جنسی غلامی اور شوہر کے تشدد سے بھاگ کر آسٹریلیا آنے والی خاتون ایک سال سے ’پراسرار طور پر غائب‘

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی للیتا جب سنہ 2022 آسٹریلیا آئی تھیں تو وہ ایک عمر رسیدہ شخص سے بھاگ رہی تھیں جس سے انھیں بچپن میں شادی کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ انھوں نے اپنے ساتھیوں کو بتایا تھا کہ وہ لگاتار تشدد اور جنسی غلامی سے بھاگ کر آئی تھیں جس کی وجہ سے انھیں بار بار ہسپتال میں داخل ہونا پڑتا تھا۔

Read more

’آپ نے کبھی پیسے دے کر سیکس کیا ہے؟‘: امریکہ میں نائب صدر کے عہدے کے امیدوار کی جانچ پڑتال کیسے ہوتی ہے؟

کملا ہیرس چار سال قبل خود اس ہی عمل سے گزر کر امریکہ کی نائب صدر بنی تھیں اور اب وہ گورنر جوش شپیرو اور سینیٹر مارک کیلی سمیت تقریباً ایک درجن افراد میں سے کسی ایک کو اپنا نائب صدر کا امیدوار چُننے کے عمل کا حصہ ہیں۔

Read more

الجزائر کی خاتون باکسر کی جنس پر اٹھتے سوالات: ایمان خلیف کے ایک مُکے نے نئی بحث چھیڑ دی

پیرس اولمپیکس میں الجیریا کی باکسر ایمان خلیف کی چند سیکنڈ کی جیت نے انھیں ایک اور تنازع میں دھکیل دیا ہے۔ اس وقت سوشل میڈیا پر ان کی ’جنس‘ سے متعلق بحث زور پکڑ گئی ہے۔

Read more

دنیا کا ’تیز ترین‘ پاکستانی بولر جو صرف پانچ ٹیسٹ میچ ہی کھیل پایا

ڈومیسٹک کرکٹ میں زاہد کے ہمراہ پی آئی اے کے بولنگ اٹیک کی قیادت کرنے والے شعیب اختر کے خیال میں اگر زاہد کا ڈیبیو چار سال پہلے ہو جاتا تو شاید ان کا کرئیر مختلف ہوتا۔ شعیب اختر کی اس بات میں وزن نظر آتا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں 1994 کا سیزن زاہد کے لیے بہترین سال تھا جب وہ بھرپور ردھم اور پیس کے ساتھ بولنگ کر رہے تھے۔

Read more

ضلع کرم میں فسادات اور زمین کا تنازع جہاں ’چند کنال رقبہ سینکڑوں جانیں کھا چکا ہے‘

ہر چند ماہ بعد ایک ایسا وقت آتا ہے جب پاڑہ چنار سے پاکستان کے کسی بھی حصے میں جانے کے لیے ایک قافلے کی شکل میں ہی سفر کیا جا سکتا ہے۔ دوسری صورت میں لوئر کرم سے گزرتے ہوئے ان پر حملے کا خوف رہتا ہے۔ ایک ایسا حملہ جو زمینوں کے اس تنازعے سے جڑا ہے جس سے اٹھنے والی لڑائی چند گھنٹوں میں فرقہ ورانہ فسادات میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

Read more

ہمارا اور خلیل الرحمٰن قمر کا سفر

لمبا کش لگا کر اعلان جہاد کرتے ہوئے اور اپنے آپ کو مرد کا بچہ ثابت کرتے ہوئے یہ بھی یاد رکھیں کہ سب سے افضل جہاد وہ ہے جو ڈھلتی عمر کا انسان اپنے نفس کے خلاف کرتا ہے اور اس کی زیادہ ضرورت صبح کے چار بجکر 40 منٹ پر پڑتی ہے۔ محمد حنیف کا کالم۔۔۔

Read more

گوادر، پاڑہ چنار اور بنوں میڈیا سے غائب: ایسے واقعات کو کوریج نہ دینا فیک نیوز کی وجہ بنتا ہے؟

حال ہی میں پاکستان میں ایسے کئی واقعات رونما ہوئے جن سے جڑی خبریں سوشل میڈیا پر تو نظر آتی رہیں لیکن بہت سے صارفین یہ شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ مین سٹریم میڈیا یعنی بڑے نشریاتی ادارے ان واقعات کو دکھاتے نہیں ہیں یا پھر ایک مخصوص زوایے تک محدود رہتے ہیں۔

Read more

اسرائیل کا محمد الضیف کی ہلاکت کا دعویٰ: ’نو زندگیوں والے جنگجو‘ کے نام سے مشہور حماس کے عسکری چیف کون ہیں؟

الضیف کے لیے نظروں سے اوجھل رہنا زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ ان کی تین تصویریں ہیں، ایک بہت پرانی، دوسری میں وہ نقاب پوش ہیں اور تیسری ان کے سائے کی تصویر، اور غزہ کی پٹی میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جو اگر انھیں دیکھیں تو پہچان پائیں گے۔

Read more

30 سال میں 50 نوکریاں: انڈیا کی وہ محنت کش خواتین جنھیں نہ پہچان ملتی ہے نہ جائز اجرت

انڈیا میں کام کرنے والی 80 فیصد سے زیادہ خواتین غیر رسمی معیشت میں ملازمت کرتی ہیں جس میں زراعت کے بعد گھروں سے کیا جانے والا کام سب سے بڑا شعبہ ہے۔ اس کے باوجود کوئی قانون سازی یا پالیسی ان خواتین کی مدد نہیں کرتی۔

Read more

لینڈ سلائیڈنگ: ایشیا سے افریقہ تک ہزاروں ہلاکتوں کی وجہ بننے والا ارضیاتی عمل کیا ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیں کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات تواتر سے پیش آ رہے ہیں اور ان کی شدت بھی بڑھ رہی ہے۔ ماہرین کو اس رجحان کے جاری رہنے کا خدشہ ہے۔

Read more

خالد شیخ محمد سمیت نائن الیون حملوں کے تین منصوبہ سازوں کا مقدمے کی کارروائی سے قبل امریکی حکام سے سمجھوتہ

امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ نائن الیون حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں میں سے تین ملزمان نے مقدمے کی کارروائی سے قبل سمجھوتہ کر لیا ہے۔ ان ملزمان میں خالد شیخ محمد، ولید محمد صالح مبارک بن عطاش، اور مصطفی احمد آدم الہوساوی شامل ہیں۔ یہ تینوں افراد کیوبا میں امریکی بحریہ کے اڈے گوانتانامو بے میں برسوں سے بغیر کسی مقدمے کے قید ہیں۔

Read more

اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت: ایران کا حماس رہنما کی موت کا بدلہ لینے کا عہد

فلسطین کی عسکری تنظیم حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت پہلے سے ہی تنازع میں گھرے خطے میں مزید کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے بعد فوری تشویش یہ ہے کہ ایران کا ردعمل کیا ہو گا اور یہ کیا شکل اختیار کر سکتا ہے؟

Read more

غیر ملکی پنجابی فلمیں اور پاکستان: ہر سال چار، پانچ فلموں سے شائقین کی پیاس نہیں بجھ رہی

اس برس پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر 12 فلمیں نمائش کے لیے پیش ہوئیں لیکن ان میں سے صرف ایک فلم کے سوا تمام اپنے پیش کاروں کے لیے نقصان کا پیغام ہی لائیں اور وہ کامیاب فلم بھی پاکستانی نہیں بلکہ ایک غیرملکی پنجابی فلم تھی۔

Read more

گل بہادر گروپ: ’گڈ طالبان‘ کے نام سے مشہور عسکریت پسند جو کبھی ٹی ٹی پی کا حصہ نہ بنا

بی بی سی کو دستیاب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کی کالعدم جماعتوں کی فہرست کے مطابق گل بہادر گروپ کا نام 25 جولائی کو اس فہرست میں شامل کیا گیا۔ گل بہادر کون ہیں اور ان کا نام ’گڈ طالبان‘ کیوں پڑا جبکہ وہ باضابطہ طور پر کبھی کالعدم تحریک طالبان میں شامل ہی نہیں ہوئے اور افغان طالبان کے حقانی گروپ سے ان کا کیا تعلق تھا؟

Read more

وہ ملک جو بچوں میں مونگ پھلی سے ہونے والی ’جان لیوا‘ الرجی کا علاج کرے گا

گذشتہ کئی سال میں مختلف کھانوں سے الرجی کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور مونگ پھلی سے الرجی ان میں سے مہلک ترین ہے لیکن اب دنیا میں پہلی بار بچوں کو مونگ پھلی سے ہونے والی الرجی کا علاج مہیا کیا جا رہا ہے اور اس کا آغاز آسٹریلیا میں کیا گیا ہے۔

Read more

کمسن بچیوں کے قتل پر مسجد کے باہر احتجاج: ساؤتھ پورٹ کی سینٹ لوکس روڈ میدان جنگ کیسے بنی؟

واضح رہے کہ حملے کے الزام میں ایک 17سالہ لڑکے کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس کے اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل ایلکس گوس نے کہا تھا کہ ’پولیس کی زیرحراست نوجوان کے بارے میں بہت زیادہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور کچھ لوگ اس واقعے کو غلط رنگ دے کر سڑکوں اور گلیوں میں تشدد اور انتشار پھیلا رہے ہیں۔‘

Read more

’کام کم اور آمدن زیادہ‘: تیل کی دولت سے مالا مال ملک اپنی ترقی پر خوش بھی اور شرمندہ بھی

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں جہاں مہنگائی نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے وہیں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں لوگ اپنی آمدن کو لے کر احساس ندامت میں مبتلا ہیں۔

Read more

اسماعیل ہنیہ: اعتدال پسند اور مفاہمت کے حامی فلسطینی لیڈر

اسماعیل ہنیہ ایک فلسطینی سیاست دان اور فلسطینی گروپ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ رہے۔ وہ دسویں فلسطینی حکومت کے وزیراعظم بھی تھے۔ ان کے سخت بیانات کے باوجود سیاسی مبصرین و تجزیہ کار عام طور پر غزہ سے تعلق رکھنے والے سخت گیر رہنماؤں محمد دیف اور یحییٰ سنوار کے مقابلے میں انھیں اعتدال پسند شخص کے طور پر دیکھتے ہیں۔

Read more

ناران میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پھنسے سیاح: ’یہ صرف مفت کمرے اور کھانا ہی نہیں بلکہ تسلی بھی دے رہے ہیں‘

بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث مہانڈری بازار کے مقام پر رابطہ پل بہہ گیا جس سے ناران-کاغان کا رابطہ منقطع ہو گیا اور ہزاروں سیاح وہاں محصور ہیں

Read more

کنگ چارلس کے اعزاز میں دیا گیا ’لابسٹر ڈنر‘ فرانس کو 14 کروڑ روپے سے زیادہ میں پڑا

فرانس کے آڈٹ آفس کے مطابق برطانیہ کے کنگ چارلس سوم کے اعزاز میں دیے جانے والے شاندار لابسٹر ڈنر پر فرانسیسی صدر کے دفتر کو 475,000 یوروز یعنی چار لاکھ پاؤنڈ کا خرچ آیا، اگر پاکستانی روپے میں دیکھا جائے تو یہ عشائیہ 14 کروڑ روپے سے زیادہ کا تھا۔

Read more

لاہور کا گڑوی محلہ اور اس کے ’بلاک بسٹر‘ گلوکار: ’ہمیں کوئی نہیں سکھاتا، لوگ ہم سے سیکھتے ہیں‘

منھ میں پان، ہاتھ میں گڑوی اور ہونٹوں پہ مسکراہٹ، یہ لاہور کے علاقے گڑوی محلے کے رہنے والوں کی پہچان ہے جہاں پہنچ کر آپ کو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آپ کسی موسیقی بنانے والی فیکٹری میں آگئے ہوں۔

Read more

بنگلہ دیش میں پرتشدد احتجاج کے دوران دل دہلا دینے والی ویڈیوز کی حقیقت کیا؟

کہا جاتا ہے کہ ایک تصویر ہزار الفاظ کے برابر ہوتی ہے اور بعض اوقات تو یہ کسی قوم کو ہلا کر بھی رکھ سکتی ہے۔ ایسی ہی ایک تصویر بنگلہ دیش میں یونیورسٹی کے طالب علم ابو سعید کی ہے جو تنہا ایک ہاتھ میں ڈنڈا لیے اپنے بازو پھیلائے بھاری ہتھیاروں سے لیس پولیس کا سامنا کرتے نظر آتے ہیں۔

