غزہ کے مستقبل سے متعلق مجوزہ ’منصوبہ‘ جس میں غزہ کا مجموعی سکیورٹی کنٹرول اسرائیل اپنے پاس رکھے گا

اسرائیل کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے ’فور کارنر‘ منصوبے کے تحت اسرائیل غزہ کا مجموعی سکیورٹی کنٹرول اپنے پاس رکھے گا اور اس کے علاوہ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی کے بعد ایک اسرائیلی انتظامیہ علاقے میں بحالی اور تعمیرِ نو کی ذمہ داری سنبھالے گی۔

Read more

الیکشن التوا پر سینیٹ کی قرارداد: ’کچھ قوتیں پاکستان میں انتخابی عمل پر اثر انداز ہونا چاہتی ہیں‘

پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے سینیٹ کی اس قرارداد کی مخالفت کی ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے اسے ’شرمناک‘ جبکہ ن لیگ، پاکستان پیپلز پارٹی، جماعتِ اسلامی اور دیگر جماعتوں نے اسے ’سازش‘ قرار دیا ہے۔

Read more

آسکر پسٹوریئس: اپنی گرل فرینڈ کا قاتل ایک زوال پذیر ہیرو

کھیلوں کی دنیا کے سابق سپر سٹار آسکر پسٹوریئس شاید دنیا کے بدنام ترین قاتل ہیں۔ پیرا اولمپئین آسکر پسٹوریئس کو اپنی گرل فرینڈ ریوا سٹین کیمپ کے قتل کے تقریباً 11 سال بعد جنوبی افریقہ کی جیل سے پیرول پر رہا کر دیا گیا ہے۔

Read more

کولکتہ ہائی کورٹ کا لڑکیوں کو جنسی خواہشات پر قابو رکھنے کا مشورہ قطعی غلط ہے: انڈین سپریم کورٹ

انڈیا کی سپریم کورٹ نے کولکتہ ہائی کورٹ کے ایک بینچ کے اس فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ لڑکیوں کو اپنی جنسی خواہشات پر قابو رکھنا چاہیے۔

Read more

اسرائیل غزہ تنازع پر بائیکاٹ مہم کی وجہ سے میکڈونلڈز کے کاروبار پر ’معنی خیز‘ اثر پڑا

کمپنی کا کاروبار مشرق وسطیٰ اور دیگر جگہوں میں متاثر ہوا ہے جہاں اس کے خلاف صارفین نے بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔ اس بائیکاٹ کی وجہ یہ تاثر ہے کہ یہ کمپنی اسرائیل کی حمایت کرتی ہے۔

Read more

’ایسی فیلڈنگ سے تو نہ ہو پائے گا‘: سمیع چوہدری کا کالم

اس دورے کے دوران بارہا یہ احساس ابھرتا رہا ہے کہ قسمت اور حالات پاکستان کو ایک نادر فتح کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔ مگر پاکستان خود ان مواقع کو ضائع کرنا اس قدر ضروری سمجھ بیٹھا ہے، گویا جیت سے گریز ناگزیر ہو چکا ہو۔

Read more

کینیڈا میں’نفرت کی بنیاد پر قتل‘ ہونے والا پاکستانی خاندان: ’سوچ بھی نہیں سکتی میری والدہ کو کتنا درد ہوا ہو گا جب تم نے انھیں مارا‘

کسی کینیڈین عدالت میں متاثرہ برادری کی جانب سے بیانات دینے کی اس سے بڑی نظیر نہیں ملتی اور اس کے باعث افضال فیملی کے قتل کے باعث پیدا ہونے والے گہرے دکھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

Read more

خیبر پختونخوا میں انتخابی مہم پر حملے: بعض امیدواروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کے ساتھ تھریٹ الرٹ کیوں جاری ہوئے؟

اب پاکستان میں انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں لیکن بعض علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے سیاستدان اور امیدوار کھل کر اپنی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے پا رہے۔ پاکستان میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اس وقت حالات زیادہ کشیدہ ہیں جس کی وجہ سے تھریٹ الرٹس جاری کیے گئے ہیں۔

Read more

عامر خان کی بیٹی کی شادی: نیکر بنیان میں دوڑتے ہوئے شادی ہال پہنچنے والا دلہا جو مشہور شخصیات کا ٹرینر ہے

شادی والے دن نوپور شیکھر نے شارٹس اور بنیان پہنی تھی۔ ان کا یہ حلیہ دیکھ کر لوگ حیران ہوئے کہ کیا کوئی اپنی شادی میں ایسا حلیہ بناتا ہے؟

Read more

پاکستان میں سردیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ دھند یا کچھ اور؟

سردیوں کے دوران بجلی کی کھپت میں کمی کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے بارے میں شعبۂ توانائی کے بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ دھند ہے مگر دھند کیسے بجلی کی ترسیل کے نظام کو متاثر کرتی ہے۔

Read more

ایپسٹین سکینڈل: شہزادہ اینڈریو، بل کلنٹن سمیت نامور شخصیات کا جنسی جرائم سے متعلق عدالتی دستاویزات میں ذکر

جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق امریکی عدالتی دستاویزات منظر عام پر لائی گئی ہیں جن میں برطانوی شہزادہ اینڈریو اور بل کلنٹن سمیت معروف شخصیات کے نام درج ہیں۔

Read more

’بغاوت کی آواز‘ سمجھا جانے والا ریپ میوزک پنجابی معاشرے کا حصہ کیسے اور کیوں بنا؟

