فیس بک: ’سیاسی اشتہارات پر پابندی امریکی انتخابات کے بعد شروع ہو گی‘

سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ‘فیس بک’ نے کہا ہے کہ وہ 2020 کے امریکی انتخابات کے دوران امیدواروں کے وقت سے پہلے کامیابی کے اعلان، سرکاری نتائج تسلیم کرنے سے انکار اور ووٹرز کو ڈرانے دھمکانے جیسے عوامل سے نمٹنے کے لیے سیاسی اشتہارات پر الیکشن کے بعد ایک ہفتے کے لیے پابندی عائد کر دے گا۔

Read more

امریکی شہریوں کو ہلاک کرنے کا الزام، داعش کے دو کارکنوں پر فرد جرم

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے داعش کے دو شدت پسندوں کو امریکی شہریوں کو قتل کرنے کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امریکی اٹارنی جنرل ولیم بر کی برطانیہ کو اس یقین دہانی کے بعد ملزمان کی امریکہ منتقلی ممکن ہوئی کہ اُنہیں سزائے موت نہیں دی جائے گی۔

Read more

کرسمس تک امریکی افواج افغانستان سے واپس آ جانی چاہیے : صدر ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رواں برس کرسمس تک امریکہ کی تمام فوج افغانستان سے واپس اپنے ملک آجانی چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بات جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کی۔ انہوں نے یہ ٹویٹ ایسے موقع پر کی ہے جب امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے چند گھنٹے قبل ہی کہا تھا کہ امریکہ آئندہ برس کے اوائل تک افغانستان میں اپنی فوجیوں کی تعداد 2500 تک گھٹا دے گا۔

Read more

امریکی نائب صدارتی امیدواروں کا مباحثہ، کرونا وائرس موضوع بحث

امریکہ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں ری پبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدارتی امیدواروں کے درمیان بدھ کو صدارتی مباحثہ ہوا۔ اس مباحثے میں دونوں امیدواروں نے بیشتر وقت کرونا وائرس اور اس سے نمٹنے کی حکمتِ عملی پر ہی صرف کیا۔

Read more

کووڈ۔ 19 کی امکانی ویکسین کے لیے ایف ڈی اے کے رہنما اصول جاری

امریکہ کی فوڈ اور ڈرگ انتظامیہ (ایف ڈی اے ) نے کووڈ۔ 19 ویکسین کے استعمال کی اجازت کے لیے نئے رہنما اصول جاری کیے ہیں جس کے تحت دوا ساز کمپنیوں کی طرف سے آخری مرحلے کی جانچ کے دوران رضاکار کو اس ویکسین کی دوسری اور آخری خوراک دیے جانے کے بعد ان کی کم سے کم دو ماہ تک نگرانی کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Read more

بھارت: ہاتھرس جانے کی کوشش کرنے والے صحافی سمیت چار افراد گرفتار

نئی دہلی: بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع ہاتھرس میں گینگ ریپ کے بعد 19 سالہ لڑکی کی ہلاکت کا معاملہ بھارت میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ اترپردیش کی پولیس نے ہاتھرس جانے والے ایک صحافی سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے جس پر صحافتی ادارے اور سول سوسائٹی کی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔

حراست میں لیے جانے والوں میں ریاست کیرالہ کی ایک معروف ویب سائٹ کے دہلی میں تعینات نمائندے صدیق کپن بھی شامل ہے۔ اتر پردیش حکومت نے الزام لگایا ہے کہ مذکورہ صحافی کا تعلق ‘پاپولر فرنٹ آف انڈیا’ نامی تنظیم سے ہے جس پر ریاستی حکومت پابندی لگانے کی خواہاں ہے۔

Read more

کراچی کے ساحل کی صفائی: ’یہ ایسا کام نہیں جو نہیں کیا جا سکتا‘

کراچی کے ساحل پر عام طور ہر تعطیل پر رش ہوتا ہے۔ لیکن یہ تفریحی مقام صرف انہیں دنوں میں نہیں بلکہ عام دنوں میں بھی خبروں کا حصہ ہوتا ہے۔

ساحل پر آلودگی کے باعث مختلف سماجی تنظیمیں اس کی صفائی کا کام کرتی رہتی ہیں۔ البتہ ساحل کا بڑا حصہ، جہاں سیر و تفریح کے لیے لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں ہے۔

