سر اور داڑھی کے بال سفید لیکن پڑھائی میں مگن، 62 برس کے دلاور خان سکول میں داخل کیوں ہوئے

عام طور پر تعلیم حاصل کرنے کے لیے بچوں کو چار یا پانچ سال کی عمر میں سکول میں داخل کرا دیا جاتا ہے لیکن دلاور خان نے 62 سال کی عمر میں سکول میں داخلہ لیا۔

Read more

سیئو نی میرا ماہی میرے بھاگ جگاون آ گیا

وہ یحییٰ خان جو 14 دسمبر کو مشرقی کمان کو ’جہاں رہو خوش رہو‘ کا پیغام دے کر ٹاٹا کر چکا تھا اور 16 دسمبر کی شام سرینڈر کی اطلاع بھی مل چکی تھی۔ 17 دسمبر کو سہہ پہر ڈھائی بجے مغربی محاز پر جنگ بندی کے بعد شام کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہا تھا ’جنگ جاری رہے گی، چپے چپے پر، کھیتوں میں، کھلیانوں میں۔‘

Read more

’مصری ممّیاں اور سونے کے سکے‘: ٹائٹینک سے متعلق وہ پانچ غلط فہمیاں جن پر ایک زمانہ یقین کرتا رہا

ٹائٹینک کے ڈوبنے کے 111 سال بعد بھی اس کا ملبہ ایک معمہ بنا ہوا ہے۔ سمندر کی گہرائیوں میں غرقاب ہونے والے اس جہاز کے ٹکڑے دریافت ہونے کے بعد سے بہت سی افواہوں، خرافات اور شکوک و شبہات کا موضوع رہا ہے۔ اس مضمون میں ٹائٹینک کے بارے میں پانچ اہم حقائق بتائے گئے ہیں۔

Read more

لندن کی وہ ٹرین سروس جس میں صرف میّتیں اور ان کے ورثا سفر کرتے

اس ٹرین میں فرسٹ، سیکنڈ یا تھرڈ کلاس تھی۔ فرسٹ کلاس کا ٹکٹ لینے والے خاندانوں کو قبرستان میں کسی بھی جگہ کا انتخاب کرنے اور اضافی لاگت ادا کرنے پر اپنے پیاروں کی ایک مستقل یادگار کی تعمیر کی اجازت دی گئی تھی۔

Read more

شان مسعود کی ’مثبت پسندی‘: سمیع چوہدری کا کالم

شان مسعود نے اس ناگزیر شکست کے خود تک پہنچنے کا انتظار نہ کیا بلکہ آسٹریلوی بولنگ کی توقعات سے بھی کہیں پہلے اس انہونی کو خود گھسیٹ کر اپنے پاس لے آئے جس کے بعد مورال وہاں پہنچ سکتا ہے کہ باقی ماندہ سیریز معنویت سے بالکل عاری ہو جائے۔

Read more

غزہ میں یرغمالیوں کی ہلاکت: اسرائیلی فوج کی متنازع حکمتِ عملی اور یرغمالیوں کی رہائی سے جڑے خطرات

اس واقعے کے بعد ایک بار پھر آئی ڈی ایف کی حکمت عملی اور امتیازی سلوک پر سوالات اٹھتے ہیں۔ اس سب کے بعد صرف تصور ہی کیا جا سکتا ہے کہ اسی طرح کے حالات میں کتنے معصوم شہری مارے جا چکے ہیں۔

Read more

چھینک کو روکنے کی کوشش جس نے نوجوان کی سانس کی نالی پنکچر کر ڈالی

برطانیہ میں ایک 30 سالہ شخص نے چھینک روکنے کی کوشش کی تو اس کے نتیجے میں پڑنے والے دباو کے باعث اس کی سانس کی نالی میں سوراخ ہو گیا۔ اس واقعے کے سامنے آنے پر طبی ماہرین نے اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کر دیا ہے

Read more

لاہور میں مصنوعی بارش کا ’پہلا کامیاب تجربہ‘: کلاؤڈ سیڈنگ کا وہ عمل جس میں بادلوں پر نمک چھڑکا جاتا ہے

پنجاب حکومت کے مطابق متحدہ عرب امارات کی معاونت سے پاکستان میں مصنوعی بارش کا پہلا تجربہ لاہور میں کامیاب ہوچکا ہے۔

Read more

طیارہ حادثے کی دردناک کہانی: ’اپنے ساتھیوں کا گوشت کھا کر زندہ رہے، ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں تھا‘

یوراگوئے کے رگبی کھلاڑیوں کو لے جانے والا طیارہ حادثے میں دو ٹکڑے ہو گیا۔ طیارہ سطح سمندر سے 3500 میٹر بلند اینڈیز پہاڑی سلسلے سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

Read more

پاکستانی خواتین اور استعمال شدہ کپڑوں کی خرید و فروخت: ’ان کپڑوں کی تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹا دیں، کسی کو پتا نہ چلے‘

سحرش رضا نے اپنی کمپنی پر ہونے والی تنقید کا ذکر کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ ’مجھے بہت باتیں سننے کو ملیں کہ تم لنڈا بیچ رہی ہو اور زیادہ تر خواتین یہ کہتی تھیں کہ میں تو کبھی کسی کی اترن نہیں پہنوں گی۔‘

Read more

امریکہ: طوفانِ گرد و باد میں اُڑ جانے والا چار ماہ کا بچہ جو بحفاظت پیڑ میں اٹکا مل گیا

مسز مور نے ایک مقامی نیوز سٹیشن کو بتایا کہ ’گرداب نے جھولے میں پڑے میرے بچے لارڈ کو جھولے کے ساتھ اٹھا لیا۔ وہ گھر سے اڑ کر نکلنے والی پہلی چیز تھی۔‘

