میانوالی ایئربیس پر حملہ، نو دہشتگرد ہلاک: ’اللہ خیر کرے، ایئرفورس بیس محفوظ رہے‘

خالد سمیت میانوالی کے جن رہائشیوں سے بی بی سی نے بات کی ہے ان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ صبح سے شروع ہوا وقفے وقفے دن تک جاری رہا۔ جس کے بعد پاکستانی فوج اور پاکستانی ایئرفورس نے اس دہشتگرد حملے کے خلاف جوابی کارروائی میں نو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا اور کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

Read more

80 دن میں پوری دنیا کا چکر لگانے والی ’ٹک ٹاک دادیاں‘: ’ہم نے انسانیت کی اچھائی بار بار دیکھی‘

ایلی ہیمبی اور سینڈی پیزلپ امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی دو عمر رسیدہ سہیلیاں ہیں جنھوں نے 81 سال کی عمر میں وہ کارنامہ سرانجام دیا جس کا تصور فرانسیسی ناول نگار جولز ورن نے 19ویں صدی میں پیش کیا تھا: دنیا کے گرد 80 دن میں سفر۔

Read more

کرپٹو کے بے تاج بادشاہ کے عروج و زوال کی کہانی: ’ہر کوئی سیم بینک مین سے دھوکہ کھا گیا‘

نیویاک کی ایک عدالت نے کرپٹو کی دنیا کے بڑے نام اور کرپٹو کرنسی کے بڑے ایکسچینوں میں سے ایک، ایف ٹی ایکس کے مالک سیم بینکمین فریڈ کو صارفین کے اربوں ڈالر چوری کرنے کا مجرم قرار دے دیا۔

Read more

اسحاق رابین: مشرق وسطی میں امن کی امید دلانے والے وزیر اعظم جن کے قتل پر اسرائیل میں جشن منایا گیا

چار نومبر 1995 کو جب الٹرا نیشلسٹ ییودی ایگال امر نے اسحاق رابین کو دو گولیاں مار کر قتل کیا تو یہ صرف ایک انسان کی ہلاکت نہیں تھی بلکہ ایک تصور کا خاتمہ بھی تھا: یہ تصور تھا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دائمی امن کا۔

Read more

کرکٹ ورلڈکپ 2023: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 402 رنز کا ہدف

انڈیا کے شہر بینگلور کے ایم چناسوامی سٹیڈیم میں آج کرکٹ ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں پاکستان کی قومی ٹیم اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کے درمیان میچ جاری ہے اور پہلی اننگز کا اختتام ہو چکا ہے ۔ نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے ہیں۔

Read more

محمد حنیف کا کالم: ’نمک حرام، ہم یا افغان؟

افغانستان میں کبھی جہاد ختم نہیں ہوا، وہاں سے اجڑ کر لوگ پاکستان پہنچے، مزدوریاں کیں، ریفیوجی کیمپوں میں رہے، جھونپڑی بنائی، گھر بنا لیے، چھوٹے موٹے دھندے، خواب بھی وہی دیکھنے شروع کر دیے جو ہر پاکستانی غریب دیکھتا ہے، کہ کسی طرح بچے پڑھ لکھ جائیں۔

Read more

ورلڈ کپ میں انڈیا کے لیے سب سے زیادہ وکٹس لینے والے محمد شامی جن کے لیے 22 گز سے لمبی ہر جگہ ’پچ‘ ہوتی ہے

انڈین فاسٹ بولر محمد شامی نے رواں ورلڈ کپ میں دو بار پانچ وکٹیں لے کر جہاں اپنی اہمیت واضح کی ہے وہیں وہ انڈیا کی جانب سے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 45 وکٹ لینے والے بولر بھی بن گئے ہیں۔

Read more

عمران خان پر حملے کا ایک برس: مقدمے کی تفتیش میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر وسطی پنجاب کے علاقے وزیر آباد میں ہونے والے حملے کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے لیکن ابھی تک اس مقدمے کی نہ تو حتمی تفتیش مکمل ہوئی ہے اور نہ ہی اس مقدمے کا مکمل چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

Read more

افغان پناہ گزینوں کی واپسی: ’حکومت پاکستان کے اعلان کے بعد میرا کاروبار آسمان سے زمین پر آ گیا‘

پاکستان میں اس وقت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا ہے لیکن اس سے بلوچستان میں وہ افغان پناہ گزین بھی پریشان ہیں جن کے پاس اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یواین ایچ سی آر) کے پروف آف رجسٹریشن کارڈ اور افغان سیٹیزن شب کارڈ موجود ہیں۔

Read more

اسرائیل اور حماس کے تنازع سے جنم لینے والے پانچ ’تشویش ناک‘ حقائق کیا ہیں؟

مشرق وسطی کی نئی حقیقت کیا ہو گی اور اس تنازع کی نئی شکل کیا ہو گی؟ اس کا دارومدار اس بات پر ہو گا کہ یہ جنگ کیا رخ اختیار کرتی ہے اور کتنی طویل ہوتی ہے۔ یہ خدشہ کافی حد تک موجود ہے کہ جنگ پھیل سکتی ہے۔

Read more

اب صرف اچھی کرکٹ ہی کافی نہیں: سمیع چوہدری کا کالم

کپل دیو کہا کرتے تھے کہ اگر آپ اچھی کرکٹ کھیلیں تو یہ آپ کے بہت سے عیبوں کو چھپا سکتی ہے۔ لیکن فی الوقت پاکستان ورلڈ کپ میں جس مقام پر ہے، وہاں اب صرف اچھی کرکٹ ہی عیب چھپانے کو کافی نہیں ہے۔

Read more

بیٹے سمیت موت کا ڈرامہ رچانے والی مصنفہ کا اعتراف جرم: ’کوئی مجھے سن نہیں رہا تھا‘

49 سالہ مصنفہ نے کہا ہے کہ وہ گھریلو تشدد سے بچنا چاہتی تھیں اور اسی لیے انھوں نے یہ ڈرامہ رچایا۔ تاہم ڈان والکر کو یہ ڈرامہ کافی مہنگا پڑا کیوں کہ پولیس نے بعد میں ان پر نو مقدمات درج کیے جن میں بیٹے کا اغوا، شناخت کا فراڈ اور جعلی پاسپورٹ بنوانے کا جرم شامل ہے۔

