موت کی دھمکی کے بعد شاہ رخ خان کی سکیورٹی مزید سخت، ’منت‘ کے گرد بھی پولیس کے پہرے

انڈین فلم اداکار شاہ رخ خان کو موت کی دھمکی ملنے کے بعد ممبئی میں ان کی رہائش گاہ اور ان کی ذاتی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ دھمکی انھیں حالیہ دنوں میں فون کالز کے ذریعے مل رہی تھی۔ نئے سیکورٹی انتطام کے تحت چھ مسلح کمانڈو ان کی حفاضت پر چوبیس گھنٹے مامور رہیں گے۔

Read more

سری لنکا کا پاکستان کو 345 رنز کا ہدف: ’پاکستان نے آج تک ورلڈکپ میں 260 رنز سے زیادہ کے ہدف کا کامیاب تعاقب نہیں کیا‘

سری لنکا نے 20 سے 30 اووز کے درمیان 102 رنز بنائے تو ایک موقع پر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ہدف 400 کے قریب ہو گا، تاہم پاکستانی فاسٹ بولرز نے آخری 20 اوورز میں بہتر بولنگ کا مظاہرہ کیا اور یکِ بعد دیگرے وکٹیں لیں جس کے باعث سری لنکا کو 344 رنز تک روکا جا سکا۔

Read more

’طوفان الاقصی آپریشن‘ اور عالم اسلام: ’حماس نے سعودی عرب، اسرائیل مذاکرات کے کمرے کا دروازہ توڑ دیا‘

مشرق وسطی پر نظر رکھنے والے تجزیہ کار حالیہ پیش رفت، خصوصا حماس کے حملے، کے بعد یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ کیا اب سعودی عرب اور اسرائیل کے باہمی تعلقات کی بحالی کی کوششیں دم توڑ جائیں گی یا پھر وقتی تعطل آئے گا؟

Read more

حماس کا ’سرپرائز اٹیک‘: دفاعی صلاحیت میں سرِفہرست اسرائیلی فوج فوری ردعمل دینے میں ناکام کیوں رہی؟

بہت سے لوگ سوال کر رہے ہیں کہ جب فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے جنگجو غزہ کی پٹی سے ملحقہ اسرائیلی علاقوں میں کھلے عام گھوم رہے تھے تو ان طویل گھنٹوں میں اسرائیل کی دفاعی افواج کہاں تھیں۔

Read more

کاربن ٹریڈنگ کیا ہے جس نے سندھ کو لاکھوں ڈالر کی آمدن دلائی؟ ’جب سے یہ کام شروع کیا ہمارے مالی حالات بہتر ہوئے ہیں‘

کاربن ٹریڈنگ کے منصوبوں سے مراد ہے کہ لوگ اپنے ملک میں درخت اور جنگل لگائیں، ان کی حفاظت کریں اور اس کے عوض کاربن خارج کرنے والے ممالک و کمپنیوں سے معاوضہ وصول کریں۔

Read more

’صحرا النقب‘ میں میوزک فیسٹیول پر حملے سے شروع ہونے والا حماس کا آپریشن: ’وہ پانچ گھنٹے کی ڈراؤنی فلم جیسا تھا‘

تین ہزار شرکا کی اس میوزک اور ڈانس پارٹی سے قبل منتظمین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’وقت آگیا ہے جب ہم پھر ایک ساتھ ہوں گے۔ بہت مزہ آنے والا ہے۔‘ مگر اب سوشل میڈیا پر صرف یرغمال بنائے گئے لوگوں کے خاندانوں کی اپیلیں دیکھی جا سکتی ہیں۔

Read more

’ذاتی وجوہات‘ کے باعث پاکستانی کرکٹ میزبان زینب عباس کی انڈیا سے اچانک واپسی: ’یہ وہ ملک ہی نہیں جس کی میں تعریف کرتے نہ تھکتا تھا‘

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کے انڈیا چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔ زینب عباس کی انڈیا چھوڑنے کی وجوہات جاننے کے لیے پوچھے گئے سوال کے مختصرجواب میں آئی سی سی نے بتایا ہے کہ ’زینب عباس ذاتی وجوہات کی وجہ سے انڈیا سے واپس گئی ہیں، انھیں ڈی پورٹ کرنے کی اطلاعات درست نہیں۔‘

Read more

حماس کا ’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن: وائرل ویڈیوز جو ہمیں بتاتی ہیں کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو آخری بار کہاں دیکھا گیا

سنیچر کے روز حماس کے اسرائیل پر اچانک حملے کے بعد ایسی درجنوں ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں، جن میں اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کو یرغمال بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بی بی سی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان میں سے کچھ شہریوں کو غزہ لے جایا گیا ہے۔

Read more

پاکستان میں گیس کے ذخائر میں بڑی کمی: کیا اس بحران سے نکلنے کے لیے کوئی متبادل موجود ہے؟

ملک میں گیس کے ذخائر میں ایک سال میں ’18 فیصد کمی‘ کے باعث نگران حکومت کی کوشش ہے کہ ’سردیوں میں گھروں کو آٹھ گھنٹے گیس ملے۔‘ یعنی صرف کھانے کے اوقات کے دوران صبح چھ سے نو، پھر دو گھنٹے دوپہر کو اور شام بھی چھ سے نو گیس سپلائی ہوگی۔ گیس بحران سے نکلنے کے لیے حکومت اور صارفین کے پاس کیا راستے ہیں؟

