ایران میں صدارتی انتخاب: رہبر اعلیٰ کے ’پسندیدہ‘ امیدوار سعید جلیلی اور اصلاح پسند مسعود پزشکیان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ

ایران کے صدارتی انتخاب میں اب تک کے نتائج کے مطابق سخت گیر امیدوار سعید جلیلی اور ان کے اصلاح پسند حریف مسعود پزشکیان دونوں کو قریب 40 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ اب تک 80 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کی گنتی ہوچکی ہے جس دوران دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھا گیا ہے۔

Read more

رام مندر کے افتتاح سے قبل ’جلد بازی میں بنائے گئے‘ کروڑوں کے ترقیاتی منصوبے کیسے بارش کی نذر ہوئے؟

22 جون کو ہونے والی بارش کے بعد ایودھیا میں سعادت گنج سے نیا گھاٹ تک رام پتھ نامی سڑک معتدد مقامات پر دھنس گئی، جس سے سڑک کے درمیان میں کئی گہرے اور سرنگ نما گڑھے پڑ گئے۔

Read more

’یہ آپریشن فوج کی نہیں، ہماری ضرورت ہے‘: قبائلی عوام ایک اور آپریشن کے منصوبے سے نالاں مگر حکومت پُرعزم

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کی نئی لہر کے خاتمے کے لیے شروع ہونے والے فوجی آپریشن ’عزم استحکام‘ سے متعلق سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین سے مشاورت جاری رہے گی۔ تاہم ملک میں اس آپریشن کے بارے میں پاکستانی حکومت کی یقین دہانیوں کے باوجود قبائلی علاقوں کے عوام اس فیصلے سے خوش نظر نہیں آتے۔

Read more

کیا انڈیا کے عظیم بلے بازوں کو الوداع کہنے کا وقت آ گیا؟

اگلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں ہو گا جبکہ ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں۔ کوہلی سچن سے زیادہ فٹ ہیں لیکن انھیں دیکھ کر نہیں لگتا کہ وہ اس درجے پر وائٹ بال کرکٹ زیادہ دیر کھیل پائیں گے۔ موجودہ کپتان روہت شرما بھی، جو خود 37 سال کے ہو چکے ہیں، شاید اپنا آخری ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔

Read more

’مجھے لگتا تھا میں واحد مرد ہوں جس کا ریپ ہوا‘: کوسوو جنگ کے متاثرین جو اب خاموشی توڑ رہے ہیں

کوسوو جنگ کے دوران ریپ کا شکار ہونے والے مردوں کو کئی برسوں تک خاموش رہنا پڑا مگر اب 25 سال بعد نفسیاتی مدد سمیت ایسی کئی سماجی کوششیں کی گئی ہیں جن کے ذریعے یہ متاثرین منظر عام پر آ رہے ہیں۔

Read more

’ٹوائلٹ سیٹ سے بھی زیادہ گندی‘ اپنی پانی کی بوتل آپ کیسے صاف رکھ سکتے ہیں؟

ہم میں سے اکثر لوگ اپنے ساتھ پانی کی بوتل رکھنا پسند کرتے ہیں اور گرم موسم میں تو یہ انتہائی ضروری بھی ہو جاتا ہے لیکن ایک گندی بوتل کو استعمال کرنے سے کیا خطرہ ہوتا ہے؟ اور آپ کیسے اپنی بوتل کو ہر وقت صاف رکھ سکتے ہیں؟

Read more

مسعود پزشکیان: ایران کے اصلاح پسند صدارتی امیدوار ’امید کی کرن‘ یا ’ایرانی اسٹیبلشمنٹ کی چال‘؟

ایک ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد قبل از وقت انتخابات۔ ایک ایسا صدارتی امیدوار جو ملک کے اندرونی اور بیرونی محاذ پر الگ حکمت عملی اپنانے کا وعدہ کر رہا ہے۔ ایران میں صدارتی انتخابات سے قبل کچھ غیر متوقع امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔

Read more

ادھورے جملے، ’آوارہ بلی‘ اور عمر سے جڑے خدشات: ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان صدارتی مباحثے میں کون حاوی رہا؟

بائیڈن کی ٹیم کی خواہش تھی کہ اس بحث کی ساری توجہ ٹرمپ پر مرکوز رہے۔ وہ چاہتے تھے کہ ٹرمپ کی صدارت کے دوران پیدا ہونے والی غیر یقینی کی صورتحال اور افراتفری کے بارے میں امریکی ووٹرز کو یاد دلایا جا سکے۔ تاہم اس بحث کے بعد لگتا ہے کہ سابق صدر کی نسبت اب لوگ مسٹر بائیڈن کی کارکردگی کے بارے میں زیادہ بات کریں گے۔

Read more

بجلی کا وہ ’ایک اضافی یونٹ‘ جو آپ کے بل میں کئی گنا اضافے کی وجہ بنتا ہے

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ’بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ فیول کی مد میں کیا جارہا ہے۔ کیونکہ کچھ ایڈجسمنٹ ماہانہ ہوتی ہیں، کچھ تین ماہ میں کی جاتی ہیں اور کچھ سالانہ ہوتی ہیں۔ اور یہ ایڈجسمنٹ کرنا ضروری ہے۔ فیول کی عالمی قیمت کا اثر ہماری بجلی پر سرچارج کی صورت میں لگتا ہے۔‘

Read more

کراچی میں ہیٹ ویو سے ہلاکتیں: ’سڑکوں پر بے ہوش ہوتے لوگ اور لاشوں سے بھرے سرد خانے‘