Read more

سوئٹزرلینڈ کا گاؤں جہاں گائے کے گلے میں بندھی گھنٹیاں تنازع کا باعث بن گئیں

گائے کے گلے میں بندھی گھنٹیوں کی دھیمی دھیمی کھنک یا آواز سے ہر کسی کے ذہن میں سوئزلینڈ کا تصور ابھر آتا ہے۔ جو اپنی پرسکون سرسبز چراگاہوں اور بلند و بالا برفیلی چوٹیوں کے لیے دلفریب مناظر کے لیے مشہور ہے۔

Read more

سمگلروں کے درمیان فائرنگ اور وہ مہلک حادثات جو یورپ پہنچنے کے راستوں کو مزید پُرخطر بنا رہے ہیں

سمگلروں کے درمیان شدید فائرنگ اور مہلک کار حادثات سے حالیہ مہینوں میں یورپ پہنچے کے خواہشمند افراد کی جانب سے اپنائے گئے زمینی راستوں کو اور بھی پُرخطر بنا دیا ہے۔ مگر اس کے باوجود یورپ جانے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Read more

غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا خفیہ اسرائیلی منصوبہ جس پر انتہائی رازداری برتی گئی

برطانوی اندازوں کے مطابق جب اسرائیل نے غزہ پر قبضہ کیا تو اس پٹی میں 200,000 پناہ گزین تھے، جو فلسطین کے دیگر علاقوں سے تھے، جن کی سرپرستی اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین نے کی تھی اور مزید 150,000 جو کہ غزہ کے مقامی باشندے تھے۔

Read more

’ٹو فنگر ٹیسٹ‘: جب پاکستان سمیت دیگر جنوبی ایشیائی خواتین کو برطانیہ میں داخلے کے لیے کنوار پن ٹیسٹ سے گزرنا پڑا

امیگریشن ایکٹ 1971 کے تحت، ایسی خواتین کو ویزا کی ضرورت نہیں تھی جن کی شادی برطانیہ داخل ہونے کے تین ماہ کے اندر ہونا ہو۔ تاہم اپنے شوہروں کے پاس جانے والی خواتین کو ویزا کے لیے طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑتا۔ حکومت کا یہ شبہ کہ خواتین اس انتظار سے بچنے کے لیے غیر شادی شدہ ہونے کا دعویٰ کر رہی تھیں، کنوار پن کی جانچ کے نفاذ کا باعث بنا۔

Read more

آف شور کمپنیاں، نام نہاد مالکان اور جھوٹے بیانات: روسی امرا عالمی پابندیوں سے کیسے بچ رہے ہیں؟

بی بی سی کی تحقیق سے علم ہوا ہے کہ یوکرین جنگ کے بعد عالمی پابندیوں سے بچنے کے لیے ایک آف شور کمپنی نے روسی صدر ولادمیر پوتن کے قریبی رفقا کو اثاثوں کے اصل مالک کی شناخت چھپانے کے لیے مختلف کمپنیاں قائم کرنے میں مدد فراہم کی۔

Read more

غزہ پر اسرائیلی حملہ: غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم سے پاکستانی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ایسے میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی نہ کرنے کے بعد پاکستان میں ایسی غیر ملکی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے جن کے مالکان یہودی ہیں اور یہ مہم زور پکڑتی جا رہی ہے۔

Read more

شوبھنیت سنگھ: پنجابی ریپر کنسرٹ میں ’اندرا گاندھی کے قتل کے منظر والی‘ متنازع ہوڈی لہرانے پر تنقید کی زد میں

مشہور پنجابی ریپر شبنیت سنگھ نے لندن میں ایک کنسرٹ کے دوران ان کی ہوڈی کو لے کر تنازع پیدا ہونے کے بعد لوگوں سے نفرت اور منفی باتیں پھیلانا بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

Read more

2023 میں سیاحت کے لیے دنیا کے پانچ بہترین گاؤں کون سے ہیں؟

گذشتہ تین سال سے یو این ڈبلیو ٹی او نے دنیا بھر کے ان دیہات کو تسلیم کیا ہے جو ’دیہی علاقوں کی پرورش اور مناظر، ثقافتی تنوع، مقامی اقدار اور کھانا پکانے کی روایات کے تحفظ میں پیش پیش ہیں‘ اور اس نے 2023 کے لیے اپنی فہرست بھی جاری کی ہے۔

Read more

اغوا اور قتل کی سازش جس میں پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے’اللہ اکبر‘ کے نعروں کا استعمال کیا گیا

انڈیا کی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں ایک بڑے ٹیکسٹائل تاجر کے نابالغ بیٹے کے اغوا اور قتل کے معاملے میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان نے پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے مذہبی نعروں کا استعمال کیا۔

Read more

ون ڈے کرکٹ کو آئی پی ایل نہ سمجھیے: سمیع چوہدری کا کالم

دفاعی چیمپئین انگلینڈ ٹورنامنٹ کے آغاز سے بہت پہلے ہی نہ صرف سیمی فائنل بلکہ فائنل تک کے لیے فیورٹ قرار دی جا رہی تھی مگر جو خلجان انگلش کیمپ پر طاری رہا، اس سے خود انگلینڈ ہی نہیں، دیگر ٹیمیں بھی مبہوت سی ہو گئیں۔

Read more

’پیارے پنجابیو ٹریکٹر کو کھیتوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے، اسے موت کا فرشتہ نہ بنائیں‘

یک خطرناک ٹرینڈ آج کل انڈیا کے صوبے پنجاب میں چل رہا ہے جہاں پنجابی کسان اپنے ٹریکٹرز پر خطرناک سٹنٹس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس خطرناک رحجان نے مقامی سطح پر اس قدر مقبولیت حاصل کر لی ہے کہ اب یہ سوشل میڈیا سے نکل کر مقامی سطح پر منعقدہ میلوں ٹھیلوں کا بھی حصہ بن گئے ہیں۔

Read more

شاہ رخ خان کا ’بازی گر‘ سے ’جوان‘ تک کا سفر: ایک اینٹی ہیرو جو پہلے ’کِنگ آف رومانس‘ اور پھر سُپرسٹار بنا