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان کے ٹیکنیکل ایڈوائزر معظم خان کے مطابق کراچی کے ساحل پر اس وقت آنے والا کچرا زیادہ تر وہ ہے جو بارش کے ذریعے بہہ کر سمندر میں چلا جاتا ہے۔

Read more

’جینوم ایڈیٹنگ‘ کا طریقہ دریافت کرنے پر خواتین کے لیے کیمسٹری کا نوبل انعام

فرانسیسی خاتون سائنس دان ایمانوئیل چارپینٹیئر اور امریکی ماہر جینیفر اے ڈوڈنا کو ’جینوم ایڈیٹنگ‘ کا ایک طریقہ دریافت کرنے پر کیمسٹری کے نوبل انعام کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔
بدھ کو اپنے اعلان میں نوبل جیوری نے کہا کہ اس طریقے کی بدولت محققین جانوروں اور پودوں کا ڈی این اے بھی تبدیل کر سکتے ہیں اور اس کے ذریعے والدین سے بچوں میں جینیاتی بیماریوں کی منتقلی بھی روکی جا سکتی ہے۔

Read more

بھارت کی باسمتی چاول کو اپنی مخصوص پیداوار قرار دلوانے کی کوشش، پاکستان کی مخالفت

اسلام آباد، پاکستان کے وزیرِ اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی طرف سے یورپی یونین میں باسمتی چاول کو جغرافیائی طور پر بھارت کے ساتھ مخصوص کرنے کی درخواست کی بھرپور مخالفت کرے گا۔

یاد رہے کہ یورپی یونین نے 11 ستمبر کو ایک اعلامیے میں بتایا تھا کہ نئی دہلی نے باسمتی چاول کو بھارت کی پیداوار قرار دینے کی درخواست دی ہے۔

پاکستان سمیت کئی دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بھارت کی طرف سے جیوگرافگ انڈیکشین کے قواعد و ضوابط کے تحت باسمتی چاول کو اپنی پیدوار قرار دینے کے دعوے کے جواب میں آئندہ تین ماہ کے اندر اپنے اپنے مؤقف سے یورپی یونین کو آگاہ کر سکتے ہیں۔

Read more

بائیڈن کی دوسرا صدارتی مباحثہ منسوخ کرنے کی تجویز، ٹرمپ شرکت پر مصر

ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرونا سے اب تک متاثر ہیں تو آئندہ ہفتے شیڈول صدارتی مباحثہ نہیں ہونا چاہیے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ اس بات پر مصر ہیں کہ وہ مباحثے میں شرکت کریں گے۔

Read more

صدارتی انتخاب: 40 لاکھ امریکیوں نے ووٹ ڈال دیا، ریکارڈ ٹرن آؤٹ کا امکان

امریکہ میں اس سال تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل ریکارڈ 40 لاکھ ووٹرز نے ووٹ کا حق استعمال کر لیا ہے، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی ریکارڈ شرح ہو سکتی ہے۔

Read more

نئی فلم ’جراسک ورلڈ: ڈومینین‘ کی ریلیز بھی ایک سال تاخیر کا شکار

کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث متعدد بڑے فلم ساز اداروں کی فلموں کی ریلیز تاخیر کا شکار ہے۔ ان فلموں کی فہرست میں اب ‘جراسک ورلڈ’ کے سیکوئل کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

Read more

امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت نے خود کو قرنطینہ کر لیا

امریکہ کی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملے سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے کرونا وائرس کی احتیاط کے پیشِ نظر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے جب کہ وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر اسٹیفن ملر کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

پینٹاگون کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ جنرل مارک ملے وائس چیئرمین جنرل جان ہیٹن اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران نے گزشتہ ہفتے کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ ایڈمرل چارلس رے کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کی تھی جن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

Read more

عرب نوجوانوں کی اکثریت ملک چھوڑنا چاہتی ہے : رپورٹ

ایک حالیہ سروے سے پتا چلا ہے کہ 18 سے 24 سال کی عمروں کے ہر 10 میں سے چار عرب نوجوان اپنا آبائی وطن چھوڑ کر دوسرے ملکوں میں آباد ہونے کے خواہش مند ہیں۔

سترہ عرب ملکوں میں کرائے گئے ایک سروے میں 4000 نوجوانوں کے انٹرویوز کیے گئے، جس کے نتائج کا اعلان چھ اکتوبر کو کیا گیا ہے۔