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب واقع شہر کے سب سے بڑے سرد خانے میں پچھلے دنوں لوگوں کا تانتا بندھا رہا۔ کراچی میں گرمی کی لہر سے کتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں، اس پر فلاحی اداروں اور حکومت کے اعداد و شمار بہت متضاد ہیں۔ لیکن فلاحی اداروں کے ایمبولینس ڈرائیورز نے سڑکوں پر کیا دیکھا اور کراچی میں ہیٹ ویو کی شدت اتنی زیادہ کیوں ہوتی ہے؟

Read more

ایک ہی مریض پر ریاست اور کتنے آپریشن کرے گی؟

جہاں تک 10 برس پہلے منظور ہونے والے نیشنل ایکشن پلان کا معاملہ ہے تو اس پر پورا چھوڑ چوتھائی عمل بھی نہ ہو سکا۔ حالانکہ اسے دو برس پہلے اپ ڈیٹ بھی کیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان کی عملی اہمیت بس اتنی ہی رہ گئی ہے جتنا کہ قائدِ اعظم کے فرمودات کا عملی احترام۔

Read more

’خاموش۔۔ کی بورڈ لے کر آئیں، عمران خان بنام سرکار اپیل ریجیکٹڈ‘

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کے اہم مقدمے کا فیصلہ اسلام آباد کے ایڈشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے جمعرات دوپہر تین بجے سنانا تھا، اس موقع پر عدالت کے فیصلہ سنانے سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل ہی کمرہِ عدالت لوگوں سے بھر چکا تھا۔

Read more

اب روبوٹس بھی انسانوں کی طرح دکھائی دیں گے

محققین کا اس کامیابی کے بارے میں یہ بھی کہنا ہے کہ یہ نا صرف حقیقت کے بہت قریب ہے اور انسانوں کی طرح اپنے چہرے پر تاثرات ظاہر کرنے کے قابل ہے بلکہ اس پر استعمال کی جانے والی جلد کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس پر آنے والے زخم خود بخود بھر جاتے ہیں۔

Read more

اقوام متحدہ کی ’لسٹ آف شیم‘ میں اسرائیل اور حماس کا نام کیوں شامل کیا گیا؟

اسرائیلی فوج اور حماس اور فلسطینی اسلامک جہاد کے عسکری بازوؤں کو اقوام متحدہ کی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس میں ایسے گروہوں کے نام ہیں جنھوں نے دوران جنگ ایسی خلاف ورزیاں کی ہیں جس سے بچوں کو نقصان پہنچا۔

Read more

غزہ، یوکرین اور روس کے علاقے داغستان میں حملوں کے درمیان کیا تعلق ہے؟

گذشتہ اتوار روس کے مسلمان اکثریتی علاقے داغستان میں متعدد حملوں کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے جن میں 15 پولیس افسران اور ایک آرتھوڈوکس پادری سمیت عام شہری شامل تھے۔ بی بی سی نے ان حملوں کا جائزہ لیا اور حملہ آوروں میں سے کچھ کی شناخت کی ہے۔

Read more

جب یونیورسٹی میں بننے والا آپ کا نیا دوست ’شہزادہ‘ نکلے

یونیورسٹی پہنچ کر آپ کو کس کا ساتھ نصیب ہوتا ہے، یہ ایک لاٹری کی طرح ہے۔ 1983 میں آکسفورڈ میں پڑھنے والے ایک امریکی طالب علم کیتھ جارج کے ساتھ بھی کُچھ ایسا ہی ہوا جب اُن کے ساتھ پڑھنے والا نیا دوست جاپان کا ولی عہد نکلا۔

Read more

افغان کرکٹ کا مافوق الفطرت سفر

جہاں راشد خان کی ٹیم نے مایوسیوں کے بادلوں میں گھرے افغان عوام کو یہ ناقابلِ بیاں مسرت بخشی ہے، وہیں یہ کبیر خان، راشد لطیف اور انضمام الحق کے لیے بھی خوشی کا ساماں ہے کہ ان کے ہاتھوں کا لگایا پودا آج ورلڈ کرکٹ کے چار بڑوں کے بیچ اپنی شاخیں ابھارنے لگا ہے۔

Read more

کینیا کی ’جین زی‘ نے حکومت کو نئے ٹیکس عائد کرنے کے بجائے سرکاری اخراجات کم کرنے پر کیسے مجبور کیا

منگل کی دن جب کینیا کی پارلیمان نے ملگ گیر احتجاجی مظاہروں کے باوجود نئے ٹیکس نافذ کرنے کی منظوری دی تو احتجاج پرتشدد ہو گیا جس میں 22 افراد ہلاک ہوئے۔ اس دوران مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کیا جہاں توڑ پھوڑ بھی کی گئی اور آگ بھی لگائی گئی۔ چند مظاہرین نے پارلیمان کے اختیار کی علامت سمجھا جانے والا عصا بھی چرا لیا۔

Read more

جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل میں 56 رن پر آؤٹ ہونے والی افغان ٹیم کو تاریخی شکست: ’پروٹیز نے چوکر ٹیگ توڑ دیا اور افغانستان کا خواب بھی‘

راشد خان نے جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل کا ٹاس جیتا تو ان کے ذہن پر یقینا جنوبی افریقہ کی ٹیم سے جڑا وہ ’چوکر ٹیگ‘ ہو گا جس کی بنیاد پروٹیز کی کئی بار آئی سی سی ٹورنامنٹس سیمی فائنل میں دباؤ کے تحت شکست بنی۔

Read more

وزیر اعظم کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت: حکومت اور پی ٹی آئی میں بات چیت کی راہ کیسے نکل سکتی ہے؟

بدھ کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ تحریک انصاف نے جواب میں حکومت کے سامنے شرائط کی ایک فہرست رکھ دی ہے۔ اب کیا یہ معاملہ آگے بڑھ سکے گا؟

