احتجاج یا ٹیبل ٹاک

جہاد کی مختلف اقسام ہیں۔ میدان جنگ کی بجائے ظالم و جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا بھی جہاد ہے۔ نفس امارہ اور برائی کے خلاف نفسیاتی جنگ لڑنا جہاد ہے۔ اسی طرح اپنے حق اور جائز مطالبات کے لیے آواز اٹھانا بھی جہاد کے زمرے میں آتا ہے۔ حکومت اخراجات کے بوجھ کی وجہ سے محکمہ تعلیم و صحت کے ادارے پرائیویٹائزیشن کر رہی ہے۔ محمکہ تعلیم تقریباً ایک سال سے اس نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج تھا۔

Read more

سکول اساتذہ: یوم سیاہ نہیں، عہد کریں

قوم ہمیشہ اپنے تہوار سے پہچانی جاتی ہے۔ عظیم قومیں اپنے راہنماؤں کے لیے مخصوص دن مناتی ہیں۔ جدید دور میں ہر قسم کا دن منایا جا رہا ہے۔ ان ایام میں اساتذہ کے لیے عالمی سطح پر 5 اکتوبر کو یوم استاد (ٹیچر ڈے ) منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی طلباء اور قوم اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے تھے۔ عرصہ دو سال سے اس عظیم دن کو یوم سیاہ کے طور منایا جا رہا ہے۔ اس

Read more

استاد کا احتساب ہونا چاہیے

الحمدللہ رب العالمین ہمیں مسلمان اور حضرت محمد ﷺ کا امتی ہونے پر فخر ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر خاتم النبین ﷺ تک تمام انبیاء علیہم السلام نے اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کیا اور تیار بھی رکھا۔ حضرت محمد ﷺ کی زندگی میں بے شمار مثالیں موجود ہیں۔ آپ ﷺ کے اکثر ارشادات احتساب ہونے یا کرنے پر موجود ہیں۔ میں صرف دو صحابہ رسول کی زندگی میں احتساب کی مثال پیش کروں گا

Read more

وائس چانسلرز تعیناتی کا معاملہ اور دو کروڑ کی آفر

پاکستان میں مسلمان صرف نام کے ہیں مگر اس کے باوجود بھی اللہ تعالیٰ کے احکام پر عملدرآمد اور سنت رسولﷺ مقبول کی پیروی ہم سب پر فرض ہیں۔ ایک حدیث مبارکہ کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ ”ایک مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا“ اس حدیث مبارکہ کا موجودہ حکومت کی سیاسی جماعت سے موازنہ یا تقابل کیا جائے تو ہم بطور پاکستانی اس جماعت کے جھوٹے وعدوں پر کئی بار اعتبار کر کے ملک کو

Read more

سپریم کورٹ کے پے پروٹیکشن فیصلے کے ایس ایس ٹیز کی مستقلی پر اثرات

سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کے ایجوکیٹرز پے پروٹیکشن کیس کی نظر ثانی درخواست پر حکومت پنجاب کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے ایجوکیٹرز کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔ یہ فیصلہ اپنے ساتھ بے شمار منفی اثرات لے کر اساتذہ اور محکمہ تعلیم کو متاثر کرے گا۔ وقت تقرری سے اساتذہ کو مستقل کیا جاتا تھا، آمریت کے دور میں ایجوکیٹرز کے نام پر اساتذہ کو بھرتی کر کے اس کی بنیاد رکھی گئی۔ اساتذہ تنظیموں کی کاوش

Read more

پردیسی کمائی

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور پر بھائی عثمان کو الوداع کے لیے گلے ملتے ہوئے لبوں پر دعائیں تھی تو آنکھوں میں چند ایام اکٹھے گزرنے کی حسین یادیں، والدہ محترمہ کے ہمراہ حج کی بابرکت سعادتیں سمیٹنے کے خوبصورت لمحات گھوم رہے تھے۔ بھائی عثمان کا تین سال بعد وطن واپسی کا سفر صرف چالیس دن پر محیط تھا۔ جس میں پندرہ ایام سعودی عرب میں حج کی سعادت حاصل کرنے میں گزرے۔ تین سال کے بعد پچیس ایام

Read more

ترجیحات بدلنا ہو گی

تاریخ بڑی ظالم ہے انسان جس قدر بھی اس سے بچاؤ کی کوشش کرے یہ اس کی حقیقت اور سچائی ضرور اس کے منہ پر مارتی ہے۔ میں آپ کو زیادہ دور نہیں لے کر جاؤں گا۔ 2022 میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت رجیم چینج آپریشن سے ختم کی گئی تو پاکستان مسلم لیگ کی دو شخصیات نے ٹی وی چینل پر بیٹھ کر ایسے بیان دیے جس سے پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھک گیا، ویسے اگر

