ملا جنید جمشید کے مرنے پر میں خوش نہیں ہوں

چترال سے آتی ہوئی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 661 شام ساڑھے پانچ بجے اسلام آباد ایئر پورٹ میں اترنا تھی مگر چار بجے کے قریب ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے نزدیک اس کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ ٹی وی نیوز کے مطابق جہاز کے کیپٹن صالح جنجوعہ کا آخری پیغام کنٹرول روم میں ‘مے ڈے’ کا سنائی دیا۔ ایویشن سے جن کا تعلق نہ بھی ہو انھیں بھی معلوم ہے کہ اس پیغام کا مطلب انتہائی خطرہ ہوتا ہے۔ اس ابتدائی خبر کے موصول ہونے کے بعد ٹی سکرینوں میں ایک آگ لگ گئی اور ہر سکرین ایک دوسرے سے پہلے گمشدہ جہاز کی قسمت کا فیصلہ ڈھونڈنے میں لگ گئی۔ ہر ٹکر اور ہر نیوز فلیش پہلے سے مزید سنسنی پھیلانے میں مصروف ہوگئی۔ شام پانچ کے ارد گرد اس بات کی تصدیق عینی شاہدین کی جانب سے موصول ہوچکی تھی کہ یہ بد قسمت طیارہ حویلیاں کے قریب بودلہ گاؤں کے نزدیک گر کر تباہ  ہوگیا ہے۔ اس میں عملے سمیت 47 لوگ شامل تھے۔

Read more

مجسمے گرانے کی تحریک: ’تاریخ میں مظلوم قوموں کی آواز بھی شامل کرنی چاہیے‘

امریکہ میں نسلی تعصب کے خلاف جاری مظاہرے دنیا بھر میں پھیل چکے ہیں اور اس میں غلامی کی علامتوں کو عوامی مقامات سے ہٹانے کی تحریک نے بھی شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس کا ایک مظاہرہ تو برطانیہ میں برسٹل کے مقام پر دیکھنے میں آیا جب سترہویں صدی کے غلاموں کے ایک تاجر ایڈورڈ برسٹل کے مجسمے کو مظاہرین نے اتار کر دریا برد کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ امریکہ میں کولمبس کا مجسمہ بھی توڑ

Read more

عورت مارچ: ‘میرے جسم پر میری نہیں تو کیا آپ کی مرضی ہو گی؟’

    خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اتوار کو پاکستان کے مختلف شہروں میں ‘عورت مارچ’ کی شکل میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ عورت مارچ کو لے کر گزشتہ کئی دنوں سے ٹی وی ٹاک شوز میں اور سوشل میڈیا پر گھمسان کا رن ہے۔ ‘عورت مارچ’ کے ناقدین اس مارچ پر کئی سوالات اٹھاتے ہیں۔ مثلاً ایسے مارچ کا کیا فائدہ، کیا اس سے عورتوں کے حقوق حاصل کر لیے جائیں گے؟ کیا ریپ اور غیرت کے

Read more

مادری زبانوں کا عالمی دن: ‘پنجابی زبان کا ٹیلنٹ اردو کھا گئی’

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں مختلف لہجوں میں بولی جانے والی زبانوں کی تعداد 70 سے زائد ہے۔ بیشتر اہلِ زبان کا یہ مطالبہ رہا ہے کہ اُن کی زبان کو قومی زبان کا درجہ دیا جائے۔ سوشل میڈیا پر چند دن پہلے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بظاہر یوں لگتا تھا کہ ایک خاتون اس بات پر سیخ پا ہیں کہ اُن سے ڈیوٹی پر

Read more

’’سول بالادستی کا مطالبہ درست لیکن مولانا کے طرز سیاست سے اختلاف ہے‘‘

’’اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائین میں سوال سیاست میں مداخلت کا ہے، سیاسی انجینئرنگ کا ہے، منظم دھاندلی کا ہے، اور لوگوں کو ان کے حق حکمرانی سے محروم کرنے کا ہے۔ اس پر ہمارا ان سے اتفاق ہے۔” وجاہت مسعود ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک سوال توراتر کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان مذہبی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں۔ پھر ملک کے بعض لبرل حلقے ان کے ’آزادی مارچ’ کی حمایت کیوں کر رہے