Read more

ہمالیہ کا ’ڈیتھ زون‘: کوہ پیما کی لاش جسے 12 سال بعد پہاڑ کی چوٹی سے واپس لایا گیا

کئی بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے شرپا سیرنگ کو یہ بالکل اندازہ نہیں تھا کہ کوہ پیما کی اس لاش کو واپس لانے کی ذمہ داری انھیں ہی دی جائے گی جسے انھوں نے 12 سال قبل ایک مہم کے دوران دیکھا تھا۔

Read more

انڈین پارلیمان کی تقریب حلف برداری میں اللہ اکبر اور جے شری رام کی گونج کیوں؟

گذشتہ دن منگل کے روز انڈین پارلیمان میں کامیاب امیدواروں کی حلف برداری کے درمیان وہی ماحول نظر آیا جو انتخابات کے دوران تھا اور اللہ اکبر اور جے شری رام کے نعروں کے درمیان ‘ہندو راشٹر زندہ باد’ اور ‘فلسطین زندہ باد’ کے بھی نعرے لگے جس نے ایک قسم کے تنازعے کو جنم دیا ہے۔

Read more

افغانستان کی تاریخی فتح سے جڑا تنازع جس میں گلبدین اور محمد رضوان کا موازنہ کیا جا رہا ہے

گلبدین پر کھیل کے دوران ’دھوکہ دہی‘ کا الزام عائد کیا جا رہا ہے اور ان کے بظاہر درد کی وجہ سے کرکٹ ماہرین اور سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی۔

Read more

’سپر رچ اِن کوریا‘: نیٹ فلکس کے کورین شو کی انا کِم کو ’سب چھوڑ کر‘ پاکستان کیوں آنا پڑا

نیٹ فلکس کے ایک ریئلٹی شو میں آنے والی انا کم نے اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ کوریا میں گزارا ہے مگر ایک موقع پر انھیں ’سب چھوڑ کر‘ پاکستان آنا پڑا۔ انھوں نے ایک انٹرویو میں بی بی سی کو بتایا کہ وہ کیسے کوریا میں رہتے ہوئے پاکستانی کلچر کو پروموٹ کرتی رہی ہیں۔

Read more

فیفا، ’میسی کا جادو‘ اور عارف لوہار کا ’حادثاتی‘ گیت: ’پریشان مت ہوں، میسی لاہور سے ہیں‘

فیفا نے میسی کی سالگرہ کے موقع پر جو ویڈیو جاری کی اس میں پاکستان کے پنجابی لوک فنکار عارف لوہار کے گیت کو شامل کیا گیا اور گیت بھی وہ جو پہلے ہی خاصا مقبول ہو چکا ہے۔

Read more

شندور پولو فیسٹیول ’بے وقت برفباری‘ کے بعد موخر: ’ہم موسم کے ہاتھوں شمالی علاقوں کو تباہ ہوتا دیکھ رہے ہیں‘

خیبر پختونخوا حکومت نے رواں ماہ 28 سے 30 جون تک منعقد ہونے والا شندور پولو فیسٹیول خراب موسم اور بے وقت برفباری کے باعث موخر کر دیا ہے۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ کھیلوں کے مقابلے موسم کی خرابی کے باعث متاثر ہوئے ہیں اور اسی لیے یہ بعض لوگوں کی رائے میں ایک ’خطرناک صورتحال‘ ہے۔

Read more

مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر سماعت: ’سپریم کورٹ کا فیصلہ انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق تھا، اسے بلے کے نشان سے کنفیوز نہ کیا جائے‘

منگل کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 13 رکنی بینچ اپیل کی سماعت کر رہا تھا تو اس دوران ججز قانونی نکات اور آئین کی تشریح پر ایک دوسرے سے مختلف آرا رکھتے دکھائی دیے۔

Read more

حج کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی جوڑے کا آخری پیغام: ’ہم شدید گرمی میں دو گھنٹے سے پیدل چل رہے ہیں‘

سعودی عرب میں حج کے دوران ہلاک ہونے والے ایک امریکی جوڑے کی بیٹی نے بتایا کہ کس طرح ان کے والدین شدید گرمی میں دو گھنٹے سے زیادہ دیر تک پیدل چلتے رہے اور ہیٹ سٹروک کا شکار ہوئے

Read more

برطانیہ الیکشن 2024 اور آپ کے سوالات: داؤ پر کیا لگا ہے اور آگے کیا ہو گا؟

برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں اگلے عام انتخابات چار جولائی کو ہوں گے۔ یہ عمل توقع سے پہلے ہو رہا ہے، کیونکہ توقعات موسم خزاں میں انتخابات کے لیے تھیں۔ آئیں اس موضوع پر آپ کے سوالات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

Read more

عمرو عیار: عیاری کے سردار اور چکمہ بازی میں ماہر کردار کا حقیقت میں بھی کوئی وجود تھا؟

داستان امیر حمزہ کا یہ اصل کردار کیسا تھا۔ یہ بھی معلوم کر لیتے ہیں کہ اس کی خوبیاں اور خامیاں کیا تھیں اور نیکی اور بدی کی قوتوں کے مابین ہمہ وقت چلتی کشمکش پر مشتمل اس داستان میں اس کی اہمیت کیا تھی۔

Read more

’بینک میں پیسے ہیں لیکن روٹی نہیں خرید سکتا‘: جنگ زدہ غزہ کے باسی کیش کے بغیر کیسے گزارہ کر رہے ہیں؟

حالیہ مہینوں میں غزہ میں نقد رقم کی بہت کمی ہو گئی ہے خاص طور پر جب سے اسرائیل نے فلسطینی ٹیکس محصولات سے غزہ کی مختص رقم کو منجمد کیا ہے۔