Read more

یروشلم کا ’پاگل خانہ‘

غزہ میں سرد بارش ہوتی ہے۔ اس بارش میں ایک کم عمر لڑکا ایک بچے کی کفن میں لپٹی لاش لے کر چل رہا ہے۔ مہذب دنیا یہ بحث کر رہی ہے کہ کوفیہ پہننے سے یا جنگ بندی یا آزادی کے نعرے لگانے سے کس کے کتنے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔ یروشلم کے جوان کو کہا تھا کہ تمھارا محلہ ہی نہیں پوری دنیا پاگل خانہ ہے۔

Read more

’جب امام الحق کے قدم متحرک ہوئے‘: سمیع چوہدری کا کالم

اب پاکستان اس میچ میں وہاں پہنچ چکا ہے جہاں سے باہر کا رستہ فقط معجزات کی صورت میں نکل سکتا ہے وگرنہ جو برتری آسٹریلیا کو میسر ہے اور جتنا وقت اس میچ میں باقی ہے، اب ندامت ہی نوشتۂ دیوار نظر آتی ہے۔

Read more

52 برس بعد پاکستان اور بنگلہ دیش معیشت کے شعبے میں کس مقام پر کھڑے ہیں؟

بنگلہ دیش نے گزشتہ 52 برس میں معاشی شعبے میں پاکستان سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنی بیرونی تجارت کو جہاں ایک جانب بڑھایا تو دوسری جانب وہاں غربت کی شرح میں بھی کمی دیکھی گئی جبکہ خواتین کی معاشی شعبے میں ترقی پاکستان سے زیادہ ہے۔

Read more

آرٹیکل 370 کے خاتمے پر انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ: ’کیس تو ہم ہار گئے، لیکن ہم پھر لڑیں گے‘

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے سرکاری فیصلے کو سپریم کورٹ نے صحیح قرار دیا تو کشمیری خاموش رہے، لیکن کیا سب کچھ ٹھیک ہوچکا ہے؟

Read more

اسرائیلی فوج کا غزہ میں یرغمال اپنے ہی تین شہریوں کو ’غلطی سے قتل‘ کرنے کا اعتراف، تل ابیب میں مظاہرے

اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غلطی سے غزہ میں حماس کی طرف سے یرغمال بنائے جانے والے اپنے تین شہریوں کو قتل کر دیا ہے۔ ان افراد کو خطرہ قرار دیا گیا تھا جو کہ ’حقائق کے منافی تھا۔‘

Read more

پانڈیا ممبئی انڈینز کے نئے کپتان: ’کوئی ٹیم پانچ ٹرافیاں جیتنے والے کپتان کو ایسے کیسے ہٹا سکتی ہے‘

دنیا کی سب سے امیر کرکٹ لیگ آئی پی ایل کی پانچ بار کی فاتح ٹیم ممبئی انڈینز نے روہت شرما کی جگہ ہاردک پانڈیا کو ٹیم کی کپتانی سونپی ہے۔

Read more

پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار کی خریداری کے بعد پاکستان میں موبائل فون صارفین پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

پاکستان کے ٹیلی کام کے شعبے میں تازہ ترین پیش رفت کے طور پر پاکستان ٹیلی کمیونیکشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ٹیلی نار موبائل فون کمپنی کے سو فیصد حصص خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے پاکستانی صارفین پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟

Read more

سمرتی ایرانی کا ماہواری کی چھٹی پر متنازع بیان: ’آپ خاتون ہو کر اتنے سنگین مسئلے کا مذاق کیسے اڑا سکتی ہیں؟‘

انڈین رکن پارلیمان اور بچوں اور خواتین کی بہبود کی وزیر سمرتی ایرانی ’حیض آنا کوئی معذوری نہیں ہے بلکہ یہ ایک عورت کی زندگی کے سفر کا ایک قدرتی حصہ ہے آج جب خواتین کو زیادہ سے زیادہ مواقع مل رہے ہیں تو میرے خیال میں ہمیں ایسے مسائل نہیں اٹھانے چاہپیں جن میں خواتین کے لیے برابری کے مواقع کی نفی ہو۔‘ یہ خیالات انڈین رکن پارلیمان اور بچوں اور خواتین کی بہبود کی وزیر سمرتی ایرانی کے

Read more

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید اور خفیہ ایجنسی کا پولیٹیکل ونگ

ایک جانب جہاں لیفٹینینٹ جنرل فیض حمید کا نام ایک بار پھر سے عوامی توجہ کا مرکز بن چکا ہے وہیں ملکی سیاست میں آئی ایس آئی کا کردار بھی زیر بحث ہے۔

Read more

سائنسدانوں نے حاملہ خواتین کو صبح ہونے والی متلی اور قے کا حل تلاش کر لیا

خیال کیا جاتا ہے کہ 100 میں سے ایک یا کبھی کبھار تین حاملہ خواتین ایچ جی سے متاثر ہوتی ہیں، ایک ایسی بیماری جو جنین کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ بہت سی خواتین جو اس کا شکار ہوتی ہیں انھیں پانی کی کمی سے بچنے کے لیے فلیوئڈز کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔

Read more

شیر افضل مروت: سابق سول جج مشکل وقت میں پاکستان تحریکِ انصاف کا چہرہ کیسے بنے

یہ بات خاصی حیرت انگیز ہے کہ ایک شیر افضل رہنما جو نو مئی سے قبل پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں میں شامل نہیں تھے، گذشتہ چند ماہ میں اچانک پی ٹی آئی کا چہرہ کیسے بن گئے؟

Read more

پالک کے 10 فوائد جو ہماری صحت کے لیے بھی ضروری ہیں

جب بھی ہری سبزیوں کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان سبزیوں میں سے ایک سبزی پالک کا نام بھی آتا ہے۔ پالک گھروں میں پکائی جانے والی عام سبزیوں میں سے ایک ہے لیکن یہ سبزی اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتی ہے۔

Read more

گھریلو تشدد پر اہلیہ کا طلاق کا مطالبہ، انڈین ارب پتی گوتم سنگھانیہ کی دولت خطرے میں