یوں تو آج شاہ رخ کو کنگ آف رومانس کہا جاتا ہے لیکن شاہ رخ نے کامیابی کی پہلی سیڑھی رومانس کے ذریعے نہیں بلکہ اینٹی ہیرو بن کر چڑھی۔

Read more

علاؤ الدین خلجی: ہندو بادشاہ کو شکست دے کر 1200 من سونا، چاندی لوٹنے سے اندھیری سُرنگ کے راز تک

تاریخ میں علاؤالدین خلجی کی بہت سی کہانیاں اور داستانیں موجود ہیں، لیکن ان سے جڑا ایک سوال یہ بھی ہے کہ کیا خلجی کی دیواگیری میں اتنی لوٹ کی کہانی سچ ہے یا فسانہ؟

Read more

بالفور اعلامیہ: سادہ کاغذ پر لکھے گئے 67 الفاظ جنھوں نے مشرق وسطیٰ کی تاریخ بدل ڈالی

دو نومبر 1917 کو پہلی جنگ عظیم کے بیچ لکھی جانے والی اس تحریر میں پہلی بار برطانوی حکومت نے فلسطین میں یہودیوں کے لیے ایک ریاست کے قیام کی حمایت کی تھی۔

Read more

پڑھنے، لکھنے میں مشکل کا سامنا کرنے والے ’ڈیسلیکسیا‘ کا شکار بچے: ’سکول والوں نے کہا بچے کے ساتھ نفسیاتی مسئلہ ہے‘

ماہرین کے مطابق بچوں کو لکھنے، پڑھنے اور یاد کرنے کے مسائل کو ڈیسلیکسیا کہا جاتا ہے۔ جن بچوں کو الفاظ پڑھنے، لکھنے، یاد کرنے میں مسائل ہوں ان کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ وہ ڈیسلیکسیا کا شکار ہو سکتے ہیں۔

Read more

معاشی مفادات کا تحفظ یا ’ایماندار ثالث‘ کا عالمی تشخص: اسرائیل، حماس جنگ میں چین کیا کردار ادا کر رہا ہے؟

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع میں شدت کے دوران چین کی جانب سے ثالثی کی ایک غیر متوقع پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ چین جو کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے اس میں اسے محدود کامیابی ہی مل سکتی ہے۔

Read more

افغان باشندوں کی پاکستان سے واپسی: ’پاکستان نے کئی سال آغوش میں رکھا۔۔۔ خواتین ہیں، معذور ہیں، برفباری کا موسم ختم ہونے کا انتظار کر لیتے‘

سرکاری ریکارڈ کے مطابق کراچی میں برمی، بنگالی اور انڈین شہری بھی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں تاہم اس وقت تک صرف افغان شہریوں کے خلاف ہی کارروائی ہوتی نظر آ رہی ہے تاہم صوبائی وزیر داخلہ حارث نواز کہتے ہیں کہ ’غیر قانونی طور پر مقیم ہر غیر ملکی کے خلاف کارروائی ہو گی۔‘

Read more

جنوبی غزہ کے وہ ’محفوظ‘ مقامات جہاں پر اسرائیلی فوج نے حملے کیے

بی بی سی نے کچھ ایسی وارننگز کا جائزہ لیا ہے جن میں نقشوں اور اشاروں کی مدد سے بتایا گیا تھا کہ غزہ کے شہریوں کو اسرائیلی حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے کن علاقوں کی طرف جانا ہے مگر ہم نے ایسے تین حملوں کی نشاندہی کی ہے جو وارننگ دیے جانے کے باوجود انہی علاقوں یا ان کے قریب ہوئے۔

Read more

نوعمر لڑکیوں کے ’گھناؤنے استحصال‘ پر برطانوی گرومنگ گینگ کو سزائیں: ’وہ میرے ساتھ سیکس کرتا اور پھر مجھے دوسرے مردوں کے پاس بھیجا جاتا‘

انگلینڈ کے شہر مانچسٹر کے ایک قصبے روچڈیل کے ایک گرومنگ گینگ سے منسلک پانچ افراد کو دو نو عمر لڑکیوں کے ساتھ ’گھناؤنی بدسلوکی‘ کرنے پر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Read more

میش اپس کے لیے مشہور بینڈ ’خود غرض‘: ’لوگ ابھی بھی سمجھتے ہیں کہ ہم انڈین ہیں‘

کچھ سال سے اپنی موسیقی کے لیے بار بار سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے بینڈ ’خود غرض‘ نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو پاکستان اور انڈیا دونوں سے بہت پیار ملا ہے۔

Read more

اسرائیل کا نیا اسلحہ قانون کیا ہے اور عرب اسرائیلی خوفزدہ کیوں ہیں؟

اسرائیل پر حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد اسرائیلی شہریوں کی جانب سے بندوق، پستول اور ریوالور جیسے اسلحہ کے لائسنس کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ نئی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

Read more

ڈھائی سالہ ’جبری گمشدگی‘ کے بعد گھر لوٹنے والے عبد الحمید زہری: ’میں اپنے والد کو پہچان نہیں پائی‘

سعیدہ کا کہنا ہے کہ ان کے والد کا کسی مذہبی یا سیاسی جماعت سے تعلق نہیں اور انھیں ’آج تک سمجھ میں نہیں آیا کہ انھیں آخر کیوں اٹھایا گیا تھا۔‘

Read more

ایپل کو انڈیا کی سیاسی اور سماجی شخصیات کو ’حکومت کے حمایت یافتہ حملہ آوروں‘ سے خبردار کیوں کرنا پڑا؟

موبائل کمپنی ایپل نے انڈیا میں صحافیوں اور حزبِ اختلاف کے رہنماؤں سمیت ایک درجن سے زیادہ افراد کو پیغامات کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ ’حکومت کے زیرِ اہتمام حملہ آور‘ ان کے آئی فونز کی رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Read more

آغا جان: لالی وڈ کے روایت شکن فلم ساز جنھوں نے سلطان راہی کے ہاتھ میں گنڈاسہ تھمایا