Read more

حماس کا اسرائیل پر زمین، فضا اور آبی راستے سے ناقابل یقین حد تک برق رفتار حملہ کیسے ممکن ہوا؟

بی بی سی نیوز نے عسکریت پسندوں اور عام شہریوں کی جانب سے جاری کردہ ویڈیوز کا تجزیہ کیا ہے تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ حماس نے غزہ سے اب تک کے سب سے مربوط حملے کو کیسے لانچ کیا۔

Read more

وادی کیلاش کے قریب سرحد پر طالبان کا حملہ: ’ہم ہلنے کی کوشش کرتے تو گولیاں کان کے قریب سے گزرتیں‘

گذشتہ ماہ چھ ستمبر کو شدت پسندوں نے چترال میں وادی کیلاش میں نسبتاً غیر محفوظ سرحد پر حملہ کیا۔
حملے کے بعد علاقے، خصوصا کیلاش کی وادی میں خوف و ہراس پھیلا اور اب بھی کیلاشا کمیونٹی یہ سوال کر رہی ہے کہ ان کا مستقبل اس حملے کے بعد کتنا محفوظ ہے؟

Read more

اچھی گیندوں کی عزت، حملے کے لیے درست بولر کا انتخاب: کوہلی، راہل کی شراکت باقی ٹیموں کے لیے انتباہ!

انڈیا نے جنوبی ہند کے شہر چینئی میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر اپنے ورلڈ کپ کا آغاز کیا ہے جس میں وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل نے اپنے شاندار کھیل اور فارم کا مظاہرہ کیا ہے۔

Read more

’ٹنل جنگ‘ کی ماہر فلسطینی تنظیم ’حماس‘ ایک عسکری قوت کیسے بنی اور یہ اسلحہ کہاں سے حاصل کرتی ہے؟

پہلے کاٹیوشا راکٹ سے نئے ڈرون تک، حماس کی عسکری صلاحیت ایک آئس برگ یا برفانی تودے جیسی ہے۔ یعنی جو دکھ رہا ہے، اس سے کہیں زیادہ چھپا ہوا ہے۔

Read more

امتحان پاکستانی سپن کا ہی ہو گا: سمیع چوہدری کا کالم

اب جبکہ کل پاکستان اور سری لنکا حیدرآباد میں مدِ مقابل ہوں گے تو حالیہ فتح سے حاصل شدہ اعتماد کے طفیل امکانات کا پلڑا واضح طور پر پاکستان کے حق میں جھکا نظر آتا ہے۔ اور پاکستان کے فیورٹ ہونے کی مزید وجہ یہ بھی ہے کہ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں فقیدالمثال درگت بننے کے بعد سری لنکن ٹیم فی الحال دباؤ کا شکار بھی ہو گی۔

Read more

افغانستان میں زلزلے سے ہزاروں ہلاکتیں: ’پہلے ہی جھٹکے میں تمام گھر منہدم ہو گئے‘

افغانستان میں طالبان حکومت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبہ ہرات میں سنیچر کو آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2050 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس زلزلے سے ہرات کے 13 دیہات میں تباہی ہوئی۔

Read more

حماس کے حملے نے اسرائیل کو چونکا دیا، لیکن آگے کیا ہوسکتا ہے؟

اسرائیل اس وقت ایک جنگ کا خدشہ دیکھ رہا ہے جو متعدد محاذوں پر ایک ساتھ شروع ہو سکتی ہے۔ اسرائیل کے لیے سب سے بری صورت حال یہ ہو گی کہ لبنان میں موجود حزب اللہ بھی اس میں شامل ہو جائے۔

Read more

مودی کی اسرائیل سے اظہار یکجہتی پر بحث: ’منی پور کے ساتھ بھی کھڑے ہونے کی ضرورت ہے‘

اگرچہ انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے واضح انداز میں اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تاہم سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ انڈیا کے اس نئے رخ سے متفق نہیں ہیں۔ وہ انڈیا میں حکمراں جماعت بی جے پی کے پہلے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ ’اسرائیل نے فلسطین کی جس زمین پر قبضہ کر رکھا ہے اسے خالی کرنا پڑے گی۔‘

Read more

کیا انڈیا اور چین سرحدی کیشدگی کم کر کے اپنے تعلقات کو معمول پر لا سکتے ہیں؟

انڈیا روس کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور روس چین کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ روس انڈیا کی دفاعی اور توانائی کی بہت سی ضروریات پوری کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین کی اپیل کے باوجود انڈیا نے یوکرین جنگ پر روس کی مذمت نہیں کی۔ چین نے بھی کھلے عام روس کی مذمت نہیں کی۔

Read more

فلسطین اور اسرائیل کا تنازع کیا ہے اور کیا اس کا کوئی حل ممکن ہے؟

مشرق وسطی کے اس طویل اور خونی تنازعے کو دہایاں گزر چکی ہیں جس کا مستقبل قریب میں بھی کوئی مستقل حل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ اس تنازعے کا تناظر سمجھنے کے لیے بی بی سی کی جانب سے چند اہم سوالات کے جواب دیے جا رہے ہیں۔

Read more

حماس کا چونکا دینے والا انتہائی پیچیدہ آپریشن، اسرائیل کی جوابی کارروائی اور امن کی کوششیں جو ناکام ہوتی رہیں