Read more

سب کچھ ٹھیک ہونے کا حکومتی دعویٰ درست نہیں: خاتون کشمیری رہنما شہلا رشید

’جواہر لعل نہرو یونیورسٹی‘ کی اسٹوڈنٹ لیڈر اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کی رہنما، شہلا رشید نے کہا ہے کہ آئین کی دفعہ 370 کو ہٹا کر جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے حکومتی اقدام کو بھارتی عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا جائے گا۔ بقول ان کے ’’اس اقدام سے کشمیریوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے، جس کا مداوا اسی صورت ہو سکتا ہے جب کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کی جائے‘‘۔ انھوں نے یہ

Read more

عورت مارچ: ’تاکہ میری بیٹیوں کو حقوق کی سخت لڑائی نہ لڑنی پڑے‘

آٹھ مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں خواتین کی تنظیمیں ’عورت مارچ‘ کا انعقاد کر رہی ہیں، جن میں خواتین کے مسائل کی جانب توجہ مبذول کرائی جائے گی۔ اس مناسبت سے پاکستانی سوشل میڈیا پر #WhyIMarch ٹرینڈ کر رہا ہے، یعنی ’میں مارچ میں کیوں جاؤں گی‘ جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین دن کی اہمیت اور اس میں اپنی شرکت کی وجوہات بیان کر رہی ہیں۔ گلوکارہ

Read more

’میڈیا مخالف سوشل میڈیا مہم کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں‘

  پاکستانی ٹوئیٹر پر ایک آج سارا دن ’بائی کاٹ نیگیٹو میڈیا‘ یعنی منفی میڈیا کا بائی کاٹ کیا جائے ٹرینڈ کرتا رہا۔ اس ٹرینڈ میں سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے الیکٹرانک میڈیا پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔ یہ ٹرینڈ شروع کرنے میں سوشل بلاگر فرحان ورک آگے آگے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کا روائتی میڈیا بائی کاٹ کرنے کے قابل ہے۔ انہوں نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں لکھا تھا کہ

Read more

پلاؤ بمقابلہ بریانی، پاکستانی سوشل میڈیا پر گھمسان کا رن

پاکستانی سوشل میڈیا میں پلاؤ اور بریانی کے عاشقان کے درمیان جنگ کا سماں ہے۔ دونوں اطراف سے اپنے پسندیدہ کھانے کی اہمیت کے حق میں دلائل دئے جا رہے ہیں۔ بریانی کے حق میں بہت سے صارفین نے یہ دلیل دی کہ اصل بریانی تو کراچی میں ملتی ہے۔ لاہور والوں کو بریانی بنانی ہی نہیں آتی اس لئے بریانی کی شان میں گستاخی کی جا رہی ہے پاکستانی سوشل میڈیا پر اس وقت بریانی اور پلاؤ کے عاشقان

Read more

سانحہ ساہیوال میں میڈیا نے مقتول خلیل کے بچوں کا نفسیاتی استحصال کیا

سانحہ ساہیوال کے بعد میڈیا میں بچوں کو لے کر کوریج پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ سانحے کے فوری بعد میڈیا نے مقتول خلیل کے بچوں سے انٹرویو لئے اور پھر یہ سلسلہ چل پڑا یہاں تک کہ اے آر وائی نیوز چینل کے اینکر عارف بھٹی نے اپنے پروگرام میں مقتول خلیل کی ایک بیٹی سے سوالات کئے جن میں یہ سوالات بھی تھے کہ بچی سے پوچھا گیا کہ آپ کے ابو کہاں گئے ہیں، اور بچی کے کہنے پر کہ فوت ہو گئے ہیں اینکر نے پوچھا کہ کیسے فوت ہو گئے ہیں، کل تک تو وہ درست تھے۔

اس پروگرام کے بعد اس پر مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی بہت تنقید کی گئی۔