حسن عسکری نے ایک ایسے وقت میں بابرہ شریف سے ایک مُنتقِم دوشیزہ کا کردار ادا کروایا جب فلم کی ہیروئین نزاکت اور حسن و جمال کا پیکر تصور کی جاتی تھیں اور یہی کردار فلم کی کامیابی کی وجہ بنا۔ اِسی طرح فلم ’میلہ‘ میں انجمن کا کردار بھی اس بات کی گواہی ہے کہ آغا جان نے انجمن سے ’میلہ‘ کا کردار کروا کے ان کے اندر روایتی ہیروئن کے تاثر کو توڑ دیا۔

Read more

انڈین آرمی کا مجوزہ ’متحدہ کمانڈ‘ منصوبہ کیا ہے اور اس میں پاکستان اور چین کے لیے کیا پیغام ہے؟

متحدہ کمانڈ جسے ’انٹیگریٹڈ تھیٹر کمانڈ‘ یا ’انٹیگریٹڈ کمانڈ‘ کا نام بھی دیا جاتا ہے ایک ایسا نظام ہے، جس کے تحت بری فوج، فضائیہ اور بحریہ کے تمام وسائل ایک ساتھ موجود ہوں گے تاکہ خطرے کی صورت میں تینوں افواج باہمی تعاون سے ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو موثر انداز میں استعمال کر سکیں۔ لیکن وسائل کی کمی کا سامنا کرتی انڈین فوج اس نئے نظام کو کیسے اپنائے گی؟

Read more

’شاہین نے پاکستان کا فخر بحال کر دیا‘: سمیع چوہدری کا کالم

یہ جیت اگرچہ بہت دیر سے آئی اور شاید ورلڈ کپ کے سیاق و سباق میں اس قدر سودمند بھی ثابت نہ ہو پائے مگر جس دباؤ کا شکار بابر اعظم پچھلے دو ہفتوں میں رہے ہیں، ان کے لیے بہرحال یہ ایک تازہ سانس سی فرحت بخش ہو گی۔

Read more

غزہ میں اسرائیلی بمباری کے دوران بچی کی پیدائش: ’بیٹی کے رونے کا مطلب تھا کہ ہم سب ابھی زندہ ہیں‘

اسرائیل نے شمالی غزہ میں سبھی کو اپنا گھر بار چھوڑنے کا حکم صادر کیا تو 25 سالہ فری لانس صحافی نے شمال میں اپنا گھر چھوڑ دیا اور اسرائیلی احکامات پر عمل کیا۔

Read more

عمدہ پاکستانی بولنگ کے سامنے بنگلہ دیش 204 رنز پر ڈھیر: ’ورلڈ کپ دوبارہ شروع کریں ہم اب موڈ میں آئے ہیں‘

کلکتہ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 204 رنرز پر آل آؤٹ ہو گئی ہے۔

Read more

انڈیا کا تین دہائی پرانا سیکس سکینڈل، جس میں لڑکیوں کو ’شادی کا لالچ‘ دے کر ان کی برہنہ ویڈیوز بنائی گئیں

تفتیشی افسر اور متاثرین کو اس معاملے کو سامنے لانے اور قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے بہت جدوجہد کرنا پڑی۔

Read more

جعلی افسر جس نے سرکاری اجلاس میں بیٹھ کر کروڑوں روپے کے فنڈز ہتھیا لیے

پولیس کے مطابق اس جعلی دفتر کی نمائندگی کرنے والا ایک افسر سرکاری اجلاسوں تک میں شرکت کرتا رہا اور تقریبا دو سال تک کسی کو شبہ تک نہیں ہوا کہ حقیقت میں یہ ایک فراڈ اور جعلی دفتر تھا جس کا اصل میں کوئی وجود نہیں تھا۔

Read more

کیا آرکٹک دنیا کے طاقتور ملکوں کے لیے جنگ کا نیا محاذ بن رہا ہے؟

آرکٹک میں کئی تشویشناک سرگرمیاں سامنے آئی ہیں۔ جولائی میں نیٹو رہنماؤں نے روس اور چین کے درمیان تعاون کو مدنظر رکھتے ہوئے آرکٹک مشترکہ دفاعی منصوبے کا اعلان کیا۔ یہاں روس، چین اور نیٹو کے کیمپ واضح طور پر آمنے سامنے آ چکے ہیں۔

Read more

انڈیا میں افغانستان کی ٹیم کو کسی بھی دوسری ٹیم سے زیادہ حمایت کیوں حاصل ہے؟

افغانستان کی ٹیم انڈیا میں جاری رواں ورلڈ کپ میں پے در پے کامیابیاں حاصل کر رہی ہے اور اس ٹیم کو ملکی ٹیم کے بعد بظاہر سب سے زیادہ حمایت حاصل ہے۔

Read more

ویمپائرز: جب لوگوں کو اس طرح دفن کیا گیا کہ وہ موت کے بعد دوبارہ زندہ نہ ہوسکیں

یہ منظر پولینڈ میں ایک عورت کی 400 سال پرانی قبر کا تھا جسے ویمپائر ہونے کے شبہ میں کچھ اس طرح دفن کیا گیا تھا کہ اگر وہ موت کے بعد پھر بھی جی اٹھے تو سر قلم ہو جائے۔

Read more

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لیے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن: ہم اس بارے میں اب تک کیا جانتے ہیں؟

پاکستان میں افغان پناہ گزینوں سمیت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لیے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کی مہلت ختم ہو گئی ہے۔ حکومتِ پاکستان نے اس حوالے سے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی تھی اور واضح طور پر بتایا تھا کہ اس میں کوئی توسیع نہیں ہوگی۔

Read more

انضمام الحق ’مفادات کے ٹکراؤ‘ کے الزام پر مستعفی: ’کسی پر بھی ایسے الزامات لگیں تو دُکھ ہوتا ہے‘

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ کے دوران اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے اور اپنے اوپر مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق الزامات پر دُکھ ظاہر کیا ہے۔

Read more

کیا انڈین حکومت قطر میں اپنی بحریہ کے سابق افسروں کو سزائے موت سے بچا پائے گی؟

انڈین عوام کے سامنے یہ حکومت کے سفارتی اثر و رسوخ اور صلاحیت کا بھی امتحان ہے۔ اس معاملے میں پیجیدگی اس لیے بھی زیادہ ہے کہ ایک نہیں بلکہ آٹھ سابق اعلی اہکاروں کو جاسوسی کے الزام مں سزا سنائی گئی ہے۔