Read more

پیرس اولمپکس میں پاکستانی تیراکوں کی کارکردگی: ’اصل غصہ کھیلوں کے نظام پر ہے، نکل ان بچوں پر رہا ہے‘

احمد درانی کی اس کارکردگی کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر جہاں ان پر بھانت بھانت کے تبصرے کیے جاتے رہے اور یہ سوال اٹھایا گیا کہ ایسے ایتھلیٹس کو پیرس اولمپکس 2024 میں ملک کی نمائندگی کے لیے کیوں چنا گیا جو پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئے۔

Read more

پرینکا گاندھی: انڈیا میں غزہ پر اسرائیلی حملے اور نتن یاہو کے خلاف اٹھنے والی واحد آواز

انڈیا میں حزب اختلاف کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے اسرائیلی حکومت اور اسرائیلی وزیر اعظم کو جس طرح سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے اس نے انڈیا میں سیاسی مبصرین کی توجہ حاصل کی ہے۔

Read more

سرحدی جھڑپوں کا سلسلہ جو اسرائیل اور حزب اللہ کو ایک اور جنگ کے دہانے پر لے آیا

حزب اللہ نے اپنی آخری بڑی جنگ 2006 میں اسرائیل کے خلاف لڑی تھی۔ برسوں تک شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کی حمایت میں لڑائی کرنے کے بعد حزب اللہ کے جنگجوؤں کا تجربہ کافی وسیع ہے۔

Read more

انڈیا کے جنگل میں ’40 دن تک بھوکی پیاسی‘ بندھی امریکی خاتون: ’میرا شوہر مجھے باندھ کر چھوڑ گیا‘

خاتون نے یہ دعوی کیا ہے کہ وہ 40 دن سے جنگل میں بھوکی اور پیاسی بندھی رہی تھیں۔ لیکن اتنے عرصے تک بنا کھائے پیے زندہ رہنا کیسے ممکن ہے؟ اس سوال نے یہ معاملہ اور بھی پراسرار بنا دیا ہے۔

Read more

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں لوگ 25 کلومیٹر دور دستیاب سامان کے لیے 1400 میل کا ’اذیت ناک سفر‘ کرنے پر مجبور ہیں

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے جنوب مغرب میں تقریبا 700 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع یہ علاقہ آج تک ایک پختہ سڑک کی سہولت سے محروم ہے لیکن چند سال قبل تک یہ محرومی اتنی بڑی محسوس نہیں ہوتی تھی جتنی اب ہوتی ہے۔ اور اس کی وجہ یہ تھی کہ مقامی لوگ صرف 25 کلومیٹر دور ایرانی علاقے سے انتہائی ارزاں داموں پر ضروریات زندگی خرید سکتے تھے۔

Read more

چیف جسٹس کو دھمکی دینے پر کارروائی کا اعلان مگر ’یہ معاملہ بھی ٹی ایل پی سے مذاکرات پر ختم ہوسکتا ہے‘

اگرچہ حکومت نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکی دینے پر تحریک لبیک پاکستان کے رہنما کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے تاہم ماضی میں بھی کئی بار مذہبی منافرت پھیلانے والے گروہوں کے خلاف اسی قسم کے بیانات دیے جاچکے ہیں۔ بعض مبصرین کہتے ہیں کہ ہوسکتا ہے یہ معاملہ بھی ٹی ایل پی سے مذاکرات کے بعد ختم ہوجائے۔

Read more

آسٹریلیا میں ماں کے ’ناقابل برداشت دباؤ‘ پر کرائی گئی شادی اور بیٹی کے قتل کی کہانی

آسٹریلیا میں بیٹی کی جبری شادی کرانے کے الزام میں افغان نژاد شہری سکینہ محمد جان کو تین سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ سکینہ پر الزام تھا کہ انھوں نے اپنی 21 سالہ بیٹی رقیہ حیدری کی زبردستی شادی کرائی۔

Read more

وقت، قسمت یا صلاحیت: ’ارب پتی افراد یونہی امیر نہیں ہو جاتے‘

ارب پتی افراد یونہی امیر نہیں ہو جاتے۔ ان کی کامیابی ہمیں اپنے بارے میں بھی بہت کچھ بتاتی ہے۔ بہت امیر ہونا اس وقت تک مشکل ہے جب تک کہ آپ کوئی ایسی چیز فراہم نہ کریں جس کی لوگوں کو ضرورت ہو، یا وہ اس سے لطف اٹھانا چاہتے ہو۔

Read more

ڈارون نامی مینڈک کی اُلٹ پُلٹ سیکس لائف جس نے سائسدانوں کی دلچسپی حاصل کی

ایک نئی تحقیق میں مینڈکوں کی ایک قسم کا پتہ چلا ہے جو اپنے انڈے الٹے ہو کر دیتے ہیں۔ میڈک کی یہ نادر قسم انڈیا کے مشرقی ساحل پر سمندر میں پھیلے ہوئے انڈمان کے جزیروں میں ملی ہے۔

Read more

ہمیں سونے کی ضرورت کیوں ہے اور نیند کی کمی دماغ کو کیسے متاثر کرتی ہے؟

ماہرین کے مطابق نیند انسان کے لیے لازمی سب سے اہم چیزوں میں سے ایک ہے۔ اور ہم ہمیشہ ڈاکٹروں کا مشورہ سنتے یا دیکھتے ہیں کہ کئی بیماریوں سے بچنے کے لیے انسان کو اچھی نیند لینی چاہیے۔

Read more

کرّم میں 43 ہلاکتیں: بوشہرہ میں زمین کا تنازعہ پرتشدد فرقہ وارانہ لڑائی میں کیسے بدل جاتا ہے

ضلع کرم کے صدر مقام پاڑہ چنار کا نواحی علاقہ بوشہرہ بظاہر خیبر پختونخوا کے کسی عام پہاڑی علاقے جیسا ہی ہے لیکن یہاں واقع زمین کا ایک ٹکڑا ایسا ہے جس پر تنازعے نے اب تک درجنوں افراد کی جان لے لی ہے۔ گلاب ملی خیل اور مدگی کلے کے دیہات کے رہائشی ایک دوسرے پر تصادم کو ہوا دینے کے الزامات عائد کرتے ہیں لیکن یہ فرقہ وارانہ فساد میں کیوں بدل گیا۔