گذشتہ کئی ماہ سے یہ بات تو واضح تھی کہ فلسطینی مسلح گروہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ تاہم یہ کب اور کہاں ہو گی یہ بات حماس کے مسلح گروہ کے علاوہ سب کے لیے ہی ایک سرپرائز ثابت ہوا۔

Read more

اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیاں موساد اور شاباک حماس کے آپریشن ’طوفان الاقصیٰ‘ کو روکنے میں کیسے ناکام رہیں؟

اسرائیل میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے ’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن اور اس کے جواب میں غزہ پر اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 380 سے بڑھ گئی ہے تاہم اسرائیلی میڈیا کی جانب سے حماس کے حملوں کے بعد اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کی ناکامی کے حوالے سے سوالات پوچھے جا رہے ہیں۔

Read more

اسرائیل پر حملے میں محصور شہری: ’وہ میرے گھر میں گُھسنے کی کوشش کر رہے ہیں، میں ان کی آوازیں سن سکتی ہوں‘

کئی گھنٹے تک اسرائیل میں اپنے گھروں میں محصور افراد ٹی وی سٹیشنز کو فون کرتے رہے کیونکہ فلسطینی عسکریت پسند ان کے قصبوں اور گاؤں میں گھس کر ایک شدید اور اچانک حملہ کرنے میں کامیاب ہو چکے تھے۔

Read more

ڈیرہ غازی خان میں ’دھماکے‘ کی گرج دار آواز: سونک بوم کیا ہے اور کیا یہ خطرناک ہے؟

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں جمعے کو ایک زور دار دھماکے جیسی آواز سنی گئی جس نے ریسکیو سروسز کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی الرٹ کر دیا۔ یہ آواز تھی کیا؟

Read more

فری لانسنگ کے ذریعے تعلیمی اخراجات اٹھانے والے پاکستانی طلبہ کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟

حال ہی میں سکھر کے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) نے اپنے طلبہ کو بذریعہ ای میل وارننگ دی کہ ’اگر کوئی فری لانس کام کرتا پکڑا گیا تو اسے جرمانہ دینا پڑے گا۔‘ مگر طلبہ نے فوری طور پر اس کی شدید مخالفت کر دی۔

Read more

اسرائیل میں راکٹ حملوں کے بعد حماس کے درجنوں مسلح افراد جنوبی علاقے میں داخل

اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی جانب درجنوں راکٹ فائر کیے گئے ہیں جس میں کم از کم ایک خاتون کی ہلاکت ہوئی ہے۔ جبکہ حماس کے درجنوں مسلح افراد جنوبی اسرائیل میں داخل ہوگئے ہیں۔

Read more

’سٹیڈیم میں شائقین کم کیوں؟‘ انڈیا میں ورلڈ کپ کے مدھم آغاز اور خالی نشستوں پر بحث

پہلا میچ گذشتہ ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ اور رنر اپ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان انڈیا کے سب سے بڑے سٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلا گیا لیکن اکثریت میں لوگوں کے بجائے خالی سیٹیں ہی نظر آئیں۔

Read more

’اگر ایڈورڈز کو بھی کوئی سعود شکیل میسر ہوتا‘ سمیع چوہدری کا کالم

بحیثیتِ مجموعی پورے میچ پر نگاہ دوڑائی جائے تو یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ اگر ایڈورڈز کو بھی کوئی سعود شکیل میسر ہوتا تو سکور لائن بھلے مختلف نہ ہوتی مگر مارجن میں تفاوت اتنا وسیع نہ ہو پاتا۔ سمیع چوہدری کا کالم۔

Read more

ایران میں 31 سال قید اور 154 کوڑوں کی سزا پانے والی نرگس محمدی کے لیے امن کا نوبیل انعام

اس انعام کا اعلان کرتے ہوئے ناروے کی نویبل کمیٹی کا کہنا تھا کہ 51 سالہ نرگس محمدی کو ان کی جانب سے ایران میں خواتین پر ہونے والے مظالم کے خلاف جدوجہد کرنے پر یہ اعزاز دیا گیا ہے۔

Read more

انڈیا یا چین۔۔۔ کیا محمد معیزو کی سربراہی میں مالدیپ متوازن حکمت عملی اپنا پائے گا؟

انڈیا میں تجزیہ کاروں کو خدشہ ہے کہ مالدیپ آہستہ آہستہ انڈین فوجیوں کو نکال سکتا ہے یا چین کے ساتھ ’ایف ٹی اے‘ کی توثیق کر کے سابق صدر ابراہیم صالح کے انڈیا نواز موقف کو پلٹ سکتا ہے۔ اس سے چین، مالدیپ اور بحر ہند میں مزید طاقتور ہو گا۔

Read more

پنجابی ہپ ہاپ سنگرز جن کا کریئر انڈیا کینیڈا تنازعے میں پِس رہا ہے

کینیڈا میں انڈیا کی پنجاب ریاست سے تعلق رکھنے والے سکھ بڑی تعداد میں آباد ہیں اور اسی لیے اسے پنجابی موسیقی سے تعلق رکھنے والے گلوکاروں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے جو نہ صرف اپنا وقت اور فن دونوں ممالک کے درمیان تقسیم کرتے ہیں بلکہ گاہے بگاہے کینیڈا سے انڈیا کا سفر ان کی زندی کا اہم حصہ ہے جہاں ان فنکاروں کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