گوتم سنگھانیہ کی اہلیہ فٹنس کوچ ہیں جو اپنی لگژری کشتیوں، سپورٹس کاروں اور ذاتی جہازوں میں سفر کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ وہ اب طلاق کے لیے کم شرائط پر راضی ہونے پر تیار نہیں ہیں۔

Read more

’مگر عامر جمال نے توازن لوٹا دیا‘: سمیع چوہدری کا کالم

آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرانا جوئے شیر لانے سے کم نہیں اور پاکستان بھی فی الوقت ایسے کسی سنگِ میل سے کوسوں دور ہے مگر سیشن در سیشن جو چھوٹی چھوٹی فتوحات مل سکتی تھیں، وہ بہرحال پاکستان نے سمیٹی ہیں کہ جہاں پہلا دن یکسر آسٹریلوی بیٹنگ کے نام رہا، وہاں عامر جمال کی بدولت دوسرے دن میچ میں کچھ توازن لوٹ آیا۔

Read more

’فالن گانگ‘: پابندی کا شکار گروہ جس کی تعلیمات کے باعث چینی حکام نے اسے ’برائی کا فرقہ‘ قرار دیا

چینی حکومت اس روحانی تحریک کو ایک ’برائی کا فرقہ‘ کہتی ہے جبکہ اس کے پیروکار معجزاتی شفا کو اپنے کرشماتی بانی کی تعلیمات سے منسوب کرتے ہیں۔ بی بی سی کے ڈینی ونسنٹ نے تائوان میں فالن گونگ کے عقیدت مندوں سے بات کی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ چین میں اس فرقے پر پابندی لگنے کے دو دہائیوں سے زیادہ عرصے کے بعد آج اس تحریک کی کیا صورتحال ہے۔

Read more

’سیکرٹس آف اے سکینڈل‘: سکول ٹیچر کا نوعمر طالبعلم سے ’رومانوی تعلق‘، دو بیٹیوں کی پیدائش اور افسوسناک انجام

بورین ٹاؤن شپ کے شورِ ووڈ ایلیمنٹری سکول کی 34 برس کی ٹیچر میری کی لیٹورنیو اپنے 12 برس کے طالبعلم ولی فولاؤ کے ساتھ رومانوی تعلقات قائم کیے ہوئے تھیں۔ یہ تعلقات مزید بڑھ گئے۔ یہ ٹیچر اپنے کمسن طالبعلم سے ان تعلقات کی وجہ سے حاملہ ہو گئیں۔

Read more

وہ خاتون جنھیں انڈین وزیراعظم کو ہار پہنانے پر ’نہرو کی بیوی‘ قرار دے کر جلاوطن کیا گیا

انڈیا کی ریاست جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والی ایک قبائلی خاتون بدھینی مانجھیین نے اپنی تمام زندگی جلاوطنی میں گزاری کیونکہ انھیں اپنا گھر اور نوکری چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا تھا۔

Read more

جرمنی کی شہریت حاصل کرنے کے لیے اسرائیل کو تسلیم کرنا ضروری شرط کیوں قرار دیا گیا؟

ہولوکاسٹ اور دوسری عالمی جنگ کے دوران جرمنی میں نازی حکومت نے 60 لاکھ یہودیوں کا قتل کیا تھا تاہم اب جرمنی کی شہریت کے حصول کے لیے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ضروری شرط عائد کر دی گئی ہے جو جرمنی کے عرب اور مسلم حلقوں میں تنازع کا باعث بنی ہوئی ہے۔

Read more

’عظیم جھیلوں کا ٹائٹینک‘: وہ بحری جہاز جس کے پُراسرار اور اچانک ڈوبنے نے دوسرے جہازوں کو زندگی دی

ایڈمنڈ فٹزجیرلڈ نے آخری گھنٹے میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہواؤں اور 25 فٹ سے اونچی لہروں کا مقابلہ کیا اور ہوسکتا ہے کہ اسے ان لہروں سے بھی بلند ’دی تھری سسٹرز‘ کہلاتی، تیزی سے اکٹھی ٹکراتی تین لہروں کے تھپیڑے بھی پڑے ہوں۔

Read more

بی جے پی ملکی سیاست میں نئے چہروں اور ناموں کو سامنے لا کر کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں؟

انڈیا میں سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے ان عہدوں پر منتخب ہونے والے لوگوں کے ذریعے ذات پات کی مساوات کو برقرار رکھنے کی بھی کوشش کی ہے تاکہ حزبِ اختلاف لوک سبھا یعنی ایوانِ زریں کے انتخابات میں ذات پات کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرسکے۔

Read more

فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا سامنا کرنے والے فلسطینی بچے: ’رہائی کے بعد میرا بھائی محمد وہ نہیں رہا جسے ہم جانتے تھے‘

غیر سرکاری تنظیم سیو دی چلڈرن کی ایک رپورٹ کے مطابق،اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے یہ نابالغ فلسطینی بچے جسمانی اور جذباتی زیادتی کا شکار ہیں۔ ہر پانچ میں سے چاربچوں نے مار پیٹ کی شکایات کی ہیں۔
69 فیصد کا کہنا ہے کہ انھیں تلاشی لینے کے بہانے برہنہ کر دیا گیا اور تقریباً نصف بچوں کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت تشدد کے باعث وہ زخمی ہوئے، کچھ کو گولیاں لگیں اور کچھ کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ یہ تحقیق گزشتہ سال جولائی میں شائع ہوئی تھی۔

Read more

سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو سزائے موت، والدہ عدم ثبوت پر بری

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز کو سزائے موت اور دس لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے اس مقدمے میں شریک ملزم اور شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کو بری کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Read more

گیودوس: وہ یورپی جزیرہ جو اپنے ساحلوں پر عریانیت کی وجہ سے مشہور ہے

بحیرہ لیبیا کے وسط میں اور کریٹ سے 79کلومیٹر جنوب میں واقع گیودوس یورپ کا سب سے جنوبی ساحل مقام ہے اور حال ہی میں یونان میں ان واحد جگہوں میں سے ایک ہے جہاں آپ کو عریاں تیرنے اور دھوپ سینکنے کی آزادی ہے۔