Read more

سکولز برائے فروخت اور مسلم لیگ ن کی تاجرانہ پالیسی

انگریزی میں ایک کہاوت ہے جس کا مفہوم کچھ اس طرح ہے کہ عادتیں کبھی بھی نہیں بدلتی ہیں۔ ہر ملک میں ہر سیاسی جماعت اپنے منشور میں عوامی خدمات کا نعرہ لگاتی ہیں۔ پاکستان میں جنرل انتخابات 2024 میں پاکستان تحریک انصاف کے مقابلے میں مسلم لیگ نون نے اپنا منشور پیش کیا تو اس میں محمکہ تعلیم میں پرائمری سکولز کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ آئی ایم ایف اور موجودہ حکومت بنانے والوں کا منشور

Read more

استاد ایک مزدور سے بھی کم حیثیت

مزدور کہنے کو تو ایک محنت کش اور غریب طبقہ سمجھا جاتا ہے لیکن اس کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے تو یہ بہت ہی قابل احترام ہے، یہ اپنی دن رات کی محنت سے وہ کارنامے انجام دیتا ہے کہ عقل دنگ رہ جائے لیکن اس کے لیے افسوس کی بات یہ ہے کہ نہ تو اس کے حقوق ادا کیے جاتے ہیں اور نہ ہی اس کی محنت کو تسلیم کیا جاتا ہے، محنت کش افراد گھروں اور

Read more

مظلوم استاد

تعلیم ایک زیور ہے، اس کا مقصد اچھی سیرت اور تربیت سازی ہے۔ علم ایک روشن چراغ ہے جو انسان کو عمل کی منزل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس لحاظ سے تعلیم و تربیت پیغمبری شعبہ ہے۔ استاد اور شاگرد تعلیمی نظام کے دو نہایت اہم اور مضبوط ستون ہیں۔ استاد کی ذمہ داری صرف پڑھانا و سکھانا ہی نہیں، پڑھانے کے ساتھ ساتھ تربیت دینا بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی حضرت محمدﷺ کے

Read more

نقل مافیا اور وزیر تعلیم کا امتحان

کسی بھی معاشرے اور سماج کی تباہی میں سب سے زیادہ کردار تعلیم کی ناقص پالیسیاں اور کارکردگی ہے۔ قوم کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کسی میزائل یا ٹینک کی مدد لینے کی بجائے تعلیمی نظام میں ناقص پالیسی کا نافذ العمل ہونا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جس کے تعلیمی نظام میں بے شمار خامیاں ایسی ہے۔ جس سے یہ نظام روز بروز تباہی و بربادی کی طرف بڑھتا جا رہا ہے، ان

Read more

امتحان میں نقل۔ ذمہ دار کون؟

ایک تجزیہ کے مطابق امریکہ نے جاپان میں دوسری جنگ عظیم روکنے کے لیے ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم پھینک دیا، جس پر جاپان کے شہنشاہ ہیروہیتو نے 15 اگست 1945 کو غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد مذاکرات اور معاہدے میں جاپان نے شعبہ تعلیم اور شعبہ صحت کے قلمدان سنبھالتے ہوئے باقی تمام معاملات امریکہ کے حوالے کر دیے۔ دنیا نے پھر دیکھا کہ جاپان نے تعلیم کے ذریعے جاپان کو ترقی یافتہ

Read more

استاد کی تذلیل بند کریں

کسی انسان کو خوشی قسمتی سے کوئی بڑا عہدہ مل جائے یا وہ چوہدری بن جائے تو وہ اپنا دبدبہ اور روب ہمیشہ ماتحتوں اور مسکین لوگوں کو لازمی دکھاتا ہے۔ ان کا تکبر اور مغرور سے لبریز رویہ اخلاقیات سے گرا ہوتا ہے۔ تاریخ کے چند سال پہلے کے صفحات کو پرکھتے ہیں، 2002 کے بعد ہر سیاست دان اور بیوروکریٹ نے ہمیشہ اساتذہ کی تذلیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کی بنیاد جنرل پرویز مشرف کے دور

Read more

ایس ایس ایز کی مستقلی التوا کا شکار

کسی بھی قوم کی ترقی و خوشحالی کا دار و مدار اساتذہ کی مالی استحکام پر منحصر کرتا ہے۔ ایک استاد مالی طور پر جس قدر مضبوط اور مستحکم ہو گا وہ اپنے فرائض سر انجام میں اس قدر ہی دلچسپی دکھائے گا۔ ترقی یافتہ ممالک میں اساتذہ کی معاشی حالت بہتر کرنے میں حکمران اچھی تنخواہیں دینے کے ساتھ ماہرین تعلیم کی مدد سے جامع پالیسی مرتب کرتے ہیں۔ پاکستان میں حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہمارا

Read more

ایک کروڑ سولہ لاکھ طلبا پر قیامت صغری

ملک پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد قائد اعظم سمیت تمام راہنماؤں کی دلی خواہش تھی کہ جلد از جلد پاکستان کو ایک مضبوط آئین دیا جائے تاکہ اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان ترقی کی منازل طے کر سکے۔ 1948 اور 1956 کے آئین کے بعد بالآخر 1973 میں اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان اور پاکستانی عوام کو جامع اور مضبوط آئین دیا، جو آج تک نافذ العمل ہے۔ یہ الگ بات ہے

Read more