معروف اینکر اور تجزیہ نگار ضرار کھوڑو نے ہم سب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اصولاً تو میں اس بات کے مخالف ہوں کہ جو بچے ابھی اس سانحے سے گزر رہے ہیں ان سے میڈیا ایسے سوالات کرے۔ لیکن اگر شروع میں بچوں کے ایسے کلپ نہ آتے تو شاید یہ کیس ایکسپوز نہ ہوتا۔

Read more

پاکستانی ڈرامہ کچن اور بیڈ روم سے نکل رہا ہے

حال ہی میں پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو ایک خط بھیجا کیا گیا جس میں انہیں متنازعہ اور غیر اخلاقی موضوعات پر مبنی ڈراموں کی نشریات فوری روکنے کی ہدایت کی گئی۔

خط میں کہا گیا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری زوال کا شکار ہے اور یہ کہ پاکستانی ڈرامہ حقیقی پاکستانی معاشرے کی عکاسی نہیں کر رہا۔

وائس آف امریکہ نے ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ہدایت کاروں اور قلم کاروں سے چند فیس بک لائیو انٹرویو کیے جن میں انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری زوال کا شکار ہے۔

ہدایت کار اور اداکار سرمد کھوسٹ نے کہا کہ میں اس بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ ہم نے ڈراموں سے نفاست نکال دی ہے، ایکٹنگ کا معیار گر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مگر سوال یہ کیا جانا چاہئے کہ نجی ٹی وی نے سٹار پلس کو اپنا رول ماڈل کیوں بنایا۔

Read more

فرقہ وارانہ نفرت کے خلاف ہندوستان میں #MyNameInUrdu کا ٹرینڈ ٹاپ پر

ہندوستانی ٹویٹر پر #MyNameInUrdu کا ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں ہندوستانی ٹویٹر کے صارف اپنے ٹویٹر ہینڈل میں اپنے نام اردو رسم الخط میں لکھ رہے ہیں اور اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ ٹرینڈ سب سے پہلے ہندوستانی ٹویٹر صارف بربھا راج نے شروع کیا جو @deepsealioness کے ہینڈل سے ٹویٹ کرتی ہیں۔ وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے بربھا راج نے اس ٹرینڈ کے شروع کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرینڈ نفرت

Read more

کیا پاکستان میں سیاسی طنزنگاری کے نام پر ’بازاری مزاح نگاری‘ ہو رہی ہے؟

پاکستانی ٹیلیویژن اسکرینوں پر روزانہ شام کو سیاست پر مبنی مزاحیہ پروگرام نشر ہوتے ہیں۔ حسب حال، خبرناک، خبردار، خبرزار اور ایسے ہی بہت سے پروگرام تقریباً ہر ٹیلی وژن چینل سے نشر کئے جاتے ہیں جن میں سہیل احمد، امانت چن، امان اللہ، افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی، آغا ماجد اور ہنی البیلا جسے سٹیج اور ٹی وی کے مشہور مزاحیہ فنکار نظر آتے ہیں۔

ان ٹی وی پروگراموں پر وقتاً فوقتاً نسل پرستی، جسمانی عیوب اور جنسی شناخت پر مبنی جملوں کے ذریعے مزاح نگاری کرنے کا الزام لگتا رہتا ہے۔

Read more

اکیڈیمک پلیجرزم: کیا پاکستان کے اکثر استاد چور ہیں؟

    ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے 2002 میں قیام کے بعد سے پاکستان میں جامعات کی تعداد 74 سے بڑھ کر 174 تک پہنچ چکی ہے اور ان جامعات میں طلبا کی تعداد پونے تین لاکھ سے بڑھ کر 2015 تک تقریباً تیرہ لاکھ تک پہنچ چکی تھی۔ ایچ ای سی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق سال 2010 سے 2014 کے پانچ برس کے عرصے کے دوران ملک میں 5536 افراد نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی

Read more

میڈیا میں جنسی ہراسانی کا ”وکٹم“ بننے سے انکار کرنے والی خاتون کو کام کرنے سے روکا جاتا ہے