Read more

خلائی کچرا گھر سے ٹکرانے کے بعد امریکی خاندان کا ناسا سے ہرجانے کا مطالبہ

ناسا کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں نئی لیتھیم آئن بیٹریاں لگنے کے بعد اس نے تقریباً 5800 پاؤنڈ والے ہارڈ ویئر کو خلا میں پھینک دیا اور یہ ٹکڑا بھی اسی ہارڈوئیر کا حصہ تھا۔ اوٹیرو کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا زخمی ہوتے ہوتے بچا۔

Read more

’بنوں کی گلیوں میں کھیلنے والے کابل اور قندھار کے لڑکے سیمی فائنل میں پہنچ گئے‘

بنگلہ دیش کے آخری بلے باز کو آؤٹ کرنے والے نوین الحق نے اپنی چوتھی وکٹ سمیٹی تو افغانستان کرکٹ کی تاریخ کا ایک نیا اور سنہرا باب بھی رقم ہوا کیونکہ پہلی بار یہ ٹیم کسی بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک پہنچی ہے۔

Read more

پاکستان میں ’ماں کے دودھ والا پہلا بینک‘ شروع ہونے سے پہلے ہی متنازع کیوں ہو گیا؟

سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیوناٹولوجی کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد نومولود بچوں کی صحت اور دیکھ بھال ہے جس میں انسانی دودھ کے بینک کا قیام بھی شامل تھا۔

Read more

جولین اسانج: امریکی راز افشا کرنے والے وکی لیکس کے بانی ’امریکہ سے معاہدے کے تحت‘ برطانوی جیل سے رہا

کئی برس پر محیط قانونی جنگ کے بعد برطانیہ میں قید وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو رہا کر دیا گیا ہے اور وکی لیکس کے مطابق اب وہ امریکی حکام سے ایک معاہدہ کے تحت اعتراف جرم کریں گے لیکن انھیں سزا نہیں دی جائے گی۔

Read more

انڈیا سیمی فائنل میں، آسٹریلیا اگر مگر کا شکار: ’ساری ٹیمیں آسٹریلیا سے گذشتہ ورلڈ کپ کا بدلہ لے رہی ہیں‘

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں اب سے کچھ دیر قبل انڈیا نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ آج کی شکست کے بعد آسٹریلیا کے سیمی فائنل تک پہنچنے کا انحصار افغانستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے نتیجے پر منحصر ہے۔

Read more

کیا ہم سب ایک دوسرے کو جلا دیں؟

ہر ایسے واقعے کے بعد ہم اسلام کی اصلی روح کے بارے میں باتیں کرتے اور سنتے ہیں لیکن کوئی شہباز شریف، کوئی بلاول بھٹو، کوئی فضل الرحمن، کوئی تقی عثمانی یا طارق جمیل مظلوم کے گھر نہیں پہنچتا نہ کسی خالد جدون جیسے لوگوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کی بات ہوتی ہے۔ پڑھیے محمد حنیف کی تحریر

Read more

’نابالغ افراد‘: جب نو عمروں کو وی سی آر کرائے پر لانے کے جنون نے مشکل میں پھنسایا

عاشر وجاہت اور ثمر جعفری نئے دور کے دو نوجوان اداکار ہیں جو عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’نابالغ افراد‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں عاشر بطور مظہر جبکہ ثمر فخر کا کردار نبھا رہے ہیں۔

Read more

’نک دا کوکا‘ کے بعد ’فوجی کوکا‘: معروف گلوکار ملکو کو فوج کی حمایت میں مکھڑا کیوں گانا پڑا؟

پاکستان کے معروف گلوکار محمد اشرف عرف ملکو کو رواں ماہ لندن جانے والی ایک پرواز سے آف لوڈ کیا گیا تھا تاہم اب ان کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے نکال دیا گیا ہے۔

Read more

اداکارہ سوناکشی سنہا کو شادی پر ٹرولنگ کا سامنا: ’دونوں کی محبت لوگوں کی نفرت کے باوجود جیت گئی‘

اس شادی پر ٹرولنگ اتنی سخت رہی ہے کہ سوناکشی اور ظہیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر کمنٹس کے سیکشن کو بند کر دیا ہے۔

Read more

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں: ’بدقسمتی میزبان ٹیموں کا پیچھا نہیں چھوڑ رہی‘

پیر کے روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے گروپ 1 کے دو میچوں کے بعد اس گروپ سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا ہے تاہم ان کا سیمی فائنل میں مقابلہ کس سے ہوگا یہ طے ہونا باقی ہے

Read more

گھڑی میں چھپا کیمرہ اور دو ہزار ڈالر کا ’ڈیزائنر بیگ‘ جس نے جنوبی کوریا میں ہلچل مچا دی

ویسے تو اس ویڈیو میں کوئی خاص بات نہیں لیکن جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو نے ملکی سیاست میں کھلبلی مچا دی ہے۔

Read more

پاکستان عوامی مسلم لیگ: ’ناراض‘ بنگالی رہنماؤں کو ایک نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی

23 جون سنہ 1949 کی سہ پہر معروف شہر ڈھاکہ میں ’کے ایم داس لین‘ کے ’روز گارڈن‘ میں ایک نئی سیاسی جماعت ’مشرقی پاکستان عوامی مسلم لیگ‘ کی بنیاد ڈالی گئی۔ بعد میں اس پارٹی کا نام تبدیل کر کے بنگلہ دیش عوامی لیگ رکھ دیا گیا۔

Read more

آپریشن عزم استحکام: پاکستان میں ’بڑھتی ہوئی شدت پسندی‘ کیخلاف مجوزہ فوجی آپریشن کی مخالفت کیوں ہو رہی ہے؟

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں، خیبر پختونخوا کے مقامی لوگوں اور قبائلی عمائدین نے صوبے میں ایک اور فوجی مہم ’آپریشن عزم استحکام‘ کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سنیچر کو نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے اس فوجی آپریشن کی منظوری دی تھی۔

Read more

مدھیہ پردیش میں عیدالاضحیٰ سے ایک دن پہلے مسلمان خاندانوں کے مکانات کیوں منہدم کیے گئے؟

انڈیا کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں منڈلا ضلع ہیڈکوارٹر سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر بھینسواہی گاؤں میں عیدگاہ ٹولہ ہے جہاں بقرعید کے دو دن قبل تک 30 گھر ہوا کرتے تھے لیکن اب یہ کھنڈر میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

Read more

انڈیا میں ایک امتحان کے نتائج نے ملک کے تعلیمی شعبے میں جاری بدعنوانی کا پردہ کیسے چاک کیا؟

انڈیا میں میڈیکل کالجوں میں داخلے کے امتحانات (این ای ای ٹی) میں بے ضابطگیوں اور پرچہ لیک ہونے کی شکایتوں کے بعد 18 جون کو پی ایچ ڈی اور فیلوشپ کی اہلیت کے لیے ہونے والے امتحان نیٹ (این ای ٹی) بھی پرچہ لیک ہونے کی وجہ سے رد کر دیا گیا ہے۔

Read more

کلیدِ کعبہ کے محافظ کی وفات: وہ خاندان جو ’ہمیشہ کے لیے‘ خانہ کعبہ کی چابی کا رکھوالا ہے

اسلامی روایت کے مطابق خود پیغمبر اسلام نے عثمان بن طلحہ اور ان کے خاندان کو کعبے کے دروازے کی چابی سونپی تھی۔ فتح مکہ کے موقع پر یہ کچھ وقت کے لیے ان سے واپس لی گئی اور پھر انھیں لوٹا دی گئی۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کی آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح اور ’سات ماہ بعد بہترین انتقام‘

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کی ہے اور گذشتہ سال انڈیا میں ورلڈ کپ کے دوران سنسنی خیز مقابلے میں شکست کا ’بہترین انتقام‘ لیا ہے۔

Read more

’آپریشن عزم استحکام‘: کیا چین کے سکیورٹی اور اندرونی استحکام کے مطالبے نے پاکستان کو متحرک کیا؟

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں دہشتگردی کے خلاف ’آپریشن عزم استحکام‘ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کی ذمہ داری فوج پر ڈال کر صوبائی حکومتیں بری الذمہ نہیں ہو سکتیں۔ ایک روز قبل ایک چینی وزیر نے اپنے خطاب کے دوران پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو اندرونی استحکام اور بہتر سکیورٹی سے مشروط قرار دیا تھا۔

Read more

’اسرائیلی فوجیوں نے زخمی فلسطینی کو جیپ سے باندھا‘: آئی ڈی ایف کا اعتراف

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے اہلکاروں کی جانب سے مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک چھاپے کے دوران ایک زخمی فلسطینی شخص کو اپنی گاڑی کے سامنے باندھ کر پروٹوکول کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

Read more

’ایسے کیسے پھیلے گی کرکٹ؟‘ سمیع چوہدری کی تحریر

آئی سی سی کو اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ اس قدر تسلسل سے ہر سال ورلڈ ایونٹس کروانے کے باوجود ہر بار فائنل فور کی دوڑ گھوم پھر کر انہی چار پانچ چہروں تک کیوں آ جاتی ہے جن سے مانوسی اب بوریت کی حد تک بڑھنے لگی ہے؟

Read more

سعودی عرب میں عمرے یا سیاحتی ویزے پر حج کی ادائیگی ’غیر قانونی‘ کیوں؟

حج کے خواہشمند ’غیر رجسٹرڈ‘ افراد مکہ پہنچ سکتے ہیں اور وہاں رہائش کا بندوبست بھی کر سکتے ہیں تاہم بعض مقامات پر ان کے پاس ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے پینے کی سہولیات نہیں ہوتیں جن کے باعث فریضہ حج کی ادائیگی اور بھی مشکل ہوجاتی ہے۔

Read more

’کرائے کی کوکھ‘ کے خواہشمند جوڑوں کا یوکرین کی بجائے جارجیا کا رُخ: ’میں یہ اپنے بچوں کی پرورش کے لیے کر رہی ہوں‘

یوکرین یورپ کا ایک ایسا ملک تھا جو تجارتی سروگیسی یعنی ’کرائے کی کوکھ‘ کے خواہشمند افراد کے لیے پہلی پسند تھا مگر اب والدین بننے کے خواہشمند افراد جارجیا کا رُخ کر رہے ہیں جہاں اس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

Read more

انڈین فلم سٹار اپنے ہی مداح کے قتل کے الزام میں گرفتار: ’میڈیا ٹرائل نہ کریں۔۔۔ انھیں مقدمے سے پہلے ہی مجرم قرار دیا جا رہا ہے‘

انڈیا میں کرناٹک کی فلم انڈدسٹری کے سپر سٹار کو ایک ایک ایسے جرم کے لیے گذشتہ دس دن سے حراست میں لیا گیا ہے جس کے حالات و واقعات ایک فلم کے پلاٹ سے ملتے ہجلتے ہیں۔

Read more

مشرقی ایشیا میں لوگ اپنا ابتدائی مذہب چھوڑ کر دوسرے مذاہب کیوں اپنا رہے ہیں؟

جون کا تجربہ امریکہ کے معروف تِھنک ٹینک پیو ریسرچ سینٹر کی شائع ہوئی ایک رپورٹ کی وضاحت کرتا ہے جس میں محققین نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ مذہب چھوڑنے اور مذہب بدلنے والے لوگوں کی تعداد مشرقی ایشیا سے ہے۔