Read more

پیرس اولمپکس: شوٹنگ مقابلوں میں تمغہ جتینے والی انڈین کھلاڑی منوبھاکر جنھیں پستول حاصل کرنے لیے جدوجہد کرنا پڑی

پیرس میں جاری اولمپکس کے جس شوٹنگ کے مقابلے میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اس میں انڈیا نے اپنا پہلا تمغہ جیت لیا ہے۔ اولمپکس کے شوٹنگ کے مقابلے میں پاکستان کی کشمالہ طلعت نے 31 ویں جبکہ انڈیا کی منوبھاکر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Read more

جب گلوکار مکیش نے گانے کی ریکارڈنگ کے لیے جانے کے بجائے بار میں شراب پینا شروع کر دی

مکیش نہ صرف انڈیا بلکہ بیرون ملک بھی کافی مقبول تھے۔ جب مشہور اناؤنسر جسدیو سنگھ 1980 کے اولمپکس کی کوریج کے لیے ماسکو گئے تو انھوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ وہاں مکیش کے گانے کتنے مقبول تھے۔

Read more

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی قانونی حیثیت کیا ہے اور کیا یہ پاکستان میں بڑھتے جرائم کی وجہ ہیں؟

نان کسٹم پیڈ (این سی پی) کار سے مراد وہ گاڑیاں ہیں جن کے کوئی کاغذات نہیں ہوتے ہیں۔ یہ گاڑیاں حکومت پاکستان کے کسی بھی ادارے کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہوتیں اور انھیں رکھنے پر قانونی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔ یہ خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ اکثر جرائم اور دہشتگردی کے واقعات میں انھی گاڑیوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔

Read more

مجدل شمس: گولان کی پہاڑیوں کا مقبوضہ علاقہ جس کے باعث حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ چِھڑنے کا خدشہ ہے

حزب اللہ نے مقبوضہ گولان ہائٹس کے علاقے مجدل شمس پر حملے کے الزام کی تردید کی ہے۔ تاہم اسرائیل کا اصرار ہے کہ یہ حملہ لبنانی مسلح گروہ نے ہی کیا ہے جس میں 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیل نے اس حملے کے انتقام کا بھی عندیہ دیا ہے۔

Read more

فرانس میں حجاب پہننے پر پابندی نے کئی نوجوان کھلاڑیوں کے خواب توڑ دیے

امریکی باسکٹ بال میں دھوم مچانے کے باوجود کوناتی اپنے ملک کی قومی ٹیم کے لیے باسکٹ بال نہیں کھیل سکتیں۔ وہ پیرس اولمپکس کے دوران فرانسیسی قومی ٹیم کا حصہ بھی نہیں بن سکیں۔ اس کی صرف یہ وجہ ہے کہ وہ حجاب پہنتی ہیں۔

Read more

تالاب میں نہانے کے بعد ’دماغ کھانے والے امیبا‘ کی جان لیوا بیماری میں مبتلا افنان اس سے کیسے بچے

سوشل میڈیا پر عوامی بیداری مہم نے انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ بچے کو دماغ کھانے والے امیبا سے بچنے والا دنیا کا نواں شخص بنا دیا ہے۔

Read more

’پاکستانی شہریوں کی ماحول میں تبدیلی سے موت کا امکان دوسرے ملکوں کے مقابلے 15 گنا زیادہ ہے‘

دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ اتوار کو اپنے پہلے سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ اس روانگی سے قبل ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایک پاکستانی شہری کا آب و ہوا میں تبدیلی کے بحران یا واقعات سے مرنے کا امکان ’دوسرے ممالک کے مقابلے میں 15 گنا زیادہ ہے۔‘

Read more

پیرس اولمپکس کی شناخت بننے والی ’سرخ ٹوپی‘ جس کی تاریخ صدیوں پرانی ہے

عموماً اولمپکس مقابلوں کا میسکوٹ میزبان ملک کی نمائندگی کرنے والا کوئی جانور یا کردار ہوتا ہے لیکن فرانسیسیوں نے ایک ایسی اہم تاریخی ٹوپی کا انتخاب کیا جو پوری دنیا میں قابل شناخت ہے۔

Read more

’شینجن ویزا‘ کا حصول کس طرح ’بلیک مارکیٹ‘ میں پیسہ کمانے کا ذریعہ بن رہا ہے

بلیک مارکیٹ ایک ایسے تیز رفتار سافٹ وئیر کام کا کر رہی ہے کہ جو شینگن ایریا کے 29 ممالک کے ویزا کے حصول اور اس کوشش میں لگے لوگوں کی اپائنٹمنٹ حاصل کرنے میں مدد اور انھیں اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔

Read more

’ایک لاکھ 40 ہزار سعودی ریال‘ کی سمگلنگ کے الزام میں پی آئی اے ایئرہوسٹس گرفتار: ’جرابوں اور زیر جامہ میں پیسے چھپا رکھے تھے‘

اس واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق قومی ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس سے 1لاکھ 40 ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے جو انھوں نے اپنے کپڑوں میں چھپا رکھے تھے۔

Read more

’دکھی عورت بہت سخت جان ہوتی ہے‘ دس بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی شرپا جن کی ذاتی زندگی کرب سے بھری تھی

لکھپا شرپا کی زندگی کی کہانی ایک چونکا دینے والی کہانی ہے۔ یوں تو دنیا میں ان کی شہرت ماؤنٹ ایورسٹ کو 10 بار سر کرنے کا ریکارڈ رکھنے والی خاتون کی ہے لیکن ان کی ذاتی زندگی خطرناک اور خوفناک رہی ہے۔

Read more

’کینیڈی کے قتل کی گوگل سرچ‘ علاقے کی ریکی، ایک رائفل اور دو بموں سے لیس کروکس ٹرمپ کی ریلی میں کیسے پہنچے؟

ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی پر 13 جولائی کو ہونے والے حملے کے بعد یہ تفصیلات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں کہ اس واقعے کی منصوبہ بندی کیسے کی گئی اور کیسے سکیورٹی کی ناکامی کے سبب حملہ آور اپنے پلان کو عملی جامہ پہنانے کے قریب پہنچا۔

Read more

اڈیالہ جیل سے آرمی چیف کو ’نیوٹرل‘ رہنے کا پیغام: کیا عمران خان کے لہجے میں تبدیلی ایک نئی حکمت عملی ہے؟