پنجابی موسیقی میں ریپ کی آمد نے پنجابی گلوکاروں اور گانوں کی پہنچ کو وسیع کردیا ہے۔ لیکن کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ’ریپ‘ جیسی غیر ملکی موسیقی نے پنجاب کی لوک موسیقی کو تباہ کر دیا ہے۔

Read more

جاپان طیارہ حادثہ: عملے نے جلتے ہوئے طیارے سے 379 مسافروں کو کیسے بچایا؟

منگل کو جاپان ایئرلائن کی پرواز 516 میں اس وقت آگ لگ گئی تھی جب لینڈنگ کے وقت اس کی ایک کوسٹ گارڈ کے طیارے کے ساتھ ٹکر ہوئی۔ کوسٹ گارڈز کے چھوٹے طیارے میں موجود چھ افراد میں سے پانچ ہلاک ہو گئے تھے۔

Read more

حماس کے اہم ترین رہنما صالح العاروری کا قتل جو مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے

مشرقِ وسطیٰ اور اس سے کہیں دور جو سائے اسرائیل غزہ جنگ کے باعث چھائے تھے وہ رواں ہفتے حماس کے رہنما صالح العاروری کی لبنان میں ہلاکت کے بعد مزید گہرے ہو گئے ہیں۔

Read more

’شادی سے اجتناب اور چڑیلوں کا خوف‘ لیپ ایئر کے حوالے سے دلچسپ و عجیب رواج

سال کے سب سے چھوٹے مہینے کو ایک اضافی دن مل جاتا ہے اور 29 فروری کو لیپ ڈے کہا جاتا ہے۔ اس دن اور سال کے حوالے سے مختلف ثقافتی روایات اور توہم پرست نظریات پائے جاتے ہیں۔

Read more

وہ گھڑی جس نے سمندر میں پھنسے شخص کی جان بچائی: ’شارک مچھلی نے مجھے سونگھ کر چھوڑ دیا‘

نیوزی لینڈ میں 24 گھنٹے سے سمندر میں پھنسے شخص کو ان کی گھڑی کی چمک سے ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ انھوں نے یہ بتانے کے لیے کہ وہ مصیبت میں ہیں، اپنی گھڑی سے اشارہ دیا۔

Read more

بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین نے ’وہ کر دکھایا جو بڑی بڑی سیاسی جماعتیں نہیں کر سکتیں‘

کھلے آسمان تلے بیٹھے ان لواحقین کو کبھی آگ جلانے کے لیے لکڑی لے جانے پر اور کبھی خود کو سردی سے بچانے کے لیے کمبل کے لیے وہاں کھڑی پولیس سے اجازت لینا پڑتی ہے۔

Read more

تحریکِ انصاف بلے کے نشان سے محروم ہی رہی تو کیا وہ کسی دوسری پارٹی کے ساتھ الحاق کر سکتی ہے؟

عمران خان سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کو قطعی ترجیح نہیں دیتے تاہم دوسری طرف وہ چند سیٹیں رکھنے والی جماعت ق لیگ کو پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ بھی دے چکے ہیں۔ تو اگر تحریکِ انصاف بلے کے نشان سے محروم ہی رہی تو کیا وہ کسی دوسری پارٹی کے ساتھ الحاق کر سکتی ہے؟

Read more

’ورچوئل اغوا‘: بغیر اغوا کے لاکھوں ڈالر تاوان۔۔۔ مغربی ممالک میں زیرِ تعلیم چینی شہری کیسے جعلسازوں کا نشانہ بنے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور جاپان میں زیرِ تعلیم چینی شہری ’سائبر اغواکاروں‘ کے نشانے پر ہیں جس پر ان کے والدین بھاری تاوان ادا کرتے ہیں۔

Read more

اسلام آباد میں افغان طالبان کے سینیئر وفد کی ملاقاتیں: ’پاکستان الیکشن کے پُرامن انعقاد کی ضمانت اور ٹی ٹی پی کو قابو کرنے پر بات کرے گا‘

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کا ایک سینیئر وفد دو روزہ دورے پر اسلام آباد میں موجود ہے اور نگران وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کر رہا ہے۔ وفد کی قیادت ملا شیریں اخوند کر رہے ہیں جو افغان انٹیلیجنس کے نائب سربراہ اور اہم افغان صوبے قندھار کے گورنر ہیں۔

Read more

شمالی وزیرستان میں حجام کا کام کرنے والے چھ مزدور قتل: ’حجام کی کسی سے کیا دشمنی ہوسکتی ہے؟‘

صوبہ خیبر پختونخوا کے سابقہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دو روز قبل صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے چھ افراد، جو حجام کا کام کرتے تھے، کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ پولیس کی اس ’دہشتگردی کے واقعے‘ پر تحقیقات جاری ہے۔

Read more

ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب میں دو دھماکے، کم از کم 73 افراد ہلاک

بی بی سی فارسی کے مطابق کرمان میڈیکل ایمرجنسی سینٹر کے سربراہ شہاب صالحی نے کہا کہ یہ ’دو بم دھماکے‘ تھے۔ جبکہ کرمان کے میئر سعید شیرباف کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے ’10 منٹ‘ کے وقفے سے ہوئے۔

Read more

چائے جس نے امریکہ کو برطانوی غلامی سے آزادی دلانے میں کردار ادا کیا

چائے کی تباہی کی خبر جب لندن پہنچی تو امریکی مفادات سے ہمدردی رکھنے والے برطانوی شہری بھی برہم ہوگئے۔ جزوی طور پر یہی وجہ ہے کہ بہت سے استعماریت کی حمایت کرنے والوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ذاتی املاک پر حملہ تھا۔