Read more

افغانستان کو پیچھے چھوڑ کر میانمار افیون کی پیداوار میں ’نمبر ون‘ کیسے بنا؟

اقوام متحدہ کے ایک حالیہ سروے کے مطابق میانمار 2023 میں پہلی بارافیون پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ اس سے قبل افغانستان میں افیون کا کاشت سب سے زیادہ ہوا کرتی تھی۔ کیا میانمار میں جنگی صورت حال اور بغاوت اس کی وجوہات ہیں؟

Read more

پاکستانی خواتین کے پہلے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل ہونے کی زیادہ شرح: ’خواتین بُری ڈرائیور نہیں، بس وہ گھبرا جاتی ہیں‘

پاکستانی قوانین کے مطابق بغیر لائسنس ٹریفک حادثے میں کسی کی جان جانے کی صورت میں ڈرائیور کے لاف قتل کا مقدمہ بھی ہوسکتا ہے، لہذا لائسنس اتنا ہی ضروری ہے جتنا شناختی کارڈ۔شاید اسی ڈر سے، ٹریفک انسپیکٹر کے مطابق، پچھلے 45 روز میں قریب تین لاکھ افراد لرنر لائسنس بنوا چکے ہیں۔

Read more

آسٹریلیا کی نئی 10 سالہ امیگریشن پالیسی کیا ہے اور آسٹریلیا جانے کے خواہاں پاکستانیوں کے لیے اس میں خاص کیا ہے؟

آسٹریلیا نے نئی 10 سالہ مائیگریشن پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد آئندہ دو برسوں میں ’مشکلات کا شکار‘ آسٹریلین امیگریشن نظام میں بہتری لانا ہے۔ یہ پالیسی کیا ہے، اسے آسٹریلوی حکومت کی جانب سے اب کیوں لاگو کیا گیا ہے اور اس کے بارے میں آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کیا سوچ رہے ہیں۔

Read more

کوپ 28: پہلی بار عالمی سطح پر فوسل فیول ترک کرنے پر اتفاق، مگر کیا یہ ’نشہ‘ چھوٹ پائے گا؟

دبئی میں اقوام متحدہ کے کلائمٹ سمٹ (کوپ 28) میں قریب 200 ملکوں نے ایک نئے معاہدے کے تحت پہلی بار فوسل فیول کا استعمال ترک کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ماہرین کی رائے میں توانائی کے عالمی استعمال میں فوسل فیول کا حصہ ایک پہاڑ جتنا ہے جسے ترک کرنا آسان نہیں ہوگا۔

Read more

دو افراد کے گھسنے پر انڈین پارلیمان میں افراتفری: ’ارکان نے نشستوں پر کودتے شخص کو گھیر کر پکڑا‘

انڈیا کے پارلیمان میں اس وقت افراتفری کے مناظر دیکھے گئے جب کم از کم دو افراد چیمبر میں گھس آئے۔ انھوں نے خوب نعرے بازی کی اور ایک کلرڈ گیس سپرے کی۔

Read more

عمران خان کے خلاف اڈیالہ میں تین مقدمات کی سماعت: ’میرے جرم میں یہ بھی شامل کر لیں کہ میں نے ملکی اور غیرملکی اسٹیبلشمنٹ کو بےنقاب کیا‘

لو جی آج عمران خان کا یہ گلہ بھی ختم ہوا جس کا اظہار وہ اپنی گفتگو کے دوران کرتے تھے کہ ان کے خلاف اتنے مقدمات بنائے گئے ہیں جن کی عدالتی پیروی کے لیے ایک دن میں مختلف عدالتوں میں پیش ہونا پڑتا ہے لیکن آج تو تین عدالتیں چل کر ملزم کے پاس گئیں یعنی جج تین اور ملزم ایک۔

Read more

سٹیل کے ٹرے میں تیار کی گئی پرتھ کی پِچ جس کا ’پیس اور باؤنس‘ پاکستانی بلے بازوں کو بےبس کر سکتا ہے

جہاں ایک جانب مداحوں کو ڈر ہے کہ کہیں پاکستان بلے باز اس پچ کا باؤنس اور پیس سہہ نہ پائیں وہیں یہ بات بھی کی جا رہی ہے کہ اگر یہ پچ بھی ویسٹ انڈیز والے میچ کی طرح آغاز میں باؤنس اور پیس کے بعد وقت کے ساتھ فلیٹ ہی رہی اور اس میں تبدیلی نہ آئی تو یہ دو دھاری تلوار بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

Read more

عثمان خواجہ اور غزہ سے متعلق پیغام: ’بلیک لائیوز میٹر‘ پر آئی سی سی نے شاباشی دی مگر خواجہ کو چپ کروایا جا رہا ہے‘

آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کو پاکستان کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دوران میدان میں فلسطینیوں کی حمایت والے کسی پیغام دکھانے پر تنبیہ کی گئی ہے۔

Read more

چنگ: ایک نایاب ساز جو ’سماج کے خلاف جنگ‘ میں سندھ کی شاہین کا ہتھیار بنا

گھر والوں کی طرف سے بھی شاہین کو مخالفت اور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا وہ بتاتی ہیں کہ انھیں سمجھانے میں کامیاب ہوگئیں۔
’اب چنگ میری زندگی کی جنگ ہے جو میں اپنی کمیونٹی اور سماج سے ہی لڑ رہی ہوں اور آئندہ بھی لڑتی رہوں گی۔‘

Read more

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے پاکستانیوں کے بجلی، گیس اور موبائل کنکشن کاٹنے کی پالیسی سودمند ثابت ہو گی؟

پاکستان میں ٹیکس جمع کرنے والے حکومتی ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب اعلان کردہ نئی پالیسی کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے شہریوں کے بجلی و گیس کے کنکشن کاٹے جائیں گے۔ ایسا کس قانون کے تحت ہو گا اور کیا یہ پالیسی ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دے پائے گی؟