  دنیا بھر میں ’می ٹو‘ تحریک کو ایک برس مکمل ہو گیا ہے اور اس کا اثر اب پڑوسی ملک ہندوستان میں بھی نظر آ رہا ہے جہاں صحافت اور بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی کئی خواتین نے اپنے کئی صاحب اختیار مرد کولیگز کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ ایسے میں ہم نے پاکستان کے نیوز روم میں اس مسئلے کاجائزہ لینے کے لئے کچھ خواتین صحافیوں سے بات کی۔ ماضی

Read more

ہمارا واشنگٹن جانے کا راستہ کابل سے گزرتا ہے، شاہ محمود قریشی

امریکی دارالحکومت میں قائم ایک تھنک ٹینک یونائٹڈ سٹیٹس انسٹی ٹیوٹ فار پیس میں منعقد ہوئے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات میں بہتری افغانستان کے حالات میں بہتری پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے واشنگٹن جانے کا راستہ کابل سے ہو کر گزرتا ہے۔ شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور امریکی حکومتوں میں اس بات پر اتفاق پایا

Read more

’ایڈلٹری‘ اب جرم نہیں، اب عورت مرد کی ملکیت متصور نہیں ہوگی

بھارت کی سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے جمعرات کے روز ایک متفقہ فیصلے میں یہ قرار دیا ہے کہ ‘ایڈلٹری’ یعنی ’’شادی شدہ افراد کا غیر ازدواجی جنسی تعلق‘‘ جرم نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر اس فیصلے کو صارفین تاریخی قرار دے رہے ہیں, اور فیصلے کو تحسین کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ معروف بھارتی صحافی سدھانند دھومے نے لکھا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستی کو قانونی قرار دینے کے محض تین

Read more

عاطف میاں اور احمدیوں کی آئین سے بغاوت کی بحث

جب سے عمران خان نے اپنی معاشی مشاورتی کونسل کا اعلان کیا ہے اس پر سوشل میڈیا پر جنگ کی سی کیفیت بن گئی ہے۔ کہیں داد کے ڈونگرے برس رہے ہیں تو کہیں مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جو موضوع سب سے زیادہ زیر بحث ہے وہ ایک احمدی عاطف میاں کا اس مشاورتی کونسل کا حصہ بننا ہے۔ اس پر بہت سے دلائل دونوں جانب سے دئے جا رہے ہیں مگر سینئیر صحافی ہارون رشید

Read more

لڑکا ہوتی تو اتنی ہراسمنٹ کا سامنا نہ کرنا پڑتا: نطالیا گل جیلانی

’’مجھے اور میرے خاندان کو میرے تحفظ کی پریشانی ہے، مجھے کہا گیا ہے کہ گھر سے باہر نہ نکلو۔ مجھے فیس بک بند کر دینا پڑا ہے، کیونکہ مجھے بہت زیادہ دھمکیوں اور گالیوں کا سامنا کرنا پڑا۔‘‘ اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ڈینٹسٹ، نطالیا گل جیلانی نے فیس بک لائیو پر بات کی جس میں ان کی سندھیوں سے متعلق ویڈیو، جس پر حالیہ دنوں میں وہ ایک تنازع کی زد میں ہیں، پر بات ہوئی اور ساتھ ہی

Read more

ٹریور نوحا کا عمران خان پر پروگرام مزاحیہ نہیں، خوفزدہ کرنے والا ہے!

امریکی طنز و مزاح پر مبنی شو ’دی ڈیلی شو‘ میں معروف مزاح نگار ٹریور نوحا نے عمران خان کا موازنہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کرکے پاکستانی سوشل میڈیا پر ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ ٹریور نوحا نے دونون راہنماؤں کی ابتدائی زندگی سے لے کر ان کے سیاسی کیرئیر کا موازنہ کیا اور یہ کہا کہ دونوں راہنما نہ صرف ایک دوسرے سے مماثل ہیں بلکہ انہوں نے سیاسی کیرئیر میں بیانیہ بھی ایک سا ’پاپولسٹ‘

Read more

سوشل میڈیا پر بعض پاکستانی یوم آزادی پر کیوں ناخوش ہیں؟

آج پاکستان اپنا 72واں یوم آزادی منا رہا ہے اور ہر طرف سے آزادی مبارک کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین اس بات کی نشاندہی کرتے نظر آئے کہ ملک کے بہترویں یوم آزادی میں بھی ’ابھی گرانیٔ شب میں کمی نہیں آئی‘۔ سوشل میڈیا پر آج کے دن مسلسل ’’چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی‘‘ کی صدا بھی بلند ہوتی رہی۔ معروف صحافی اعزاز سید نے کہا ہےکہ ’’آزادی

