریک انصاف کا ورچوئل جلسہ اور سوشل میڈیا کی بندش کی شکایات: ’پی ٹی آئی روز آن لائن جلسے کرتی ہے تو انٹرنیٹ روز بند کیا جائے گا؟‘

کسی آن لائن جلسے میں شامل ہونے کے لیے آپ کو کسی سواری کا بند و بست نہیں کرنا پڑتا اور نہ ہی جلسۂ گاہ میں افراتفری کا ڈر ہوتا ہے۔ آپ باآسانی ایک کلک سے کسی آن لائن جلسے میں شامل ہوسکتے ہیں۔ مگر شاید اسی طرح ایک ہی کلک سے آپ کی اس جلسے تک رسائی روکی جاسکتی ہے۔

Read more

برطانیہ میں بھاری منافع کمانے والے کیئر ہوم میں غیر ملکی ملازمین کا استحصال: ’اگر اپنے مُلک میں ہوتی تو ایسی ملازمت سے استعفیٰ دے سکتی‘

بی بی سی پینوراما کے ایک خفیہ رپورٹر نے پریسٹوک کیئر ہوم میں کیئر اسسٹنٹ کے طور پر ملازمت حاصل کی۔ یہاں کام کرنے والے ملازمین نے بتایا کہ اُن کے معاہدوں نے انھیں ملک چھوڑنے سے روک دیا ہے۔

Read more

قاتلوں کا خفیہ گروہ جو حسن صباح کی ’جنت‘ کے لیے مسلم اور مسیحی رہنماؤں کو قتل کرتا تھا

12ویں صدی میں قلعۂ الموت میں حسن بن صباح نے ایک جنت قائم کی جہاں وہ نوجوانوں کو ورغلا کر انھیں حکمرانوں، علما اور دوسرے مخالفین کے قتل کے لیے بھیجتے تھے۔ یہ خفیہ گروہ خودکش حملہ آوروں کو تربیت دینے کے لیے مشہور تھا۔

Read more

غزہ اسرائیل جنگ اور امریکہ میں مسلم مخالف رویے: ’بیٹی کو سمجھایا کہ کچھ لوگ نفرت سے بھرے ہیں‘

مس برنارڈو کی طرح کچھ افراد اس گفتگو کے بارے میں سوچ رہے ہیں جو ان کی اپنے بچوں کے ساتھ ہوئی تھی۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’میں نے دوبارہ کوفیہ خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میں بہت سال پہلے یہ پہنا کرتی تھی اور اب میں دوبارہ سے پہنا کروں گی۔‘

Read more