Read more

شراب کا خاندانی کاروبار چلانے والے رکن پارلیمان دھیرج ساہو جن کی کمپنیوں سے برآمد ہونے والی رقم کو گننے میں پانچ دن لگے

انڈیا کی مشرقی ساحلی ریاست اوڈیشہ (پہلے اڑیسہ) کے بلانگیر شہر کے سودپاڑا میں واقع دیسی شراب کی فیکٹری میں انکم ٹیکس کی جانب سے مارے گئے چھاپے میں کل 285 کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں۔

Read more

اقوام متحدہ کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ: امریکہ کی قرارداد کی مخالفت مگر جو بائیڈن کی بمباری پر اسرائیل کو تنبیہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کی قرارداد کو منظور کر لیا ہے۔ تاہم امریکہ، اسرائیل، آسٹریا اور پیراگوئے سمیت دس ممالک نے جنگ بندی کی قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا ہے۔

Read more

اب پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے نہیں: سمیع چوہدری کا کالم

آخری بار جب پاکستان آسٹریلوی سر زمین پر کوئی ٹیسٹ میچ جیتا، تب بابر اعظم فقط ایک برس کے تھے، شاہین شاہ آفریدی پیدا نہیں ہوئے تھے، پاکستان ایٹمی قوت نہیں بنا تھا اور ایک ڈالر صرف 31 روپے کا تھا۔

Read more

25 ملین ڈالر انعام اور ’بےوفا‘ باڈی گارڈ نے کیسے امریکی فوج کو صدام حسین کے زیر زمین خفیہ ٹھکانے تک پہنچایا؟

صدام حسین کی گرفتاری ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ممکن ہو پائی تھی۔ یہ خفیہ اطلاع امریکی فوجیوں کو صدام کے آبائی شہر تکریت کے قریب واقع ایک کھیت میں زیر زمین خفیہ گڑھے تک لے گئی جہاں صدام حسین روپوش تھے۔

Read more

ایمازون پر فروخت کے لیے دستیاب کپڑے ٹانگنے والی کھونٹی میں جاسوس کیمرے: ’اس پر کسی کا دھیان نہیں جائے گا‘

کپڑے لٹکانے کے لیے استمعال ہونے والے کنڈے یا ہکس کے اندر لگے جاسوس کیمرے ایمیزون پر فروخت کے لیے دستیاب ہیں، باوجود اس کے کہ کمپنی پر ان آلات کی فروخت کی وجہ سے مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

Read more

’قصوری صاحب آرام سے بیٹھیں آپ کو بھی سنیں گے‘ بھٹو کی پھانسی پر ریفرنس کی سماعت کا احوال

چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسی نے سب سے پہلے تو اس ریفرنس پر سماعت بارہ سال کے بعد ہونے پر معذرت کی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ اس پر سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

Read more

’کھلاڑی کو میچ سے باہر کیوں نکالا؟‘ کلب کے صدر نے ریفری کو مُکا دے مارا

کھلاڑی کو میچ سے باہر نکالا گیا تو مخالف ٹیم نے اس کا فائدہ اٹھا کر میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ مگر میچ کی آخری سیٹی کے بعد ایسا واقع رونما ہوا کہ گراؤنڈ میں افراتفری کے مناظر دیکھنے کو ملے۔

Read more

’کار سپیکر میں چھپا ٹرانسمیٹر۔۔۔‘ وہ خفیہ مقام جہاں برطانوی جاسوسوں کے لیے خصوصی آلات بنتے ہیں

یہ بظاہر ایک کار سپیکر ہے، مگر اس میں کچھ اور چھپی ہوئی صلاحیتیں بھی ہیں لندن کے شمال مغرب میں ملٹن کینز کے قصبے کے باہر ایک پارک ہے جو خاردار تاروں کی پانچ قطاروں سے محفوظ کیا گیا ہے کیونکہ وہاں مینوفیکچرنگ کا ایک غیر معمولی کارخانہ ہے۔ اس کارخانے کا دروازہ گذشتہ 85 سال میں میڈیا کے لیے کبھی بھی نہیں کھلا۔ ہینسلوپ پارک میں موجود ہر میجسٹیز گورنمنٹ کمیونیکیشن سینٹر (ایچ ایم جی سی سی) میں

Read more

ناسا لکڑی سے بنے سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری کیوں کر رہا ہے؟

امریکی خلائی ادارے ناسا اور جاپان کے خلائی ادارہ جیکسا کے پاس خلائی مبلے کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد کے لیے ایک آئیڈیا ہے جس کے تحت وہ بڑے پیمانے پر دستیاب، بایوڈیگریڈیبل مواد یا لکڑی سے بنائے گئے سیٹلائٹس خلا میں چھوڑنے کی بات کہہ رہے ہیں۔

Read more

ہر ملک چاہتا ہے پاکستان میں کمزور حکمران ہو، ان کا فوج سے زیادہ قریبی تعلق ہوتا ہے: زلفی بخاری

زلفی بخاری نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کئی مغربی ممالک پاکستان میں انسانی حقوق کے واقعات کو اس کا اندرونی معاملہ سمجھتے ہیں اور وہ پاکستان میں ’کمزور حکمران چاہتے ہیں۔‘

Read more

سونے اور تیل کی دولت سے مالا مال ایک غیر معروف علاقہ جس نے جنوبی امریکہ کی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا

وینزویلا اور گیانا کے درمیان متنازعہ علاقے ایسکیبو میں ڈرامائی طور پر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ لیکن اس تنازعے کے پیچھے ایسا کیا ہے جو جنوبی امریکہ کی سیاست کو ہلا رہا ہے؟

Read more

وہ مسیحی فرقہ جس میں ایک سے زیادہ شادیوں کی اجازت تو ہے لیکن کافی اور شراب ممنوع ہیں

موریس بتاتے ہیں کہ ’دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پورے عمل کے دوران ایک بیانیہ موجود ہے جو لوگوں کی شناخت کی تعمیر میں سہولت فراہم کرتا ہے، وہ لوگ جو اپنے عقیدے پر عمل کرنے کی وجہ سے ستائے گئے، مگر پھر اُسی گروہ نے ایک نئی سرزمین کی قیادت کی اور اسے اپنا مسکن بنایا۔‘

Read more

اوپر چھت نہیں اور نیچے سمندر۔۔۔ جب 24 ہزار فٹ کی بلندی پر جہاز کی چھت ٹوٹ گئی اور ایئر ہوسٹس ہوا میں اڑ گئی

28 اپریل 1988 کی ایک سہ پہر الوہا ائیرلائنز کا ایک مسافر بردار طیارہ 96 مسافروں اور فضائی عملے کے ساتھ ہوائی کے دو جزیروں کے درمیان ایک مختصر پرواز پر 240 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا کہ اچانک سفر کے دوران جہاز کے ایک حصے کی چھت ٹوٹ کر الگ ہو گئی اور اسی دوران اس وقت جہاز میں ڈرنکس پیش کر رہی فضائی میزبان مسافروں کی آنکھوں کے سامنے ہوا میں اڑ کر جہاز سے نیچے گر گئی۔

Read more

احمد علی اکبر: ’پری زاد کے کردار کے بعد کچھ فینز نے مجھے اتنے زور سے گلے لگایا کہ گردن میں بل پڑ گیا‘

پاکستانی اداکار احمد علی اکبر کا کہنا ہے کہ اُن کے مقبول ترین کردار ’پری زاد‘ کے بعد اگرچہ انھیں ڈراموں میں تو کام بدستور پہلے ہی کی طرح مل رہا ہے مگر اشتہاروں میں کام ملنا کم ہو گیا کیونکہ شاید ’پری زاد‘ کی سانولی رنگت برینڈز کے ساتھ میل نہیں کھاتی۔

Read more

عدالت کٹہرے میں: عاصمہ شیرازی کا کالم

عدالت کو بتانا پڑے گا کہ بھٹو کا اصل قصور کیا تھا۔ جنرل ضیا الحق جیسا آمر آئین اور منتخب وزیراعظم کا قتل کیوں چاہتا تھا اور یہ کہ عدلیہ کیوں اور کیسے فوجی آمر کی سہولت کار بنی۔

Read more

’مطالبے نہ مانے تو غزہ سے کوئی یرغمالی زندہ نہیں بچے گا‘ حماس کی تنبیہ، نتن یاہو کا جنگجوؤں کے سرنڈر کا دعویٰ

حماس نے واضح کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے سے جڑے مطالبات نہ مانے گئے تو ایک بھی اسرائیلی یرغمالی کو زندہ غزہ سے نکلنے نہیں دیا جائے گا۔ مگر اسرائیلی وزیر اعظم کہتے ہیں کہ حماس کے درجنوں جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں جو کہ ’جنگ کے خاتمے کی شروعات ہے۔‘

Read more

سابق افغان فوجیوں کو پناہ نہ ملنے پر برطانوی جنرل مایوس: 'ہم بحیثیت قوم دوغلے یا نااہل ہیں'

بی بی سی کو پتا چلا ہے کہ افغان سپیشل فورسز کے تقریباً 200 ارکان کو طالبان کے زیر کنٹرول اپنے وطن واپس بھیجنے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

Read more

دوسری عالمی جنگ کے دوران ہمالیہ میں دفن ہونے والے 600 امریکی طیاروں کی کہانی

ایسے ہی ایک لاپتہ ایئر مین جوزف ڈنوے کی والدہ پرل ڈنوے نے 1945 میں ایک نظم لکھی تھی۔ ’میرا بیٹا کہاں ہے؟‘ میں اور دنیا جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ان کا مقصد پورا ہوا ہے؟ یا اس نے زمین چھوڑ دی ہے؟ یا وہ زمین پر ہی کہیں ہے؟ یا وہ اب بھی انڈیا کے جنگلوں میں گھوم رہا ہے؟‘

Read more

برطانیہ کی چرچ میں 16 سالہ لڑکے کے جسم سے ’شیطانی روح‘ نکالنے کی خفیہ ریکارڈنگ: ’چرچ چھوڑنے کے بعد والدہ کو سرطان ہو گیا‘

اس ویڈیو میں ’یونیورسل چرچ آف دی کنگڈم آف گاڈ‘ نامی چرچ کے راہب کو بظاہر لڑکے کے جسم سے ’شیطانی روح‘ نکالنے کی کوششوں کے دوران دعائیں پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Read more

ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کی سزا کیوں سنائی گئی اور اس فیصلے کو ’عدالتی قتل‘ کیوں قرار دیا جاتا ہے؟

سزا پر عمل درآمد کے تقریباً 32 سال بعد 2011 میں اس وقت کے صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت ایک ریفرنس میں بھٹو کے ٹرائل اور پھانسی پر نظرثانی کے حوالے سے عدالت سے رائے طلب کی گئی۔

Read more

انڈر 19 ایشیا کپ میں انڈیا کے خلاف پاکستان کی فتح: ’زندگی بھر یاد رکھی جانے والی اننگز، آذان اویس ہیرو ہیں‘

آذان اویس نے 10 چوکوں کی مدد سے 105 رنز بنائے جبکہ سعد بیگ نے جارحانہ انداز میں 51 گیندوں میں 68 رنز بنائے جس میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

Read more

لاہور میں ’افیون‘ بنانے کی سرکاری فیکٹری کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

سنہ 1947 میں تقسیم کے بعد انڈیا نے افیون کی طبی خصوصیت کے پیش نظر اپنی افیون کی فیکٹریوں کو بند نہیں کیا مگر پاکستان کے حصے میں ایسی کوئی فیکٹری نہیں آئی تھی۔ اس لیے پاکستان میں بھی ایک ایسی فیکٹری بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Read more

