سکھ برادری بھی نے مردم شماری فارم میں خصوصی خانہ نا ہونے پر درخواست دائر کردی


سندھ ہائیکورٹ میں سکھ برادری کی جانب سے مردم شماری 2017 کے فارم میں سکھوں کی نمائندگی نہ ہونے پردرخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست میں سکھوں کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد سکھ آباد ہیں، مردم شماری فارم میں دیگرمذاہب اور برادریوں کو شامل کیا گیا ہے لیکن سکھ برادری کے لیے خصوصی خانہ شامل نہیں ، اس اقدام سے ملک میں آباد محب وطن سکھ برادری میں احساس محرومی پیدا ہوگا۔

درخواست میں سکھوں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ مردم شماری فارم میں سکھوں کے لیے کالم شامل کرنے کا حکم دیا جائے جب کہ عدالت نے سکھ برادری کی درخواست سماعت کے لیے منظورکرلی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل معذور افراد کی جانب سے بھی سندھ ہائیکورٹ میں اسی نوعیت کی رخواست دائر کی گئی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).