Read more

فزکس کا نوبل انعام بلیک ہول پر تحقیق کرنے والے سائنس دانوں کے نام

رواں سال طبعیات کا نوبل انعام مشترکہ طور بر برطانیہ، جرمنی اور امریکہ کے سائنس دانوں کو دیا گیا ہے جنہوں نے بلیک ہول سے متعلق تحقیق کے دوران اہم انکشافات کیے تھے۔ ان سائنس دانوں میں برطانیہ کے روجر پینروز، جرمنی کے رین ہارڈ گینزل اور امریکہ سے تعلق رکھنے والی خاتون سائنس دان اینڈریا گیز شامل ہیں۔

Read more

امریکہ، فرانس اور روس کی کاراباخ میں غیر مشروط جنگ بندی کی اپیل

عالمی طاقتوں کی اپیل کے باوجود آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ناگورونو کاراباخ کے تنازع پر جاری جھڑپوں کے دوران شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے بعد امریکہ، فرانس اور روس نے ایک مرتبہ پھر دونوں ملکوں سے غیر مشروط جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

کاباراخ کی علیحدگی پسند فورسز کا کہنا ہے کہ دارالحکومت اسٹیپنے کرٹ پر آذربائیجان کی جانب سے دوبارہ بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی جا رہی ہے۔

Read more

ہاتھرس گینگ ریپ: اترپردیش کی حکومت اور پولیس کے کردار پر سوالات

نئی دہلی۔ بھارت میں ان دنوں 19 سالہ خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کے افسوس ناک واقعے کی انسانی حقوق اور غیر سرکاری تنظیموں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس معاملے پر سپریم کورٹ نے بھی منگل کو سماعت کی اور ریاستی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔

Read more

ہو سکتا ہے دنیا کی 10 فی صد آبادی کرونا سے متاثر ہو چکی ہو: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ دنیا کی 10 فی صد آبادی کرونا وائرس سے متاثر ہو چکی ہو۔

عالمی ادارہ صحت کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ مائیک ریان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ایجنسی کے اندازے کے مطابق اس وقت تک دنیا میں 76 کروڑ افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

Read more

عبداللہ عبداللہ بھارت کے دورے پر، خلیل زاد کی افغان صدر سے ملاقات

افغانستان کی قومی مفاہمت کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ چار روزہ دورے پر منگل کو بھارت پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ افغان امن عمل میں بھارت کی حمایت حاصل کرنے اور بھارت کو طالبان سے مذاکرات کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکہ اور افغان حکومت کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے باوجود بھارت طالبان سے مذاکرات سے انکار کرتا رہا ہے۔

Read more

بالی وڈ اداکارہ کاجل اگروال کا رواں ماہ شادی کرنے کا اعلان

بالی وڈ کے ہیرو اجے دیوگن کے ساتھ فلم ’سنگم‘ میں کام کر کے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کاجل اگروال بھی پیا دیس سدھارنے والی ہیں۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ 30 اکتوبر کو ممبئی کے ایک تاجر گوتم کچلو سے شادی کرنے والی ہیں۔

Read more

پینس بمقابلہ ہیرس: نائب صدارت کے امیدواروں کے درمیان بدھ کا مباحثہ کیوں اہم ہے؟

تین نومبر کے انتخابات سے قبل امریکہ کی دونوں بڑی جماعتوں کی جانب سے نائب صدارت کے نامزد امیدواروں کے درمیان واحد مباحثہ بدھ کو ریاست یوٹا کے شہرسالٹ لیک سٹی میں ہو گا۔

نائب صدر مائیک پینس اور ڈیموکریٹک امیدوار کاملا ہیرس کے درمیان سات اکتوبر کو ہونے والا مباحثہ کئی حوالوں سے اہم ہے۔

Read more

کیا سردیوں میں پاکستان میں کرونا کیسز بڑھ سکتے ہیں؟

پاکستان میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔ اس اضافے کو روکنے کے لیے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سمیت مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔

Read more

صدر ٹرمپ اسپتال میں 72 گھنٹے زیر علاج رہنے کے بعد وائٹ ہاؤس منتقل

کرونا وائرس کے شکار امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت میں بہتری آ رہی ہے اور انہیں اسپتال سے وائٹ ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ واشنگٹن کے فوجی اسپتال میں 72 گھنٹے تک زیر علاج رہنے کے بعد جمعے کو وائٹ ہاؤس پہنچے تو وہاں موجود افراد نے ان کا استقبال کیا۔