لاپتہ ہونے والے اینکر کا بازیابی کے بعد پہلا انٹرویو: ’عمران بھائی آپ ہماری آواز ہيں، ہم کیسے آپ کے لیے آواز نہ اٹھاتے‘

ایک عرصے تک منظرعام سے غائب رہنے والے اینکر پرسن اور یوٹیوبر عمران ریاض خان نے اپنی گمشدگی اور بازیابی کے بعد پہلی بار اس بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے جس دوران ان کا کہنا تھا کہ ’افسوس اگر میں نے کبھی سوچا کسی کا غائب ہونا ریاست کے مفاد میں ہوسکتا ہے۔‘

Read more

آرٹیکل 370 خاتمہ کیس کا فیصلہ: انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے باسیوں کو اُمیدیں کم اور خدشات زیادہ

انڈین سپریم کورٹ پیر کو سنہ 2019 میں انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کشمیری جماعتوں کی جانب سے دائر اپیلوں پر فیصلہ سنائے گی۔ تاہم اس فیصلے سے یہاں کے باسیوں کی دیرینہ امیدیں پوری بھی ہو سکتی ہیں اور شاید ہمیشہ کے لیے ختم بھی۔

Read more

امریکہ تو ہے ہی گھٹیا، مگر آپ کیا ہیں؟

ہدفیہ نسل کی عزتِ نفس کو زبانی و عملاً مسلسل کچلتے رہو، کسمسانے کی جرات کرے تو جیل میں بھر دو، چیختے ہوئے سڑک پر آئے تو ٹھنڈا کرنے کے لئے سر کا نشانہ لو۔ بالکل ہی آپے سے باہر ہو کے رسیاں تڑانے لگے اور عالمِ غیض میں حملہ کر دے تو نسل ہی مٹا دو۔ دھیرے دھیرے قسط وار۔ مبادا باقی دنیا کا ضمیر نہ جاگ پڑے۔

Read more

’سنگاپور میتھمیٹکس‘: وہ منفرد طریقہ جو سنگاپور میں بچوں کو ریاضی پر عبور حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے

سنگاپور کا ساری دنیا میں خاص طور پر ریاضی کی درجہ بندی میں صف اول میں شمار ہے اور اس کا سہرا اس کے مخصوص طریقۂ تعلیم سے منسلک ہے جس میں یہ مضمون پڑھایا جاتا ہے۔

Read more

’ویدر وومن آف انڈیا‘: سائنسدان انا مانی جنھوں نے انڈیا کو موسمیاتی آلات تیار کرنے میں مدد دی

انا مانی نے ملک میں شمسی تابکاری کی پیمائش کے لیے آلات تیار کرنے اور ملک بھر میں تابکاری سٹیشنوں کا نیٹ ورک قائم کرنے میں بھی ایک اہم کردار ادا کیا جو کہ انڈیا میں قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی تلاش کے ان کے منصوبے کی جانب ایک اور قدم تھا۔

Read more

فرانسیسی شہری جو سکھ مذہب اپنانے کے بعد دو دہائیوں سے انڈین پنجاب میں آباد ہے

درشن سنگھ روڈل فرانس میں پیدا ہوئے،انھوں نے 15 سال کی عمر میں گوشت کھانا چھوڑ دیا تھا اور انڈیا کے دورے کے دوران سکھ مذہب اختیار کرلیا۔ وہ اب گذشتہ دو دہائیوں سے انڈین پنجاب میں آباد ہیں۔

Read more

کورین ڈراموں کی بے بس اور نازک خواتین جو اب مضبوط اور پر تشدد ہو گئیں

کورین ڈراموں میں اب جنتے مرد مرکزی کردار نظر آتے ہیں اتنے ہی خواتین کے مرکزی کردار نظر آتے لیکن یہ رجحان ہمیشہ ایسے نہیں تھا۔

Read more

تلسی میگھواڑ: پاکستان کی ’پہلی ہندو لڑکی‘ جو کھیلوں کی دنیا میں اپنا نام بنا رہی ہے

تلسی میگھواڑ بتاتی ہیں کہ سنہ 2016 میں جب وہ چھٹی کلاس میں پڑھتی تھیں تو سکول میں ایک سپورٹس کیمپ لگا، جس میں کافی لڑکیوں نے حصہ لیا۔ اُن کو بھی اس کیمپ میں حصہ لینے کا شوق ہوا اور خوش قسمتی سے اس کی سیلیکشن ہو گئی۔

Read more

اقوام متحدہ کا انتباہ: جنگ کی وجہ سے ’غزہ کے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں‘

اقوام متحدہ کے ایک سینیئر امدادی اہلکار نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کی وجہ سے وہاں کی آدھی آبادی فاقہ کشی کا شکار ہے۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر کارل سکاؤ نے کہا کہ غزہ پٹی میں ضروری سامان کا صرف ایک حصہ ہی داخل ہو پا رہا ہے جس کی وجہ سے 10 میں سے نو لوگوں کو روزانہ کا کھانا بھی میسر نہیں۔

Read more

غزہ میں بی بی سی کے رپورٹر: ’مجھے اپنی زندگی بھی ختم ہوتے نظر آ رہی ہے‘

گذشتہ جمعے سے اسرائیل نے غزہ کے جنوب میں شدید بمباری کا آغاز کیا جس کے بعد غزہ کے دوسرے سب سے بڑے شہر خان یونس کے ہسپتالوں میں زخمیوں لوگوں کی بڑی تعداد آ رہی ہے جو اس کی سکت سے زیادہ ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار عدنان البرش اس وقت یہ فیصلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا انھیں اپنا کام جاری رکھنا چاہیے یا سب چھوڑ کر اپنے گھر والوں کے پاس جانا چاہیے جہاں ’زیادہ سے زیادہ وہ سب اکٹھے مر جائیں‘ گے۔