Read more

حماس اور القسام بریگیڈ کی نئی حکمت عملی، جس سے سوشل میڈیا پر اس کے سبسکرائبرز کی تعداد میں لاکھوں کا اضافہ ہوا

حماس کے جنگجوؤں نے 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ اس حیران کر دینے والے حملے کے بعد حماس کی میڈیا حکمت عملی میں بھی تبدیلی سامنے آئی۔ انھوں نے اپنا پیغام پھیلانے کے لیے اکثر روایتی میڈیا کا استعمال کیا لیکن اس بار وہ میسجنگ ایپ ٹیلی گرام کا بھی بھرپور استعمال کر رہے ہیں۔

Read more

بابر کا مقابلہ بنگلہ دیش کے بارہویں کھلاڑی سے ہے، سمیع چوہدری کا کالم

ورلڈ کپ کے آغاز سے پہلے ہی یہ مہم جوئی زور شور سے شروع ہو چکی تھی اور یہ میڈیا پہلے دن سے ہی پاکستان کی ہر حریف ٹیم کے بارہویں کھلاڑی کا کردار ادا کر رہا ہے اور کل بھی بابر اعظم کا مقابلہ بنگلہ دیش کے گیارہ کھلاڑیوں سے کہیں زیادہ ان کے بارہویں کھلاڑی سے ہی ہو گا جس کا تعلق بنگلہ دیش سے نہیں بلکہ بدقسمتی سے، پاکستان ہی کی ٹی وی سکرینوں سے ہے۔

Read more

غزہ پر حملے اور جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل کی مستقبل کی حکمت عملی کیا ہو گی؟

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے اسرائیلی کی جانب سے فوجی طاقت کے بے دریغ استعمال اور تنازعے کے اتنے دن گزر جانے کے باوجود اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ اسرائیل کی غزہ سے متعلق مستقبل کی حکمت عملی کیا ہے اور وہ اپنے مقاصد کے حصول میں کیسے کامیاب ہو پائے گا؟

Read more

’کسی مشین کو فضا میں اڑنے میں لاکھوں سال لگیں گے‘، ٹیکنالوجی سے متعلق وہ پیش گوئیاں جو غلط ثابت ہوئیں

اگرچہ کسی کی عام فہم یہ کہتی ہے ایسا کرنا مناسب نہیں ہے لیکن زندگی کے تمام پہلوؤں میں پیشین گوئی کسی نہ کسی حد تک ضروری ہے۔ یہ آپ کے کسی بھی فیصلے میں مستقبل کے کسی دھندلے سے تصور کی صورت میں ہی سہی کسی نہ کسی حد تک شامل ہوتی ہے۔
مگر یہاں ہم بیان کر رہے ہیں ٹیکنالوجی سے متعلق کچھ پیش گوئیاں جو غلط ثابت ہوئیں۔

Read more

افغان باشندوں کی پاکستان سے واپسی: ’کسی اور ملک نہیں جا سکتے، افغانستان میں خطرات ہیں اور یہاں اب کوئی رہنے نہیں دے گا‘

پاکستان میں مقیم افغان باشندے ان دنوں ایک بے یقینی کی صورتحال میں جی رہے ہیں اور انھیں نہیں معلوم کہ حکومت یکم نومبر کے بعد ان کے ساتھ کیا سلوک کرے گی۔ حکومت پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی مہلت دے رکھی ہے۔

Read more

اگر مگر کا کھیل، کیا پاکستان اب بھی سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہے؟

اگر آپ اس وقت یہ تحریر پڑھ رہے ہیں تو یقیناً آپ بھی ان چند پاکستانی مداحوں میں سے ایک ہوں گے جنھیں اب بھی ٹیم کے ورلڈ کپ سیمی فائنل تک کوالیفائی کرنے کی امید ہو گی مگر ہمارے پاس آپ کے لیے کچھ زیادہ خوش آئند خبر نہیں ہے۔

Read more

چھ صدیوں تک سپر پاور رہنے والی سلطنت عثمانیہ کا زوال اور ترکی کے قیام کی کہانی

آج ترکی کے قیام کے 100 سال اور سلطنت عثمانیہ کے حتمی زوال کو بھی تقریباً ایک صدی مکمل ہو گئی ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق اس تاریخی اعلان کے 100 سال بعد جس نے مشرق وسطیٰ کو بدل کر رکھ دیا تھا اب اتاترک کی میراث خطرے میں پڑ چکی ہے۔

Read more

دیپیکا اور رنویر کی محبت کی کہانی: جب دیپیکا کی والدہ نے ناراض ہو کر پوچھا ’یہ شخص کون ہے؟‘

کافی ود کرن کا آٹھواں سیزن جمعرات کو دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی کے ساتھ شروع ہوا جس میں دونوں اداکاروں نے اپنی 11 سالہ محبت اور شادی سے جڑی بہت سی ان سنی کہانیاں سنائیں۔

Read more

حماس کی قید میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قطر کی ثالثی کتنی اہم ہے؟

قدرتی گیس کے ذخائر سے مالا مال ایک چھوٹی سی خلیجی ریاست قطر کا نام اُس وقت ایک مرتبہ پھر شہ سُرخیوں میں نظر آنے لگا جب سات اکتوبر کو حماس کے جنوبی اسرائیل پر حملے کے نتیجے میں 200 سے زیادہ افراد کو یرغمال بنایا گیا۔ اہم بات یہ ہے کہ ان یرغمالیوں کی قسمت کسی حد تک قطر کے ہاتھ میں ہے۔

Read more

عمران خان، شاہ محمود قریشی اور ’پھانسی گھاٹ کی جانب کُھلنے والی کھڑکی‘

سائفر مقدمے میں دوسرے نامزد ملزم سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اڈیالہ جیل میں ہی قید ہیں تاہم عمران خان اور شاہ محمود کو الگ الگ بیرکوں میں رکھا گیا ہے اور ان دونوں ملزمان کی ملاقات صرف اسی روز ہی ہوتی ہے جب خصوصی عدالت کے جج اڈیالہ جیل میں اس مقدمے کی سماعت کے لیے جاتے ہیں۔