اڈیالہ جیل سے عمران خان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے نام پیغام کو بعض مبصرین مفاہمت کی خاطر ایک نئی دفاعی حکمت عملی قرار دے رہے ہیں۔ اس پیغام میں عمران خان نے آرمی چیف سے ’نیوٹرل‘ رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Read more

خلع کی درخواست پر تشدد: ’میری ٹانگیں توڑ دی گئیں تاکہ میں عدالت نہ جا سکوں‘

صوبیہ شاہ پر تشدد کا یہ واقعہ وسطی سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں ہوا جس کے بعد مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے صوبیہ کے والد اور کزن کو گرفتار کیا ہے۔ صوبیہ کے مطابق ان کے والد نے خلع کی درخواست پر انھیں جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

Read more

وہ سابق وزیر جنھیں حکومت جانے کے بعد شاپنگ سینٹر میں سکیورٹی گارڈ کی نوکری کرنا پڑی

جب کسی بھی ملک میں حکومٹ کا تختہ الٹا جاتا ہے تو اس سے بہت سے لوگوں کی زندگی یکسر بدل جاتی ہے خصوصاً ان افراد کی جن کا تعلق براہِ راست حکومت سے ہوتا ہے۔

Read more

’اس قیامت کے ڈر سے میرا جسم کانپ اُٹھتا ہے‘: ہیروشیما میں ایٹم بم کے متاثرین غزہ سمیت دیگر جنگوں سے خوفزدہ

یہ دوسری عالمی جنگ کا زمانہ تھا اور امریکہ نے ابھی ابھی چیکو کے آبائی شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا تھا۔ 15 سالہ چیکو نے کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا تھا: ’ایسا لگا کہ آسمان سر پر آ گرا ہے اور یہ دیکھ کر میں بے ہوش ہونے لگی تھی۔‘

Read more

’لاشوں پر منڈلاتے گِدھوں کی کم ہوتی آبادی‘ کس طرح پانچ لاکھ انسانوں کی موت کا سبب بنی

گدھ نامی پرندہ در اصل قدرت کے نظام میں صفائی کرنے والے پرندے کی حیثیت رکھتا ہے جو مویشیوں کی لاشوں کی تلاش میں کھلے میدانوں پر منڈلاتے نظر آتے تھے۔

Read more

اولمپکس کو حماس سے واقعی کوئی خطرہ یا یہ ایک ’روسی سازش‘؟

حال میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مبینہ طور پر حماس کے ایک جنگجو کو پیرس اولمپکس میں فساد کی دھمکیاں دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تاہم بی بی سی کے پاس موجود شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ شاید یہ ویڈیو کلپ روسیوں نے تقریب میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے بنائی ہو گی۔

Read more

’بوگی مین‘ اور ’ویمپائر‘: یوکرین اور روس ایک دوسرے کے خلاف کون کون سے ڈرون استعمال کر رہے ہیں؟

ڈرونز کو جام کرنے والے انٹینے ڈرونز اور ان کو چلانے والے آپریٹرز کے درمیان کمیونیکیشن کو 75 فیصد تک بلاک کر دیتے ہیں۔ لیکن زالا لانسیت ڈرونز کی خاص بات یہ ہے کہ اگر ایک بار یہ اپنے ہدف تک پہنچ جائیں تو انھیں اسے نشانہ بنانے کے لیے آپریٹر کی ضرورت نہیں پڑتی۔

Read more

’غداروں کو سزا دو‘: غریب چینی خاندان کا بچہ جس نے بڑے ہو کر امریکہ میں اربوں ڈالر کا فراڈ کیا

جون 2020 کے اوائل میں نیو یارک کے باسیوں نے اپنے سروں کے اوپر آسمان پر کئی چھوٹے جہاز دیکھے۔ ان جہازوں پر بینرز لہرا رہے تھے جن پر لکھا تھا کہ: ’چین کی نئی وفاقی ریاست کو مبارکباد۔‘

Read more

کراچی میں بگٹی خاندان کے دو گروہوں میں فائرنگ، پانچ ہلاک: ’فریقین ماضی میں ایک دوسرے کیخلاف مقدمے درج کرا چکے ہیں‘

پولیس کے مطابق فریقین ماضی میں مختلف الزامات کے تحت ایک دوسرے کے خلاف مقدمے درج کرا چکے ہیں۔

Read more

کارگل جنگ: انڈین فوج کا وہ سپاہی جو 15 گولیاں لگنے کے بعد بھی پاکستانی فوجیوں سے لڑتا رہا

انڈیا کی جانب سے ٹائیگر ہل پر قبضہ کرنے کی پہلی کوشش مئی میں کی گئی تھی لیکن اس حملے میں انھیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ٹائیگر ہل پر دوسرا حملہ اس وقت تک نہیں کیا جائے گا جب تک قریبی چوٹیوں پر قبضہ نہ کر لیا جائے۔

Read more

حرکت میں ہی برکت ہے: ’زیادہ دیر تک بیٹھنا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے‘

سیڈینٹری رویے دل کی بیماریوں، ٹائپ 2 ذیابیطس اور قبل از وقت موت کے زیادہ خطرے سے وابستہ ہیں، اور خاص طور پر بیٹھے رہنے کے وقت کو صحت کے حوالے سے ایک خطرے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

Read more

غزہ جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا، کملا ہیرس کا نتن یاہو کو پیغام

جو بائیڈن کی جانب سے اسرائیل کی حمایت نے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد کو غصہ دلایا تھا۔ ان لوگوں کی حمایت کھونا ڈیموکریٹ پارٹی کو نومبر میں صدارتی انتخابات کے دوران مہنگا پڑ سکتا ہے۔ اسی لیے اس وقت یہاں کافی دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے کہ کملا ہیرس اگر صدر منتخب ہو گئیں تو وہ اسرائیل کی جانب کیا موقف اپنا سکتی ہیں۔

Read more

خلیل الرحمان قمر کیسے ’ہنی ٹریپ‘ ہوئے اور یہ جرم شہروں میں کس حد تک پھیلا ہوا ہے؟