Read more

’عشق و محبت کے ملک‘ اٹلی کے شہری سیاحوں سے نالاں: ’ہم سیاحت کی وجہ سے مرنا نہیں چاہتے‘

چونکہ اٹلی کو عشق و محبت کا ملک سمجھا جاتا ہے اور سترھویں صدی میں شروع ہوئے گرینڈ ٹوئر جس میں زیادہ تر یورپی نوجوان شامل تھے، تب سے سیاحوں کی نظر میں یہ دنیا کی سب سے پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے۔ لیکن اس طرح کی پابندیوں سے شاید اٹلی سیاحوں کو کوئی اشارہ دے رہا ہے۔ شاید اس کا دل بدل سا گیا ہے۔

Read more

رواں سال حج کے دوران سینکڑوں اموات کی ممکنہ وجوہات کیا ہیں؟

جکارتہ سے تعلق رکھنے والی حاجی فوزیہ کے مطابق انھیں دورانِ حج شدید گرمی کے علاوہ سہولیات کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’خیموں میں ہجوم اور زیادہ گرمی ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ بے ہوش ہو گئے تھے۔‘ دوسری طرف حکام کا کہنا ہے کہ حج کے دوران ہلاک ہونے والے کئی افراد ’غیر رجسٹرڈ‘ تھے۔

Read more

جب انڈین اداکار فیروز خان اپنی فلم ’قربانی‘ کے لیے نازیہ حسن کی آواز سے بے حد متاثر ہوئے

انڈیا کی بلاک بسٹر فلم ‘قربانی’ کی ریلیز کو کوئی 44 سال ہو گئے ہیں لیکن آج تک اس کے گیت لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور انھوں نے ایشیائی پاپ میوزک کی سمت طے کی ہے۔

Read more

غزہ میں ہلال احمر کے دفتر پر شیلنگ، حفاظتی پناہ لینے والے 22 افراد ہلاک

بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس کمیٹی نے بتایا ہے کہ غزہ میں اس کے دفتر پر ہونے والی شیلنگ سے نہ صرف عمارت کو نقصان پہنچا ہے بلکہ دفتر کے احاطے میں پناہ لینے والے 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

Read more

کیا پریانکا گاندھی کا انتخابی سیاست میں اترنا وزیر اعظم نریندر مودی کی مشکلات مزید بڑھا دے گا؟

کانگریس پارٹی کو دوبارہ مضبوط بنانے میں پریانکا گاندھی کا اہم کردار ہوگا۔ انتخابی مہم کے دوران راہل گاندھی سے زیادہ پریانکا نے مودی کو جواب دیے تھے۔ ایک موقع پر انھوں نے کہا تھا کہ ’مودی جی میرے بھائی کو شہزادہ، راج کمار اور نہ جانے کیا کیا کہتے ہیں۔ وہ ہمیں ملک دشمن کہتے ہیں۔‘ بعض مبصرین نے ان کی حاضر جوابی اور عوام میں گھل مل جانے کی صلاحیت کی تعریف کی ہے۔

Read more

شمالی کوریا اپنی سرحد پر باڑ کیوں تعمیر کر رہا ہے؟

یہ جنوبی کوریا کے ساتھ دیرینہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔ 1953 کی جنگ بندی میں دونوں فریقوں نے غیر فوجی زون میں ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے کا عہد کیا تھا۔ لیکن کوئی امن معاہدہ نہیں ہو سکا تھا۔

Read more

شامی بچے کا یورپ پہنچنے کے لیے 11 برس تک سفر: ’میری بس ہو گئی، میں بہت تھک چکا ہوں‘

جب خلیل سربیا میں تھے تب بھی ان کے والد اور بہنیں یونان میں موجود تھے تاہم ان کی والدہ نیدرلینڈ پہنچ کر وہاں پناہ گزین کا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔

Read more

مصر کے غیر رجسٹرڈ حجاج کی اموات: ’میری لاپتہ والدہ سعودی ہسپتال میں مردہ پائی گئیں‘

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی جانب سے مختلف ممالک کے حکام اور سفارت کاروں سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جج کے دوران مرنے والے حجاج کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ ان سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں سے نصف سے زیادہ کے پاس حج کرنے کا اجازت نامہ نہیں تھا اور اے ایف پی کے مطابق انھوں نے کسی سہولت کے بغیر شدید گرم موسم میں یہ فریضہ سرانجام دینے کی کوشش کی تھی۔

Read more

گلاس ورکر: پاکستان کی پہلی ٹو ڈی اینیمیٹڈ فلم جو بڑے فلم فیسٹیولز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی

گلاس ورکر برصغیر کی وہ پہلی فلم جسے اینیسی انٹرنیشنل اینیمیشن فلم فیسٹیول 2024 میں مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

Read more

طلاق کی وجہ، سیکس کی کثرت؟

بھارت دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں طلاق کی شرح ابھی بھی بہت کم ہے لیکن پچھلے کچھ سالوں سے ناکام شادیوں کے کیس بہت عام ہوتے جا رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بھارت میں طلاق کے زیادہ تر کیس میاں بیوی کے ایک دوسرے سے برے برتاؤ یا قانون کی زبان میں کہیں کہیں ’بے رحمی‘ یا ’برے سلوک‘ کی بنیاد پر دائر کیے گئے۔ عدالتِ عالیہ کا کہنا ہے کہ ازدواجی معاملات میں

Read more

وہ عورتیں جن کی زندگی صرف پانی بھرنے میں گزر جاتی ہے

انڈیا کے ایک گاؤں میں پانی بھرنے کے لیے ضرورت مند خواتین گاؤں کے قریب واقع ڈیم کے کناروں پر ہاتھوں سے چھوٹے چھوٹے گڑھےکھودتی ہیں اور ڈیڑھ گھنٹے بعد جو پانی نکلتا ہے اسے ہاتھوں میں بھر کر جمع کرتی ہیں۔ اس کام میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں جس کے بعد مزدوری کا وقت نہیں بچتا۔