Read more

طب کا نوبل انعام دو امریکی، ایک برطانوی سائنس دان کے نام

امریکی محققین ہاروی آلٹر، چارلس رائس اور برطانوی محقق مائیکل ہوٹن نے طب کا نوبل انعام برائے 2020 جیت لیا ہے۔ نوبل جیوری کے مطابق انہیں یہ اعزاز پیر کو ہیپاٹائٹس سی وائرس کی دریافت پر دیا گیا ہے۔

Read more

امریکہ نے 10 سال میں پاکستان کو تین ارب 40 کروڑ ڈالر کی امداد دی: رپورٹ

امریکہ کی طرف سے 2018 کے اوائل میں پاکستان کی فوجی امداد معطل کیے جانے کے باوجود امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) پاکستان کے لیے 2010 میں منظور کردہ چار ارب 30 کروڑ ڈالر کی اقتصادی امداد میں سے تین ارب 40 کروڑ ڈالر دے چکا ہے۔

Read more

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں کسے ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں؟

امریکہ میں اس وقت انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے اور کرونا بحران کی بندشوں کے باوجود تین نومبر کا الیکشن قومی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

انتخاب میں جہاں کروڑوں امریکی ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے پرجوش ہیں، وہیں لاکھوں امریکی شہری مختلف وجوہات کی بنیاد پر ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکتے۔

بعض تجزیہ کار ایسے امریکیوں کو ‘خاموش شہری’ کہتے ہیں کیوں کہ وہ دیگر ہم وطنوں کی طرح جمہوری عمل میں ووٹ کا بنیادی حق استعمال نہیں کر پاتے۔

Read more

طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے روس کا کردار اہم ہے : بشار الاسد

شام کے صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں روسی فوجی اڈے مغربی طاقتوں کے دباؤ کو روکنے میں مددگار اور خطے میں طاقت کا توازن قائم رکھے ہوئے ہیں۔
شام میں روسی مداخلت کے پانچ برس مکمل ہونے کے موقع پر ایک روسی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بشار الاسد نے کہا کہ عالمی سطح پر طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے روس کا کردار اہم ہے۔ اس کے نیول اور ائر بیسز کی وجہ سے خطے میں امریکی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے میں مدد ملی ہے۔

Read more

آرمینیا آذربائیجان لڑائی: لوگ گرجا گھر میں پناہ لینے پر مجبور

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ایک ہفتے سے جاری مسلح جھڑپوں کے باعث اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔

دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں اور ٹینکوں سے ہونے والی گولہ باری کے باعث حالیہ جنگ کی وجہ بننے والے علاقے ناگورنو کاراباخ کا ایک گرجا گھر لوگوں کے لیے اب ایک پناہ گاہ بن چکا ہے۔

Read more

نیوزی لینڈ: رگبی کا میچ تماشائیوں کی موجودگی میں کرانے کا اعلان

نیوزی لینڈ میں رواں ماہ رگبی کا میچ تماشائیوں سے بھرے گراؤنڈ میں ہو گا۔ اس بات کا اعلان پیر کو رگبی کی انتظامیہ نے کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے پیر کو ملک میں کرونا کو شکست دینے اور آکلینڈ میں کرونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم جیسنڈا کے اعلان کے بعد نیوزی لینڈ رگبی (این زیڈ آر) نے اپنے بیان میں اس اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے رواں ماہ ہی رگبی کا ایک میچ تماشائیوں کی موجودگی میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔

Read more

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا ایک بار پھر کرونا کو شکست دینے کا اعلان

نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا ہے کہ اُن کے ملک نے کرونا وائرس کو دوسری مرتبہ شکست دے دی ہے۔

وزیرِ اعظم جیسنڈا نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے وائرس کو دوبارہ پھیلنے سے روکنے کی لڑائی میں وبا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد ملک کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ سے پابندیاں اٹھا لی ہیں۔ وزیرِ اعظم جیسنڈا نے شہریوں کو پابندیوں پر عمل درآمد کرنے پر مبارک باد بھی دی۔

Read more

جیمز بانڈ کی نئی فلم میں تاخیر، سنیما مالکان کا تھیٹرز بند کرنے کا عندیہ

ہالی وڈ کی کئی فلموں کی طرح جیمز بانڈ کی نئی فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائی’ بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے جس کے بعد بڑی سنیما چین ‘سنے ورلڈ’ نے امریکہ اور برطانیہ میں واقع اپنے تمام تھیٹرز بند کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Read more