پاکستان میں ہنی ٹریپ جیسے واقعات کا سرا زیادہ تر کچے کے ڈاکوؤں سے جا ملتا ہے جو محبت و شادی سمیت دیگر جھانسے دے کر اب تک کئی لوگوں کو اپنے علاقے میں بلا کر لوٹ چکے ہیں۔ تاہم ہنی ٹریپ کا ایک بڑا واقعہ حال ہی میں لاہور میں سامنے آنے کے بعد یہ خدشات پیدا ہوئے ہیں کہ ایسی واردات کرنے والے گینگ شہروں کا رخ کر رہے ہیں۔

Read more

اسماعیل ’ایل مایو‘ زمباڈا کی گرفتاری: دنیا کا سب سے بڑا ڈرگ لارڈ جو ایک جال میں پھنس کر گرفتار ہوا

ایل مایو زمباڈا منشیات کی دنیا میں انتہائی طاقتور سمجھی جانے والی تنظیم سینالوا کارٹیل کے بانی اور سربراہ ہیں جنھیں دنیا کا سب سے بڑا ڈرگ لارڈ بھی سمجھا جاتا ہے۔

Read more

نو مئی کے مقدمات میں ’ریلیف‘ ملنے کے باوجود عمران خان کو ’فوج کی حراست‘ میں دیے جانے کا خدشہ کیوں؟

ایک طرف عمران خان کو نو مئی کے مقدمات میں اتنا بڑا ریلیف ملا کہ ان مقدمات میں نہ صرف عمران خان کی گرفتاری اور جسمانی ریمانڈ کو عدالت نے ختم کر دیا ہے بلکہ ان مقدمات کی ’ٹائمنگ‘ اور ’میرٹ‘ پر بھی سنگین سوالات اٹھائے ہیں تو ایسے میں پھر عمران خان کو یہ خدشہ کیوں پیدا ہوا کہ اب انھیں فوج کے حوالے کیا جا سکتا ہے؟

Read more

’چین ماضی، امریکہ مستقبل ہے‘: ڈونلڈ لو نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر کی امداد کا مطالبہ کیوں کیا؟

پاکستان کی سیاست میں امریکی ڈپلومیٹ ڈونلڈ لو کا نام سنہ 2022 کے بعد سے ایک عرصے تک گردش کرتا رہا ہے اور اب ان کی جانب سے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی امداد کی درخواست کے بعد سے ایک بار پھر لوگ ان کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

Read more

جب مزدور کی نظر ’شیشے جیسی نظر آنے والی چیز‘ پر پڑی: انڈیا میں 80 لاکھ روپے کے ہیرے نے راجو کی زندگی بدل دی

راجو کو یہ ہیرا انڈیا کے شہر پنّا میں ایک کان کی کھدائی کے دوران ملا ہے۔ یہ شہر ہیروں کے ذخائر کے لیے مشہور ہے اور یہاں موجود کانیں حکومت لوگوں کو لیز پر دیتی ہے تاکہ یہاں کھدائی کر کے ہیرے نکالے جا سکیں۔

Read more

پنجاب: وہ صوبہ جس کے بغیر انڈیا کی اولمپکس تاریخ ادھوری ہی رہے گی

اگرچہ پنجاب انڈیا کی ایک زرعی ریاست ہے لیکن جانیے کہ اولمپکس میں جانے والے انڈین دستوں میں اس ریاست کے کھلاڑیوں کی شمولیت لازمی کیوں سمجھی جاتی ہے۔

Read more

وہ ’خاموش قاتل‘ جو پاکستان سمیت عالمی معیشت کو بھی ’ڈبو‘ رہا ہے

دنیا میں ایک ایسی وبا ہے جس سے انسان منٹوں میں ختم ہو جاتا ہے۔ ہر سال اس وبا کے باعث ڈھائی لاکھ لوگوں کی موت ہو جاتی ہے لیکن اس کے بارے میں زیادہ بات نہیں کی جاتی۔

Read more

نیپال طیارہ حادثہ: کاک پٹ کنٹینر میں پھنسا رہ گیا اور پائلٹ کی جان بچ گئی

نیپال میں ایک طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں اس کے پائلٹ اس وقت معجزاتی طور پر زندہ بچ گئے جب جہاز گرنے سے صرف چند سیکنڈ قبل ہی کاک پٹ ایک کنٹینر سے ٹکرا کر اسی میں پھنس کر رہ گیا۔ بدھ کے دن کھٹمنڈو ایئر پورٹ پر پیش آنے والے اس حادثے میں طیارے میں سوار تمام اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے۔

Read more

مانچسٹر ایئرپورٹ کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

پولیس کے مطابق گزشتہ رات پیش آنے والے اس واقعے کے بعد کم از کم ایک پولیس اہلکار کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے جس کی ویڈیوز ائیر پورٹ پر عینی شاہدین اور متاثرین کے خاندان کی جانب سے فلمائی گئی تھیں۔

Read more

جدید ہتھیار، نئی ٹیکنالوجی اور عسکری جدت: انڈیا کا 75 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ جو پاکستان اور چین کو نظر میں رکھتے ہوئے بنایا گیا

دنیا میں عسکری معاملات پر نظر رکھنے والے ادارے سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سپری) کی تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا میں دفاع پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والے ممالک میں انڈیا چوتھے نمبر پر ہے تاہم گذشتہ پانچ سال کے دوران انڈیا دنیا بھر میں سب سے زیادہ عسکری سازوسامان خریدنے والا ملک رہا ہے۔

Read more

پاکستان کے غدار محبِ وطن

تحریکِ انصاف کو کالعدم قرار دینے کی کوشش کو ’فتنے‘ کا تشفی بخش حل سمجھا جا رہا ہے حالانکہ سپریم کورٹ کی نظر میں وہ فتنہ نہیں بلکہ ایک جائز سیاسی پارٹی ہے۔ مسلم لیگ کا تو خیر سمجھ میں آتا ہے مگر پیپلز پارٹی بھی 56 برس میں بیسیوں سیاسی زخم کھانے کے باوجود اگر کچھ سیکھی تو یہ سیکھی؟

Read more

پاکستان کے مختلف شہروں میں’غدار وطن‘ کے بینرز اور پوسٹرز آویزاں: غداری کیا ہے اور غدار کون ہے؟

بی بی سی نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ آئینِ پاکستان کی نظر میں غداری کیا ہے اور غدار کون ہوتا ہے، غداری کا تعین کرنے اور غدار کے خلاف کارروائی کا آغاز کرنے کا حق آئین کس کو دیتا ہے؟ پھر یہ کارروائی کیسے ہوتی ہے؟