Read more

آگ کا کھیل: کیا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ایک بھرپور جنگ ناگزیر ہے؟

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے بدھ کے روز دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل کے ساتھ مکمل جنگ چھڑ گئی تو وہ شمالی اسرائیل پر حملہ کریں گے۔ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ سرحد کے دونوں جانب لاکھوں لوگوں کو تباہی کی جانب دھکیل سکتی ہے۔

Read more

توہینِ قرآن کے الزام میں سیاح کی ہلاکت: ’ہنگامہ آرائی کنٹرول کرنے کی کوشش کی لیکن صورتحال لمحوں میں بگڑ گئی‘

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں مشتعل ہجوم نے توہینِ قرآن کا الزام لگا کر ایک سیاح کو پولیس کی تحویل سے زبردستی نکال کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہلاک کر دیا ہے۔

Read more

ابن بطوطہ: اسلامی دنیا کے عظیم مسافر کا تجسّس جو حج کے بعد بھی نہ تھما

13 جون 1325 کو ایک مراکشی نوجوان ابو عبداللہ محمد ابن بطوطہ نے ایک تاریخی اور غیر معمولی سفر شروع کیا۔ آئندہ تین دہائیوں کے دوران انھوں نے شمالی افریقہ کے وسیع علاقوں سے لے کر چین کا دورہ کر لیا۔

Read more

خیبر پختونخوا میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ زیادہ کیوں ہے اور کیا اس کی وجوہات سیاسی ہیں؟

پاکستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گرمی کی اس شدت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اچانک اضافے نے عوام کو مزید پریشان کر رکھا ہے۔ یہ اضافہ سب سے زیادہ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں اس وقت پاکستان تحریک انصاف برسرِ اقتدار ہے۔ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ کیا یہ ایک نئی بات ہے یا گذشتہ ادوار میں بھی ایسا ہی ہوتا رہا تھا۔

Read more

کاہان: بلوچستان کا امن اور نمائندگی سے محروم دور دراز علاقہ جہاں 180 سال قبل برطانوی فوج کو بھی سمجھوتہ کرنا پڑا تھا

برطانوی فوج کے جنرل سر جان کین نے کاہان پر قبضے کا حکم تو دیا لیکن انھیں معلوم نہیں تھا کہ وہاں پہنچنا اور پھر قبضے کو برقرار رکھنا کتنا مشکل ہوگا۔ مری قبائل اور انگریزوں کے درمیان مجموعی طور پر پانچ بڑی جنگیں ہوئیں جن میں سے دو میں مریوں کو جبکہ تین میں انگریزوں کو شکست ہوئی۔

Read more

پوتن اور کم جونگ ان کی ملاقات، جس میں لیموزین، چائے سیٹ اور خنجر جیسے تحائف کا تبادلہ ہوا

روسی صدر اور شمالی کوریا کے رہنما کے درمیان ہونے والی حالیہ مُلاقات میں دونوں جانب سے تحائف کا تبادلہ ہوا، دونوں جانب سے اس حالیہ ملاقات کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

Read more

بیوی کی لاش سوٹ کیس میں ڈال کر دریا میں پھینکنے کا الزام: ’میری گرل فرینڈ پر اس کے شوہر نے ویڈیو کال کے دوران حملہ کیا‘

عدالتی پیشی کے دوران ایک شخص شواہد دیتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو کال کے دوران ان کی شادی شدہ گرل فرینڈ پر ان کے شوہر کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔

Read more

انٹرمٹنٹ فاسٹنگ سمیت وہ وجوہات جو آپ کے منھ اور سانس کو بدبودار کرتی ہیں

منھ کے اندر بہت سے کونے ہوتے ہیں جہاں بیکٹیریا چھپتے، بڑھتے اور سڑنے کا سبب بنتے ہیں، خاص طور پر دانتوں کے درمیان اور مسوڑھوں اور زبان کے آس پاس جو صفائی کے دوران پہنچ سے باہر ہوتا ہے۔

Read more

حج کے دوران ہلاکتیں اور بدانتظامی:’سعودی اہلکار نہ آپ کا احساس کرتے ہیں نہ مدد‘

اس سال مسلمانوں کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع کے دوران موسم گرما کی شدت اور سہولیات کی بدانتظامی کے باعث پاکستانیوں سمیت درجنوں عازمین حج کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

Read more

شاہد آفریدی کی وائرل تصویر: ’اگلی مرتبہ تصویر بنوانے سے قبل پلے کارڈز کی تحریر غور سے پڑھیں‘

بدھ کے روز شاہد آفریدی کے مداحوں کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب لندن میں اسرائیل حامی گروپ نارتھ ویسٹ فرینڈز آف اسرائیل (این ڈبلیو ایف او آئی) نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شاہد آفریدی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔

Read more

انڈیا کا وہ نوجوان جو خشک ڈیم میں مرتے جانوروں کے لیے ’مسیحا‘ بن گیا

دو دہائیوں سے بنے اس ڈیم میں کیچڑ اور گارے کی وجہ سے اس کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بہت کم ہو گئی ہے۔ رواں برس گرمی میں اضافے کے باعث یہ ڈیم اب مکمل طور پر خشک ہو چکا ہے اور یہاں کیچڑ اور گارے میں دھنس کر جانور ہلاک ہو رہے ہیں۔

Read more

قدیم مصریوں کا ’قبلہ‘ ابیڈوس جہاں ’حج‘ کا مقصد موت کے بعد کی زندگی کو ابدی بنانا تھا