صدر ٹرمپ کی حالت بہتر ہے، آج اسپتال سے ڈسچارج کیا جا سکتا ہے : معالج

کرونا وائرس کے شکار ہونے والے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن کے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں زیرِ علاج ہیں جہاں امریکی نیوی کے کمانڈر ڈاکٹر سین کونلے کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اُن کا علاج کر رہی ہے۔

Read more

کرونا بحران میں قہقہے صحت کے نسخے سے کم نہیں : ماہرین

عام حالات میں پریشانیوں سے نمٹنے کے دوران ہنسی مزاح کا اپنانا ایک مثبت رویہ تصور کیا جاتا ہے لیکن کرونا کے طول پکڑتے ہوئے بحران میں قہقہے کسی طبی نسخے سے کم نہیں۔

اگرچہ کرونا کے خلاف کوئی مؤثر دوا تو دریافت نہیں ہوئی لیکن ڈاکٹروں، ماہرینِ صحت اور میڈیکل اسٹاف کی اکثریت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ذہنی دباؤ اور تناؤ کی کیفیت سے نکلنے میں قہقہے لگانا بہت اہم ہے۔

Read more

لاک ڈاؤن کے دوران امریکی خواتین میں زیادہ شراب پینے کا رجحان: رپورٹ

امریکہ میں صحت عامہ کے امور کے نگران ادارے ’سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول‘ (سی ڈی سی) نے رواں ماہ جاری کی جانے والی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ملک میں کرونا وبا کے دوران خواتین نے گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ شراب پی۔

Read more

ایرانی فضائی حدود سے پرواز پر اماراتی ائر لائن پر امریکہ میں چار لاکھ ڈالر جرمانہ

امریکہ کے ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ نے ایمرٹس ائر لائن پر چار لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی ائر لائن پر الزام ہے کہ اس نے اپنے مسافر طیاروں کو گزشتہ سال ایک ایسے وقت میں ایران کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی تھی جب امریکہ اور ایران کے درمیان سیاسی کشیدگی عروج پر تھی۔

Read more

کرونا وائرس ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اسے سیاست کی نذر نہ کریں : بائیڈن

امریکہ میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ میں کرونا وائرس کی تشخیص سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ عالمی وبا کے دوران عوام کے سامنے خود کو مضبوط ظاہر کرنے سے زیادہ اہم انہیں ماسک پہننے کی تلقین کرنا ہے۔

Read more

تیل اور کرونا وائرس کا بحران: سعودی عرب کی معیشت 7 فی صد سکڑ گئی

سعودی عرب کی حکومت کے مطابق اس کی معیشت رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں سات فی صد تک سکڑ گئی ہے اور بے روزگاری کی سطح بھی ریکارڈ بلندی کو چھو رہی ہے۔

Read more

خلائی مہمات کے لیے ناسا کا دو کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا نیا ٹائلٹ

امریکی خلائی ادارے ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن اور چاند پر استعمال کے لیے ایک جدید ترین ٹائلٹ تیار کیا ہے۔ یہ خصوصی ٹائلٹ قیمتی دھات ٹائیٹینیم سے بنایا گیا ہے۔

نئے ٹائلٹ میں ان خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو اس سے قبل کے خلائی ٹائلٹس میں موجود تھیں۔ ٹائلٹ کو قیمتی دھات سے بنانے کا مقصد اسے ممکنہ کیمیائی تبدیلیوں سے محفوظ بنانا ہے۔

Read more

کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد صدر ٹرمپ اسپتال منتقل

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد انہیں جمعے کی شام اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وہ اپنے صدارتی فرائض اسپتال سے ہی سر انجام دے رہے ہیں۔

اسپتال سے انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ سب ٹھیک چل رہا ہے۔

Read more

نواز شریف کے الزامات پر عمران خان کے جوابی وار اور پیمرا کی پابندی، ہو کیا رہا ہے؟

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حالیہ بیانات سے حکومتی اور سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے جس کے بعد عمران خان کے ایک انٹرویو نے اس بحث کو مزید پروان چڑھا دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایسی صورت حال میں حکومت اور حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کو احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ کیوں کہ ٹکراؤ کی صورت میں نقصان پاکستان کا ہی ہو گا۔

