چھ لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کی ہڈیوں کا بیوپاری: ’یہ شو پیس نہیں، یہ ہڈیاں اُن لوگوں کی ہیں جو کبھی زندہ تھے‘
24 سالہ جان نے بی بی سی کو بتایا کہ ’انسانی ہڈیوں کو تیزاب سے صاف کیا جاتا ہے جس کے بعد ان کے ڈی این کے پتہ نہیں لگایا جا سکتا۔‘
Read more24 سالہ جان نے بی بی سی کو بتایا کہ ’انسانی ہڈیوں کو تیزاب سے صاف کیا جاتا ہے جس کے بعد ان کے ڈی این کے پتہ نہیں لگایا جا سکتا۔‘
Read moreگذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے عملے کے 10 ارکان کینیڈا پہنچنے پر ’غائب‘ ہو چکے ہیں اور اس مسئلے کے تدارک کے لیے پی آئی اے کی جانب سے کیے گئے اقدامات بے اثر ہوتے دکھائی دیے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ پی آئی اے کا عملہ اتنی بڑی تعداد میں کینیڈا میں ’پناہ حاصل کرنے‘ کی کوشش کر رہا ہے؟
Read moreلاہور کی ایک مقامی عدالت نے اپنی پہلی بیوی سے تحریری اجازت اور اس ضمن میں درکار قانونی کارروائی مکمل کیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو سات ماہ قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سُنائی ہے۔
Read moreسات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے اور پھر اسرائیل کی جوابی بمباری کے وقت خان یونس میں مقیم ایمل کو بالکل معلوم نہیں تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔ وہ بہت پریشان اور گھبرائی ہوئی تھیں اور وہ اپنے حمل کے آٹھویں مہینے میں تھیں۔ ان کا بہت زیادہ خون نکلنے لگا۔ انھیں ہسپتال جانا تھا لیکن وہ تنہا تھیں کیونکہ ان کے خاوند غزہ سے باہر مقبوضہ غرب اردن میں ملازمت کر رہے تھے۔
Read moreعماد وسیم کی پُراعتماد بلے بازی نے اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم کو فائنل تک پہنچا ہی دیا
Read moreالیکش ہو گئے، ووٹ گنے گئے، ووٹ غائب بھی کیے گئے، ووٹ غائب سے ظہور میں بھی لائے گئے، کچھ سیاستدانوں نے اپنی عزت بچائی، کچھ نے بچی کچی بھی گنوائی، پھر الیکشن ہارنے والوں نے جوڑ توڑ کیا، پارلیمانی جمہوریت میں ایسا ہی ہوتا ہے حکومت بنی تو پتہ چلا کہ الیکشن میں جیتا کون ہے؟ محسن نقوی۔
Read moreاس کے علاوہ 12 ماہ سے کم عمر کے بچوں کو خالص یا کچا شہد یا بازار میں دستیاب شہد نہیں کھلانا چاہیے۔ ہم نے اپنے ارد گرد اکثر یہ دیکھا ہے اور اس بارے میں بھی بات ہوتی سُنی ہے کہ بچے کی پیدائش کے فوراً بعد اُسے گُھٹی کے طور پر شہد چٹایا جاتا ہے جس کے بارے میں ماہرین کی رائے مختلف ہے۔
Read moreوہ اپریل 2021 کی ایک یخ بستہ صبح تھی جب امریکی سائنسدانوں کا ایک گروپ 145 سال پہلے دفن کیے گئے ’قیمتی خزانے‘ کی تلاش کے لیے نکلا۔ اُن کے پاس ایک پرانا نقشہ تھا، زمین کھودنے کے لیے ایک بیلچہ، ایک ٹارچ اور زمین کی پیمائش کے لیے ایک فیتہ یعنی ٹیپ۔
Read moreکولمبیا کے صحافی جارج کارابالو نے روزمرہ کے جنسی مسائل کے بارے میں آمنے سامنے اور کھل کر بات کرنے کے لیے ایک گروپ بنایا۔ اس مضمون میں وہ ہمیں بتاتا ہے کہ یہ کیسے ہوا اور اس کا نتیجہ کیا نکلا۔
Read moreبعض ماہرین صحت کے مطابق حمل کے آخری مرحلے کے دوران کجھور استعمال کرنے سے ممکنہ طور پر قدرتی طریقے سے بچے کی پیدائش کے امکان بڑھ جاتے ہیں۔
Read moreانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے وائٹ بال (ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے) میچوں میں ’سٹاپ کلاک‘ کا ایک نیا قانون متعارف کرایا ہے جس کا آغاز رواں سال جون میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے ہوگا۔
Read moreکوئٹہ میں گیس لیک سے ہونے والے دھماکوں میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ متاثرہ افراد اور ان کے لواحقین اس پر سوئی سدرن گیس کمپنی کو موردِ الزام ٹھہراتے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے یہ کہہ کر اس کی تردید کی گئی ہے کہ ان کی ذمہ داری کسی بھی صارف کے گھر کے میٹر تک ہے۔
Read moreصرف رمضان میں ہی نہیں بلکہ قدرتی آفات، وبا یا کسی اور غیر معمولی صورتحال میں اکثر سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس پر مدد کے لیے میسجز آتے ہیں۔ اس طرح ذاتی اپیلز پر لوگ جذبے سے مدد کرتے ہیں لیکن دھوکے باز افراد اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
Read moreبہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ روس کے موجودہ صدر ولادیمیر پوتن ہی اپنی کامیابی کا دعویٰ کریں گے اور پانچویں بار ملک کے صدر بن جائیں گے۔ آخر اس سب کے باوجود کریملن انتخاب کا انعقاد کیوں کر رہا ہے اور اس سے ہمیں صدر پوتن کی حقیقی مقبولیت کے بارے میں کیا پتا چلتا ہے؟
Read moreیہ ہدف ایسا بھی دشوار نہ تھا کہ یوں کہرام مچا پاتا مگر اپنی کم مائیگی کا اضطراب گلیڈی ایٹرز پر اس قدر حاوی ہوا کہ یکایک جنون میں بدل گیا اور بلے باز وقت سے آگے دوڑنے کی کوشش میں ڈھیر ہوتے چلے گئے۔
Read more’فیوچر گیمنگ اینڈ ہوٹل سروسز‘ نامی کمپنی کے مالک سنٹیاگو مارٹن ہیں جو ’لاٹری کنگ‘ کے نام سے بھی مشہور ہیں اور انھوں نے گذشتہ پانچ برسوں میں الیکٹورل بانڈز کے ذریعے انڈیا کی متعدد سیاسی جماعتوں کو بھاری رقوم فراہم کی ہیں۔
Read more14 صدی سے بھی زائد قدیم یہ تاریخی مقام پیغمبر اسلام کی جانب سے صدقہ اور فلاحی کاموں کا ثبوت زندہ ثبوت ہے۔
Read moreٹیپ وارم انڈے ’فضلے سے آلودہ کھانے، پانی، یا سطحوں کے ذریعے پھیلتے ہیں۔ انسان اس سے آلودہ کھانا کھانے یا آلودہ انگلیوں کو اپنے منہ میں ڈالنے پر انڈے نگل جاتے ہیں۔
Read moreزمین پر اتنے بڑے گڑھے اچانک کیسے نمودار ہو رہے ہیں یہ ایک ایسا معمہ ہے جو آج بھی سائنسی دنیا کے لیے ایک پہیلی کی حیثیت ہی رکھتا ہے۔
Read moreجب سے یہ خبر آئی ہے کہ انڈو نیشیا کی ایک فلائٹ کے دونوں پائلٹ دورانِ پرواز سوئے ہوئے پائے گئے پائلٹوں کے تھکن اس ہفتے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ لیکن عسکری تنظیمیں کئی دہائیوں سے اس مسئلے سے نمٹ رہی ہیں اور ان کے پاس اس کا ایک حیرت انگیز حل موجود ہے۔
Read moreغزہ میں النصر ہسپتال کے ڈاکٹر احمد ابو صبحا نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں اسرائیلی فوج نے النصر ہسپتال پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا اور ان پر تشدد کیا۔ تاہم اسرائیلی فوج نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
Read moreانڈیا کے الیکشن کمیشن نے ایک دستاویز جاری کیا ہے جس میں ملک کی سیاسی جماعتوں کے الیکٹورل بانڈز میں گذشتہ پانچ سال کے دوران سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کی کی تفصیلات درج ہیں۔ اس میں ایک کمپنی ’حبکو‘ بھی ہے جس کے بارے میں انڈیا میں سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ دراصل پاکستانی کمپنی ہے۔
Read moreماہرین کا کہنا ہے کہ اونچی آواز میں خراٹے لینا اکثر نیند کی خرابی سے منسلک ہوتے ہیں جسے اوبسٹرکٹیو سلیپ ایپنیا (او ایس اے) کہا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں نیند کے دوران سانس لینا بند ہو جاتا ہے اور بار بار سانس میں رکاوٹ شروع ہو جاتی ہے۔
Read moreپاکستان میں سوشل میڈیا پر تقریباً ایک ہفتے کے شور اور تنقید کے بعد مسلم لیگ ن کی قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں شامل مریم اکرام نے الیکشن کمیشن میں اپنی نامزدگی واپس لینے کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔ اچانک قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست سے نام واپس لیے جانے کی وجہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید تھی یا پارٹی کے اندر سے اعتراضات؟
Read moreمختصر دورانیے کی پاکستانی فلم ’جامن کا درخت‘ نے حال ہی میں کانز ورلڈ فلم فیسٹول میں سوشل جسٹس فلم کی کیٹیگری میں بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ اس فلم میں ماڈل ماہا طاہرانی نے عدنان صدیقی کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا ہے۔
Read moreمہران ممتاز سے اٹیک اوپن کروانے کا فیصلہ یوں دانش سے عاری ٹھہرا کہ نئی گیند پہ یہاں رنز بٹورنے میں وہ دشواری ہی نہ تھی جو قدرے پرانی گیند پہ موثر سپن کے خلاف درپیش ہو سکتی تھی۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا تجزیہ۔
Read moreکیا آپ کو معلوم ہے کہ ہونٹوں کو خوبصورتی بخشنے والی لِپ سٹک کی تاریخ کتنی پُرانی ہے؟ ایران میں ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دنیا کی قدیم ترین لِپ سٹک آج سے تقریباً پانچ ہزار برس پہلے استعمال کی جا رہی تھی
Read moreاس واقعے کی ویڈیو کے مطابق آتش بازی کے چلنے سے پہلے ہی کچھ ہی فاصلے پر موجود پولیس اہلکاروں کی جانب سے رمی کو گولی مار دی گئی تھی۔
Read moreمحبت کے نام پر دیے جانے والے دھوکے کو ’پِگ بُچرنگ‘ (سور کو ذبح کرنا) کہتے ہیں۔ یہ اصطلاح مذبح خانو میں استعمال ہوتی ہے جس کا مقصد کسی سور کو ذبح کرنے سے پہلے اسے کِھلا پِلا کر صحت مند کرنا ہوتا ہے۔
Read moreتاریخ کی کتابوں میں بتایا گیا ہے کہ محمود غزنوی نے گجرات میں سومناتھ کے مندر کو لوٹا۔ محمود غزنوی کے ساتھ جنگ کے دوران ہزاروں ہندو جنگ میں مارے گئے۔ سومنات کے مندر پر کیسے قبضہ کیا گیا اور اس نے یہاں سے کتنا خزانہ لوٹا؟
Read moreوزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور کی پریس کانفرس میں ان کی ایک مختلف شبیہ سامنے آئی ہے جس نے بہت سے تجزیہ کاروں کو حیران کیا ہے۔ ہم نے چند صحافیوں اور تجزیہ کاروں سے ان کی اس ’سافٹ ٹون‘ یا ’تبدیلی‘ کی وجوہات پر بات کی۔
Read moreگذشتہ سال ملائیشیا کی ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ کمپنی ایک دہائی میں اپنا پہلا سالانہ نیٹ منافع حاصل کرنے کی جانب گامزن ہے لیکن اتنے قلیل عرصے میں یہ کیسے ممکن ہو سکا؟
Read moreامریکہ میں قانون سازوں نے ایک ایسے بل کی منظوری دی ہے جس سے ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی لگ سکتی ہے۔ چین نے متنبہ کیا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی امریکہ کے گلے پڑے گی۔
Read moreپال کو سنہ 1952 میں پولیو ہوا جب ان کی عمر صرف چھ برسں تھی اور اس کی وجہ سے ان کا جسم گردن سے نیچے مفلوج ہو گیا۔ اس مرض کی وجہ سے وہ خود سے سانس لینے کے قابل نہیں رہے اس لیے ڈاکٹرز نے انھیں ایک دھاتی سیلنڈر میں رکھا جہاں انھوں نے اپنی باقی کی تمام عمر گزاری۔ اسی حالت میں رہتے ہوئے انھوں نے نہ صرف قانون کی ڈگری حاصل کی بلکہ اس کی پریکٹس بھی کی۔ انھوں نے اپنی یاداشتوں کی ایک کتاب بھی شائع کروائی۔
Read moreپاکستان میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی گونج امریکہ میں اس وقت سُنائی دی جب امریکہ میں دو درجن سے زائد اراکینِ کانگریس نے صدر جو بائیڈن اور سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن سے ایک خط کے ذریعے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں بننے والی نئی حکومت کو اس وقت تک تسلیم نہ کریں جب تک عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات نہ ہو جائیں۔
Read moreہم ایک ایسے دور اور ایسی دنیا میں جی رہے ہیں جہاں تصویروں کو صرف چند کلکس کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر تبدیل کیا جا سکتا ہے یا مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے مکمل طور پر شروع سے بنایا جا سکتا۔
Read moreجوہری ہتھیار تیار کرنے کے اس خفیہ منصوبے کو ’آئلیرو پراجیکٹ‘ کا نام دیا گیا تھا اور یہ منصوبہ کئی دہائیوں تک جاری رہا جسے بلآخر 1980 کی دہائی میں ترک کیا گیا۔
Read moreہیٹی ایک ایسا ملک جو اس وقت بدامنی کی وجہ سے مفلوج ہے اور ایک عبوری حکومت کے قیام کا منتظر ہے، ایسے میں ہم اقتدار اور طاقت کی رسا کشی کی دوڑ میں شامل ان گینگ لیڈروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں جو اس کی ڈوریں ہلا رہے ہیں۔
Read moreیہ وہ جزائر ہیں جہاں ماضی میں بازنطینی بادشاہ اور عثمانی سلطان سرکش اور تنگ کرنے والے شہزادوں اور اپنے دیگر حریفوں کو جلاوطن اور قید کرتے تھے۔ تاہم آج یہ ایسے منفرد جزیرے بن گئے ہیں جن کی سڑکوں پر گاڑیاں نہیں چلتیں۔
Read moreپاکستان میں اس وقت دس، بیس، پچاس، سو، پانچ سو، ایک ہزار اور پانچ ہزار کے کرنسی نوٹ موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک نے پاکستان کی آزادی کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے 75 روپے کا خصوصی نوٹ بھی چھاپ کر مارکیٹ میں جاری کر رکھا ہے۔
Read moreموجودہ حالات میں اس وقت خیبر پختونخوا حکومت کو مشکل صورتحال درپیش ہے۔ اس حوالے سے پانچ ایسے چیلنجز ہیں جن کی طرف فوری توجہ کی ضرورت ہے اور اس کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کو مرکزی حکومت کا تعاون چاہیے ہو گا۔
Read moreازابیل گیرسٹن جو خود ڈچ اور انگلش بولتے بڑی ہوئی ہیں وہ بچوں کو ایک سے زیادہ زبانیں بولنے مںی مدد کرنے والی سائنس پر تحقیق کر رہی ہیں۔ اس میں ان والدین کے لیے رہنمائی ہے جو خود ایک زبان بولتے ہیں لیکن چاہتے ہیں کہ ان کے بچے ایک سے زیادہ زبانیں بولیں۔
Read moreصدر سیکریٹریٹ کے پریس ونگ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’موجودہ معاشی چیلنجز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ صدارتی تنخواہ نہیں لیں گے۔ یہ فیصلہ انھوں نے ملک کی اقتصادی صورتحال کو بہتر انداز میں مینیج کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کیا ہے۔‘
Read moreانڈین سٹار کرکٹر وراٹ کوہلی کھیل کے میدان میں ہوں یا باہر لیکن وہ خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ اب انڈین میڈیا میں یہ خبر گرم ہے کہ وراٹ کوہلی جون کے مہینے میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں مشترک طور پر منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انڈین ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
Read moreعزیر بن یاسین کے مختلف جسمانی اعضا عطیہ کرنے سے سات لوگوں کو نئی زندگی مل گئی جو پاکستان میں میڈیکل سائنس میں ایک تاریخی واقعہ ہے۔ ان تمام افراد کی حالت اب بہت بہتر ہے اور وہ تیزی سے صحت مند ہو رہے ہیں۔ سات افراد کی صحت مند زندگی کی وجہ بننے والے عزیر بن یاسین کون تھے اور ان کے گھر والوں کو یہ فیصلہ کرنے میں کتنی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔
Read moreیوکرین کے سمندری ڈرونز نے گذشتہ چند مہینوں میں ’نیول وار فیئر‘ یعنی بحری جنگ میں ایک انقلاب برپا کیا ہے۔ یہ سمندری ڈرونز اب کُھلے سمندر میں اور یہاں تک کے نیوی کے اڈوں پر موجود روسی بحری جہازوں کا تعاقب کرتے نظر آتے ہیں۔
Read moreامریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے پیداواری معیار میں خامیوں کی نشاندہی کرنے والے سابق کوالٹی منیجر امریکی شہر کارلسٹن کے ایک ہوٹل کی کار پارکنگ میں اپنی گاڑی میں مردہ پائے گئے ہیں۔
Read moreسنہ 2021 میں انڈین فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل آر کے ایس بھدوریا کا کہنا تھا کہ انڈیا کا دیسی ساختہ لڑاکا طیارہ تیجس دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بالاکوٹ جیسی سرجیکل سٹرائیکس کی کارروائی انتہائی مہارت سے سرانجام دینے میں معاون ثابت ہو گا۔
Read moreیہ بم دھماکے ایک ایسے گروہ نے کیے تھے جو اُسامہ بن لادن کی شدت پسند تنظیم القاعدہ کے پیغام سے متاثر تھے۔ 11 مارچ کو ہونے والے ان دھماکوں میں192 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
Read moreنیشنل انسٹٹیوٹ آف یورولوجی سے منسلک ڈاکٹر ڈیوگو ابرو کہتے ہیں کہ ’بدقسمتی سے شرم اور صحت کی سہولیات کی کمی کے سبب مرد ڈاکٹروں کے پاس نہیں جاتے بلکہ لوگوں سے یا میڈیکل سٹور والوں سے دوائیں لکھوا لیتے ہیں۔‘
Read moreآصف علی زرداری اب ایک بار پھر ایوان صدر میں ہیں اور موجودہ حکومت کی بقا کے ضامن بھی۔ جب سے حکومت تشکیل پائی ہے یہ سوال بارہا اُٹھایا جا رہا ہے کہ کیا یہ حکومت چل پائے گی؟ اس کا جواب صرف ایک شخصیت کے پاس ہے اور اُس کا نام ہے آصف علی زرداری۔