Read more

یوم کپور: عرب ممالک کا وہ حملہ جس نے ’ناقابلِ تسخیر‘ اسرائیل کی سالمیت کو خطرے میں ڈالا

دو مختلف محاذوں پر مصری اور شامی افواج کے مشترکہ حملے نے اسرائیل کو خطرے میں مبتلا کیا۔ یوم کپور کے دن بغیر کسی تیاری کے اسے ایک بڑی جنگ کا سامنا تھا۔ یہ عبرانی کیلنڈر میں سب سے مقدس تاریخ ہے اور اس دن ملک مفلوج ہو گیا تھا۔

Read more

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں احتجاج کیوں ہو رہا ہے؟ ’پورا پاکستان ہمارے وسائل استعمال کرتا ہے، بدلے میں کچھ نہیں ملتا‘

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور آٹے پر سبسڈی جیسے معاملات پر گذشتہ چند ماہ سے احتجاج جاری ہے جس میں حالیہ دنوں میں تیزی آئی ہے۔ اس تمام تر صورتحال پر کشمیری شہریوں اور متعلقہ حکام کا کیا کہنا ہے؟

Read more

یوکرینی فوجی کی آخری رسومات ادا کرنے والوں پر روسی میزائل حملہ: ’گاؤں کے 20 فیصد لوگ ایک ہی حملے میں مارے گئے‘

ہلاک ہونے والے لوگ ایک یوکرینی فوجی کی آخری رسومات میں شریک تھے جب روسی میزائل نے انھیں نشانہ بنایا۔ یوکرین کے صدر ولادیمر زیلینسکی نے کہا ہے کہ ’اس حملے کو درندگی بھی نہیں کہا جا سکتا کیونکہ یہ درندے کی توہین کے مترادف ہو گا۔‘

Read more

پاکستان بمقابلہ نیدر لینڈز: ’پاکستانی ٹیم کی آمد پر جس طرح استقبال ہوا، سٹیڈیم میں اُسی طرح سپورٹ ملے گی‘

پاکستان ٹیم آج جب اپنا میچ نیدر لینڈز کے خلاف کھیلنے کے لیے میدان میں اُترے گی تو شاید پاکستانی شائقین وہاں موجود نہ ہوں کیونکہ انڈین حکومت نے اب تک ویزوں کا اجرا نہیں کیا ہے۔ بی بی سی نے اس میچ سے قبل حیدر آباد کا دورہ کیا ہے اور یہاں موجود کرکٹ شائقین سے اس میچ کے متعلق بات کی ہے۔

Read more

جب شادی سے انکار پر خاتون ڈاکٹر نے اُجرتی قاتل کی مدد سے ایک جج کو قتل کروایا

18 سال پہلے 2005 میں انڈیا کے شہر پٹیالہ میں ایک قتل سے پورا علاقہ چونک گیا تھا جب ایک جج کو ایک خاتون ڈاکٹر نے اس لیے قتل کر دیا کیونکہ اس نے خاتون ڈاکٹر سے شادی کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔

Read more

چین تائیوان کے خلاف ’گرے زون‘ میں اپنی طاقت کے مظاہرے سے کیا ثابت کرنا چاہتا ہے؟

تائیوان اب امریکہ اور چین کے تعلقات میں ایک رکاوٹ بن چکا ہے اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ’گرے زون‘ بیجنگ کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت تائی پے کو ایک بھی گولی چلائے بغیر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

Read more

’لاپتہ‘ عثمان ڈار ٹی وی شو میں نمودار: ’ان کا انٹرویو کر رہا تھا جنھیں ساری دنیا تلاش کر رہی تھی‘

تحریک انصاف اور اس کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ عثمان ڈار پر کئی ہفتوں تک دباؤ ڈالا گیا اور اور تشدد کے بعد ایک ’سکرپٹڈ‘ انٹرویو کیا گیا تاہم پروگرام اینکر کامران شاہد نے اس کی تردید کی ہے۔

Read more

بچوں کے لیے دنیا کا ’بدترین‘ ملک: ’مجھے ریپ کرنے والا اب بھی آزاد گھوم رہا ہے‘

سنہ 2022 میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے ڈی آر کانگو میں بچوں کے خلاف ’سنگین خلاف ورزیوں‘ کے 3,400 واقعات ریکارڈ کیے تھے جن میں 1,600 بچوں کو مسلح گروپوں میں بھرتی کیا جانا، 700 بچوں کا تنازعات میں ہلاک ہونا اور بچوں پر جنسی تشدد کے کم از کم 290 واقعات شامل ہیں۔

Read more

ہیروں اور کرکٹ کی دلدادہ لتا منگیشکر جن کے گلے میں سُروں کا جادو بستا تھا

اگر ہم موسیقی کے کچھ پرجوش شائقین اور ماہروں کو چھوڑ دیں تو ایک عام آدمی کو لتا منگیشکر کی کامیابیوں کو سمجھنے کے لیے ایک تھیسس کی ضرورت ہوگی۔

Read more

ٹوپاک شکور: امریکی ریپر جن کا قتل 27 سال بعد بھی سازشی نظریات اور افواہوں کا مرکز ہے