قدیم مصریوں میں ابیڈوس شہر کی زیارت کو دیوتا اوسیرس کی عبادت سے جوڑتے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ یہ ’حج‘ موت کے بعد کی زندگی کے سفر کو محفوظ بنا دے گا۔ اس زیارت سے جڑی رسومات میں جلوس اور قربانیاں بھی شامل تھیں۔

Read more

کیا چھت پر سفید رنگ کرنے سے گھر کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ ساتھ بجلی کے بل میں کمی ممکن ہے؟

عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ عمارت کی چھت کو سفید رنگ کرنے سے سورج کی گرمی اس پر پڑ کر واپس ہو جاتی ہے جو درجۂ حرارت کم کرنے کا سب سے درست طریقہ ہے لیکن یہ طریقۂ کتنا موثر ہے؟

Read more

نیپال: کروڑوں کا درخت جس کے تحفّظ کے لیے خاردار تاروں اور کیمروں کےعلاوہ پولیس بھی تعینات

نیپال کے ضلعے کاوری پالن چوک میں ایک ایسا درخت بھی ہے جو سونے اور دیگر قیمتی پتھروں سے بھی مہنگا ہے۔ جہاں اس درخت سے علاقے کے کئی لوگوں کی خوشحال مستقبل کی امیدیں وابستہ ہیں وہیں کچھ عرصے سے اسے سکیورٹی کا مسائل کا بھی سامنا ہے۔

Read more

جب سلطنت عثمانیہ نے استنبول کو فتح کرنے کے لیے بحری جہازوں کو زمینی راستے سے سمندر منتقل کیا

یہ سنہ 1451 کی بات ہے جب سلطان محمد ثانی دوسری بار تخت نشین ہو‏ئے اور چھ اپریل سنہ 1453 کو انھوں نے پہلے استنبول کے زمینی محاصرے حکم دیا اور پھر اس کا بحری محاصرہ بھی کیا اور یوں سمندر کی جانب سے وہ استنبول کو فتح کرنے کے اپنے خواب کو پورا کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Read more

برطانیہ کے امیر ترین خاندان کو انسانی سمگلنگ کے الزام کا سامنا: ’یہ ملازمین سے زیادہ اپنے کتے پر خرچ کرتے ہیں‘

ہندوجا خاندان کو سوئزرلینڈ میں ملازمین کے استحصال اور انسانی سمگلنگ کے الزامات کا سامنا ہے۔ انسانی سمگلنگ سوئٹزرلینڈ میں ایک سنگین جرم ہے۔ ہندوجا خاندان خود پر لگے الزامات کی تردید کرتا ہے۔

Read more

جوہری اسلحہ کی دوڑ: انڈیا کے پاس اب پاکستان سے زیادہ ایٹمی ہتھیار

سیپری نے اپنی سالانہ رپورٹ 2024 میں کہا ہے کہ نو جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک امریکہ، روس، برطانیہ، فرانس، چین، انڈیا، پاکستان، شمالی کوریا اور اسرائیل اپنے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کو مسلسل جدید بنا رہے ہیں۔

Read more

وہ میکسیکن خاتون جن کی زبان سمجھ نہ آنے پر انھیں 12 سال امریکی قید میں رہنا پڑا

یہ میکسیکو کی مقامی راراموری برادری سے تعلق رکھنے والی ریٹا پاتینو کوئینتیرو تھیں۔ اس دن انھوں نے کنساس کے شہر منٹر میں ایک میتھوڈسٹ چرچ کے تہہ خانے میں پناہ لی ہوئی تھیں۔

Read more

قربانی کرنے کے الزام میں ’احمدیوں کے خلاف کارروائیاں‘: ’پولیس والے ہمارا تین ماہ کا پالتو بکری کا بچہ بھی لے گئے‘

رواں سال بھی عید الاضحیٰ کے موقعے پر پاکستان میں احمدی کمیونٹی کے خلاف قربانی دینے اور قربانی کے جانور لانے کی شکایات پر نہ صرف لوگوں بلکہ پولیس کی جانب سے کارروائیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ احمدی برادری کے لوگوں کا الزام ہے کہ پولیس کی جانب سے انھیں قربانی سے روکنے کے لیے کارروائیاں کی گئی ہیں۔

Read more

حارث رؤف سے مبینہ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل، وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا فین سے معافی مانگنے کا مطالبہ

سوشل میڈیا پر آنے والی اس ویڈیو میں بظاہر فین کی جانب سے کچھ ایسا کہا گیا جس پر حارث رؤف مشتعل ہوگئے اور ان کی جانب بڑھے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کے بعد حارث رؤف نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ’جب بات میری فیملی پر آئے گی تو میں جواب دینے سے نہیں کتراؤں گا۔‘

Read more

ہم اکثر چیزوں میں برائی ہی کیوں تلاش کرتے ہیں؟

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دنیا بہتر ہو رہی ہے یا بدترین حالات کی جانب بڑھ رہی ہے؟ اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں دُنیا بد تر ہو رہی ہے تو آپ ایسا سوچنے والے اکیلے فرد نہیں۔ بری خبریں تیزی سے پھیلتی ہیں، لیکن کیا ہمارے پاس پرامید ہونے کی زیادہ وجوہات ہیں؟

Read more

لوگ موبائل فونز یا لیپ ٹاپ میں اپنی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز کیوں رکھتے ہیں؟

اکثر سننے میں آتا ہے کہ کسی کی عریاں تصاویر آن لائن لیک ہو گئی ہیں۔ مرد اور خواتین دونوں ہی اس جرم کا شکار رہے ہیں۔ مگر یہاں ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ لوگ ایسی تصاویر بناتے کیوں ہیں اور انھیں اپنے فون یا کمپیوٹر میں محفوظ کیوں کرتے ہیں؟

Read more