Read more

کیرالہ ریاست منی پور اور دیگر ریاستوں سے آنے والوں کے لیے ’دوسرا گھر‘ کیوں بن رہا ہے؟

1980 کی دہائی سے 2000 کی دہائی کے اوائل تک جنوبی پڑوسی ریاست تمل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش اور مغربی ریاست مہاراشٹر سے مزدور کیرالہ آئے۔ پچھلی دو دہائیوں سے یہاں شمالی اور مشرقی ریاست بنگال، آسام، بہار اور شمال مشرقی ریاستوں سے لوگ آنے لگے ہیں۔

Read more

250 سال پرانا تھیٹر ٹوکن جسے آج بھی مفت شوز دیکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے

سنہ 1766 کا ایک تھیٹر ٹوکن جو اس کے مالک کو لامحدود شوز تک رسائی دیتا ہے نیلام ہونے جا رہا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ جس کے پاس بھی یہ ٹوکن جائے گا وہ شخص آج بھی اس تھیٹر میں جا کر مفت کے شوز دیکھ سکتا ہے۔

Read more

بحرین، قطر، متحدہ امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک کے حکمران پاکستان کے نادہندہ کیوں ہیں؟

ابوظہبی کے حکمران شیخ خلیفہ بن زید اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد التھانی سمیت 16 کے قریب خلیجی ممالک کے سربراہان اور ان کے خاندان پاکستان کے نادہندہ ہیں اور ان پر23 لاکھ امریکی ڈالرز واجب الادا ہیں۔

Read more

ضلع کرم میں دو گروہوں میں کشیدگی: ’اس وقت کئی علاقوں میں جنگ ہو رہی ہے‘

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے ہیڈ کوارٹر پارہ چنار اور اردگرد کے چند علاقوں میں زمین کے تنازعے پر شروع ہونے والے تصادم میں شدت آ گئی ہے اور دو گروپوں کے درمیان کشیدگی کے باعث ’ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔‘

Read more

وہ اسرائیلی یرغمالی جو برسوں سے غزہ میں حماس کی قید میں ہیں

أفيرا منجيستو نامی ایتھوپین اسرائیلی کو 2014 جبکہ بدو عرب اسرائیلی شہری ھشام السید کو 2015 میں حماس نے یرغمال بنایا تھا تاہم ان کے بارے میں بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں۔
اسی طرح 2014 میں جب دو اسرائیلی فوجی ہدار جولدين اور أورون شاؤول حماس کی قید میں مارے گئے تو تب سے ہی ان فوجیوں کے لواحقین اس اذیت میں مبتلا ہیں کہ حماس 2014 سے ان کی باقیات غزہ میں اپنے قبضے میں رکھے ہوئے ہے۔

Read more

سلطنتِ عثمانیہ کے خاتمے کے بعد ’جدید ترکی کے بانی‘ کمال اتاترک کون تھے؟

اتاترک کو ’جدید ترکی کا بانی‘ سمجھا جاتا ہے جبکہ بہت سے لوگ انھیں سلطنت عثمانیہ میں اقلیتوں کے خلاف بدسلوکی کرنے والوں میں سے ایک کے طور پر بھی یاد کرتے ہیں۔ تاہم متضاد آرا کے باوجود اس بات پر اتفاق رائے ضرور ہے کہ اتاترک 20ویں صدی کی اہم ترین سیاسی شخصیات میں سے ایک تھے۔

Read more

کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب ’انکاؤنٹر‘ میں پانچ افراد ہلاک: ’یہ مزدور تھے، ان کا لشکر سے کوئی تعلق نہیں‘

’میرے بے گناہ بھائی اور رشتہ داروں کو مار دیا گیا۔ اب مہربانی کر کے ہمیں ان کی لاشیں دے دی جائیں تاکہ ہم ان کی تدفیق کرسکیں۔‘ یہ کہنا ہے محسن عباس کا جو پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی وادی نیلم کے رہائشی ہیں۔ ان کے بھائی اُن پانچ لوگوں میں سے ایک ہیں جنھیں لائن آف کنٹرول پار کرنے پر انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں ایک مبینہ ’پولیس مقابلے‘ میں ہلاک کیا گیا۔

Read more

’اس گیم میں کوئی خطرہ نہیں‘ جب انڈر کوور صحافی نے یورپ کے خواب دکھانے والے پاکستانی ایجنٹ کو بے نقاب کیا

پاکستان سے نوجوانوں کو باہر بھیجنے کے لیے غیر قانونی طریقوں اور راستوں کا بندوبست کرنے والے انسانی سمگلر نے خفیہ طور پر ان معاملات کی تحقیقات کرنے والے بی بی سی کے صحافی کو اپنے اس کاروبار کے بارے میں بتایا۔ اس نے بتایا کہ ’پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ ہم 12، 18 سال کے بچوں کو بھی لے جاتے ہیں۔‘

Read more

طلاق کے بعد بینڈ باجے کے ساتھ واپسی: ’پاپا مجھے ہنسی خوشی لینے آئے جس نے میرا بوجھ کم کر دیا‘

جب اینٹوں کا بھٹہ چلانے والے پریم گپتا کی اکلوتی بیٹی ساکشی نے طلاق کا فیصلے کیا تو انھوں نے نہ صرف بخوشی اپنی بیٹی کے اس فیصلے کو قبول کیا بلکہ انھیں سسرال سے واپس اپنے گھر لانے کے لیے بینڈ باجے کا انتظام بھی کیا۔

Read more

قطر میں انڈین بحریہ کے سابق افسران کو ’پُراسرار مقدمے‘ میں سزائے موت انڈیا کے لیے کتنا بڑا چیلنج ہو سکتی ہے؟

قطر میں انڈین بحریہ کے آٹھ سابق افسروں کی سزائے موت نے انڈیا کی کے لیے ایک بڑا چیلنج پیدا کر دیا ہے۔ انڈیا کی وزارت خارجہ نے ان لوگوں کو دی گئی سزا پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Read more

’ٹی وی میزبان میری چھاتی کی جانب جُھک کر بات کرتے تو میں شائستگی سے مسکراتی‘: برٹنی سپیئرز کی یاداشتیں