امریکی پولیس نے 1996 میں امریکی ریپر توپاک شکور کے قتل کے الزام میں ایک مافیا گینگ کے سابق سرغنہ کو گرفتار کیا ہے۔ امریکی ریپر توپاک شکور کے قتل کا معاملہ گذشتہ 27 سال سے چل رہا تھا اور آج بھی توپاک کے قتل میں ہونے والی پیش رفت نے امریکی عوام کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔

Read more

ورلڈ کپ: پاکستانی شائقین کو ویزوں کے اجرا پر انڈین حکام کی ’خاموشی‘ جو پاکستانیوں کو مایوس کر رہی ہے

انڈیا میں پانچ اکتوبر(آج ) سے کرکٹ ورلڈ کپ میچز کا باقاعدہ آغاز ہو نے جا رہا ہے لیکن کیا پاکستانیوں کو کرکٹ ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے انڈیا کا ویزہ ملے گا یا نہیں؟
اس سوال کا جواب ہر وہ پاکستانی جاننا چاہتا ہے جو کرکٹ میچ انڈیا جا کر دیکھنے کی خواہش رکھتا ہے لیکن ابھی تک اس سوال کا جواب نہ تو انڈیا سرکارنے دیا نہ ہی آئی سی سی نےگ

Read more

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا حکومتی منصوبہ قابل عمل بھی ہے؟

کیا پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے حکومتی اعلان کے پیچھے کوئی مربوط حکمت عملی بھی ہے یا پھر یہ ماضی کی طرح محض ایک اعلان تک ہی محدود ہو کر رہ جائے گا؟

Read more

پاکستان میں امیر کم اور غریب زیادہ ٹیکس کیوں ادا کرتے ہیں؟

پاکستان میں معیشت اور ٹیکس کے ماہرین کے مطابق ملک میں ٹیکس وصولی کے نظام میں غریبوں سے زیادہ ٹیکس وصولی کی وجہ ملک میں ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کی بھرمار ہے جو تمام صارفین سے وصول کیے جاتے ہیں تاہم غریبوں کی کم آمدن کی وجہ سے ان پر اس ان ڈائریکٹ ٹیکسیشن کا بہت زیادہ اضافی بوجھ پڑتا ہے۔

Read more

محبت کا سراب: وہ کیفیت جس میں ہم بار بار ایک ہی قسم کے ساتھی کے انتخاب پر مجبور ہوتے ہیں

’آپ کے تمام سابقہ محبوب ایک جیسے نظر آتے ہیں۔‘ یہ وہ گفتگو ہے جو میں نے اپنی بہترین دوست کے ساتھ ماضی میں کئی بار کی ہے۔ شروع میں تو یہ ایک طرح کا مذاق ہی تھا تاہم اپنے ماضی کے رومانوی تعلقات کا تجزیہ کرنے کے بعد ہمیں احساس ہوتا ہے کہ اس ’مذاق‘ میں کہیں نہ کہیں سچائی موجود ہے۔ یہی نہیں بلکہ کسی نہ کسی وجہ سے ہمیشہ الگ الگ روپ میں ایک ہی شخص کے

Read more

چین کی سرحد سے ملحقہ انڈین ریاست سکم میں کلاؤڈ برسٹ: سیلابی ریلے کے باعث کم از کم 23 انڈین فوجی لاپتہ

انڈین حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی شمال مشرقی ریاست سکم میں کلاؤڈ برسٹ (بادل پھٹنے) سے بڑے پیمانے پر سیلابی ریلہ آنے کے بعد کم از کم 23 انڈین فوجی لاپتہ ہو گئے ہیں۔

Read more

انقلابی ہیرو بھگت سنگھ کیا واقعی کسی عورت کے عشق میں گرفتار تھے؟

واضح رہے کہ 23 سالہ نوجوان بھگت سنگھ کو 1923 میں لاہور کی سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی تاہم ان کی شخصیت متعدد وجوہات کی بنا پر تاریخ میں زندہ رہی ہے۔

Read more

بیماریوں کے ’دروازے‘ منھ کی ناقص صفائی کا کینسر اور دل کے دورے سے کیا تعلق ہے؟

منہ کی صفائی (اورل ہائیجین) میں اگر حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر نہ رکھا جائے تو اس سے غیر معمولی بیکٹیریل کمیونٹیز پنپنے لگتی ہیں جس سے جگر کی بیماری، گردے کی خرابی، کینسر، دل کی بیماری اور ہائی بلڈ پریشر تک ہو سکتا ہے۔

Read more

انڈین کرکٹ سٹیڈیم میں پرندوں کے فضلے سے بھری سیٹیں: ’کم از کم ہم گراؤنڈز میں شادی والی کرسیاں استعمال نہیں کرتے‘

’ہماری کرسیاں صاف ہو جائیں گی۔ کم از کم ہم کرکٹ گراؤنڈز میں تماشائیوں کے بیٹھنے کے لیے شادی والی کرسیاں استعمال نہیں کرتے جنھیں پاکستان کے تین، چار بڑے سٹیڈیمز میں استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔‘

Read more

ڈائٹنگ اور نمک سے پرہیز سری دیوی کی موت کی وجہ بنے: بونی کپور

انڈیا کی معروف اداکارہ سری دیوی کی موت بہت سے لوگوں کے لیے ابھی ایک معمہ اور ایک اسرار ہے لیکن ان کے شوہر اور فلم ساز بونی کپور نے اس اسرار سے ایک پردہ اور اٹھایا ہے۔