Read more

سرتاج عزیز تحریک پاکستان کے کارکن، ’وہ سیاستدان نہیں تھے مگر سیاستدانوں کو ان کی طرح کا ہونا چاہیے‘

سرتاج عزیز یہ سمجھتے تھے کہ پاکستان کسی عسکری قوت کے نتیجے میں نہیں بلکہ جمہوری جدوجہد اور ووٹ کے ذریعے بنا مگر پھر یہاں جمہوری عمل اور ووٹ کا تسلسل 75 برسوں تک نہ دیکھ سکے۔ وہ جدید معاشی اصلاحات کے بانی تھے مگر بدقسمتی سے ملک میں جمہوری تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے ان کے وژن پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔

Read more

شمالی انڈین ریاستوں تک رسائی یا چین کی جانب جھکاؤ کا خطرہ بنگلہ دیش کے انتخابات انڈیا کے لیے اہم کیوں ہیں؟

انڈین پالیسی سازوں کا خیال ہے کہ دہلی کو ڈھاکہ میں ہمہ وقت ایک دوستانہ حکومت کی ضرورت ہے۔ شیخ حسینہ نے سنہ 1996 میں پہلی بار منتخب ہونے کے بعد سے انڈیا کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کیے اور ایسے میں اب کوئی راز نہیں کہ دہلی ان کی اقتدار میں واپسی چاہتا ہے۔

Read more

اسرائیل کا ’ڈراؤنا خواب‘ اور لبنان میں ڈرون حملے میں مارے جانے والے حماس کے رہنما صالح العاروری کون تھے؟

صالح العاروری سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ حماس کے مسلح ونگ قاسم بریگیڈ میں ایک اہم مقام رکھتے تھے اور حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کے قریبی اتحادی اور ساتھی تھے۔ وہ لبنان میں اپنے گروپ اور حزب اللہ کے درمیان رابطے کے طور پر کام کر رہے تھے۔

Read more

قرعہ اندازی کے ذریعے خریدے گئے 55 لاکھ روپے کے جوتے جو ’نقلی‘ نکلے

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ایک شخص نے تقریباً 30 ہزار آسٹریلوی ڈالر (55 لاکھ روپے) کے جوتے خریدے، جن کے بارے میں اب ان کا دعویٰ ہے کہ وہ نقلی ہیں لیکن مقامی ٹریبیونل نے اس شخص کے کیس کو خارج کر دیا ہے۔

Read more

برطانیہ میں سٹوڈنٹ ویزا پر خاندان کو ساتھ لانے پر پابندی، کیا بیرون ملک جانے کا ایک اور دروازہ بند ہو گیا؟

گذشتہ سال مئی میں پہلی بار اعلان کردہ ان تبدیلیوں میں لوگوں پر برطانیہ میں کام کرنے کے لیے بیک ڈور روٹ کے طور پر سٹوڈنٹ ویزا استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی جو اب نافذ العمل ہیں اور ایک اندازے کے مطابق اس سال ایک لاکھ 40 ہزار افراد برطانیہ آئیں گے۔

Read more

فتح ٹو کا تجربہ: کیا پاکستان کا نیا میزائل سسٹم انڈیا کے دفاعی نظام کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے؟

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 400 کلومیٹر تک فاصلے پر مار کرنے والے اس میزائل میں اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے۔

Read more

سنہ 2024 میں ریلیز ہونے والی وہ انڈین فلمیں جن کا لوگوں کو بے صبری سے انتظار ہے

اب جب ہم اگلے سال کا خیر مقدم کر رہے ہیں تو 2024 میں ایسی کون سی فلمیں ہیں جس کا فلم بینوں کو ابھی سے ہی انتظار ہے اور انھوں نے پہلے ہی شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رکھی ہے۔

Read more

سینیٹ کی ’فوج مخالف پروپیگنڈا کرنے‘ پر 10 سالہ نااہلی کی تجویز: ’جو لائن سے ہٹے گا، اسے ہم دیکھ لیں گے‘

پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ سے ایک قرارداد اکثریت رائے سے منظور کی گئی ہے جس میں پاکستانی فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر ’منفی پروپیگینڈا‘ کرنے والوں کو 10 سال کے لیے پبلک آفس سے نااہل قرار دینے سمیت سخت سزاؤں کی تجویز شامل ہے۔

Read more

ڈیوڈ وارنر کا فیئر ویل خراب ہو سکتا ہے؟ سمیع چوہدری کا کالم

یہ تو سب پر عیاں ہے کہ کل انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیوڈ وارنر اپنی الوداعی جھلک دکھائیں گے مگر یہ کوئی نہیں جانتا کہ سڈنی ٹیسٹ شان مسعود کے لیے کسی نئے عہد کا آغاز ہو گا یا پھر یہ ان کا بھی الوداعی میچ ثابت ہو گا۔

Read more

فاطمہ وٹ بریڈ: وہ بچی جسے پیدا ہونے کے بعد ’مرنے کے لیے‘ چھوڑ دیا گیا، عالمی جیولن چیمپیئن کیسے بنیں؟

آپ شاید فاطمہ وٹ برڈ کو جیولن پھینکنے والی، اولمپک میڈلسٹ، چیمپئن اور سابق عالمی ریکارڈ ہولڈر کے طور پر جانتے ہوں گے لیکن ان کی زندگی مصائب اور تنہائی سے لے کر مسلسل کوشش اور اعلیٰ مقام پانے تک کی ایک طویل داستان ہے۔

