بسنت پنچمی اور سرسوتی

آپ نے بسنت کا تہوار تو بہت منایا ہو گا۔ بچپن میں، لڑکپن میں پتنگیں بھی بہت اڑائی ہوں گی۔ لیکن اس تہوار کے منسوبات سے واقف نہیں ہوں گے۔ آج ہم بات کریں گے ہندوستان میں منائے جانے والے خوبصورت تہوار بسنت پنچمی کے بارے میں، جو ہر مذہب کے لوگوں میں یکساں مقبول ہے۔ قدیم ہندی اساطیر کے مطابق یہ تہوار علوم و فنون کی دیوی ماں سرسوتی سے منسوب ہے۔ یہ تہوار موسم بہار کے شروع میں

Read more

ثنا خوانِ تقدیسِ مشرق کہاں ہیں؟

ہمسایہ ملک ہندوستان کہ جن کی ثقافت، آب و ہوا، اور مزاج ہم سے حد درجہ مماثلت رکھتا ہے، میں چند دن قبل ایک واقعہ ہوتا ہے، جس کے بعد مقامی سطح پہ احتجاج شروع ہوا جو بہت جلد عالمی لیول کا سکینڈل بن گیا۔ واقعہ یہ ہے کہ ریاست مغربی بنگال میں ایک ٹرینی ڈاکٹر ممیتا کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے بعد بدترین طریقے سے ان کی جان لے لی گئی، کہا جا رہا

Read more

اے حسن دل آویز عجب مختصری ہے

ان دنوں سوشل میڈیا پہ قتالۂ عالم کرینہ کپور کی تازہ ترین تصاویر نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ گو کہ خوبصورت ترین اداکارہ کی ہر تصویر ہی سراہی جاتی ہے، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پہ کئی کئی ملین لوگوں کی توجہ حاصل کرتی ہے لیکن حالیہ تصاویر کے وائرل ہونے کی وجہ مختلف ہے۔ اداکارہ نے میک اپ کے بغیر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ کے چہرے کی جلد بہت خراب نظر آتی ہے، داغ اور

Read more

خواتین کے لیے الگ بستیاں بساٶ

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا معاملہ ہوا، چار دن سوشل میڈیا پہ ہنگامہ رہا، ذمہ داران پہ لعن طعن ہوئی اور اس کے بعد تواتر سے اک ٹرینڈ چلا کہ عزت بچاوٴ یا بیٹی کو پڑھاوٴ۔ اس قسم کے جملے ہر دوسری وال اور گروپ میں نظر آتے ہیں۔ کہیں سے کوئی افلاطون اٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ لڑکیوں کے لیے ایسا نظام تعلیم رائج کیا جائے کہ وہ گھر بیٹھے ہی نرسری سے ماسٹرز تک تعلیم حاصل کرسکیں۔ کوئی

Read more

بد زبان بوڑھیاں

کیا آپ کے گھر میں، گلی محلے میں ایسی بزرگ خواتین موجود ہیں جو ہر وقت بے جا روک ٹوک کرتی ہیں یا ہر وقت طعنے، کوسنے، گالیاں دیتی ہیں؟ کیا آپ کے خاندان میں بھی ڈھلتی عمر کی ایسی عورتیں موجود ہیں جو ہر وقت شکوے شکایتیں کرتی ہوئی نظر آتی ہیں یا ہر گھڑی نئے سے نیا مرض ایجاد کر کے اپنے آپ کو لاچار و بیمار ثابت کرتی رہتی ہیں؟ کیا آپ کے اردگرد بھی ایسی بوڑھی

Read more

کسان کو سستا نہ کرتے تو سستا آٹا لوگوں کی جان نہ لیتا

زمانہ قدیم سے انسان کے دو پیشے رہے ہیں۔ کاشتکاری، اور گلہ بانی، دونوں ہی انسان کے لیے انتہائی فائدہ مند اور ماحول دوست پیشے رہے ہیں۔ آپ کے اور میرے آبا و اجداد زمین سے اپنا اناج حاصل کرتے تھے اور پہننے اوڑھنے کے لوازمات مال مویشیوں سے۔ راوی چین ہی چین لکھتا تھا، غربت کا ناچ بھی اس قدر وحشیانہ نہیں تھا اور نہ ہی آپا دھاپی کا ماحول تھا۔ زمین کی گود ہری بھری رہتی تھی اور

Read more

حریم شاہ اور ہمارے سیاستدان و مفتیان

عزیزانِ من ایک اور ویڈیو لیک ہو چکی ہے اور سوشل میڈیا چسکے دار پوسٹس اور کمنٹس سے لبالب بھر چکا ہے۔ کوئی کھلم کھلا حریم شاہ کے کارنامے گنوا رہا ہے تو کوئی دبے لفظوں میں جملے چست کر رہا ہے۔ کسی کو ویڈیو چاہیے تو کوئی حریم شاہ کو گالیاں دیتے ہوئے اپنا دامن پاک کر رہا ہے۔ پاکستان جیسے اسلامی جمہوری ملک میں غیراخلاقی ویڈیوز کا بنایا جانا اور لیک ہونا بالکل غریب کی عزت کی طرح

Read more

زنانہ یا کُھسرانہ؟

یہ کیا زنانہ سا آدمی ہے، یہ کھسرا کہاں سے آن ٹپکا؟ اب ایسے درمیانی جنس کے لوگ بھی اتنے بڑے عہدوں پہ بٹھائے جائیں گے؟ کراچی والو یہ آدھا مرد آدھی عورت قسم کا کمشنر کیا آرڈر پہ بنوایا ہے؟ اس کے متعلق تو شیخ رشید کا جملہ بڑا فٹ بیٹھتا ہے کہ یہ پرویز اور پروین ان ون ہے۔ آپ نے بھی یہ طنزیہ جملے پڑھے ہوں گے اور سوچا ہو گا کہ یہ کس کے متعلق بات