Read more

فیشن برانڈ کے سابق سربراہ پر جنسی استحصال کا الزام: ’نوجوان ماڈل لڑکوں سے آڈیشن بھی اوورل سیکس کے مطالبے کے بعد لیا جاتا‘

امریکی فیشن برانڈ ابرکرومی اینڈ فچ کے سابق سی ای او مائیک جیفریز اور ان کے برطانوی پارٹنر میتھیو سمتھ کو جنسی تقریبات کے لیے بھرتی کیے گئے مردوں کے استحصال کے الزامات کا سامنا ہے۔ وہ اس قسم کی تقریبات کی دنیا بھر میں میزبانی کرتے تھے۔

Read more

سستا اور آسان کھانا، خستہ مسالے دار بامبے سینڈوچ جس کا کوئی ثانی نہیں

انڈیا کے معاشی دارالحکومت ممبئی کے مقامی لوگ اپنی ایک منفرد مقامی ڈش کے لیے قطار میں کھڑے ہیں اور یہ ڈش کرکری مکھن والی گرلڈ سینڈوچ ہے جس میں سبزیوں کے ساتھ چٹپٹی چٹنی بھی ہے۔

Read more

مہاراشٹر کے ہسپتال میں دو دن میں 32 اموات: تحقیقات کے بجائے ہسپتال کے ڈین کو ’ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزا‘

انڈیا کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلعے کے سرکاری ہسپتال میں گذشتہ دو دنوں میں 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں سے ایک درجن سے زیادہ نوزائیدہ بچے ہیں۔

Read more

کوئی منزل تو ملے!

تاریخی طاقتور اسٹیبلشمنٹ اور عدالتی گٹھ جوڑ نے ملک میں وہ فضا بنائی کہ ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوا نتیجتاً ایک صفحے کی حکومت نے ہائبرڈ دور کی بنیاد رکھی اور عسکری، عدالتی اور سیاسی کرداروں نے مملکت کو نئے تجربے سے دوچار کیا۔ بہرحال سیاسی جماعتیں یہ معاملہ اب فقط اللہ پر چھوڑ چکی ہیں۔

Read more

سندھ کی بے سہارا لڑکیوں کے لیے ’فیریز ہوم‘: ’لوگوں نے کہا سوال اٹھیں گےاس کام میں ہاتھ نہ ڈالو‘

فیریز ہوم شمالی سندھ میں یتیم اور بے سہارا لڑکیوں کے لیے ایک واحد غیر سرکاری نجی ادارہ ہے جس میں چار سال سے لیکر 18 سال کی بچیاں رہائش پذیر ہیں۔ اس ادارے کو پانچ سال قبل سماجی کارکن اور وکیل فرزانہ کھوسو نے قائم کیا تھا۔

Read more

معاشی پابندیوں پر روس کا جواب: ’دشمن‘ مغربی ممالک کی کمپنیوں کا اربوں ڈالر کا منافع روک دیا

تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ماسکو کا ساتھ نہ دینے والے ممالک کی تقریباً 700 کمپنیوں نے سنہ 2022 میں 20,375 ملین امریکی ڈالر کے قریب منافع حاصل کیا جو کہ یوکرین پر روسی حملے سے پہلے حاصل کیے گئے منافع سے کہیں زیادہ ہے۔

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: ’روٹھی عادت کو منانا ناممکن بھی نہیں‘

جیت بھی ایک عادت سی ہوتی ہے۔ جب کسی ٹیم کو یہ عادت پڑ جائے تو پھر وہ ہار گوارا ہی نہیں کرتی بھلے کچھ بھی داؤ پہ نہ لگا ہو۔ کیونکہ بہرحال عادتیں بنانے اور بگاڑنے میں بہت وقت لگتا ہے۔

Read more

ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کو 14 رنز سے شکست: ’بابر اعظم اب ’ریڈ ہاٹ فارم‘ میں لگتے ہیں‘

ورلڈ کپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے دی ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 351 رنز بنائے اور جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 337 رنز بنا کر اڑتالیسویں اوور آؤٹ ہو گئی۔

Read more

انڈیا میں سائیکل چلاتی طالبہ کو ’چھیڑنے‘ کا واقعہ جو جان لیوا ثابت ہوا

ایک سکول کی طالبہ کی افسوس ناک ہلاکت نے عوامی مقامات پر خواتین سے جنسی ہراسانی کے واقعات پر روشنی ڈالی ہے اور چند خواتین سماجی کارکنوں نے مقامی پریس کی جانب سے مقدمے کے لیے ’چھیڑنے‘ کے لفظ کے استعمال پر سوال اٹھایا ہے۔

Read more

نیوز کلک: چین سے فنڈز لینے کے الزام میں انڈین صحافیوں کے گھروں پر چھاپے

انڈیا کی پولیس نے منگل کی صبح مبینہ طور پر چین سے فنڈ حاصل کرنے کے الزام میں ’نیوز کلک‘ نامی خبر رساں پورٹل سے منسلک مختلف افراد کے گھروں میں چھاپے مارے ہیں۔

Read more

کرم میں خواتین پر ’پراسرار‘ حملے: پولیس کا ایئر گن سے حملہ کرنے والے ایک ملزم کی شناخت کا دعویٰ