Read more

کورونا وائرس کی JN-1 قسم کیا ہے جس کا ممکنہ پھیلاؤ پاکستان میں لوگوں کو شدید بیمار کر رہا ہے؟

گذشتہ ہفتے عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے بھی کورونا وائرس کی نئی قسم JN-1 کے پھیلاؤ کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی تھی۔ پاکستان میں تاحال اس حوالے سے ٹیسٹنگ کی سہولت تو میسر نہیں ہے لیکن ڈاکٹروں کو خدشہ ہے کہ موسمِ سرما کورونا کی علامات والے اکثر مریضوں کو کورونا کی نئی قسم نے متاثر کیا ہے۔

Read more

کیا عمران خان آٹھ فروری کے انتخابات میں حصہ لے سکیں گے؟

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد یہ بحث اب بھی جاری ہے کہ کیا وہ آٹھ فروری کو الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں؟ آخر عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیوں ہوئے اور الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد امیدواروں کے لیے کیا راستے موجود ہیں۔

Read more

سدھو موسے والا قتل کے مبینہ ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کو انڈین حکومت نے دہشتگرد قرار دے دیا

معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے مبینہ ماسٹر مائنڈ اور پنجاب پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب گولڈی برار کو انڈین حکومت نے دہشت گرد قرار دیا ہے۔

Read more

اگر مگر میں اُلجھا پاکستان: عاصمہ شیرازی کا کالم

خدشات میں اُلجھے یہ سوالات عام ذہنوں میں ہیں یا نہیں مگر فیصلہ سازوں کے ذہن میں ضرور گونج رہے ہیں۔ اب اُنھیں کون بتائے کہ اختیار اور اقتدار کی غلام گردشوں میں پلنے والے سنگین خطرات کو جس مخصوص عینک سے دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں اُس کا نمبر بدل چکا ہے۔

Read more

محمد حفیظ آسٹریلیا میں فلائٹ مِس کرنے پر تنقید کی زد میں: ’وہ ذمہ دار انسان ہیں، بس ان سے بھول ہو گئی‘

پاکستانی کرکٹ ٹیم جو کہ اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر ہے اگلے میچ کے لیے میلبورن سے سڈنی جارہی تھی۔ محمد حفیظ بروقت ایئر پورٹ نہ پہنچ سکے اور انھیں فلائٹ پر بورڈ نہیں کیا جا سکا اور یہ خبر سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ کے مداحوں کو پسند نہیں آئی۔

Read more

جاپان میں زلزلے کے بعد سونامی کے خدشے پر انخلا کا حکم: ’آپ کی زندگی ہر چیز سے زیادہ اہم ہے‘

جاپان کے وسطی علاقے میں 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں۔ اشکاوا کے ساحلی علاقے نوٹو میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جس میں 5 میٹر (16 فٹ) تک اونچی لہریں آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Read more

’مسلمانوں کی آبادی 18 فیصد مگر کوئی رہنما نہیں۔۔۔‘ انڈیا کو قومی سطح پر کوئی مسلم رہنما کیوں نہ مل سکا؟

انڈیا میں سیاسی پارٹیوں کو انتخابات میں جیت کی راہ دکھانے والے سٹریٹیجسٹ پرشانت کشور نے مسلمانوں میں رہنما کی کمی کو اجاگر کیا اور کہا کہ 18 فیصد کی ایک قوم میں کوئی رہنما نہیں۔ بعض مبصرین کے مطابق ملک میں مولانا ابوالکلام آزاد اور ڈاکٹر ذاکر حسین کے بعد کوئی قومی سطح کا مسلم رہنما نہیں آیا۔

Read more

ڈنمارک کے نئے بادشاہ: ’پارٹی پرنس‘ جنھوں نے امریکی یونیورسٹی میں نام بدل کر داخلہ لیا

ایک دہائی قبل ملکہ مارگریٹ نے کہا تھا کہ ’وہ برطانوی ملکہ سے متاثر ہیں اور مجھے بھی اُسی طرح اپنی زندگی اپنی قوم کے لیے وقف کرنے چاہیے جس طرح ملکہ برطانیہ نے کی، اس سب کے لیے میرے لیے ملکہِ برطانیہ کی زندگی بہت اہم تھی۔‘

Read more

بلیک ہولز پر تحقیق کے لیے انڈیا کا نیا خلائی مشن جس کے لیے 25 کروڑ روپے میں سیٹلائٹ تیار ہوئی

چاند اور سورج کے مشن کے بعد انڈیا نے اب بلیک ہولز اور سپرنووا کا مطالعہ کرنے کے مشن کو کامیابی کے ساتھ شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ’ایکسرے پولریمیٹر سیٹلائٹ‘ یا ایکسپو سیٹ کو لانچ کیا گیا ہے۔

Read more

قتل، خود کشی یا طبعی موت۔۔۔ انڈیا میں ایک ہی گھر سے ملنے والے پانچ ڈھانچوں کا معمہ کیا ہے؟

ریڈی خاندان ایک وسیع و غریض گھر میں رہتا تھا۔ ان کے گھر کے آس پاس بہت کم پڑوسی تھے۔ پچھلے دو سال میں یہاں کچھ گھر بنائے گئے تھے لیکن قریب ترین گھر بھی ریڈی خاندان کے گھر سے کم از کم 100 فٹ کے فاصلے پر ہے۔

Read more

الیکشن کے سال میں انڈیا کا حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ اور پاکستان کا انکار کسی نئے تنازعے کا پیش خیمہ ہے؟