Read more

مادرم زہراء (ع)

بیس جمادی الثانی وہ مقدس و بابرکت دن ہے کہ جب خداوند متعال نے نبی آخرالزمان (ص) کو فاطمہ زہرا کے ملکوتی وجود سے نوازا۔ آپ علیہا السلام حضرت محمد مصطفٰی کی عزیز دختر تھیں جن کے شرف و کمال کا احاطہ ممکن نہیں۔ نسبتوں کے اعتبار سے آپ کو وہ مقام حاصل ہے کہ جس میں کوئی اور آپ کا ثانی نہیں ہے۔ آپ حبیبہ خدا ہیں، آپ دلبند مصطفٰی ہیں، آپ زوجہ مرتضٰی ہیں، اور آپ مادر حسنین

Read more

بُزدل نطشے

کہتے ہیں کہ نطشے اک روز کسی چوراہے سے گزر رہا تھا تو اس نے اک کوچوان کو دیکھا جو اپنے گھوڑے پہ چابک برسا رہا تھا، گھوڑا اپنی جگہ پہ جما مسلسل چابک کھا رہا تھا۔ نطشے نرم دل آدمی تھا یہ منظر دیکھ نہ سکا، بھاگا اور گھوڑے سے جا کے لپٹ گیا تاکہ اسے چابک سے بچا سکے۔ نطشے گھوڑے سے لپٹا ہوا روتا جاتا اور کہتا جاتا کہ میں تمہیں سمجھ سکتا ہوں۔ اس واقعے نے

Read more

ہم ہر کسی کو ننگا کیوں دیکھنا چاہتے ہیں؟

ہر چھے سات دن کے بعد سوشل میڈیا ان جملوں سے بھر جاتا ہے۔ معصوم تو وہ ہیں جنہیں فلاں اور فلاں کا سین نہیں پتہ، فلاں کی آڈیو لیک ہو گئی، فلاں کی ویڈیو لیک ہو گئی، جس جس کو فلاں کی ننگی ویڈیو چاہیے وہ ایڈ کرے، بھائی ہمیں بھی لنک بھیج دو، مجھے بھی واٹس ایپ کر دو۔ اب تو اتنی آڈیوز اور ویڈیوز لیک ہو چکی ہیں کہ حساب رکھنا ممکن ہی نہیں۔ سیاسی اور مذہبی

Read more

کبھی پانی کی کمی سے مرتے ہیں تو کبھی فراوانی سے

عزیزان من! کم و بیش تین ہفتوں سے بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب یا سرائیکی وسیب کے اکثر علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ پورے زور و شور سے جاری ہے۔ جس کی وجہ سے یہ علاقے تیزی سے بدترین سیلاب کی نذر ہو رہے ہیں۔ یہ علاقے اکثر ہی قدرتی آفات کی زد میں رہتے ہیں۔ زلزلے ہوں یا سیلاب، جب بھی آتے ہیں ان علاقوں کے باسیوں کو بے گھر اور بے سرو سامان کر جاتے ہیں۔ المیہ

Read more

عقیلۂ قریش، شریکتہ الحسین ع

شاید کہ روز ازل سے ہی ہم نے یہ طے کر لیا تھا کہ عورت کمزور و ناتواں ہے۔ اور ہم نے اس سوچ کا بھرپور پرچار بھی کیا۔ لیکن تاریخ انسانی نے عورت کی جرات، دانائی، اور عزم و استقلال کی وہ داستانیں سنبھال رکھی ہیں کہ خود شجاعت داد دینے پہ مجبور نظر آتی ہے۔ وہ فرعون کے گھر میں موسٰی ع پالنے والی آسیہ ہوں یا عیسٰی ع کی ماں مریم مقدس، حضرت شعیب ع کی بیٹیاں

Read more

مجھ جیسا اُس جیسے کی بیعت نہیں کرے گا

ابالاحرار، حضرت امام حسین ع صدیاں گزریں، زمانے بدلے، لیکن حسین ع کا انکار نہ بدلا۔ تقاضائے بیعت ہوا، امام عالی مقام نے انکار کیا اور شہادت و سعادت کی راہ منتخب کی۔ اور امام کی رکاب میں ان کے خانوادے اور اصحاب نے وہ قربانیاں پیش کیں کہ تاریخ ان کی مثال لانے سے قاصر ہے۔ واقعہ کربلا کا بغور مطالعہ کریں تو حضرت امام حسین ع کا ایک ایک جملہ اپنے اندر ہدایت کے ہزار ہا باب لیے

Read more

موسم برسات سے استفادہ کیجیئے

موسم برسات شروع ہو چکا ہے۔ ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر سال یہ موسم اپنی خوبصورتی اور شدت سمیت ہمیں معمولی فائدہ اور زیادہ نقصان دے کے چلا جاتا ہے۔ اس کی وجہ ہماری کمزور منصوبہ بندی اور اس بہترین موسم کے فوائد سے نا واقفیت ہے۔ اگر ہم یہ جان لیں کہ یہ موسم ہمارے ماحول کے لیے کس قدر اہم ہے اور ہم اس سے کس طرح استفادہ کر سکتے ہیں تو پانی کی

Read more