امریکہ کی پوپ سنگر برٹنی سپیئرز سے زیادہ کون جان سکتا ہے کہ ’پہلے غربت، پھر شہرت، پھر اپنے ہی خاندان کے ہاتھوں‘ بُری طرح پھنس جانے والے شخص پر کیا گزرتی ہے۔ یہی سب کچھ شامل ہے برٹنی سپیئرز کی کتاب ’دی وویمن اِن می‘ میں جو منگل کے روز مارکیٹ میں آئی ہے۔

Read more

اسرائیل پر ’وارکرائمز‘ کے الزامات: جنگی جرائم کا تعین کیسے کیا جاتا ہے اور عدالت کن بنیادوں پر سزا دیتی ہے؟

اس بات سے قطع نظر کے ان قوانین پر عمل کس حد تک ہو رہا ہے، یہ جاننا ضروری ہے کہ جنگی جرائم کیا ہوتے ہیں، اس حوالے سے عالمی قوانین کیا ہیں، یہ کس صورت میں لاگو ہوتے ہیں اور مجرم کو سزا دلوانے کا عمل کیا ہے؟

Read more

’خراب امپائرنگ اور خراب قواعد پاکستان کی شکست کی وجہ بنے‘: ہربھجن کے شکوے پر گریم کا جواب شکوہ

انڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کا 26 واں میچ بالآخر سنسنی خیز ثابت ہوا اور ہار جیت کے فیصلے سے قبل لوگوں کی دھڑکنیں دوبتی ابھرتی رہیں۔

Read more

غزہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل، اقوام متحدہ کا اپنے عملے سے رابطہ منقطع ہونے کی تصدیق

حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے غزہ اسرائیل جنگ کو تین ہفتے مکمل ہو گئے ہیں اور اب اطلاعات ہیں کہ غزہ میں انٹرنیٹ کی سروسز معطل ہو گئی ہیں۔ بی بی سی کے بہت سے نمائندگان نے بتایا ہے کہ ان کی جانب سے غزہ میں بھیجے گئے واٹس ایپ میسجز کا کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا ہے۔

Read more

پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان کی رہائی اور پھر گرفتاری: ’وہ صرف دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم کتنے سخت ہیں‘

زیادہ تر گرفتار خواتین وہ ہیں جو پی ٹی آئی اور اس کے چیئرمین عمران خان کی حمایت میں بات کرتی تھیں۔ ان میں کچھ سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھی شامل ہیں۔

Read more

’یہ دوش پی سی بی کا بھی تھا‘: سمیع چوہدری کا کالم

یہاں سب سے بڑا دوش تھا پی سی بی کی سیاست آلود راہداریوں کا کہ جہاں متمکن لوگ فقط اپنی من پسند تعیناتیوں اور مراعات کے حصول کی تگ و دو میں ہی رہتے ہیں اور فیصلے ہمیشہ میڈیا پر چلتی ہواؤں کے رخ دیکھ کر کرتے ہیں۔

Read more

اسرائیل کا غزہ میں زمینی آپریشن کو وسعت دینے کا اعلان: کیا غزہ پر زمینی حملہ اپنے مقاصد حاصل کر پائے گا؟

گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری کیے جانے کے بعد اب اسرائیلی فوج نے اپنے زمینی آپریشنز کو وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ مگر کیا اسرائیل کے ممکنہ زمینی آپریشن کے مقاصد حقیقت پسندانہ ہیں اور کیا اسرائیل کے فوج یہ مقاصد حاصل کر پائے گی؟

Read more

جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری: سپریم جوڈیشل کونسل ججز کے خلاف کارروائی کیسے کرتی ہے؟

سپریم جوڈیشل کونسل نے تین دو کی اکثریت سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کو ناجائز اثاثہ جات کیس میں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 10 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

Read more

’سعود شکیل نے انھی چھوٹے ہاتھوں سے عاقب جاوید کی تنقید کا جواب دیا‘

چنئی میں جاری ورلڈ کپ مقابلے میں پاکستان کی جانب سے 271 رنز کے ہدف کے جواب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے۔ سعود شکیل کی نصف سنچری کی مدد سے پاکستان کی بیٹنگ کو سہارا دیا۔

Read more

دو 4 سال کے بچوں کی موت پر پراپیگنڈے اور الزامات کی جنگ کیسے لڑی گئی؟

عمر بلال اور عمر سمن ایک دوسرے سے تقریباً 23 کلومیٹر دور غزہ اور اسرائیل کے درمیاں لگی باڑ کے دونوں جانب رہتے تھے۔ دونوں ایک دوسرے سے کبھی نہیں ملے تھے لیکن دونوں کو باہر کھیلنا بہت پسند تھا۔ یہ دونوں پرتشدد واقعات میں مارے گئے اور اُن کی موت کو آن لائن پراپیگنڈے کی جنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔

Read more

ورلڈ کپ کے بیچ سکواڈ سے متعلق متنازع بیان اور میڈیا مینیجر کی پاکستان واپسی: ’ٹیم سے بھی بُری پرفارمنس بورڈ کی ہے‘

گذشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کوئی میچ تو نہیں کھیل رہی تھی تاہم اس دن کیے گئے فیصلے پاکستان میں کرکٹ کو درپیش مسائل کے عکاس ضرور تھے۔ اس پریس ریلیز سے بورڈ کیا ثابت کرنا چاہتا ہے اور اس نے بیچ ٹورنامنٹ اپنے میڈیا مینیجر کو انڈیا سے واپس کیوں بلوایا ہے؟

Read more

نس بندی کے لیے جدید مانع حمل انجیکشن تیار مگر کیا مرد اس کے لیے تیار ہیں؟

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے کامیاب تجربے کا ان دنوں طبی دنیا میں بہت چرچا ہے۔ سات سال کی تحقیق کے بعد تیار کیے جانے والے ریورسیبل (یا جسے واپس ٹھیک کیا جا سکے) مردانہ مانع حمل انجیکشن کا کلینکل ٹرائل مکمل ہو گیا ہے اور اب اس انجیکشن کے استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔

Read more

حماس کو 'دہشت گرد تنظیم' قرار دینا انڈیا کے لیے کتنا مشکل اور پیچیدہ معاملہ ہے؟

انڈیا میں اسرائیل کے سفیر ناؤر گیلون نے بدھ کے روز مودی حکومت سے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی اپیل کی جس کے بعد یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا انڈیا حماس کو ‘دہشت گرد تنظیم’ قرار دے سکتا ہے؟

