پاکستانی طلبہ سائنس سے بیزار کیوں ہیں؟

اگرچہ سائنس سکولوں کے نصاب میں لازمی مضمون ہے لیکن بہت کم پاکستانی نوجوان سائنس سیکھنا چاہتے ہیں اور سائنس دان بننے کے خواہشمند نہ ہونے کے برابر ہی ہیں۔ عرصہ دراز سے سائنس کو اتنا کراہت انگیز اور خشک مضمون گردانا جاتا ہے کہ اب لوگ سائنس جو کہ انسان کی سمجھ اور اس کی ترقی کی ضامن ہے سے نہ صرف بیزار ہوچکے ہیں بلکہ سائنس کی مخالفت بھی کرتے ہیں۔ اگرچہ ہمارے ذہین طلبہ یقیناً سائنس سے

Read more

تخلیقی ذہن پہ تبلیغی اثرات ۔۔۔۔ جنید جمشید اور دوسرے مشاہیر کا نفسیاتی جائزہ

دسمبر 2016 میں جنید جمشید کا اپنی دوسری بیوی نیہا سمیت جہاز کے حادثے میں جاں بحق ہونا بہت سے لوگوں کے لئے شدید صدمے کا باعث بنا۔ ان میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو جنید جمشید کو اس کی جوانی کے دنوں میں اس کے خوبصورت خد و خال اور میوزک گروپ کی وجہ سے چاہتے تھے۔ وہ بھی تھے جن کا تعلق اس مذہبی جماعت سے تھا جس نے اسے ایک ”تبلغی سکالر“ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کچھ کا تعلق ائر فورس سے تھا جنہوں نے اس کی میت کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ قومی پرچم میں لپیٹ کر اس کی آخری رسومات ادا کیں۔

جنید جمشید کا سوگ منانے والوں میں اس کی پہلی بیوی عائشہ اور اس کے رشتہ دار بھی شامل تھے۔ اور اس ہجوم میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے نے آج سے 20 سال پہلے ہی ایک آرٹسٹ جنید جمشید کا سوگ منا لیا تھا جب اس نے اپنے خوبصورت لمبے بال کاٹ کر، لمبی سی داڑھی رکھ کر اور تبلیغی جماعت میں شمولیت اختیار کر کے اپنا حلیہ بدل لیا تھا۔

ایک دوپہر میرے سماجی کارکن دوست منیر سامی کا فون آیا اور انہوں نے پوچھا کہ ڈاکٹر خالد سہیل کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ معروف و مقبول لوگ مذہبی شدت پسند کیوں بن جاتے ہیں؟

Read more

مسلم دنیا میں سائنس کا زوال کیسے ہوا؟

دور جدید میں مسلمان سائنس اور ٹیکنالوجی کی تخلیق میں دوسری اقوام سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ سائنس کے مورخین بتاتے ہیں کہ 16 ویں صدی عیسوی تک کرۂ ارض پر موجود 3 تہذیبوں میں سائنسی تخلیقات تقریباً ایک ہی معیارکی تھیں۔ چین، مسلم دنیا اور براعظم یورپ کی سائنسی اور ٹیکنالوجی کی تخلیقات میں کوئی نمایاں فرق نہ تھا۔ ہم موجودہ مضمون میں پہلے 16 ویں صدی تک مسلم علاقوں میں سائنسی صورت حال کا جائزہ لیں گے۔

Read more

سائنس کی درسی کتابوں میں سائنس پڑھائی جا رہی ہے کہ دینیات؟

جب پاکستانی طالب علم فزکس یا بیالوجی کی کتاب کھولتے ہیں تو اس کشمکش کا شکار ہو جاتے ہیں کہ وہ سائنس کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں یا دینیات کی؟  وجہ یہ ہے کہ حکومتی سرپرستی میں چلنے والے ٹیکسٹ بک بورڈ کو قانونی طور پر پہلے باب میں یہ بتانا ہوتا ہے کہ کیسے اللہ نے یہ دنیا بنائی اور یہ بھی کہ کس طرح مسلمانوں خصوصاً پاکستانیوں نے سائنس بنائی۔ مجھے ان دونوں باتوں سے کوئی مسئلہ

Read more

ڈارون کی ارتقا کی تھیوری غلط ہے

آج ہمیں ڈاکٹر طارق صاحب نے ایک تصویر بھیجی جس میں بن مانس اور انسان کے کروموسوم کا تقابل کیا گیا تھا۔ غالباً وہ بھی ہماری طرح ان گمراہ سائنسدانوں سے تنگ ہیں جو کہ یہ ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں کہ سمندر میں خود بخود بے جان زندگی سے ایک خلیے والے جرثومے وغیرہ پیدا ہوئے اور ان سے بڑے ہوتے ہوتے انسان اور ہاتھی وغیرہ تک خود بخود بن گئے۔ ڈاکٹر طارق صاحب کی تصویر پر غور

Read more