Read more

عمران خان کی کمزور حکومت اسٹیبلشمنٹ کے مفاد میں ہے، امریکی تھنک ٹینک

امریکی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عمران خان نے چھوٹی پارٹیوں اور آزاد ارکان اسمبلی کے ساتھ جو اتحاد بنایا ہے وہ ایک کمزور حکومت ثابت ہوگا اور سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی اقلیت فیصلہ سازی کی راہ میں رکاوٹ بنی رہے گی۔ تاہم ایک کمزور حکومت مقتدر قوتوں کے مفاد میں ہے اور پاکستان کے طاقت ور حلقے 2013 جیسے مضبوط وزیر اعظم کے حق میں نہیں ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ عمران خان کے

Read more

الیکشن میں میم گیم آن ہے!

  پاکستان میں ہونے والے حالیہ الیکشن کے دوران جہاں اور بہت سے معاملات پر ٹوئیٹر اور فیس بک پہ سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیاں مسلسل بحث و مباحثہ ہوتا رہا، وہیں تصاویر اور ’میمز‘ memes کے ذریعے بھی مخالفین پر طنز کے تیر چلائے گئے۔ بہت سوں نے اس موقع پر مزاحیہ ’میمز‘ بنائیں۔ ہم نے ایسی ہی چند مزے دار ’میمز‘ کا انتخاب کیا ہے۔ ہم نیوز کی صحافی امبر رحیم شمسی نے الیکشن کمیشن کی جانب

Read more

پاکستان میں خواتین صحافیوں کی آن لائن ٹرولنگ

  سینئیر صحافی اور معروف اینکر عاصمہ شیرازی نے 12 جولائی کی صبح ٹویٹ کی کہ انہوں نے 11 جولائی کو لندن سے نکلنے سے ایک رات پہلے نواز شریف کا انٹرویو کیا جس میں انہوں نے اپنے مستقبل کا پلان بتایا مگر بعض نامعلوم وجوہات کی بنا پر وہ انٹرویو نشر نہ ہوسکا۔ اس کے بعد صحافی عاصمہ شیرازی کو مسلسل آن لائن ٹرولنگ کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ پر مسلسل ٹرولنگ کے بعد بہت سے سماجی کارکن، صحافی اور

Read more

نیب سزائیں، کیا نواز شریف واپس آئیں گے؟

بالآخر فیصلہ آگیا جس کا سب کو انتظار تھا۔ احتساب عدالت نے نوازشریف کو دس سال اور مریم نواز کو 7 برس قید کی سزا دے دی۔ ساتھ ہی ساتھ دونوں کو 8 ملین اور 2 ملین پاؤنڈ جرمانے کی بھی سزا دی۔ اس عدالتی فیصلے پر سوشل میڈیا پر حسب توقع بہت زور دار ردعمل آیا۔ مریم نواز شریف نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ

Read more

پاکستانی الیکشن: جھوٹ اتنا ری ٹویٹ کرو کہ سچ لگے!

  گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کچھ ایسی خبریں ٹرینڈ کرتی رہیں جو سراسر جھوٹ پر مبنی تھیں۔ مثلاً یہ کہ’’کلثوم نواز وفات پا چکی ہیں، میں خود دیکھ کر آیا ہوں، شریف فیملی سیاسی طور پر ان کی لاش کو استعمال کر رہی ہے‘‘۔ ’’اسرائیلی وزیر دفاع نے شام میں داعش کے خلاف مبینہ طور پر پاکستانی کردار پر پاکستان کو نیوکلئیر ہتھیاروں کی دھمکی دی ہے، اسرائیل بھول گیا ہے کہ پاکستان کے پاس بھی نیوکلئیر ہتھیار ہیں،