Read moreانڈیا نے شہریت کے ترمیمی قانون کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت پاکستان سمیت انڈیا کے پڑوسی ملکوں سے آنے والے ہندوؤں اور دیگر اقلیتی گروپوں کے لوگوں کو شہریت دینے کا انتظام کیا جائے گا۔ مگر انڈین مسلمانوں کو اس پر کیا تحفظات ہیں؟
Read moreنئی صدی کے پہلی دہائی کے وسط میں عجائب گھروں اور نجی طور پر نوادرات جمع کرنے والوں نے روسی اور یوکرین کے آرٹ ورک یا فن پارے خریدنے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کیے لیکن گذشتہ سال نوادرات اکٹھا کرنے والے ایک کلیکٹر کی موت نے اس بات سے پردہ اٹھایا ہے کہ نوادرات کے بازار میں جعلسازی کس حد تک سرایت کر چکی ہے۔
Read more45 سالہ شان کنگ کی وجہ شہرت ایک ایسے شخص کی ہے جو سوشل میڈیا پر نسل پرستی کے خلاف مہم سے لے کر افریقی نژاد امریکیوں اور مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔
Read moreبوئنگ 787 ڈریم لائنر نے سوموار کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے لیے روانہ ہوا تھا اور اسے وہاں سے پھر چلی کے شہر سینٹیاگو کے لیے روانہ ہونا تھا۔
Read moreانڈیا نے سوموار کے روز دیسی ساختہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی-5 کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو پورے چین اور نصف یورپ کو اپنے ہدف پر لے سکتا ہے۔
Read moreکیا روزہ رکھنا صحت کے لیے مفید ہے اور اگر آپ لگاتار 30 دن تک ایسا کرتے رہیں تو آپ کے جسم پر اس کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟
Read moreماہرینِ معیشت کا خیال ہے کہ اس بار نو منتخب حکومت میں اسحاق ڈار کو وزارتِ خزانہ نہ دینے کی بڑی وجہ ان کے ماضی میں آئی ایم ایف کے خلاف بیانات ہو سکتے ہیں جن کی وجہ سے ایک محاذ آرائی کا تاثر ملا، اس لیے اسحاق ڈار کے بجائے ایک ایسا شخص لایا گیا ہے جو ان سے بہتر انداز میں بات کر سکے۔
Read moreانڈیا نے چار یورپی ممالک سوئٹزرلینڈ، ناروے، آئس لینڈ اور لیختنشتائن کے ساتھ تجارتی معاہدہ کیا ہے جسے تاریخی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس معاہدے سے یورپی ممالک کو کیا فائدہ ہو گا اور یہ انڈیا کے لیے کتنا اہم ہے؟
Read moreباورچی ہوں یا گھریلو خواتین رمضان کے دوران مختلف قسم کے پکوان تیار کرتے ہیں، لیکن بریانی ایک ایسا پکوان ہے جو نہ صرف مزے دار، سیر کرنے والی اور بنانے میں آسان بھی ہے بلکہ یہ انڈیا اور پاکستان میں یکساں مقبول ترین ڈش ہے۔
Read moreرچرڈ سکولر اور جارجینا لانگ جلد کے کینسر کے ماہر ڈاکٹرز ہیں۔ دنیا کے الگ الگ حصوں میں موجود ان دونوں ڈاکٹروں نے جب رچرڈ سکولر کے دماغ کے سکین دیکھا اور انھیں اپنے دل ڈوبتے ہوئے محسوس ہوئے۔ کسی بھی عام شخص کے لیے یہ دماغ کا ایک معمولی سا سکین تھا۔ مگر یہ دونوں ڈاکٹرز جانتے تھے کہ معاملہ اتنا سیدھا نہیں۔ پروفیسر سکولر کے سکین رپورٹ کی سیدھی جانب اوپری طرف کچھ موجود تھا جو باقی دماغ
Read moreاگرچہ محمد رضوان کی بیٹنگ فارم ایک بار پھر تسلسل کی مثال بن کر اُبھری ہے اور عثمان خان کی محیرالعقول پاور ہٹنگ بھی سبھی بولرز کے لیے دردِ سر رہی ہے مگر یونائیٹڈ کے خلاف تازہ شکست نے بہرحال سلطانز کے ہاں کچھ اضطراب ضرور برپا کیا ہو گا۔
Read moreوزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں شامل 19 وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ اس کابینہ میں جہاں کئی پرانے اور معروف سیاسی چہرے شامل ہیں وہیں چند وزرا ایسے بھی ہیں جو پہلی مرتبہ ن لیگ کی وفاقی کابینہ میں شامل کیے گئے ہیں۔ ایسے ہی ناموں میں احد چیمہ، محسن نقوی، عبدالعلیم خان اور قیصر احمد شیخ بھی شامل ہیں۔
Read moreکراچی کے ’سیاسی جرائم یا مجرمانہ سیاست‘ کے انتہائی پراسرار کردار شعیب خان کو جانتے تو شاید بہت ہی کم لوگ ہوں گے مگر پروفائل کا عالم یہ تھا کہ شعیب خان کے کاروبار پر ہاتھ ڈالنے کے لیے صوبے کے اُس وقت کے گورنر کو ملک کے فوجی صدر اور آرمی چیف تک جانا پڑا تھا اور آئی ایس آئی سربراہ کو کراچی بھیجا گیا تھا۔