Read more

بجلی کا زیادہ بل آنے پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل: ’اب بل کی وجہ سے لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں‘

بدھ کے دن پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک بھائی نے بجلی کا زیادہ بل آنے پر تلخ کلامی کے بعد اپنے سگے بھائی کو قتل کر دیا۔

Read more

تمغوں کی دوڑ میں کون آگے؟: پیرس اولمپکس 2024 کا میڈل ٹیبل

پیرس میں 26 جولائی سے شروع ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں 200 ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی 32 کھیلوں میں مقابلہ کر رہے ہیں۔ تمغوں کی دوڑ میں کون آگے ہے، جاننے کے لیے بی بی سی کا اولمپکس میڈل ٹیبل دیکھیے۔

Read more

چین کی ثالثی میں حماس اور فتح کا معاہدہ جو فلسطینی دھڑے بندی ختم کر سکتا ہے

بیجنگ اجلاس میں فلسطینی گروہوں کا یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے دوحہ اور قاہرہ میں بار بار ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔

Read more

وہ پرکشش ماڈل جس نے ’روحانی طاقت‘ سے مداحوں کو غلامی اور جسم فروشی پر مجبور کیا

ایک ایسی انفلوئنسر جو ماضی میں ایک ماڈل رہ چکی ہیں، جن کی تصاویر بین الاقوامی میگزین کے سرورق پر چھپ چکی ہیں اور جو لیونارڈو ڈی کیپریو جیسے ہالی وڈ اداکار کے ساتھ نظر آیا کرتی تھیں، نے اپنے مداحوں کا کیسے جنسی استحصال کیا؟

Read more

کپیسِٹی پیمنٹ: نجی بجلی گھروں کو کروڑوں کی ادائیگیاں جو پاکستانی خزانے اور عوام کی جیب پر بھاری پڑ رہی ہیں

پاکستان کی حکومت اور انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز یا آئی پی پیز کے درمیان معاہدے ہمیشہ سے ہی متنازع رہے ہیں جن کے تحت بجلی فراہم نہ کرنے کی صورت میں بھی انھیں فعال رکھنے کے لیے ادائیگیاں کی جاتی ہیں۔ تو یہ کیپیسیٹی پیمںت کیا ہوتی ہے اور حکومت ایسا کرنے پر کیوں مجبور ہے؟ یہ سوال بھی اہم ہے کہ اس مسئلے کا کوئی حل بھی ہے یا نہیں؟

Read more

ٹرمپ پر حملے سے کانگریس میں جرح تک، امریکی سیکرٹ سروس کی سربراہ جنھیں دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیکنا پڑے

امریکی سیکرٹ سروس کی سربراہ کمبرلی چیٹل اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئی ہیں۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد انھیں ’سکیورٹی لیپس‘ پر تنقید کا سامنا تھا۔

Read more

پیرس اولمپکس میں پاکستان کی میڈل جیتنے کی واحد امید ارشد ندیم: ’جیولن پھینکتے ہی پتا چل جاتا ہے تھرو کتنی اچھی ہوگی‘

پیرس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جیولن تھروئر ارشد ندیم کو اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ بڑے ایونٹ کا پریشر ایک الگ طرح کا ہوتا ہے۔ وہ بھی ایک ایسے وقت جب انھیں 32 سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کی واحد امید سمجھا جا رہا ہے۔

Read more

سمندری حیات کو آکسیجن کہاں سے ملتی ہے، وہ دریافت جس نے سائنسدانوں کے اندازے غلط ثابت کیے

کئی کان کنی کی کمپنیاں سمندر کی تہہ میں موجود ان دھاتوں کو نکالنے کا ارادہ رکھتی ہیں جس سے سائنسدانوں کو خدشہ ہے کہ آکسیجن پیدا کرنے کے اس عمل میں خلل پڑ سکتا ہے

Read more

انڈیا: ’چپکے سے‘ متنازع آر ایس ایس میں سرکاری ملازمین کو 58 سال بعد شمولیت کی اجازت پر کہیں جشن کہیں تنقید

اب آر ایس ایس کو کھلی چھوٹ ملنے کا قصہ بھی دلچسپ ہے۔ انڈین حکومت کی ایک وزارت نے چپکے سے سرکاری ملازمین سے انڈیا کی سب سے بڑی ’غیر سیاسی‘ آر ایس ایس میں شمولیت اور اس کے پروگرامز میں شرکت پر 58 سال سے عائد پابندی ہٹا لی۔

Read more

برطانیہ میں ڈاکٹرز کی بڑھتی خودکشیاں: ’بھائی کی میت دیکھی تو ایسے شخص کی شکل دکھائی دی جو بہت پریشان تھا‘

براطنیہ میں ڈاکٹروں کے خود کشیوں کے معاملوں میں گذشتہ چند برسوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس تحقیق میں بی بی سی نے یہ پتا لگانے کی کوشش کی کہ اس صورت حال نے ایشیائی ڈاکٹرز کو کس حد تک متاثر کیا ہے؟ اور کیا این ایچ ایس سٹاف کے کام سے متعلق کوئی ایسی باتیں ہیں جو ممکنہ طور پر طبی عملے کی ذہنی صحت کو متاثر کر رہی ہیں؟

Read more

ابھی تو مسئلہ شروع ہوا ہے، آگے دیکھو کیا ہوتا ہے‘: پاکستان میں صارفین کو سست انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کیوں ہے؟

گذشتہ چند روز سے ٹیلی کام کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر بھی سوشل میڈیا ایپس نہیں چل رہیں جس کے باعث لاکھوں صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم نے اس کی وجوہات جاننے کی کوشش کی ہے۔

Read more

اولمپکس 2024: سٹیڈیم کی جگہ دریا میں پریڈ، پیرس میں افتتاحی تقریب میں کیا کچھ نیا ہو گا؟

پیرس اولمپکس کے منتظمین کا دعویٰ ہے کہ اس مرتبہ ان عالمی کھیلوں کی افتتاحی تقریب ایک ایسی تقریب ہو گی جس کی مثال نہیں ملتی۔ جانیے کہ اس تقریب میں کیا کچھ ہو گا اور یہ کب منعقد ہو گی۔