مقامی افراد کے مطابق اس ضمن میں دھمکی آمیز سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا گیا کہ خواتین مردوں کے بغیر گھر سے نہ نکلیں مگر کم سے کم تین واقعات ایسے پیش آئے ہیں جن میں خواتین اپنے والد، شوہر اور والدہ کے ساتھ جا رہی تھیں جب ان پر شاٹ گن یا چھرے والی بندوق سے حملہ کیا گیا۔

Read more

’انڈیا آؤٹ‘ کا نعرہ دینے والے مالدیپ کے نئے صدر محمد معیزو کون ہیں؟

معزو اپنی انتخابی مہم کے دوران محمد صالح پر حکومت پر الزام لگاتے رہے کہ ملک کے پالیسی فیصلوں میں انڈیا کی مداخلت کی وجہ سے ’مالدیپ کی خودمختاری اور آزادی‘ کو نقصان پہنچا۔

Read more

’ڈریم 11‘ کو 17 ہزار کروڑ روپے ٹیکس کا نوٹس: انڈین کرکٹ ٹیم کی سپانسر کمپنیاں ڈوب کیوں جاتی ہیں؟

انڈیا کے ٹیکس محکمے نے انڈین کرکٹ ٹیم کی سپانسر کمپنی ڈریم 11 کو تقریباً 17 ہزار کروڑ روپے کے ٹیکس کا نوٹس دیا ہے۔ٹیکس حکام کے مطابق ڈریم الیون کی کپمنیاں گیمبلنگ سروسز چلا رہی تھیں اس لیے ان کمپنیوں کو مجموعی آمدنی پر 28 فی صد ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

Read more

کینیڈا کے تین شہر رہائش کے لیے دنیا کے 10 بہترین شہروں میں شامل: لوگ یہاں رہنا کیوں پسند کرتے ہیں؟

رقبے کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے سب سے بڑے ملک کے تینوں شہروں میں سے ہر ایک کی اپنی انفرادیت ہے۔ ہم نے ہر شہر کے رہائشیوں سے بات کی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ان کو اپنے شہروں میں رہنے اور یہاں کی کس چیز سے محبت ہے۔

Read more

کیا انڈیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کا راہداری منصوبہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مقابلہ کر سکتا ہے؟

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر اعلان کردہ انڈیا، مشرق وسطی، یورپ کوریڈور منصوبہ آنے والے سینکڑوں برسوں تک عالمی تجارت کی بنیاد بنے گا۔ مگر کیا واقعی ایسا ہو سکتا ہے؟

Read more

ہر روز ایک نیا بزنس: پاکستانی یوٹیوبر جو نوجوانوں کو محنت طلب کاروبار کے گُر سکھاتے ہیں

عثمان رفیق اپنے انسٹاگرام اور یوٹیوب چینل پر ایسے ہی لوگوں کو ’ہر روز نیا کاروبار‘ کر کے یہ بتا رہے ہیں کہ وہ کس کس کاروبار میں پیسے لگا کر منافع حاصل کر سکتے ہیں۔

Read more

ختلون: منگول شہزادی جس نے رشتے کے طلبگاروں کو کشتی میں ہرانے کا چیلنج دیکر ہزاروں گھوڑے جیتے

وہ تمام منگولوں کی طرح ایک ماہر تیر انداز اور بہترین گھڑ سوار ہونے کے علاوہ منگولیا کی فری سٹائل کشتی، بوک کی ایک عظیم فائٹر تھیں جس میں زمین کو چھونے والا پہلا شخص ہار جاتا ہے۔

Read more

ماں باپ کی لڑائی میں بچے کا نام رکھنا عدالتی مقدمہ بن گیا: ’نام کی عدم موجودگی بچے کے لیے موزوں نہیں‘

یہ معاملہ جنوبی انڈیا کی ریاست کیرالہ کا ہے جہاں ہائیکورٹ کے جج نے ناچاقی کی وجہ سے الگ رہنے والے والدین کے بچے کا نام طے کیا کیوں کہ ماں اور باپ میں کسی ایک نام پر اتفاق نہیں ہو رہا تھا۔

Read more

چمن فالٹ لائن میں لرزش کے دعوے: کیا زلزلوں کی پیشنگوئی کرنا ممکن ہے؟

یورپی ملک نیدرلینڈز میں قائم تحقیقاتی ادارے سولر سسٹم جیومیٹری سروے کی جانب سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں واقع چمن فالٹ لائن پر ایک طاقتور زلزلے کی پیشنگوئی کے بعد جہاں سوشل میڈیا پر اس دعوے کی صداقت پر بحث جاری ہے وہیں یہ سوال ایک بار پھر گردش کرنے لگا ہے کہ آیا زلزلوں کی پیشنگوئی کرنا ممکن بھی ہے یا نہیں۔

Read more

گاندھی نے انگریزی لباس ترک کر کے ’نیم برہنہ فقیر‘ جیسا حلیہ کیوں اپنایا؟

مہاتما گاندھی کے پڑپوتے اور ان پر کئی کتابیں لکھنے والے تشار گاندھی کا ماننا ہے کہ گاندھی نے اپنی چھوٹی دھوتی کو انگریزوں کے خلاف حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا تھا۔

Read more

’پری پیریڈ کومک بُک‘: ’ہم ماہواری کو ایسے لیتے ہیں جیسے بچی نے گناہ کر دیا‘

صدف الطاف لوہیا بتاتی ہیں کہ کامک بُک کا خیال اس لیے آیا کیونکہ ایک تو ہم لوگوں میں پڑھنے کی عادت ختم ہو رہی ہے اور اگر میری بیٹی ہو گی تو میں اس کے ہاتھ میں فون نہیں دوں گی بلکہ اس کو بولوں گی کہ بیٹا چلو میرے ساتھ بک پڑھو۔‘