Read more

احتیاط کریں! کرونا ہوا میں چھ فٹ سے زیادہ فاصلہ بھی طے کر سکتا ہے

کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جو احتیاطی تدابیر وضع کی گئی ہیں۔ ان میں ایک فرد سے دوسرے کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا بھی شامل ہے۔ لیکن کیا چھ فٹ دور رہنے سے لوگ وائرس سے محفوظ ہو جاتے ہیں؟

ماہرین اس سوال کا جواب نفی میں دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فضا میں تیرتے ہوئے ایسے ننھے آبی قطرے، جو وائرس کو ایک فرد سے دوسرے فرد تک پہنچانے کا سبب بنتے ہیں، چھ فٹ سے زیادہ فاصلہ بھی طے کر سکتے ہیں۔

Read more

ترکی آذربائیجان میں جہادی بھیج رہا ہے : فرانس کا الزام

فرانسیسی صدر ایمانوئل میخوان نے ترکی پر آذربائیجان میں جہادی بھیجنے کا الزام لگاتے ہوئے مغربی ملکوں کے فوجی اتحاد (نیٹو) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترکی سے جواب طلبی کرے۔

بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں جمعے کو یورپی ملکوں کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ ترکی نے سرخ لکیر عبور کر لی ہے جو ناقابل قبول ہے۔

Read more

صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا کا کرونا ٹیسٹ مثبت، دونوں قرنطینہ میں چلے گئے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد دونوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ 

Read more

بیس ہزار کے قریب ملازمین کو کرونا ہو چکا ہے : ایمیزون

دنیا میں آن لائن خرید و فروخت کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سر فہرست ایمیزون نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اب تک اس کے 19 ہزار 800 ​سے زائد ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔

Read more

پاکستان کی نئی افغان ویزا پالیسی میں تاجروں اور طلبہ کے لیے متعدد سہولتیں

پشاور۔ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات مستحکم کرنے کے لیے نئی ویزا پالیسی کی منظوری دے دی، جس میں پاکستان آنے والے شہریوں کے لیے کئی نئی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

Read more

پیرس حملہ: مرکزی ملزم کے اہل خانہ کی عمران خان سے مدد کی اپیل

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دو افراد کو چاقو کے وار کر کے زخمی کرنے والے مبینہ حملہ آور ظہیر حسن محمود کے والدین نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ حکومت ان کے گرفتار بیٹے کی مدد کے لیے اقدامات کرے۔

Read more

ترکی میں سخت سوشل میڈیا قوانین کا نفاذ

ترکی میں جمعرات سے سوشل میڈیا سے متعلق نئے قوانین کا نفاذ ہو گیا ہے جس کے ساتھ ہی ملک میں فیس بک اور ٹویٹر کے بند ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔

رواں برس جولائی میں منظور ہونے والے قانون کے تحت ایسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جن کے صارفین کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے، انہیں ترکی میں لازمی دفاتر کھولنا ہوں گے۔

Read more

جنگ بندی کی اپیل مسترد، آذربائیجان اور آرمینیا کی جھڑپوں میں 100 سے زیادہ ہلاکتیں

آرمینیا اور آذربائیجان نے عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی کی اپیلوں کو مسترد کر دیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان چوتھے روز بھی جھڑپیں بدستور جاری رہیں۔

اتوار سے شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں شہری بھی شامل ہیں۔ دونوں ملکوں کی جانب سے حریف ملک کو زیادہ نقصان پہنچانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

Read more

مسلم لیگ (ن) اور اسٹیبلشمنٹ پھر سے مد مقابل، آگے کیا ہو گا؟

پاکستان میں حالیہ چند روز سے اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں اور ملک کی طاقت ور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اہم قومی اور سیاسی معاملات، تجزیہ کاروں کے مطابق، خلیج مزید گہری ہوتی جا رہی ہے۔

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سخت موقف نے جہاں ملکی سیاست میں بڑی ہلچل پیدا کی وہاں سیاست دانوں اور فوجی قیادت کی خفیہ ملاقاتوں کے انکشاف کے بعد ایک نئی صورت حال سامنے آئی ہے۔

Read more

امریکی عدالت نے امیگریشن فیس میں اضافے پر عمل درآمد روک دیا

امریکہ کے ایک فیڈرل جج نے امیگریشن کی مختلف درخواستوں کے ساتھ جمع کروائی جانے والی فیسوں میں اضافے کے اقدام کو نافذالعمل ہونے سے روک دیا ہے۔