Read more

قاتل وہیلز، ڈوبتی کشتی اور تاحدِ نگاہ سمندر: بحرالکال میں 38 دن تک پھنسے رہنے والے خاندان کی ناقابلِ یقین کہانی

ڈگلس رابرٹسن بہت زیادہ خوفزدہ تھے۔ ایک طرف ان کے کولہوں تک تیزی سے پانی بڑھ رہا تھا جبکہ دوسری طرف انھیں یہ خیال ستا رہا تھا کہ جو کشتی دو ماہ سے زیادہ عرصے تک ان کے خاندان کے لیے گھر کا کام دیتی رہی ہے وہ ڈوب رہی ہے۔ اس کے علاوہ سمندر میں تیرتی قاتل وہیلز کے خیال بھی آ رہے تھے۔

Read more

غزہ میں زمینی آپریشن میں اسرائیل کی تاخیر امریکہ کے مفاد میں کیسے ہے؟

امریکی انتظامیہ یقیناً حماس سے اسرائیلی یرغمالیوں کو چھڑانے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہتی اور کسی بھی ممکنہ موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتی ہے لیکن اگر اسرائیل نے غزہ پر زمینی کارروائی کا آغاز کر دیا تو اس کا امکان ختم ہو جائے گا۔

Read more

سکھر میں خاتون کے قتل پر شوہر گرفتار: ’گھر میں تازہ مٹی کو ہٹایا تو فردوس کی لاش برآمد ہوئی‘

شمالی سندھ کے ضلع سکھر کی تحصیل روہڑی کے گاؤں ابیجانو میں پولیس نے فردوس شیخ کے قتل پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد ان کے شوہر منور بھابھو کو گرفتار کر لیا ہے۔

Read more

پاکستان میں پرندوں کی افزائش نسل کا کاروبار جس میں ’منافع بھی لاکھوں میں ہے اور زیادہ سرمائے کی ضرورت بھی نہیں‘

پاکستان میں محض 20 ہزار یا اس سے کم میں ایک طالبعلم گھر پر ایک دو جوڑے پرندوں کے رکھ سکتا ہے یا اگر کوئی سرمایہ دار لاکھوں خرچ کرنا چاہے تو وہ بھی کر سکتا ہے اور وہ دونوں ہزاروں اور لاکھوں کما سکتے ہیں۔

Read more

بابر اعظم کے سر پر لٹکتی تلوار اور منصوبہ بندی کا فقدان جو پاکستان کی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی وجہ بنا

تو پھر گذشتہ پانچ ماہ میں ایسا کیا ہوا کہ بظاہر ہر شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیم انڈیا جا کر بولنگ اور فیلڈنگ میں خاص طور پر بری طرح ناکام دکھائی دی؟

Read more

طلبا کی ’خودکشیوں کا مرکز‘: وہ شہر جہاں طلبا میرٹ بنانے کے چکر میں موت کو گلے لگا لیتے ہیں

پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 10 سالوں میں کوٹا میں 100 سے زیادہ طلبا اپنی جانیں لے چکے ہیں جن میں اس سال کم از کم 25 طلبا شامل ہیں، یہ ایک سال میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

Read more

بیٹا، بیٹی، اہلیہ اور پوتے کو اسرائیلی بمباری میں کھونے والے الجزیرہ کے صحافی: ’غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں‘

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ انھوں نے غزہ میں حماس کے اہداف کو نشانہ بنایا تھا جس میں وائل الدحدوح کے اہلخانہ ہلاک ہوئے تاہم الجزیرہ کے مطابق وائل کے اہلخانہ پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں مقیم تھے۔ الدحدوح کا کہنا ہے کہ ’جو ہوا وہ واضح ہے۔ یہ بچوں، خواتین اور عام شہریوں پر ٹارگٹڈ حملے ہیں۔‘

Read more

وہ ’ایک‘ جیت پانے کی آخری مہلت: سمیع چوہدری کا کالم

پاکستان کرکٹ کی بھی دیرینہ خوبی یہی رہی ہے کہ یہ کبھی بھی، کسی کو بھی حیران کر سکتی ہے۔ اور جس طرح کا بحران فی الوقت بابر کو درپیش ہے، اس سے زیادہ بہتر موقع بھی شاید میسر نہیں ہو سکتا تھا کہ پاکستان اٹھ کھڑا ہو اور اپنے بہترین کھیل کے اظہار سے سب خدشات کو رفع کر دے۔

Read more

قطر نے انڈین بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو سزائے موت سُنا دی: ’ہم فیصلے پر شدید صدمے میں ہیں،‘ انڈیا

قطر کی ایک عدالت نے گذشتہ سال اگست میں دوحہ سے گرفتار کیے جانے والے انڈین بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی ہے مگر ان کو کن الزامات کے تحت یہ سزا سنائی گئی ہے فی الحال اس کی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔

Read more

’ناگزیر‘ زمینی آپریشن سے قبل غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں کا ’ٹارگٹڈ ریڈ‘ کیا ظاہر کرتا ہے؟

اسرائیلی فوج نے غزہ کی حدود میں داخل ہو کر ٹینکوں کی مدد سے ’ٹارگٹڈ ریڈ‘ کیا ہے تاہم اب تک باقاعدہ زمینی آپریشن کے آغاز کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ چھاپہ ’لڑائی کے اگلے مراحل کی تیاری ہے۔‘

Read more

موت کے منھ سے واپسی: ’مجھے لگا فرشتے میرے زخموں پر مرہم رکھ رہے ہیں‘

جیسے ہی ٹرین چلنا شروع ہوئی، ڈیوڈ پلیٹ فارم پر گھسیٹتے ہوئے پٹریوں پر آ گرے اور شدید زخمی ہو گئے اور اس دوران ان کا ایک بازو بری طرح زخمی ہو گیا۔ پٹڑی پر لیٹے ہوئے ان کو ایک غیر معمولی اور انوکھا روحانی تجربہ ہوا۔ اس کے بعد انھیں زخمی حالت میں قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

Read more