انڈیا اس وقت حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ کیوں کر رہا ہے اور کیا پاکستان اور انڈیا ایک بار پھر کسی نئے تنازع کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ اس متعلق بی بی سی اردو نے دونوں ممالک کے ماہرین سے بات کر کے اس معاملے کو سمجھنے کی کوشش کی ہے۔

Read more

وہ دھماکہ جس نے تین خلا بازوں کو زمین سے چار لاکھ کلومیٹر دور دھکیل دیا

خلابازوں سے کہا گیا کہ وہ توانائی کے تحفظ اور سپلائی کو برقرار رکھنے کے لیے غیر ضروری آلات بشمول ہیٹر بند کر دیں کیونکہ بجلی کی بچت زیادہ ضروری تھی لیکن قمری ماڈیول میں سردی سے بچنے کے لیے ڈھال نہیں تھی۔ یوں خلابازوں کا باحفاظت زمین کے مدار میں داخل ہونا مشکل لگ رہا تھا۔

Read more

کیا بنگلہ دیش میں ہونے والے عام انتخابات ’ون وومین شو‘ بن گئے ہیں؟

بنگلہ دیش میں 7 جنوری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں جن کے نتائج پہلے ہی ناگزیر دکھائی دینے لگے ہیں۔ حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور اس کے اتحادیوں کا یہ کہنا ہے کہ انھیں اس بات کا یقین ہے کہ وزیراعظم شیخ حسینہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہیں ہونے دیں گی۔

Read more

زلزلے سے متاثرہ بچوں کا سہارا بننے والا کشمیر کا ’ماحول دوست‘ سکول جسے پائیدار ترقی کے منصوبے پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام ملا

آٹھ اکتوبر 2005 وہ دن تھا جب سمیعہ اور کرن دونوں لڑکیوں کے والد پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں 7.6 کی شدت سے آنے والے زلزلے میں ہلاک ہوگئے۔ مگر اب کئی سال بعد انٹرمیڈیٹ کی ان طالبات نے اپنے سکول کو ماحولیاتی تحفظ کے منصوبے کے لیے ایک عالمی اعزاز دلایا ہے۔

Read more

’ہائی جیک کی کوشش‘، امریکی بحریہ کے ہیلی کاپٹروں نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کی تین کشتیاں تباہ کر دیں

امریکی بحریہ نے بحیرہ احمر میں اتوار کی شام کو حوثی باغیوں کی ان تین ’چھوٹی کشتیوں‘ کو تباہ کر دیا ہے، جن کے عملے نے مسلح حملے کے بعد بحیرہ احمر میں امریکی کنٹینر جہاز پر سوار ہونے کی کوشش کی تھی۔

Read more

وہ خاندان جو ’غم کا علاج کرنے والی کمپنی‘ کی مدد سے چاند کو اپنے بیٹے کی آخری آرام گاہ بنانا چاہتا ہے

آنے والے سال کے اوائل میں امریکہ کے کیپ کیناورل سے ایک بے مثال مشن پر ایک راکٹ روانہ ہو رہا ہے۔ اس مشن کا مقصد 70 سے زیادہ لوگوں کے لیے چاند کو آخری آرام گاہ بنانا ہے اور ان میں 16 سالہ لیام آنند کی باقیات بھی شامل ہیں۔

Read more

اتنا ظالم ہے کہ مظلوم نظر آتا ہے

بس ایک عام آدمی اور کرسی نشین میں اتنا فرق ہوتا ہے کہ عام آدمی کو نشہ کرنا پڑتا ہے۔ کرسی کا نشہ خود بخود ہوتا ہے۔ اس نشے پر قابو پا لیا جائے تو رعایا کے لیے رحمت، چڑھ جائے تو تہہ در تہہ عذاب ہے۔

Read more

مصر اور غزہ کے درمیان ’فلاڈیلفی راہداری‘ کیا ہے اور اسرائیل اسے کیوں کنٹرول کرنا چاہتا ہے؟

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ اور مصر کے درمیان سرحدی علاقہ ’فلاڈیلفی راہداری‘ اسرائیل کے زیرِ انتظام ہونی چاہیے تاہم مصری مبرین نے متنبہ کیا ہے کہ مصر اور غزہ کے درمیان سرحدی پٹی پر بمباری سے دونوں ملکوں کے درمیان حالات کشیدگی اختیار کر سکتے ہیں۔

Read more

کیا سردیوں میں ورزش یا جاگنگ کرنے سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟

عام طور پر یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ ’سردی‘ ورزش کرنے کا بہترین وقت ہے۔ برصغیر سمیت شمالی کرے پر آباد تما ممالک میں سردیوں کا موسم اپنے شباب پر ہے اور بعض علاقے تو برف باری کی وجہ سے جم سے گئے ہیں۔

Read more

آسمانی بجلی گرنے کے حادثات: ’میری شادی والے دن میرے والد سمیت خاندان کے 16 افراد مارے گئے‘

بنگہ دیش میں موسم شدید رہتا ہے اور ملک طوفانوں کا شکار رہتا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق ہر سال یہاں بجلی گرنے کے حادثوں کی وجہ سے 300 افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

Read more

’دی پویلین‘: وہ پاکستانی کرکٹ شو جس نے انڈیا کے لوگوں کے دل جیت لیے

انڈیا اور پاکستان کے درمیان طویل عرصے سے جاری کشیدہ تعلقات اکثر دونوں پڑوسی ممالک کو متاثر کرتے رہے ہیں اور بطور خاص ثقافتی تبادلوں کے معاملات میں ایسا زیادہ دیکھا گیا ہے۔ لیکن سابق پاکستانی کھلاڑیوں کے ایک شو نے انڈین مداحوں کے دل جیت لیے۔