Read moreیہ تصویر جس سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ شہزادی کیتھرین کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیوں کو ختم کر دے گی، ان میں مزید اضافے کی وجہ بنی ہے۔
Read moreکینیڈا میں ہر قدم پر تناؤ اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ اس لیے اگر کوئی طالب علم نہیں جانتا کہ اس سے کیسے نمٹا جائے تو وہ مایوس ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ نوجوان کینیڈا کی شہریت اور پی آر کے حصول کے لیے بھی ذہنی دباؤ میں رہتے ہیں۔
Read moreانڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق طیارے کے 32 سالہ پائلٹ نے اپنے ساتھی پائلٹ کو ٹیک آف کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد طیارے کا کنٹرول یہ کہہ کر سنبھالنے کے لیے کہا تھا کہ اسے آرام کی ضرورت ہے جس سے 28 سالہ شریک پائلٹ نے اتفاق کیا تھا۔
Read moreماہرین کی رائے میں پورے مہینے کے لیے رمضان کا شیڈول بنانے کی کوشش کریں اور اچھی نیند اور آرام حاصل کرنے کے لیے سونے سے پہلے موبائل یا لیپ ٹاپ اور دوسری سکرینز کا استعمال کم سے کم کریں۔
Read moreآسکرز 2024 میں فلم اوپن ہائیمر کی دھوم رہی اور اس نے ایوارڈ میلے میں مجموعی طور پر سات ایوارڈز حاصل کیے۔ ایٹم بم کے ’خالق‘ کے بارے میں بنی فلم نے اتوار کو آسکرز ایوارڈ میلے کو اپنے نام کرتے ہوئے سات ایوارڈز جیتے، جن میں بہترین اداکار، بہترین ہدایت کار اور بہترین فلم کے گرانقدر ایوارڈز بھی شامل ہیں۔
Read moreآج سے سو سال پہلے، ایشیا، افریقہ اور یورپ کے کئی خطوں پر صدیوں کے عثمانی کنٹرول کے بعد خلافت عثمانیہ کو ختم کر دیا گیا۔ مارچ 1924 کو ترک پارلیمنٹ نے خلافت عثمانیہ کو ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ ترک قانون سازوں نے خلافت عثمانیہ کو کیوں ختم کیا؟ کیا عبدالحمید اور ان کے پیش رو سلطان یا خلیفہ تھے؟ اس وقت عثمانی سلطان نے اس میں کیا کردار ادا کیا تھا؟
Read moreاگر کسی شخص کو لگتا ہے کہ اس کے سر میں درد ہو سکتا ہے تو ڈاکٹر مشورہ دیتے ہیں کہ ایسی غذاؤں سے دور رہیں جو سر درد کا سبب بن سکتی ہیں جیسے چاکلیٹ، ڈیری اور پنیر، خاص طور پر سحری کے کھانے کے دوران، اور ان کی جگہ کاربوہائیڈریٹ جیسے براؤن بریڈ، پھلیاں، چنے، اوٹس اور جو کی روٹی، فائبر والی کوئی بھی غذائیں اور سبزیاں جن میں پوٹاشیم موجود ہو، کھجور اور کیلے کھانے شامل ہیں۔
Read moreآصف علی زرداری ایک بار پھر ریاست کے سربراہ بن چکے ہیں۔ وہ فوجی صدر پرویز مشرف کو گھر رخصت کر کے پہلی بار اس مسند پر سنہ 2008 میں براجمان ہوئے تھے۔لیکن اس بار آصف زرداری کے سامنے اہداف کیا ہیں اور انھوں نے دوبارہ اس ’علامتی‘ سمجھے جانے والے آئینی عہدے کو اپنے لیے کیوں چُنا؟
Read moreنہ آپ سے آج تک یہ ملک سنبھلا، نہ ہی کسی اور کو سنبھالنے کا پورا موقع دیا۔ نہ آپ نے اپنی صلاحیت و قابلیت کی خود احتسابی کی اور نہ ہی کبھی عام آدمی کو اس قابل سمجھا کہ اپنی قسمت کا فیصلہ خود کر پائے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔
Read moreآج کی ترقی یافتہ بین الاقوامی دنیا میں یہ ایک قابل فہم اور عملی رویہ ہے کیونکہ کامیابی کے لیے اکثر اس میں خود کو ظاہری طور پر پیش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تو کیا یہ تبدیلیاں اس آزاد اور پُرجوش شہر کی سیلفیز سے نفرت کو کبھی ختم کر پائیں گی؟
Read moreاسلام کے مقدس مہینے رمضان کا آغاز ہونے والا ہے اور حماس کے خلاف اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی ابھی تک کوئی صورت نظر نہیں آ رہی جبکہ حماس نے فلسطینیوں سے اس مقدس مہینے کے دوران مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے کا کہا ہے۔ تو کیا ایسے میں یروشلم میں تشدد بڑھ سکتا ہے؟
Read moreکیا دودھ ایک پینے کے قابل مائع ہے جو ہر روز پیا جا سکتا ہے، اس میں کس قسم کے غذائی اجزاء موجود ہیں، روزانہ کتنا دودھ پیا جا سکتا ہے اور دودھ کسے نہیں پینا چاہیے؟