Read more

’’پاکستان ایک زرعی ملک ہے، اسے محکمہ زراعت چلاتا ہے‘‘

  پاکستانی سوشل میڈیا پر آج کل محکمہ زراعت کا بہت چرچا ہے۔ ہوا یوں کہ ملتان سے ن لیگ کے امیدوار صوبائی اسمبلی رانا سراج اقبال نے ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ حساس اداروں کے اہل کاروں نے انہیں زدوکوب کیا ہے اور ن لیگ کی ٹکٹ چھوڑنے پر زور دیا ہے۔ اس پر میاں نواز شریف نے بھی لندن میں پریس سے بات کرتے ہوئے اس الزام کو دہرا دیا۔ مگر جلد ہی رانا سراج اقبال

Read more

سمارٹ فونز کا 25 جولائی کے الیکشن میں اہم کردار

2018 کا الیکشن 3G، 4G اور سمارٹ فونز کا الیکشن ہے۔ پی ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ پر دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے پانچ کروڑ سے زائد افراد 3G، 4G سروسز اور سمارٹ فونز کا استعمال کر رہے ہیں۔ گلی گلی میں نوجوان اپنے حلقے میں آنے والے سیاسی راہنماؤں سے کارکردگی پر جواب طلبی کر رہے ہیں اور پھر موبائل کیمرے کی مدد سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کر رہے ہیں۔ سوشل

Read more

مسلمانوں پر سفری پابندیوں کے حق میں امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر نوجوان برہم

سفری پابندیوں کے حق میں فیصلے کے خلاف مظاہرہ۔ 26 جون 2018 امریکہ کی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے سفری پابندیوں سے متعلق صدارتی حکم نامے کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ چار کے مقابلے میں پانچ سپریم کورٹ کے ججوں نے منگل کے روز دیا جسے چیف جسٹس جان رابرٹ نے لکھا اور چار مزید ججوں نے ان سے اتفاق کیا۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ امریکی امیگریشن قوانین کے تحت صدر کو یہ

Read more

فیمنزم پر عمران خان کے بیان پر گرماگرم بحث

فیمنزم کا مطلب عورت کا اپنے جسم اور زندگی پر مکمل اختیار اور مرضی ہے۔ اس بات کو جاننا چاہیئے کہ عورتوں کا بغیر کسی اجرت یا معاوضے کے گھریلو کاموں کی بھی معاشی طور پر بہت اہمیت ہے۔ ملک میں الیکشن کا موسم ہے اور تحریک انصاف کے سربراہ دیگر جماعتوں کی طرح انتخابی مہم میں مصروف ہیں ۔ اسی سلسلے میں انہوں نے پچھلے ہفتے ایک نجی ٹی وی پر امبر رحیم شمسی کے ساتھ انٹرویو میں ایک

Read more

جمال لغاری ووٹ کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھتے ہیں

’ ایک ووٹ کی پرچی پر ناز ہے تمہیں‘ یہ وہ الفاظ تھے جو پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار قومی اسمبلی اور سابق صدر فاروق لغاری مرحوم کے فرزند جمال لغاری نے اپنے حلقہ این اے 191 ڈیرہ غازی خان کے علاقے رونگھن میں اس وقت ادا کیے، جب نوجوان ووٹروں نے ان کی پانچ برس کی کارکردگی پر سوال اٹھائے۔ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں جمال لغاری صاحب نے اپنے ناراض

Read more

ایل ایل ایف یعنی لندن لٹریری فیسٹول

لاہور شہر دراصل کئی شہروں کا مجموعہ ہے، یہاں ہر بڑے شہر کی طرح کئی دنیائیں بستیں ہیں۔ ایک دوسرے سے کٹی ہوئیں اور بالکل جدا جدا۔ ان دنیاو¿ں کا رہن سہن معیار زندگی، ثقافت اور زبان تک بھی مختلف ہے۔ یہ ایک دوسرے کے ساتھ محض شہر کا نام ہی بانٹتے ہیں مگر دراصل ان میں کوئی ٹاون شیپیا (ٹاﺅن شپ) ہے کوئی باگڑیاں کا کوئی شاہدریا (شاہدرہ سے) تو کوئی اندرونیا (اندرون لاہور سے )۔ یہ لوگ جن

Read more