Read more

ریل کا پرانا انجن جس نے 13 برس سے بچھڑے بہن بھائی کو ماں سے ملا دیا: ’سب رو رہے ہیں، یقین نہیں آ رہا کہ یہ سچ ہے‘

13 برس قبل ماں سے ریلوے سٹیشن پر بچھڑ جانے والے بہن بھائی دوبارہ کس طرح اپنی ماں کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے؟

Read more

عمران خان سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد: ’اب مائنس ون انتخابات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے‘

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے شائع کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں میں سے تقریباً 90 فیصد کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے اتنی بڑی تعداد میں اپنے امیدواران کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کو انتخابی عمل میں بدترین دھاندلی قرار دیا ہے۔

Read more

ایل او سی سے متصل علاقے پیرپنجال میں انتہا پسندی میں اضافہ انٹیلیجنس کوتاہی کا نتیجہ ہے؟

گھنے جنگلات اور ناقابل رسائی پہاڑوں میں گھرا انڈیا کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں انڈین فوج پر عسکریت پسندوں کے تازہ حملوں کے بعد یہ خطہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔

Read more

’پی ایچ ڈی سبزی والا‘: ’میرے بچے جب مجھے سبزی کی ٹوکری اٹھائے دیکھتے ہیں تو دباؤ محسوس کرتا ہوں‘

انڈین پنجاب سے تعلق رکھنے والے سندیپ سنگھ نے سکالر شپ کے ساتھ اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی اور کچھ عرصے تک ایک سرکاری یونیورسٹی میں گیسٹ لکچرر کے طور پر پڑھاتے رہے، لیکن اب وہ سڑک کے کنارے سبزیاں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

Read more

14ویں صدی کا برطانوی ’گینگسٹر‘ راہب جو اغوا سے لے کر قتل کی وارداتوں میں ملوث تھا

ایک خطرناک اور قابو سے باہر راہب ’جان آف ٹنٹرن‘ کی زندگی انتی رنگین اور جرائم سے بھری تھی کہ محقق ٹونی میک الیوی کے لیے یہ مجبوری بن گئی کہ وہ اس کردار کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے اس پر ایک کتاب لکھیں۔

Read more

گُردے کو کتنا نقصان پہنچ چکا ہے یہ پیشاب کی رنگت سے کیسے معلوم کیا جائے؟

’ہر صحت مند انسان کا جسم کچھ مقدار میں پروٹین پیشاب کے ذریعے خارج کرتا ہے، لیکن جب یہ پروٹین جسم سے غیر معمولی مقدار میں خارج ہوں تو یہ خطرناک ہوتا ہے اور یہ رساو پروٹینوریا کے نام سے جانا جاتا ہے۔‘
’پروٹینوریا کی پیداوار کی سب سے عام وجہ ذیابیطس ہے۔

Read more

انڈیا کی تیز رفتار ترقی میں ’بھیانک غربت‘: ’گٹر کی صفائی کرتے وقت مرنے والا ہمیشہ دلت ہی کیوں ہوتا ہے؟‘

کئی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انڈیا میں اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ امیری اور غریبی کی خلیچ وسیع ہوتی جا رہی ہے اور دولت کی تقسیم ایک مراعات یافتہ طبقے تک محدود ہو رہی ہے۔ اس سال اپریل میں بین الاقوامی ادارے آکسفیم نے انڈیا میں نابراری پر ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ملک کے پانچ فیصد لوگوں کا پورے ملک کی 60 فیصد دولت پر قبضہ ہے۔

Read more

’میں اپنا چہرہ ڈھانپے بغیر مرنا چاہتا ہوں۔۔۔‘: جب صدام حسین ہاتھ میں قرآن اٹھائے پھانسی گھاٹ کی جانب بڑھے

عراق کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ نقاب پوشوں کے ایک گروپ نے صدام حسین کو پھانسی کے تختے پر چڑھایا، تاہم پھانسی لگنے کے لمحات کو ٹی وی پر نشر نہیں کیا گیا۔

Read more

’محبت کے لیے آپ کچھ بھی کر گزرتے ہیں‘: محبت ایسی داستان جو بین الاقوامی سکینڈل بن گئی

یہ وہ داستان محبت ہے جس نے نسلی امتیازات پر مبنی ایک ایسے سکینڈل کو جنم دیا جس کی بازگشت پوری دنیا میں سنی گئی اور یہ اخباروں کی زینت بنی۔

Read more

200 سے زائد مریضوں کا قاتل ڈاکٹر ٹائپ رائٹر کی ایک غلطی سے کیسے پکڑا گیا؟

وہ ایک بہت ذہین ڈاکٹر تھے جنھیں یہ یقین تھا کہ سینکڑوں لوگوں کو مار کر بھی وہ قانون کی گرفت سے محفوظ رہیں گے۔ پولیس کے ہاتھوں شبے کی بنیاد پر پکڑے جانے کے باوجود اُن کا یہ یقین کم نہیں ہوا تھا۔

Read more

لیکن تھرڈ امپائر بیچ میں آ گئے۔۔۔ سمیع چوہدری کا کالم

جس بنیاد پر انھوں نے محمد رضوان کو آؤٹ قرار دیا، وہ کئی شائقین کرکٹ سمیت کمنٹری باکس میں بیٹھے ایڈم گلکرسٹ کے لیے بھی اچنبھے کا باعث تھا کہ اس کیمرہ اینگل کی حدود و قیود کے پیشِ نظر اسے کوئی ٹھوس ثبوت ہرگز نہیں کہا جا سکتا۔ سمیع چوہدری کا کالم۔