Read more

’بیٹے کے لیے دلہن دیکھنے گیا تھا، واپس آیا تو پتا چلا بیٹا ہی نہیں رہا‘

بنگلہ دیش میں یونیورسٹی کے ہزاروں طلبہ سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف کئی ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران قانون نافذ کرنے والی فورسز اور حکومتی حامیوں کی طلبا کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں ہیں جن میں اب تک کم از کم 133 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

Read more

خوف کی علامت سمجھا جانے والا ’ڈرٹی ہیری سیریل کلر‘ جس کی وارداتوں کو پولیس نے ’جائز‘ قرار دیا

لوئی کی وارداتوں نے ایسٹ لندن کی سیاہ فام کمیونٹی میں خوف پھیلا دیا۔ شہر میں ایک ایسے داڑھی والے شخص کی کہانیاں پھیل گئیں جو رات کے وقت لوگوں کو غائب کر دیتا۔ لیکن انھوں نے چھپ کر قتل نہیں کیے۔

Read more

’ڈیجیٹل دہشت گردی‘ کیا ہے اور پاکستان فوج کی جانب سے اس اصطلاح کا استعمال کیوں کیا جاتا ہے؟

پاکستان فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے سوموار کے دن ایک پریس کانفرنس میں فوج کے ادارے اور اس کی قیادت پر مبینہ فیک نیوز کی مدد سے تنقید کرنے والوں کو ’ڈیجیٹل دہشت گرد‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان افراد کو قانون اور سزائیں ہی روک سکتی ہیں۔ ڈیجیٹل دہشت گردی کیا ہے اور کیا دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی ’ڈیجیٹل دہشت گردی‘ کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے؟

Read more

بائیڈن کی دستبرداری کے بعد کملا ہیرس ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’مضبوط امیدوار‘ ثابت ہو سکتی ہیں؟

جو بائیڈن نے امریکی انتخابات کا رخ اور اس کی تصویر بدل دی ہے۔ ہفتوں تک سختی کے ساتھ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار رہنے پر اصرار کے بعد وہ دباؤ کے سامنے جھک گئے اور دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

Read more

بنوں میں احتجاج، دھرنا اور اب پشاور میں مذاکرات: ہم اب تک بنوں میں فائرنگ کے واقعے کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں ہونے والے احتجاج کے بارے میں کہا ہے کہ جمعے کو بنوں میں تاجروں کے ’امن مارچ‘ میں کچھ ’منفی عناصر‘ اور مسلح افراد شامل ہو گئے تھے جنھوں نے نہ صرف ریاست مخالف بلکہ فوج مخالف نعرے بھی لگائے اور انھیں منتشر کرنے کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے قواعد کے مطابق ’ہوائی فائرنگ‘ کی گئی تھی۔

Read more

ختنوں کے بعد سرجری کروانے والی خاتون: ’جب پہلی مرتبہ کلیٹورس کو دیکھا تو لگا یہ میرے جسم کا حصہ نہیں‘

ایف جی ایم کی یہ شکل جسے انفائبولیشن یا ’ٹائپ تھری‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ صومالیہ میں زیادہ تر لڑکیوں کے ساتھ ہوتا ہے کیونکہ یہ عام خیال ہے کہ ان کے ختنے کرنے سے ان کے کنوارپن کی ضمانت ملے گی۔

Read more

وہ ’جادوگرنی‘ جس نے پودوں کی مدد سے دو لڑکیوں کے پراسرار قاتل کا کھوج لگا لیا

یہ سنہ 2002 میں گرمیوں کی بات ہے۔ وہ اتوار کا دن تھا اور جیسیکا چیپمین اپنی بہترین دوست ہولی ویلز کے گھر باربی کیو کے لیے گئی تھیں۔ وہ دونوں ساری دوپہر کھیلتے رہے اور شام 6 بجے کے قریب کینڈی خریدنے نکلیں۔ لیکن وہ پھر کبھی واپس نہیں آئیں۔

Read more

مانع حمل ادویات دماغ کو کیسے متاثر کر سکتی ہیں

دماغ کے لیے ایسٹروجن اور پروجیسٹرون جیسے ہارمنز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ تو ایسے میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ ہارمونز کی مقدار کو بدلنے والی مانع حمل ادویات سے ذہنی صحت پر کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟

Read more

سوشل میڈیا انفلوئنسر، دلکش نظارے اور سستی سیر: افغانستان میں غیر ملکی سیاحوں کی دلچسپی کیوں بڑھ رہی ہے؟

دنیا بھر میں جب کوئی اپنی چھٹیاں گزارنے کے لیے بہترین ممالک کی فہرست بناتا ہے تو اس میں بیشتر لوگوں کی فہرست سے افغانستان غائب ہوتا ہے اور اگر کسی کی فہرست میں ہوتا بھی ہے تو سرفہرست ممالک میں شامل نہیں ہوتا ہے۔

Read more

صارم برنی کی گرفتاری اور بچوں کی انسانی سمگلنگ کا الزام: ’ہمیں معلوم ہوا کہ ہماری بچی تو امریکہ پہنچ چکی ہے‘

گذشتہ ماہ کے آغاز میں پاکستان کی فیڈرل انویسٹگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو کراچی میں امریکی سفارتخانے سے ایک ایسی چونکا دینے والی ای میل موصول ہوئی جو کراچی کے نامی گرامی سماجی کارکن صارم برنی کی گرفتاری کا باعث بنی

Read more

اسرائیل یمن کشیدگی: الحدیدہ بندرگاہ پر اسرائیلی حملے میں چھ افراد ہلاک، ’لڑائی اب کھلی جنگ ہو گی‘، حوثی ترجمان

اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے یمن سے آنے والے ایک میزائل کو تباہ کیا جو بظاہر یمن کے عکسریت پسند حوثی گروہ کی جانب سے گذشتہ روز اسرائیل کے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر حملے کے ردِ عمل میں فائر کیا گیا تھا۔

Read more

دنیا سے منقطع رہنے والا پیرو کا جنگلی قبیلہ جنگل سے باہر کیوں نکلا؟

ماشکو پیرو نامی یہ قبیلہ دنیا میں الگ تھلگ رہنے والے قبیلوں میں سے سب سے بڑا قبیلہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ برازیل اور پیرو کی سرحد پر واقع جنگلات میں پھیلا ہوا ہے۔ اس قبیلے کی ایسی تصاویر پہلے کبھی سامنے نہیں آئیں

Read more