ان چارجز میں تقریباً 20 فی صد تک اضافہ جمعے کے روز سے لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ان اضافی فیسوں میں امریکہ میں پناہ لینے کے درخواست گزاروں کے لیے 50 ڈالر کے چارجز بھی شامل تھے۔ اگر اس پر عمل ہوتا تو امریکی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوتا کہ پناہ گزینو ں کو درخواست کے ساتھ فیس ادا کرنا پڑتی۔

Read more

پروازوں میں اب ’لیڈیز اینڈ جنٹلمین‘ کے بجائے ’ہیلو ایوری ون‘

واشنگٹن ڈی سی۔ جاپان کی ٖفضائی کمپنی جاپان ائرلائنز نے کہا ہے کہ وہ دوران پرواز اپنے طیاروں میں اعلانات کرنے سے قبل مروجہ الفاظ ’لیڈیز اینڈ جنٹلمین‘ یعنی ’خواتین و حضرات‘ کو ترک کر رہی ہے اور اس کی بجائے مسافروں کو متوجہ کرنے کے لیے ’ہیلو ایوری ون‘ کے الفاظ استعمال کیے جائیں گے۔

فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد جنس کی بنیاد پر عورت اور مرد کی تخصیص ختم کر کے برابری کی حیثیت کو متعارف کرانا ہے۔

Read more

بھارتی حکومت کی لداخ کو محدود خود مختاری دینے کی یقین دہانی

بھارت کی مرکزی حکومت نے لداخ میں بودھ مت کے پیروکاروں کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ لداخ کو محدود خود مختاری دے دی جائے گی۔

حکومت نے بودھ قیادت کو علاقے کے لوگوں کی اراضی اور سرکاری ملازمتوں کے تحفظ سمیت تعلیمی وظائف اور روزگار کے بہتر مواقعوں کی فراہمی کے لیے بہت جلد نیا قانون متعارف کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

لداخ کو یہ اندرونی خود مختاری بھارت کے آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت دی جا رہی ہے۔

Read more

پاکستان میں ججز کی تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی کا مطالبہ کیوں؟

کراچی۔ پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں کی حال ہی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں جن نکات پر اتفاق ہوا ہے اور جنہیں قرارداد کا حصہ بنایا گیا ہے ان میں ایک نکتہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تقرری کا موجودہ طریقۂ کار تبدیل کیا جانا بھی ہے۔
اس ضمن میں پاکستان بار کونسل کی جانب سے کیے گئے مطالبے کی بھی حمایت کی گئی ہے۔

پاکستان بار کونسل نے 20 ستمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے مطالبہ کیا تھا کہ ججوں کے تقرر کے لیے آئین کے آرٹیکل 175۔ اے میں درج طریقۂ کار پر نظر ثانی کی جائے۔

بار کونسل کا مطالبہ ہے کہ انیسویں آئینی ترمیم ختم کی جائے۔ نیز اس سے متعلق نیا فورم تشکیل دیا جائے جس میں پارلیمان کا کردار مزید موثر ہو اور تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول انتظامیہ، بار کونسلز اور عدلیہ عددی برابری کے ساتھ ایک ہی پلیٹ فارم پر مل بیٹھ کر شفاف انداز میں خالصتاً میرٹ پر تقرر سے متعلق فیصلے کریں۔

Read more

سعودی عرب کا پہلا کیفے جہاں کتے بھی آ سکتے ہیں

بدلتے ہوئے سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا کیفے کھل گیا ہے جس میں گاہک اپنے کتوں اور دیگر پالتو جانوروں کے ساتھ بھی آ سکتے ہیں۔
سعودی عرب کے ساحلی شہر ’الخبر‘ میں رواں برس جون میں ’بارکنگ لاٹ‘ کے نام سے ایک کیفے قائم ہوا تھا جس میں پالتو جانور ساتھ لانے پر کوئی ممانعت نہیں۔ اس کیفے کو شہر میں خوب پذیرائی بھی مل رہی ہے۔

Read more

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان شدت اختیار کرتی لڑائی پر عالمی تشویش

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ناگورنو کاراباخ کے علاقے پر تیسرے روز بھی جھڑپیں جاری رہیں جب کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی بین الاقوامی سرحدوں کے اندر بھی حملوں کے الزامات لگائے ہیں۔

کئی دہائیاں پہلے جنم لینے والے اس تنازع کے دوبارہ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں اب تک مسلح افواج کے اہلکاروں سمیت درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Read more