Read more

نیپال طیارہ حادثہ ’پائلٹوں کی جانب سے غلطی سے انجن کی بجلی منقطع کرنے سے ہوا‘ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف

رواں برس جنوری میں نیپال کے پوکھرا ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کرنے والے حکومت کے مقرر کردہ تفتیش کاروں کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے نیپال طیارہ حادثہ جس میں 72 افراد ہلاک ہو گئے تھے، غالباً اس کے پائلٹس کی جانب سے غلطی سے انجن کی بجلی منقطع کر دینے کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

Read more

آل نہیان: دنیا کے سب سے امیر اور ابوظہبی کے حکمران خاندان نے اپنی اور خطے کی قسمت کیسے بدلی؟

دنیا کے سب سے امیر خاندانوں میں اس سال سرفہرست آنے والے ابوظہبی کے شاہی خاندان آل نیہان کی مجموعی دولت کی مالیت 305 ارب ڈالرز ہے اور اس نے امریکی سٹور چین وال مارٹ کے مالک والٹن خاندان کو 45 ارب ڈالرز کے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Read more

لگژری ہوٹل میں نئے ملازم کو ’برہنہ کر کے گھنٹوں کرسی سے باندھے رکھنے‘ کا واقعہ، عملہ اردگرد کھڑا دیکھتا رہا

فرانس کے شہر بیارتز کے ایک لگژری ہوٹل میں کچن کے نئے ملازم کو روایت کے مطابق کئی گھنٹے برہنہ رکھنے کے واقعے کے بعد مشلن سٹار شیف نے ملازمت چھوڑ دی۔

Read more

انتخابی دوڑ میں شامل ٹرانس جینڈر امیدوار: ’الیکشن کمیشن کے عملے کو کہا مجھے مرد، عورت نہیں بلکہ انسان سمجھیں‘

پاکستان میں انتخابات 2024 کی تاریخ کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی سیاسی ہلچل اور گہما گہمی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن ایک جانب جہاں ہر جماعت اپنے منشور اور انتخابی دعوؤں کے چرچے میں مصروف ہے تو وہیں خواجہ سرا امیدواروں کو انتخابی عمل میں شمولیت کے لیے کاغذات نامزدگی کے پہلے مرحلے سے ہی ہر جگہ امتیازی رویوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Read more

بنگلہ دیش کے الیکشن میں انڈیا کا متنازع کردار: ’میں شیخ حسینہ کا امیدوار ہوں، یعنی انڈیا کا‘

بنگلہ دیش کی مختلف سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم کے دوران ’انڈیا فیکٹر‘ پر بحث ہو رہی ہے۔ یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ بنگلہ دیش کے انتخابات میں انڈیا کیا چاہتا ہے۔ ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ماضی کے تین عام انتخابات میں انڈیا کا کیا کردار رہا۔

Read more

’یہاں سپیکر پر بات کرنے کی اجازت نہیں۔۔۔‘ جب بلوچ خواتین نے اسلام آباد پولیس سے اپنا ساؤنڈ سسٹم واپس لیا

اسلام آباد پریس کلب کے باہر میں نے یہ منظر اس وقت دیکھا جب بلوچ یکجہتی کمیٹی کے شرکا نے مبینہ جبری گمشدگیوں کے خلاف پریس کانفرنس کرنے کے لیے ایک نیا سپیکر منگوایا جسے وہاں موجود پولیس نے ضبط کر لیا۔

Read more

کبھی کبھار آپ کا پاخانہ پانی پر تیرتا کیوں ہے ڈوبتا کیوں نہیں؟ نئی سائنسی تحقیق اس کی کیا توجیح پیش کرتی ہے

کبھی کبھار یہاں پاخانے کے ٹکرے فلش نہیں ہوتے اور متعدد بار فلش کرنے کے باوجود انتہائی ڈھٹائی سے ٹھس سے مس نہیں ہوتے۔ جبکہ کئی دفعہ پاخانہ مکمل طور پر ڈوب جاتا ہے اور آسانی سے فلش ہو جاتا ہے۔ یہ واقعی ایک معمہ ہے۔

Read more

قطری عدالت کا اپیل پر فیصلہ: سزائے موت کے منتظر انڈین بحریہ کے آٹھ افسران کی سزاؤں میں کمی

انڈیا کی وزارت خارجہ نے مطلع کیا ہے کہ قطر میں انڈین بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو موت کی سزا دیے جانے کے فیصلے کے خلاف انڈیا کی جانب سے دائر کردہ اپیل پر فیصلہ کرتے ہوئے ایک قطری عدالت نے مجرمان کی سزائیں کم کر دی ہیں۔

Read more

عبداللہ شفیق کے ہاتھوں سے پھسلتی تاریخ، سمیع چوہدری کا کالم

لنچ کے فوری بعد میر حمزہ نے جس ڈسپلن کا مظاہرہ کیا، وہ ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ پر بہت گراں گزرا۔ میر حمزہ جب ہیٹ ٹرک چانس پر تھے، تب آسٹریلوی سکور کارڈ کی زبوں حالی شائقین کے لیے ایک نادر نظارہ تھا۔ تب یہ میچ یکسر پاکستان کی مٹھی میں آ چکا تھا۔ سمیع چوہدری کا کالم۔

Read more

لاکربی فضائی حادثہ: 35 سال قبل ہوائی جہاز کو بم سے اڑانے کا واقعہ، جس میں جلی ہوئی پتلون کے ٹکڑے نے تفتیش کا رخ موڑ دیا