Read moreکیتھولک سپین کے خطرے کے جواب میں ملکہ الزبتھ نے سفارتی اتحاد اور آزاد تجارتی سودوں کا ایک ’متاثر کن نیٹ ورک‘ بنایا۔ انھوں نے انگلستان کو مراکشی، عثمانی اور فارسی سلطنتوں سے جوڑا۔ 1600 تک ہسپانوی تسلط کے خلاف یہ اینگلو مسلم دیوار تقریباً 4,300 میل طویل ’مراکش سے قسطنطنیہ کے راستے اصفہان تک پھیلی ہوئی تھی۔
Read moreڈچز آف سسیکس نے سوشل میڈیا کے’بظاہر نہ ختم ہونے والے زہریلے پن‘ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ آرچی اور لیلیبیٹ کی پیدائش کے قبل دورانِ حمل انھیں ’بلیئنگ اور بدسلوکی‘ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
Read more1950 اور 1960 کی دہائی میں دیکھی گئی غیر شناخت شدہ اشیا (یو ایف او) یا اڑن طشتریاں حقیقت میں جدید امریکی جاسوس طیاروں اور سپیس ٹیکنالوجی کے تجربات تھے۔
Read moreآج ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتیجے میں آصف زرداری پاکستان کے 14ویں صدر منتخب ہوئے ہیں یوں وہ پاکستان کے پہلے ایسے سیاستدان بن گئے ہیں جو دو مرتبہ منصب صدارت پر فائز ہوئے ہیں۔ اس تحریر میں ہم نے آصف علی زرداری کی سیاسی زندگی کا تفصیل سے احاطہ کیا ہے۔
Read moreانڈین میڈیا کے مطابق پروڈیوسر ایکتا کپور نے کلرز ٹی وی کے ساتھ مل کر 2023 کے میگا ہٹ پاکستانی ڈرامے ’تیرے بن‘ کا انڈین ورژن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم تیرے بن کے پروڈیوسر عبداللہ قادوانی نے کہا ہے کہ ری میک کی اطلاعات ان تک پہنچی ہیں لیکن اس بارے میں ان سے باضابطہ طور پر رابطہ نہیں کیا گیا۔
Read moreان شکایات کے بعد کہ سیاح گلیوں میں مشہور جاپانی رقاصوں کو ہراساں کرتے ہیں۔جاپان کے قدیم دارالحکومت کیوٹو کے مشہور گیشا ضلع میں کے کچھ حصوں سے سیاحوں پر پابندی عائد کی جائے گی۔
Read moreجرمنی کی جانب سے یہ تو نہیں بتایا گیا کہ لیک ہونے والی کال ریکارڈنگ کے ساتھ کوئی چھیڑ خانی کی گئی ہے یا نہیں، لیکن حکومت نے یہ ضرور تصدیق کی ہے کہ فون پر ان تمام معاملات پر گفتگو ہوئی تھی اور ان کا خیال ہے کہ فون پر ہونے والے بات چیت روسی جاسوسوں نے ریکارڈ کی تھی۔
Read moreہمیں کھانے کے لیبل پڑھنے کی عادت ڈالنی ہوگی اور ہمیشہ ایسے اختیارات کا انتخاب کرنا ہوگا جو کم سوڈیم فراہم کرتے ہیں۔
Read moreانڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کے شمالی علاقے اندرلوک میں جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے سڑک پر نماز ادا کرنے والے افراد کو ایک پولیس سب انسپکٹر کی لات مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگ سخت ناراض نظر آ رہے ہیں۔
Read moreچونکہ اس ریفرنس کے مدعی فیصلے سے مطمئن ہیں تو باقی لوگوں کو بھی مطمئن ہو جانا چاہیے۔ عام زبان میں فیصلے کی سمجھ یہ آئی کہ بھٹو کو پھانسی دینے والے کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم
Read moreآج پاکستان کے 14ویں صدر کا انتخاب ہونے جا رہا ہے۔ حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری صدارتی امیدوار ہیں۔ اُن کا مقابلہ سُنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ اور پشتونخوا مِلی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ہے۔ مگر اہم سوال یہ ہے کہ پاکستان میں صدر کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور پاکستان کے جمہوری نظام میں ان کا کردار کیا ہوتا ہے۔
Read moreگذشتہ چند ماہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تلخی آئی ہے جس کی ایک وجہ صدر معیزو کی دہلی کے خلاف سخت بیان بازی ہے۔ یہ وہ خلا ہے جس سے چین فائدہ اٹھانا چاہتا ہے کیونکہ ایشیائی طاقتیں خطے میں اثر و رسوخ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
Read moreضعیف العمر عالمی میڈیا ٹائکون روپرٹ مرڈوک کی ٹیم نے تصدیق کر لی کہ ان کی اپنی گرد فرینڈ کے ساتھ منگنی ہو گئی ہے۔
