سعودی عرب میں 30 سال سے زائد عمر کی خاتون سے شادی کرنے والے مرد کو 20ہزار ریال ملیں گے
سعودی عرب میں 30 سال سے زائد عمر کی خاتون سے شادی کرنے والے مرد کو 20ہزار ریال ملیں گے جو کہ قریباً 6لاکھ روپے پاکستانی بنتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ انوکھا اعلان مملکت میں کام کرنے والی ایک فلاحی تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہے اور اس اقدام کا مقصد شادی کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
البیر نامی فلاحی تنظیم کے سربراہ عبدالرحمان الحمید نے ایک بیان میں کہا کہ تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو مرد بھی 30 یا اس سے بڑی عمر کی خاتون سے شادی کرے گا تو اس کی بھرپور پذیرائی کی جائے گی اور حوصلہ افزائی کے طور پر20 ہزار ریال بھی دیے جائیں گے۔
تنظیم کی جانب سے اعلان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھڑ گئی اورسوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔
Latest posts by ویب ڈیسک (see all)
- حاصل پور میں احمدی شہری طاہر اقبال کا قتل: ایچ آر سی پی کی رپورٹ - 09/05/2024
- موقر صحافی سید حیدر تقی انتقال کر گئے - 21/04/2024
- سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور - 26/03/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).