اس رات امریکی ایئر لائن کی پین ایم کی پرواز 103 میں سوار ہر شخص ہلاک ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے 259 افراد میں مسافر اور جہاز کا عملہ شامل تھا۔ مرنے والوں میں سب سے بوڑھا شحض 82 سال کا تھا جبکہ سب سے چھوٹا دو ماہ کا بچہ تھا۔

Read more

’مینوپاز پر بات کی تو کولیگز بولیں کہ تم کہنا چاہتی ہو ہم بچے پیدا نہیں کر سکتے‘ آخر مینوپاز پر بات کرنے میں ہچکچاہٹ کیوں؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ مینوپاز کیا ہوتا ہے؟ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب زیادہ تر لوگ دینے سے قاصر ہیں۔ یہاں تک کہ جب یہ سوال میں نے چند خواتین سے بھی کیا تو انھیں بھی اس بارے میں زیادہ کچھ معلوم نہیں تھا۔

Read more

’میں آپ کی محبت میں پاگل ہوں۔۔۔‘ وہ خطوط جو ایک ڈکٹیٹر نے مسلم مردوں تک نہ پہنچنے دیے

نوآبادیاتی دور کے کچھ ضبط شدہ خطوط اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کس طرح سپین کی خواتین کے مراکش کے مردوں کے لیے لکھے جانے والے ان تک کبھی نہ پہنچے کیونکہ یہ اس دور میں ممنوع چیز تھی اور یہ اس دور کی تاریخ کی عکاسی کرتے ہیں۔

Read more

روس میں ’برہنہ پارٹی‘ جس پر ہنگامے کے بعد سیلیبرٹیز وضاحتیں دینے پر مجبور ہیں

20 دسمبر کو ایک بلاگر اور ٹی وی پریزنٹر نستیا ایولیوا نے ایک ’تقریباً برہنہ پارٹی‘ کے نام سے ماسکو کے موتوبور نائٹ کلب میں ایک پارٹی رکھی تھی۔ جس کا ڈریس کوڈ ہی بے لباسی یا برہنہ پن تھا۔

Read more

کینیڈا کا ’سٹارٹ اپ ویزا پروگرام‘ جس کے لیے نہ تعلیم، تجربے یا نوکری کی ضرورت اور عمر کی بھی کوئی قید نہیں

پاکستانی انٹرپرینیور ثمینہ (فرضی نام) نے حال ہی میں کینیڈین امیگریشن کے لیے ایک منفرد راستہ اختیار کیا ہے جس میں تعلیم، تجربے یا نوکری کی پیشکش جیسی شرائط والے پوائنٹس سسٹم کا اطلاق نہیں ہوتا۔ یہ پروگرام بنیادی طور پر ان باصلاحیت غیر ملکیوں کے لیے ہے جو کینیڈا میں اپنا چھوٹا کاروبار یا سٹارٹ اپ قائم کرنا چاہتے ہیں۔

Read more

غزہ پر بمباری: ’ملبے تلے میرے دو بیٹوں اور چھ ماہ کی بیٹی کی لاشیں ہیں، میرے پاس کوئی نہیں بچا۔۔۔ وہ سب چلے گئے‘

احمد بتاتے ہیں کہ 12 دسمبر کو وہ شمالی غزہ کی پٹی میں اپنے روزمرہ کام یعنی زخمی فلسطینیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے سلسلے میں گھر سے نکلے ہی تھے کہ انھیں اپنے ایک پڑوسی کا وہ ٹیکسٹ میسج موصول ہوا جس نے اُن کی زندگی تہہ و بالا کر کے رکھ دی۔

Read more

انڈیا میں خواتین کو برہنہ پریڈ کروانے کے بڑھتے واقعات: ’خاتون کا جسم ہی ہمیشہ میدانِ جنگ کیوں بنتا ہے‘

42 سالہ ششیکلا کو گھسیٹ کر گھر سے باہر نکالا گیا، برہنہ کیا گیا اور برہنہ حالت میں گاؤں میں گھمایا گیا اور بعد ازاں انھیں گاؤں کے بیچوں بیچ لگے ایک بجلی کے کھمبے سے باندھ دیا گیا۔ باندھنے کے بعد انھیں کئی گھنٹوں تک مارا پیٹا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Read more

ویاگرا کی حادثاتی دریافت کا حصہ بننے والے بیروزگار مزدور جنھوں نے غیراستعمال شدہ گولیاں واپس کرنے سے انکار کیا

برازیلی لیجنڈ پیلے شاید دنیا کے سب سے عظیم فٹبالر تھے۔ مگر اس کے باوجود وہ ویاگرا کے ’پوسٹر بوائے‘ یعنی سفیر بنے۔ پوپ کی جانب سے بھی ویاگرا کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم اگر جنوبی ویلز کا ایک صنعتی قصبہ نہ ہوتا تو کسی کو ویاگرا کی خبر نہ ہو پاتی۔

Read more

11 ماہ قبل امریکہ روانہ ہونے والے 9 انڈین نوجوان، جن کی گمشدگی متعدد ممالک کے لیے ایک معمہ ہے

’تقریباً ایک سال ہو گیا ہے لیکن ہمیں اپنے بھائی کے بارے میں کوئی خبر نہیں۔ جب سے ہمارا اس سے رابطہ ٹوٹا ہے ہم رات کو سو نہیں پاتے۔ اُن کے انتظار میں ہر روز گِن گِن کر کاٹ رہے ہیں۔‘

Read more