ٹوئٹر کے نئے سربراہ پراگ اگروال کون ہیں؟

ایلون مسک، جیک ڈورسی، بل گیٹس اور مارک زکربرگ ایسے نام ہیں جو خود بھی اپنی تخلیق کی گئی برانڈز سے کم مشہور نہیں۔ کبھی ان کی ذات کی وجہ سے ان کے برانڈ تو کبھی برانڈ کی وجہ سے ان کے نام کی شہ سرخیاں لگ جاتی ہیں۔

Read more

کراچی: شاپنگ مال میں نوجوان کی خودکشی، ‘لوگ جان سے جا رہے ہیں، عوام پر رحم کریں’

پاکستان کے شہر کراچی کے ایک نجی شاپنگ مال کی بالائی منزل سے ایک شخص نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ گزشتہ چند روز میں شہریوں کی خودکشی کا یہ دوسرا ایسا واقعہ ہے جو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث ہے۔

Read more

لوئر دیر میں میڈیکل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سول جج گرفتار

پشاور — خیبر پختونخوا کے دور افتادہ اور پسماندہ شمالی علاقے چترال سے تعلق رکھنے والی ڈینٹل کالج کی ایک طالبہ سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے الزام میں لوئر دیر میں تعینات ایک سینئر سول جج کو پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے درج کردہ مقدمے کے مطابق متاثرہ لڑکی نے جج پر 15 لاکھ روپے رشوت لے کر نوکری دینے کا وعدہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ

Read more

کرونا کی نئی قسم ’اومی کرون‘ کے خلاف کون کون سی ویکسین کار آمد ہو سکتی ہے؟

کرونا وبا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا اومی کرون ویریئنٹ کے خلاف موجودہ ویکسین محفوظ رکھنے میں کامیاب ہو گی یا نہیں۔ (فائل فوٹو)  ویب ڈیسک — جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والے کرونا وائرس کے نئے ویریئنٹ ’اومی کرون‘ کو پہلے سامنے آنے والی اقسام کے مقابلے میں قدرے مہلک قرار دیا جا رہا ہے اور دنیا کے متعدد ممالک میں اس ویریئنٹ سے بچاؤ کے لیے جنوبی افریقہ سمیت

Read more

امریکہ کی جمہوریت کانفرنس میں شرکت کی دعوت؛ کیا پاکستان کے لیے فیصلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے؟

مبصرین کے مطابق کانفرنس میں شرکت سے اسلام آباد کی چین سے دوریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ جب کہ عدم شرکت امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے اہم موقع کو گنوا دے گی۔ (فائل فوٹو) علی فرقان۔ اسلام آباد۔ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے وزیر اعظم سمیت 110 ممالک کے سربراہان کو جمہوریت کے لیے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جو آئندہ ماہ منعقد کی جا رہی ہے۔ پاکستان نے تاحال اس کانفرنس

Read more

کلبھوشن کے معاملے پر قانون سازی، حقیقت کیا ہے؟

واشنگٹن ڈی سی — پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کئے جانے والے دیگر بلوں کے ساتھ پاکستان میں مقید مبینہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے سلسلے میں ایک بل منظور کیا گیا۔ اس پر پاکستان میں بہت کچھ لکھا اور کہا جا رہا ہے۔ اس قانون سازی کے حوالے سے ممتاز ماہر قانون، سپریم کورٹ بار کے سابق صدر اور پاکستانی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین، بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ

Read more

طالبان کا کھلاخط،امریکی کانگریس سے منجمد افغان اثاثےجاری کرنے کی اپیل

طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بدھ کے روز امریکی کانگریس کو ایک ”کھلا خط” تحریر کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ افغانستان سے بڑی سطح کی نقل مکانی کا خدشہ ہے، جسے روکنے کے لیے ضروری ہو گا کہ امریکہ 9 ارب ڈالر سے زائد منجمد اثاثے افغانستان کے مرکزی بینک کو جاری کرے اور ملک کے خلاف عائد دیگر مالیاتی پابندیاں ہٹا لی جائیں۔

Read more

پاکستان،چین اور روس سمیت 10 ملکوں میں مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی ہوئی: سالانہ امریکی رپورٹ

بدھ کے روز جاری ایک بیان میں بلنکن نے کہا کہ 10 ملک ایسے ہیں جہاں آزادی مذہب کے زمرے میں آنے والی منظم، جاری، قابل مذمت نوعیت کی خلاف ورزیاں برداشت کی جاتی ہیں۔

Read more

پاکستان میں زیادتی کے ملزمان کے خلاف قانون سازی، کیمیکل کاسٹریشن کی بھی اجازت

پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بدھ کو انسدادِ زیادتی قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ریپ کرنے والوں کے خلاف فوری اور سنگین سزائیں بشمول کیمیکل کاسٹریشن کی بھی اجازت ہو گی۔

Read more

فائزر نے امریکہ میں کووڈ نائنٹین کی دوا کے استعمال کی درخواست دے دی

کرونا وائرس کے خلاف فائزر کی نئی تجرباتی گولی۔ فائل فوٹو واشنگٹن ڈی سی — دوا ساز کمپنی فائزر نے امریکی حکام سے کووڈ نائنٹین کے علاج کی اپنی تیار کردہ تجرباتی گولی کے استعمال کی منظوری کے لیے درخواست دی ہے۔ کمپنی کی درخواست سے یہ امکان بڑھ گیا ہے کہ موسم سرما میں ہی اس امید افزا دوا کا استعمال شروع ہو سکتا ہے، جسے لوگ اپنے گھروں پر لے سکتے ہیں۔ خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ

Read more

پاکستان: عدالتی اصلاحات کی ایک بار پھر بازگشت، مگر اس میں رکاوٹیں کیا ہیں؟

کراچی — پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب کے رہائشی امین علی گزشتہ آٹھ ماہ سے منشیات اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں سینٹرل جیل کراچی میں قید ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ شہر کے ضلع شرقی کی ایک مجسٹریٹ عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔ آٹھ ماہ گزر جانے کے باوجود بھی پولیس کی تفتیش مکمل نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی کیس کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہوا ہے۔​ دیہاڑی دار ہونے

Read more

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: انتخابی اصلاحات ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ

ویب ڈیسک — پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق متنازع ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔ اس بل کی منظوری سے آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دیا گیا ہے۔ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں مشترکہ ایوان نے کثرت رائے سے مجموعی طور پر 33 قانونی بلوں کی منظوری دی گئی جن میں سے ایجنڈا

Read more

‘روحانی علاج’ کے دعوے دار عراقی ‘طبیب’ کا پاکستان میں چرچا کیوں ہے؟

مالا علی کردستانی کی سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر لی گئی تصویر اسلام آباد — پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ان دنوں عراق سے آئے ایک مبینہ روحانی معالج کے چرچے ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ وہ پیدائشی طور پر بصارت، سماعت اور بولنے سے محروم افراد کا روحانی علاج کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مختلف ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملا علی کالک جنہیں

Read more

مہنگائی کے اثرات صارفین پر پڑ رہے ہیں: وائٹ ہاؤس کا اعتراف

وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ مشیر نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ امریکی عوام پر تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات کو تسلیم کرتی ہے اور صدر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کم کرنے کے اسٹرٹیجک پیٹرولیم ریزرو کے ذخیرے سے تیل مہیا کرنے کا اقدام اٹھا سکتے ہیں۔

Read more

سابق جج رانا شمیم کے انکشافات پر مسلم لیگ (ن) برہم، سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیانِ حلفی کے معاملے کو پارلیمنٹ میں بھی اُٹھا دیا ہے جب کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے معاملے کا ازخود نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

Read more

زندگی اور دولت پر نگرانی ختم؛ امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو آزادی کیسے ملی؟

امریکہ کے شہر لاس اینجلس کے ایک جج نے معروف پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز کی زندگی اور ان کی جائیداد پر 14 برس پر محیط ان کے والد کی نگرانی ختم کر دی ہے۔ کنزرویٹرشپ یا نگرانی کے حوالے سے خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب کسی فرد کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر اپنے فیصلے ذمہ داری سے کرنے کے قابل نہیں

Read more

عالمی یومِ ذیابیطس: ‘امی نے کہا انسولین کے انجیکشن لگانا شروع کیے تو شادی کیسے ہو گی؟’

چند سال قبل جب ایک دن کمزوری کی وجہ سے میں اسکول میں کر گئی تو اسپتال میں ہونے والے بلڈ ٹیسٹ سے پتا چلا کہ مجھے ذیابیطس ہے۔ ڈاکٹر نے کہا کہ مجھے انسولین لگنی ہے لیکن پہلےمیری والدہ رضامند نہیں تھیں۔ امی کا کہنا تھا کہ انسولین کے انجیکشن لگانا شروع کیے تو تمام عمر لگوانے پڑیں گے۔ کل کو شادی کیسے ہو گی۔ امی کو انسولین کی ضرورت سمجھانے میں ڈاکٹر کو کئی دن لگ گئے۔ یہ

Read more

تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے کو خفیہ رکھنے کے پیچھے ’سیاسی مقاصد‘ کیا ہو سکتے ہیں؟

پاکستان کی حکومت اور تحریک لبیک پاکستان یا ٹی ایل پی کے درمیان جو معاہدہ ہوا ہے اور جسے خفیہ رکھا جارہا ہے اور جس کے تحت اس پر عائد پابندی کو ختم کر کے اسے کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ اس پر پاکستان میں سیاسی امور کے ماہرین اور تجزیہ کار مختلف رائے رکھتے ہیں۔

Read more

35 برس کی عمر تک شادی نہیں کرنا چاہتی تھی: ملالہ یوسف زئی

حال ہی میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی خاتون ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران جب بھی ان سے شادی سے متعلق پوچھا گیا تو ان کے یہ الفاظ ہوتے تھے کہ "میں شادی نہیں کرنا چاہتی یا کم از کم اس وقت تک جب تک 35 برس کی نہیں ہو جاتی۔”

Read more

ویٹرنز ڈے: جنگ پر بننے والی ہالی وڈ کی 11 مشہور فلمیں

امریکہ میں ہر سال 11 نومبر کو ‘ویٹرنز ڈے’ منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد سابق امریکی فوجیوں کی میدانِ جنگ اور دورِ امن میں اپنے ملک کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ ‘ویٹرنز ڈے’ پہلی جنگِ عظیم کے 1918 میں خاتمے کے دن کی مناسبت سے منایا جاتا ہے جب جرمنی نے شکست تسلیم کرتے ہوئے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے سابق اہلکاروں کی ریٹائرمنٹ پر جہاں ہالی وڈ میں

Read more

پاکستان کی معاشی صورتِ حال: کیا ملک کو میثاقِ معیشت کی ضرورت ہے؟

پاکستان ایک طویل عرصے سے معاشی مسائل کا شکار ہے۔ موجودہ اور گزشتہ حکومتوں کے دعوؤں اور وعدوں کے باوجود بھی گزرتے وقت کے ساتھ مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ روپے کی قدر میں کمی آئی ہے جب کہ مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ مبصرین کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بھی ملکی تاریخ کی بلند سطح پر ہے۔ جب کہ خطِ غربت سے نیچے رہنے والے افراد کی تعداد آبادی کے 38 فی صد کے برابر بتائی

Read more

پنجاب میں ڈینگی؛ ‘موجودہ حکومت کیسز پر قابو پانے کے لیے وسائل کا استعمال نہیں کر رہی’

پاکستان کے صوبہ پنجاب سمیت مرکزی شہر لاہور میں کرونا وبا سے متاثرہ کیسز کی تعداد میں کمی تو دیکھنے میں آ رہی ہے تاہم موسمِ گرما کے اختتام کے بعد شہر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Read more

سانحہ اے پی ایس، ‘کوئی مقدس گائے نہیں عدالت جس کے خلاف کہے گی کارروائی کریں گے’

پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان آرمی پبلک اسکول حملے سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں عدالت کی جانب سے طلب کرنے پر سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے۔ انہوں نے عدالت کو واقعے کے تمام ذمہ داران کا تعین کرنے اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وائس آف امریکہ کے نمائندے عاصم علی رانا کی رپورٹ کے مطابق عدالتِ عظمیٰ نے حکومت آرمی پبلک اسکول حملے سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پر

Read more

خوراک سے چینی کم کر کے کن بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے؟

کیک، بسکٹ، کولڈ ڈرنک اور دیگر مشروبات بہت سے لوگوں کی روز مرہ زندگی کا حصہ ہوتے ہیں البتہ اکثر افراد کو اس کا علم نہیں ہوتا کہ ان سب اشیا میں چینی کی کتنی مقدار ہوتی ہے۔ ایک عام خیال یہ ہے چینی کا زیادہ استعمال انسان کو موٹاپے کی طرف لے جانے کے ساتھ ساتھ اسے دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا کر سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر خوراک سے چینی کے استعمال کو کم کر دیا جائے

Read more

ملالہ کے شوہر عصر ملک کون ہیں؟

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی کرکٹ میں دلچسپی سے تو اکثر لوگ واقف ہیں۔ وہ اپنے متعدد انٹرویوز میں اظہار کر چکی ہیں کہ انہیں کرکٹ سے کتنا لگاؤ ہے۔ ملالہ نے منگل کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کیا اور اپنے نکاح کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ ملالہ کے شوہر عصر ملک کا بھی کرکٹ سے گہرا تعلق ہے۔ عصر ملک پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھتے ہیں اور

Read more

کشمیر میں مبینہ در اندازی، بھارت کی فوج کے پاکستان پر امن عامہ خراب کرنے کے الزامات

بھارت کی فوج کے حکام نے پاکستان کی فورسز پر الزام لگایا ہے کہ وہ مذہبی انتہا پسندوں کو متنازع کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو عبور کرکے نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر میں داخل ہونے میں مدد دے رہی ہیں۔

Read more

ہو سکتا ہے کہ امریکہ بالآخر طالبان حکومت کو تسلیم کر لے: سابق امریکی جنرل

واشنگٹن ڈی سی — امریکی فوج کے ریٹائرڈ فور اسٹار جنرل ويسلی کلارک کا کہنا ہے کہ امریکہ نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا لیکن ہو سکتا ہے کہ بالآخر امریکہ طالبان حکومت کو تسلیم کر لے۔

Read more

سینیٹ کمیٹی میں سوال و جواب؛ امریکی جنرل کا چین کو کی گئی کالز کا دفاع

امریکی فوج کے چوٹی کے عہدیدار جنرل مارک ملی نے چین کو کی گئی دو کالز کا دفاع کرتے ہوئے کانگریس کو بتایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے آخری مہینوں میں اپنے چینی ہم منصب کو کی گئی کالز کھلے عام اور جائز تحفظات کے جواب میں تھیں۔

Read more

افغان فن کاروں کی پشاور آمد؛ ’وہاں طالبان سے پریشان تھے، یہاں پولیس سے‘

’’جس دن افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان قابض ہو رہے تھے میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں موسیقی کی ایک محفل میں گانا گا رہا تھا۔ ہم نے وہ تقریب اسی وقت ختم کی اور اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے۔‘‘

Read more

بائیڈن کے داخلی ایجنڈے پر ڈیموکریٹک پارٹی کے اندرونی اختلافات کیا ہیں؟

امریکی صدر جو بائیڈن کا ملک کے داخلی مسائل کے حل کے لیے دیا گیا ایجنڈا کامیاب ہو گا یا ناکام؟ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان ’کیپیٹل ہل‘ میں اگلے چار دن اس بات کا تعین کریں گے۔ ایوان میں اس وقت چار مختلف قوانین کے بل متعارف کروائے گئے ہیں۔

Read more

مودی کا دورۂ امریکہ کامیاب تھا یا ناکام؟ بھارت میں نئی بحث چھڑ گئی

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں اپنا دورۂ امریکہ مکمل کیا ہے جس کے بعد بھارت کے سیاسی حلقوں میں یہ بحث جاری ہے کہ کیا یہ دورۂ اتنا ہی کامیاب تھا جتنا ٹرمپ دور میں قرار دیا جا رہا تھا یا بھارت، امریکہ تعلقات میں اب کوئی تبدیلی آئی ہے۔

Read more

خوارک کی کمی یا قبل از وقت پیدائش؛ تھر میں بچوں کی اتنی اموات کیوں ہوتی ہیں؟

ڈاکٹر نے مجھ سے کہا کہ تم میں خون کی شدید کمی ہے۔ اچھی غذا نہ ہونے کے سبب تم جسمانی طور پر انتہائی کمزور ہو تو مزید بچے پیدا مت کرنا۔ اس لیے اب میں بچے پیدا نہیں کر سکتی۔ یہ کہنا ہے کیراں کا جو تھر پارکر کی رہنے والی ہے۔

Read more

اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی کو گھر کے اندر ہراساں کرنے والے سات ملزمان پر فردِ جرم عائد

اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کے علاقے ای الیون میں لڑکا اور لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور تشدد کے کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت سات ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

Read more

افغانستان: بینکوں سے رقوم نکلوانے کی حد مقرر، پاکستان کا منجمد اثاثے بحال کرنے پر زور

افغانستان میں کرنسی کی قلت کے باعث پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کر دے تاکہ مسائل سے دوچار افغان معیشت کو سہارا مل سکے۔

Read more

برطانیہ میں پیٹرول کا بحران، معاملہ کیا ہے؟

لندن کے ٹیکسی ڈرائیور پال کربی نو پیٹرل پمپس کا چکر لگا چکے ہیں لیکن ہر بار انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک دن تو شاید ان کا کام چلتا رہے لیکن اس کے بعد پال کو اپنی گاڑی پارک کرنا پڑے گی۔

Read more

پانچ سے 11 سال کے بچوں میں کووڈ 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت کی درخواست

شراکت داری کے عمل کے ذریعے کووڈ 19 ویکسین تیار کرنے والے فائزر اور بائیواین ٹیک ایس اِی کے اداروں نے منگل کے روز بتایا ہے کہ ان کی جانب سے ایک باضابطہ درخواست اس وقت حکومت امریکہ کے سامنے ہے، جس میں اس بات کی اجازت طلب کی گئی ہے کہ ہنگامی صورت حال میں پانچ سے 11 برس کے بچوں کو ویکسین لگانے کی اجازت دی جائے۔

Read more

وہ عظیم کھلاڑی جن سے قسمت آخری دنوں میں روٹھ گئی

نوواک جوکووچ (فائل فوٹو) کراچی — ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ حالیہ دنوں میں اپنے کریئر کا 21واں گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ اپنے نام کرتے کرتے رہ گئے۔ انہیں یو ایس اوپن کے فائنل میں روسی کھلاڑی ڈینئل مدویدیو نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر جہاں ریکارڈ کامیابی سے دور کیا وہیں انہیں کلینڈر ایئر گرینڈ سلیم جیتنے سے بھی محروم کر دیا۔ جوکووچ کو رواں برس یہ دوسرا بڑا دھچکا لگا ہے۔ اس سے پہلے وہ

Read more

چترال میں پہلی بار خاتون پولیس افسر بطور ایس ایچ او تعینات

دلشار پری (فائل فوٹو) پشاور — ’پولیس میں بھرتی ہونے کے بعد تربیت نے مجھ میں نہ صرف ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ پیدا کیا بلکہ اس تربیت نے خود اعتمادی کو بھی بڑھایا ہے۔‘ یہ الفاظ خیبر پختونخوا کے شمالی پہاڑی ضلعے چترال سے تعلق رکھنے والی دلشاد پری کے ہیں جنہیں حال ہی میں پولیس کا اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) تعینات کیا گیا ہے۔ دلشار پری کا وائس آف امریکہ سے گفتگو

Read more

جرمن چانسلر اینجلا مرکل کی 16 برس بعد اقتدار سے علیحدگی، عوام مستقبل کے لیے تذبذب کا شکار

اینجلا مرکل جرمنی کی پہلی خاتون چانسلر ہیں۔ ویب ڈیسک — جرمنی 16 برس سے اقتدار میں رہنے والی اپنی چانسلر اینجلا مرکل کو الوداع کہنے کے لیے تیاری کر رہا ہے جنہوں نے اپنے طویل دور اقتدار میں نہ صرف یورپ کی سب سے بڑی معیشت کی باگ ڈور سنبھالی بلکہ یورپ اور عالمی میدان میں بھی اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو لوہا منوایا۔ اینجلا مرکل جرمنی کی پہلی خاتون چانسلر تھیں اور پہلی رہنما تھیں جو سابقہ مشرقی جرمنی

Read more

چین نے ’ہواوے‘ کے اعلیٰ عہدیدار کی رہائی پر کینیڈا کے زیرِ حراست دو شہریوں کو آزاد کر دیا

کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک بیان میں ان دو کینیڈین شہریوں کے بارے میں کہا کہ انہوں نے گزشتہ ایک ہزار ایام کے دوران بہادری اور صبر کا مظاہرہ کیا۔ ویب ڈیسک — کینیڈا کی جانب سے چینی ٹیکنالوجی کمپنی ’ہواوے‘ کے ایگزیکٹو مینگ وانزو کو رہا کرنے کے بعد چین نے دو کینیڈین شہریوں کو آزاد کر دیا ہے۔ تینوں افراد کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ہفتے کے روز اپنے اپنے وطن

Read more

کواڈ اجلاس: کیا امریکہ چین کی سرگرمیوں پر قابو پانا چاہتا ہے؟

دو گھنٹے تک جاری اجلاس کے بعد کسی عوامی بیان یا مشترکہ اعلامیہ میں گو کہ چین کا نام نہیں لیا گیا۔ نئی دہلی — صدر جو بائیڈن کی دعوت پر وائٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والے چار ممالک امریکہ، بھارت، آسٹریلیا اور جاپان پر مشتمل گروپ ‘کواڈ’ کے اجلاس میں کھلے اور جبر سے آزاد انڈو پیسفک خطے کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس موقعے پر جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں چاروں ممالک

Read more

سول بیوروکریسی میں اصلاحات: کیا پاکستان میں طرزِ حکمرانی بہتر ہو گی؟

حکومت یہ قدم ‘سول سرونٹس رولز’ میں کی گئی ترامیم کی روشنی میں اٹھا رہی ہے جو گزشتہ سال ہی منظور کی گئی ہیں۔ وفاقی وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کی مشقیں اس سے قبل 2019 اور 2020 میں بھی محدود پیمانے پر آزمائشی بنیادوں پر کی جا چکی ہیں۔ کراچی — وزیرِ اعظم عمران خان نے رواں ماہ 22 ستمبر کو ایک طرف تو تمام وفاقی وزرا کے ساتھ انہیں سونپی گئی وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے ایک معاہدے پر

Read more

کشمیر کے معاملے پر دنیا کو پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا جا رہا ہے، شہریار آفریدی

پاکستانی پارلمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیرمین شہریار آفریدی نے جو ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں کہا ہے کہ ان کا دورہ نجی نہیں ہے۔ کشمیر کمیٹی کے چیرمین کی حیثیت سے انہیں پاکستان اوورسیز گلوبل فورم نے مدعو کیا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائینز پر میٹنگ تھیں۔ جن کے لئے وہ آئے۔ اور کشمیر کمیٹی اور اس کا چیرمین پاکستان کے دفتر خارجہ کے تعاون سے پاکستان کا موقف۔ خاص طور سے کشمیر کے حوالے سے اس کا موقف۔ دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے اس قسم کے دورے کرتے رہتے ہیں۔

Read more

افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طالبات اپنے مستقبل پر فکرمند

افغانستان کی مختلف میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجوں میں تعلیم حاصل کرنے والی پاکستانی خواتین افغانستان کی موجودہ صورت حال سے پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب سے طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا ہے وہ اپنے گھروں میں واپس آ گئی ہیں اور اپنی تعلیم جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔

Read more

کوریائی جنگ کے خاتمے کے اعلان کی تجویز پر شمالی کوریا کا متضاد ردعمل

جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اُن نے اس ہفتے کوریائی جنگ ختم کرنے کے باضابطہ اعلان کے بارے اپنی پیش کش پھر دوہرائی ہے۔ اس کے جواب میں جمعرات کو شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ ری تھائے سونگ نے سرکاری میڈیا کے ادارتی نوٹ میں کہا ہے کہ ایسے میں جب امریکہ شمالی کوریا کے خلاف معاندانہ رویہ رکھتا ہو تو جنگ کے خاتمے کا اعلان قبل از وقت ہو گا۔ انہوں نے اس سلسلے میں جنوبی کوریا

Read more

مودی کی بائیڈن سے ملاقات؛ چار ملکی اجلاس میں انڈو پیسیفک خطے میں سیکیورٹی تعاون پر بات چیت

امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے سربراہان جمعے کو واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کر رہے ہیں، جس دوران انڈو پیسیفک خطے میں تعاون کے معاملے پر بات چیت ہو گی، جہاں چین اپنی طاقت میں بے تحاشہ اضافہ کر رہا ہے۔

Read more

بوسٹر خوراک کے اہل افراد ویکسین لگوائیں، صدر بائیڈن

صدر جو بائیڈن نے جمعے کے روز ان امریکیوں پر، جو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین کی بوسٹر خوراک لگوانے کے اہل ہیں، زور دیا کہ وہ ویکسین کا بوسٹر انجیکشن لگوائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ویکسین نہ لگوانے والوں سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ حفاظتی ویکسین لگوا لیں۔

Read more

وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب: ‘افغان عوام کی فوری مدد اور طالبان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے’

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغان عوام کی فوری مدد کی جائے تاکہ وہ غربت کی دلدل سے باہر نکل سکیں اور وقت ضائع کیے بغیر مستقبل کو نظر میں رکھتے ہوئے عمران خان کے بقول ضرورت اس بات کی ہے کہ افغان عوام کی ہر طرح سے مدد کی جائے۔

Read more

ڈینیئل کریگ کے بعد اب کون ہوگا اگلا جیمز بونڈ؟

دنیا میں بہت کم ہی ایسی کہانیاں اور کردار ہوں گے جس کے لیے اداکار کے انتخاب کا بے چینی سے انتظار کیا جاتا ہو۔ جیمز بونڈ ایسا ہی ایک کردار ہے جس کے لیے نئے چہرے کی تلاش ایک مرتبہ پھر اس کردار کے مداحوں کے تجسس کا محور بنی ہوئی ہے۔

Read more

آسام پولیس کی فائرنگ کی ویڈیو وائرل؛’ کیا ایک شخص سیکڑوں اہلکاروں کے لیے اتنا بڑا خطرہ بن گیا؟‘

بھارت کی مشرقی ریاست آسام میں پولیس کی سرکاری زمین سے مبینہ تجاوزات ہٹانے کی مہم کے دوران تشدد کے واقعات میں دو افراد ہلاک اور پولیس اہل کاروں سمیت کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Read more

بلنکن کی پاکستان، چین اور روس کے سفارت کاروں سے ملاقات؛ ’عالمی برادری طالبان پر دباؤ ڈالنے پر متحد ہے‘

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان کی بین الاقوامی سطح پر قبولیت اور عالمی برادری سے تعلقات کا انحصار ان کے عملی اقدامات پر ہوگا۔

Read more

ایسی لائبریری جہاں ‘کتابیں’ چلتی بھی ہیں اور باتیں بھی کرتی ہیں

ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں ایک ایسی لائبریری ہے جہاں ‘کتابیں’ باتیں کرتی ہیں اور اپنی کہانیاں خود سناتی ہیں۔ اس لائبریری میں کاغذ اور گتے کی جامد و ساکت کتابیں نہیں بلکہ چلتے پھرتے انسان ہیں جنھیں آپ کتابوں کی طرح اس لائبریری سے ‘ادھار’ لے سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ‘ہیومن لائبریری’ کہا جاتا ہے۔

Read more

دورۂ پاکستان کی منسوخی: انگلش کرکٹ بورڈ کو اپنوں کی تنقید کا سامنا

انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ کو دورۂ پاکستان منسوخ کرنے پر اپنے ہی ملک میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سابق انگلش کرکٹرز، تجزیہ کار اور صحافی انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے فیصلے کو مضحکۂ خیز قرار دے رہے ہیں۔

Read more

سزائے موت اور ہاتھ کاٹنے جیسی سزائیں بحال کی جائیں گی: طالبان

طالبان کے بانی رہنما اور امورِ جیل خانہ جات کے وزیر ملا نورالدین ترابی نے کہا ہے کہ طالبان کی ماضی کی حکومت کی طرح اس مرتبہ بھی ملک میں سزائے موت اور ہاتھ کاٹنے جیسی سزاؤں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

Read more

بھارت کا پاکستان پر ‘ہائبرڈ دہشت گردوں’ کی حوصلہ افزائی کا الزام

بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ متنازع کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تازہ ترین مبینہ در اندازی میں عسکریت پسندوں سے ہونے والی جھڑپ میں تین مسلح افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ ان کے ساتھیوں کو زندہ یا مردہ پکڑنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

Read more

افغانستان میں صحت کی دیکھ بھال کا نظام تباہی کے دہانے پر ہے: عالمی ادارۂ صحت

عالمی ادارہ صحت نے بدھ کو خبردار کیا کہ افغانستان میں صحت کی دیکھ بھال کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اور عالمی برادری کی جانب سے فوری کارروائی کے بغیر اس ملک کے عوام کو انسانی تباہی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Read more

امریکہ: ہیٹی کے مہاجرین سے مبینہ بدسلوکی، کاملا ہیرس کی مذمت

امریکہ کی نائب صدر کاملا ہیرس اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے میکسیکو کی سرحد سے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ہیٹی کے مہاجرین سے سرحدی محافظوں کی جانب سے کیے گئے ناروا سلوک کی مذمت کی ہے۔

Read more

کیا حکومت نواز شریف کی جائیدادیں فروخت کر سکے گی؟

پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک کے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی جائیدادوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب نے اُن اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھے ہیں جہاں نواز شریف کی جائیدادیں موجود ہیں۔

Read more

کیا پاکستان کرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں انصاف ملنے کی امید ہے؟

پہلے نیوزی لینڈ اور اب انگلینڈ، ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں شرکت کرنے والی دونوں ٹیموں نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی۔ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے تو دورے سے تقریباً ایک ماہ قبل خطے کی صورتِ حال اور کھلاڑیوں کی ذہنی تھکاوٹ کو وجہ بنا کر پی سی بی کو پیشگی اطلاع دی، لیکن نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پہلا ون ڈے میچ شروع ہونے سے محض چند گھنٹے قبل دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Read more

بزرگ اور شدید بیمار امریکیوں کے لیے فائزر ویکسین کے بوسٹر شاٹ کی منظوری

امریکہ میں خوراک و ادویات کے نگراں ادارے (فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن یا ایف ڈی اے) نے پینسٹھ سال اور اس سے زائد عمر کے امریکی شہریوں اور شدید بیماری کے خطرات سے دوچار افراد کے لیے ‘فائزر بائیو ٹیک’ کے تیسرے شاٹ کی منظوری دے دی ہے۔

Read more

‘طالبان اگر جامع حکومت قائم کرنے میں ناکام رہے تو افغانستان میں خانہ جنگی ہو سکتی ہے’

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے متنبہ کیا ہے کہ اگر طالبان افغانستان میں ایک جامع حکومت قائم کرنے میں ناکام رہے تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے۔

Read more

صبر و تحمل سے کام لیں اور افغانستان کو تنہا نہ چھوڑیں: پاکستان کا عالمی برادری کو مشورہ

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ حقیقت پسندی اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔

Read more

ویزہ کے باوجود پاکستان میں داخلے پر پابندی کا الزام، طالبان نے احتجاجاََ طورخم سرحد بند کر دی

افغانستان میں طالبان کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد پاکستان کے ساتھ مصروف ترین سرحدی گزرگاہ طورخم کو پہلی بار جمعرات کی صبح دو طرفہ تجارت اور ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

Read more

‘ڈیلٹا ویریئنٹ’ نے عالمی سطح پر کرونا کی تمام تر اقسام کو پیچھے چھوڑ دیا ہے: عالمی ادارہٴ صحت

ڈبلیو ایچ او کی ٹیکنیکل سربراہ ماریہ وین کرخوو کے مطابق ڈیلٹا ویریئنٹ انتہائی تیزی سے پھیلتا ہے جس نے دنیا بھر میں پھیلنے والی دیگر مختلف اقسام کی جگہ لے لی ہے۔ ویب ڈیسک — عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منگل کو جاری بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے ‘ڈیلٹا ویریئنٹ’ نے وائرس کی تمام تر اقسام کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی ٹیکنیکل سربراہ ماریہ وین کرخوو کا کہنا ہے کہ

Read more

حراست میں لیے گئے صحافی وارث رضا کی 16 گھنٹے بعد واپسی، کالم سے متعلق پوچھ گچھ

فائل فوٹو کراچی — سینئر صحافی، کالم نویس اور ماضی میں سیاسی کارکن رہنے والے وارث رضا کو کراچی سے حراست میں لیا گیا اور لگ بھگ 16 گھنٹے بعد وہ بخیریت گھر واپس پہنچ گئے۔ وارث رضا کے اہلِ خانہ کے مطابق رینجرز کے اہلکار ان کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔ اہلِ خانہ کا مزید کہنا تھا کہ وارث رضا نے بتایا کہ انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان کی صحافی ذمہ داریوں اور اتوار کو اخبار

Read more

نئی دہلی میں اسد الدین اویسی کی رہائش گاہ پر حملہ؛ ’یہ انتہا پسندی کا معاملہ ہے‘

نئی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق زیرِ حراست افراد کو واردات کے مقام سے پکڑا گیا ہے۔ پوچھ گچھ میں انھوں نے کہا کہ وہ اسد الدین اویسی کے مبینہ ہندو مخالف بیانات پر احتجاج کر رہے تھے۔ (فائل فوٹو) نئی دہلی — آل انڈیا مجلس اتحادِ المسلمین کے صدر اور حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کی دہلی کے پوش علاقے اشوک روڈ پر واقع سرکاری رہائش گاہ پر ہندوؤں کے ایک گروپ نے حملہ کیا

Read more

معمر ترین جڑواں ہونے کا ریکارڈ جاپان کی دو بہنوں کے نام

جاپان کی ان دونوں بہنوں کی عمریں 107 سال ہے۔ ویب ڈیسک — جاپان کی دو بہنوں نے دنیا کی معمر ترین مشابہت رکھنے والی جڑواں ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ان کے ریکارڈ کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں سرٹیفکیٹ سے نواز دیا ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاپان کی دو بہنوں امینو سومیاما اور کومے کوداما

Read more

امریکہ: ہیٹی کے مہاجرین سے مبینہ بدسلوکی، کاملا ہیرس کی مذمت

امریکہ کی نائب صدر کاملا ہیرس اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے میکسیکو کی سرحد سے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ہیٹی کے مہاجرین سے سرحدی محافظوں کی جانب سے کیے گئے ناروا سلوک کی مذمت کی ہے۔

Read more

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت سے دھمکی آمیز ای میل کی گئی؛ پاکستان کا الزام

پاکستان کے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پر حملے کی دھمکی آمیز ای میل بھارت سے کی گئی تھی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) انٹرپول کے ساتھ مل کر اس کی تحقیقات کرے گا۔

Read more

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: پاکستانی کرکٹرز کے پاس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کا بہترین موقع

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے ٹیم کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی صورت میں میگا ایونٹ کی تیاریوں کو موقع فراہم کیا ہے۔

Read more

طالبان کا اقوامِ متحدہ کے لیے سفیر نامزد، جنرل اسمبلی سے خطاب کی درخواست

طالبان حکومت نے اقوامِ متحدہ کے لیے سہیل شاہین کو اپنا نیا سفیر نامزد کیا ہے اور عالمی ادارے سے درخواست کی ہے کہ افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ کو رواں ہفتے جنرل اسمبلی سے خطاب کی اجازت دی جائے۔

Read more

نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کا بھی پاکستان میں کھیلنے سے انکار، شائقین کرکٹ ناخوش

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کی اچانک منسوخی کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا دورۂ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ ہونے والی سیریز کے لیے مردوں اور خواتین دونوں ٹیموں کو فی الحال پاکستان بھیجنے سے معذرت کی ہے۔

Read more

صحت کہانی؛ ’انٹرنیٹ کے سگنلز مل جائیں تو علاج بھی ہو جاتا ہے‘

عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں جب گھر سے کام کرنے کی اصطلاح روشناس کرائی گئی تو اکثریت کے لیے یہ ایک نیا تجربہ رہا البتہ ٹیلی میڈیسن کے شعبے کے لیے یہ منفرد نہیں تھا کیوں کہ اس میں تمام تر کام آن لائن ہی کیا جا رہا تھا۔

Read more

امریکہ کا شام میں القاعدہ پر فضائی حملہ، کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

امریکہ نے افغانستان میں ڈرون حملے میں مبینہ دہشت گردوں کے بجائے عام افراد کی ہلاکت کے اعتراف کے کچھ روز بعد شام میں القاعدہ کے مبینہ اہم رہنما کو ہلاک کرنے کے لیے فضائی حملہ کیا ہے۔

Read more

سعودی وزیرِ خارجہ کا دورہٴ بھارت، افغانستان کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال

سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان آلِ سعود بھارت کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے واپس جا چکے ہیں۔ انھوں نے بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا۔

Read more

افغانستان میں دو دہائیوں میں انسانی حقوق کے بہتر ہونے والے حالات کو طالبان سے خطرہ ہے: رپورٹ

بین الاقوامی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 20 برس کے دوران انسانی حقوق کے ضمن میں جو کامیابیاں حاصل ہوئی تھیں ایک ماہ قبل طالبان کے ملک پر کنٹرول کے بعد ان کے رائیگاں جانے کا خطرہ ہے۔

Read more

’افغانستان میں طالبان کی کامیابی سے پاکستان میں انتہا پسند سر اٹھا سکتے ہیں‘

پاکستان میں بعض عناصر افغانستان میں آنے والی حالیہ تبدیلی کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق وہ پاکستان میں بھی ایسی ہی تبدیلی کی خواہش رکھتے ہیں۔

Read more

’افغانستان میں تبدیلی کے پاکستان کی معیشت پر اثرات آنا شروع ہو چکے ہیں‘

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے قیام اور امریکہ کے انخلا کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی سیاسی تبدیلیوں کے اثرات ہر شعبے بالخصوص معیشت پر مرتب ہو رہے ہیں۔

Read more

بھارتی پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی: کانگریس کا سیاسی داؤ یا اختلافات کا نتیجہ؟

مرکز میں بھارت کی حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس پارٹی نے ریاست پنجاب میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے چند ماہ قبل ہی اپنا وزیر اعلیٰ تبدیل کر دیا ہے۔

Read more

چینی انجینئرز پر حملے کے دو ماہ بعد بھی داسو ڈیم پر کام کیوں بند ہے؟

مقامی حکام اور واپڈا کے ترجمان نے خیبر پختونخوا کے شمالی علاقے اپر کوہستان میں زیرِ تعمیر داسو ڈیم پر تعمیراتی کام کی بندش کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل حکام کا یہ دعویٰ رہا تھا کہ ڈیم پر کام زور و شور سے جاری ہے۔

Read more

ارنب گوسوامی کا کابل کے سرینا ہوٹل سے متعلق دعویٰ: ‘میں پانچویں منزل تلاش نہیں کر پا رہی’

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سرینا ہوٹل کی کتنی منزلیں ہیں؟ دو یا پانچ؟۔ بھارتی اینکر کے دعوے کے بعد یہ معاملہ موضوعِ بحث بنا ہوا ہے اور لوگ طرح طرح کی میمز یعنی مزاحیہ تصاویر بھی شیئر کر رہے ہیں۔

Read more

انگیلا میرکل: یورپ کی سیاست کا محور جنہیں ‘سمٹ کوئن’ کا خطاب ملا

جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل کا تقریباً 16 برس پر محیط دورِاقتدار 26 ستمبر کے انتخابات کے بعد ختم ہو جائے گا۔ اس طرح جرمنی کے ساتھ یورپ کی تاریخ کا بھی ایک عہد اختتام پذیر ہو گا۔

Read more

پاکستان: ‘شدت پسند گروہوں کے خاتمے کے لیے متوازی بیانیے کی ضرورت ہے’

افغانستان میں امریکہ کی قیادت میں 20 برس تک جاری رہنے والی جنگ کے خاتمے کے بعد یہ دعوے کیے جا رہے ہیں کہ القاعدہ اور دیگر شدت پسند گروہوں کی جانب سے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کو بدستور خطرات لاحق ہیں۔

Read more

بہترین ڈرامے کا ایمی ایوارڈ ‘دی کراؤن’ کے نام، ‘ٹیڈ لاسو’ بہترین کامیڈی ڈرامہ قرار

برطانوی ڈرامہ سیریز ‘دی کراؤن’ امریکی پرائم ٹائم ٹیلی ویژن پروگرامز کا سب سے بڑا اعزاز ‘ایمی ایوارڈ’ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے جب کہ ‘ٹیڈ لاسو’ بہترین کامیڈی سیریز قرار پایا ہے۔

Read more

آبدوزوں کے معاہدے کا تنازع: میخواں اور بائیڈن کے درمیان رابطہ متوقع

فرانس نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میخواں آئندہ چند دنوں میں اس سفارتی تنازع پر بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو آسٹریلیا کی جانب سے پیرس کے ساتھ آبدوزوں کی خریداری کا معاہدہ ختم کرنے کے سبب ہوا ہے۔

Read more