امریکہ: پہلے صدارتی مباحثے میں ٹرمپ اور بائیڈن کی ایک دوسرے پر کڑی تنقید

امریکہ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلے صدارتی مباحثے میں تلخی دیکھی گئی۔ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن نے ایک دوسرے پر سخت تنقیدی جملوں کا تبادلہ کیا۔

Read more

شمالی کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ سے مزید 3 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی علاقوں میں کئی مقامات پر ایک بار پھر جنگلات کی آگ بھڑک اٹھی ہے، جس کی زد میں آ کر مزید تین افراد ہلاک ہو گئے۔ جب کہ ہزاروں مقامی افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔

Read more

امریکی کسان 1826 پونڈ وزنی پیٹھا کدو اُگا کر مقابلہ جیت گیا

امریکی ریاست یوٹاہ پیٹھا کدو کی پیداوار میں ملک بھر میں شہرت رکھتی ہے، جہاں پیدا ہونے والے پیٹھے اپنے وزن اور سائز کے اعتبار سے دوسرے تمام علاقوں کی نسبت نمایاں طور پر آگے رہتے ہیں۔

Read more

فلسطین: کرونا بحران میں فوڈ ٹرک کا بزنس ترقی کر رہا ہے

فلسطینی علاقے مغربی کنارے کے شہر رملہ میں کرونا وائرس سے تمام کاروباروں، خاص طور پر ریستورانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، لیکن ایسے میں کھانے پینے کی چیزوں کا جو ایک کاروبار بہت ترقی کر رہا ہے، اس کا نام ہے فوڈ ٹرک۔

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی غرض سے نافذ پابندیوں کی وجہ سے زیادہ تر ریستوران اور کھانے پینے کی جگہیں بند ہیں تاہم حکام نے فوڈ ٹرک پر کھانے کی اشیا فروخت کرنے والوں کو اپنا کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

Read more

امریکہ میں صدارتی مباحثوں کی تاریخ اور طریقۂ کار

واشنگٹن ڈی سی۔ امریکہ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں ری پبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدواروں کے درمیان صدارتی مباحثوں کا آغاز منگل سے ہو رہا ہے۔ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان تین مباحثے ہوں گے جس کا پہلا اسٹیج ریاست اوہائیو کے شہر کلیو لینڈ میں منگل کو سجے گا۔

دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان 90 منٹ پر مشتمل اس مباحثے کو ٹیلی ویژن اور آن لائن پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کیا جائے گا جس کی میزبانی فاکس نیوز سے وابستہ صحافی کرس والس کریں گے۔
ایک اندازے کے مطابق صدر ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان مباحثے کو 10 کروڑ سے زائد افراد دیکھیں گے۔

Read more

آرمینیا اور آذربائیجان میں جھڑپیں، تنازع کیا ہے؟

آذربائیجان اور اس کے حریف آرمینیا کے درمیان ‘ناگورنو کاراباخ’ کے تنازع پر پیر کو جھڑپوں میں ایک مرتبہ پھر شدت آ گئی اور دوسرے روز میں داخل ہونے والی اِن جھڑپوں میں اب تک 29 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق اطراف سے ایک دوسرے پر راکٹوں اور توپ خانوں سے حملے کیے جا رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان ان جھڑپوں کو گزشتہ 25 برسوں میں ہونے والی شدید ترین جھڑپ کہا جا رہا ہے۔ خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے کہ اگر بڑے پیمانے پر جنگ شروع ہوئی تو روس اور ترکی جیسی خطے کی دو بڑی طاقتیں اس جنگ کا حصہ بن سکتی ہیں۔

Read more

عراق میں ملک گیر احتجاج کو ایک برس گزر گیا، ملک میں کیا بدلا؟

اکتوبر 2019 میں عراق کے حکمران طبقے کے خلاف ملک گیر احتجاج اور حکومت کے خاتمے کی تحریک کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔
گزشتہ برس یکم اکتوبر سے شروع ہونے والا ملک گیر احتجاج اس وقت ایک تحریک کی صورت اختیار کر گیا جب ملک میں بڑھتی بے روزگاری، ناقص طرزِ حکمرانی، مہنگائی اور مبینہ کرپشن کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین کا ماننا تھا کہ حکمران طبقہ عراقی شہریوں سے زیادہ امریکہ یا ایران کا وفادار ہے۔
حکومت مخالف تحریک کے دوران تقریباً 600 افراد ہلاک ہوئے۔

Read more