Read more

ترک دنیا کے روحانی دارالحکومت کا ’نامکمل‘ مگر مقدس مزار اور وہ مسجد جسے ’دوسرا مکہ‘ قرار دیا گیا

یہ ایک ایسے قدیم شہر کی کہانی ہے جہاں تاریخ عظیم میناروں اور آسمان میں بلند ہوتے صوفیا کے مزاروں میں نظر آتی ہے۔ خواجہ احمد یساوی کا نامکمل مزار اور اس میں ہاتھ سے کھودی گئی مسجد جو ’صوفی سلک روڈ‘ کے مسافروں کے لیے مقدس جگہ کے طور پر کام کرتی ہے۔

Read more

سکندری ران، پتھر گوشت اور حلیم کے ساتھ پاکستانی ٹیم کی حیدرآباد کے نظام خاندان میں بھی دلچسپی

رمیش کمار نے بی بی سی کو بتایا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ’سکندری ران‘ سب سے زیادہ پسند آئی ہے۔ ’یہ ایک خاص ڈش ہے جس میں چھوٹے دنبے کی پوری ٹانگ کھانے کے لیے پیش کی جاتی ہے۔‘

Read more

غربت کے شکار افغانستان میں طالبان ’دنیا میں بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی افغانی‘ کو کیسے کنٹرول کرتے ہیں؟

ایک ایسا ملک جہاں موجود ’حکومت‘ کو دنیا کا کوئی ملک تسلیم نہیں کرتا، جو عالمی پابندیوں کی زد میں ہے، جس کے بیرون ممالک اثاثے منجمد ہیں اور جہاں بھوک اور افلاس کے ڈیرے ہیں اس کی کرنسی میں ایسا خاص کیا ہے کہ یہ گذشتہ تین ماہ کے دوران دنیا کی ’بیسٹ پرفارمنگ‘ کرنسی رہی ہے؟

Read more

انڈیا میں سیکس کے لیے ’رضامندی کی عمر‘ پر بحث دوبارہ کیوں شروع ہوئی؟

سپریم کورٹ کے وکیل نتن میش رام کہتے ہیں کہ ’اس کا سب سے زیادہ اثر قبائلی معاشرے پر پڑے گا، کیوں کہ زیادہ معاملات انھیں علاقوں سے رپورٹ ہو رہے ہیں جہاں 16 سے 18 سال کے بچے رضامندی سے جنسی تعلق قائم کر رہے ہیں، لیکن ان پر پوکسو کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ قبائلی معاشرے میں جنسی تعلقات کے بارے میں زیادہ ممانعت نہیں ہے۔‘

Read more

اپوزیشن سیاستدانوں کو اغوا کرنے والے ’خصوصی ہِٹ سکواڈ‘ کا رکن جسے اعتراف جرم کے باوجود بری کر دیا گیا

یوری گاروسکی نے بیلاروس میں ایک ہٹ سکواڈ کا حصہ ہونے کا اعتراف کیا تھا، جس نے ملک کی اپوزیشن کے اہم ارکان کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا۔ لیکن اس اعتراف کے باوجود انھیں سزا نہیں ہوئی۔

Read more

وعدوں کی ہانڈی میں دلاسے کی ڈوئی

ریاست اندرونِ ملک آئین و قانون کے دبدبے اور بیرون ملک سافٹ امیج کا نام ہے۔ لوگوں کے دل سے آئین اور قانون کا دبدبہ اٹھا تو ریاست گئی۔ سافٹ امیج پر دھبہ لگا تو اعتبار گیا۔ اعتبار گیا تو عزت گئی۔

Read more

سیاسی قیادت سے مایوس فلسطینی نوجوان حکومت پر ’اسرائیلی خواہشات پر عمل پیرا‘ ہونے کا الزام کیوں لگاتے ہیں؟

سیاہ لباس میں ملبوس اور بندوقیں اٹھائے فلسطینی مظاہرین اسرائیلی اقدامات کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ ان کا غصہ صرف اسرائیل پر نہیں ہے بلکہ وہ فلسطینی انتظامیہ کے خلاف بھی تھا۔

Read more

کیا ہم سب چائنا کا مال ہیں

ہمارے نگران وزیر اعظم نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران شاید اپنی اور اپنے ملک کی دہشت بٹھانے کے لیے یہ بھی کہہ دیا کہ پاکستان چین کا اسرائیل ہے۔ ان کے ناقدین کو بھی سمجھ نہیں آیا کہ اعتراض اس بات پر کریں کہ پاکستان کا اسرائیل سے موازنہ کیا گیا یا اس بات پر کہ پاکستان کو چین کا اسرائیل کہا گیا۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم۔

Read more

مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ برہنہ تصاویر: ’بیٹا ہے تو فکر یہ کہ اس نے نہ کیا ہو، بیٹی ہے تو اس سے بھی زیادہ پریشانی‘

یہ تصاویر ان لڑکیوں کی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہیں جو مکمل طور پر کپڑوں میں ملبوس ہیں، ان میں سے بہت سی ان کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لی گئی ہیں۔

Read more