Read more

رقم لے کر سوال پوچھنے کے الزام پر کانگریس رہنما کی پارلیمانی رکنیت معطل: ’پارلیمان کے اندر اور باہر لڑتی رہوں گی‘

جمعہ کو لوک سبھا میں پارلیمنٹ کی اخلاقیات کی کمیٹی کی رپورٹ آواز سے ووٹ کی بنیاد پر منظور ہوئی اور مہوا موئترا کو’رقم لے کر سوال پوچھنے‘ کے معاملے میں لوک سبھا سے نکال دیا گیا۔

Read more

’سیوج کے پانی میں کاشت‘: چینی لہسن جسے امریکہ میں ’ملکی سلامتی کا خطرہ‘ قرار دیا جا رہا ہے

امریکی سینیٹر نے اپنے خط میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’بیرون ملک میں اگائے جانے والے لہسن، خاص طور پر کمیونسٹ چین میں اگائے جانے والے لہسن کے معیار کے حوالے سے امریکی عوام کی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔‘

Read more

’آپ کو بتانا تھا کہ کل ہمیں ہمارے بچوں کے ساتھ مار دیا جائے گا‘: محمد حنیف کا کالم

رفعت کا مار کر جس سے وہ غزہ کی یونیورسٹی میں انگریزی ادب پڑھاتے تھے ،اسرائیلی بم کا مقابلہ نہ کر پایا اور وہ اپنی بہن اور چار بچوں سمیت ایک اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے۔

Read more

’دی آرچیز‘ میں سہانا خان کی ادکاری پر تنقید: ’ٹک ٹاک اور ریلز بنانے والے بھی بہتر ہونٹ ہلا سکتے ہیں‘

کسی کا خیال ہے کہ سہانا نے ایکٹنگ اچھی نہیں کی تو کوئی سہانا کے ڈانس پر اعتراض کر رہا ہے۔ بہت سے صارفین نے اس فلم کی کاسٹنگ کے حوالے سے اقربا پروری کا الزام بھی لگایا ہے۔

Read more

سراج الدین حقانی: طالبان رہنما کے مبینہ ’پاکستانی پاسپورٹ‘ پر انکوائری، معاملہ ہے کیا؟

افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کو پاکستان کا پاسپورٹ جاری کیے جانے کی خبریں ذرائع ابلاغ میں گردش کر رہی ہیں لیکن پاکستان کے نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ اس بارے میں معلومات حاصل کر کے انکوائری کی جا رہی ہے۔

Read more

ماہواری کے درد اور بخار میں لیے جانے والے میفینامک ایسڈ کے حامل پین کلرز صحت کے لیے خطرہ

انڈیا کے ادویات کی تحقیق کرنے والے مرکزی ادارے فارماکویجیلنس پروگرام آف انڈیا کے مطابق یہ گولی صرف اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کی جانی چاہیے۔

Read more

معاشی بحران کے باوجود پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کیسے؟ اتنی سرمایہ کاری کون کر رہا ہے؟

سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی کی وجوہات تو پیش کی جا رہیں تاہم یہ تیزی اس وقت جاری ہے جب پاکستانی معیشت مشکلات اور بحرانوں کا شکار ہے۔ ملک کا صنعتی شعبہ جہاں ایک طرف مصائب میں گھرا ہوا ہے تو دوسری جانب ایک عام پاکستانی مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے جس میں تازہ ترین ہفتوں میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے۔

Read more

تعلیمی اخراجات کے علاوہ ظاہر کی جانے والی رقم میں اضافے سمیت کینیڈا کی سٹوڈنٹ ویزا پالیسی میں نمایاں تبدیلیاں

کینیڈا نے بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے طلبہ کے لیے اپنی امیگریشن پالیسی میں نئے قوانین کا اعلان کیا ہے جو کہ یکم جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔

Read more

میچ کے دوران گوتم گمبھیر اور سری سانتھ کے درمیان جھگڑا: ’وہ ہمیشہ ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ بلاوجہ لڑتے ہیں‘

لیجنڈز لیگ 2023 میں ایک میچ کے دوران سابق بلے باز گوتم گمبھیر اور سابق فاسٹ بولر سری سانتھ کے درمیان گرما گرم بحث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

Read more

’کیا آپ کے مسوڑھوں سے خون بہتا ہے؟‘ منھ کی وہ بیماریاں جن سے ہماری جسمانی صحت کا پتا چلتا ہے

جب آپ دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں، تو آپ عام طور پر صرف اپنے دانتوں کی دیکھ بھال کے بارے میں سوچتے ہیں جبکہ اپنے باقی منھ کو فراموش کر دیتے ہیں۔ لیکن اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ قیمتی معلومات سے محروم ہو سکتے ہیں: آپ کے منھ کی صحت آپ کے باقی جسم میں کیا ہو رہا ہے، اس تک ایک آسان رسائی اور انتہائی درست اشارہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، جب آپ

Read more

اپنے ’ڈیجیٹل ہمشکل‘ بنانے والے لوگ: ’جنھیں ہم خود جواب نہ دے سکیں ان سے ہمارا کلون بات کرتا ہے‘

پراپرٹی کے شعبے کے ماہر روب ڈکس اب اپنے ہزاروں مداحوں سے دن کے کسی بھی وقت کسی بھی سوال کا جواب دینے کے لیے دستیاب ہیں۔ یہ سب اس ڈیجیٹل دُنیا میں اپنا ’کلون‘ یا ہم شکل تیار کرنے کی بدولت ہو رہا ہے۔

Read more

مشہور فلسطینی ادیب رفعت العرعير کی اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاکت: ’ہم ناامید ہیں، ہمارے پاس کھونے کو کچھ نہیں‘

غزہ کے باسی اور ان کے ہزاروں مداح مشہور ماہر تعلیم، مصنف اور شاعر رفعت العرعیر کی غزہ میں ایک اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ہلاکت پر سوگوار ہیں اور انھیں مختلف انداز میں خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

Read more