سونی فوٹوگرافی ایوارڈ مقابلے کے لیے چنندہ تصاویر


سونی کی جانب سے فوٹوگرافی کے عالمی مقابلے میں شریک چنندہ تصاویر۔ اس مقابلے کے لیے 195 ممالک سے 326000 تصاویر بھیجی گئی۔ فاتحین کا اعلان 17 اپریل کو لندن میں کیا جائے گا۔

ریبیکا میکلینڈ جو اوپن اور یوتھ جیوری کی چیئر ہیں کا کہنا تھا کہ اتنی مختلف قسم کی تصاویر دیکھ کر میں حیران رہ گئی۔

ریبیکا کہتی ہیں ’قدرتی ہو یا فیشن فوٹوگرافی، روایتی سے لے کر ابھرتے ٹرینڈز تک، یہ ایوارڈ دنیا بھر میں فوٹو گرافی کی پسندیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

سونی ایوارڈ

MIRANDA ALAM
اوپن اور سٹریٹ فوٹوگرافی کی کیٹیگری میں میرانڈا عالم کی بنائی گئ تصویر: انھوں نے لاس ویگس میں بیسٹ آف ویکلی سیلیبریشن کے دوران، تصویر بنوانے کے لیے پوز کرتے ہوئے ہوا کے جھونکوں سے ٹکرانے پر لڑکیوں کے ایک گروپ کا ردِعمل کیمرے میں قید کر لیا ہے۔
سونی ایوارڈ

RICHARD ANSETT
پورٹریٹ کی کیٹیگری میں رچرڈ انصیٹ کی گرین پیری ۔ پیدائش، فوٹوگرافر اور اس کے سبجیکٹ کے دومیان تعلق کو دیکھئیے۔ انصیٹ کہتے ہیں 'میں ایسے موقع کا انتظار کر رہا تھا کہ پیری کی زیٹ گایئٹس آرٹسٹ اور انفلوئنسر کے طور پر ایک اثرانگیز تصویر بناسکوں۔

سونی ایوارڈ

NADIA ALY
نادیا ایلی کی بنائی گئ پینگوئن کے بچوں کی تصویر کو قدرتی ورلڈ و وائلڈ لائف کی قسم میں منتخب کیا گیا ہے۔
سونی ایوارڈ

BILLIE-MAREE WARD
پلاسٹک کے چمچوں میں مختلف رنگوں کے سفوف والی بلی ماری وارڈ کی تصویر کو سٹل لائف کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے۔
سونی ایوارڈ

CHRISTOPHER MADDEN
کرسٹوفر میڈن نے یہ تصویر آرکیٹیکچرل فوٹو گرافر ایزرا کی کام سے متاثر ہو کر بنائی ہے، جس کا موضوع لائٹ کو دیکھنا ہے۔
سونی ایوارڈ

SHAUN MILLS
شاون ملز کا لیا گیا ڈوورکورٹ، ایسسیکس کے کنارے پرانے وکٹورین لائٹ گھر کا یہ 40 سیکنڈ نمائشی شاٹ بھی آرکیٹیکچرل کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے۔
سونی ایوارڈ

REMY WHITING
ریمی ویٹنگ کی طرف سے رات کے وقت لی گئ برطانوی پیشہ ورانہ تیراک اولیور انسن کی یہ تصویر موشن کیٹیگری میں منتخب کی گئی ہے۔
سونی ایوارڈ

ZELLE WESTFALL
نوجوانوں اور ڈائیورسٹی کی کیٹیگری میں منتخب کی گئی زیلی ویسٹ فال کی اپنے دوست ابوت کی بنائی گئی تصویر۔ ان کا کہنا ہے کہ ’گہری رنگت والی پتلی خواتین کی خوبصورتی کو نمایاں کرنا ضروری ہے، کیوں کہ انہیں اکثر یہ سننے کو ملتا ہے کہ ان کا رنگ بہت گہرا ہے۔`
سونی ایوارڈ

ILYA BUGAEV
مالڈووا، ٹورانکا کے گاؤں کے قریب ایک نوجوان چرواہے کی تصویر جسے الیا بگوایو نے بنایا ہے ،کو بھی نوجوانوں اور ڈائیورسٹی کی کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے۔

۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32616 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp