دنیا کا عظیم نقشہ بنانے والے شخص کی کہانی جو کبھی اپنے شہر سے باہر ہی نہیں نکلا

15ویں صدی میں اٹلی کی وینیزیا جھیل کے قریب ایک چھوٹے سے جزیرے پر رہنے والے شخص نے نہ جانے کس طرح دنیا کا ایک حیران کن حد تک درست نقشہ تیار کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ شخص کبھی اپنے شہر سے باہر نہیں نکلا تھا۔

Read more

21 سال سے اسرائیل میں قید مروان البرغوثی کون ہیں اور کیا وہ فلسطینی اتھارٹی کے اگلے صدر بن سکتے ہیں؟

حماس کے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل کی طرف سے قیدیوں کو رہا کرنے کے امکان نے فتح تحریک کے رہنما مروان البرغوثی کو سرخیوں میں ڈال دیا ہے۔

Read more

نادیہ جمیل اور ’خوشبو میں بسے خط‘: ’سوشل میڈیا پر موجود لوگ غیر ہیں مگر انھی کی دعاؤں نے سہارا دیا‘

نادیہ آج کل کافی عرصے بعد ٹی وی سکرین پر ایک اہم کردار میں نظر آرہی ہیں۔ وہ ڈرامہ سیریل ’خوشبو میں بسے خط‘ میں ڈاکٹر عدیلہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔ بی بی سی اردو سے خصوصی گفتگو میں نادیہ نے بتایا کہ عدیلہ سے انھوں نے بہت کچھ سیکھا۔

Read more

افغان تاجر پاکستان سے ’روٹھ‘ کر ایران اور وسطیٰ ایشیا کے متبادل تجارتی راستے کیوں اپنا رہے ہیں؟

افغانستان میں طالبان حکومت کے اقتدار میں آنے کے کچھ عرصے بعد سے پاکستان کے ساتھ کشیدہ سیاسی صورتحال کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا شعبہ بھی متاثر ہوئی ہے جس کے بعد افغان تاجر تجارت کے لیے ایران اور وسطی ایشیا کے متبادل راستوں کا رُخ کر رہے ہیں۔

Read more

آننت امبانی کی ’15 کروڑ‘ کی گھڑی سے نیتا کے بیش قیمت ہیروں، زمرد کے ہار اور پرائیوٹ چڑیا گھر تک

ان تقریبات میں دنیا بھر سے ارب پتیوں، عالمی رہنماؤں اور مشہور شخصیات نے شرکت کی مگر ان تین روزہ تقریبات سے تین چیزیں ابھی تک وائرل ہیں اور جہاں بہت سے افراد ان کی خوبصورت اور قیمت سے دنگ رہ گئے ہیں وہیں ایک آدھ معاملے پر تنازعہ بھی بنا ہے۔ تو آئیے نظر ڈالتے ہیں وہ تین خاص چیزیں کیا ہیں۔

Read more

اسٹیبلیشمنٹ، معیشت، تحریک انصاف یا غیرمستحکم اتحاد: شہباز شریف کی حکومت کو درپیش بڑے چیلنجز کیا ہوں گے؟

پاکستان میں نئے انتخابات کے بعد شہباز شریف دوسری مرتبہ ملک کے وزیراعظم منتخب ہو چکے ہیں۔ ان کے انتخاب کے بعد ملک میں عام انتخابات سے قبل پائے جانے والی سیاسی غیر یقینی کی صورتحال وقتی طور پر ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے تاہم آئندہ پانچ سال کے دوران ن لیگ کی وفاقی حکومت کے لیے پانچ بڑے چیلنجز کیا ہوں گے؟

Read more

نو مئی پر سخت موقف اور انتخابی عمل سے لاتعلقی: فوج نے حکومت اور تحریک انصاف کو کیا پیغام دیا؟

کور کمانڈر کانفرنس کے اعلامیے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے ’منصوبہ سازوں‘ اور ’اشتعال دلانے والوں‘ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ایک ریٹائرڈ جنرل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فوج سے زیادہ اس وقت حکومت میں بیٹھے لوگ اس اعلامیے کو تحریک انصاف کے لیے کارروائی کا سرٹیفکیٹ بنا کر استعمال کریں گے۔

Read more

گھر بار چھوڑ کر کشتیوں پر ’سست زندگی‘ اپنانے والے لوگ: ’کار میں 10 منٹ کا سفر ہم دو ہفتوں میں طے کرتے ہیں‘

برطانیہ میں ہر سال ہزاروں لوگ کشتیوں پر اپنی چھٹیاں گزارتے ہیں اور یہ ’سست‘ طرزِ زندگی لوگوں میں بہت تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

Read more

مکیش امبانی دنیا کی بڑی کاروباری شخصیات کو ایک چھت تلے جمع کرنے میں کیسے کامیاب ہوئے؟

گذشتہ ہفتے انڈیا کی امیر ترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے قبل کی تین روزہ تقریبات دنیا بھر میں میڈیا اور سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہیں۔ اگرچہ یہ شادی سے متعلق ایک تقریب تھی تاہم بعض حلقے اس تقریب کو دنیا میں انڈیا کی ’سافٹ پاور‘ کی جھلک کے طور پر بیان کر رہے ہیں۔ جبکہ چند کا خیال ہے کہ یہ محض برصغیر میں شادی بیاہ کے مواقع پر دولت کی نمائش

Read more

ارشد ندیم کی اکلوتی ’خراب‘ جیولن اور پاکستان کے لیے 32 برس بعد اولمپک میڈل جیتنے کا خواب

رواں سال پیرس اولمپکس میں ممکنہ طور پر پاکستان کے لیے میڈل کی واحد امید سمجھے جانے والے جیولن تھروئر ارشد ندیم کو اپنے پاس موجود واحد بین الاقوامی معیار کی جیولن کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں۔

Read more

’مخالفین کو زندہ جلانے‘ پر ’باربی کیو‘ کی عرفیت پانے والے گینگ لیڈر سوشل میڈیا کے شکرگزار کیوں ہیں؟

جمی چیریزیئر عرف ’باربی کیو‘ پر ہیٹی کی حالیہ تاریخ میں بدترین قتل عام کے ذمہ دار ہونے کا الزام ہے۔ وہ ملک کے سب سے خطرناک گینگسٹر بن چکے ہیں۔

Read more

ایک بٹ کوائن کی قیمت 69 ہزار ڈالر سے زیادہ: بٹ کوائن کیا ہے اور یہ ڈیجیٹل کرنسی کیسے کام کرتی ہے؟

بِٹ کوائن ایک کرپٹو کرنسی ہے جسے آپ ڈیجیٹل کرنسی بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ روایتی طور پر دُنیا بھر میں استعمال ہونے والی کرنسیوں ڈالر، پاونڈ وغیرہ سے مختلف اس لیے ہے کیونکہ اسے کوئی مستند مالی ادارہ کنٹرول نہیں کرتا۔

Read more

شہزادی ڈیزی: جلاوطنی میں موت کا شکار ہونے والی شہزادی جنھوں نے عالمی جنگ روکنے کی کوشش کی

وسطی یورپ کے دل میں واقع اس انتہائی دلکش شاہی محل کو اس کے ایک مکین کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ یہ مکین ایک انگریز شہزادی تھیں جن کا اصل نام تو میری تھریسا اولیویا کورنوالس ویسٹ تھا لیکن وہ ڈیزی وان پلیس کے نام سے زیادہ مشہور ہیں۔

Read more

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی دلچسپ صورتحال: فیصلے سے تحریک انصاف کو کتنا نقصان پہنچا؟

الیکشن کمیشن کے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سُنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں درجنوں نشستوں سے محروم ہو گئی ہے۔ اس فیصلے کا صدر پاکستان اور سینیٹ کے الیکشن پر کیا اثر ہو گا اور کیا تحریک انصاف خود بھی اس کی ذمہ دار ہے؟

Read more

کیتھی کلینر روبن، امریکہ کے خطرناک ترین سیریل کِلر ’ٹیڈ بنڈی‘ کے حملے سے کیسے بچ نکلیں

آپ نے شاید کیتھی کلینر روبن کے بارے میں نہ سنا ہو لیکن عین ممکن ہے کہ آپ نے اس شخص کے بارے میں سنا ہوگا جس نے انھیں قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

Read more

بٹ کوائن کی قدر میں اضافہ: دنیا میں زیادہ بٹ کوائنز کس کے پاس ہیں اور اس کی قیمت میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟

کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی اب تک کی بلند ترین سطح کے قریب ہے۔ بٹ کوائن کی قیمت میں اس اضافے کے لیے امریکی مالیاتی ادارے کافی حد تک ذمہ دار ہیں۔

Read more

دور دراز گاؤں، گنتی کی آبادی اور ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ ماہانہ: برطانوی حکومت ڈاکٹروں کو یہ آفر کیوں دے رہی ہے؟

برطانیہ کے سب سے دور دراز جزائر میں سے ایک ’ہیبریڈیئن آئی لینڈز آف اوئسٹ اور بینبیکولا‘ کی جانب سے ڈاکٹروں کو یہاں آ کر نوکری کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے پرکشش تنخواہ پیکج کا اعلان کیا ہے۔

Read more

پردیس میں تنہائی کا شکار پاکستانی خواتین: ’یہ تو کوئی زندگی نہ ہوئی کھانا پکاؤ، کھاؤ اور سو جاؤ‘

ایک نئے ملک میں اپنے گھر والوں اور دوستوں سے دور، خاندانی تقریبات اور میل جول کی کمی ان خواتین کو اکیلے پن اور تنہائی کا شکار بنا رہی ہے۔ بہت سی خواتین ایسی ہیں جو تنہائی سے نکلنے اور بعض اوقات کمیونٹی تلاش کرنے میں مشکل محسوس کرتی ہیں لیکن ایسی خواتین بھی ہیں جو مختلف سوشل پلیٹ فارمز پر اپنی ہی جیسی دوسری خواتین تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

Read more

’لاپتا‘ وزیراعظم، گینگ کی سربراہی کرنے والا سابق پولیس افسر اور ہزاروں مجرموں کا فرار: وہ ملک جہاں لاقانونیت کا راج ہے

لاطینی امریکی ملک ہیٹی کے دارالحکومت کے 80 فیصد علاقوں پر مختلف گینگز یعنی مسلح گروہوں کا قبضہ ہے جبکہ جیلوں پر ان کے دھاوا بولنے کے بعد ہزاروں قیدی کھلے بندوں گھوم رہے ہیں اور ایک گینگ لیڈر ملک کے وزیر اعظم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہے ہیں اور ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Read more

رادھیکا مرچنٹ: انڈیا کے امیر ترین امبانی خاندان کی ہونے والی چھوٹی بہو کون ہیں؟

امبانی خاندان کے بارے میں تو یقیناً آپ بھی جانتے ہوں گے لیکن آننت امبانی کی ہونے والی اہلیہ رادھیکا مرچنٹ کے حوالے سے اکثر افراد کے ذہنوں میں تجسس پایا جاتا ہے کہ وہ کون ہیں اور انڈیا کے کس خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔

Read more

کیا واقعی پلاسٹک کے ڈبوں میں کھانا رکھنے یا گرم کرنے سے بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں؟

ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لیے پلاسٹک کے ڈبے روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہیں۔ ہم اسے ذخیرہ کرنے، فریج میں رکھنے، گرم کرنے اور کھانے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن کچھ سائنسدانوں کو تشویش ہے کہ پلاسٹک میں موجود کیمیکلز ہمارے جسموں کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Read more

پاکستان کی طویل ترین نگران حکومت: انوار الحق کاکڑ اور اُن کی کابینہ کے چھ ماہ پاکستان کے لیے کیسے رہے؟

اس حکومت کے دوران جہاں ماہرین نے آئی ایم ایف کے 1.42 ارب ڈالر کے سٹینڈبائی پروگرام کو ٹریک پر رکھنے پر نگراں وزیراعظم کاکڑ کو سراہا وہیں اُن کی حکومت دیگر معاشی فیصلوں، انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندشوں اور نو مئی کے واقعات کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے تسلسل پر بھی ہدفِ تنقید بھی بنی رہی۔

Read more

انڈیا میں باسمتی کی برآمدی قیمت مقرر کرنے کے فیصلے نے پاکستانی باسمتی چاول کی برآمدات کیسے بڑھائیں؟

پاکستان میں بیرونی تجارت کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کرنے والے ’ادارہ شماریات پاکستان‘ کے مطابق جنوری 2024 میں پاکستان سے چاول کی برآمد میں 200 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور برآمد کیے جانے والی چاول کی اقسام میں ایک نمایاں قسم باسمتی چاول کی ہے جس کی جنوری کے مہینے میں برآمد 64 فیصد سے زائد رہی ہے۔

Read more

سرکاری ٹی وی پر اپوزیشن رہنماؤں کی تقاریر سینسر: ’انھوں نے کیمرے کا رخ ہی موڑ دیا تاکہ عمران خان دکھائی نہ دے سکیں‘

پیر کو بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں کی تقریر کی دوران سرکاری ٹی وی پی ٹی وی پر نشریات بند کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ بلوچستان کے رہنماؤں کی بھی تقاریر سینسرڈ کی گئیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس پابندی پر کیا تبصرے کیے؟

Read more

’سات مردوں نے میرا ریپ کیا‘: انڈیا میں غیرملکی سیاح خاتون کے مبینہ اجتماعی ریپ کا واقعہ، چار افراد گرفتار

’سات مردوں نے میرا ریپ کیا۔ انھوں نے ہمیں مارا پیٹا اور لوٹا۔ زیادہ چیزیں نہیں لوٹی کیونکہ وہ میرا ریپ ہی کرنا چاہتے تھے۔‘

Read more

سلمان، شاہ رخ اور عامر ایک سٹیج پر: ’بالی وڈ کے فلمساز جو کام 35 برسوں میں نہ کر سکے، وہ امبانی نے کر دکھایا‘

انڈیا کے عرب پتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے اننت کی شادی سے پہلے منعقد کی جانے والی تین روزہ تقریب میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے سب سے شاید سب سے حیرت انگیز نظارہ تین خانوں عامر، شاہ رخ اور سلمان کا ایک ساتھ آنا تھا۔

Read more

خیوا: قرون وسطیٰ کی مساجد اور شاندار محلات کے ساتھ شاہراہ ریشم پر آباد ایک قدیم شہر

اپنے ’سلک روڈ پروگرام‘ ذریعے یونیسکو نے کھیوا کو ’تعلیم، سائنس اور ثقافت کا مرکز، اور صدیوں پر محیط تہذیبوں کے گہوارہ کے طور پر متعارف کرایا ہے۔‘

Read more

عمران خان: ’قیدی نمبر 804‘ جو اڈیالہ جیل سے بھی حکومت کو مشکل میں مبتلا رکھے ہوئے ہے

یہ عمران خان کے لیے اپنی جنگ جاری رکھنے کے لیے بہترین ماحول ہے، یہاں تک کہ ملک کے سب سے مشہور قیدی نمبر 804 کے طور پر اپنی جیل کی کوٹھری سے۔

Read more

ناقص کیبل اور غیرمعیاری چارجر آپ کے فون کے ساتھ ساتھ آپ کی زندگی کے لیے کتنا بڑا خطرہ ہیں؟

ہم میں سے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ موبائل فون کے چارجر کی تار اگر ایک کنارے سے ٹوٹی ہوئی ہو تو اسے ٹھیک کر کے استعمال کرنا معمولی سی بات ہے۔ مگر بعض اوقات یہ غیر متوقع طور پر حادثے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

Read more

’بچہ پیدا کرنے پر ہزاروں ڈالر کی امداد مگر۔۔۔‘ پاکستان، انڈیا ایسے ممالک سے کیا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں جہاں لوگ شادی اور بچے نہیں چاہتے؟

جنوبی کوریا میں حکومت اور پرائیویٹ کمپنیاں نوجوان جوڑوں کو بچوں کی پیدائش کی جانب راغب کرنے کے لیے مالی امداد کی پیشکش کر رہی ہیں مگر اس کے باوجود یہاں شرح پیدائش مسلسل کم ہو رہی ہے۔ جاپان، سنگاپور اور جنوبی کوریا وہ ممالک ہیں جہاں بوڑھوں کی آبادی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ تو وہ ممالک جہاں شرح پیدائش انتہائی بلند ہیں وہ اس صورتحال کا کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

Read more

’سرپرائز‘ یا ’ہنگامی‘ دوروں کا مقصد محض سیاسی تشہیر ہوتی ہے یا اس سے عوام کو فائدہ بھی ہوتا ہے؟

’ماضی کے ادوار میں بھی اس نوعیت کے ہنگامی اور سرپرائز دورے بکثرت ہوا کرتے تھے، تو کیا دہائیوں سے چلے آنے والے اس رواج کی بدولت آج پنجاب کا تھانہ کلچر تبدیل ہو چکا ہے؟ کیا سرکاری ہسپتالوں میں لواحقین کو علاج کی بہتر سہولیات میسر آ چکی ہیں، کیا سرکاری اداروں سے عوام کو باآسانی ریلیف مل رہا ہے؟‘

Read more

پاکستانی دوسری بار کیوں ہجرت کر رہے ہیں؟

کیا ستم ظریفی ہے کہ 76 برس پہلے جس پیڑھی نے ایک محفوظ اور آسودہ زندگی کی آس میں گھر بار چھوڑا یا نہیں بھی چھوڑا۔ آج اسی پیڑھی کی تیسری اور چوتھی نسل بھی ایک محفوظ اور آسودہ زندگی کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم

Read more

گنتی کی معمولی غلطی جس نے تاریخ کے طویل ترین سال (445 دن) کو جنم دیا

روم کے بادشاہ جولیس سیزر نے موسم کے حساب سے کیلنڈر کو درست کرانے کی کوشش کی تھی ایک زمانہ وہ تھا جب سال اور مہینے کے حساب کو ٹھیک کرنے کے لیے روم کے بادشاہ جولیس سیزر نے غیر منظم رومن کیلنڈر میں مہینوں کا اضافہ کیا، ان میں سے کچھ کو ختم کیا اور پھر لیپ ایئر کا رواج سامنے آیا۔ لیکن اس عظیم الشان منصوبے کو حساب کتاب کی بنیادی غلطی سے بہت سی پریشانیوں کا سامنا

Read more

’مینڈیٹ چور‘، ’گھڑی چور‘ کے نعروں کے بیچ نئے وزیر اعظم کا انتخاب، عمر ایوب کی تقریر سینسر نہ کرنے کی ہدایت

قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے منعقد اجلاس کے دوران عمر ایوب نے ڈپٹی سپیکر سے شکایت کی کہ ان کی تقریر پی ٹی وی پر نشر نہیں کی جا رہی جس پر ڈپٹی سپیکر نے اس حوالے سے ہدایت جاری کر دی۔

Read more

یونان: بحیرہِ روم کی ہم جنس پرستوں کے لیے قدیم دوستانہ تہذیب

ایتھنز میں ایل جی بیٹی کیو پلس کمیونٹی کے لیے سرگرمی کے بارے میں ہینڈز پوائنٹ اہم ہے۔ ’یونان ایک قدامت پسند ملک ہے، آپ خاندان اور خاندانی اقدار کی لگام محسوس کرتے ہیں، جو کہ عجیب و غریب لوگوں کو پابند کرتے ہیں۔

Read more

نوجوانی میں شراب نوشی زیادہ عمر میں شراب نوشی سے زیادہ خطرناک

اگر میں نے یہ بات سن رکھی ہوتی کہ الکحل نوجوان بالغوں کے دماغ کو کس طرح متاثر کر سکتا ہے تو شاید میں تھوڑا زیادہ محتاط ہوتا۔ 18 سال کی عمر میں میرا دماغ اب بھی تبدیل ہو رہا تھا اور پختگی تک پہنچنے میں ابھی کم از کم سات سال باقی تھے۔

Read more

شہباز شریف: ٹکراؤ کے مخالف اور اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت کے حامی، نئے پاکستانی وزیرِاعظم

اتوار کے روز قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے لیے ہونے والے ووٹ کے دوران جب شہباز شریف وزارتِ اعظمیٰ کے امیدوار کی حیثیت سے بیٹھے تھے تو نواز شریف بھی پاس ہی ایوان میں موجود تھے۔
سنہ 1997 کے بعد جب بھی ن لیگ اقتدار میں آئی ایسا کبھی نہیں ہوا کہ نواز شریف ملک میں ہوں، اہل بھی ہوں، الیکشن بھی جیت جائیں مگر پھر بھی وزیراعظم نہ بنیں۔

Read more

انسانی جلد کے عطیات جھلس جانے والوں کے لیے کیسے مددگار ہو سکتے ہیں

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق انڈیا میں ہر سال 10 لاکھ افراد معمولی یا شدید جھلس جاتے ہیں جبکہ بنگلہ دیش، کولمبیا، مصر اور پاکستان میں، جھلسنے والے 17فیصد بچے عارضی معذوری اور 18فیصد مستقل معذوری کا شکار ہوتے ہیں۔ جلد کے عطیہ دینے سے جھلسنے والے لوگوں کی مدد کی جا سکتی ہے لیکن کون لوگ یہ عطیہ دے سکتے ہیں اور ان عطیات کو کیسے محفوظ رکھا جاتا ہے؟

Read more

عام انتخابات سے قبل معیشت میں غیر معمولی تیزی، نمبروں کا ہیر پھیر یا حقیقت میں انڈیا دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے کی راہ پر

انڈیا نے 2023 کی آخری سہہ ماہی کے دوران مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں اضافے کے بعد اسے 8.4 فیصد قرار دیا ہے جو معاشی ماہرین کی توقعات سے کہیں زیادہ تھی۔ اس طرح انڈیا کو دنیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی معیشت قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر یہ نمبروں کا ہیرپھیر ہے یا حقیقت میں انڈیا دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے کی راہ پر ہے؟

Read more

ٹم ٹم روبوٹ: کراچی کے نوجوان کی ایجاد، تین لاکھ روپے میں بنایا گیا روبوٹ جو آٹسٹک بچوں کا دوست ہے

کراچی کے علی عباس نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو آٹیزم کا شکار بچوں کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس روبوٹ کا نام اُنھوں نے ٹم ٹم رکھا ہے۔

Read more

خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری سے کم سے کم 21 ہلاکتیں: ’رات کے اندھیرے میں برفباری میں پھنسنا انتہائی خطرناک تھا‘

صوبہ خیبر پختونخواہ میں جمعے اور سنیچر کو شدید بارش اور برفباری کے باعث مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور گلگت بلتستان کو جانے والے راستے متعدد مقامات سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے بند ہیں جہاں سینکڑوں افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Read more

کیا اسلام آباد میں ایک دیوانے کی گنجائش بھی نہیں؟

اسد طور سے نہ کبھی ملاقات ہوئی نہ کبھی سیانا لگا۔ کبھی کبھی اس کے یوٹیوب چینل پر بٹن دبا دیتا تھا۔ منحنی سا، جذباتی سا، گلی کی نکڑ پر کھڑا لڑکا جو ہاتھ ہلا ہلا کر کبھی ٹھنڈی کبھی تلخ زبان میں باتیں کرنے والا۔

Read more

کچھ جانوروں میں ’کنواری پیدائش‘ کیوں ہوتی ہے؟

فروری 2024 میں امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے علاقے ہینڈرسن ویلی میں ایک چھوٹے سے اکویریئم (مچھلی گھر والا ٹینک) میں موجود چارلٹ نامی ایک مادہ سٹنگرے مچھلی حاملہ ہو گئی تھی۔ حالانکہ گذشتہ آٹھ سال سے زیادہ عرصے میں وہ کسی نر سٹنگرے مچھلی کے ساتھ تعلق میں نہیں آئی تھی۔ اس واقعے نے ایکو اکویریئم اور شارک لیب کی سائنسدانوں کی ٹیم کو حیران کر دیا۔

Read more

سنگاپور میں ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ جو مداحوں کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی کافی مہنگا پڑا

ٹیلر سوئفٹ کے تمام چھ کنسرٹ سنگاپور میں ہونے جا رہے ہیں اور ان کے مداح مختلف جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سے سنگاپور آ رہے ہیں۔ لیکن کنسرٹ پر تنازع تب شروع ہوا جب تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ سنگاپوری حکومت اس کے لیے بڑی رقم ادا کر رہی ہے۔

Read more

اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھے جانے والے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو کن چیلنجز کا سامنا ہو گا؟

بعض مبصرین کی یہ رائے ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے بیانیے کی حامی ہونے کی وجہ سے میر سرفراز بگٹی کو پارٹی کے جیالے اراکین اسمبلی کے مقابلے میں فوقیت حاصل ہوئی ہے۔

Read more

وہ جانور جو انسانوں کی طرح ہنسی مزاح بھی کرتے ہیں؟

حسِ مزاح کا شمار ان چند خصوصیات میں ہوتا ہے جو بنی نوع انسان کو دوسرے جانداروں سے منفرد بناتی مے۔ مگر کیا واقعی ایسا ہے یا جانوروں میں بھی یہ حس پائی جاتی ہے؟ اور کیا وہ بھی ایک دوسرے سے ایسے ہی چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں، جیسے انسان کرتے ہیں؟

Read more

عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ: ’ہمیں کبھی ایسا نہیں لگا کہ ہمارا رشتہ ختم ہو چُکا ہے‘

کرن راؤ کہا کہنا تھا کہ ہمیں کبھی ایسا لگا ہی نہیں کہ اگر ہمارے درمیان یہ رشتہ نہیں رہا تو ہم دونوں کا تعلق بدل جائے گا، ہم نے ایک لمبا عرصہ ایک ساتھ گُزارا چاہ وہ فلمی دُنیا میں ہو یا ذاتی زندگی کی بات ہو۔

Read more

تلوار نگلنے والے ہندوستانی فنکار جنھوں نے انڈوسکوپی کی ایجاد اور طبی تحقیق کو نئی راہ دکھائی

انیسویں صدی کی ایک خوشگوار شام جرمنی کے شہر ہائڈل برگ میں ڈاکٹر ایڈولف کسمال ہجوم سے بلند ہونے والے شور کی جانب لپکے تو یہ حیران کر دینے والا منظر اُن کے سامنے تھا۔ تلوار نِگلنے کے مظاہرے سے مسحور ہوتے کسمال نے سوچا کہ کیا اِسی طرح کے عمل سے انسانی جسم کے اندر جھانکا جا سکتا ہے؟

Read more

خود کشی کے لیے زہر بیچنے والا شخص، جس نے آن لائن فورم کے ذریعے سمندر پار مہلک کیمیکل پہنچایا

ہماری تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ زکوٹینکو کم از کم نومبر 2020 سے اسی کیمیکل کو فروخت کر رہے ہیں۔ وہ تین مختلف نسخے والی دوائیں بھی پیش کرتے ہیں، جن کا حوالہ آن لائن خودکشی گائیڈز میں دیا جاتا ہے۔

Read more

پارٹنر کی بدسلوکی کی اطلاع دینے پر متاثرہ خاتون ہی گرفتار: ’وہ جانور تھا، وہ مجھے انسان نہیں بلکہ اپنا غلام سمجھتا تھا‘

برطانیہ میں ایک خاتون کو ہی ایمرجنسی سروس 999 پر اپنے پولیس افسر سابقہ ساتھی کی جانب سے گھریلو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دینے پر نہ صرف گرفتار کر لیا گیا بلکہ 18 گھنٹے ایک سیل میں بھی گزارنے پڑے۔

Read more

’پولیس کو معلوم ہی نہیں کہ گستاخانہ الفاظ کیا تھے‘ سکھر ہائیکورٹ نے ہندو پروفیسر کو توہین مذہب کے الزام سے بری کر دیا

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہندو پروفیسر کبھی بھی کسی بھی سماج مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہے اور نہ ہی ان کے خلاف مذہبی منافرت کو بھڑکانے یا کسی کے خلاف کوئی نازیبا الفاظ کہنے کا ثبوت ملتا ہے۔

Read more

سردار ایاز صادق: پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب ہارنے سے لے کر تیسری مرتبہ سپیکر بننے کا سفر

اسی حلقے سے جہاں سے ’دونوں دوست‘ عمران خان اور ایاز صادق پہلی مرتبہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کے طور پر الیکشن لڑے، بعد میں وہیں سے وہ حریف کے طور ایک سے زیادہ مرتبہ انتخابات میں اترے۔ ہر مرتبہ ایاز صادق نے عمران خان کو شکست دی۔

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: کہنے کو یہ کنگز ہیں مگر۔۔۔۔

’شیکسپیئر نے جو کہا تھا کہ ’نام میں کیا رکھا ہے‘ تو کراچی کنگز بھی نہ صرف شیکسپیئر کے اس مقولے کی لاج نبھا رہے ہیں بلکہ بڑھ چڑھ کر اس کی حقانیت ثابت کرنے پہ تُلے ہیں۔ ‘

Read more

چارٹرڈ طیارے، 500 ڈشز اور ’جنگل ڈے‘۔۔۔ مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی پر کیا کچھ ہو گا؟

چارٹر پروازوں کی دوڑیں، ریحانہ کی پرفارمنس اور ’جنگل‘ ڈریس کوڈ۔۔۔ یہ سب کسی بڑے کنسرٹ یا ایوارڈ شو کی تیاری کے لیے نہیں بلکہ انڈیا کے امیر ترین شخص کے بیٹے کی شادی پر دیکھنے کو ملے گا جس کا باقاعدہ آغاز یکم مارچ سے ہو رہا ہے۔

Read more

سندھ میں بارش کی پیشگوئی کے بعد ’رین ایمرجنسی‘ نافذ: ’پرانی شرٹ پینٹ پہنتا ہوں، ڈر لگتا ہے کرنٹ لگنے سے مر گیا تو گھر والوں کا کیا ہو گا‘

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے جمعے کو کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے جس کے بعد وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں اور محکمہ صحت کو الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی ہے۔

Read more

غزہ میں امداد کے منتظر 100 سے زیادہ فلسطینی ہلاک: ’آٹا لے کر ٹرک سے اترا تو اسرائیلی فوج نے گولی چلائی، بھاگنے کی کوشش کی تو ٹرک ٹانگ پر چڑھ گیا‘

شمالی غزہ میں امدادی ٹرکوں کے طرف امداد حاصل کرنے کے لیے جانے والے کم از کم 112 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 760 زخمی ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا اور اس کے ’ناقابل تردید شواہد‘ ہیں جبکہ اسرائیلی فوج کا مؤقف ہے کہ خطرہ محسوس کرنے پر فوجیوں نے ’محدود ردِعمل‘ دیتے ہوئے گولی چلائی۔

Read more

’ایرانی نظامِ حکومت کا امتحان‘: مہسا امینی کی موت کے بعد پہلے انتخابات ملک میں کوئی تبدیلی لا سکتے ہیں؟

حالیہ دنوں میں ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد ہونے والے ان انتخابات کو ایرانی نظامِ حکومت کا ایک امتحان کہا جا رہا ہے۔

Read more

’ایئرپورٹ پر تین صفحے پرنٹ کرنے کے 165 پاؤنڈز۔۔۔‘ ایئرلائنز کے خلاف کیس ہارنے والا خاندان

رائن ایئر نامی ایئر لائن نے جب ایک مسافر سے ایئر پورٹ پر چیک اِن کرنے کی مد میں 165 پاؤنڈ وصول کیے تو اس نے ایئر لائن کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ اگرچہ وہ یہ مقدمہ ہار گئے تاہم ایئر لائن کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر انھیں کوئی افسوس نہیں۔

Read more

’وہ میرا اور بچوں کے گلے کاٹ دے گا۔۔۔‘ چار بچوں کی ماں کا قتل جس کی ’اطلاع‘ پولیس کو پہلے سے ہی تھی

برطانیہ کے علاقے ہڈرفیلڈ میں 15 مئی 2023 کو ایک دہرے قتل کی واردت پیش آئی۔ اس قتل کی واردات میں ایک شخص نے اپنی سابقہ بیوی اور اس کے ساتھ کو خنجر کے وار کر کے موت گھاٹ اتار دیا تھا۔ بی بی سی کو دستیاب پولیس کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق پولیس کو اس ممکنہ دوہرے قتل کے بارے میں چار دن پہلے سے ہی مقتولہ نے خبردار کیا تھا۔

Read more

قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس’کون بچائے گا پاکستان، چور چور اور قیدی نمبر 804‘ کے نعروں کی نذر

حلف اٹھانے کے بعد سپیکر کی طرف سے حروف تہجی کی بنیاد پر نام پکارے جانے کی بجائے پہلے بڑی پارٹی کے رہنماؤں جن میں نواز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان شامل تھے، کو پہلے بلا کر ان کے دستخط کروائے گئے۔

Read more

غزہ میں 30 ہزار ہلاکتیں: اسرائیل کا حماس کے 10 ہزار جنگجو مارنے کا دعویٰ کتنا حقیقی ہے؟

اطلاعات کے مطابق غزہ میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے اسرائیل کو بڑی تعداد کی ہلاکتوں کی وجہ سے بڑھتی ہوئی عالمی تشویش کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ اس پر یہ دباؤ بھی ہے کہ سات اکتوبر کے بعد جیسے اس نے وعدہ کیا تھا ویسے دکھائے کہ حماس کو ختم کیا جا رہا ہے۔ حماس کے کتنے جنگجوؤں کو مارا گیا بی بی سی ویریفائی ان دعوؤں کا جائزہ لے رہا ہے۔

Read more

عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط ’سیاسی غلطی‘ ہے یا نئی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا مؤثر طریقہ؟

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ترجمان کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں پاکستان کو بیل آؤٹ پیکج دیتے وقت سیاسی استحکام کو مدنظر رکھنے کی درخواست کی گئی ہے لیکن اس کے عمران خان اور ان کی جماعت کے علاوہ آئی ایم ایف معاہدے پر کیا اثرات ہوں گے؟

Read more

سابق پروفیسر کا ایک ارب ڈالر کا عطیہ میڈیکل کالج کے طلبا کے لیے خوشی کا کیا پیغام لایا؟

نیویارک شہر کے ایک میڈیکل کالج نے وال اسٹریٹ کے ایک بڑے سرمایہ کار کی 93 سالہ بیوہ کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے عطیہ کے بعد طلبا کو مفت ٹیوشن دینے کا اعلان کیا ہے۔

Read more

گوادر میں سیلابی صورتحال: ’ادھر کوئی ترقی نہیں ہے صرف اللہ کا نام ہے‘

گوادر شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں 16 گھنٹے تک جاری رہنے والی موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کیے جانے والی اقدامات ناکافی ہیں۔
ویڈیو ایڈیٹنگ: فرقان الٰہی

Read more

انڈین بحریہ نے 3300 کلوگرام کی ملکی تاریخ کی منشیات کی سب سے بڑی کھیپ کیسے پکڑی؟

انڈین بحریہ اور انسداد منشیات بیورو نے منگل کو ایک مشترکہ کارروائی میں انڈین ریاست گجرات کے پوربندر کے ساحل سے تقریباً 3300 کلوگرام منشیات ضبط کیں۔

Read more

اسرائیل کے عالمی دباؤ کے شکوے کے بیچ غزہ میں جنگ بندی کی امید، یہ معاہدہ کیسا ہو سکتا ہے؟

اسرائیل اور حماس کے درمیان ممکنہ جنگ بندی سے متعلق امیدیں بڑھتی جا رہی ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ جنگ بندی چھ ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے جس کے دوران 40 اسرائیلی یرغمالیوں کو بتدریج رہا کر دیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے منگل کو کہا کہ امریکہ میں اسرائیل کے لیے عوام کی حمایت حماس کے خلاف جنگ میں مجموعی طور پر فتح کا باعث بنے گی۔

Read more

مریم نواز کا پولیس اہلکار کے سر پر دوپٹہ ٹھیک کرنے پر کہیں شاباشی تو کہیں ’پرسنل سپیس‘ کی بحث

پنجاب کی نو منتخب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انھیں ایک خاتون پولیس افسر کا دوپٹہ ان کے سر پر جماتے دیکھا جا سکتا ہے جو کام کے دوران ان کے سر سے کھسک گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر کچھ نے اس پر مریم کو شاباش دی۔ ان کے خیال میں یہ ان کا عوام میں وہی ’گھلنا ملنا‘ ہے جسے تبرک سمجھ کر قبول کیا جائے۔ جبکہ کچھ نے یہ کہا کہ ان کا ایسا کرنا خاتون کی ’پرسنل سپیس‘ کی خلاف ورزی تھی۔

Read more

نیو بلڈ: ’میری رگوں میں دوڑنے والا خون ناصرف نایاب ہے بلکہ نومولود بچوں کی جان بھی بچا سکتا ہے‘

مجھے ہمیشہ سے اس بات پر فخر ہے کہ میں خون کا عطیہ دیتی ہوں۔ میرا خون ’بی نیگیٹو‘ ہے جو کافی نایاب ہے اور حال ہی میں مجھے معلوم ہوا کہ میرا خون برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے لیے مزید قیمتی ہے کیونکہ یہ خون نومولود بچوں کو بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Read more

کچھ خواتین سیکس کے اختتامی مرحلے میں تسکین حاصل کیوں نہیں کر پاتیں اور اس مسئلے سے کیسے نمٹا جائے؟

یہ وہ سوال ہے جسے بہت سے سائنس دان اور سیکسالوجسٹ اب تک نہیں سمجھ سکے ہیں۔ خواتین کی جذباتی ذہانت اب بھی ایک معمہ ہے۔ خواتین میں سیکس کے دوران ’ہیجان شہوت‘کے بارے میں کئی کتابوں میں بہت کچھ لکھا گیا ہے۔ یقیناً ہر کسی کا تجربہ ایک جیسا نہیں ہوتا۔

Read more

’29 گھنٹے لگاتار بارش‘: بلوچستان کے ضلع گوادر میں غیر معمولی بارش کی وجہ کیا بنی؟

بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں گذشتہ روز سے جاری طوفانی بارش سے گوادر شہر کے علاوہ سربندن اور جیونی سمیت بہت سے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ سینکڑوں مکانات منہدم، رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں اور لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Read more

وہ مسلم ملک جو ’نِکل‘ کے ذخائر اور نئے زیرتعمیر دارالحکومت کے ساتھ دنیا کے پانچ بڑی معیشتوں میں شامل ہونا چاہتا ہے

کیا انڈونیشیا 2045 تک 25000 ڈالر کی اوسط آمدنی اور غربت کے مکمل خاتمے کے ساتھ دنیا کی پانچ بڑی معیشت میں سے ایک بننے کا ہدف پورا کر سکے گا؟

Read more

دفاعی چیمپیئن کی مسلسل چھٹی شکست: ’اب یہی کام ہے کہ صبح اٹھو، لاہور قلندرز کو ہارتا دیکھو، ٹرول کرو اور سو جاؤ‘

پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے آغاز پر شائقین کو توقع تھی کہ لاہور قلندرز کا بولنگ اٹیک مضبوط ہے اور وہ حریف ٹیموں کو ٹف ٹائم دے گا مگر جناب حارث رؤف ہوں، زمان خان ہوں یا شاہین شاہ آفریدی۔۔۔سب ہی اپنے جوہر دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔

Read more

انڈیا میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے پر ایک بار پھر تنازع: انڈین سیاست میں آج بھی ’پاکستان کارڈ‘ کیوں چلتا ہے؟

انڈیا میں ایک بار پھر ‘پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ تنازعے کا موضوع بن گیا ہے اور تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ یہ نعرہ انڈیا میں ایک عرصے سے تنازعے کا موضوع رہا ہے۔ تاہم اس مرتبہ یہ بظاہر ’فیک نیوز‘ کے طور پر پھیلایا گیا ہے۔

Read more

ڈی این اے ٹیسٹ جس نے تصدیق کی کہ قریب المرگ شخص ہی جاپان کا انتہائی مطلوب ملزم ہے

اس قریب المرگ شخص نے اپنی اصلیت خود پولیس پر آشکار کی۔ متعدد بم دھماکوں میں انتہائی مطلوب ملزم جو گذشتہ 40 سال سے بغیر کسی شناخت اور موبائل کے جاپان میں رہ رہا تھا۔

Read more

خاندان کے 103 افراد کھونے والے فلسطینی نوجوان: ’میری بیوی جانتی تھی کہ وہ مر جائے گی۔۔۔ یہ ہماری آخری فون کال تھی‘

جب آٹھ دسمبر کو ان کے گھر والوں پر حملہ ہوا تو احمد اس وقت اپنی اہلیہ شرین سے فون پر پر بات کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’وہ جانتی تھیں کہ وہ مر جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ اگر مجھ سے کوئی کبھی خطا سرزد ہو گئی ہو تو مجھے معاف کر دینا۔ میں نے انھیں کہا کہ ایسا کہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اور یہ ہم دونوں کی آخری فون کال تھی۔‘

Read more

کیا تحریکِ انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد کے بیچ صرف عمران خان کا بیانیہ حائل تھا؟

پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے متنازعہ پہلوؤں پر تاحال بحث کا سلسلہ جاری ہے لیکن اس سب کے بیچ بظاہر جس پہلو پر زیادہ بات نہیں ہوئی وہ مرکز میں حکومت بنانے کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف اور پیپلز پارٹی کے ممکنہ اتحاد سے متعلق بحث ہے۔ دونوں جماعتوں کے اتحاد میں کیا چیز آڑے آئی؟

Read more

’گگن یان مشن‘: انڈیا کا خلا میں پہنچنے کا اربوں روپے مالیت کا منصوبہ جسے روس میں تربیت یافتہ انڈین پائلٹ سرانجام دیں گے

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’یہ صرف چار نام یا چار لوگ نہیں ہیں۔ یہ چار طاقتیں ہیں جو ایک اعشاریہ چار بلین انڈین لوگوں کی امنگوں اور خوابوں کو خلا میں لے جائیں گے۔ میں انھیں مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘

Read more

’حلوہ‘ تیار ہے

یہ محض ایک واقعہ نہیں یہ احساس کے تن پر لگی وہ تعزیز ہے جس کے لیے کسی عدالت کی بھی ضرورت نہیں اور نہ ہی کسی قاضی کی گنجائش۔ توہین مذہب کا الزام لگا کر کسی کو بھی ہجوم کے سامنے پھینک دینا کس قدر آسان ہے کوئی ہمارے معاشرے سے پوچھے۔

Read more

زہر اور قیدِ تنہائی سے اعصابی حملوں تک: پوتن کے سیاسی مخالفین کو کتنی بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے؟

آج کے روس میں سیاسی مخالفت کی قیمت بہت زیادہ ہے اور تبدیلی کی امید اتنی ہی دور۔مگر اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی موت کے بعد، سلاخوں کے پیچھے موجود ایک اور سیاسی قیدی ملک میں تبدیلی کی امید کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Read more

’راس الحکمہ‘: متحدہ عرب امارات کی اربوں ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ کیا ہے اور اس سے مصر کو کیا فائدہ ہو گا؟

جیسے ہی مصر میں بحیرہ روم پر واقع راس الحکمہ میں سرمایہ کاری کے ایک بڑے معاہدے کا اعلان کیا گیا، سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو گیا حتیٰ کے چائے کی دکانوں سے ڈھابوں تک لوگ گھنٹوں اس معاہدے کی تفصیلات پر بحث کرتے نظر آئے۔

Read more

ڈرائیور کے بغیر مال بردار ٹرین کا ’فرار‘:100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگتی 53 بوگیوں والی ٹرین کو کیسے روکا گیا؟

انڈیا میں ریلوے حکام نے ایک مال بردار ٹرین کے بغیر ڈرائیور 70 کلومیٹر سے زیادہ سفر کرنے کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

Read more

لاہور میں لباس کی وجہ سے توہین مذہب کا الزام: ’معافی کی ویڈیو کا مقصد خاتون کی زندگی اور سکیورٹی محفوظ بنانا تھا‘ اے ایس پی شہربانو

لاہور کے علاقے اچھرہ بازار میں اتوار کے روز اپنے لباس کی وجہ سے توہین مذہب کے الزام کی زد میں آنے والی خاتون کو ہجوم سے بچا کر لے جانے والی پولیس افسر شہربانو نقوی کو سوشل میڈیا پر خاصی داد دی جا رہی ہے تو وہیں کچھ لوگ اس بات پر بھی تنقید کر رہے ہیں کہ مذکورہ خاتون سے معافی کیوں منگوائی گئی۔

Read more

صدر عارف علوی نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس کیوں نہیں بلا رہے اور اگر ڈیڈلائن گزر گئی تو کیا ہو گا؟

پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے جہاں ایک جانب آٹھ فروری کے عام انتخابات کے بعد سے مبینہ دھاندلی کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں وہیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق وفاقی حکومت کی طرف سے بھیجی جانے والی سمری کو بنا منظور کیے واپس بھیجنے کے بعد سے ایک نئی آئینی بحث چھڑ گئی ہے۔

Read more

نوکری کا جھانسہ دے کر روسی فوج میں بھرتی کیے جانے والے انڈین شہری: ’ہم ایجنٹ کے دھوکے کا شکار ہوئے‘

انڈیا میں کچھ خاندانوں کا کہنا ہے کہ متعدد نوجوانوں کو ایجنٹوں نے ’ہیلپر‘ کی نوکری کے ’دھوکے‘ سے یوکرین اور روسی کے رمیان جاری جنگ میں روسی افواج کے ہمراہ لڑنے کے لیے بھیج دیا ہے، جس کی وجہ سے پریشان خاندانوں نے وفاقی حکومت سے انھیں انڈیا واپس لانے میں مدد کی اپیل کی ہے۔

Read more

قدیم یونانیوں میں ’آوارہ بچہ دانی‘ کا نظریہ جس کے ڈر سے کنواری خواتین کی شادی کر دی جاتی

یہ خیال کیا جاتا تھا کہ بچہ دانی ایک ایسا جانور ہے جو جسم کے اندر گھومتا پھرتا ہے اور جس پر عورت کا کوئی کنٹرول نہیں: اسے ایک ’آوارہ بچہ دانی‘ سمجھا جاتا تھا۔

Read more

انڈین نژاد برطانوی پروفیسر کی مبینہ انڈیا بدری: ’میں پاکستانی جاسوس نہیں، یہ میری نہیں ڈری ہوئی حکومت کی توہین ہے‘

برطانیہ کی ویسٹ منسٹر یونیورسٹی میں سیاسیات کی پروفیسر نتاشا کول کو بنگلور ہوائی اڈے پر امیگریشن حکام نے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اور انھیں ہوائی اڈے پر روک لیا گیا۔ پروفیسر نتاشا کے مطابق حکام نے انھیں 24 گھنٹے بعد ایئرپورٹ سے ہی واپس برطانیہ بھیج دیا۔

Read more

نریندر مودی کی ہندوؤں کے زیرِ آب مقدس شہر کی یاترا: ’74 سال کی عمر میں اِتنی توانائی اور ریڈ کارپٹ پر پوجا‘

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والے ایک ویڈیو میں انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کو سمندر کا سفر کرتے اور پھر سمندر کی تہہ میں جا کر پوچجا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں آگے چل کر درشن کے بعد پانی سے باہر آتے ہی مودی کہتے ہیں ’ میرے لیے یہ چاہت سے زیادہ میری شردھا (عقیدہ) تھی۔‘

Read more

’فلسطین کو آزاد کرو‘: امریکی فضائیہ کے اہلکار نے اسرائیلی سفارتخانے کے باہر خود کو آگ لگا لی

خود کو آگ لگانے سے پہلے، انھوں نے کہا کہ وہ ’نسل کشی کے عمل میں مزید شریک نہیں ہوں گے‘ اور جب آگ نے اُن کے جسم کو اپنی لپیٹ میں لیا تو اس موقع پر ویڈیو میں انھیں ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے سُنا گیا۔

Read more

مراد علی شاہ کی وہ ’خوبیاں‘ جن کی بِنا پر انھیں تیسری مرتبہ سندھ کی وزارتِ اعلیٰ کا منصب دیا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سید مراد علی شاہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ کے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔ جولائی 2016 کے بعد سے وہ لگاتار تیسری بار اس منصب پر فائز ہوئے ہیں۔ مگر وہ کیا عوامل ہیں جنھوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو اِس اہم منصب کے لیے مراد علی شاہ کے دوبارہ چناؤ پر مجبور کیا؟

Read more