Read moreگذشتہ ایک دہائی سے، دو الفاظ نے لی ایرو کو پریشان کر رکھا ہے، وہ الفاظ ہیں ’رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔‘ یہ بات ملائیشیا ایئرلائنز نے انھیں اس وقت بتائی تھی جب پرواز ایم ایچ 370 لاپتہ ہو گئی تھی اور اس میں ان کے بیٹے سوار تھے۔
Read moreغزہ کے بے گھر رہائشیوں کے لیے رمضان میں سب سے بڑی خوشخبری یہی ہوسکتی ہے کہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا جائے اور انھیں اپنے گھروں کو لوٹنے کی اجازت مل جائے۔
Read moreانڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے جنوبی خطے جموں کے رہنے والے ایک نوجوان نیوی کیڈٹ ساحل ورما کے والدین اور دوسرے افرادِ خانہ کئی روز سے جموں کی سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ انڈین نیوی میں دو سال قبل بھرتی ہونے والے ساحل کی گھر والوں سے آخری بار فون پر بات 25 فروری کی شام کو ہوئی تھی، جس کے بعد اُن کا فون مسلسل بند ہے۔
Read moreوسطی پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی ایک عدالت نے بدھ کو پیغمبرِ اسلام اور ان کی ازواج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے، قرآن کی بے حرمتی کرنے اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزامات پر بائیس سالہ طالبعلم کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ عدالت نے اسی مقدمے کے دوسرے ملزم، جن کی عمر 17 سال ہے، کو نابالغ ہونے کے باعث سزائے موت کے بجائے دو بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
Read moreٹی ٹونٹی کرکٹ میں کامیابی کے بارے مختلف اذہان مختلف تاثرات رکھتے ہیں۔ کوئی زیادہ تگڑی بلے بازی کو کامیابی کی دلیل مانتا ہے، کوئی پاور پلے کو جیت کی کلید قرار دیتا ہے تو کوئی ڈیتھ اوورز بولنگ میں ہی سارے وسائل جھونک کر فتح کھوجتا ہے۔
Read moreسنہ 2021 کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے طالبان نے خواتین کی آزادی پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ دو بہنوں نے فیصلہ کیا کہ وہ پیچھے ہٹ کر محض حالات کو نہیں دیکھ سکتیں اور انھوں نے خفیہ طور پر مزاحمت کرنے کے لیے اپنی آوازوں کی طاقت کا استعمال کرنا شروع کر دی۔
Read moreملکۂ نور اور حرا علی اُن باہمت خواتین میں سے ہیں جو پاکستان کے لیے اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔ ملکۂ نور پاکستان فٹ بال ٹیم میں ہیں جبکہ حرا کسٹم آفیسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ ملکۂ اور حرا کی زندگی کی کہانیاں اُتنی ہی دلچسپ ہیں جتنے ان کے شعبے۔
Read moreڈاکٹر عارف علوی کا متنازع صدارتی دور کل اپنے اختتام کو پہنچے گا، بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کی سیاسی زندگی کا آغاز جماعت اسلامی سے ہوا تھا مگر پھر وہ عمران خان کے قریب ہو گئے اور تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ ان کا صدارتی دور کیسا رہا اور اس کے بعد کیا وہ سیاسی میدان میں واپس آئیں گے؟
Read moreوزیراعظم نریندر مودی اگست 2019 میں کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقے کے کشمیر خطے کے دورے پر پہلی بار آئے ہیں۔ نریندر مودی نے اس موقع پر کہا کہ انڈین مرکز کے زیر انتطام جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد یہ خطہ ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
Read moreیہ تاریخی درگاہ صرف سیاسی سٹیج ہی نہیں بلکہ مسلح تشدد کا بھی شکار رہی ہے۔ نومبر 1993 میں کشمیر میں مسلح شورش کو صرف تین ہی برس ہوئے تھے کہ اچانک یہ خبر عام ہوئی کہ حضرت بل میں 40 مسلح شدت پسندوں نے پناہ لے کر کئی لوگوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔
Read moreجنوبی کوریا کی وزارت تعلیم نے سنہ 2023 کے اواخر میں ایک حکمتِ عملی تیار کی تھی جس کا مقصد حکومت، مقامی تعلیمی اداروں اور کاروباری اداروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کر کے ملک میں سنہ 2027 تک تین لاکھ طلبہ کو راغب کرنا ہے۔ ہم نے ان پاکستانی طلبہ سے بات کی جو سکالرشپ پر جنوبی کوریا گئے ہیں۔
Read more